سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی)تھانہ کینٹ پولیس کی کاروائی خیام چوک میں واقع الحیات ہوٹل میں بدکاری کرتے ہوئے ہوٹل کا مینجر اور خاتون سمیت تین ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات فحاشی کا اڈہ چلانے والے ہوٹل مینجر حامد اور زناء کاری میں مصروف کومل بی بی اور علی عبداللہ کو پولیس نے گزشتہ رات برہنہ حالت میں گرفتار کر کیا تھانہ کینٹ پولیس نے سب انسپکٹر محمد عثمان کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا
Blog
-

مقبوضہ کشمیر، بھارتی فوج نے پرامن مظاہرین پر پیلٹ برسا دیے، متعدد زخمی
مقبوضہ کشمیر کے ترال علاقہ میں بھارتی فوج نے پرامن مظاہرین پر اندھا دھند پیلٹ گن کے چھرے برسا دیے جس سے متعدد کشمیری زخمی ہوئے ہیں. یہ مظاہرے بھارتی وزیر داخلہ کی کشمیر میں موجودگی کے دوران ہوئے ہیں.
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی فورسز کی جانب سے ترال میں ایک کشمیری نوجوان کو شہید کئے جانے کے بعد سے جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے. کشمیری نوجوانوں کی طرف سے جنوبی کشمیر کے ترال علاقہ میں ہندوستانی فوجی گاڑیوں پر زبردست پتھراؤ کیا گیا. اس دوران بھارتی فوج نے اندھا دھند لاٹھی چارج کیا، آنسو گیس کی شیلنگ کی اور پیلٹ گن کے چھرے برسائے گئے.
بھارتی فوج کی شیلنگ اور پیلٹ لگنے سے متعدد کشمیری زخمی ہوئے ہیں جنہیں ہسپتال داخل کروادیا گیا ہے.
واضح رہے کہ بھارتی فوج نے آج صبح ترال میں ایک کشمیری نوجوان کو شہید کر دیا تھا جس کی شناخت شبیر احمد کے بطور ہوئی ہے.
-

وزیراعظم عمران خان نے دی فواد چودھری کو شاباش
وزیراعظم عمران خان سے فواد چودھری نے ملاقات کی ہے
عمران خان نے کہا تھارلاوَں گا رلادیا،کہا تھا پکڑوں گا،پکڑلیا، فواد چودھری
اوبر اور کریم پر خواتین کے لئے سفر ہوا غیر محفوظ
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی فواد چودھری نے ملاقات کی ہے، فواد چودھری نے پارلیمنٹ ہاوس میں وزیراعظم سے ملاقات کی، اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے وزارت سائنس،ٹیکنالوجی میں ری اسٹرکچرنگ پراقدامات اور کارکردگی کوسراہا، وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ سائنس اورٹیکنالوجی کافروغ ہمارے مستقبل کیلئےانتہائی اہمیت کاحامل ہے ،
صحافیوں کے احتجاج میں ڈبو مردہ باد کے نعرے، فواد چوہدری نے تھپڑ کیوں مارا؟ سمیع ابراہیم نے بتا دیا
قبل ازیں فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا.
