تفصیلات کے مطابق صادق آباد احمد پورلمہ کے نزدیک کار اور کشمور جانے والی ہائی ایکس ویگن میں ٹکر. کار میں بیٹھی خاتون اور ڈرائیور زخمی.



تفصیلات کے مطابق صادق آباد احمد پورلمہ کے نزدیک کار اور کشمور جانے والی ہائی ایکس ویگن میں ٹکر. کار میں بیٹھی خاتون اور ڈرائیور زخمی.



حوثی باغیوں نے سعودی عرب کے ابھا ایئر پورٹ پر ایک اور ڈرون طیارےسے حملے کی شدید مزمت جاری
باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق حوثی باغیوں کے ابہا ایئر پورٹ پر حملے کی مزمت جاری
حوثی شدت پسندوں کی طرف سے سعودی عرب کے ابھا ہوائی اڈے پر کیے گئے ڈرون حملے کی شدید الفاظ میں مذمت جاری ہے۔ یمن کی وزارت خارجہ نے ایرانی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا کے حملےکو کھلم کھلا دہشت گردی قراردیا ہے۔
یمنی وزارت خارجہ کا کہنا ہےکہ حوثی ملیشیا اپنے مجرمانہ عزائم کی تکمیل کے لیے معصوم شہریوں اور شہری املاک پرحملے کررہی ہے۔ ابھا ہوائی اڈے پرحملہ حوثیوں کے ہاتھوں بین الاقوامی قوانین، انسانی حقوق اور بین الاقوامی اصولوںکی کھلی خلاف ورزی اور خطے میں ایران کے بڑھتے غیرقانونی اثرو رسوخ کا واضح ثبوت ہے۔
خیال رہے کہ گذشتہ منگل کو سعودی عرب کے فضائی دفاع نے حوثیوں کےدو بم برادر ڈرون طیارے فضائی حدود میں مار گرائے تھے۔ قبل ازیں حوثی ملیشیا نے ابھا ہوائی اڈے پر گولہ باری کی تھی جس کے نتیجے میں 26 مسافر زخمی ہوگئے تھے۔ سلامتی کونسل نے سعودی عرب میں ہوائی اڈے پر حوثی ملیشیا کی گولہ باری کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا تھا۔

پنجاب میں نئے بلدیاتی نظام کے خلاف درخواست پر سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی گئی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب میں نئے بلدیاتی نظام کے خلاف درخواستوں پرسماعت غیر معینہ مدت کیلئےملتوی کر دی گئی،جسٹس مامون رشید شیخ کی سربراہی میں فل بنچ نےسماعت ملتوی کی، عدالت نے پنجاب حکومت اورالیکشن کمیشن سمیت دیگرفریقین سے جواب طلب کرلیا ہے
عدالت میں دائردرخواستوں میں بلدیاتی نظام اوربلدیاتی اداروں کی تحلیل کوچیلنج کیا گیا ہے ،ایڈووکیٹ جنرل پنجاب اوربلدیاتی اداروں کےسابق نمائندے بھی عدالت میں پیش ہوئے ،درخواست گزار کا کہنا ہے کہ نیاقانون،آئین اورسپریم کورٹ کے فیصلوں سے متصادم ہے.
واضح رہے کہ نیا بلدیاتی نظام پنجاب اسمبلی سے منطور ہو چکا ہے، مسلم لیگ ن نے بل پیش کرنے کے موقع پر ایجنڈےکی کاپیاں پھاڑ دی تھیں اور بھر پور احتجاج کیا تھا، تحریک انصاف اس بل کے پاس ہونے کو بہت بڑی کامیابی قرار دے رہی ہے . نئے ترمیمی بل کے تحت ناظمین اب چئیرمین کہلائیں گے، تمام ڈویژنل ہیڈکوارٹرز میں سٹی لوکل گورنمنٹس بنائی جائیں گی۔تحصیل کونسل چیئرمین اور میئر سٹی لوکل گورنمنٹ کے انتخابات جماعتی بنیاد پر جبکہ ویلیج و نیبر ہوڈ کونسل کے انتخابات غیر جماعتی بنیادوں پر ہوں گے
مسلم لیگ ق کے رہنما سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہیٰ کے بیٹے مونس الہی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پراسمبلی سے منظور کردہ بلدیاتی نظام کوخیبر پختونخواکے نظام کا کاپی پیسٹ قراردے دیا .مونس الہیٰ کا کہنا تھا کہ پنجاب اور کے پی کے کا موازنہ نہیں کیا جاسکتا،دونوں صوبوں کی آبادی اوررقبے میں واضح فرق ہے،نئے بلدیاتی نظام میں ماضی کی طرح کئی نقائص ہیں،چارہزاریونین کونسل کی جگہ 24 ہزارولیج اور پنچایت کونسلزبہت زیادہ ہیں ،ایسے نظام سے انتظامی ڈھانچے اور مالی اخراجات میں چھ گنا اضافی ہوگا ،کم ازکم آٹھ ارب روپے سالانہ اور دیگر اخراجات ضائع ہوں گے ،

