Baaghi TV

Blog

  • شہباز شریف کا فرنٹ مین مشتاق چینی وعدہ معاف گواہ بن گیا، ریکارڈ کردہ بیان میں حیرت انگیز انکشافات

    شہباز شریف کا فرنٹ مین مشتاق چینی وعدہ معاف گواہ بن گیا، ریکارڈ کردہ بیان میں حیرت انگیز انکشافات

    شہبازشریف اور ان کے بیٹوں کیلئے منی لانڈرنگ کیس میں‌ درپیش مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا۔ مبینہ فرنٹ مین مشتاق چینی اوراس کے بیٹے نے بطور وعدہ معاف گواہ بیان ریکارڈ کرادیا ہے۔ ملزم نے سلمان شہباز کیلئے 60 کروڑ روپے کا کالا دھن سفید کرنے کا اعتراف بھی کرلیا ہے.

    باغی ٹی وی نے مشتاق چینی کے بیان کی کاپی حاصل کی ہے جس کے مطابق مشتاق چینی نے بیان ریکارڈ کرواتے ہوئے کہا ہے کہ
    کروڑوں روپے قرض کے فرضی معاہدے کیے گئے، میں‌ شہباز شریف کے بیٹوں‌ حمزہ اور سلمان شہباز کے ساتھ 2005 سے کاروبار کر رہا ہوں. سلمان شہباز نے ٹرانزیکشنز کو قانونی بنانے کیلئے 2 فرضی معاہدے کیے. ایک معاہدہ میرے، دوسرا میرے بیٹے کے ساتھ کیا گیا، معاہدوں کے مطابق سلمان شہباز کو 61 کروڑ قرض دیا گیا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ جو رقم سلمان شہباز کو ٹرانسفر کی وہ انہی کی تھی، دونوں معاہدے فرضی تھے جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں تھا، سلمان شہباز نے 10 کروڑ ہماری کمپنی کے اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کیے، ہم پیسہ وائٹ ہو جانے کی لالچ میں کام کرتے رہے، مجھے اپنے گناہ کا احساس ہے، قانون کی مدد کیلئے تمام حقائق پر مبنی بیان دیا، جرم سرزد ہوا، معافی دی جائے۔

    شریف خاندان کے مبینہ فرنٹ مین مشتاق چینی اوراس کے بیٹے نے اعترافی بیانات میں کہا ہے کہ رمضان شوگرملز کے چیف فنانشل افسر نے انہیں سلمان شہباز کا کالا دھن سفید کرنے کا کہا۔ اس مقصد کے لئے مشتاق چینی، اس کی کمپنی اور بیٹے کے اکاوئنٹ استعمال ہوئے۔ بیان میں‌کہا گیا ہے کہ معاملے کو قانونی رنگ دینے کےلئے سلیمان شہباز کو ساٹھ کروڑ روپے قرض دینے کے دو فرضی معاہدے تیار کئے گئے۔ نیب نے مشتاق چینی کو اپریل میں گرفتار کیا تھا۔ عدالت میں پہلی پیشی پر ملزم نے شریف خاندان کی ملازمت کی تردید کی تھی۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وعدہ معاف گواہ مشتاق چینی نے کہا کہ مشتاق اینڈ کمپنی کے اکاؤنٹ میں بھی 2 کروڑ 93 لاکھ کی بیرون ملک سے ٹی ٹی لگوائی گئی. میرے اکاؤنٹ میں یہ رقم سلمان شہباز کے سی ایف او نے بھجوائی جس سے میرا کوئی تعلق نہیں ہے. سلمان شہباز کے ملازم سید طاہر نقوی کے نام پر کمپنی بنائی گئی. کمپنی سے 10 کروڑ بذریعہ چیک پہلے میری کمپنی میں منتقل کیے گئے، 10 کروڑ کے چیک سلمان شہباز نے کاٹ کر عثمان کے حوالے کر دیئے، میری کمپنی کے اکاؤنٹ میں ٹی ٹی کے ذریعے 50 کروڑ روپے سلمان شہباز کے ملازم طاہر نقوی کےکمپنی سے ٹرانسفر ہوئے۔

