Baaghi TV

Blog

  • مقبوضہ کشمیر، خوفناک حادثہ میں 9 لڑکیوں‌ سمیت 11 جاں بحق، متعدد زخمی

    مقبوضہ کشمیر، خوفناک حادثہ میں 9 لڑکیوں‌ سمیت 11 جاں بحق، متعدد زخمی

    مقبوضہ کشمیر میں افسوسناک حادثہ میں 9 لڑکیوں سمیت 11 افراد جاں بحق چھ زخمی ہو گئے ہیں. گاڑی میں ایک پرائیویٹ سینٹر سے وابستہ طلباء‌ سوار تھے اور وہ سیر و سیاحت کی غرض سے دبجن جارہے تھے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کےمطابق یہ ہولناک حادثہ شوپیاں میں تاریخی مغل روڈ پر پیش آیا ہے. مقامی کشمیریوں‌ کے مطابق پونچھ سے دبجن علاقہ کی کی طرف ایک ٹیمپو ٹراؤلر گاڑی جارہی تھی کہ ڈرائیور تیز رفتاری کے سبب اس پر قابو نہ رکھ سکا اور وہ گہری کھائی میں جا گری. اس حادثہ میں‌ 11 افراد جاں بحق ہوئے ہیں‌ جس پر پورے کشمیر میں‌ جمعرات کے دن غم کی فضا رہی.

    حادثہ میں زخمی ہوئے وابے بعض طلباء اور طالبات کی حالت نازک ہے جس پر اموات کی تعداد بڑھ سکتی ہے. پانچ زخمیوں‌کو شوپیاں سے سری نگر کے صدر ہسپتال منتقل کر دیاگیا ہے. مقبوضہ کشمیر کی ضلعی انتظامیہ نے اس واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا ہے.

  • تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ساہیوال کے ڈاکٹر موت بانٹنے میں مصروف

    تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ساہیوال کے ڈاکٹر موت بانٹنے میں مصروف

    سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی )تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ساہیوال کے ڈاکٹر موت بانٹنے میں مصروف تفصیلات کے مطابق
    کل چکڑالا شہر کا ایک غریب لڑکا بجلی کا کرنٹ لگنے سے بے ہوش ہو گیا گھر والے فوراً بچے کو ساہیوال سول ہسپتال لے کر پہنچے تو وہاں ڈیوٹی پر موجود گھٹیا ڈاکٹر صاحب نے بغیر کسی تحقیق کے کہا کہ بچہ فوت ہوگیا ہے ۔
    وہ بیچارے روتے چیختے اس بچے کو گھر واپس لے کر آگئے۔
    اچانک ایک خاتون کا ہاتھ اس بچے کی نبض پر پڑا تو اس کی نبض چل رہی تھی۔
    گھر والے فوراً بچے کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال سرگودھا لے کر گئے۔ وہاں پر موجود ڈاکٹروں کی ٹیم نے معائنہ کیا اور کہا کے اس بچے کی پانچ منٹ پہلے ڈیتھ ہو گئی ہے اگر آپ لوگ پندرہ منٹ پہلے آ جاتے تو شاید یہ بچہ بچ جاتا

  • سپین میں آگ نے ہزاروں ایکڑ رقبے کو لپیٹ میں لے لیا

    سپین میں آگ نے ہزاروں ایکڑ رقبے کو لپیٹ میں لے لیا

    سپین کے علاقے کتالونیا میں آگ بڑھک اٹھی، سات ہزار ایکڑ رقبہ متاثر

    باغی ٹی وی رپوٹ کے مطابق سپین کے علاقے کتالونیا میں لگی آگ اب تک بے قابو.اسپین کے علاقے کتالونیا میں لگی آگ پراب تک قابونہیں پایا جاسکا۔ پولیس کےمطابق متاثرہ علاقےسے تیس خاندانوں کو منتقل کیا جاچکاہے جبکہ آگ لگنے سےکئی مویشی ہلاک اوراملاک تباہ ہوچکی ہیں ۔ ساڑھے سات ہزار ایکٹر رقبہ راکھ کا ڈھیر بن گیا ۔حکام کا کہنا ہے کہ آگ پرقابونہیں پایا گیاتویہ آگ کتالونیا میں بیس سال کی خوفناک آگ بن سکتی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ آگ پرقابونہیں پایا گیاتویہ آگ کتالونیا میں بیس سال کی خوفناک آگ بن سکتی ہے۔

  • تحریک عدم اعتماد سے پریشان ہیں، سوال پر چیئرمین سینیٹ نے کیا کہا؟

    تحریک عدم اعتماد سے پریشان ہیں، سوال پر چیئرمین سینیٹ نے کیا کہا؟

    چیئرمین خٹک صادق سنجرانی قومی اسمبلی پہنچے توایک صحافی نے ان سے سوال کیا کہ آپ کےخلاف تحریک عدم اعتماد لائی جارہی ہے ، آپ پریشان ہیں؟ جس پر چیئرمین سینیٹ نے جواب دیا کہ بالکل پریشان نہیں ہوں .

