شیخوپورہ( نمائندہ باغی ٹی وی )ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ،سید طارق محمود بخاری کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو رانا شکیل اسلم نے ڈی سی آفس کے احاطہ میں کھلی کچہری لگائی جس میں انہوں نےسائلین کی شکایات سنیں اور ان شکایات کے ازالہ کیلئے متعلقہ محکموں کو احکامات جاری کئے. اس موقع پراسسٹنٹ کمشنر شیخوپورہ شبیر حسین بٹ سمیت دیگرمحکموں کے افسران اور میڈیا کے نمائندگان بھی موجود تھے.
Blog
-

سبطین خان کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست پرفیصلہ محفوظ
احتساب عدالت نے سبطین خان کےجسمانی ریمانڈکی درخواست پرفیصلہ محفوظ کرلیا
نیب کی جانب سے گرفتاری، صوبائی وزیر نے دیا استعفیٰ
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صوبائی وزیر جنگلات سبطین خان کو نیب نے احتساب عدالت میں پیش کیا، نیب پراسیکیوٹر نے عدالت میں بتایا کہ جس کمپنی کوٹھیکہ دیا گیا وہ ایس ای سی پی کے پاس رجسٹر نہیں،پنجاب منرل ڈیولپمنٹ کارپوریشن نے سیاسی بنیادوں پراس کمپنی سے جوائنٹ ونچرکیا،سبطین خان نے بطورچیرمین اس جوائنٹ وینچر کی اجازت دے دی،قانون میں جوائنٹ وینچر کی گنجائش موجود نہیں،نیب کا عدالت میں مزید کہنا تھا کہ اتنے بڑے ٹھیکے کے لیے اشتہار نہیں دیا گیا اورمیسرز ارتھ ریسورسز کمپنی رجسٹرڈ نہیں تھی ،کمپنی کا ٹوٹل سرمایہ 25 لاکھ تھا جس کی دستاویزات بھی جعلی تھیں .ملزم صوبائی وزیرنے میسرز ارتھ ریسورسزکمپنی کوٹھیکہ دینے سے پہلے ٹینڈر بھی جاری نہیں کیا، نیب پراسیکیوٹر کا مزید کہنا تھا کہ ہائی کورٹ نے اس معاملے پر نیب کو تحقیقات کا حکم دیا،قیمتی معدنیات کا ٹھیکہ دیتے وقت تمام قوانین کو نظر انداز کیا گیا،لاہورہائیکورٹ کی ہدایات پر تفتیش کے بعد چیرمین نیب نے گرفتاری کا حکم دیا، ملزم سے تفتیش اور شریک ملزمان کی نشاندہی کیلیے 15 روزہ جسمانی ریمانڈ دیا جائے، سبطین خان کے وکیل نے عدالت میں کہا کہ نیب نے عدالت میں حقائق نہیں بتائے،نیب کہتا ہے کہ ٹھیکہ سبطین خان نے دیا جو غلط ہے،وزیر نے صرف رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا اس کے علاوہ کوئی حکم نہیں دیا، نیب صرف زبانی کلامی الزامات لگا رہا ہے، عدالت نے ملزم کے وکیل سے استفسار کیا کہ یہ بتائیں کہ آپ نے جوائنٹ ونچر کیوں کیا،جس پر وکیل نے عدالت کو بتایا کہ جوائنٹ وینچر سبطین خان نے نہیں کیا کہیں بھی ان کے سائن نہیں،سبطین خان نومبر 2007 تک وزیر تھے جبکہ جوائنٹ وینچر 2008 میں سائن ہوا،جوائنٹ وینچروزارت ختم ہونے کے بعد کیا گیا جس سے کوئی تعلق نہیں .عدالت نے دونوں فریقین کے دلائل سننے کے بعد جسمانی ریمانڈ کے متعلق فیصلہ محفوظ کر لا
چوہدری برادران کے دور میں اربوں کی کرپشن کرنیوالے صوبائی وزیر جنگلات گرفتار
واضح رہے کہ صوبائی وزیر سبطین خان کو نیب نے گزشتہ روز گرفتار کیا تھا
-
تیز رفتار بس الٹنے سے 7 افراد زخمی
شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) تیز رفتار بس کار کو اوورٹیک کرتے ہوئے الٹ گئی
