خانیوال(نمائندہ باغی ٹی وی)ڈی پی او اسد سرفراز خان کی ہدایت پر ایس ایچ او کچا کھوہ حسن آفتاب کیانی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کی ۔بدنام زمانہ منشیات فروش گوہر اعظم عرف گورا سکنہ 30-10 آر سے 2340 گرام چرس برآمد کرلی گئی اور ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔کچا کھوہ میں ہی کارروائی کرتے ہوئے ایک اور اشتہاری اکرم عرف اکری ولد موسی بلوچ سکنہ 19-9 آر سے 1460گرام چرس برآمد کرلی ۔ملزم کو گرفتار کر کے مقدم درج کر لیا گیا
ڈی پی او خانیوال اسد سرفراز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ منشیات کا خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہے۔
Blog
-

منشیات فروش گرفتار،حوالات میں بندکردیا
-

غزر، برفانی تودہ گرنے سے پاکستانی کوہ پیما لاپتہ، چارغیرملکی زخمی
پاکستان کے علاقے غذر میں برفانی تودہ گرنے سے پاکستانی کوہ پیما لاپتہ ہو گیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر پونیال حبیب الرحمان نے بتایا ہے کہ اشکومن کے نالا منتھرمیں برفانی تودہ گرنےسے پاکستانی کوہ پیمالاپتا ہو گیا ہے .کوہ پیما 3جون کو اشکومن کے علاقے میلون جونز پہاڑ سر کرنے گئے تھے، اسسٹنٹ کمشنر کا مزید کہنا ہے کہ برفانی تودہ گرنے سے 4غیرملکی کوہ پیماسمیت 2 پاکستانی خواتین کوہ پیما بھی زخمی ہوئے ہیں. زخمی ہونے والے چاروں غیر ملکی کوہ پیماوں کا تعلق اٹلی سے ہے. لاپتا کوہ پیما کاتعلق شمشال اور دوخواتین کوہ پیما ہنزہ کی ہیں ،اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا ہے کہ آبادی سےمتاثرہ جگہ تک 6گھنٹے کا پیدل سفر ہےاور علاقہ میں کسی بھی موبائل فون کی سروس نہیں ہے، لاپتہ کوہ پیما کی تلاش کے لئے پاک فوج کے 3 ہیلی کاپٹر روانہ ہو گئے ہیں جو زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کریں گے اور لاپتہ کوہ پیما کو تلاش کرنے کے لئے سرچ آپریشن کریں گے .ہنزہ سے تعلق رکھنے والا کوہ پیما امتیازنامی ٹوورآپریٹر تاحال لاپتہ ہے۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے لاپتہ کوہ پیما کی تلاش جاری ہے۔
-

بھارت کی آبادی چند سالوں میں کتنی ہو جائے گی تفصیل جانیے رپورٹ میں
انڈیا 2027 تک چین کو آبادی میں پیچھے چھوڑ جائےگا.
باغی ٹی وی رپوٹ کے مطابق بھارت اگلے 8 سال تک چین کو بھی آبادی میں پیچھے چھوڑ جائے گا. اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق 2027 تک بھارت ک آبادی 273 ملین تک پہچ جائے گی.
واضح رہے کہ کچھ عرصہ پہلے کی رپورٹ کے مطابق دنیا کی آبادی معمولی اضافے کے ساتھ بڑھ کر 7 ارب 40 کروڑ تک پہنچ گئی،
جب کہ گزشتہ برس دنیا کی آبادی 7 ارب 30 کروڑ 47 لاکھ تھی۔ یو این ایف پی کی رپورٹ میں 10 سالہ لڑکیوں کو مستقبل میں ترقی کی کامیابی یا ناکامی قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اس وقت دنیا میں 10 سال کی عمر کے بچوں کی تعداد 125 ملین ہے،جن میں سے 89 فیصد آبادی ترقی پذیر ممالک میں رہائش پذیر ہیں -