    مشتاق چینی نے کہا میں نے بینک الفلاح سمیت متعدد بینکوں میں اکاؤنٹ کھلوائے، بینک الفلاح کے منیجر عبدالقیوم کے ساتھ اسی وجہ سے تعلق بن گیا، عبدالقیوم کا بیٹا قاسم قیوم بھی منی چینجر کا کام کرتا تھا، اس سے بھی تعلق بن گیا، 2014 میں شہباز شریف فیملی کے سی ایف او محمد عثمان نے سلمان شہباز کیلئے 60 کروڑ کی رقم کرنے کا کہا، میں نے کہا اتنی بڑی رقم دے نہیں سکتا، جیسے جیسے رقم میرے اکاؤنٹ میں آتی رہی، سلمان شہباز کے چیک کاٹ کر دیتا رہا۔

    واضح رہے کہ مشتاق چینی کے اس بیان میں‌ حیرت انگیز انکشافات سامنے آئے ہیں‌ جس سے شہباز شریف اور ان کے بیٹوں‌ کیلئے مزید بڑی مشکلات کھڑی ہو گئی ہیں‌ اور ان کے لئے مزید مسائل کھڑے ہوں‌گے.

  • رحیم یار خان// آگ لگ گئی

    رحیم یار خان// آگ لگ گئی

    رحیم یار خان: سٹی پل پر کمپیوٹر کی دوکان میں آگ لگ گئی،

    آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے کمپیوٹر شاپ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا،

    واقعہ کی اطلاع ملتے ہی، پولیس ریسکیو اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں،

    ریسکیو اور فائر بریگیڈ کی گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف،

    آگ لگنے کے باعث کمپیوٹر شاپ میں موجود لاکھوں مالیت کا سامان جل کر راکھ ہو گیا،

    آگ لگنے کی وجہ تا حال معلوم نہیں ہو سکی

  • دنیا کی عدالت کی سزا نہ دے سکی، مصر کی سابق صدر کی کمرہ عدالت میں موت

    دنیا کی عدالت کی سزا نہ دے سکی، مصر کی سابق صدر کی کمرہ عدالت میں موت

    مصر کے سابق صدر محمد مرسی جیل میں وفات پا گئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مصر کے سابق صدر کو عدالت میں پیش کیا گیا سماعت کے دوران انہیں سانس لینے میں دشواری ہوئی اور طبیعت زیادہ خراب ہوئی تو انہیں طبی علاج کے لئے دوبارہ جیل منتقل کر دیا گیا تا ہم وہ جانبر نہ ہو سکے اور وفات پا گئے.

    واضح رہے کہ محمد مرسی مصر کے پہلے صدر تھے جو جمہوری طریقے سے منتخب ہوئے تھے، 2011 میں‌حسنی مبارک کے 30 سالہ اقتدار کے خاتمے کے بعد محمد معسی کو عوام نے منتخب کیا تھا،وہ اخوان المسلمون کے پلیٹ فارم سے میدان میں اترے تھے اور کامیابی حاصل کی، ان کے صدر منتخب ہونے کے ایک سال بعد 2013 میں اخوان المسلمون پر پابندی لگا کر فوجی بغاوت کے نتیجے میں ان کی حکومت ختم کر کے جیل میں ڈال دیا گیا تھا. اخوان المسلمون سے وابستہ سابق صدر محمد مرسی پر 2011 میں مصر میں جیل توڑنے اور فسادات پھیلانے کا الزام تھا جس کے پاداش میں انہیں اپنے درجنوں ساتھیوں سمیت 16 مئی کو سزائے موت سنائی گئی تھی اوراس پر عمل درآمد کا فیصلہ 17 جون 2015 کو سنایا گیا تھا.

