Baaghi TV

Blog

  • سعودی عرب کا نیوم سٹی جو تین ملکوں سعودی عرب، اردن اور مصر میں پھیلا ہوا ہے

    سعودی عرب کا نیوم سٹی جو تین ملکوں سعودی عرب، اردن اور مصر میں پھیلا ہوا ہے

    ریاض: دنیا کا پہلا شہر جو تین ملکوں پر پھیلا ہوا ہے.سعودی عرب کے شمال مشرق میں خلیج نیوم ہوائی اڈے کا افتتاح کردیا گیا ۔ یہ سعودی عرب کا 28واں انٹرنیشنل ایئر پورٹ ہے۔ مشرق وسطیٰ کا جدید اور اہم ترین ہوائی اڈہ ہوگا۔ ایئرپورٹ 3643مربع میٹر کے رقبے پر پھیلا ہوا ہے ۔ طیاروں کے لیے6 پارکنگ پوزیشنز بنائی ہوہئی ہیں.امیگریشن کے چار جبکہ مسافروں کے رجسٹریشن کیلئے چھ کاﺅنٹر بنائے گئے ہیں اس ایئرپورٹ کا رن وے 3757میٹر طویل ہے۔نیوم کمرشل ایئرپورٹ تبوک میں بنایا گیا ہے۔ یہ ضباءکمشنری اور بندرگاہ سے 75کلو میٹر دور ہے۔ ۔ نیوم کمرشل ایئرپورٹ تبوک میں بنایا گیا ہے۔ یہ ضباءکمشنری اور بندرگاہ سے 75کلو میٹر دور ہے۔ نیوم سٹی میں مزید چارایئرپورٹ قائم کرنے کا منصوبہ ہے اور خلیج نیوم ائیر پورٹ ان میں سے ایک ہے۔

    نیوم دنیا کا پہلا شہر ہے جو کہ تین ممالک، سعودی عرب، اردن اور مصر میں پھیلا ہوا ہے۔ یہاں سعودی پبلک انویسٹمنٹ فنڈ کی مدد سے نصف ٹریلین ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی۔ نیوم منصوبے کی بدولت سعودی عرب کو اقتصادی ترقی کے چھ اہم مواقع حاصل ہونگے اور 70ارب ڈالر تک کی آمدنی ہوگی۔ماہرین کے مطابق سعودی سرمایہ کاروں کو ایسے شعبوں میں سرمایہ لگانے کے مواقع میسر ہونگے جو اب تک نہیں تھے۔ سعودی شہری بیرون ملک کے بجائے سیاحت کیلئے نیوم جانا پسند کریں گے۔ نیوم میں فی کس آمدنی کی شرح دنیا کے ہر ملک سے بڑھ کر ہوگی۔ماہرین کے مطابق 2030 تک سعودی قومی پیداوار میں نیوم کا حصہ 100ارب ڈالر تک پہنچ جائے گا۔ اس کا پہلا حصہ 2025 میں مکمل ہوگا۔

  • حج سیزن کا آغاز: مکہ میں غیرملکیوں کے داخلے پر پابندی

    حج سیزن کا آغاز: مکہ میں غیرملکیوں کے داخلے پر پابندی

    ریاض:سعودی عرب میں حج سیزن کے آغاز کے ساتھ ہی مکہ مکرمہ میں غیر ملکیوں کا داخلہ بند کر دیا گیا ہے۔سعودی سکیورٹی فورسز کے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ 28 جون سے دیگر شہروں میں مقیم غیرملکیوں کا مکہ میں داخلہ بند کر دیا جائے گا۔ متعلقہ اداروں نے مکہ مکرمہ کے داخلی راستوں کی چوکیوں پر اضافی عملے کو متعین کیا ہے جو شہر میں داخل ہونے والوں کے پرمٹ چیک کر رہے ہیں۔حکام نے تین طرح کے افراد کو اس پابندی سے مستثنیٰ قرار دیا ہے۔ ان میں مکہ مکرمہ کے رہائشی، تارکین وطن جو اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کی ادائیگی کے لیے مکہ مکرمہ جاتے ہیں، یا ایسے تارکین جنہوں نے حج پرمٹ حاصل کیا ہوا ہے۔