آمدہ تفصیلات کے مطابق رضا چوک فیصل آباد بائی پاس روڑ پر بلوچ کمپنی کی بس کار کو اوورٹیک کرتے ہوئے فٹ پاتھ پر چڑھ کر الٹ گئی- حادثے میں 7 کے قریب افراد زخمی ہو گئے- ریسکیو 1122 شیخوپورہ کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دی – اطلاع کے مطابق بلوچ کمپنی کی بس فیصل آباد سے لاہور کی طرف جا رہی تھی کہ کار کو اوور ٹیک کرتے وقت تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر فٹ پاتھ پر چڑھ کر الٹ گئی جس سے بس میں سوار 5 مسافر زخمی ہو گئے- ریسکیو اہلکاروں نے فورا” زخمیوں کو بس سے نکال کر 3 زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال منتقل کیا جبکہ باقی زخمیوں کو موقع پر طبی امداد دی گئی
-

فریال تالپور 9 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے
سابق صدر آصف زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور کا عدالت نے 9 روزہ جسمانی ریمانڈ دے دیا ہے تفتتیشی افسر کے ساتھ دو خاتون افسران بھی سب جیل میں تفتیش کے دوران موجود رہیں گی
فریال تالپور کو عدالت پیش کر دیا گیا،گرفتاریاں سیاسی ہیں، فریال تالپور
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فریال تالپور کو اسلام آباد کی احتساب عالت میں پیش کیا گیا ، عدالت کے جج ارشد ملک نے سماعت کی ،نیب نے عدالت سے فریال تالپور کے ریمانڈ کی استدعا کی، عدالت نے نیب سے پوچھا کہ فریال تالپور کے وارنٹ گرفتاری ضمانت مسترد ہونے سے پہلے جاری کئے گئے یا بعد میں جس پر نیب نے عدالت کو بتایا کہ وارنٹ بعد میں جاری کئے گئے.فریال تالپور کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے عدالت میں کہا کہ نیب نے فریال تالپورکوان کےگھر میں گرفتار کیا، نیب پراسیکیوٹر نے سب جیل میں نیب افسران کا ڈیوٹی روسٹر عدالت میں پیش کیا ،عدالت نے تفتیشی افسر سے استفسار کیا کہ ملزمان کو ریفرنس کی کاپیاں فراہم کر دی ہیں، جس پر تفتیشی افسر نے عدالت میں کہا کہ جی ریفرنس کی کاپیاں جمع کرا دی ہیں رجسٹرار آفس میں جمع کرائی ہیں سکروٹنی ہو رہی ہے، جج ارشد ملک نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ پیر کو ریفرنس کی کاپیاں میری میز پر ہونی چاہئیں، .
زرداری کے بعد فریال تالپور گرفتار،بزدلوں کی حکومت ہے، بلاول کا رد عمل
زرداری کی گرفتاری کے بعد پیپلز پارٹی کیا کرنیوالی ہے؟ اہم خبر
عدالت نے فریال تالپور کو 9 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کرتے ہوئے 24 جون کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا
جماعت اسلامی کا حکومت کیخلاف تحریک چلانے کا اعلان،پہلا دھرنا کہاں ہو گا؟
ریاست کے اندر ایک اور ریاست نہ بنائیں، پیپلز پارٹی کی حکومت کو دھمکی
قومی اسمبلی اجلاس، اپوزیشن کا احتجاج، اسمبلی کو کینیٹینر نہ بنائیں، راجہ پرویز اشرف
زرداری کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ ہونے پر پی پی کا سینیٹ سے واک آوٹ
واضح رہے کہ نیب نے گزشتہ روز رکن سندھ اسمبلی فریال تالپور کو اسلام آباد میں زرداری ہاؤس کے قریب ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا تھا اور ان کو گھر منتقل کر دیا جس کو سب جیل قرار دے دے گیا، اس سے قبل نیب نے آصف زرداری کو بھی گرفتار کر رکھا ہے
-

سپریم جوڈیشل کونسل میں کتنے ریفرنسز زیر التوا ہیں، ترجمان بول پڑے
سپریم کورٹ کے ترجمان نے کہا ہے کہ سپریم جوڈیشل کونسل میں 2صدارتی ریفرنسزسمیت28 ریفرنسز زیرالتوا ہیں .