مقبوضہ کشمیر،بارودی سرنگ دھماکا سے 9 زخمی بھارتی فوجیوں میں سے 2 ہلاک
مقبوضہ کشمیرمیں بارودی دھماکے سے تباہ ہونے والی گاڑی سے زخمی بھارتی فوجیوں میں سے دو ہلاک ہو گئے.
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ کے علاقہ آری ہل گاوں میں بارودی دھماکے میں بھارتی فوج کی گاڑی تباہ ہو گئی تھی جس میں 9 بھارتی فوج زخمی ہو گئے تھے. جنہیں ہسپتال منتقل کیا گیا تھا . تاہم ہسپتال میں دو زخمی فوجی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہو گئے.
واضح رہے کہ بارودی سرنگ دھماکہ کا یہ واقعہ پلوامہ کے آری ہل نامی گاؤں میں پیش آیا ہے. مقامی کشمیریوں کے مطابق
بھارتی فوجی گاڑیاں معمول کے مطابق آہگام کیمپ کی طرف جا رہے تھے کہ اس دوران آئی ای ڈی دھماکہ ہوا ،زور دار دھماکے کے بعد فوجی گاڑی تباہ ہو گئی جبکہ اس دوران کشمیری مجاہدین جو قریب ہی موجود تھے ان کی جانب سے شدید فائرنگ بھی کی گئی. دھماکہ کی آواز پانچ کلومیٹر علاقے تک سنائی دی جبکہ ایک کلومیٹر حدود میں رہائشی مکان کے شیشے ٹوٹ گئے. دھماکہ اور فائرنگ سے بھارتی اہلکاروں میں سنسنی پھیل گئی اور علاقہ میں بھی خوف وہراس پھیل گیا.دھماکے کے بعد بھارتی فوج نے علاقے میں اضافی اہلکار تعینات کرکے سرچ آپریشن شروع کر دیا. بھارتی فوج کی جانب سے گھر گھر کی تلاشی لی گئی اس دوران کشمیریوں کو تشدد کا بھی نشانہ بنایا گیا،مقامی کشمیری صحافیوں کو بھی اس موقع پر کوریج سے روکا گیا.واضح رہے کہ پلوامہ میں حملہ سے چند روز قبل پاکستان نے انڈیا اور امریکا کو آگاہ کیا تھا کہ پلوامہ طرز پر ایک اور حملہ ہونے والا ہےجس پر بھارتی سیکورٹی اداروں کی طرف سے ہائی الرٹ جاری تھا، بھارتی اداروں نے سیکورٹی کے سخت انتظامات کر رکھے تھے.
واضح رہے کہ 14فروری2019کو کشمیرکے علاقہ لیتہ پورہ اونتی پورہ میں سری نگرجموں شاہراہ پربھارتی فوج کے کانوائے پرکارخودکش حملہ کیاگیاتھا،جس کے نتیجے میں چالیس سے زائد بھارتی فوجی اہلکار ہلاک ہوئے تھے
-

چین کے شعبہ زراعت میں بہت بڑا انقلاب جانیے خاص رپوٹ میں
چین کے اندر جدید ترین روبوٹ زراعت کےاستعمال ہوں گے
باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق.چین کے اندر نیا ایگریکلچر انقلاف آنے والا ہے جس کے مطابق 5جی ٹینکنالوجی کےحامل ربورٹ ایگریکلچر فارمنگ کےلیے لانچ کر دیے گئے .ہیں.یہ روبوٹ چین کے فجیان صوبے میں لانچ کیے گئے ہیں. ماہرین کاکہنا ہے کہ ایگریکلچر میں بہت بڑا انقلاب آئے گا.
-

