Baaghi TV

Blog

  • سعودی عرب: ابہا ایئر پورٹ پھر حوثی باغیوں کے میزائل حملوں کی زد میں .ایک ہلاک 21 افراد زخمی

    سعودی عرب: ابہا ایئر پورٹ پھر حوثی باغیوں کے میزائل حملوں کی زد میں .ایک ہلاک 21 افراد زخمی

    ریاض:حوثی باغیوں کی طرف سے سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں گاہے بگاہے میزائل حملے .مشہور ابہا ایئر پورٹ پر تازہ حملے میں حملے میں ایک شامی باشندہ جاں بحق اور 21 زخمی ہوگئے۔سعودی خبر ایجنسی کے مطابق ملک کے جنوب مغربی علاقے کے ابھا کے ایئرپورٹ پر حوثی باغیوں کی طرف سے رواں ماہ دوسرا حملہ کیا گیا ہے، اس حملے میں ایک شامی باشندہ جاں بحق ہوا جب کہ 21 افراد زخمی ہیں۔زخمی ہونے والوں میں 13 سعودی شہری، 4 بھارتی، 2 مصری جب کہ 2 بنگلہ دیشی شہری شامل ہیں۔ سعودی حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو قریبی اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے جن میں سے 2 کی حالت نازک ہے۔

    سعودی عرب میں اتحادی افواج کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے بھی اس حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ حوثی باغیوں کے حملے میں زخمی ہونے والوں میں 3 خواتین اور 2 بچے بھی شامل ہیں جب کہ ایئرپورٹ کے ایک ریسٹورینٹ اور 18 گاڑیوں کو نقصان پہنچا تاہم کرنل ترکی نے حملے کی نوعیت کے حوالے سے تفصیلات ظاہر نہیں کیں۔واضح رہے ابھا ایئرپورٹ سعودی عرب کا ایک مصروف ہوائی اڈہ ہے جہاں روزانہ کی بنیاد پر ہزاروں لوگ آمد ورفت کے لیے موجود ہوتے ہیں حوثی باغیوں نے 12 جون کوبھی اسی ایئرپورٹ پر حوثی باغیوں کے میزائل حملے میں 26 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

  • بھارت:مسلمانوں پر حملوں میں تیزی مغربی بنگال میں بھی حافظ قرآن ہندو دہشت گردوں کا ظلم کا شکار

    بھارت:مسلمانوں پر حملوں میں تیزی مغربی بنگال میں بھی حافظ قرآن ہندو دہشت گردوں کا ظلم کا شکار

    کلکتہ:بھارت مسلمانوں پر حملوں میں تیزی مغربی بنگال میں بھی حافظ قرآن ہندو دہشت گردوں کا ظلم کا شکار.بھارت سے آمدہ اطلاعات کے مطابق مغربی بنگال کے علاقے کلکتہ کے امہرسٹ اسٹریٹ کے ایک پارک میں ایک جلسے کے موقع پر یہ واقع پیش آیا.ہندو دہشت گردوں نے حافظ قرآن سمیت دیگر دس مسلمانوں کو جئے شری رام نہیں کہنے کی پاداش میں بری طرح زدوکوب کیا گیا ہے۔ شردھا نندا پارک میں ’ہندو سمہاتی‘ نامی ایک جنونی ہندو تنظیم کی جانب سے جلسہ کا انعقاد کیا گیا تھا۔