احتساب کا عمل رکوانے کے لئے عید کے بعد پاکستان میں کھیلا جا رہا ہے خوفناک کھیل
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ کے ترجمان نے کہا ہے کہ زیرالتوا ریفرنسزپر قانون اورضابطے کےمطابق سماعت کے بعد فیصلہ کیاجائے گا،گزشتہ چنددنوں سے350 ریفرنسز زیرالتوا ہونے کا تاثر دیا گیا اور350ریفرنسزکا تذکرہ بار بار کیا گیا،ترجمان نے کہا کہ 350کےاعدادوشمارغلط،بے بنیاداورحقائق پرمبنی نہیں ہیں ،ترجمان نے کہا کہ سپریم جوڈیشل کونسل کو426شکایات اورریفرنسزموصول ہوئے،قانون کے مطابق398ریفرنسزاورشکایات کونمٹا دیا گیا.
ججز کے خلاف ریفرنس، سپریم کورٹ باراحتجاج کے معاملہ پر تقسیم
واضح رہے کہ حکومت نے ججز کے خلاف سپریم کورٹ جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کیا جس کے بعد یہ کہا جا رہا تھا کہ سپریم جوڈیشل کونسل میں 350 ریفرنس ہیں لیکن جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے بارے میں ریفرنس پر اتنی جلدی سماعت کیوں ہو رہی ہے
شیخ رشید کے دعوے صرف ہوا میں،ریلوے کا خسارہ کم ہوا یا زیادہ، اہم خبر
ججز کے خلاف ریفرنس پر وزیراعظم عمران خان کے خلاف مقدمہ، اہم خبر
حکومت کے ججز کے خلاف ریفرنس پر گزشتہ روز سماعت ہوئی، کونسل نے سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا
حکومت نے یہ کام کیا تو وکلاء 2007 سے بھی بڑی تحریک چلائیں گے،وکلا کی دھمکی
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ بھی میدان میں آگئے، ریفرنس کی خبروں پر صدرمملکت کوخط لکھ کر اہم مطالبہ کر دیا
سینئر ججوں کے خلاف ریفرنس، ایڈیشنل اٹارنی جنرل زاہد ایف ابراہیم نے استعفیٰ دے دیاججز کے خلاف ریفرنس، انصاف ہو گا،حکومت جسٹس فائزعیسیٰ کو نہیں ہٹا سکتی: چیف جسٹس
-

فریال تالپور کو عدالت پیش کر دیا گیا،گرفتاریاں سیاسی ہیں، فریال تالپور
نیب نے سابق صدر آصف زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور کو احتساب عدالت میں پیش کر دیا ہے اس موقع پر فریال تالپور نے کہا کہ یہ گرفتاریاں سیاسی ہیں. فریال تالپور کو اس کے شوہر میر منور تالپور نے ہاتھ ہلا کر سب جیل سے عدالت رخصت کیا.
زرداری کے بعد فریال تالپور گرفتار،بزدلوں کی حکومت ہے، بلاول کا رد عمل
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیب نے سابق صدر آصف زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور کو احتساب عدالت میں پیش کیا، احتساب عدالت کے جج ارشد ملک نے کیس کی سماعت کی، نیب نے عدالت سے فریال تالپور کے ریمانڈ کی استدعا کی .