  • حکومت پنجاب نے میونسپل کارپوریشن کے فائربریگیڈ کو ریسکیو 1122 کے حوالے کر دیا ہے

    حکومت پنجاب نے میونسپل کارپوریشن کے فائربریگیڈ کو ریسکیو 1122 کے حوالے کر دیا ہے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 سید کمال عابد کا کہنا ہے کہ اب شہری کسی بھی جگہ آگ لگنے کی اطلاع 16 پر کرنے کی بجائے ریسکیو 1122 کی ہیلپ لائن 1122 پر کال کر کے بتا سکتے ہیں

  • نظریاتی اختلاف، جھوٹ اور عدم برداشت ۔۔۔ زین خٹک

    نظریاتی اختلاف، جھوٹ اور عدم برداشت ۔۔۔ زین خٹک

    موجودہ دور میں برداشت کا مادہ ختم ہوتا جارہا ہے۔ کیونکہ ہمارے نظام تعلیم میں اور نہ ہی ہمارے معاشرے میں برداشت کے حوالے سے کوئی رہنمائی اور ٹریننگ کروائی جاتی ہے۔ ہم ہمیشہ سے اس مغا لطے کے شکار ہیں کہ ہم سب سے بہتر ہیں اور دوسرے کم تر ہیں۔ اس سوچ کی بدولت ہمارے معاشرے میں عدم برداشت بڑھتا جارہا ہے۔ دوسری طرف آج کل سوشل میڈیا کی بدولت شہرت کی وبا پھیل رہی ہے۔ ہر دوسرا شخص سوشل میڈیا پر آ کر کسی دوسرے کے نظریے پر حملہ آور ہوتا ہے۔ نظریہ خواہ سیاسی ہو یا مذہبی ،کسی انسان کی زندگی میں بنیادی کردار ادا کرتا ہے۔ دنیا میں زیادہ تر فسادات نظریاتی اختلافات کی بدولت ہی ہوئے ہے۔ نظریات پر حملہ آور کو منفی سوچ کے لوگوں سے زیادہ پذیرائی بھی ملتی ہے۔ اور لوگ بھی بغیر کسی تحقیق کے سچ مان لیتے ہیں۔ گذشتہ روز پی ٹی ایم کی طرف سے تین بچوں کی تصاویر سوشل میڈیا پر گردش کر رہی تھیں کہ یہ بھوک کی وجہ سے مر گئے حلانکہ ان بچوں نے موسم سرما کے کپڑے پہنے تھے اور یہ ایک پرانی تصویر تھی لیکن اس کے باوجود بھی سوشل میڈیا پر لوگ دھڑا دھڑ پھیلا رہے تھے۔ اسی طرح چند دن پہلے عوامی نیشنل پارٹی نے ترکی میں جلوس کے تصاویر سوشل میڈیا پر اپلوڈ کی تھیں۔ کہ یہ عوامی نیشنل پارٹی کا بجٹ کے خلاف مظاہرہ ہے۔ حلانکہ اس تصویر میں، بلڈنگ، کپڑے، سب کچھ نمایاں تھیں۔ اج کل سوشل میڈیا پر بغیر دلیل و استدلال مغا لطے کی بنیاد پر نظریات زیر عتاب ہیں۔ کوئی بندہ آزادنہ طور پر اپنے نظریے پر بات نہیں کرسکتا۔ کیونکہ سوچ وشعور سے عاری مفتیان اور غازیانِ سوشل میڈیا فتویٰ کی بمباری شروع کرتے ہیں۔ ہر روز بے بنیاد اور دلیل کے بغیر خبریں جھوٹی خبریں معمول بن چکی ہیں۔ بغیر دلیل و شعور کے نظریات پر حملوں سے با ت گالیوں تک پہنچتی ہے۔ گالیوں سے بات معاشرے میں بگاڑ اور خون خرابے تک چلی جاتی ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم اپنے آپ سے وعدہ کریں کہ ہم کسی جھوٹی خبر کو نہیں پھیلائیں گے۔ کسی کے نظریات پر حملہ نہیں کریں گے۔ ہمیشہ مثبت تنقید کریں گے۔ کسی بندے کے ذاتی زندگی پر حملہ نہیں کریں گے اور کوئی بھی با ت ثبوت کے بغیر نہیں کریں گے۔ اسی سے معاشرے میں ایک مثبت مکالمے کی راہ ہموار ہو سکے گی اور دوسرے کے نظریات کو تحمل سے برداشت کرنے کی روش عام ہو گی۔

