Baaghi TV

Blog

  • ڈالر کی اونچی اڑان نے تاجر برادری کو کر دیا پریشان

    ڈالر کی اونچی اڑان نے تاجر برادری کو کر دیا پریشان

    ڈالر کی قیمت میں اضافے کی وجہ سے جہاں عوام پریشان ہیں وہیں تاجر برادری نے بھی اپنی پریشانی کا اظہار کر دیا

    ڈالر کی اونچی اڑان جاری، 164 کا ہو گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور چیمبر آف کامرس کے‌صدر الماس حیدر نے ڈالر کی بڑھتی ہوئی قیمت پر کہا ہے کہ حکومت ڈالر کی بے لگام دوڑ پر واضح پالیسی بیان دے،ڈالرکی بڑھتی قیمت سے کاروباری برادری میں اضطراب ہے، وروز کے دوران ڈالر کی قیمت 7 روپے بڑھی ہے.

    لاہور چیمبر آف کامرس کے سینئر نائب صدر خواجہ شہزاد ناصر نے کہا کہ ڈالر کی بڑھتی قیمت معیشت کیلیے برا شگون ہے،رواں ماہ سے اب تک ڈالر کی قیمت میں16روپے کااضافہ ہوچکا ،بیرونی قرضوں کے حجم میں 1400ارب روپے کا ازخود اضافہ ہواہے ،ڈالر کی قیمت میں اضافہ مہنگائی کی نئی لہر لارہا ہےآج عام آدمی کی قوت خرید متاثر ہورہی ہے

    واضح رہے کہ جمعرات کو مارکیٹ میں کاروبار کے دوران ڈالر نے پھر اونچی اڑان بھری، ڈالرانٹربینک میں ایک روپیہ 84 پیسے مہنگا ہونے سے تاریخ کی بلند ترین سطح 164 روپے پر ٹریڈ کرتا رہا۔ انٹربینک میں ڈالر 164 روپے 50 پیسے کا ہو گیا

  • سابق مئیر سرگودہا کی حمزہ شہباز سے خصوصی ملاقات

    سابق مئیر سرگودہا کی حمزہ شہباز سے خصوصی ملاقات

    سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی) سابق مئیر سرگودہا اسلم نوید کی اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی سے خصوصی ملاقات گزشتہ روز ان کے چیمبر میں ہوئی تفصیلات کے مطابق سابق مئیر نے موجودہ سیاسی صورتحال پر گفتگو کی سرگودہا کے حوالے بات کرتے ہوئے حملہ شہباز نے پر امید لہجے میں کہا کہ سنچائ اللہ حکومت مخالف تحریک میں سرگودہا کی عوام اہم کردار ادا کرے گی سرگودہا مسلم لیگ ن کا ہے اور سرگودہا کی عوام کبھی نواز شریف کو مایوس نہیں کرے گی

  • جا تجھے معاف کیا

    جا تجھے معاف کیا

    آجکل پاکستان میں سب سے مشہور ہونے والا او اس ٹی
    جا تجھے معاف کیا ہے اس گانے کو نہ کے پاکستان بلکے
    پوری دنیا میں پزیرائی مل رہی ہے اور اس کو بہت سے
    پاکستانی سنگرز نے بھی کور سونگ کے طور پر گایا ہے اور
    دوسرے ملک کے سنگرز بھی اسکو گا رہے ہیں جیسے کے
    ایک بہت ہی مشہور فیمیل سنگر سونو ککر جن کا تعلق
    ہمارے ہمسایہ ملک انڈیا سے ہے انھوں نے بھی یہ
    سونگ اپنی آواز میں اون ایر کر دیا ہے جسے بہت ہی
    پسند کیا جا رہا ہے اس گانے کے کمپوزر ہیں نوید ناشاد اور شاعر عمران رضا ہیں

    نوید ناشاد جنھوں نے اس سے پہلے بھی بہت سے ہٹ سونگ دئیے ہیں جن میں سر فہرت “سن یارا” ہے نوید ناشاد کو ٹائٹل سونگ “سن یارا “ سے خاصی شہرت ملی