زرداری کی گرفتاری کے بعد پیپلز پارٹی کیا کرنیوالی ہے؟ اہم خبر
نیب ٹیم جب فریال تالپورکو سب جیل سے لے کر روانہ ہوئی تو اسوقت پیپلز پارٹی کی خواتین کارکنان موجود تھی جو پارٹی کے حق میں نعرے لگاتی رہیں،. فریال تالپور کے شوہر میر منور تالپور بھی ہاتھ ہلاتے رہے، اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے
نیب میں پیشی کے موقع پر ایک صحافی کے سوال کے جواب میں فریال تالپور نے کہا کہ سب جانتے ہیں یہ سیاسی گرفتاریاں ہیں میں نے اپنے آپ کو اللہ کے حوالے کیا ہے .
جماعت اسلامی کا حکومت کیخلاف تحریک چلانے کا اعلان،پہلا دھرنا کہاں ہو گا؟
ریاست کے اندر ایک اور ریاست نہ بنائیں، پیپلز پارٹی کی حکومت کو دھمکی
قومی اسمبلی اجلاس، اپوزیشن کا احتجاج، اسمبلی کو کینیٹینر نہ بنائیں، راجہ پرویز اشرف
زرداری کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ ہونے پر پی پی کا سینیٹ سے واک آوٹ
واضح رہے کہ نیب نے گزشتہ روز رکن سندھ اسمبلی فریال تالپور کو اسلام آباد میں زرداری ہاؤس کے قریب ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا تھا اور ان کو گھر منتقل کر دیا جس کو سب جیل قرار دے دے گیا، اس سے قبل نیب نے آصف زرداری کو بھی گرفتار کر رکھا ہے
-

بلاول زرداری کے ترجمان کے خلاف وفاقی دارالحکومت میں مقدمہ درج
بلاول زرداری کے ترجمان کے خلاف آصف زرداری کی گرفتاری کے وقت مزاحمت پر پولیس نے مقدمہ درج کر لیا
زرداری کے بعد فریال تالپور گرفتار،بزدلوں کی حکومت ہے، بلاول کا رد عمل
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بلاول زرداری کےترجمان سینیٹرمصطفیٰ نوازکھوکھرکے خلاف تھانہ مارگلہ میں مقدمہ درج کیا گیا ہے، پولیس کی جانب سے دائر مقدمہ میں کہا گیا ہے کہ مصطفی نوازکھوکھرودیگرکارکنان نےحکومت،نیب کےخلاف نعرے لگائے،نیب ٹیم کی گاڑی زبردستی روکنےکی کوشش کی گئی، پولیس اورنیب ٹیم پرملزمان حملہ آورہوئے، ایف آئی آر کے متن میں مزید کہا گیا ہے کہ ملزمان نےآصف زرداری کوچھڑانے کی ہرممکن کوشش کی،ملزمان نےحکومتی اداروں کےخلاف عوام کواُکسایا.ایف آئی آرکی کاپی فراہم نہ کرنے پرمصطفیٰ نوازکھوکھرنےعدالت سے رجوع کیاتھا ،جوڈیشل مجسٹریٹ رانامجا ہد رحیم نے ایف آئی آرکی کاپی فراہم کرنے کاحکم دے دیا .
زرداری کے پروڈکشن آرڈرکے مطالبہ پر فواد چودھری خاموش نہ رہ سکے
قومی اسمبلی اجلاس، اپوزیشن کا احتجاج، اسمبلی کو کینیٹینر نہ بنائیں، راجہ پرویز اشرف
زرداری کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ ہونے پر پی پی کا سینیٹ سے واک آوٹ
واضح رہے کہ نیب نے سابق صدر آصف زرداری کو اسلام آباد ہائیکورٹ سے ضمانت میں توسیع نہ ملنے پر زرداری ہاوس سے گرفتار کیا ہے ، بعد ازاں زرداری کو عدالت میں پیش کیا گیا، عدالت نے سابق صدر کا دس روزہ جسمانی ریمانڈ دیا،
زرداری اور حمزہ کی رہائی کیلئے عدالت میں درخواست دائر
آصف زرداری کے پروڈکیشن آرڈر کے لئے خورشید شاہ متحرک
بہت ہو گئی جیل ،آصف زرداری اگلے ہفتے اسمبلی اجلاس میں کریں گے شرکت
آصف زرداری کو پھانسی دی جائے. پیپلز پارٹی شہید بھٹو گروپ نے بڑا مطالبہ کر دیا
-

فواد چودھری نے تھپڑ مارا اور گالیاں دیں،سمیع ابراہیم نے مقدمہ کیلئے درخواست دائر کر دی
سینئر صحافی و اینکر پرسن سمیع ابراہیم نے تھپڑ پڑنے کے بعد فیصل آباد کے تھانے میں فواد چودھری کے خلاف مقدمے کے لئے درخواست دائر کردی
وزیراعظم نے ترجمانوں کا اجلاس بلا لیا، ایجنڈہ سمیع ابراہیم کو تھپڑ یا کچھ اور؟
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سمیع ابراہیم نے فیصل آباد کے تھانہ منصور آباد میں دی جانے والی درخواست میں لکھا ہے کہ گزارش ہے کہ سائل سمیع اللہ ابراہیم ولد نعمت اللہ حصارمی سکنہ اسلام آباد بول نیوز کا صدر اور اینکر پرسن ہے. 14 جون کو رات ساڑھے نو بجے تقریبا فیصل آباد کے نجی ہوٹل میں 92 نیوز کے مالک کی بیٹی کی شادی کی تقریب میں آیا تھا، سائل اپنے ساتھی صحافی ارشد شریف، روف کلاسرا، ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن اور تحریک انصاف کے رکن اسمبلی فرخ حبیب کے ہمراہ موجو دتھا کہ وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ بلا اشتعال مجھ پر حملہ کیا. مجھے تھپڑمارا اور غلیظ گالیاں دیں. اور پھر خطر ناک نتائج کی دھمکیاں دیں اور وہاں سے چلا گیا، گزارش ہے کہ فواد چوھدری کے خلاف اپنے ساتھیوں کے ہمراہ گالیاں نکالنے اور خطرناک نتائج کی دھمکیاں دینے پر قانونی تقاضے پورے کر مقدمہ درج کیا جائے اور سائل کو انصاف فراہم کیا جائے.
تبدیلی سرکار یا تھپڑوں والی سرکار،فواد چودھری کا سمیع ابراہیم کو تھپڑ مارنے کی اطلاعات
سمیع ابراہیم کو تھپڑپڑا تو فردوس عاشق نے کی معذرت،صحافیوں کی مذمت

واضح رہے کہ سمیع ابراہیم کو فواد چوھدری نے شادی کی تقریب میں تھپڑ مارا تھا اور تقریب سے چلے گئے تھے.
سمیع ابراہیم کو تھپڑ، ملک بھر کی صحافی برادری سراپا احتجاج، فواد چوہدری کو وزارت سے ہٹانے کا مطالبہ
-

خواجہ آصف کے خلاف حکومت کیا کرنے جا رہی ہے؟ اہم خبر
مسلم لیگ ن کے لئے ایک اور مشکل، تحریک انصاف نے سابق وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کے خلاف مبینہ کرپشن کیس وزیراعظم انکوائری کمیشن میں پیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے.
ڈی چوک پر ٹوائلٹ بنانیوالے آج اسمبلی میں بیٹھے ہیں: خواجہ آصف نے ایسا کیوں کہا؟
شاہد خاقان عباسی کے گرد نیب کا گھیرا تنگ،نیب نے کس کو بلا لیا؟ اہم خبر
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف کی مبینہ کرپشن کے حوالہ سے تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار نے قانونی ماہرین سے مشاورت شروع کر دی ہے. خواجہ آصف کی مبینہ کرپشن کا کیس انکوائری کمیشن میں پیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،. تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار اپنی پارٹی قیادت کی جانب سے گری سگنل ملنے کے بعد میڈیا کو بھی بریفنگ دیں گے.
نیب میں ہم نے یہ کام کیا ہوتا تو نواز شریف جیل میں نہ ہوتے، خواجہ آصف
خودکشی سے آگےکوئی چیزہے تو عمران خان وہ کر لے، خواجہ آصف
شہباز شریف کی لاہور میں موجودگی کے باوجود پریس کانفرنس میں غیر حاضری؟ اختلافات یا کچھ اور
خواجہ آصف کی مبینہ منی لانڈرنگ کی تفصیلات انکوائری کمیشن میں پیش کی جائیں گی ،خواجہ آصف کی غیرملکی کمپنیوں سے رابطے اورکروڑوں روپے کی مشکوک بینک ٹرانزیکشنز کی چھان بین ہو گی ،بیوی اوربچوں کےغیر ملکی اکاؤنٹس میں رقم کی منتقلی کن ذرائع سے کی گئی؟ وزارتوں میں ملنے والے اربوں روپے کے فنڈ کہاں خرچ ہوئے اس حوالہ سے بھی تحقیقات ہوں گی. خواجہ آصف کے بطوروفاقی وزیرقومی خزانے کے استعمال کی تحقیقات بھی کی جائیں گی .،
شہباز شریف کی اسمبلی اجلاس میں دھمکی، اسمبلی میں نعرہ تکبیر کے نعرے
مولانا اسد ناموس صحابہ پر بات کرنا چاہتے ہیں ، انکو موقع دیں، شہباز شریف کا اسمبلی میں مطالبہ
واضح رہے کہ 2013 کےالیکشن میں سیالکوٹ کے حلقہ این اے 110 میں عثمان ڈار کو خواجہ آصف کے مقابلے میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا،عثمان ڈار نے خواجہ آصف کے خلاف پٹیشن میں سابق وزیراعظم نوازشریف کے خلاف سپریم کورٹ کا 28 جولائی والا فیصلہ نقل کیا جس میں انہیں اقامہ رکھنے پر نااہل قرار دیا گیا تھا۔ 26 اپریل 2018 کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے وزیر خارجہ اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف کو قومی اسمبلی کی رکنیت سے نااہل قرار دیا تھا۔تاہم یکم جون 2018 کو سپریم کورٹ نے خواجہ محمد آصف کو نا اہل قرار دینے کا اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا تھا .
خواجہ آصف کو نیب نے بھی ایک سوالنامہ دیا ہوا ہے جس کا جوا ب انہوں نے جمع کروانا ہے
-

نیب کی جانب سے گرفتاری، صوبائی وزیر نے دیا استعفیٰ
نیب کی جانب سے گرفتاری کے بعد صوبائی وزیر جنگلات نے وزارت سے استعفیٰ دے دیا
چوہدری برادران کے دور میں اربوں کی کرپشن کرنیوالے صوبائی وزیر جنگلات گرفتار
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی وزیر جنگلات سبطین خان کو گزشتہ روز نیب نے گرفتار کیا تھا انہوں نے اپنی وزارت سے استعفیٰ دے دیا ہے، صوبائی وزیر جنگلات سبطین خان نے اپنا استعفیٰ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو بھجوا دیا. نیب آج صوبائی وزیر جنگلات سبطین خان کو احتساب عدالت میں پیش کرے گی اور ان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جائے گی.
واضح رہے کہ صوبائی وزیر جنگلات سبطین خان نے سیاست کا آغاز 90 کی دہائی میں کیا، وہ 1990 سے 93 سے پنجاب اسمبلی کے رکن رہے اور ساتھ میں صوبائی وزیر جیل خانہ جات بھی تھے، چوہدری برادران کی جب حکومت بنی تو وہ وزیر معدنیات بنے، گزشتہ الیکشن میں صوبائی وزیر جنگلات سبطین خان تحریک انصاف میں شامل ہوئے اور الیکشن جیتے، تحریک انصاف نے انہیں صوبائی وزیر بنا دیا ،آج نیب نے انہیں گرفتار کر لیا