قومی کرکٹ ٹیم نے سیمی فائنل کی طرف سفر جاری کر دیا،مگر فیلڈنگ بہتر بنانا ہوگی
باغی ٹی وی رپورٹ قومی کرکٹ ٹیم نے سیمی فائنل کی طرف سفر جاری کر دیاہے مزید کامیابی سمٹنے کے لیے اپنی فیلڈینگ کی خامیوں کودور کرنا ہوگا اور کیچ چھوڑنےکی عادت اب ترک کرنا ہوگی.
ورلڈکپ کے اہم میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو 49 رنز سے شکست دے دی اور اس طرح سیمی فائنل میں رسائی کیلئے پاکستان کا سفر ابھی جاری ہے۔
پاکستان کو بقیہ تین میچوں میں نیوزی لینڈ، افغانستان اور بنگلہ دیش کو شکست دینا ہوگی۔ورلڈ کپ میں پانچواں میچ ہار کر افغانستان کے بعد جنوبی افریقا کی ٹیم بھی باہر ہوگئی ہے۔
پاکستان ٹیم نے جنوبی افریقا کو شکست تو دی پر روایتی فیلڈنگ کرنا بھی نہیں بھولی، جنوبی افریقا کے خلاف میچ میں پاکستان نے 7 کیچز ڈراپ کیے ، فاسٹ بولر محمد عامر کے ہاتھ چار کیچز نہ آئے، وکٹ کیپر سرفرازاحمد ، وہاب ریاض اور شاداب بھی کیچز نہ تھام سکے۔

دوسری شادی کرنے والوں کے لئے بیوی کی اجازت سے کام نہیں چلے گا، عدالت نے بڑا فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ بیوی سے اجازت کے بعد مصالحتی کونسل کی اجازت بھی ضروری ہے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق دوسری شادی کی اجازت کے حوالہ سے کیس کی سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہوئی، کیس کی سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر نے کی.عدالت نے فیصلے میں لکھا کہ دوسری شادی کے لیے بیوی سے اجازت کے باوجود مصالحتی کونسل کی اجازت ضروری ہوگی۔ اور اگر بیوی کی اجازت ملنے کے بعد مصالحتی کونسل انکار کرتی ہے اور وہ شخص شادی کر لیتا ہے تو اسے سزا ہو گی . عدالتی فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ مسلم فیملی لاز آرڈیننس 1961 کے مطابق اجازت کے بغیر شادی کرنے والے شخص کو سزا اور جرمانہ ہو گا.
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس محسن اختر نے فیصلہ میں ایک کیس کا حوالہ بھی دیا ،فیصلہ میں لکھا کہ اسلام آباد کے مجسٹریٹ نے مصالحتی کونسل کی اجازت کے بغیر شادی کرنے والےایک شخص کو سزا سنائی۔ آزاد کشمیر کے رہائشی لیاقت علی میر کو ایک ماہ قید اور پانچ ہزارروپے جرمانے کی سزا سنائی گئی۔ ایڈیشنل سیشن جج نے کشمیر کا باشندہ ہونے کی وجہ سے لیاقت علی کو بری کیا۔ جس شخص کے پاس قومی شناختی کارڈ ہے، اس پر تمام قوانین کا اطلاق ہو گا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے پہلی بیوی کی اپیل پر لیاقت علی میر کی بریت کے حکم کو کو کالعدم قراردیتے ہوئے حکم دیا کہ ایڈیشنل سیشن جج میرٹ پر لیاقت علی میر کی دوسری شادی کے کیس کا فیصلہ کریں۔ نکاح اسلام آباد میں رجسٹرڈ ہے،اس لئے عدالت کا مکمل دائرہ اختیار ہے۔
واضح رہے کہ دلشاد بی بی اور لیاقت علی میر نے 2011 میں پسند کی شادی کی، جبکہ 2013 میں لیاقت علی میرنے بیوی اورمصالحتی کونسل کی اجازت کے بغیردوسری شادی کی تھی.