    سکیورٹی اداروں کی جانب سے مکہ مکرمہ سے تقریباً 45 کلو میٹردور ’الشمیسی‘ کی چیک پوسٹ پر بڑی تعداد میں اہلکار متعین کر دیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ شہر سے محض 12 کلو میٹرکے فاصلے پر بھی چیک پوسٹ قائم کی گئی ہے تاکہ ممنوعہ افراد کو مکہ مکرمہ میں داخل ہونے سے روکا جائے۔مکہ کے داخلی راستوں پر سیکیورٹی اہلکار حج پرمٹ نہ رکھنے والے افراد کو شہر میں داخل نہیں ہونے دے رہے۔

    یاد رہے کہ حج پرمٹ کی پابندی کی دوسری وجہ بھِیڑ پر قابو پانا ہے۔ وہ افراد جو داخلی حج اداروں کی خدمات حاصل نہیں کرتے وہ غیر قانونی عازمین کہلاتے ہیں اور حج مقامات میں حادثات کا سبب بنتے ہیں۔ غیر قانونی عازمین راستوں پر پڑاؤ ڈالتے ہیں جس کے سبب راہگیروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ماضی میں ان غیر قانونی پڑاؤ ڈالنے والوں کی وجہ سے ہونے والی بھگدڑ سے سنگین حادثات رونما ہو چکے ہیں۔

  • پاکستان کی ترقی کارازصدارتی نظام.پی ٹی آئی رہنماء جاوید بدر صدارتی نظام کی حمایت میں بول پڑے

    پاکستان کی ترقی کارازصدارتی نظام.پی ٹی آئی رہنماء جاوید بدر صدارتی نظام کی حمایت میں بول پڑے

    لاہور:پاکستان میں پارلیمانی نظام کی ناکامی پر صدارتی نظام کے حوالے سے آوازیں پھر سے بلند ہونا شروع ہوگئیں ہیں. اس سلسلے میں حال ہی میں پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء جاوید بدر نے بھی پاکستان میں صدارتی نظام کا مطالبہ کردیا ہے.

    جاوید بدر کہتے ہیں کہ اس ملک میں روز روز مہنگائی اور ڈالر کی قیمت بڑھنے پرکے بعد پیدا ہونے والی صورت حال سے نبٹنے کا فقط ایک ہی راستہ ہے اور وہ ہے صدارتی نظام .جاوید بدر نے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی کا راز صرف اور صرف صدارتی نظام میں چھپا ہے. جاوید بدر نے کہا کہ موجودہ نظام گل سڑ چکا ہے جو امیر دوست نظام ہے اس نظام میں کپتان کے بھی ہاتھ بندھے ہیں.لہٰذا اب پاکستان کٰی خوشحالی تب ہی ممکن ہے جب اس ملک میں صدارتی نظام ہو

  • قومی اسمبلی کون حاضر اور کون غیر حاضر ،حاضری رپورٹ سامنے آگئی

    قومی اسمبلی کون حاضر اور کون غیر حاضر ،حاضری رپورٹ سامنے آگئی

    اسلام آباد:قومی اسمبلی کون حاضر اور کون غیر حاضر ،حاضری رپورٹ سامنے آگئی .یہ رپورٹ اس وقت سامنے آئی ہے. جب قومی اسمبلی کے بجٹ سیشن میں جہاں اپوزیشن حکومت کو بڑھتی ہوئی مہنگائی اور ٹیکسوں میں اضافے پر آڑے ہاتھوں لے رہی ہے وہیں حکمران جماعت کے ارکان کی اجلاس میں عدم دلچسپی نے عوامی مسائل کے حوالے سے ان کی سنجیدگی پر سوالیہ نشان اٹھا دیا ہے۔اسلام آباد سے ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کے ریکارڈ کے مطابق 10 جون سے شروع ہونے والے بجٹ سیشن کے سوموار تک 11 اجلاس ہو چکے ہیں جن میں بجٹ پر بحث مکمل ہو چکی ہے تاہم ریکارڈ کے مطابق وزیراعظم عمران خان سمیت 28 کے قریب حکومتی ارکان زیادہ تر اجلاسوں سے غائب رہے۔

    پی ٹی آئی کے رہنما اور اینکر عامر لیاقت حسین سرفہرست ہیں جنہوں نے بجٹ بحث کے دوران سوموار تک ایک بھی اجلاس میں شرکت نہیں کی۔عمران خان خود بھی 11 میں سے نو اجلاسوں میں غائب رہے جبکہ صرف دو بار انہوں نے اجلاس میں شرکت کی تاہم انہوں نے ان دو مواقع پر بھی بجٹ یا عوامی مسائل پر ایوان میں ایک منٹ بھی گفتگو نہیں کی۔
    خود بجٹ تیار کرنے والے مشیر خزانہ حفیظ شیخ بھی بجٹ پیش ہونے کے بعد زیادہ تر اجلاسوں سے غائب رہے۔شیخ رشید احمد نے صرف چار اجلاسوں میں شرکت کی اور سات میں غیر حاضر رہے۔