  • منی لانڈرنگ کی روک تھام کیلئے حکومت کیا کر رہی ہے؟ شاہ محمود قریشی نے امریکی وزیر خارجہ کو بتا دیا

    منی لانڈرنگ کی روک تھام کیلئے حکومت کیا کر رہی ہے؟ شاہ محمود قریشی نے امریکی وزیر خارجہ کو بتا دیا

    پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا اور خطے میں امن و امان کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شاہ محمود قریشی نے نیپ کے تحت اہم اقدامات سےامریکی وزیر خارجہ کو آگاہ کیا. ان کا کہنا تھا کہ خطے میں امن و استحکام کے فروغ کیلیے پاک امریکا تعلقات نہایت اہمیت کے حامل ہیں. حکومت منی لانڈرنگ اور دہشتگردی کی مالی معاونت کی روک تھام کیلیے کام کر رہی ہے. ٹیلیفونک گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں کی جانب سے افغان امن عمل پر تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا.

    شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ مالیاتی اداروں، انشورنس کمپنیوں اور اسٹاک ایکسچینج کے داخلی کنٹرول کو بہتر بنایا گیا ہے. ان کا کہنا تھا کہ پرامن افغانستان ،پورے خطے کے امن واستحکام اور تعمیر و ترقی کیلیے ضروری ہے. ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان ہم آہنگی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے

  • وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس کی اندرونی کہانی، پروڈکشن آرڈر جاری کرنے سے متعلق کیا کہا؟ اہم خبر آ گئی

    وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس کی اندرونی کہانی، پروڈکشن آرڈر جاری کرنے سے متعلق کیا کہا؟ اہم خبر آ گئی

    وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی زیر صدارت پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی اندرونی کہانی منظر عام پر آگئی ہے اور بتایا گیا ہے کہ وزیر اعظم نے ہدایات جاری کی ہیں‌ کہ کسی کا پروڈکشن آرڈر جاری نہیں ہوگا. دنیا میں کہیں بھی مجرم پروڈکشن آرڈر پرایوان میں آ کر تقریریں نہیں کرتے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھاکہ اللہ عزت دینے والا ہے، میں اکیلا جنگ کروں گا. یہ نظریاتی جنگ ہے. وزیر اعظم نے کہا اپوزیشن ارکان شور کریں گے جھوٹ بولیں گے، اپوزیشن سے ضمانت لو وہ خاموش رہ کر مجھے تقریر کرنے دیں. اس موقع پر حکومتی اتحادیوں نے کہا وہ وزیر اعظم کی حمایت جاری رکھیں گے.

    یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اجلاس کے دوران خالد مگسی نے سوال کیا وزیر اعظم صاحب کیا اتحادی آپ کے ساتھ رہیں گے؟ تو عمران خان نے کہاکہ میں اکیلا آیا تھا، کوئی رہے نہ رہے میں لڑوں گا.

    واضح رہے کہ آج شہباز شریف نے قومی اسمبلی میں بجٹ اجلاس سے قبل آصف زرداری، سعد رفیق ودیگر نے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کا مطالبہ کیا تھا جبکہ اس دوران ہنگامہ آرائی کی وجہ سے اجلاس ملتوی کر دیا گیا تھا.

