لودھراں (نمائندہ باغی ٹی وی) تھانہ سٹی پولیس نے 3 منشیات فروشوں کو دھر لیا ہے ایک منشیات فروش چرس فروخت کرتے ہوئے گرفتار ہوا اور اس ملزم کے قبضہ سے 310 گرام چرس برآمدہوئی جبکہ 2 منشیات فروش شراب فروخت کرتے ہوئے گرفتار ہوئے ہیں ان ملزمان کے قبضے سے 40 لیٹر دیسی شراب برآمد کر لی گئی ہے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر دیئے گئے ہیں
Blog
-

اے پی سی حکومت پر دباو ڈالنے کے لئے ہے، مراد سعید
وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں جتنی مرضی اے پی سی کرلیں ان کو این آر او نہیں ملے گا۔
بلاول پہنچے اے ہی سی میں، مولانا نے اجتماعی استعفوں کی تجویز دے دی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بدھ کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مراد سعید کا کہنا تھا کہ اپوزیشن جماعتوں نے حکومت پر دبائو ڈالنے کے لئے اے پی سی کرائی ہے تاکہ چوری کو بچانے کے لئے این آر او حاصل کیا جاسکے۔
غیرمنتخب نمائندے کی سربراہی میں ہونیوالی اے پی سی میں غیر منتخب نمائندوں کی بھرمار
اے پی سی کا آغاز،بلاول پہنچے عدالت، مریم نواز کو کہاں بٹھایا گیا؟ اہم خبر
مراد سعید کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے شروع دن سے کہا تھا کہ قومی دولت کو لوٹنے والوں کو کسی صورت این آر او نہیں ملے گا۔ حکومت پر اپوزیشن کی اے پی سی کا کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ منی لانڈرنگ و دیگر طریقوں سے لوٹی گئی قومی دولت کو ضرور قومی خزانہ میں واپس لایا جائے گا۔
اے پی سی سے قبل اپوزیشن جماعتوں کی پارلیمانی پارٹیوں کا اجلاس
اپوزیشن کی اے پی سی شروع ہونے سے قبل ہی ناکام ،اہم خبر
وفاقی وزیر نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ کہ قومی کرکٹ ٹیم کو نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں کامیابی حاصل کرنے کے لئے بغیر پریشر کے سنبھل کر کھیلنا ہوگا۔ مراد سعید کا مزید کہنا تھا کہ کرکٹ ٹیم میں بہترین بائولر موجود ہیں لیکن بائولنگ کو بہتر بنانے کے لئے مزید توجہ کی ضرورت ہے۔ کھلاڑی جب میدان میں اترتے ہیں تو پوری قوم ان کی کامیابی کے لئے دعاگو ہوتی ہے .
واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت اپوزیشن کی اے پی سی جاری ہے جس میں اپوزیشن جماعتوں کے رہنما شریک ہیں، اے پی سی مولانا نے اسمبلی سے استعفوں کی تجویز دی ہے جسے رد کر دیا گیا ہے، حکومت کے خلاف تحریک چلانے کے لئے کمیٹی قائم کر دی گئی ہے.
-

تحریک انصاف کے رہنما عبدالعلیم خان نے دیا استعفیٰ ، بڑی خبر
تحریک انصاف کے سینئر رہنما عبدالعلیم خان نے استعفیٰ دے دیا
الیکشن کمیشن کی علیم خان کے خلاف کاروائی کی درخواست پر سماعت
علیم خان نے رہائی کے بعد حکومت سے ایسا مطالبہ کیا کہ سن کرنواز شریف بھی خوش ہو جائے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے سینئر رہنما سابق صوبائی وزیر عبدالعلیم خان نے پنجاب اسمبلی کی چار قائمہ کمیٹیوں سے استعفیٰ دے دیا ہے، انہوں نے اپنا استعفیٰ بھجوایا جس کے بعد اسمبلی سیکرٹریٹ نے استعفیٰ منظور کر کے نوٹفکیشن جاری کر دیا ہے.