کرکٹ ورلڈ کپ میں قومی ٹیم اگرچہ ابھی تک صرف دو میچ جیتی ہے لیکن عدالت نے قومی ٹیم کو خوشخبری سنا دی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرکٹ ورلڈکپ میں پاکستانی ٹیم کی بدترین کارکردگی سےمتعلق کیس پرسماعت ہوئی، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کیس کی سماعت کی، درخواست گزاربلال فاروق علوی اپنے وکیل سید اسد عباس کےساتھ عدالت میں پیش ہوئے، اسد عباس ایڈوکیٹ نے عدالت میں کہا کہ وزیراعظم کےبیان کےمطابق پی سی بی اورسلیکشن کمیٹی ناکام ہوگئی،موجودہ ورلڈکپ ٹیم میں گروپنگ کی خبروں پرفیکٹ فائنڈنگ کمیشن بنایا جائے،عدالت نےدرخواست ناقابل سماعت قراردے کرخارج کردی.
واضح رہے کہ انڈیا کے ساتھ پاکستان کے میچ میں شکست کے بعد ایک شہری نے عدالت میں درخواست دی تھی کی پی سی بی ٹیم کی سلیکشن میں فیل ہو گئی ہے، وزیراعظم عمران خان نے بھی کئی کھلاڑیوں کو ریلو کٹے کہا ہے، قومی ٹیم کی ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی ہے اس لئے اس پر کمیشن بنایا جائے اور ٹیم کوچ سمیت سب سے تحقیقات کی جائیں، کھلاڑیوںکو بھی تحقیقات میں شامل کیا جائے، عدالت نے آج درخواست خارج کر دی.

درگارہ حضرت بل آثار شریف سرینگر کے سجادہ نشین غلام حسن بانڈے وفات پا گئے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق غلام حسن بانڈے علالت کے باعث وفات پا گئے. وہ نظام الدین بانڈے مرحوم کے صاحبزادے تھے، غلام حسن بانڈے دیگر کئی اہم مذہبی تنظیمات کے بھی رکن تھے. مذہبی ،سیاسی و سماجی تنظیموں نے غلام حسن بانڈے کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا ہے اور اسے کشمیریوں کے لئے بڑا نقصان قرار دیا ہے.
غلام حسن بانڈے درگارہ حضرے بل میں موئے مقدس کے محافظوں میں سے تھے، انہوں نے کشمیری عوام کو موئے مقدس کی زیادت بھی کروائی.
مسجد حضرت بل مقبوضہ کشمیر کے علاقہ سری نگر میں ایک مشہور مسجد اور درگاہ ہے۔ اس مسجد میں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے موئے مبارک محفوظ ہیں جنہیں لوگ خاص مواقع پر زیارت کرنے کا شرف حاصل کرتے ہیں.