  • بلاول بھٹو، مولانا فضل الرحمن ملاقات، حکومت مخالف تحریک سے متعلق کیا فیصلے ہوئے؟ بڑی خبر آ گئی

    بلاول بھٹو، مولانا فضل الرحمن ملاقات، حکومت مخالف تحریک سے متعلق کیا فیصلے ہوئے؟ بڑی خبر آ گئی

    پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوشش ہوگی کہ ہم مل کرعوام دشمن بجٹ منظورنہ ہونے دیں. اس موقع پر حکومت مخالف تحریک کے حوالہ سے باہم مشاورت کی گئی اور متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ جون کےآخرمیں اے پی سی بلائی جائےگی.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ملاقات کے دوران بلاو ل بھٹو کیساتھ سید خورشید شاہ اور راجہ پرویز اشرف جبکہ مولانا فضل الرحمان کیساتھ عبدالغفور حیدری، مولانا عبدالواسع اور مولانا اسدالرحمان موجود تھے. پریس کانفرنس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ کٹھ پتلی حکمرانوں کو اقتدار سے نکالنا ہو گا. میرا موقف ہے کہ حکومت مدت پوری کرے تاہم مولانا فضل الرحمن کا خیال ہے کہ حکومت کو جانا چاہیے.

    مولانا فضل الرحمن نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نےملکی معیشت کا بیڑاغرق کردیا ہے- میں‌بلاول بھٹوکےموقف کی تائیدکرتاہوں. دھاندلی شدہ الیکشن کےموقف پر آج بھی قائم ہیں. جون کےآخرمیں اےپی سی بلائی جائےگی. متفقہ موقف لےکرتمام سیاسی جماعتیں میدان میں آئیں گی،. پروڈکشن آرڈرجاری نہ کرنےکامطلب حکومت کاجبری بجٹ پاس کراناہے. ان کا کہنا تھا کہ یہ بجٹ پاکستان کا بجٹ نہیں،یہ آئی ایم ایف کا بجٹ ہے. معاشی طورپرہمیں غلام بنادیاگیاہے،تاریخ میں اتنےقرضےنہیں لیے گئے جتنے اب لئے جارہے ہیں. واضح رہے کہ ابھی کچھ دیر بعد مولانا فضل الرحمن شہباز شریف سے بھی ملیں گے.

  • ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ کا اہم اجلاس۔ اوور سیز پاکستانیوں کے لیے خوشخبری

    گوجرانوالہ: ڈپٹی کمشنر نائلہ باقر کی زیر صدارت ضلعی اوورسیز کمیٹی کا اجلاس، ایس ایس پی انوسٹی گیشن محمد علی وسیم، اسسٹنٹ کمشنرز، سی ای او ایجوکیشن سمیت دیگر کی شرکت، ڈپٹی کمشنر نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی درخواستوں پر ناجائز قبضوں، فراڈ،جرائم، وفاقی و صوبائی محکموں کی طرف سے فراہم کی جانے والی سروسز کے معیاراور محکموں سے متعلق شکایات پر فریقین کے موقف کی سماعت کی۔

    ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نے سمندر پار پاکستانیوں کی شکایات کے ازالہ کے سلسلہ میں جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب،ضلعی انتظامیہ ا ور پولیس سمیت دیگر محکمے سمندر پار پاکستانیوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت تیار اور کوشاں ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام محکموں کو ہدایت کی گئی ہے کہ حکومت پنجاب کے ویژن کے مطابق سمندر پار پاکستانیوں کی پراپرٹیز پر ناجائز قبضے میرٹ پر ختم کیے جائیں،اصل مالکان کو انکا حق واپس دلایا اور فراڈ ودھوکہ دہی کے مرتکب افراد کو قانون کی گرفت میں لایا جائے تاکہ ملکی معیشت کو سپورٹ کرنے والے سمندر پار پاکستانیوں کے حقوق کا تحفظ اور اداروں پر انکے اعتماد کوبحال کیا جاسکے۔سی پی او ڈاکٹر معین مسعود کی نمائندگی کرتے ہوئے ایس ایس پی انوسٹی گیشن محمد علی وسیم نے کہا کہ پولیس قانون کے نفاذاور شہریوں کے حقوق کے تحفظ پر یقین رکھتی ہے۔انہوں نے پولیس سے متعلق شکایات پر مزید سماعت کے لیے فریقین کو اپنے دفتر طلب کیا تاکہ جلد فیصلے کیے اور حقدران تک انکا حق پہنچایا جاسکے۔

    ایس این اے تنویر عباس نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اب تک اوور سیز کمیشن کے قیام سے ضلعی اوور سیز کمیٹی کوبذریعہ ڈیش بورڈ 518کیسز موصول ہوئے جن میں سے 339کوحل کرتے ہوئے اربوں روپے مالیت کی پراپرٹیز واگزار، دھوکہ دہی میں ملوث افراد کے خلاف کاروائی اور سمندر پار پاکستانیوں کو ان کا حق واپس دلایا گیا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ 179کیسز پر محکمانہ کاروائی جاری ہے جنہیں جلد حل کرنے اور رپورٹ کرنے کو کہا گیا ہے۔ شہریوں کی طرف سے اوورسیز کمیٹی کے فورم کی کارکردگی کو سراہا گیا اور ان کی پراپرٹیز واپس دلانے پر حکومت اور ضلعی انتظامیہ و پولیس کا شکریہ ادا کیا۔

    اسسٹنٹ کمشنر ز (صدر اور وزیرآباد)سے متعلق 4کیسز میں فریقین نے بتایا کہ انکے مابین معامالات اسسٹنٹ کمشنرز کی خصوصی کاوشوں سے طے پاگئے ہیں جس پر ڈپٹی کمشنر نے دونوں اسسٹنٹ کمشنرز کی کار کردگی کو سراہا اور تمام محکمہ جات کے سربراہان کو ہدایت کی کہ آئندہ اجلاس سے قبل سمندر پار پاکستانیوں کے شکایات کو میرٹ پر حل کیا جائے

  • مقبوضہ کشمیر، بھارتی فوجی گاڑی بارودی سرنگ دھماکہ سے تباہ، 9 اہلکار زخمی

    مقبوضہ کشمیر، بھارتی فوجی گاڑی بارودی سرنگ دھماکہ سے تباہ، 9 اہلکار زخمی

    مقبوضہ کشمیر کے پلوامہ ضلع میں سوموار کو کشمیری مجاہدین کی طرف سے بچھائی گئی بارودی سرنگ کے زد میں‌ آنے سے بھارتی فوجی گاڑی تباہ ہو گئی جبکہ 9 زخمی اہلکاروں کے زخمی ہونے سے متعلق کہا گیا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بارودی سرنگ دھماکہ کا یہ واقعہ پلوامہ کے آری ہل نامی گاؤں میں پیش آیا ہے. مقامی کشمیریوں‌ کے مطابق زور دار دھماکے کے بعد فوجی گاڑی تباہ ہو گئی جبکہ اس دوران کشمیری مجاہدین جو قریب ہی موجود تھے ان کی جانب سے شدید فائرنگ بھی کی گئی. دھماکہ اور فائرنگ سے بھارتی اہلکاروں میں‌ سنسنی پھیل گئی اور علاقہ میں‌ بھی خوف وہراس پھیل گیا.

    رپورٹ کے مطابق زخمی فوجی اہلکاروں کو سری نگر کے ملٹری ہسپتال داخل کروایا گیا ہے. زخمیوں‌ میں سے تین کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔ بھارتی فوج نے پورے علاقہ کو گھیرے میں لے کر بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے.