Baaghi TV

Blog

  • نیب میں ہم نے یہ کام  کیا ہوتا تو نواز شریف جیل میں نہ ہوتے، خواجہ آصف

    نیب میں ہم نے یہ کام کیا ہوتا تو نواز شریف جیل میں نہ ہوتے، خواجہ آصف

    مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی اورہمارے دورمیں نیب قوانین میں ترامیم نہیں کی گئی یہ ہماری ناکامی ہے نیب قوانین کی وجہ سے نواز شریف جیل میں ہیں، اپوزیشن کی تمام جماعتیں نیب کی زد میں ہیں، ہم بھی اب بول رہے ہیں یہی قانون نیب کا چلنے دیں،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ سابق وزیرخزانہ بڑے تکبر اور رعونت کے ساتھ ایوان میں بات کرتے تھے . ان کواپنی ہی حکومت نےرخصت کردیا، کسی سیاسی کارکن کی اس سے زیادہ تذلیل نہیں ہوسکتی جس طرح سابق وزیر خزانہ کو رخصت کیا. خواجہ آصف نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف کےلوگ ہماری معیشت پربیٹھ گئے ہیں ،اسٹیٹ بینک اوروزارت خزانہ میں آئی ایم ایف کےلوگ بیٹھ گئےہیں ہماری معاشی آزادی پرسمجھوتا ہوچکا ہے، اس وقت جومعیشت کوچلارہےہیں ان کا کسی سیاسی جماعت سےتعلق نہیں ،انہوں نے کہا کہ اتنادیوالیہ پن کسی اور میں نہیں جتنا پی ٹی آئی میں ہے. پی ٹی آئی کےاندرلوگ عمران خان کوتبدیل کرنے کےلیےتیاربیٹھے ہیں .

  • چیئرمین نیب کے حوالہ سے پارلیمانی کمیٹی بنائی جائے، قومی اسمبلی میں مطالبہ پیش

    چیئرمین نیب کے حوالہ سے پارلیمانی کمیٹی بنائی جائے، قومی اسمبلی میں مطالبہ پیش

    مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ نیب قوانین میں ترمیم نہ کر سکے ،یہ ہماری ناکامی ہے، نواز شریف اسی وجہ سے جیل میں ہیں.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت ہوا ، اجلاس میں مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین نیب کی جاوید چودھری سے ملاقات میں‌آن ریکارڈ گفتگو کالم میں ذکر کر دی گئی. میں نہیں چاہتا کہ کوئی سیاستدان گرفتار ہو، متوازن عمل سب کے لئے ہونا چاہئے، خواجہ آصف نے مزید کہا کہ جس چینل نے نیوز بریک کی اس میں جہانگیر ترین حصے دار ہے. حکومت چیئرمین نیب کو بلیک میل کرنا چاہتی ہے. حکومت نے اپنے لوگوں کو بچانے کے لئے نیب قوانین میں ترامیم کییں،انہوں نے کہا کہ چیئرمین نیب کی عزت داو پر لگا دی گئی. چیئرمین نیب کے حوالہ سے پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی جائے جو تحقیقات کرے. جب لوگوں کی عزتیں اچھالتے ہیں تو یہ اللہ کا نظام ہے آپ کےعیب بھی مشتہر ہوں گے.

  • کمسن بچوں کو غیر قانونی حراست میں رکھنے پر ایس ایچ او کے خلاف عدالت کا حکم

    کمسن بچوں کو غیر قانونی حراست میں رکھنے پر ایس ایچ او کے خلاف عدالت کا حکم

    کمسن بچوں کو دو ہفتے تک غیر قانونی حراست میں رکھنے پر عدالت نے ایس ایچ او کو بربرف کرنے کا حکم دیا تو آئی جی اسلام آباد نے دیر نہ لگائی، فوری برطرف کر دیا.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں کیس کی سماعت ہوئی جس میں پولیس نے بڑے بھائی پر چوری کے کیس میں چھوٹے بھائیوں کو گرفتارکر لیا تھا .سماعت کے دوران اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے پولیس افسران پر برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ وزیرا عظم عمران خان پنجا ب کے تھانوں میں جا رہے ہیں اسلام آباد کے تھانون میں کیا ہورہا ہے انہیں معلوم نہیں، وزیراعظم کو آپ نے شرمندہ کیا ہے۔ عدالت کا مزید کہنا تھا کہ ایک جج صاحب بچی پر ظلم کے کیس میں تین سال کی قید بھگت رہے ہیں اور طیبہ تشدد کیس کی دفعات اس مقدمے میں بھی ایس ایچ او اور تفتیشی افسر پر لگتی ہے۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے اپنے ریمارکس میں کہنا تھا کہ پولیس تھانے تو ٹھیک ہونے تھے، آپ نے بچوں کو اٹھانا شروع کر دیا ہے،ملزم کو پکڑنے کے بجائے چھوٹے بچوں کو پکڑنا کہاں کا اصول ہے؟عدالت اس معاملے کو ایسے نہیں چھوڑے گی ،عدالت نے آئی جی اسلام آباد کو ایس ایچ او گولڑہ شریف کے خلاف ایکشن لینے کا حکم دیا تھا جس پر آئی جی اسلام آباد نے ایس ایچ او گولڑہ انسپکٹر ارشد علی معطل کردیا.