    سینیٹ اجلاس کے دوران بجلی کی باربار لوڈ شیڈنگ، چیئرمین سینیٹ نے بڑا حکم دے دیا

    وزراء کی سینیٹ میں عدم موجودگی، چیئرمین سینیٹ نے بڑا فیصلہ کر لیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی قومی اسمبلی کی کارروائی دیکھنے مہمان گیلری میں آئے توسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے انہیں خوش آمدید کہا. جمعرات کوپہلی بارچئیر مین سینٹ صادق سنجرانی قومی اسمبلی کی کارروائی دیکھنے دیگر سینیٹرز کے ہمراہ آئے اور مہمان گیلری میں بیٹھ کر ایوان کی کارروائی دیکھتے رہے.

    نیا چیئرمین سینیٹ کون ہو گا؟ صحافی کے سوال پر آصف زرداری نے دل کی بات بیان کر دی

    چیرمین سینیٹ کو سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے ایوان میں خوش آمدید کہا.

    واضح رہے کہ کچھ دن پہلے سپیکر قومی اسمبلی سینیٹ کی کارروائی دیکھنے سینیٹ میں سینیٹ کی کارروائی دیکھنے گئے تھے.

  • ذہین طاہرہ زندہ ہیں بیٹے نے موت کی افواہ کی تردید کر دی

    ذہین طاہرہ زندہ ہیں بیٹے نے موت کی افواہ کی تردید کر دی

    پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی سینئر ترین اداکارہ ذہین طاہرہ کے صاحبزادے کامران خان نے اپنی والدہ کے انتقال کی افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی طبیعت میں اب بہتری آئی ہے۔
    ذہین طاہرہ کو چند روز قبل دل کا دورہ پڑنے کے بعد کراچی کے نجی اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں طبیعت زیادہ خراب ہونے پر انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا گیا تھا۔

    گزشتہ روز سے سوشل میڈیا پر ذہین طاہرہ کے انتقال کی افواہیں زیر گردش تھیں جن کی ان کے صاحبزادے کی جانب سے تردید سامنے آگئی ہے۔

    ذہین طاہرہ کے صاحبزادے کامران خان کا کہنا ہے کہ والدہ اسپتال میں زیرِ علاج ہیں اور اب ان کی طبیعت میں بہتری آئی ہے، شام تک انہیں وینٹی لیٹر سے بھی ہٹا دیا جائے گا۔

    کراچی سے تعلق رکھنے والی اداکارہ ذہین طاہرہ نے کئی دہائیوں تک سرکاری ٹیلی ویژن کے ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے، وہ پی ٹی وی کی تاریخ کی سب سے سینئر اور بزرگ اداکارہ قرار دی جاتی ہیں۔

    ذہین طاہرہ نے خدا کی بستی، عروسہ، دستک، دیس پردیس، کالی آنکھیں، کہانیاں، وقت کا آسمان، ماسی اور ملکہ، راستے دل کے، کیسی ہیں دوریاں، شمع، دل دیا دہلیز، چاندنی راتیں، آئینہ، تجھ پہ قربان سمیت سینکڑوں ڈراموں میں کام کیا۔

    حکومتِ پاکستان نے اداکاری کے میدان میں لازوال خدمات کے اعتراف میں ذہین طاہرہ کو 2013ء میں تمغۂ امتیاز سے نوازا تھا۔

  • جاپان کو صنعت، تعمیراتی ماہی گیری اور ہوابازی میں پاکستانی افرادی قوت کی ضرورت

    جاپان کو صنعت، تعمیراتی ماہی گیری اور ہوابازی میں پاکستانی افرادی قوت کی ضرورت

    وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا کہ اسلام آباد جاپان اور پاکستان ایوی ایشن سیکٹر میں مزید باہمی تعاون بڑھانا چاہتے ہیں.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جاپانی سفیر نینوری متسودا سے وفاقی وزیر ہوا بازی نے ملاقاتی کی ہے، جاپانی سفیر نے کہا کہ پی آئی اے کی 2 ہفتہ وار فلائٹ اسلام آباد بیجنگ ٹوکیو روٹس پر جاری ہیں.اسی طرح جاپانی ایرلاین بھی اسلام آباد بینکوک ٹوکیو روٹس پر فلاٸٹس چلانا چاہتی ہیں.