شہباز شریف نے قومی اسمبلی میں کی نواز شریف کی مخالفت، اہم خبر
نیب کے بعد عدالت میں میڈیکل آفیسر نے جمع کروایا جواب، کہا نواز شریف کو……اہم خبر
واضح رہے کہ عبدالعلیم خان کو نیب نے آف شور کمپنی کیس میں گرفتار کیا تھا ،چند روز قبل لاہور ہائیکورٹ نے علیم خان کو ضمانت پر رہا کیا ہے، علیم خان کوگرفتاری کے دوران انسانی حقوق و اقلیتی امور سمیت اسپیشل کمیٹی چھ کا ممبر بنایا گیا تھا ، عبدالعلیم خان پنجاب اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ٹو کے بھی ممبر تھے۔ تمام کمیٹیز کی رکنیت سے عبدالعلیم خان نے استعفیٰ دے دیا ہے.
نواز شریف کی بیماری کا علاج جیل میں نہیں ہو سکتا، ڈاکٹر کا انکشاف
میں پیر یا ولی نہیں لیکن عمران خان کے ساتھ کیا ہونیوالا ہے ؟ نواز شریف نے کیا کہہ دیا
-
فیروزوالہ پولیس کی حراست سے خطرناک ملزمان فرار
شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی ) تحصیل کچہری فیروز والا کے بخشی خانہ سے پولیس کے عملہ کی ملی بھگت سے فرار ہونے والے تین خطرناک ملزمان عرفان عرف چھوٹو شمشیرعلی اور علی عمران کا پولیس سراغ نہیں لگا سکی تینوں ملزمان جو ڈکیتی قتل اور منشیات اور اقدام قتل سمیت کئی مقدمات میں ملوث تھے کو لاہور کی جیل سے لاکر تحصیل فیروزوالا میں بننے والی ماڈل کورٹ کے پہلے روز پیش کیا جانا تھا جہاں ان کے خلاف درج ہونے والے مقدمات کا زیادہ سے زیادہ تین روز میں فیصلہ ہونے کی توقع تھی محکمہ پولیس کے ذرائع نے بتایا ہے کہ تینوں مجرمان کی گرفتاری کے لیے ایس ایچ او تھانہ فیکٹری ایریا راشد امین بٹ کی سربراہی میں بنائی جانے والی خصوصی پولیس پارٹی نے ملزموں کے آبائی دیہات سمیت مختلف مقامات پر چھاپے مارے ہیں ان مجرمان کا تعلق تھانہ شرقپور شریف فیکٹری ایریا اور مریدکے سے ہے پولیس نے ان تینوں ملزمان کو فرار ہونے میں مدد فراہم کرنے والے ہیڈ کانسٹیبل محمد انور 3 کانسٹیبلوں عقیل احمد محمد حبیب اور غلام دستگیر کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے جب کہ اس کیس میں گرفتار ہونے والے دو بھائیوں امانت اور سلامت جو بخشی خانہ میں پولیس کی ملی بھگت سے ملزمان کو مشروبات پھل اور کھانا وغیرہ مہیا کرتے تھے کو بھی جوڈیشل ریمانڈ پر بھیج دیا ہے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ تینوں ملزمان جلد گرفتار ہوجائیں گے
-

شاہین آفریدی کی مسلسل تیسری وکٹ نیوزی لینڈ کے46 پر4 آوٹ
شاہین آفریدی کی مسلسل تیسری وکٹ نیوزی لینڈ کے 46 پر4 آوٹ ، شاہین آفریدی ن شاندار باؤلنگ کرتےہوئے پاکستان کو اچھا آغاز دیا اور اب اس کی پوزیشن پے ..