    ہگلی کے آرام باغ کے پاس حیات پور مدرسہ کے بچوں کو قرآن سکھانے والے حافظ شارہ رخ ہلدارعید کی چھٹیاں منانے کے بعد واپس اپنے مدرسہ جارہے تھے۔اطلاعات کے مطابق شارہ رخ ہلدار کیننگ اسٹیشن سے سیالدہ جانے والی ٹرین پر سوار ہوئےتوکم وبیش 500 لوگ اسی ٹرین کے مختلف بوگیوں میں سوار ہوگئے۔ ٹرین میں داخل ہونے کے ساتھ ہی یہ لوگ اپنے دھرم کے نعرہ دینے لگے حافظ شاہ رخ کے مطابق ان میں سے چند لوگوں نے مجھے غور سے دیکھا، میں ٹوپی اور داڑھی پہنے ہوئے تھا اور بھی کچھ لوگ تھے جو مسلمان تھے اور وہ اپنے داڑھی کے سبب پہچانے جاسکتے تھے، کچھ ہی دیر بعد بعد ہندو سمہاتی کے لوگوں نے مجھ سے اور دیگر مسلمانوں سے آکر بھدی زبان میں گالیاں دینی شروع کردی اور ٹرین جب کچھ دیر بعد بالی گنج اسٹیشن پہنچا تو مجھے اور دیگر مسلمانوں کو بے تحاشہ مارنا پیٹنا شروع کردیا، اور مجھے اس قدر مارا پیٹا گیا کہ میری آنکھوں میں اب بھی خون جمی ہوا ہے اور میری بائیں آنکھ اب بھی بند ہے

    بالی گنج اسٹیشن کی جی آر پی میں ہندو سمہاتی نامی تنظیم کے خلاف شکایت درج کرائی گئی ہے۔ حالانکہ تین دن گزر جانے کے باوجو بھی ریلوے پولیس نے ابھی تک کسی کو گرفتار نہیں کیا ہے .حافظ شاہ رخ کے مطابق پہلے تو ریلوے پولیس یہ ماننے کو تیار نہیں تھی کہ جئے شری رام کا نعرہ نہیں لگانے پر انہیں مارا گیا ہے لیکن چند عینی شاہدین کے اصرا ر پر پولیس نے ان کی شکایت کو بالآخر درج کی۔

  • بھارت:نئے ہندوستان میں دلت اور مسلمان مارے جارہے ہیں،ہمیں‌پرانا ہندوستان ہی لوٹا دیجیئے: غلام نبی آزاد بول اٹھے

    بھارت:نئے ہندوستان میں دلت اور مسلمان مارے جارہے ہیں،ہمیں‌پرانا ہندوستان ہی لوٹا دیجیئے: غلام نبی آزاد بول اٹھے

    نئی دہلی :آپ اپنا نیا ہندوستان اپنے پاس رکھیں ہمیں پرانا ہندوستان ہی لوٹا دیجیئے .ہمیں اس ہندوستان کی ضرورت نہیں جہاں دلتوں اور مسلمانوں کا قتل عام ببانگ دہل ہوتا ہو.راجیہ سبھا میں اپوزیشن لیڈر غلام نبی آزاد بھارت میں دلتوں اور مسلمانوں پر ہونے والے مظالم پر بول اٹھے.غلام نبی آزاد نے مرکز کی مودی حکومت سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ”میں آپ سے گزارش کرتا ہوں کہ آپ اپنا نیا ہندوستان اپنے پاس رکھیں ہمیں پرانا ہندوستان ہی لوٹا دیجیئے

    غلام نبی آزاد نے جھار کھنڈ میں پے در پے مسلمانو ں پر ہندو انتہا پسندوں کے حملوں پر سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جھارکھنڈ کے سرائے کیلا میں بھیڑ کے ذریعہ ایک مسلم نوجوان کا قتل کر دیا گیا جس سے علاقے میں ماحول بہت کشیدہ ہیں۔ یہ معاملہ آج راجیہ سبھا میں بھی اٹھایا گیا۔ ایوان بالا میں اپوزیشن لیڈر غلام نبی آزاد نے اس موب لنچنگ کے واقعہ پر افسوس ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ”جھارکھنڈ لنچنگ اور تشدد کا کارخانہ بن گیا ہے۔ ہر ہفتے وہاں دلت اور مسلمان مارے جاتے ہیں۔ ’سب کا ساتھ سب کا وِکاس‘ کی لڑائی میں ہم پی ایم کے ساتھ ہیں، لیکن اسے دیکھنے کے لیے لوگ ہونے چاہئیں۔“
    غلام نبی آزاد نے کہا اس ہندوستان کی بات کرتے ہیں‌ جہاں محبت اور تہذیب تھی۔ جب مسلمان اور دلت مشکل میں ہوتے تھے تو ہندووں کو بھی درد محسوس ہوتا تھا۔ جب کوئی تکلیف ہندووں کی نظر میں آتی تھی تو مسلم اور دلت ان کے لیے آنسو بہاتے تھے۔“انہوں نے مزید کہا کہ ”پرانے ہندوستان میں نفرت، غصہ یا جھوٹے الزامات نہیں تھے۔