So all pseudo liberals have accepted a Taliban mentor as their leader? Muddled to see Names of @sherryrehman @FarhatullahB and Raza Rabbani in the list of Maulana desciples, PMLn included all confused rightests in their list #OppositionAPC
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) June 26, 2019
-
ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ ضلع بھر میں تعلیمی معیار بہتر بنانے کیلئے پرعزم
گوجرانوالہ:ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نائلہ باقرنے کہا ہے کہ ضلع گوجرانوالہ کو تعلیم کے بہتر معیار، سہولیات اور کارکردگی کے اعتبار سے پنجاب کے پہلے پانچ اضلاع میں لائیں گے، اساتذہ کی غیر ضروری چھٹیوں کی حوصلہ شکنی، سکولوں کی چار دیواری، خطرناک قرار دی گئی عمارتوں کی ترجیحاََ از نو تعمیر اور پینے کے صاف پانی فراہمی جیسے کارکردگی اعشاریوں پر بھرپور توجہ دی جائے
ا ن خیالات کا اظہار انہو ں نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن ریویو کمیٹی کے ماہانہ جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا

اجلاس میں چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن محمد اورنگزیب، ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر افضل حیات تارڑ، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر قادر بخش، عارفہ جمیل، ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسرز، اسسٹنٹ ایجوکیشن افسران سمیت دیگر شریک تھے۔
ڈپٹی کمشنر نے محکمہ تعلیم کے افسران کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ گرمیوں کی چھٹیوں کے دوران فرنیچر کی فراہمی، چار دیواری، صاف پانی کی فراہمی کے لیے دستیاب فنڈز کے شفاف استعمال کو یقینی بنایا جائے اجلاس میں معیار تعلیم کی بہتری اور سرکاری سکولوں کی حالت بہتر بنانے کے لیے حکومت پنجاب کے مقرر کردہ 14کارکردگی اعشاریوں کا تحصیل اور مراکز وائز تفصیلی جائزہ لیا گیا اور سکولوں میں دستیاب،عدم دستیاب سہولیات، حکومتی اہداف اور ا ن کے حصول کے لیے کیے گئے اقدامات پر متعلقہ افسران سے استفسار کیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر نائلہ باقر نے ضلع گوجرانوالہ کو تعلیمی میدان میں 35ویں نمبر سے 11ویں نمبر پر لانے پر افسران کو مبارک باد دی اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ جن اعشاریوں میں مقررہ اہداف کو حاصل نہیں کیا جاسکا ان پر خصوصی توجہ دی جائے گی تاکہ سرکاری سکولوں میں معیار تعلیم مزید بہتر بنایا جاسکے اور ضلع کوپنجاب کے پہلے 5اضلاع میں لایا جاسکے۔ اجلاس میں امسال کے دوسرے کوارٹر اور مئی 2019تک کی کارکردگی اور ضلع کے تمام سکولوں، مراکز اور تحصیلوں کی کارکردگی پر بریفنگ دی گئی، ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر گوجرانوالہ افضل حیات تارڑ نے بتایا کہ14کارکردگی اعشاریوں میں سے 12کو مقررہ اہداف کو حاصل کیا گیا، ایل این ڈی (اردو، انگلش، ریاضی)ٹیسٹ اور مقررہ کارکردگی اعشاریوں کے ڈیٹا کے معیار کے لیے مقررہ اہداف کو حاصل نہ کیا جاسکا۔ ضلع کے مجموعی سکولوں (1554) میں سے 1455کو وزٹ کیا گیا، افسران کے وزٹس اپریل میں 62فیصد اور مئی میں 75فیصد رہے، سکینڈری ونگ، ایلیمنٹری میل ونگ تحصیل صدر، وزیر آباد اور فیمیل ونگ تحصیل صدر اور کامونکی کو مقررہ اہداف کے حصول کو یقینی بنانے اور اساتذہ کی غیر ضروری چھٹیوں کی بھی حوصلہ شکنی کی ہدایت کی گئی۔ ڈپٹی کمشنر نے تمام مراکز کے اسسٹنٹ ایجوکیشن افسران کو مراکز کی کارکردگی مزید بہتر بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ جن شعبوں میں بہتری کی گنجائش ہے ان پر بھرپور توجہ دی جائے تاکہ آئندہ کوارٹر میں ضلع کو مزید بہتر پوزیشن پر لایا جاسکے۔
-

بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ کشمیر پہنچ گئے، سری نگر فوجی چھاؤنی میں تبدیل
بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ مقبوضہ کشمیر کے دوروزہ دورے پر سری نگر پہنچ گئے ہیں. آج بدھ کے دن سے شروع ہونے والے دو روزہ دورہ کے دوران وہ ریاستی گورنر سمیت فوجی کمانڈروں اور بی جے پی کے مقامی رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے. ب
باغی ٹی وی کی رپورٹ کےمطابق امیت شاہ کا وزیر داخلہ کے بننے کے بعد یہ مقبوضہ کشمیرکا پہلا دورہ ہے. ہندوستانی وزیر داخلہ کی کشمیر آمد پر سخت ترین سکیورٹی انتظاما ت کئے گئے ہیں. اس موقع پر سول اور عسکری حکام موجود رہے.