    سونگ “سن یارا “ کے شاعر مبشر حسن تھے اس کے بعد
    ان دونوں نے بہت سے ٹائٹل سونگ بنائے اور ان دونوں کے کام کو بہت پسند کیا گیا آجکل ان دونوں کو دو
    اور ٹائٹل سونگ “جال “ اور “ سائبان “ بڑے پاپولر ہو
    رہے ہیں

  • سیوریج کے گندے پانی سے سبزیوں کی بڑے پیمانے پر پیداوار

    سیوریج کے گندے پانی سے سبزیوں کی بڑے پیمانے پر پیداوار

    چنیوٹ
    چنیوٹ میں سیوریج کے گندے پانی سے سبزیوں کی بڑے پیمانے پر پیداوار چنیوٹ سمیت پنجاب کے دیگر درجنوں اضلاع کو بھی سپلائی کا انکشاف محکمہ فوڈز سمیت دیگر متعلقہ حکام نے مبینہ طور پر مجرمانہ خاموشی اختیار کر لی
    چنیوٹ جھنگ روڈ بائی پاس کے اردگرد سینکڑوں ایکڑ پر سیوریج کے گندے پانی سے سبزیاں اگائی جانے لگی ہیں چنیوٹ کی 40 فیصد آبادی سیوریج کے گندے پانی سے تیار کی جانے والی سبزیاں کھانے پر مجبور جبکہ یہی مضر صحت سبزیاں پنجاب کے دیگر درجنوں اضلاع میں بھی مبینہ طور پر فروخت کے لئے سپلائی کئے جانے کا انکشاف بھی سامنے آیا ہے جس پر متعلقہ ضلعی افسران اور محکمہ فوڈز مکمل طور پر خاموش تماشائی کا کردار ادا کررہے ہیں۔جبکہ میونسپل کمیٹی چنیوٹ کی جانب سے سبزیاں کاشت کرنے والے کاشتکاروں کو گندے پانی کی سپلائی پر مبینہ طور پر معاوضہ بھی وصول کئے جانے کا انکشاف سامنے آیا ہے جس کے باعث بلا خوف و خطر شہر کا سارا گندا پانی فضلوں کو لگایا جارہا ہے گندے پانی سےپالک،بیگن،سبز مرچیں۔کدو۔گھیا توری۔سبز توری۔دھنیا۔کھیرے۔کریلے اور دیگر کی فضل تیار کی جارہی ہے اس حوالہ سے طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ گندے پانی سے تیار کی جانے والی سبزیوں کے استعمال سے پیٹ،ہیضہ،ٹائیفائیڈ بخار،اور ہپاٹائٹس کی امراض تیزی سے پھیل رہی ہے شہریوں نے ضلعی انتظامیہ سے گندے پانی سے تیار کی گئی سبزیوں کو تلف کرنے کا مطالبہ کیا ہے

  • سرگودہا ضلعی انتظامیہ کی فلڈ وارننگ جاری

    سرگودہا ضلعی انتظامیہ کی فلڈ وارننگ جاری

    سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی) حالیہ بارشوں کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ نے فلڈ وارننگ جاری کر دی گزشتہ بارشوں کے نتیجے میں دریائے جہلم میں پانی کی سطح بلند ہونے سے 100 سے زائد دیہات زیر آب آ گئے تھے جس سے فصلوں کا شدید نقصان ہوا سدا کمبوہ،جھاوریاں اور کدھ لتھی کے علاقوں سے مقامی لوگ پہلے ہی نقل مکانی کر چکے ہیں مزید بارشوں اور سیلاب کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ نے وارننگ دیتے ہوئے مزید دیہات خالی کرنے کا کہہ دیا ہے

  • این جی اوز کے خلاف پنجاب حکومت نے کیا بڑا فیصلہ

    این جی اوز کے خلاف پنجاب حکومت نے کیا بڑا فیصلہ

    حکومت پنجاب نے این جی اوز کے خلاف آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے

     

    پاکستان میں کن ممالک کی این جی اوز کام کر رہی ہیں؟ اہم خبر آ گئی

    باغٰی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب حکومت نے این جی اوز کے خلاف آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ ایک اجلاس میں کیا، ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ ظہوراحمد کے زیر صدارت اجلاس میں فلاحی تنظیموں سےمتعلق اہم فیصلے کئے گئے، اجلاس میں محکمہ سوشل ویلفیئر اورانڈسٹریزکےآفیسرزنے بھی شرکت کی، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ صوبہ بھر میں تمام این جی اوز کی نگرانی کی جائے گی.

    اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پنجاب بھر میں تمام این جی اوز کے ریکارڈ، مالی معاملات کی تحقیقات کی جائیں گی، اجلاس میں مزید فیصلہ کیا گیا کہ صوبے بھر میں تمام غیر رجسٹرڈ فلاحی تنظیموں‌ کو فوری رجسٹرڈ کروانے کا کہا جائے گا اور رجسٹریشن نہ کروانے والی تنظیموں کے خلاف کریک ڈاون کیا جائے گا .

     

    واضح رہے کہ پنجاب میں ایسی این جی اوز بھی سامنے آئی ہیں جو صرف کاغذات کی حد تک موجود ہیں مگر انکے بینک اکائونٹس موجود ہیں، زکوۃ اور دیگر فنڈنگ ان کے اکائونٹ میں جاتی ہے جبکہ ایسی این جی اوز کا بھی انکشاف ہوا جو پاکستان کے اند ر مختلف ناموں سے کام کر رہی ہیں، زیادہ تر غیر ملکی فنڈنگ سے چلائی جا رہی ہیں

  • یمن: حوثیوں کا مسجد اور ہسپتال پر حملہ متعدد شہری ہلاک اور زخمی

    یمن: حوثیوں کا مسجد اور ہسپتال پر حملہ متعدد شہری ہلاک اور زخمی

    یمن میں حوثی باغیوں کا مساجد اور ہسپتالوں پر مارٹر گولوں سے حملہ شہری زخمی اور ہلاک

    تفصیلات کے مطابق حوثی ملیشیا نے مغربی شہر الحدیدہ میں ایک مسجد اور شہریوں کے گھروں پر گولہ باری کی۔ حملے میں ایک یمنی جاں بحق اور چار زخمی ہو گئے۔

    مقامی ذرائع کے مطابق باغی حوثیوں نے الحدیدہ شہر کے علاقے المنظر کی سب سے بڑی "مسجد الہدی” کو شدید بم باری کا نشانہ بنایا۔ حوثیوں کی جانب سے داغے گئے توپ کے گولوں نے مسجد کو براہ راست نقصان پہنچایا۔ اس وحشیانہ بم باری کے سبب متعدد خاندان علاقہ چھوڑ کر الحدیدہ شہر کے جنوبی دیہات کی جانب چلے گئے۔

    بدھ کے روز جنوبی صوبے الضالع کے علاقے مریس میں حوثیوں کی جانب سے مارٹر گولے داغے جانے کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے چار بچے زخمی ہو گئے جن میں بعض کی حالت تشویش ناک ہے۔ مقامی ذرائع کے مطابق اس دوران باغیوں نے اندھادھند طور پر توپ کے گولے اور راکٹ داغے۔

    دوسری جانب حوثی ملیشیا نے الحدیدہ شہر میں ” 22 مئی ہسپتال” کو بم باری کا نشانہ بنایا۔ یہ کارروائی یمن کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی مارٹن گریفتھس کی جانب سے اس اعلان کے چند گھنٹوں بعد سامنے آئی جس میں انہوں نے جلد از جلد یمنی فریقوں کے ساتھ مشاورت دوبارہ شروع کرنے کا ارادہ کیا تھا۔

  • افغان صدر اور وزیراعظم عمران‌ خان کی ملاقات، دو طرفہ تعلقات کی مضبوطی پر بات چیت

    افغان صدر اور وزیراعظم عمران‌ خان کی ملاقات، دو طرفہ تعلقات کی مضبوطی پر بات چیت

    وزیراعظم عمران خان اور افغان صدر اشرف غنی نے بالخصوص تجارت، سیکورٹی اور عوامی سطح پر روابط سمیت مختلف شعبہ جات میں دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے پر توجہ مرکوز کی ہے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق دونوں رہنماﺅں کے درمیان ون ٹو ون ملاقات جمعرات کو وزیراعظم ہاﺅس میں ہوئی جس میں انہوں نے مشترکہ مذہب، ثقافت اور تاریخ سے عبارت برادرانہ تعلقات کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ دونوں رہنماوں نے علاقائی امن و استحکام کو یقینی بنانے کیلئے مضبوط تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔

    افغان صدر کی وزیراعظم ہاوس آمد، عمران خان نے کیا استقبال

    بعدازاں دونوں رہنماﺅں نے وفود کی سطح پر مذاکرات کی قیادت کی جس میں تجارتی، سیاسی، معاشی، سلامتی، امن و مفاہمت، تعلیم و عوامی سطح پر تبادلوں سمیت وسیع تر شعبہ جات کا احاطہ کیا گیا۔

    پاکستانی وفد میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان، وزیر سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حیسن، وزیر ریلوے شیخ رشید احمد، وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے خزانہ ڈاکٹر حفیظ شیخ، وزیر مواصلات مراد سعید اور سیکرٹری خارجہ سہیل محمود شامل تھے۔

    قبل ازیں افغانستان کے صدر اشرف غنی وزیراعظم ہاوس پہنچے جہاں انہیں گارڈ آف آنر دیا گیا ،افغان صدر کی آمد پر دونوں ممالک کے ترانے بھی بجائے گئے ،گارڈ آف آنر کے بعد وزیراعظم عمران خان نے پاکستانی وزراء کے ساتھ افغان صدر کا تعارف کروایا .

    افغان صدر پاکستان پہنچ گئے، کس نے استقبال کیا؟ اہم خبر

    قبل ازیں پاکستان کےو زیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور افغانستان کے صدر اشرف غنی کے مابین ملاقات ہوئی ہے، ملاقات میں دونوں ملکوں میں تجارت میں اضافے،معیشت اورسرمایہ کاری کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں مواصلات، توانائی،ثقافت اور عوامی روابط بہتربنانے پر خصوصی تبادلہ خیال کیا گیا ، ملاقات میں امن واخوت کے لیے وضع کردہ حکمت عملی کو عوام کی بہتری اور بہبود کےلیے بروئے کار لانے پر بھی اتفاق کیا گیا.

    پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اس موقع پر کہا کہ اشرف غنی کے دورہ سےدونوں ملک مزید قریب آئیں گے ،دورے سے دوطرفہ تعلقات کے استحکام میں مددملےگی ،افغان صدر اشرف غنی نے افغان امن عمل میں پاکستان کی کاوشوں کو سراہا

    قبل ازیں افغانستان کے‌صدر اشرف غنی دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے، پاکستان کے مشیر تجارت عبدالرزاق داود ،افغانستان کے پاکستان میں سفیرعاطف مشعال اور دفتر خارجہ کے حکام نے افغانستان کے صدر کا استقبال کیا.

    افغان صدر کو نورخان ائیر بیس پر اکیس توپوں‌ کی سلامی بھی دی گئی

  • ورلڈ کپ 2019  کن  کھلاڑیوں کا آخری ورلڈکپ ہے, جانئے اس رپورٹ میں

    ورلڈ کپ 2019 کن کھلاڑیوں کا آخری ورلڈکپ ہے, جانئے اس رپورٹ میں

    ویسٹ انڈیز کے معروف بلے باز کرس گیل بھارت سے ہوم سیریز کے بعد ریٹائر ہو جائیں گے. ورلڈ کپ 2019 ان کا آخری ورلڈ کپ ہے. کرس گیل نے او ڈی آئی میں کئی ریکارڈز اپنے نام کیے جو وقت کے ساتھ ٹوٹتے بھی رہے تاہم 2015 ورلڈ کپ میں زمبابوے کے خلاف 215 رنز بنانے والے پلیئر ہیں اور 19 مختلف گراؤنڈز میں سینچریز بنانے والے کھلاڑی ہیں. او ڈی آئی سے ریٹائرمنٹ کے بعد کرس گیل ٹی ٹوینٹی کرکٹ پر دھیان دیں گے.

    کرس گیل کے علاوہ کئی اور نام بھی ہیں جو ورلڈ کپ کے بعد ریٹئر ہونے والے ہیں جن میں پاکستان کے شعیب ملک ہیں. شعیب ملک انٹرنیشنل کرکٹ کے واحد کھلاڑی ہیں جو 100 ٹی ٹوینٹی میچز کھیل چکے ہیں. ان کے علاوہ شاید وہاب ریاض کا بھی یہ آخری ورلڈ کپ ہے.

    بھارت کے مہیندر سنگھ دھونی کا بھی یہ آخری ورلڈ کپ ہے. دھونی بھارت کے سب سے کامیاب کپتان ہیں جن کی کپتانی میں بھارت 27 ٹیسٹ فتح کر چکا ہے.

    سری لنکا کے ملنگا کا بھی یہ آخری ورلڈ کپ ہے. ملنگا سری لنکا کے معروف رائٹ آرم فاسٹ باؤلر ہیں اور 222 او ڈی آئی میچز میں 330 وکٹس لے چکے ہیں.

    نیوزیلینڈ کے رائٹ ہینڈ بیٹسمین روز ٹیلر کا بھی یہ آخری ورلڈ کپ ہے. فروری 2017 میں روز ٹیلر کو قوم کے لیے 17 ODI سینچریز سکور کرنے کا اعزاز حاصل ہے.

    انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن بھی شاید ورلڈ کپ کے بعد ریٹائر ہو جائیں. اینڈرسن 194 ODI میچز میں 269 وکٹس لے چکے ہیں.

    بنگلادیش کے مشرفے مرتضی نے ٹیسٹ کرکٹ اور ٹی ٹوینٹی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا تھا. او ڈی آئی سے ریٹائرمنٹ کا اعلان ورلڈ کپ کے بعد کریں گے.

  • بھارت نے ایک وکٹ کے نقصان  پر 62 رنز بنا لیے

    بھارت نے ایک وکٹ کے نقصان پر 62 رنز بنا لیے

    آج کے میچ میں بھارت نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔میچ کے آغآز میں ہی ویسٹ انڈیز کو 22 کے رنز پر کامیابی ملی جب اپنر روہت شرما آؤٹ ہوئے. 13 اوورز کا کھیل ہو چکا ہے

    تفصیلات کے مطابق آج کے میچ میں بھارت نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔میچ کے آغآز میں ہی ویسٹ انڈیز کو 22 کے رنز پر کامیابی ملی جب اوپنر روہت شرما آؤٹ ہوئے. آج ایک اہم میچ کرکٹ ورلڈ کپ کا ہونے جا رہا ہے. 12ویں عالمی کپ میں ابھی تک کی ناقابل شکست ٹیم بھارت آج کے میچ میں فتح حاصل کرنے کی صورت میں سیمی فائنل کے جانب اپنی پیش قدمی جاری رکھے گی۔مانچسٹر کے اولڈ ٹریفورڈ گراؤنڈ میں آج ہورہے بھارت ویسٹ انڈیز میچ میں بارش کا کوئی امکان موجود نہیں ہے۔

    واضح رہے کہ ایونٹ میں ویسٹ انڈیز کُل 6 میچوں میں سے اب تک ایک ہی میچ میں کامیابی حاصل کر سکی ہے جبکہ بھارت نے 5 میچز میں سے 4 میں کامیابی حاصل کی ہوئی ہے جبکہ اس کا ایک میچ بارش کی وجہ سے بے نتیجہ رہا تھا۔