    وفاقی وزیرہوا بازی نے جاپانی سفیر کا ففتھ فریڈم رائٹ کو بڑھانے پر شکریہ ادا کیا.یہ کوٹہ مارچ 2019 میں بڑھایا گیا تھا.اس کے تحت 1300 سو مسافران کو بڑھا کر 4000 مسافران ماہانہ کر دیے گئے تھے.اسی طرح 40 ٹن کارگو کو 100 ٹن کارگو ماہانہ کر دیا گیا تھا.

    وفاقی وزیر نے کہا کہ ففتھ فریڈم رائٹ کے تحت بیجنگ اور ٹوکیو کے درمیان پاکستانی ایئر لائنز چار ہزار مسافران سے پانچ ہزار مسافران ماہانہ اور کارگو صلاحیت 100 ٹن سے 200 ٹن ماہانہ کی جائیں.17 اکتوبر 1961 میں پاکستان اور جاپان کے درمیان ائیر سروس ایگریمنٹ شروع کیا گیا.اور 12 جولائی 1962 کو اس پر دستخط کیۓ گئے.اس معاہدے کے تحت پاکستان پی آئی اے کو استعمال کرسکتا ہے اور جاپان اپنی جاپانی ایرلاین استعمال کر سکتا ہے.اس معاہدے کے تحت پاکستان دو کپیسٹی یونٹ بیجنگ کے روٹ پر اور جنوبی روٹ کے ذریعے 3 کپیسٹی یونٹ استعمال کر سکتا ہے.اور جاپانی ایرلاین پانچ کپیسٹی یونٹ استعمال کر سکتی ہے.

    مزید براں غلام سرور خان نےجاٸیکا کی ایوی ایشن سیکٹر میں اے ایس ایف اور محکمہ موسمیات کی مدد پر جاپانی سفیر کا شکریہ ادا کیا .جائیکا نی فیز ون میں سول ایوی ایشن اتھارٹی کو ایکسرے مشینیں،آٹو کلیر اور اسکینر شامل ہیں.اسی طرح فیز 2 میں جائیکا نے سول ایوی ایشن اتھارٹی کو ہولڈ بیگیج ایکسپوسو، ڈیٹکشن سسٹم اور بیگ ہینڈلنگ سسٹم دے گا.وفاقی وزیر نے کہا کہ جائکااے ایس سٹاف کو تکنیکی ٹریننگ بھی دے.اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ پلاننگ اور عملدرآمد کے مراحل میں بھی کم وقت لگنا چاہیے.

    غلام سرور خان نے جاپانی سفیر کا شکریہ ادا کیا کہ جاٸیکا نے محکمہ موسمیات کی بہت مدد کی ہے.انہوں نے کہا کہ جاپان کی مدد سے اسپیشل میڈیم رینج فورکاسٹ سینٹر اسلام آباد میں بنایا گیا ہے.اس کی قیمت 2.5 بلین روپے ہے.اس کے علاوہ جاپان نے کراچی، ملتان ،لاہور اور سکھر میں موسمی ریڈار بھی لگائے ہیں.سفیر نے یہ بھی واضح کیا کہ جاپان ٹیکسٹائل اور گاڑیوں کی صنعت میں بہت زیادہ سرمایہ کاری کرنا چاہتا ہے.جاپان کو صنعت، تعمیراتی ماہی گیری اور ہوابازی کے شعبہ جات میں پاکستانی افرادی قوت کی ضرورت ہے۔

    محمد اویس

  • انڈین ٹیم نے 2 وکٹ کے نقصان پر 100 رنز مکمل کر لیے

    انڈین ٹیم نے 2 وکٹ کے نقصان پر 100 رنز مکمل کر لیے

    بھارت کی دوسری وکٹ 98 کے رنز پر گر گئی، فاسٹ باؤلر ہولڈر نے راہول کو کلین بولڈ کیا، بھارت نے 100 بھی دوسری وکٹ کے بعد مکمل کر لیا.وجے شنکر اور ورات کوہلی کریز پر موجود ہیں.

    تفصیلات کے مطابق بھارت کی 98 کے رنز پر دوسری وکٹ بھی گرگئی.اوپنر راہول کو ہولڈر نے بولڈ کیا. آج کے میچ میں بھارت نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔میچ کے آغآز میں ہی ویسٹ انڈیز کو 22 کے رنز پر کامیابی ملی جب اوپنر روہت شرما آؤٹ ہوئے. آج ایک اہم میچ کرکٹ ورلڈ کپ کا ہونے جا رہا ہے. 12ویں عالمی کپ میں ابھی تک کی ناقابل شکست ٹیم بھارت آج کے میچ میں فتح حاصل کرنے کی صورت میں سیمی فائنل کے جانب اپنی پیش قدمی جاری رکھے گی۔مانچسٹر کے اولڈ ٹریفورڈ گراؤنڈ میں آج ہورہے بھارت ویسٹ انڈیز میچ میں بارش کا کوئی امکان موجود نہیں ہے۔