بھارتی فوج کی مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی جاری ہے، پلوامہ میں بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے دوران تین کشمیریوں کو شہید کر دیا، دو دن میں شہداء کی تعداد پانچ ہو گئی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے پلوامہ کے گاوں کا محاصرہ کر کے گھر گھر تلاشی کا عمل شروع کیا اس دوران بھارتی فوج نے فائرنگ کرتے ہوئے دو نہتے کشمیریوں کو شہید کر دیا. بھارتی فوج کے ساتھ پولیس نے بھی سرچ آپریشن میں حصہ لیا اس دوران چادر و چاردیواری کے تقدس کو بھی پامال کیا، سرچ آپریشن کے دوران بھارتی فوج نے کشمیری نوجوانوں پر تشدد بھی کیا.
بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے دوران احتجاج کرنے والے نہتے کشمیریوں پر اندھا دھند گولیاں چلائیں جس سے دو کشمیری شہید ہو گئے ، اس موقع پر بھارت سرکار نے علاقے میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس بند کر رکھی تھی، پلوامہ میں تاحال بھارتی فوج کی جانب سے سرچ آپریشن جاری ہے
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے دوران دو کشمیریوں کو شہید کر دیا تھا، پلوامہ میں بھارتی فوج کے کانوائے پر حملہ کے بعد بھارتی فوج مسلسل سرچ آپریشن کر رہی ہے اور سرچ آپریشن کی آڑ میں مسلسل کشمیریوںکو شہید کیا جارہا ہے،. دوسری جانب حریت رہنماوں کو مسلسل نظر بند رکھا گیا ہے، میر واعظ عمر فاروق کو دو دن قبل نظر بند کیا گیا .

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری کے حلقہ لاڑکانہ میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، فون پر بات نہ کرنے کے جرم میں ملزم نے شادی شدہ خاتون پر تیزاب پھینک دیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری کے حلقہ لاڑکانہ میں افسوسناک واقعہ پیش آیا، ملزم نے فون پر بات نہ کرنے کی وجہ سے شادی شدہ خاتون کے چہرے پر تیزاب پھینک دیا،خاتون کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا.
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم ذوالفقار متاثرہ خاتون شاہدہ قاضی کے شوہر کا رشتہ دار ہے اور وہ خاتون پر دباو ڈالتا تھا کہ وہ ٹیلی فون پر اس کے ساتھ بات کیا کرے، خاتون نے انکار کیا اور جب ملزم کا کسی قسم کا دباو کام نہ آیا تو اس نے انتقامی کاروائی کرتے ہوئے خاتون کے چہرے پر تیزاب پھینک دیا جسے تشویشناک حالت میں لاڑکانہ کے مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا. یہ واقعہ لاڑکانہ کی ایوب کالونی کا ہے. پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر کے ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارنا شروع کر دیا.

پولیس کی بروقت کاروائی سے کراچی بڑی تباہی سے بچ گیا، حساس اداروں نے سرچ آپریشن کے دوران تین دہشت گرد ہلاک کر دئے جن کے قبضہ سے خود کش جیکٹس ملی ہیں
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقہ خدا بخش گوٹھ میں حساس اداروں کے ساتھ ملکر کراچی پولیس نے سرچ آپریشن کیا جس دوران 3 دہشت گردوں کو فائرنگ کے دوران ہلاک کر دیا ہے .ہلاک شدگان کے قبضہ سے خود کش جیکٹس اور بارودی مواد بر آمد ہوا ہے.
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان شہر قائد کراچی میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی کر رہے تھے، خفیہ اطلاع پر علاقہ میں سرچ آپریشن کر کے ملزموں کو گرفتار کرنے کی کوشش میں ہلاک کر دیا گیا، پولیس کی فائرنگ کے دوران دہشت گردوں کے دو ساتھی فرار ہو گئے جنہیں تلاش کرنے کے لئے پولیس کی اضافی نفری بلا کر علاقہ میں سرچ آپریشن مزید تیز کر دیا گیا ہے.