آج کے میچ کے لیے قومی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، گیارہ رکنی ٹیم امام الحق، فخر زمان، بابر اعظم، محمد حفیظ، حارث سہیل، کپتان سرفراز، شاداب خان، عماد وسیم، محمد عامر، وہاب ریاض اور شاہین شاہ آفریدی پر مشتمل ہے۔
پاکستان کے حق میں 1992 ورلڈکپ کی ایک اور مماثلت سامنے آگئی
سیمی فائنل میں پہنچنے کیلئے گرین شرٹس کی جیت ضروری ہے اور اگر کیوی ٹیم میچ جیت گئی تو وہ سیمی فائنل میں پہنچ جائےگی۔
ورلڈکپ کپ کی تاریخ میں نیوزی لینڈ کیخلاف پاکستان کا پلڑا بھاری ہے، دونوں ٹیمیں اب تک ورلڈکپ میں 8 بار مدمقابل آچکی ہیں جن میں سے پاکستان نے 6 اور نیوزی لینڈ نے صرف دو میچز جیتے ہیں
قومی ٹیم کے لیے یہ میچ نہایت اہم ہے، ورلڈ کپ کا سیمی فائنل کھیلنا ہے تو آج نیوزی لینڈ کو چت کرنا ہوگا۔ تجزیہ کاروں کے مطابق میگا ایونٹ کی ناقابل شکست ٹیم کو ہرانا ہے تو کیوی کپتان ولیمسن اور تجربہ کار بلے باز راس ٹیلر کو جلدی آؤٹ کرنا ہوگا۔
کیوی کپتان کین ولیمسن ایونٹ میں 187 کی اوسط سے 373 رنز بنا چکے ہیں۔
اس سے قبل دونوں ٹیمیں ورلڈ کپ میں 8 بار مدمقابل آچکی ہیں جن میں سے پاکستان نے 6 اور نیوزی لینڈ نے صرف 2 میچز میں کامیابی حاصل کی ہے۔ نیوزی لینڈ کے بعد قومی ٹیم کو بنگلہ دیش اور افغانستان کا چیلنج درپیش ہوگا۔
-
محکمہ صحت نے محکمہ پولیس سے بڑا مطالبہ کر دیا
شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) محکمہ صحت ضلع شیخوپورہ نے محکمہ پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ اتائیوں اور منشیات فروخت کرنے والے میڈیکل سٹوروں کے علاوہ جعلی ہسپتال اور کلینک چلانے والے عناصر کے خلاف کاروائی کرنے کے لئے محکمہ صحت کی ٹیموں کو پولیس کی نفری بھی دی جائے محکمہ صحت کے ذرائع نے بتایا ہے کہ یہ فیصلہ ضلع شیخوپورہ میں کئی مقامات پر چھاپوں کے دوران محکمہ صحت کی ٹیموں پر منشیات فروشوں اور اتائیوں کے حملوں اور انہیں دھمکیاں دینے کے واقعات کی بنا پر کیا گیا ہے
-
شیخوپورہ کی عبادت گاہوں کی فہرستیں طلب
شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی ) حکومت پنجاب نے صوبہ بھر کے ڈپٹی کمشنروں کو ہدایت جاری کی ہے کہ تمام مذاہب کی عبادت گاہوں اور مذہبی مقامات کی ضلع وار فہرستیں تیار کرکے فوری طور پر محکمہ آرکیالوجی و ٹورازم کو فوری طور پر بھیجی جائیں باخبر ذرائع نے بتایا ہے کہ یہ فہرستیں حاصل کرنے کا فیصلہ ایک اعلی سطحی اجلاس میں کیا گیا تھا جس میں وفاقی اور صوبائی محکموں کے اعلی افسران کے علاوہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حکام نے بھی شرکت کی باخبر ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ شیخوپورہ کے سابق رکن پنجاب اسمبلی رانا علی سلیمان خان ایڈووکیٹ کو بھی سکھ برادری سے ملاقاتیں کرنے والی کمیٹی میں شامل کیا جائے جو کرتار پور میں ہونے والے ترقیاتی کاموں کی رفتار کا جائزہ بھی لیں گے
-

اے پی سی،حکومت کے خلاف کیا فیصلہ ہوا، بڑی خبر
اپوزیشن جماعتوں کی حکومت کے خلاف منعقدہ اے پی سی میں حکومت کے خلاف تحریک چلانے کے لئے کمیٹی قائم کر دی گئی ہے جو آئندہ کا لائحہ عمل طے کرے گی
اجتماعی استعفوں کی تجویز پرخاموشی ،اے پی سی میں کیا طے ہو گا؟ اہم خبر
اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی جمعہ بازار کی بیٹھک ہے، شیخ رشید
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مولانا فضل الرحمان کی سربراہی میں اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی میں حکومت کے خلاف احتجاجی تحریک چلانے کے لئے کمیٹی بنا دی گئی ہے، ہر جماعت سے ایک رکن کمیٹی کا ممبرجبکہ سربراہ متفقہ ہوگا، کمیٹی حکومت کے خلاف احتجاج کا لائحہ عمل طے کرے گی .