امیت شاہ کا دورہ بظاہر امرناتھ گپھا پر پوجا پاٹ کیلئے ہے تاہم حقیقت ہے کہ حالیہ دنوں میں کشمیری مجاہدین کے بڑھتے ہوئے حملوںسے حکومت سخت پریشان ہے اور کانگریس سمیت دیگر تنظیموں کی جانب سے سخت تنقید کی جارہی ہے. بھارتی وزیر داخلہ سری نگر میں سیکورٹی گرڈ کی میٹنگ کی صدارت بھی کرینگے۔
واضح رہے کہ امیت شاہ کے دورے کے پیش نظر سری نگر سمیت دیگر علاقوں کو فوجی چھاؤنی میں تبدیل کر کے رکھا گیا ہے.
-

اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی، ختم ہونے سے قبل ہی اختلافات کا شکار
حکومت کے خلاف اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی ختم ہونے سے قبل ہی اختلافات کا شکار ہوگئی، مولانا فضل الرحمان نے اسمبلی سے استعفوں کا مطالبہ کیا تو مسلم لیگ ن اور پی پی نے پارلیمان کے اندر اور باہر احتجاج کی تجویز دے دی
غیرمنتخب نمائندے کی سربراہی میں ہونیوالی اے پی سی میں غیر منتخب نمائندوں کی بھرمار
اے پی سی،حکومت کے خلاف کیا فیصلہ ہوا، بڑی خبر
اپوزیشن کی اے پی سی قیدیوں کو چھڑانے کیلئے ہے، نعیم الحق
اے پی سی حکومت پر دباو ڈالنے کے لئے ہے، مراد سعید
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اے پی سی میں اپوزیشن جماعتوںنے حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کیا ، اس ضمن میں کمیٹی قائم کی ہے جس میں تمام اپوزیشن جماعتوں کے نمائندے شامل ہیں، کمیٹی اے پی سی میں لیے گئے فیصلوں پر عملدرآمد یقینی بنائے گی،آل پارٹیز کانفرنس کےمتفقہ اعلامیہ کی تیاری کےلیے 11 رکنی کمیٹی بنائی گئی ہے کمیٹی میں رحمت اللہ کاکڑ،اویس نورانی،شفیق پسروری، فرحت اللہ بابر، یوسف گیلانی، احسن اقبال شامل،رانا ثناء اللہ، شاہد خاقان عباسی،میاں افتخار، سینیٹر عثمان خان اور ہاشم بابر شامل ہیں، کمیٹی تجاویز کی روشنی میں اے پی سی کا متفقہ اعلامیہ جاری کیا جائے گا ،اے پی سی کی اعلامیہ کمیٹی کا اجلاس شروع ہوگیا
اجتماعی استعفوں کی تجویز پرخاموشی ،اے پی سی میں کیا طے ہو گا؟ اہم خبر
اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی جمعہ بازار کی بیٹھک ہے، شیخ رشید
دوسری جانب آل پارٹیزکانفرنس میں ایک مرتبہ پھراسمبلیوں سےاستعفوں پراتفاق نہ ہوسکا ،جےیوآئی،اےاین پی،پختون خوامیپ استعفوں کی حامی ہے ان کا کہنا ہے کہ استعفیٰ دینےسے حکومت شدید ترین دباؤمیں آجائےگی، پی پی اور مسلم لیگ ن نے استعفوں کی مخالفت کی ہے اور کہا کہ ہمیں اتنی جلدی حکومت کومظلوم نہیں بننےدیناچاہیے،استعفیٰ ایک آپشن ضرور ہے لیکن یہ آخری آپشن ہونا چاہیے، پہلےمرحلےمیں ایوان کےاندراورباہراحتجاج کاراستہ اختیارکرناچاہیے .
عوامی نیشنل پارٹی کے صدراسفند یارولی نےچیئرمین اورڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی فوری تبدیلی کی تجویز دے دی ،اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی میں جماعتوں کے قائدین کے لئے 43 جبکہ مجموعی طور پر 84 کرسیاں لگائی گئی ہیں ،بی این پی مینگل نے اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، بی این پی کے سربراہ اختر مینگل نے مولانا فضل الرحمان کے نام تحریری پیغام مولانا اسعد محمود کو دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اے پی سی میں ہماری سفارشات پر جائزہ لیا جائے.
