Baaghi TV

Blog

  • کونسی ٹرین کا افتتاح کرنے جا رہے وزیراعظم، شیخ رشید نے بتادیا

    کونسی ٹرین کا افتتاح کرنے جا رہے وزیراعظم، شیخ رشید نے بتادیا

    وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے ہا ہے کہ 30 جون کو سرسید ایکسپریس کا افتتاح وزیراعظم عمران خان کریں گے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ریلوے ہیڈ کوارٹر لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ 30جون کو سرسید ایکسپریس کا افتتاح ہو گا ،وزیراعظم عمران خان خود سرسید ایکسپریس کا افتتاح کریں گے اور وزیراعظم سرسید ایکسپریس میں سفر بھی کریں گے ،شیخ رشید احمد نے مزید کہا کہ ٹرینیوں میں وائے فائی کی سہولت دیں گے ،ریزرویشن آفس24گھنٹےکھولنےسے40کروڑکافائدہ ہوا،ا نہوں نے کہا کہ راولپنڈی سے سرسید ایکسپریس براستہ فیصل آباد کراچی جائے گی ،تمام گاڑیوں میں ٹریکنگ سسٹم لگارہے ہیں ہائی اسپیڈ ٹرین کےلیے ایم ایل ون کےلیے جارہے ہیں .

    شیخ رشید احمد نے اعلان کیا کہ 24 اگست کو اپنے محکمے کی کارکردگی سے متعلق بتاؤں گا ہمارے پاس کوچز کی کمی ہے، پاکستان واحدملک ہےجہاں پیسنجرٹرینوں میں اضافہ ہوا،ریلوے کے پاس 20دن کا ڈیزل موجود ہوتا ہےاسے 30 دن تک بڑھا رہے ہیں،ریلوے بک کے مطابق ہمارے پاس سات دن کا فیول ہونا چاہیے،ریلوے کو پسنجر ٹرین سے منافع ہوا ہے حالانکہ فریٹ ٹرین سے نفع ہوتا ہے

  • لودھراں : بڑی مقدار میں منشیات برآمد

    لودھراں (نمائندہ باغی ٹی وی) میں تھانہ سٹی لودھراں کی حدود میں منشیات فروش دھڑلے سے چرس کی فروخت کر رہے تھے جس کی مخبری پر لودھراں تھانہ سٹی پولیس کے ایس ایچ او غلام صابر قریشی نے دو مختلف جگہوں پر چھاپہ مار کر 2 منشیات فروشوں کو چرس فروخت کرتے ہوئے موقع پر گرفتار کر لیا ملزمان کے قبضہ سے اڑھائی کلو گرام سے زائد چرس برآمد ہوئی ہے جس کی ایف آئی آر پولیس کی مدعیت میں علیحدہ علیحدہ درج کر لی گئی ہے جبکہ برآمد ہونے والی چرس کے نمونے تصدیق کے لئے لیبارٹری روانہ کر دیئے گئے ہیں

  • سبطین خان دس روزہ ریمانڈ پر نیب کے حوالے

    سبطین خان دس روزہ ریمانڈ پر نیب کے حوالے

    احتساب عدالت نے صوبائی وزیر سبطین خان کو 10 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا

    چوہدری برادران کے دور میں اربوں کی کرپشن کرنیوالے صوبائی وزیر جنگلات گرفتار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت نے محفوظ فیصلہ سنا دیا، اور سبطین خان کو دس روزہ ریمانڈ پر نیب کے حوالہ کر دیا. احتساب عدالتنے سبطین خان کو 25 جون کو پیش کرنے کا حکم دے دیا

    سبطین خان کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست پرفیصلہ محفوظ

    واضح رہے کہ صوبائی وزیر جنگلات سبطین خان کو نیب نے گزشتہ روز گرفتار کیا تھا انہوں نے اپنی وزارت سے استعفیٰ دے دیا ہے، صوبائی وزیر جنگلات سبطین خان نے اپنا استعفیٰ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو بھجوا دیا

    نیب کی جانب سے گرفتاری، صوبائی وزیر نے دیا استعفیٰ

    واضح رہے کہ صوبائی وزیر جنگلات سبطین خان نے سیاست کا آغاز 90 کی دہائی میں کیا، وہ 1990 سے 93 سے پنجاب اسمبلی کے رکن رہے اور ساتھ میں صوبائی وزیر جیل خانہ جات بھی تھے، چوہدری برادران کی جب حکومت بنی تو وہ وزیر معدنیات بنے، گزشتہ الیکشن میں صوبائی وزیر جنگلات سبطین خان تحریک انصاف میں شامل ہوئے اور الیکشن جیتے، تحریک انصاف نے انہیں صوبائی وزیر بنا دیا ،آج نیب نے انہیں گرفتار کر لیا

  • خواجہ آصف کیخلاف ثبوت کمیشن کو دوںگا، مریم کی بھی تحقیقات کریں گے. عثمان ڈار کا اعلان

    خواجہ آصف کیخلاف ثبوت کمیشن کو دوںگا، مریم کی بھی تحقیقات کریں گے. عثمان ڈار کا اعلان

    تحریک انصاف کے رہنما، وزیراعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین عثمان ڈار نے کہا ہے خواجہ آصف کے خلاف میرے پاس ثبوت موجود ہیں.سابقہ ادوار میں منصوبوں کی آڑ میں کرپشن کی گئی جیسے ہی کمیشن بنے گا تمام فائلز کمیشن کے سامنے رکھوں گا.
    مریم نواز کے لئے بڑی مشکل، حکومت نے انتہائی اہم فیصلہ کر لیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عثمان ڈار نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نےہائی پاورکمیشن بنانے کا اعلان کیا ہے تحقیقات میں ہماری حکومت کے دس ماہ بھی شامل ہونے چاہییں،وزیر اعظم نے کفایت شعاری مہم میں کیا کیا، سامنے آنا چاہیے .عثمان ڈار نے مزید کہا کہ ہم نے اداروں سے سیاسی مداخلت ختم کی، نیب آج آزاد ہے، ہر اس شخص کے خلاف احتساب ہو گا جس نے نقصان پہنچایا،ہمارے تو دو وزراء نیب کی حراست میں ہیں ،بابر اعوان نندی پور کے حوالے سے اپنا جواب دے رہے ہیں،

    حکومت کا وقت ختم، یہ اعلان کس نے کر دیا، اہم خبر آ گئی

    عثمان ڈار نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے بارے میں کہا کہ مریم نواز یوتھ پروگرام کی چیئرپرسن رہی، اس پروگرام کو 70 ارب روپے کا فنڈ دیا گیا ،اس یوتھ پروگرام کی بھی تحقیقات کی جائے گی

    خواجہ‌ آصف کے بارے میں عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ بطور وزیر دفاع اور خارجہ خواجہ آصف باہر کام کرتے رہے، ان کو 20 لاکھ تنخواہ ملتی تھی،یہ کیا بیچتے تھے امارات کو جو انھیں تنخواہ ملتی تھے، انہوں نے کہا کہ نارووال میں انفرااسٹرکچر کے نام پر جو اربوں روپے لگائے ہیں اس میں کرپشن ہے،منی لانڈرنگ اور انکے اکاؤنٹ میں ملین ڈالرز آنے کی تحقیقات ہونی چاہیے تھی،خواجہ آصف نے کِک بیک لی اورمنی لانڈرنگ کی خواجہ آصف کے خلاف ثبوت کمیشن کو پیش کروں گا،

    فواد چودھری کو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگا دیا، نہریں گننے کی وزارت بھی دے دیں

    ڈی چوک پر ٹوائلٹ بنانیوالے آج اسمبلی میں بیٹھے ہیں: خواجہ آصف نے ایسا کیوں کہا؟

    شاہد خاقان عباسی کے گرد نیب کا گھیرا تنگ،نیب نے کس کو بلا لیا؟ اہم خبر

    واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی نعیم الحق نے کہا  کہ مریم نواز نے یوتھ پروگرام کے نام پر 67 ارب روپے کہاں خرچ کئے؟ لیپ ٹاپ اور قرضے کس کو دییے گئے ؟ اس کا مکمل آڈٹ اور انکوائری کروائی جائے گی

    نیب میں ہم نے یہ کام کیا ہوتا تو نواز شریف جیل میں نہ ہوتے، خواجہ آصف

    خودکشی سے آگےکوئی چیزہے تو عمران خان وہ کر لے، خواجہ آصف

    نوازشریف کی صاحبزادی مریم نوازشریف کو وزیراعظم یوتھ پروگرام کی چئرپرسن نومبر 2013 میں مقرر کیا گیا تھا۔ مریم نواز کی یوتھ پروگرام میں تعیناتی کو پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایاگیا تھا. اس حوالہ سے لاہور ہائیکورٹ میں ایک درخواست بھی مریم نواز کے خلاف دائر کی گئی تھی. عدالت نے مریم نواز کو اس عہدے سے ہٹانے کا کہا تھا جس پر ایک سال بعد نومبر 2014 میں مریم نواز نے یوتھ پروگرام سے استعفیٰ دے دیا تھا. اس ایک سال میں 67 ارب روپے یوتھ پروگرام کے تحت خرچ کئے گئے