  • پاک سرزمین پارٹی کی صدر کراچی پریس کلب پر حملہ کی مذمت، پی ٹی آئی سے فی الفور کاروائی کا مطالبہ

    پاک سرزمین پارٹی کی صدر کراچی پریس کلب پر حملہ کی مذمت، پی ٹی آئی سے فی الفور کاروائی کا مطالبہ

    پاک سرزمین پارٹی نے تحریک انصاف کے رہنما کی جانب سے صدر کراچی پریس کلب امتیاز فاران پر بہیمانہ تشدد کی پرزور مذمّت کی ہے. سندھ جرنلسٹ کونسل بھی کراچی پریس کلب کے صدر امتیاز خان فاران پر پی ٹی آئی کے رہنما ڈاکٹر مسرور سیال کے حملے کو انتہائی گھٹیا حرکت قرار دیا ہے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق پی ایس پی کے ترجمان نے کہاکہ ملک میں عدم برداشت کا کلچر فروغ پا رہا ہے جو کہ افسوسناک ہے۔ امتیاز فاران پر حملہ آزادی صحافت پر حملہ ہے۔ ترجمان پی ایس پی نے کہاکہ پاک سرزمین پارٹی صحافی برادری کے ساتھ کھڑی ہے۔

    پاک سرزمین پارٹی کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کو اپنے پارٹی رہنما کے خلاف ایکشن لینا چاہیے اور انہیں‌ عہدہ سے ہٹانا چاہیے. واضح رہے کہ تحریک انصاف رہنما ڈاکٹر مسرور سیال کی جانب سے صدر کراچی پریس کلب امتیاز فاران کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا جس کی بھرپور مذمت کی جارہی ہے.

  • پاکستان مسلم لیگ ق کی صدر کراچی پریس کلب امتیاز خان فاران  پر تشدد کی شدید مذمت

    پاکستان مسلم لیگ ق کی صدر کراچی پریس کلب امتیاز خان فاران پر تشدد کی شدید مذمت

    پاکستان مسلم لیگ (ق) سندھ کے ڈپٹی سیکرٹیری اطلاعات محمد صادق شیخ نے سینئر صحافی کراچی پریسں کلب کے صدر محمد امتیاز خان فاران پر تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر مسرور سیال کی طرف سے تشدد کے واقعہ کی شدید مذمت کی ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق محمد صادق شیخ نے کہاکہ جسں انداز میں ایک ٹی دی پروگرام میں صدر کراچی پریس کلب پر تشدد کیا گیا ہم اس کی شدید مذمت کرتے ہیں. انہوں‌نے کہاکہ امتیاز خان فاران نے ہمیشہ جمہوریت کی بقاء کی حمایت کی ہے ان پر تشدد سمجھ سے بالا تر ہے.

    انہوں نے کہاکہ ڈاکٹر مسرور سیال اپنی زبان سے بھی اپنا موقف دے سکتے تھے لیکن معزز صحافی پر پروگرام کے دوران گالی گلوچ اور تشدد نے انکی سوچ کو عیاں کردیا، محمد صادق شیخ نے تحریک انصاف کے سربراہ وزیراعظم عمران خان سے اپیل کی ہے وہ اس واقعے کا سخت نوٹسں لیں اور انصاف کے تقاضوں کو پورا کریں۔

    واضح‌ رہے کہ تحریک انصاف رہنما کی طرف سے صدر کراچی پریس کلب کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے جس کی تمام صحافتی تنظیموں‌ نے مذمت کی ہے.

  • بنگلادیش نے افغانستان کو  62 رنز سے ہرا دیا

    بنگلادیش نے افغانستان کو 62 رنز سے ہرا دیا

    ورلڈ کپ کے اکتیسویں میچ میں بنگلادیش نے افغانستان کو 62 رنز سے ہرا دیا. محمد رحیم نے 83 رنز کی لمبی اننگز کھیلی. شکیب الحسن کی ففٹی. شکیب الحسن ٹورنامنٹ میں سب سے رنز بنا کر سہر فرست ہیں.

    افغانستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا اور جواب میں بنگلادیش نے 263 رنز کا ہدف دیا. ہدف کے تعاقب میں افغانستان کے کھلاڑی گھیر ہو گئے اور بنگلادیش نے با آسانی میچ جیت لیا.

    شکیب الحسن نے ففٹی کے ساتھ 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا. محمد رحیم نے 2 وکٹیں لی. افغانستان کے 3 کھلاڑی بنا کوئی رن بنائے آؤٹ ہو گئے.

    پوائنٹس ٹیبل پر بنگلادیش چھٹے نمبر پر ہے اور اگر بنگلادیش اگلے دو میچ بھی جیت گیا تو سیمی فائنل تک پہنچ سکتا ہے جو کہ پاکستان کے لیے خطرہ ہے.

  • طیب اردگان سب سے زیادہ مقبول عالمی رہنما ۔ ٹرمپ اور پوتین بہت پیچھے.بی بی سی رپورٹ

    طیب اردگان سب سے زیادہ مقبول عالمی رہنما ۔ ٹرمپ اور پوتین بہت پیچھے.بی بی سی رپورٹ

    بی بی سی کے سروے کے مطابق مشرق وسطی میں پوتن دوسرے نمبر پرمقبول ہیں ہیں اور ٹرمپ تیسرے نمبر پر ہیں لیکن دونوں مل کر بھی رجب طیب اردگان سے آگے نہیں بڑھ سکتے ہیں.بی بی سی نے عرب ممالک میں مذہب سے دوری ، ہم جنسی پرستی ، قتل ، زنا، خواتین سمیت متعدد ایشوز پر ایک سروے کیاہے۔ اس سروے میں میں ایک سوال عالمی رہنما ﺅں کی مقبولیت کے بارے میں بھی تھا کہ مشرق وسطی کے بارے میں روس کے صدر ولادیمیر پوتن ، امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ اور ترکی کے صدر رجب طیب اردگان میں سے کسی کی پالیسی بہتر ہیں اور وہاں کے عوام کس کی حکمت عملی اتفاق رکھتے ہیں ۔اس موضو ع پر ہوئے سروے میں ترکی کے صدررجب طیب اردگان عر ب ممالک میں سب سے آگے ہیں اور روس کے صدر ولادیمر پوتین اور امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ دونوں مل کر بھی تنہا ترکی کے صدر رجب طیب اردگان سے بہت پیچھے ہیں ۔

    یہ سروے مشرق وسطی کے گیارہ ممالک میں کیاہے ۔ الجزائر ، مصر ،سوڈان ،لیبیا ، فلسطین ،اردن ، عراق ، یمن ،لبنان ،تیونس اور مراکش میں ۔ مجموعی طور پر ان ممالک کے 51 فیصد عوام ترکی کے رجب طیب اردگان کی پالیسی اتفاق کرتے ہیں اور اسے خطے کی بھلائی کیلئے بہتر سمجھتے ہیں ۔ جبکہ 28 فیصد عوام روسی صدر ولادیمیر پوتن کی پالیسی سے اتفاق رکھتے ہیں اور صرف 12 فیصد عوام امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی پالیسی سے متفق ہیں ۔
    مشرق وسطی کے 11 ممالک میں سات جگہوں میں نصف یا اس سے زائد افراد نے ترکی کے صدر رجب طیب اردوان کی حکمتِ عملی سے اتفاق کیا۔لبنان، لیبیا اور مصر میں روس کے صدر ولادیمیر پوتن کی پالیسیوں کی قبولیت اردوان کی پالیسیوں کے مقابلے میں زیادہ پائی گئی ہے۔

    اس سروے میں جنسی رویوں، تحفظ، ہجرت اور خواتین کے حقوق سے لے کر کئی معاملات پر عرب عوام کے خیالات جاننے کی کوشش کی گئی تھی۔بی بی سی نیوز عربی کے لیے عرب بیرومیٹر ریسرچ نیٹ ورک کی جانب سے کی گئی اس تحقیق میں 2018 کے اواخر اور 2019 کے موسمِ بہار کے درمیان 10 ممالک اور فلسطینی علاقوں میں 25 ہزار سے زائد افراد کا انٹرویو کیا گیا۔