اپوزیشن کی اے پی سی ہو گی ان کیمرہ، میڈیا بریفنگ ہو گی آخر میں
حکومتی اتحادی جماعت بی این پی اے پی سی میں شرکت کریگی یا نہیں، فیصلہ ہو گیا
اے پی سی کو کامیاب بنانے کیلیے مولانا متحرک، نیشنل پارٹی کے وفد سے ملاقات
مریم نواز کا ایک اور یوٹرن، مولانا فضل الرحمان کا رابطہ، مریم نواز نے کیا کہا؟
واضح رہے کہ اسلام آباد میں بلاول بھٹو زرداری نے اپوزیشن جماعتوں کے قائدین کو افطار پارٹی دی تھی جس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ اسلام آباد میں عید کے بعد اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی مولانا کی زیر صدارت ہو گی. اس سے قبل مولانا فضل الرحمان ملک بھر میں ملین مارچ کر رہے ہیں، کراچی، سکھر لاہور سمیت مختلف شہروں میں ان کے پروگرام منعقد ہو چکے ہیں. واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمان پندرہ برس بعد کشمیر کمیٹی کے چیئرمین سے ہٹائے گئے کیونکہ وہ 2018 کا الیکشن ہار گئے تھے. الیکشن ہارنے کے بعد مولانا نے تحریک انصاف کی حکومت کو تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہوئے احتجاجی تحریک کی دھمکی دی تھی جو ابھی تک جاری ہے.
اے پی سی سے قبل اپوزیشن جماعتوں کی پارلیمانی پارٹیوں کا اجلاس
-
پولیس اہلکار جنسی زیادتی میں ملوث نکلے
شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) شیخوپورہ کی تحصیل فیروزوالہ کے گاوں ونڈالہ دیال شاہ کی 15 سالہ مسیحی لڑکی ماریہ کو10 جون 2019 کو پانچ درندوں نے بعد از اغواء جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا
متاثرہ لڑکی کے باپ کے مطابق جنسی زیادتی میں دو پولیس والے بھی ملوث ہیں واقعہ کا مقدمہ ساجد اور 4 کس نامعلوم کے خلاف متاثرہ لڑکی کے والد کی مدعیت میں تھانہ فیروزوالہ ضلع شیخوپورہ میں درج کیا گیا ہے تاہم ابھی تک پولیس نے کسی ملزم کو گرفتار نہیں کیاتفصیل کے مطابق متاثرہ لڑکی کے والد نے ایف آئی آر میں موقف اختیار کیا ہے کہ 9 جون 2019 کی دوپہر ساڑھے 4 بجے قسطوں کا کام کرنے والے نوجوان ساجد نے 4 کس نامعلوم کے ہمراہ اس کی بیٹی کو گھر سے زبردستی گن پوائنٹ پر اغواء کیا اور نامعلوم جگہ پر لے گئے اس بارے اہلِ علاقہ سہیل بابو اور نیامت وغیرہ نے مجھے بتایا کہ ہم نے ساجد کو تمہاری بیٹی کو گاڑی میں ڈال کر امامیہ کالونی کی طرف لےجاتے ہوئے دیکھا ہے
ہم نے ساجد کے دفتر کا چکر لگایا لیکن وہ بند تھا فون پر رابطہ کرنے پر اس نے کہا کہ ہم تمہاری بیٹی کو اس شرط پر واپس کریں گے کہ تم لوگ پولیس وغیرہ کو نہیں بتاو گے ورنہ تمہاری بیٹی کی لاش ملے گی ہم ڈر کے مارے گھر دبک کر بیٹھ گئے اگلے دن 10 جون رات 11 بجے کے لگ بھگ میری بیٹی کو وہ لوگ گھر کے باہر پھینک کر فرار ہوگئےیہاں غور کرنے کی بات یہ ہے کہ ماریہ کے والدین غریب تھے ان کا یہی وہ جرم تھا کہ یہ کیس سوشل میڈیا اور الیکٹرانک میڈیا کی زینت نہیں بن سکا۔
یہاں جس کی لاٹھی اس کی بھینس والا معاملہ ھے کیونکہ مجرم بااثر ہیں جنہیں عرف عام میں معزز شخصیات کا نام بھی حاصل ہےاسی لیئے تو تھانے کچہری کی لونڈیاں منہ چھپائے بیٹھی ہیں غریب باپ انصاف کے لیئے در بدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہے لیکن بوسیدہ عدالتی نظام اس بے بس باپ کو انصاف نہیں دلا سکتاحیرت صرف اس بات پر نہیں ہوتی بلکہ دکھ اس بات پر بھی ہوتا ہے کہ غریب کو تھانے میں لتریشن کے مراحل سے گزارا جاتا ہے لیکن امیروں کے پروڈکشن آرڈر جاری کیے جاتے ہیں
اور جب چیف جسٹس کہتا ہے کہ پولیس اہلکار رات کو چوریوں میں ملوث پائے گئے ہیں تو بہت سے لوگ پولیس اہلکاروں کے حق میں بولتے نہیں تھکتے کہ یہ پولیس پر الزام ہے لیکن اب جبکہ جنسی زیادتی کا الزام ثابت ہو چکا ہے تو کیا وہی لوگ اس بے بس مسیحی باپ کی آواز بنتے ہوئے مجرم پولیس اہلکاروں کی سزا کا مطالبہ کریں گے؟
دو ہفتوں بعد ایف آئی آر کی کاپی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد بہت سے ایکٹیوسٹس نے اس معاملے کو اٹھایا تب جاکر اہل وطن کو معلوم پڑا کہ وطن کی ایک بیٹی کے ساتھ کیا ظلم ہو گزرا ہے
نمائندہ باغی ٹی وی شیخوپورہ کی طرف سے سوشل میڈیا پر اس مسئلے کو اجاگر کرنے پر اپر دیر کے رہائشی میر محسن الدین ایڈووکیٹ نے نمائندہ باغی ٹی وی شیخوپورہ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر مذکورہ خاندان واقعی بے قصور اور ساجد و 4 کس نامعلوم مجرم قرار پاتے ہیں تو میں لاہور آکر مذکورہ متاثرہ خاندان کا کیس مفت لڑنے کو تیار ہوں تاکہ نہ صرف متاثرہ خاندان کی دل جوئی ہو سکے بلکہ مجرموں کو پیغام جائے کہ بے بس افراد اکیلے نہیں ہیں ابھی وطن میں ایسے اہل درد موجود ہیں جو ظلم کے شکار مظلوم لوگوں کے پشتی بان بننے کو تیار ہیں
-

حمزہ شہباز کے جسمانی ریمانڈ میں ہوئی توسیع
پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کر دی گئی
رمضان شوگر مل کیس، حمزہ شہباز کے بینچ پرعدم اعتماد کے بعد نیا بینچ تشکیل
رمضان شوگر ملز کا چیف ایگزیکٹو کون؟ حمزہ شہباز ضمانت کیس میں عدالت کا استفسار
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حمزہ شہباز کا جسمانی ریمانڈ پورا ہونے پر انہیں احتساب عدالت میں پیش کیا گیا، نیب پراسیکیوٹر نے عدالت سے مزید ریمانڈ کی استدعا کی جس پر عدالت نے حمزہ شہباز کے جسمانی ریمانڈ میں 9 دن کی توسیع کر دی. عدالت نے حمزہ شہباز کو دوبارہ 5 جولائی کو پیش کرنے کا حکم دے دیا
حمزہ شہباز کا فرنٹ مین بن گیا نیب میں وعدہ معاف گواہ،بیان ریکارڈ کروا دیا
حمزہ شہباز کا 14 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
نواز شریف کی طبیعت خراب، جیل حکام نےایسا فیصلہ کیا کہ ن لیگی پریشان ہو گئے
واضح رہے کہ رمضان شوگر مل کیس میں لاہور ہائیکورٹ سے ضمانت کی درخواست مسترد ہونے پر نیب نے حمزہ شہباز کو عدالت سے گرفتار کر لیا تھا، گزشتہ سماعت مٰیں عدالت نے حمزہ شہباز کا چودہ روزہ جسمانی ریمانڈ دیا تھا
-

گیس کے بعد بجلی کی قیمت میں ہوا اضافہ