    شہباز شریف کی لاہور میں موجودگی کے باوجود پریس کانفرنس میں غیر حاضری؟ اختلافات یا کچھ اور

  • امیر عرب ملک میں بھی ٹیکس لگ گئے

    امیر عرب ملک میں بھی ٹیکس لگ گئے

    عمان (مسقط۔نمائندہ باغی ٹی وی) تیل اور گیس کی دولت سے مالا مال خلیجی ریاست سلطنت آف عمان میں حکومت نے کچھ نئے ٹیکسوں کو نافذ کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق عمان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (OCCI) کے مطابق نئے ٹیکسوں کے نفاذ سے ملکی معیشت کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔ 15 جون بروز ہفتہ سے نافذ العمل ہونے والے نئے قوانین کے تحت کاربونیٹڈ مشروبات پر 50 فیصد جبکہ تمباکو سگریٹ انرجی ڈرنکس اور الکوحل پر 100 فیصد ٹیکس صارفین کو ادا کرنا ہو گا۔
    چند روز قبل عمان چیمبر آف کامرس کے چیئرمین نے کاروباری شخصیات سے ایک اہم ملاقات میں بتایا کہ مثال کے طور پر اگر کاربونیٹڈ مشروبات کی قیمت 150 پیسہ ہے تو 50 فیصد کے حساب سے نئی قیمت 225 پیسہ ہو جائے گی۔ جبکہ سگریٹ کا پیکٹ 1,200 سے بڑھ کر 2,400 عمانی ریال کا ہو جائے گا۔
    یاد رہے ریاست اس سے پہلے ہی لیبر کارڈ کی تجدید، مختلف شعبہ جات کی رجسٹریشن، ٹریفک چالان، اور دیگر اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ کر چکی ہے۔

  • خوش اخلاقی، ایک نعمت ۔۔۔ ساجدہ بٹ

    خوش اخلاقی، ایک نعمت ۔۔۔ ساجدہ بٹ

    آپ نے اکثر لوگوں سے سنا ہوگا:
    فلاں شخص بہت خوش اخلاق ہے کبھی ملیے گا، جی خوش ہو جائے گا آپ کا۔
    یا فلاں تو بڑا بد اخلاق ہے، میں تو کبھی بات نہ کروں اس سے ۔
    اس کا مطلب ہے خوش اخلاقی بہت بڑی نعمت ہے۔

    خوش اخلاقی کے لفظ سے تو دنیا میں ہر کوئی واقف ہے۔ اور
    آپ کبھی غور کیجیے گا کہ جو شخص اچھے اخلاق کا مالک ہو سب ہی اُس سے محبت بھی کرتے ہیں۔ اُس انسان کی عزت و تکریم کرتے ہیں۔

    آئیے دیکھتے ہیں خوش اخلاقی ہے کیا چیز ؟؟؟

    خوش اخلاقی سے مراد ہے کہ بات کریں تو ہمارے لہجے میں نرمی ہو، چہرے پہ مسکراہٹ سجی رہے۔ دوسروں کے ساتھ ادب و احترام سے پیش آئیں۔کسی کی نفرت کا جواب بھی محبت سے دیں۔
    ہمارا دین اسلام ایک مکمل دین ہے ۔ جس سے ہمیں ہر طرح کی رہنمائی حاصل ہوتی ہے۔ ہمارے پیارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اعلیٰ اخلاق کے مالک تھے۔ آپ صل اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذات مبارکہ پوری انسانیت کے لیے ایک عمدہ نمونہ ہے۔ اللہ تعالیٰ نے اپنے کلام پاک میں آپ صل اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذات اقدس کو مسلمانوں کے لیے ‘اُسوہ حسنہ’ قرار دیا۔

    ترجمہ۔
    البتہ تمہارے لیے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذات میں بہترین نمونہ ہے۔(الاحزاب)

    اللہ تعالیٰ کا یہ ارشاد بھی ہے
    بیشک ہم نے آپ کو اخلاق کے اعلیٰ درجے پر فائز کیا ہے۔

    حضرت عائشہ صدیقہ فرماتی ہیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم چلتے پھرتے قرآن تھے۔

    ایک جگہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا
    لوگوں کے ساتھ اچھے اخلاق کے ساتھ معاملہ کرو۔

    ایک اور موقع پر آپ نے فرمایا

    اگر تم چاہتے ہو کہ لوگ تمہیں پسند کریں تو تمہیں چاہیے کہ اگر کوئی تمہارے پاس امانت رکھے تو حفاظت کرو. جب بات کرو تو سچی کرو اور اپنے پڑوسیوں سے اچھا سلوک کرو ۔

    اسی طرح ڈھیروں اسلامی تعلیمات ہمیں اخلاق کے بارے میں ملتی ہیں اس کی اہمیت کے بارے میں ملتی ہیں۔
    ہمارے لئے مشعل راہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات مبارک ہے جو خوش اخلاقی کے عظیم الشان مرتبے پر فائز ہیں

    اب بات یہ آتی ہے کہ خوش اخلاقی کو پسند تو ہر کوئی کرتا ہے لیکن اس پر از خود عمل بہت کم کیا جاتا ہے۔
    ہم لوگ اپنے ہر معاملے میں خاص طور پر ملنے جلنے کے معاملات میں انا کو سامنے رکھتے ہیں جو ہمارے اخلاق کی دھجیاں اڑا دیتا ہے۔
    چاہے تو رشتے داروں کے معاملات ہو دفتروں میں میل جول کو لیجیے یا تعلیمی اداروں کو ہی لیجیے ہر جگہ پہ ہم لوگ اکثریت ہی خوش اخلاقی سے بے بہرہ ہی نظر آتے ہیں۔
    فرحت کیانی کا ایک شعر ہے کہ

    ہر شخص اخلاق کا ایک معیار بنا لیتا ہے

    اپنے لیے کُچھ اور زمانے کے لیے اور

    خوش اخلاقی اگر فطری طور پر آپ میں موجود ہے تو یہ اللہ تبارک و تعالیٰ کی طرف سے ایک نعمت ہے۔
    لیکن اگر قدرتی طور پر یہ نعمت موجود نہیں تو اللہ تعالیٰ نے اسے پیدا کرنے کی صلاحیت انسان کو دے رکھی ہے۔
    سب سے پہلے انسان کو اپنے نفس پر قابو پانے کی کوشش کرنی چاہیے ۔مثال کے طور پر انسان کو غصے کی حالت میں خود پر قابو ہونا چاہیے۔
    اگر ہم لوگ چاہتے ہیں کہ لوگ ہماری عزت و تکریم کریں۔ لوگوں میں ہمارا ایک معیار قائم ہو اگر ہم چاہتے ہیں کہ ہمیں اچھے الفاظ میں لوگ یاد کریں ۔
    تو پھر ہمیں خوش اخلاقی جیسی عظیم ترین صفت کو اپنے اندر پیدا کرنا ہو گا۔
    یہ صفت اپنے اندر پیدا کرنا مشکل کام نہیں ہے۔ اس خوبی کو اپنانے کے لیے ایک شخص کو دوسرے شخص سے حسد نہیں کرنا چاہیے۔ بہت بڑی بڑی خواہشات کے پیچھے ہر وقت نہیں بھاگنا چاہیے ۔اپنی زندگی میں آنے والی چھوٹی چھوٹی خوشیوں کو ہی بھرپور انداز سے اپنا لینا چاہیے ۔
    یاد رکھیں کہ اس دنیا میں صرف دولت ہی سب کچھ نہیں بلکہ جس شخص میں خوش اخلاقی جیسی نعمت اللہ تبارک وتعالیٰ نے عطا فرمائی ہے وہ شخص سب سے امیر ترین شخص ہے۔ کیوں کہ اس کی دنیا اور آخرت دونوں ہی اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے سنور جائیں گے۔
    آئیے آج ہم بھی یہ عہد کریں اپنے آپ کو بہتر بنانے کے لیے ہم لوگ خود کو وقت دیں۔ دو گھڑی فرصت کے لمحات میں اپنے کردار میں تبدیلی لانے کے بارے میں سوچیں۔
    تا کہ دنیا و آخرت میں کامیاب ہو جائیں۔

  • پلوامہ،لشکر سے وابستہ عسکریت پسندوں کی 5 بار نماز جنازہ ادا،دوسرے روز بھی مکمل ہڑتال

    پلوامہ،لشکر سے وابستہ عسکریت پسندوں کی 5 بار نماز جنازہ ادا،دوسرے روز بھی مکمل ہڑتال

    مقبوضہ کشمیر کے علاقے پلوامہ میں دو کشمیریوں کی شہادت کے خلاف پلوامہ میں آج ہفتہ کو مکمل ہڑتال ہے ، بھارتی فوج نے گزشتہ روز دو عسکریت پسندوں کو شہید کیا تھا کہ جن کی شناخت رفان احمد ڈیگو عرف ابو ضرار ساکنہ نائنہ لیترپلوامہ اور تصدق امین شاہ ساکنہ کدلہ بل پانپور کے طور پر ہوئی تھی .