    واضح رہے کہ ایونٹ میں ویسٹ انڈیز کُل 6 میچوں میں سے اب تک ایک ہی میچ میں کامیابی حاصل کر سکی ہے جبکہ بھارت نے 5 میچز میں سے 4 میں کامیابی حاصل کی ہوئی ہے جبکہ اس کا ایک میچ بارش کی وجہ سے بے نتیجہ رہا تھا۔

  • اپوزیشن کے بڑے جیل جانے کی تیاری کریں، فیصل واوڈا

    اپوزیشن کے بڑے جیل جانے کی تیاری کریں، فیصل واوڈا

    وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ صادق سنجرانی ہی چیئرمین سینٹ رہیں گے، اپوزیشن کے بڑے جیل جانے کی تیاری کریں

    ری کاونٹنگ کروا لو،ہار گیا توسیاست چھوڑ دوں گا،فیصل واوڈا کا شہباز شریف کو چیلنج

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کو پارلیمنٹ ہاوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ حکومت کو عوام کے مسائل کا احساس ہے لیکن سب کچھ ماضی کی حکومتوں کا کیا دھرا ہے، فیصل واوڈا کا مزید کہنا تھا کہ آج جو لوگ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کے حوالے سے لیکچر دے رہے ہیں ان کے دور کے معاہدوں کو نکال کر دیکھیں اور سارے معاہدوں کا موازنہ کریں تو عوام کے سامنے سب کچھ آ جائے گا.

    آج قرض لینے والے کل قرض دیں گے، فیصل واوڈا کی پیشنگوئی

    فیصل واوڈا نے افغان صدر اشرف غنی کے دورہ پاکستان کے حوالہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان کے صدر اشرف غنی کا دورہ پاکستان انتہائی اہم ہے، اس سے دونوں ممالک کے درمیان نئے دور کا آغاز ہوگا، پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہے جبکہ افغانستان کو بھی خطے میں امن کے حوالے سے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا

    واضح رہے کہ افغانستان کے صدر اشرف غنی آج دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچے ہیں جہاں انہوں نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی ہے. افغان صدر کل جمعہ کو لاہور آئیں گے اور ایک کانفرنس میں بھی شریک ہوں گے

     

    واضح رہے کہ فیصل واوڈا سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے مقابلے میں کراچی کے ایک حلقے سے الیکشن جیتے ہیں،تحریک انصاف کو حکومت ملنے کے بعد وزیر اعظم عمران خان نے انہیں وفاقی وزیر بنا دیا.

  • راحت فتح علی خان کی ایک اور کامیابی

    راحت فتح علی خان کی ایک اور کامیابی

    راحت فتح علی خان کو کسی تعارف کے محتاج نہیں انھوں نے پہلے بھی اپنے ملک کا نام بہت زیادہ روشن کیا ہے آج انھوں نے ایک اور کامیابی حاصل کی ہے جو ہر ایک کے بس کی بات نہیں آج انکو آکسفورڈ یونیورسٹی کی طرف سے ڈاکٹرآف میوزک کی ڈگری سے نوازا گیا ہے اور یہ ہمارے اور ہمارے ملک لیے بہت ہی فخر کی بات ہے

    ہم راحت فتح علی خان کو اپنے چینل باغی کی طرف سے اور سارے ملک کی طرف سے بہت بہت مبارک باد پیش کرتے ہیں

  • گرمی کے ستائے نوجوانوں نے دریاؤں اور نہروں کا رخ کرلیا

    گرمی کے ستائے نوجوانوں نے دریاؤں اور نہروں کا رخ کرلیا

    گجرات ( نمائندہ باغی ٹی وی ) گجرات شہر کے متعدد علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا سلسلہ شروع، گرمی کے ستائے نوجوانوں نے دریاؤں اور نہروں کا رخ کرلیا۔تفصیلات کے مطابق شدید گرمی کے موسم میں گجرات شہر کے متعدد علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے جس کی وجہ سے گرمی سے تنگ آکر گجرات شہر اور گردونواح کے نوجوانوں نے دریاؤں اور نہروں کا رخ کرلیا ہے گزشتہ روز بھی ضلع گجرات میں بہنے والی چھوٹی بڑی نہروں پر سینکڑوں نوجوان نہانے کے لئے پہنچ گئے۔اور اپنی جانوں کو لاحق خطرات سے بالاتر ہوکر چھوٹی بڑی نہروں میں نہا کر گرمی کو بھگانے کی کوشش کرتے رہے عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ کہ کسی بھی ناخوشگوار حادثہ سے پہلے مجھے ذلیل یہ حکومت نہروں پر نہانے پر پابندی لگائے جس پر سختی سے عمل کیا جائے۔