حکومت نے عوام پر مہنگائی کا ایک اور بم گرا دیا ،بجلی کی قیمت میں اضافہ کر دیا گیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں 10 پیسے اضافے کی منظوری دے دی ہے ۔ حالیہ اضافہ مئی کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے جس کا اطلاق لائف لائن، کے الیکڑک اور زرعی صارفین پر نہیں ہوگا تا ہم صارفین کو آئندہ ماہ بجلی کے بل اضافی نرخوں کے مطابق موصول ہو ں گے۔
واضح رہے کہ مئی میں پانی سے 29.69 اور کوئلے سے 12.12 فیصد بجلی پید اکی گئی، مقامی گیس سے 16.32 اور درآمدی سے 28.76 فیصد بجلی پیدا ہوئی۔
واضح رہے کہ تحریک انصاف کی حکومت میں پٹرول کی قیمت میں ہر ماہ اضافہ ہوتا ہے، اسی طرح گیس کی قیمت میں بھی اضافہ کیا گیا اب بجلی کی قیمتیں بھی بڑھا دی گئیں.
-

اپوزیشن کی اے پی سی قیدیوں کو چھڑانے کیلئے ہے، نعیم الحق
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور نعیم الحق نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے رہنما جیل میں قید اپنے ساتھیوں کو بچانے کے لئے اکٹھے ہوئے ہیں’ حکومت با آسانی بجٹ منظور کرا لے گی’
اے پی سی،حکومت کے خلاف کیا فیصلہ ہوا، بڑی خبر
بلاول پہنچے اے ہی سی میں، مولانا نے اجتماعی استعفوں کی تجویز دے دی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پارلیمنٹ ہاوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نعیم الحق کا کہنا تھا کہ بلاول زرداری اور مریم نواز کو جمہوریت اور قومی مفادات کے منافی بیان بازی کرنے کی بجائے عوامی مفاد میں قانون سازی میں حصہ لینا چاہیے۔ نعیم الحق کا مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن بجٹ کو ناکام بنانے کی کوشش کر رہی ہے لیکن ہم بجٹ منظور کرانے میں کامیاب ہوں گے۔
غیرمنتخب نمائندے کی سربراہی میں ہونیوالی اے پی سی میں غیر منتخب نمائندوں کی بھرمار
اے پی سی کا آغاز،بلاول پہنچے عدالت، مریم نواز کو کہاں بٹھایا گیا؟ اہم خبر
نعیم الحق کا مزید کہنا تھا کہ مریم نواز اور بلاول جمہوریت اور قومی مفاد کے منافی بیان بازی کر رہے ہیں۔ انہیں نفرت انگیز بیانات سے گریز کرنا چاہیے۔ نعیم الحق نے مزید کہا کہ قومی اسمبلی میں ایسا ضابطہ اخلاق بنائیں جس سے ایک دوسرے پر الزام تراشی نہ کی جائے۔ سب کو احتجاجی سیاست کا حق ہے لیکن یہ قانون کے دائرے میں ہونی چاہیے۔ قانون کی خلاف ورزی پر تو قانون حرکت میں آئے گا۔
اے پی سی سے قبل اپوزیشن جماعتوں کی پارلیمانی پارٹیوں کا اجلاس
اپوزیشن کی اے پی سی شروع ہونے سے قبل ہی ناکام ،اہم خبر
واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت اپوزیشن کی اے پی سی جاری ہے جس میں اپوزیشن جماعتوں کے رہنما شریک ہیں، اے پی سی مولانا نے اسمبلی سے استعفوں کی تجویز دی ہے جسے رد کر دیا گیا ہے، حکومت کے خلاف تحریک چلانے کے لئے کمیٹی قائم کر دی گئی ہے.
اجتماعی استعفوں کی تجویز پرخاموشی ،اے پی سی میں کیا طے ہو گا؟ اہم خبر
اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی جمعہ بازار کی بیٹھک ہے، شیخ رشید