  • پی ٹی آئی رہنما مسرور سیال کا صدر کراچی پریس کلب پر تشدد، صحافیوں‌ کا شدید احتجاج، عہدہ سے ہٹانے کا مطالبہ

    پی ٹی آئی رہنما مسرور سیال کا صدر کراچی پریس کلب پر تشدد، صحافیوں‌ کا شدید احتجاج، عہدہ سے ہٹانے کا مطالبہ

    تحریک انصاف سندھ کے رہنما ڈاکٹر مسرور سیال نے کراچی پریس کلب کے صدر امتیاز خان فاران کو تشدد کا نشانہ بنایا اور گھونسے دے مارے. کراچی یونین آف جرنلسٹ سمیت رپورٹرز، کیمرہ مین اور صحافیوں‌ کی دیگر تمام یونینز نے صدر کراچی پریس کلب کو تشدد کا نشانہ بنائے جانے کی شدید مذمت کی ہے اور اس حوالہ سے کل احتجاج کی کال بھی دی ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق ایک ٹی وی چینل کے لائیو شو کے دوران پی ٹی آئی رہنما کسی بات پر بحث کے دوران غصہ میں‌ آپے سے باہر ہو گئے اور کراچی پریس کلب کے صدر کو تشدد کا نشانہ بنانا شروع کر دیا. یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر بہت تیزی سے وائرل ہوئی ہے اور پی ٹی آئی لیڈر کی اس غیر اخلاقی حرکت پر سخت تنقید کی جارہی ہے. کراچی پریس کلب نے کل اس سلسلہ میں گورننگ باڈی کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے. سندھ اسمبلی میں صحافیوں‌ نے کل اجلاس کے دوران احتجاج کا فیصلہ کیا ہے.

    کراچی پریس کلب کے صدر کو تشدد کا نشانہ بنائے جانے کیخلاف سندھ سمیت پورے پاکستان کی صحافی برادری شدید غصہ میں‌ ہے. کراچی کی صحافتی تنظیموں‌ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان ڈاکٹر مسرور سیال کو اپنی جماعت سے فارغ‌ کریں‌ اور انہیں‌ پی ٹی آئی میں کوئی بھی عہدہ نہ دیا جائے. جب تک پی ٹی آئی حکومت یہ مطالبات تسلیم کرنے کی یقین دہانی نہیں‌ کرواتی تحریک انصاف کے رہنماؤں کو کراچی پریس کلب میں‌ داخل نہیں‌ ہونے دیں‌ گے.

    کراچی کے سینئر صحافیوں نے یہ مطالبہ بھی کیا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کو کراچی پریس کلب کی اعزازی ممبر شپ دی گئی ہے اگر پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر مسرور سیال کے خلاف کاروائی نہیں‌ ہو تی تو یہ اعزازی ممبر شپ واپس لے لی جائے.

    واضح‌ رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کی جانب سے سینئر صحافی سمیع ابراہیم کو تھپڑ مارنے کا واقعہ پیش آیا تھا اور پوری صحافتی برادری کی جانب سے اس کی شدید مذمت کی گئی تھی.

  • گجرات کے سرکاری ہسپتالوں کے لئے 91.4 ملین روپے کی ادویات خرید لی گئیں

    گجرات کے سرکاری ہسپتالوں کے لئے 91.4 ملین روپے کی ادویات خرید لی گئیں

    گجرات(نمائندہ باغی ٹی وی) ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے کہا ہے کہ تحصیل ہیڈ کوارٹرز، رورل ہیلتھ سنٹر ز اور بنیادی مراکز میں فراہمی کیلئے 91.4ملین روپے مالیتی ادویات کی خریداری مکمل، ان ہسپتالوں کی ڈیمانڈ کے مطابق سپلائی شروع کر دی گئی ہے، ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے افسران سرکاری ہسپتالوں میں بائیومیٹرک نظام کے تحت ڈاکٹرز و عملہ کی حاضری یقینی بنائیں، غیر حاضر افسران و سٹاف کے خلاف قانون کے مطابق ایکشن لیا جائے، ان خیالات کااظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ ریویو کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر زاہد تنویر نے بریفنگ دی، ڈی ایچ اوز ڈاکٹر ایاز ناصر چوہان، ڈاکٹر محمد یوسف، ڈاکٹر زکریا، ڈی ڈی ایچ اوز، میڈیکل سپرنٹنڈنٹس بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے کہا کہ مجموعی طور پر 124مختلف اقسام کی ادویات خریدی گئی ہیں، ہسپتالوں کو فراہمی سے قبل لیبارٹری ٹیسٹنگ کا عمل بھی مکمل کیا گیا ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ میڈیکل سپرنٹنڈنٹس یقینی بنائیں کہ ڈاکٹرز ادویات کے نام کی بجائے اسالٹ تجویز کریں اور مریضوں کو ادویات ہسپتالوں سے ہی فراہم کی جائیں، ایم ایس صاحبان ادویات کا سٹاک ختم ہونے سے مناسب وقت پہلے مجاز اتھارٹی کو آگاہ کریں، کسی ہسپتال میں سٹاک ختم ہونے کی صورت میں قریبی ہیلتھ مرکز سے فراہمی ممکن بنائی جا سکتی ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ مانیٹرنگ سٹاف سرکاری ہسپتالوں میں جن مسائل کی نشاندہی کریں انہیں 24گھنٹے میں حل کیا جائے، سی ای او ہیلتھ ٹی ایچ کیو سرائے عالمگیر میں ہفتے میں چار دن بے ہوشی کے ڈاکٹر کی دستیابی یقینی بنائیں، ٹراما سنٹر لالہ موسیٰ میں فوری پیڈیا ٹریشن کی خدمات کی فراہمی یقینی بنائی جائے، زچہ و بچہ کیلئے ایمبولینسوں کا موثر استعمال یقینی بنانے کیلئے شہریوں کو اس سروس بارے آگاہی فراہم کی جائے۔ ڈپٹی کمشنر نے نارمل ڈلیوری کی تعداد میں اضافہ پر اطمینان کا اظہار کیا اور ہدایت کی کہ وزیر اعظم پورٹل، چیف منسٹر پورٹل پر موصول ہونیوالی شکایات کا فوری ازالہ یقینی بنایا جائے، سیٹزن فیڈ بیک کے تحت سو فیصد ڈیٹا اپ لوڈ کیا جائے اور شہریوں کی شکایات کا حل کیا جائے۔ اس سے قبل سی ای او ہیلتھ نے حکومت پنجاب کے مقرر کردہ اعشاریوں کے مطابق محکمہ صحت کی کارکردگی بارے بریفنگ دی۔

  • حکومتی معاشی اصلاحات ،عمران خان عبدالحفیظ شیخ،شبر زیدی اور حماد اظہر”پاکستان کے لیے کر ڈالوں "میں خصوسی شرکت وگفتگو

    حکومتی معاشی اصلاحات ،عمران خان عبدالحفیظ شیخ،شبر زیدی اور حماد اظہر”پاکستان کے لیے کر ڈالوں "میں خصوسی شرکت وگفتگو

    اسلام آباد:پاکستان کی موجودہ معاشی صورتحال سے متعلق وزیر اعطم کی معاشی ٹیم جب ایک نجی ٹی وی کے پروگرام "پاکستان کے لیے کر ڈالو” میں مختلف سوالوں کے جواب دے رہی تھی تو اس دوران وزیر پاکستان عمران خان اپنی معاشی ٹیم کا ساتھ دینے کے لیے اس پروگرام میں کود پڑے

    بڑی دلسچپی والی بات یہ ہے کہ وزیر اعطم پاکستان اپنی معاشی ٹیم کے ساتھ پروگرام "پاکستان کے لیے کر ڈالیے”میں خودبھی کود پڑے اور مختلف سوالوں کے جواب دیتے ہوا کہا کہ عمران خان کا نہ کوئی بزنس ہے اور نہ انڈسٹری ہے ، جوملک کے لئے بہتر ہوگا وہی کروں گا ‘ عمران خان نے دوٹوک پیغام دے دیا وزیر اعظم عمران خان نے کہاہے کہ ایمنسٹی سکیم سیاستدانوں اور پبلک آفس ہولڈرز کیلئے نہیں ہے ، مشکل وقت ہے ، ملک کو قرضوں سے نجات دلائیں گے ، عمران خان کا نہ کوئی بزنس ہے اور نہ انڈسٹر ی ہے ، جوملک کے لئے بہتر ہوگا ،وہ میں کروں گا ، بے نامی جائیدادیں ضبط ہوجائیں گی اور سزا بھی ملے گی ۔

    جیونیوز کے پروگرام ”پاکستان کے لئے کرڈالو“میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہاہے کہ ہمارا یہ مسئلہ ہے کہ ایک تو ہم پوری دنیا میں سب سے کم ٹیکس دیتے ہیں اور دوسرا مسئلہ یہ ہے کہ ہم جو ٹیکس اکٹھا کرتے ہیں، ان میں سے آدھا قرضوں کی ادائیگی میں خرچ ہو جاتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم یہاں کیوں پہنچے ہیں؟ ہم یہاں کرپشن اور ٹیکس نہ دینے کی وجہ سے پہنچے ہیں، لوگ سمجھتے ہیں کہ ہم ٹیکس کیوں دیں کیونکہ ہمارا پیسہ ہم پر خرچ نہیں ہوگا ۔ ان کا کہنا تھا کہ میں اپنی قوم سے کہناچاہتا ہوں کہ ہم آپ کا پیسہ آپ پر خرچ کریں گے ، ہم اپنے خرچے کم کررہے ہیں ، وزیر نے اپنی تنخواہیں کم کی ہیں ، وزیر اعظم ہاﺅس کاخرچہ کم کیاہے ، فوج نے اپنا خرچہ کم کیاہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ لوگ جو کہتے وہیں کہ ٹیکس کے دائر ے میں آکر ہمیں ادارے تنگ کریں گے تو میں نے اس کے لئے کہہ دیاہے کہ اگر کوئی ادارہ تنگ کرے تو اس کیلئے وزیر اعظم شکایات سیل میں ایک الگ سیکشن بنا دیں گے کہ جس کو کوئی تنگ کرے وہ وہاں کال کرسکتاہے ۔

    وزیر اعظم نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ جب تک ہم پیسے اکٹھے نہیں کریں گے ملک نہیں چل سکتا ، اس کے لئے ہم ہر سطح پر جائیں گے ، اس کااصل طریقہ یہ ہے کہ ہم ٹیکنالوجی لے آئیں، ہم کوشش کریں گے کہ ایف بی آر میں ریفارم کریں اور اگر یہ نہ ہوا تو ہم سب کچھ کریں گے ، اس کے لئے متبادل نظام بھی بنانا پڑا تو بنائیں گے کیونکہ ہمارے پاس اس کے علاوہ راستہ ہی نہیں ہے ، اگر یہ نہ کیا تو قرضے بڑھتے جائیں گے ۔ انہوںنے کہا کہ جن لوگوں نے 30جون تک ایمنسٹی نہ لی تو میں اس کے لئے پاکستانیوں سے خصوصی اپیل کرتا ہوں کہ ملک اس وقت چلتاہے جب ساری قوم اکٹھی ہوجاتی ہے ، میں نے زلزلے اور سیلاب میں دیکھاہے کہ سب نے ملکر ملک کو مشکل وقت سے نکالا تھا ، اس وقت بھی حکومت اور عوام ملکر ملک کو مشکل سے نکال سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جن لوگوں کے پاس وقت نہیں وہ تیس جون تک رجسٹرڈ کروالیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ تیس جون کے بعد ایمنسٹی سکیم میں کوئی توسیع نہیں ہوگی ، اس وقت حکومت کے پاس جو معلومات ہیں ، وہ اس سے قبل کسی حکومت کے پاس نہیں تھیں ، ہمارے پاس باہر سے بھی معلومات آرہی ہیں، اگر کسی کا پیسہ باہر پڑاہے اور وہ بتا نہیں سکتا کہ یہ کس طریقے سے کمایا ہے تووہ منی لانڈرنگ ہے ، یہ پیسہ پاکستان منگوا سکتاہے ۔وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ منی لانڈرنگ کا مطلب یہ ہے کہ ملک سے پیسہ چوری کرتے ہیں اور ملک سے باہر بھیجوا دیتے ہیں اور پھر ایک قانون کی مدد سے باہر سے منگوا لیتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سالانہ دس ارب منی لانڈرنگ ہوتی ہے اور ہم چھ ارب کا آئی ایم ایف سے قرضہ لے رہے ہیں. ہم نے غریب طبقے کیلئے بجٹ میں نوے ارب روپیہ رکھاہے اور بزنس انڈسٹری کو بھی فائد ہ دینے کی کوشش کی ہ ۔وزیراعظم نے ایک تاجر کے سوال کے جواب نے کہاہے کہ اگر کسی کے پاس پیسے اس وقت موجود نہیں ہیں تو وہ بتادے وہ کس تاریخ تک پیسے دیدے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان آج جہاں پہنچ گیاہے ، اس کے لئے عوام کواور حکومت کو اپنے آپ کو تبدیل کرناہے ، اللہ کہتاہے کہ میں اس وقت تک اس قوم کی حالت نہیں بدلتا جب تک وہ خود کونہیں بدلتی ۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم ہاﺅس کے اخراجات کم کئے جارہے ہیں، وزیر اعظم ہاﺅس کی جگہ پر چائنہ کے ساتھ ملکر ایک بڑی یونیورسٹی بنارہے ہیں ، میں اپنے گھر کے بجلی کے بل خود دیتا ہوں ،انگلینڈ میں مجھے دعوت دی گئی تھی لیکن میں نہیں گیا ، میں نے یہ سوچ نیچے تک لیکر آنی ہے ، اداروں کوٹھیک کرناہے تاکہ لوگوں کویہ احساس ہوکہ یہ ادارے ہمارے دشمن نہیں ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ میں امید رکھنا ہوں کہ وہ قوم جو دنیا میں سب سے زیادہ خیرات دیتی ہے ، وہ ٹیکس دینے کوبھی فرض سمجھے گی ، اچھا ملک تو اس ملک میں آنا ہے ، یہ واحد ملک تھا جو اسلام کے نام پر بناتھا لیکن ہم اس سے دور چلے گئے ، ہم نے اس ملک کو ایک فلاحی ریاست بناناہے ۔کوئٹہ سے ایک تاجر کے سوال پر کہ وزیر اعظم اور کابینہ پہلے اپنے اثاثے خود ظاہر کرے تو وزیراعظم نے کہاہے کہ میر ے سارے اثاثے ڈکلیئرڈ ہیں ، میرا ایک پیسہ پیسہ پاکستان میں ہے ، میں نے 25سال باہرکمائی کی اور سارا پیسہ ملک میں لیکر آیا ہوں

    پی ٹی آئی حکومت کے معاشی بحران پر وزیراعظم کی معاشی ٹیم موجودہ صورت حال پر حکومتی کارکردگی اور اصلاحات پر تاویلیں پیش کرنے لگے. ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے حکومتی پالیسی بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ جو کوئی اپنے اثاثے ڈیکلیئر کرے گا اسے قانونی تحفظ حاصل ہوگا.ریونیوکے وفاقی وزیر حماد اظہر نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ جولوگ اثاثےڈکلیئرڈکریں گےوہ عدالت میں بطورثبوت پیش نہیں کیےجائیں گے.اثاثےڈکلیئرڈکرنےوالوں کوہراساں نہیں کیاجائےگا.انہوں نےکہا کہ یہ حکومت کی پہلی اور آخری ایمنسٹی اسکیم ہے.حماد اظہر نے کہا کہ دیگر کئی ملکوں سے ڈیٹا آرہا ہے. عبد الحفیظ شیں نے کہا کہ بےنامی جائیدادرکھنےوالوں کےپاس موقع ہےٹیکس نظام میں آئیں.چیئر مین ایف بی آر شبر زیدی نے کہا کہ تاجر اور کاروباری حضرات بے فکر رہیں کسی کو پریشان نہیں کیا جائے گا.