پاکستان کے ساتھ مشترکہ مارکیٹ کا قیام چاہتے ہیں، ایران
ایران کے پارلیمانی دوستانہ گروپ کے وفد نے وزارت تجارت کا دورہ کیا اور مشیر تجارت سے ملاقات کی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احمدامیرعبادی کی قیادت می ایران کے پارلیمانی دوستانہ گروپ کے وفد نے وزارت تجارت کا دورہ کیا، مشیر تجار عبدالرزاق داود نے وفد کو خوش آمدید کہا ،ملاقات میں ملاقات میں دوطرفہ تجارت کوبڑھانے پربات چیت کی گئی. اس موقع پر رزاق داود نے کہا کہ دوطرفہ تجارت کوبڑھانے کے لیے نان ٹیرف بیریئرزکو ہٹانا ہو گا ،
2006 میں ہونیوالے ترجیحاتی تجارتی معاہدے سے زیادہ فائدہ نہیں اٹھایا،ترجیحاتی تجارتی معاہدے سے دونوں ممالک کوفائدہ اٹھانا چاہیے،عبدالرزاق داود نے مزید کہا کہ حالیہ دورہ ایران اچھارہا،معاشی تعاون کوفروغ دینےپراچھی بات چیت ہوئی ، احمد امیر عبادی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خطےمیں معاشی استحکام کیلیے پاکستان ایران کو مل کر کام کرنا چاہیے،وزیراعظم عمران خان کادورہ ایران اورسپریم لیڈرسےملاقات بہت اہمیت کی حامل ہے ،جلدازجلدباہمی رضامندی سےبارٹرٹریڈ کیلیے لائحہ عمل طے کرنا چاہیے، احمد امیر عبادی نے مزید کہا کہ عراق کےساتھ بارڈرپرمشترکہ مارکیٹ کااچھا تجربہ رہاہے،ہم پاکستان کےساتھ بھی مشترکہ مارکیٹ کاقیام چاہتےہیں ،اگلے ماہ ایران کےوزیرتجارت پاکستان کادورہ کریں گے -

محمد مرسی کی خاموشی سے قاہرہ میں تدفین
سابق مصری صدر محمد المرسی قاہرہ میں خاموشی کی تدفین کر دی گئی.
باغی رپورٹ کے مطابق .مصری کے سابق صدر محمد المرسی کو خاموشی کےساتھ قاہرہ میں دفن کر دیا گیا ،جنازے میں مرحوم کے قریبی اہل خانہ بھی موجود تھے.سابق صدر کی طبیعت کمرہ عدالت میں خراب ہو گئی تھی جہاں ان کو ہسپتال لے جایا گیا لیکن جان بر نہ ہو سکے اور خالق حقیقی سے جا ملے.واضح رہے کہ محمد مرسی مصر کے پہلے صدر تھے جو جمہوری طریقے سے منتخب ہوئے تھے، 2011 میںحسنی مبارک کے 30 سالہ اقتدار کے خاتمے کے بعد محمد معسی کو عوام نے منتخب کیا تھا،وہ اخوان المسلمون کے پلیٹ فارم سے میدان میں اترے تھے اور کامیابی حاصل کی، ان کے صدر منتخب ہونے کے ایک سال بعد 2013 میں اخوان المسلمون پر پابندی لگا کر فوجی بغاوت کے نتیجے میں ان کی حکومت ختم کر کے جیل میں ڈال دیا گیا تھا. اخوان المسلمون سے وابستہ سابق صدر محمد مرسی پر 2011 میں مصر میں جیل توڑنے اور فسادات پھیلانے کا الزام تھا جس کے پاداش میں انہیں اپنے درجنوں ساتھیوں سمیت 16 مئی کو سزائے موت سنائی گئی تھی اوراس پر عمل درآمد کا فیصلہ 17 جون 2015 کو سنایا گیا تھا.
-

آرمی چیف نے کیا بڑا اعلان
آرمی.چیف نے نورالحسن کی فریاد سن لی
صادق آباد سے تعلق رکھنے والے موٹاپے کے شکارنو رالحسن نے چند روز قبل میڈیا کے ذریعے آرمی چیف سے درخواست کی تھی کہ اس کا وزن 320کلو گرام ہے اور وہ علاج کے لیے لاہور جانا چاہتا ہے لیکن عام ایمبولینس میں اس کا لاہور جانا ممکن نہیںلہٰزا اسے ائیر ایمبولینس مہیا کی جائے. ویڈیو وائرل ہونے کے بعد آرمی چیف نے آرمی کی ائر ایمبولینس کے ذریعے لاہور لے جانے کا حکم دیا.320.کلو وزنی نورالحسن کو آج ائیر ایمبولینس کے ذریعے لاہور منتقل کیا جائے گا.آرمی چیف کے اعلان کے بعد نور الحسن کے گھر میں خوشیاں ہی خوشیاں. بستر پر پڑے نورالحسن کے چہرے پر مسکراہٹ آگئی.آرمی چیف کے لئے نورالحسن کے اہل خانہ کی طرف سےدرازی عمر اور صحت کے لئے دعائیں. اس موقع پر نورالحسن کے اہل خانی کی طرف سے مٹھائی بھی تقسیم کی گئی.لاہور میں نورالحسن کا علاج ڈاکٹر معاز کریں گے.

-

حوثیی باغیوں کے دو ڈرون تباہ جانیےتفصیل میں
عرب اتحادی فوج نے حوثی باغیوں کی طرف سے بمبار ڈرون طیاروں کے ذریعے حملے کی سازش ناکام بناتے ہوئے دونوں ڈرون طیارے مار گرائے۔
باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق عرب عسکری اتحاد کےترجمان کرنل ترکی المالکی نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا حوثی باغیوں کے دو ڈرون طیارے سوموار اور منگل کی درمیانی شب کو سعودی عرب کی فضاء میں داخل ہونےکے بعد مار گرائے۔
سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی ‘ایس پی اے’ کی طرف سے شائع کردہ بیان میں کرنل ترکی المالکی کا کہنا تھا کہ ایک ڈرون طیارہ منگل کی رات 10 بج کر 37 منٹ پر مار گرایا۔ بمبار طیارہ عرب اتحادی فوج نے حملے سے قبل ہی تباہ کردیا۔ اسے حوثی دہشت گردوں کی طرف سے شہری آبادی کو نشانہ بنانے کے لیے سعودی عرب کی فضائی حدود میں داخل کیا گیا تھا۔
دوسرا ڈرون طیارہ رات گیارہ بج کر 47 منٹ پر سعودی عرب کی فضائی حدود میں تباہ کیا گیا۔ دونوں طیاروں میںبارود اور دھماکہ خیزمواد بھرا گیا تھا۔
سلامتی کونسل کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ ہم ابھا کے ہوائی اڈے پرحملے میں سعودی عرب کے ساتھ ہیں۔ ان حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی جاتی ہے۔ سلامتی کونسل نے سعودی عرب کے ابھا ہوائی اڈے پر حملے کو عالمی امن وسلامتی کے لیے خطرہ قرار دیا۔
-

زرداری کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ کرنے کے لئے درخواست پرعدالت نے بڑا حکم دے دیا
سابق صدر آصف زرداری کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ کرنے کے لئے عدالت میں درخواست دائر کر دی گئی ، عدالت نے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر وکلاء کو 20 جون کودلائل کے لئے طلب کر لیا
آصف زرداری نیب کی بدنیتی ثابت کرنےمیں ناکام رہے: ضمانت مسترد ہونے کا تفصیلی فیصلہ
قومی اسمبلی و سینیٹ کا اجلاس ہو گا آج، زرداری کے پروڈکشن آرڈر جاری ہوئے یا نہیں، اہم خبر
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہورہائیکورٹ میں سابق صدر آصف زرداری کے پروڈکشن آرڈرجاری نہ کرنے کیلیے درخواست دائر کی گئی ہے ،جسٹس مامون رشید شیخ نے شہری عبداللہ ملک کی درخواست پر سماعت کی ،درخواست گزار نے درخواست میں کہا کہ زیر حراست ملزم کو دوران تفتیش اسمبلی اجلاس میں شرکت کی اجازت دینا خلاف قوانین ہے،موجودہ اجلاس میں بجٹ سیشن یا اہم قانون سازی نہیں کی جا رہی . درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت قومی اسمبلی کا رول 108 کو کالعدم قرار دے،جس پر جسٹس مامون رشید شیخ نے کہا کہ اس درخواست کے مطابق تو نئی رٹ دکھائی دے رہی ہے،آپ متفرق درخواست میں قانون کو کیسے چیلنج کر رہے ہیں؟ جسٹس مامون رشید نے وکیل سے سوال کیا کہ کیا کریں اس کا؟ جس پر درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ درخواست کو مرکزی کیس میں سماعت کیلیے مقرر کرلیں،عدالت نے کہا کہ ایک درخواست میں آپ نے رولزکی عدم موجودگی کا موقف اختیار کیا ہے،قانون کے مطابق سیشن کے دوران اسپیکرسے اجازت کے بغیر رکن اسمبلی کو گرفتار نہیں کیا جاسکتا، سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ درخواست گزارنے دادرسی کیلیے اسپیکر اسمبلی کو بھی درخواست دے رکھی ہے،جس پر جسٹس مامون رشید شیخ نے کہا کہ آپ نے جہاں درخواست دائرکی ہے اسکا فیصلہ ہونے دیں، عدالت نے کہا کہ پنجاب حکومت نے بھی جواب داخل کرنا تھا،پنجاب حکومت کہاں ہے؟جسٹس مامون رشید شیخ نے وکیل درخواست گزار سے استفسارکیا کہ آپ کیسے متاثرہ فریق ہیں؟ آپ نے مین کیس میں شہباز شریف کی تعریف میں بہت عجیب لکھا ہے،جس پر وکیل نے کہا کہ میرے جونیئر نے لکھ دیا کہ شہباز شریف نااہل وزیراعظم کے بھائی ہیں،لاہور ہائیکورٹ نے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر وکلا کو 20 جون کو دلائل کیلیے طلب کر لیا .زرداری کے بعد فریال تالپور گرفتار،بزدلوں کی حکومت ہے، بلاول کا رد عمل
زرداری کے پروڈکشن آرڈرکے مطالبہ پر فواد چودھری خاموش نہ رہ سکے
واضح رہے کہ آصف زرداری اور فریال تالپور کی ضمانت عدالت نے مسترد کی تھی جس کے بعد نیب نے انہیں گرفتار کر لیا تھا، آصف زرداری جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالہ ہیں، فریال تالپور کے گھر کو سب جیل قرار دیا گیا ہے، قومی اسمبلی کا اجلاس بھی جاری ہے سپیکر قومی اسمبلی نے اپوزیشن کے مطالبے اور احتجاج کے باوجود آصف زرداری کے پروڈکشن آرڈر تاحال جاری نہیں کئے.
اسمبلی میں اٹھک بیٹھک کرا کر میری کمر در د کا علاج کرارہےہیں ؟شہبازشریف
قومی اسمبلی کا اجلاس،شہباز شریف کے خطاب پر حکومت کا احتجاج
قومی اسمبلی اجلاس، اپوزیشن کا احتجاج، اسمبلی کو کینیٹینر نہ بنائیں، راجہ پرویز اشرف
زرداری کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ ہونے پر پی پی کا سینیٹ سے واک آوٹ
زرداری اور حمزہ کی رہائی کیلئے عدالت میں درخواست دائر
آصف زرداری کے پروڈکیشن آرڈر کے لئے خورشید شاہ متحرک
بہت ہو گئی جیل ،آصف زرداری اگلے ہفتے اسمبلی اجلاس میں کریں گے شرکت