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پلوامہ کے علاقے پانپور اور اونتی پورہ میں بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے دوران دو کشمیریوں کو شہید کر دیا تھا ،جن کا تعلق کشمیر کی عسکری تنظیم لشکر طیبہ سے تھا. لشکر سے وابستہ عسکریت پسندوں کی شہادت کی اطلاع ملنے پر کشمیری گھروں سے باہر نکل آئے اور بھارت سرکار کے خلاف بھر پور احتجاج کیا، بھارتی فوج نے کشمیری مظاہرین کو منشتر کرنے کے لئے پیلٹ گن سے گولیاں چلائیں جس سے متعدد کشمیری زخمی ہو گئے .شہید ہونے والے کشمیریوں کی لاشیں ان کے آبائی علاقوں میں روانہ کی گئیں تو رکاوٹوں اور کرفیو کے باوجو دنماز جنازہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی. کشمیری میڈیا کے مطابق لشکر طیبہ سے وابستہ عسکریت پسندوں کی نماز جنازہ پانچ بار ادا کی گئی .

    لشکر سے وابستہ کشمیریوں کی شہادت کے بعد آج دوسرے روز ہفتہ کو بھی پلوامہ میں مکمل ہڑتال ہے.پانپور اور اونتی پورہ میں تمام تعلیمی ادارے اور کاروباری مراکز بند ہیں. بھارت سرکار نے علاقہ میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس بند کر رکھی ہے جبکہ سری نگر سے بانہال ریلوے سروس بھی معطل ہے.

  • ڈی پی او شیخوپورہ نے لگائی کھلی کچہری

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) عوام کی سہولت اور انکے مسائل کے فوری حل کے لیے ڈی پی او شیخوپورہ غازی محمد صلاح الدین نے اپنے آفس میں کھلی کچہری کی۔ جس میں 24 کے قریب لوگوں کی درخواستیں پر فور ی متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے۔

    اس موقع پر ان کہنا تھا کہ عوام کے مسائل کو حل کرنا ہماری اولین ترجیح اور اس ضمن میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی

  • تھانہ فیکٹری ایریا پولیس کی بڑی کارروائی

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) ایس ایچ او تھانہ فیکٹری ایریا رائے عبدالحمید کی کاروائی
    ایس ایچ او رائے عبدالحمید نے دلاوری ڈکیت گینگ گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا
    گینگ کے قبضہ سے اسلحہ، کئی ایک موبائل فونز اور تقریبا 5 لاکھ روپے لوٹی ہوئی نقدی برآمد کی

  • رشی کپور کینسر کے مرض سے صحتیابی کے بعد جلد بھارت واپس آئیں گے

    رشی کپور کینسر کے مرض سے صحتیابی کے بعد جلد بھارت واپس آئیں گے

    رشی کپور معروف بھارتی اداکار، ڈائریکٹر اور پروڈیوسر ہیں. رشی کپور کینسر کے مرض میں مبتلا تھے جبکہ صحتیابی کے بعد جلد بھارت واپس روانہ ہوں گے.
    بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگست کے اواخر تک وہ مکمل طور پر صحتیاب ہو جائیں گے جس کے بعد وہ جلد از جلد بھارت واپس آئیں گے. رشی کپور نے مزید کہا کہ وہ مکمل طور پر صحتیاب ہو چکے ہیں تاہم ان کو تجربہ کار ڈاکٹرز کی زیر نگرانی یہ عرصہ گزارنا پڑے گا.
    سماجی پلیٹ فارم ٹویٹر پر ایک پیغام میں انہوں نے افسوس کو اظہار کیا کہ آٹھ ماہ گزر جانے کے باوجود وہ گھر سے دور ہیں. کیا وہ کبھی گھر جا پائیں گے؟

    رشی کپور کی اہلیہ نیتو کپور بھی ان کے ساتھ نیو یارک میں رہائش پزیر ہیں. رشی کپور کے بیٹے رنبیر کپور اور ان کی اہلیہ آلیہ بھٹ بھی وقتآ فوقتآ نیو یارک شہر میں ان کی عیادت کے لئے جاتے رہے. مزید بالی ووڈ اداکار جن میں رنبیر کپور کی سابقہ گرل فرینڈر دپیکا بھی شامل ہیں، مزید برآں عامر خان، پرینکا چوپڑا، شاہ رخ خان، سونالی، وکی گوشال، کرن جوہر اور دیگر کئی بھارتی اداکاروں نے رشی کپور کی عیادت کی.