Baaghi TV

Blog

  • دسویں جماعت کا طالبعلم اور اس کا ماموں دن دیہاڑے اغوا مقدمہ درج کر  لیا

    دسویں جماعت کا طالبعلم اور اس کا ماموں دن دیہاڑے اغوا مقدمہ درج کر لیا

    چنیوٹ
    ذاتی رنجش کی بنا پر دسویں جماعت کا طالبعلم اور اس کا ماموں دن دیہاڑے اغوا مقدمہ درج ہونے کے باوجود پولیس اغوا کاروں کو گرفتار کرنے اور مغوی ماموں بھانجا کو بازیاب کروانے میں ناکام متاثرہ خاندان کا احتجاج وزیر اعلیٰ پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ
    تھانہ محمد والا چنیوٹ کے نواحی گاؤں ٹھٹی بالا راجہ میں علاقے کے جاگیر داروں نے ذاتی رنجش کی بنا پر دسویں جماعت کے طالبعلم عباس اور اس کے ماموں محمد نواز کو دن دیہاڑے گن پوائنٹ پر جان سے مار دینے کی دھمکی دیتے ہوئے مبینہ طور پر اغوا کرلیا متاثرہ خاندان کے مطابق عباس اور اس کا ماموں محمد نواز کو ملزمان صدیق ، ناصر ، جعفر اور دیگر ساتھیوں کی مدد اور اسحلہ کے زور پر تشدد کرتے ہوئے سفید رنگ کی کار میں زبردستی بیٹھا کر نامعلوم مقام پر لے گئے۔اغوا ہونے والے عباس اور محمد نواز کے بھائی نے اغوا کاروں کی لڑکی سے پسند کی شادی کررکھی ہے جس پر ملزمان نے اسلحہ کے زور پر ماما اور بھانجے کو اغوا کر لیا لواحقین نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ کچھ عرصہ قبل ان کی بچی نے اپنی آزاد مرضی سے شادی کی تھی جس کی بنا پر ہمارے بچے اور بھائی کو اغوا کر کے قتل کرنا چاہتے ہیں۔پولیس ہمارے افراد کو بازیاب نہیں کروا سکے متاثرہ خاندان نے ارباب اختیار سے اپیل کی ہے کہ ان جاگیرداروں کو گرفتار کر کے ہمارے افراد کو بازیاب کروایا جائے

  • پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ایک بڑا کیفے سیل کر دیا

    ناقص آئل استمعال کرنے پر پنجاب فوڈ اتھارٹی بہاولپور نے
    Habit Restaurant Cafe
    تین یوم کے لئے سِیل کر دیا ـ

  • بلوچوں کو لاٹھی یا بندوق سے ہانکنے کی کوشش کی گئی تو نتائج اچھے نہیں ہونگے، اختر مینگل

    بلوچوں کو لاٹھی یا بندوق سے ہانکنے کی کوشش کی گئی تو نتائج اچھے نہیں ہونگے، اختر مینگل

    وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ بی این پی کے تمام مطالبات مان لئے گئے ہیں، اختر مینگل نے مطالبات کی منظوری پر حکومت کا شکریہ اد اکیا ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بی این پی کے سربراہ سردار اختر مینگل کی وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک سے ملاقات ہوئی جس کے بعد میڈیا بریفنگ میں وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ افغان مہاجرین کا باعزت فیصلہ ہو، جو مہاجرین بیس پچیس لاکھ پاکستان میں موجود ہیں وہ با عزت اپنے ملک جائیں، پرویز خٹک کا مزید کہنا تھا کہ بلوچستان کو بھرتیوں کا کوٹہ بھی دیا جائے گا،لاپتہ افراد پر کمیٹی بن چکی ہے جلد پیش رفت ہوگی،گوادرمیں باہرسے آنےوالوں کوشناختی کارڈ جاری نہیں کریں گے،گوادر میں پانی کے مسئلے پر قابو پائیں گے، پرویز خٹک کا مزید کہنا تھا کہ ملکی مفاد کی خاطردونوں جماعتیں ملکرکام کررہی ہیں، بی این پی کے ساتھ معاہدے پر مکمل کاربند ہیں، ہم کبھی معاہدے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے ،6نکاتی ایجنڈے پرسمجھوتہ کر چکے ہیں.

    اختر مینگل نے کہا کہ تہہ دل سے تحریک انصاف کی قیادت کا مشکور ہوں،جنہوں نے جس معاہدے پر عمل نہیں ہو رہا تھا اس وجہ سے دوریاں اور غلط فہمیاں پیدا ہوئیں ،یہ کمزوریاں حکومت کی طرف سے ہوئیں، بلوچستان کا مسئلہ دیرینہ ہے جس کا سیاسی حل تلاش کر رہے ہیں، اگر سیاسی طریقے سے حل نہیں کیا گیا لاٹھی یا بندوق سے سمجھانے کی کوشش کی گئی تو نتائج اچھے نہیں نکلیں گے. اختر مینگل نے کہا کہ منتخب نمائندوں پر کمیٹی بنائی جائے جو بلوچستان جا کر مسائل سنے اور رپورٹ اسمبلی میں پیش کرے ہمیں رپورٹ قبول ہو گی، اختر مینگل نے مزید کہا کہ صوبائی خود مختاری کے حوالہ سے کچھ کیا گیا تو ہم اس میں شریک نہیں ہوں گے، وزیراعظم نے ا س حوالہ سے گارنٹی دی کہ ہمارا ایسا پروگرام نہیں،

    وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا کہ اٹھارہویں ترمیم ختم کرنے کا پروپیگنڈہ کیا جا رہا ہے، ہمارے پاس ٹو تھرڈ مجارٹی نہیں ،یہ صرف پروپیگنڈہ ہے،

    اختر مینگل نے کہا کہ سپیکر کے ساتھ بھی میٹنگ ہو گی کہ جلد از جلد بلوچستان کے حوالہ سے کمیٹی بنائی جائے، بی این پی کی طرف سے تمام پارلیمانی پارٹیوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے ہمارے مطالبات کو سپورٹ کیا. آصف زرداری، مسلم لیگ ن ،آزاد امیدواروں سمیت تمام جماعتوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں.

  • پرویز مشرف  کے خلاف کیس کی سماعت ملتوی

    پرویز مشرف کے خلاف کیس کی سماعت ملتوی

    پرویز مشرف کیخلاف سنگین غداری کیس کی سماعت ملتوی ہو گئی.

    تفصیلات کے مطابق خصوصی عدالت میں ججز کے نہ آنے پر سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس کی سماعت ملتوی کر دی گئی۔گزشتہ سماعت پر عدالت نے وزارتِ قانون کو وکلاء کا پینل فراہم کرنے کی ہدایت کی تھی۔
    خصوصی عدالت کے رجسٹرار راؤ عبدالجبار نے یہ کہہ کر کہ پینل ابھی تک فراہم نہیں کیا گیا، سنگین غداری کیس کی آئندہ سماعت 23 جولائی تک ملتوی کر دی۔

    گزشتہ سماعت پر عدالت نے پرویز مشرف کی مسلسل غیر حاضری پر ان کا دفاع کا حق ختم کر دیا تھا۔
    سابق حکمران جماعت مسلم لیگ نون نے پرویز مشرف کے خلاف آئین شکنی کا مقدمہ درج کیا تھا، یہ مقدمہ 3 نومبر 2007ء کو آئین معطل کر کے ایمرجنسی لگانے پر درج کیا گیا تھا، کیس میں 2014ء میں پرویز مشرف پر فردِ جرم عائد کی گئی تھی۔
    سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف آئین شکنی سمیت 4 مقدمات ہیں جن میں مختلف عدالتوں نے اُنہیں نہ صرف اشتہاری قرار دیا ہوا ہے بلکہ ان کی جائیداد کی قرقی کے احکامات بھی جاری کر رکھے ہیں۔

    پرویز مشرف نے اس شرط پر وطن واپس آنے پر رضامندی ظاہر کی تھی کہ سپریم کورٹ اُن کو تمام مقدمات میں ضمانت دے۔
    واضح رہے کہ اس سے قبل سنگین غداری کیس پرویز مشرف کی بریت اورالتواء کی درخواستیں مسترد.کرنے ہوئے فیصلہ سنا دیا،وزارت قانون ان وکلا کے فیس شیڈول کے بارے میں رپورٹ پیش کرے،عدالت نے کہا کہ ملزم پیش نہیں ہوتاتوکیس ختم کرنےکی درخواست کوناقابل سماعت سمجھتے ہیں،سپریم کورٹ کے احکامات پرعمل درآمد کیا جائےگا

  • قصور حبیب آباد میں نامعلوم بزرگ مسافر جانبحق

    قصور حبیب آباد میں نامعلوم بزرگ مسافر جانبحق

    قصور حبیب آباد جی ٹی روڈ پر ایک حادثے کے نتیجے میں ایک نامعلوم بزرگ جانبحق ہو گئے ہیں جنکی لاش تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال پتوکی میں موجود ہے انکی شناخت مطلوب ہے
    برائے رابطہ
    احمد نواز شاہ محرر پولیس چوکی حبیب آباد
    03018484174

  • ایران کو نیست و  نابود کرنا امریکا کے بس کی بات نہیں ، جواد ظریف

    ایران کو نیست و نابود کرنا امریکا کے بس کی بات نہیں ، جواد ظریف

    امریکہ کی دھمکی کا جواب دیتے ہوئے ایران نے کہا ہے کہ ایران کو نیست و نابود کرنا امریکہ کے بس کی بات نہیں‌ہے

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی دھمکیوں کے جواب میں کہا ہے کہ ایران کو نیست و نابود کرنا امریکہ کے بس کی بات نہیں۔

    جواد ظریف نے اس بات کا اظہار تیران میں سی این این کے ایک نمائندے کے سوال کے جواب میں کہی ۔
    ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ٹرمپ کو یہ خوش فہمی ہے کہ وہ ایران کو نیست و نابود کر دیں گے البتہ یہ اسی وقت ممکن ہوسکتا ہے کہ جب امریکہ ممنوعہ اسلحے کا استعمال کرے۔

    انہوں نے کہا کہ ایران ہر قسم کی جارحیت کا جواب دینے کےلیے تیار ہے ،ہم جنگ نہیں چاہتے ،صدر ٹرمپ کو یہ یاد رکھنا چاہیئے کہ وہ جنگی دھمکیوں کا جو اظہار کر رہے ہیں وہ اقوام متحدہ کے معاہدوں کی خلاف ورزی ہے، کئی ہفتوں سے امریکی انتظامیہ ہمارے خلاف زہر اگل رہی ہے بالخصوص روحانی لیڈر پر لگی پابندیاں ایران عوام کے خلاف حقارت کا درجہ رکھتی ہیں۔

    واضح رہے کہ ایک دن قبل ٹرمپ نے ایران کو دھمکی دی تھی کہ اگر وہ اپنے عزائم سے باز نہ آیا تو اس کو صفحہ ہستی سے مٹا دیں گے.

  • لاہورائیر پورٹ پربرآمد  سنائپرگن کی گولیاں کس ملک سے لائی گئیں؟ جان کر ہوں‌ حیران

    لاہورائیر پورٹ پربرآمد سنائپرگن کی گولیاں کس ملک سے لائی گئیں؟ جان کر ہوں‌ حیران

    صوبائی دارالحکومت لاہور کے ائیر پورٹ پر مسافر کے بیگ سے ہزاروں گولیاں برآمد ہونے پر مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے.

    لاہور ایئرپورٹ پر بھاری مقدار میں اسلحہ پکڑا گیا، سمگلنگ کی کوشش ناکام

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہورایئر پورٹ پرمسافرکے بیگ سے ہزاروں گولیاں برآمد ہونے پرمقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے، امریکا سے آنےوالا محسن نواز نجی ایئر لائن پر لاہور پہنچا تھا ،ملزم شبہ ہونے پراپنے گولیوں سے بھرے بیگ چھوڑکرفرارہوگیا تھا.

    کسٹم حکام نے ٹیگ کی مدد سے ملزم کا سراغ لگا کر ملزم کو گرفتار کر لیا، گولیوں سے بھرے بیگ امریکا سے بک ہوئے تھے، مختلف اقسام کی گولیوں میں 308 بورکی گولیاں بھی شامل تھی، یہ گولی عام طور پراسنائپر رائفل میں استعمال ہوتی ہے
    ملزم نےاب تک گولیاں لانے سےمتعلق کسٹم حکام کو کوئی معلومات نہیں دیں .

    ڈپٹی کلکٹر معظم کا کہنا ہے کہ امریکا سے فلائٹ روانہ ہونے کے بعد کسٹم حکام کواطلاع ملی تھی،ملزم محسن نوازکی سفری دستاویزات کا جائزہ لیا جارہا ہے .

    واضح رہے کہ گزشتہ روز علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ سے گولیوں سے بھرے 3 بیگ ضبط کئے گئے۔ کسٹم حکام کا واقعہ سے متعلق کہنا تھا کہ نامعلوم مسافرگولیوں سے بھرے 3 بیگ کسٹمز کی چیکنگ بیلٹ پر رکھ کر غائب ہوگئے تاہم جب کسٹم حکام نے ان بیگ کو چیک کیا تو اس میں سے 4 ہزار 600 گولیاں اور 800 خول موجودتھے ۔

  • ملزمان کو سماج دشمن کہا تو انہوں نے کہا کہ……جج کے ریمارکس پر قہقہے

    ملزمان کو سماج دشمن کہا تو انہوں نے کہا کہ……جج کے ریمارکس پر قہقہے

    جعلی اکاونٹس کیس میں سماعت کے دوران احتساب عدالت کے جج ارشد ملک نے واقعہ سنایا جس پر عدالت میں ہر طرف قہقہے بلند ہو گئے

    کیس ضرور بنائیں لیکن رویہ اچھا رکھیں، آصف زرداری کی عدالت سے استدعا

    آصف زرداری نے تمام مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں واپس لے لیں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت میں جعلی اکاونٹس کیس کی سماعت کےد وران تین نوجوانوں کو ہتھکڑیاں لگائے جانے پر سابق صدر آصف زرداری جج کے سامنے پیش ہوئے اور کہا کہ یہ ڈکیت نہیں اور نہ ملک دشمن عناصر ہیں ،یہ تو نوکریاں ڈھونڈتےہیں ،جس پر جج ارشد ملک نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ یہ سماج دشمن عناصرہیں، جج ارشد ملک نے مزید کہا کہ میرےپاس 3 ملزم آئے تھے میں نے انہیں سماج دشمن عناصرکہا تھا،وہ ملزمان میرے سامنے آئے اور بولے ہم سماج دشمن نہیں بلکہ ہم اناج دشمن ہیں ،جج ارشدملک کی طرف سے سنائے گئے واقعے پرکمرہ عدالت میں قہقہے بلند ہو گئے .

    آصف زرداری کو نیب نے اسمبلی کی بجائے کہاں پہنچا دیا؟ بلاول پریشان

    آصف زرداری کو عدالت میں پیش کیا جائے، عدالت کا نیب کو حکم

    سابق صدر آصف زرداری کی عدالت میں پیشی کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں‌، عدالت کے چاروں اطراف پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے اور کسی بھی غیر متعلہ شخص کو جوڈیشیل کمپلیکس میں داخلے کی اجازت نہیں دی گئی

    بلاول زرداری کے حلقہ میں خاتون نے فون پر بات کرنے سے انکار کیا تو اسکے ساتھ کیا ہوا، افسوسناک خبر

    سابق صدر آصف زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپورسندھ اسمبلی کےاجلاس میں شرکت کےلیے پروڈکشن آرڈرپرکراچی میں ہیں ،احتساب عدالت نے فریال تالپورکی حاضری سےاستثنیٰ کی درخواست منظورکی تھی .

    حکومت کو نکالنے کیلئے سیاسی قوتوں کو آگے ہونا ہو گا، آصف زرداری

    ایک ہفتے کی جیل کے بعد زرداری کی بس ہو گئی، اسمبلی میں کیا کہہ دیا؟ بڑی خبر؟

  • فلسطینیوں کی بہتری کے لیے کسی بھی معاشی منصوبے کی حمایت کرتے ہیں ،سعودیہ

    فلسطینیوں کی بہتری کے لیے کسی بھی معاشی منصوبے کی حمایت کرتے ہیں ،سعودیہ

    فلسطینیوں کی خوش حالی کے لیے کسی بھی معاشی منصوبے کی حمایت کرتے ہیں سعودی عرب کا اعلان

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق فسلطینیوں کی خوش حالی اور بہتری کے لیے اپنے جذبات کا اظہار کرتےہوئے سعودی وزیر خزانہ نے یہ اعلان کیا.وہ بحرین کے دارالحکومت منامہ میں ’’امن سے خوش حالی‘‘ کے موضوع پر منعقدہ دو روزہ ورکشاپ میں بدھ کو تقریر کررہے تھے۔انھوں نے کہا:’’ اس وقت مشرقِ اوسط کے خطے کو خوش حالی اور امید کی اشد ضرورت ہے‘‘۔

    انھوں نے کہا کہ ’’ سعودی عرب کا ویژن 2030ء پہلے تو صرف اپنے کے لیے تھا لیکن اب یہ پورے خطے کا ویژن بن گیا ہے۔ہم اس بات کو یقینی بنانا چاہتے تھے کہ ہم ایک ایسا منصوبہ پیش کریں جو پورے خطے کے لیے ایک رول ماڈل کا کردار ادا کرے اور خطے میں امید کی کرن روشن کرے‘‘۔