    اپوزیشن کی طرف سے بھی چار ارکان ایسے ہیں جنہوں نے اب تک ایک بھی اجلاس میں شرکت نہیں کی ان میں مسلم لیگ نواز کی مسرت آصف خواجہ اور راؤ اجمل خان جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے پیر نور محمد علی شاہ جیلانی اور ذوالفقار علی شامل ہیں۔اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سات بار ایوان میں آئے اور چار بار غائب رہے تاہم انہوں نے بجٹ پر بحث کا آغاز کرتے ہوئے دو گھنٹے سے لمبی تقریر کی۔پارلیمانی رہنماؤں میں بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما خالد مگسی نے سب سے زیادہ 10 اجلاسوں میں شرکت کی جبکہ نواز لیگ کے خواجہ آصف نے 11 میں سے آٹھ اجلاسوں میں شرکت کی۔

  • خیبر پی کے اسمبلی میں نسوار سے متعلق ایسی مکالمہ آرائی کہ سن کر آپ کی بھی ہنسی نہیں‌ رکے گی

    خیبر پی کے اسمبلی میں نسوار سے متعلق ایسی مکالمہ آرائی کہ سن کر آپ کی بھی ہنسی نہیں‌ رکے گی

    خیبر پی کے اسمبلی میں‌ ڈپٹی اسپیکرمحمود جان اورمیاں نثار گل کے درمیان دلچسپ مکالمہ ہوا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اجلاس کے دوران جے یو آئی ف کے رکن میاں نثارگل نے وزیراعلیٰ محمود خان کو مشورہ دیا کہ آپ فرنٹ فٹ پر نہ کھیلیں، فرنٹ فٹ پر کھیلنے والے چوکےچھکےلگاکر جلدآؤٹ ہو جاتے ہیں.

    اس موقع پر میاں‌ نثار گل نے ڈپی سپیکر سے کہا کہ آپ تو نسوار کو بھی منشیات کے زمرے میں سمجھتے ہیں. اگر ایسا ہے تو پھر سب اس زمرے میں آ سکتے ہیں. ان کی اس بات ڈپٹی سپیکر نے کہاکہ لگتا ہے آپ بھی نسوار استعمال کرتے ہیں. اس دوران جے یو آئی ف کے رکن میاں‌ نثار احمد نے بار بار اصرار کیا کہ آپ نسوار سے متعلق اپنی رولنگ واپس لیں.

    واضح رہے کہ چند دن قبل (ن) لیگی رکن صوبائی اسمبلی سردار اورنگزیب نلوٹھہ کیطرف سے نسوار پر ٹیکس سے متعلق آواز اٹھائے جانے پر ایوان میں قہقے بلند ہوئے تو اجلاس کی صدارت کرنیوالے ڈپٹی اسپیکر محمود جان نے فوری طور پر نسوار کو منشیات کی فہرست میں ڈال کر کارروائی سے لفظ نسوار کو حذف کرنیکی رولنگ دیدی تھی.

  • بھارتی مسلمانوں پر زبان درازیاں جاری کہ دیا کہ : ’اگر مسلمان گٹر میں رہ کر جینا چاہتے ہیں تو رہیں‘

    بھارتی مسلمانوں پر زبان درازیاں جاری کہ دیا کہ : ’اگر مسلمان گٹر میں رہ کر جینا چاہتے ہیں تو رہیں‘

    نئی دہلی :زبان نریندرا مودی کی الفاظ کانگریس کے ہدف مسلمان .بھارتی وزیر اعظم مسلمانوں پر تنقیدی تیر اندازی برسانے میں کوئی موقع ہاتھ سے جانے ہی نہیں دے رہے .ابھی رواں ہفتے نریندرا مودی نے پارلیمنٹ میں مسلمانوں کے بارے میں توہین آمیز جملوں کے تیر چلا دیئے .اطلاعات کے مطابق مودی نے صدر کے خطاب کے بعد شکریہ ادا کرتے ہوئے کانگریس کے ایک رہنما کا متنازع بیان دہرایا جس پر میڈیا اور سوشل میڈیا پر کئی دنوں سے بحث جاری ہے۔نریندر مودی نے اپنی تقریر کے دوران کہا کہ کانگریس کے ایک رہنما نے کہا تھا کہ ’مسلمانوں کی فلاح و بہبود کی ذمہ دار کانگریس نہیں ہے، اگر وہ گٹر میں رہ کر جینا چاہتے ہیں تو رہیں۔‘

    نریندر مودی کے اس بیان پر ایوان میں جب شور ابھرا تو انھوں نے بتایا کہ وہ انھیں یوٹیوب لنک بھیج دیں گے اور خود دیکھ لیں کہ کس نے کہا تھا۔یہ بات شاہ بانو مقدمے کے تعلق سے کہی گئی تھی۔ اور شاہ بانو مقدمہ انڈیا میں بڑے تنازعے کا باعث بنا تھا جس میں انڈیا کی عدالت عظمیٰ نے طلاق کے بعد گزر بسر کے خرچ کی ذمہ داری شوہر پر ڈالی تھی لیکن راجیو گاندھی کی قیادت والی کانگریس پارٹی نے اس کے خلاف اپنا موقف اختیار رکیا تھا جس کی مخالفت کرتے ہوئے عارف محمد خان نے اپنے نائب وزیر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

    عارف محمد خان سے جب میڈیا نے اس کی حقیقت دریافت کی تو انھوں نے خبررساں ادارے اے این آئی کو بتایا: ’میں استعفیٰ دینے کے بعد اپنے گھر سے روپوش ہو گیا تاکہ مجھ پر استعفیٰ واپس لینے کے لیے دباؤ نہ ڈالا جائے۔۔۔ اگلے دن پارلیمان میں میری ملاقات ارون نہرو سے ہوئی۔ جنھوں نے کہا کہ میں نے جو کیا وہ اصولی طور پر ٹھیک ہے لیکن اس سے پارٹی کی مشکلات بہت بڑھ جائيں گی۔ اس وقت نرسمہا راؤ (جو بعد میں وزیر اعظم بنے اور جن کے زمانے میں بابری مسجد ٹوٹی) نے کہا کہ تم بہت ضدی ہو، اب تو شاہ بانو نے بھی اپنا موقف بدل لیا ہے۔

    عارف محمد خان کے اس بیان کے بعد جہاں ٹوئٹر پر ان کے موقف کی تعریف ہو رہی ہے وہیں مسلمانوں کے متعلق کانگریس کے نظریے کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے لیکن یہ کوئی نہیں پوچھ رہا ہے کہ جب کانگریس مسلمانوں کے ساتھ اس قسم کا تعلق روا رکھتی ہے تو پھر اس پر مسلمانوں کے اپیزمنٹ کا الزام کیونکر لگایا جا سکتا ہے۔

  • پاکستان میں پہلی ٹیکنیکل یونیورسٹی کہاں‌ بن رہی ہے؟ اہم خبر آ گئی

    پاکستان میں پہلی ٹیکنیکل یونیورسٹی کہاں‌ بن رہی ہے؟ اہم خبر آ گئی

    خیبر پختونخواہ کے وزیر بلدیات شہرام ترکئی نے کہا ہے کہ پاکستان میں پہلی ٹیکنیکل یونیورسٹی خیبرپختونخوامیں بن رہی ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا اسمبلی میں انہوں‌ نے ضمنی بجٹ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم سےپہلے حکومتوں نےبھی ضمنی بجٹ پیش کیے ہیں، ضمنی بجٹ کوئی غیرآئینی کام نہیں. تمام اسپتالوں میں جلد ادویات کی کمی پوری کی جائے گی، عوام کو صحت انصاف کارڈ جلد دیے جائیں گے.

    انہوں‌ نے کہ کہ تاثردیا جارہا ہے ہم سےپہلے حکومتوں میں دودھ اورشہد کی نہریں بہہ رہی تھیں. واضح‌ رہے کہ اپوزیشن جماعتوں‌ کی جانب سے حکومت کی طرف سے ضمنی بجٹ پیش کرنے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے.

  • نواز شریف کو کچھ ہوا تو کس کا گریبان پکڑنا ہے عوام کو خبر ہونی چاہیے، مریم نواز

    نواز شریف کو کچھ ہوا تو کس کا گریبان پکڑنا ہے عوام کو خبر ہونی چاہیے، مریم نواز

    پاکستان مسلم لیگ کی نائب صدر مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ اگر خدانخواستہ نواز شریف کو کچھ ہوتا ہے تو 22 کروڑ عوام کو خبر ہونی چاہیے کہ کس کا گریبان پکڑنا ہے؟.