بلاول پہنچے اے ہی سی میں، مولانا نے اجتماعی استعفوں کی تجویز دے دی
غیرمنتخب نمائندے کی سربراہی میں ہونیوالی اے پی سی میں غیر منتخب نمائندوں کی بھرمار
اے پی سی کا آغاز،بلاول پہنچے عدالت، مریم نواز کو کہاں بٹھایا گیا؟ اہم خبر
کمیٹی دھرنا سمیت تمام ایشوز پر مشاورت کرے گی،اے پی سی میں اسمبلیوں سے استعفے دینے پر اتفاق نہ ہوسکا، اے این پی کے رہنما میاں افتخار حسین نے کہا ہے کہ لاک ڈاؤن کیا جائے،دھرنا یا لانگ مارچ کیا جائے فیصلہ کچھ دیرمیں ہوجائیگا ،حکومت کےخلاف متفقہ احتجاجی تحریک چلانے پراتفاق ہوگیا.
اے پی سی سے قبل اپوزیشن جماعتوں کی پارلیمانی پارٹیوں کا اجلاس
اپوزیشن کی اے پی سی شروع ہونے سے قبل ہی ناکام ،اہم خبر
اپوزیشن کی اے پی سی ہو گی ان کیمرہ، میڈیا بریفنگ ہو گی آخر میں
-
بے اسرا افراد کی فہرستوں کی تیاری کام ہنگامی بنیادوں پر شروع
شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی ) شیخوپورہ شہر کی سڑکوں سے ملحقہ فٹ پاتھوں اور باغیچوں اور بازاروں کے علاوہ پلیٹ فارم ریلوے اسٹیشن پر رات بسر کرنے والے درجنوں بے اسراء افراد کی فہرستوں کی تیاری کا کام ہنگامی بنیادوں پر شروع کردیا گیا ہے ذرائع کے مطابق یہ کام صوبائی وزیر ڈیزاسٹر مینجمنٹ میاں خالد محمود کی ہدایت پر اے ڈی سی جی ملک واصف بشیر کھوکھر نے محکمہ سوشل ویلفیئر کے عملہ کی مدد سے شروع کیا ہے ان افراد کو سول ہسپتال میں بننے والی پناہ گاہ میں رات بسر کرنے کی سہولت فراہم کی جائے گی
-
اپیکا نے کر دی ہڑتال
شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی ) ایپکا کے زیر اہتمام چھوٹے ملازمین نے قلم چھوڑ ہڑتال کی اور ضلعی صدر ایپکا چوہدری اکرم سرویا کی قیادت میں دفتر لائیو سٹاک میں احتجاجی دھرنا بھی دیا صدر ایپکا چوہدری محمد اکرم سرویا نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی کی نئی لہر نے چھوٹے ملازمین کی زندگیاں اجیرن بنا دی ہیں اس کے مقابلے میں تنخواہوں میں اضافہ انتہائی کم کیا گیا ہے