    وزیر خزانہ نے کہا: ’’ فلسطین ہمارے لیے ایک بہت اہم مسئلہ ہے ۔ ہم عشروں سے فلسطین کے بڑے حامی رہے ہیں اور ہم فلسطینیوں کی حمایت جاری رکھیں گے‘‘۔انھوں نے شرکاء کو بتایا کہ سعودی عرب نے بہت سی اصلاحات پر عمل درآمد کیا ہے اور اس بات کو بھی یقینی بنایا ہے کہ ان اصلاحات کے خطے میں مثبت اثرات مرتب ہوں ۔

  • کیس ضرور بنائیں لیکن رویہ اچھا رکھیں، آصف زرداری کی عدالت سے استدعا

    کیس ضرور بنائیں لیکن رویہ اچھا رکھیں، آصف زرداری کی عدالت سے استدعا

    احتساب عدالت میں جعلی اکاونٹس کیس کی سماعت کے دوران آصف زرداری نے جج کے سامنے پیش ہو کر کہا کہ جو کیس بنانا ہے ضرور بنائیں لیکن رویہ اچھا رکھیں.

    آصف زرداری نے تمام مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں واپس لے لیں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد کی احتساب عدالت میں جعلی اکاونٹس کیس کی سماعت ہوئی، نیب نے سابق صدر آصف زرداری کو عدالت میں‌ پہنچایا تو آصف زرداری نےعبد المجید غنی کواپنےساتھ بٹھا لیا، کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج ارشد ملک نے کی ، وکیل صفائی نے عدالت میں کہا کہ حسین لوائی اورطحہ رضانیب کی تحویل میں ہیں، مجھے شک ہے نیب نے ان پر تشدد کیا ہے،نیب وکلا اور فیملی کو ملنے بھی نہیں دے رہا .

    آصف زرداری کو نیب نے اسمبلی کی بجائے کہاں پہنچا دیا؟ بلاول پریشان

    آصف زرداری کو عدالت میں پیش کیا جائے، عدالت کا نیب کو حکم

    بلاول زرداری کے حلقہ میں خاتون نے فون پر بات کرنے سے انکار کیا تو اسکے ساتھ کیا ہوا، افسوسناک خبر

    دوران سماعت 3ملزمان کو ہتھکڑیوں میں دیکھ کر آصف زرداری اٹھ کر جج کے سامنے پیش ہوئے اور کہا کہ جو کیس بناناہےضرور بنائیں لیکن انکےساتھ رویہ تو بہتررکھیں،یہ پڑھے لکھے بچے ہیں ان سے بہتر رویہ رکھا جائے،آصف زرداری کا مزید کہنا تھا کہ جیل میں بہت رہا ہوں جیل میں بھی ایسا سلوک نہیں ہوتا ،عدالت جو بھی فیصلہ کرے مگر سلوک اچھا کریں .

    حکومت کو نکالنے کیلئے سیاسی قوتوں کو آگے ہونا ہو گا، آصف زرداری

    ایک ہفتے کی جیل کے بعد زرداری کی بس ہو گئی، اسمبلی میں کیا کہہ دیا؟ بڑی خبر؟

    آصف زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ راستےمیں سیکیورٹی انتظامات ہوں مگر کمرہ عدالت میں ہتھکڑی نہ لگائیں، جس پرعدالت نے استفسار کیا کہ کیانیب نےان ملزمان کوہتھکڑی لگارکھی ہے،جس پر نیب حکام نے جواب دیا کہ انہیں جیل سے پولیس لائی ہےہم نےہتھکڑی نہیں لگائی .

    آصف زرداری نے عدالت میں کہا کہ یہ ڈکیت نہیں اور نہ ملک دشمن عناصر ہیں ،یہ تو نوکریاں ڈھونڈتےہیں ،جس پر جج ارشد ملک نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ یہ سماج دشمن عناصرہیں، جج ارشد ملک نے مزید کہا کہ میرےپاس 3 ملزم آئے تھے میں نے انہیں سماج دشمن عناصرکہا تھا،وہ ملزمان میرے سامنے آئے اور بولے ہم سماج دشمن نہیں بلکہ ہم اناج دشمن ہیں ،جج ارشدملک کی طرف سے سنائے گئے واقعے پرکمرہ عدالت میں قہقہے بلند ہو گئے،