    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں‌ مریم نواز نے کہا ہے کہ نواز شریف صاحب کو بار بار انجائنا کی تکلیف ہو رہی ہے۔ اگر یہ جعلی حکومت اب بھی ان کے ڈاکٹر کو ان سے ملاقات کی اجازت نہیں دیتی اور خدانخواستہ مرض بڑھتا ہے تو مسلم لیگ ن کے کروڑوں ووٹروں اور 22 کروڑ عوام کو خبر ہونی چاہئے کہ کس کا گریبان پکڑنا ہے؟۔

    مریم نواز نے والد نواز شریف سے ملاقات بھی کی اور کہا کہ ان کی طرف سے حکومت پر تنقید کئے جانے پر سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ عمران خان کینہ پرور شخص ہیں‌ جو خود انتقامی کاروائیوں‌ کو مانیٹر کر رہے ہیں. انہیں‌ اپنی توانائی معیشت بہتر بنانے پر لگانی چاہیے.

    مریم نواز نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ آج بھی نواز شریف کے ڈاکٹر کو دو گھنٹے انتظار کروانے کے بعد واپس بھجوا دیا گیا ہے جس پر ایسے حکم نامے جاری کرنے والوں‌کو شرم آنی چاہیے. نواز شریف کے علاج کیلئے کارڈیالوجسٹ کو رسائی نہیں‌ دی جارہی.

  • بھارت نے ویسٹ انڈیز کو 269 رنز کا ہدف دیا ہے

    بھارت نے ویسٹ انڈیز کو 269 رنز کا ہدف دیا ہے

    ورلڈ کپ کے 34 ویں میچ میں بھارت نے ویسٹ انڈیز کر 269 رنز کا ہدف دیا ہے. بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا لیکن 268 رنز بنا سکی. ویرات کوہلی 72 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے اور ٹاپ سکورر رہے.میندر سنگھ دھونی نے 56 رنز بنائے,اوپنر راہل 48 اور پانڈیا 46 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے.

    یاد رہے بھارت نا قابل شکست ٹیم ہے اور ویسٹ انڈیز اب تک صرف ایک میچ میں فاتح رہی ہے اور وہ میچ پاکستان کو ہرایا تھا.

    روچ نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا, کوٹرل اور ہولڈر نے 2 2 وکٹس لی. ویسٹ انڈیز کے معروف بلے باز کرس گیل کا یہ آخری ورلڈ کپ ہے اور اس کے بعد وہ بھارت سے ہوم سیریز کے بعد ریٹائر ہو جائیں گے. اب تک کرس گیل کسی میچ میں اچھا کھیل پیش نہیں کر سکے. امید ہے بھارت کے خلاف اچھا کھیلیں گے.

  • وزیراعظم کامہنگائی اورکھانےپینےکی چیزوں کی قیمتوں میں اضافےپرنوٹس

    وزیراعظم کامہنگائی اورکھانےپینےکی چیزوں کی قیمتوں میں اضافےپرنوٹس

    اسلام آباد:ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف وزیر اعظم عمران خان حرکت میں آگئے.وزیراعظم کابڑھتی ہوئی مہنگائی اورکھانےپینےکی چیزوں کی قیمتوں میں اضافےپرنوٹس لے لیا ہے. اسلام آباد سے ذرائع کے مطابق عمران خان یہ فیصلہ عوامی ردعمل اور مہنگائی کے خلاف آواز پر کیا ہے. وزیراعظم نے اس سلسلے میں متعلقہ حکام کو احکامات جاری کردئیے ہیں.

    وزیر اعظم نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ عوام الناس کو ریلیف دینا موجودہ حکومت کی ذمہ داری ہے .اس سلسلے میں جو لوگ فیلڈ میں کام کررہے ہیں وہ اپنی ذمہ داریاں پوری کریں.ملک میں ذخیرہ اندوزی کی روک تھام کےلیےخصوصی مہم شروع کرنےکی بھی ہدایات جاری کردی ہیں. وزیر اعظم نے اس سلسلے میں ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت کارروائی کا حکام بھی دے دیا ہے. یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ وزیراعظم آفس کی تمام صوبائی چیف سیکریٹریزکواقدامات لینےکی ہدایت جاری کردی گئ ہیں.