  • ملاوٹ کا ناسور … نوید شیخ

    ملاوٹ کا ناسور … نوید شیخ

    حدیث نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ سلم ہے کہ جس نے ملاوٹ کی وہ ہم میں سے نہیں ۔
    کیونکہ ملاوٹ کرنے والا انسانوں کو دھوکہ دیتا ہے اور ایک دھوکہ بار شخص منافق تو ہو سکتا ہے مومن نہیں ۔
    مگر معاشرے میں جہاں دوسری برائیوں کو برائی نہیں سمجھا جاتا وہاں ملاوٹ بھی آجکل کا روبار کا لازم جزو بن چکا ہے ۔ دودھ ۔ گوشت۔ گھی ۔ آٹا۔ دالیں ۔ مرچیں ۔ چائے کی پتی ۔ غرض ہر چیز میں ملاوٹ کرکے انسانی جانوں سے کھیلا جاتا ہے ملاوٹ کے ایسے ایسے گھنآنے طریقے اپنائے جاتے ہیں عقل دنگ رہ جاتی ہے ۔ ملاوٹ کرتے وقت حلال اور حرام کے تصور کو بھی پس پشت ڈال دیا جاتا ہے ۔ گڑوں کی گندگی سے چربی نکال کر بیوٹی سوپ ۔ کپڑے اور برتن دھونے کے صابن کی تیاری میں بڑی بڑی فیکڑیاں ملوث ہیں ۔ حرام جانوروں کا گوشت دوسرے گوشت کے ساتھ ملا کر فروخت کرنا تو عام سی بات ہو گئی ہے ۔ جب ٹی وی لگاو ایسی خبریں نظر آتی رہتی ہیں ۔ گوشت کا وزن بڑھانے کے لیے جانور کے دل میں پانی بھرنا بھی قصائیوں کی روٹین کا حصہ ہے ۔ برائیلر مرغیوں کی خوراک کی تیاری میں جانوروں کا خون ۔ آنتین اور غیر حلال مادوں کے استعمال کا سب کو پتہ ہے ۔ مگر برائیلر کھانا سب کی مجبوری ۔۔۔ کیوں ؟

    پاکستانی آٹوموبائل مافیا کو نکیل کون ڈالے گا ؟. نوید شیخ

    دودھ میں پہلے گوالہ پانی ملاتا تھا جس سے دودھ پتلا ہو جاتا اور ملاوٹ پہچان لی جاتی تھی ۔ مگر اب گوالہ اتنا سائنٹیفک ہوگیا ہے کہ ایک کلو دودھ میں بلیچنگ پاوڈر، یوریا اور دوسرے زہریلے مادے ڈال کر ایک من دودھ اتنا گاڑھا تیار کیا جاتا ہے کہ اس کے سامنے خالص دودھ بھی شرما جا ئے ۔ کہا جاتا تھا زندہ ہاتھی لاکھ کا اور مردہ سوا لاکھ کا ۔ مگر پاکستان میں یہ مثال ہر جانور پر ٹھیک بیٹتھی ہے جہاں مردہ جانور چاہے حلال ہو یا حرام ضائع نہیں جاتا ۔ بلکہ اسکی آنتوں ، ہڈیوں اور دیگر اعضاء کو ابال ابال کر ان میں سے ساری چربی نکال لی جاتی ہے جس سے تیار ہونے والا خالص تیل اور دیسی گھی فوڈ ایسنز ڈال کر بازار میں کھلے عام ملتا ہے ۔
    مرچ اور مصالحے جن کے بغیر ہمارے کھانوں میں مزہ نہیں ہے ان میں لکڑی کا برادہ ۔ اینٹوں کا چورہ تو ملایا ہی جاتا تھا مزید یہ کہ انھیں سیمنٹ کی بوریوں کو کاٹ کر بنائے گئے لفافوں میں بھر کر فروخت کیا جا تا ہے ۔ اس طرح سیمنٹ کا فلیور بھی ہمارے مصالحوں میں شامل ہو جا تا ہے ۔ چائے کی پتی میں بھی پرانی استعمال شدہ پتی ۔ خون اور رنگ ملا کر مقدار کو اتنا بڑھا دیا جاتا ہے کہ ابالنے پر رنگ بھی زیادہ آنا شروع ہوجا تا ہے ۔


    عمران خان پر چارج شیٹ ۔۔۔ نوید شیخ

    پرانی ادرک اور لہسن کو تیزاب سے دھویا جاتاہے جس سے وہ نہ صرف تروتازہ نظر آتی ہے ۔ بلکہ اس کا وزن بھی کافی بڑھ جاتا ہے ان حالات میں اگر یہ کہا جائے کہ آج کل زہر بھی خالص نہیں ملتا تو غلط نہ ہو گا کیونکہ کاشتکاروں کو کیڑے مار ادویات میں پانی بھر کر مہنگے داموں بیچا جاتا ہے جس سے کیڑے تو نہیں مرتے البتہ فضل ضرور مر جاتی ہے ۔
    بے حس ناجائز منافع خور راتوں رات امیر سے امیر تر بننے کے نشے میں ناقص سے ناقص مضر صحت اجزائ کی ملاوٹ سے گریز نہیں کرتے ۔ انھیں نہ قانون کا ڈر ہے نہ خوف خدا انکا ضمیر بالکل مردہ ہو چکا ہے اور وہ پاکستان کی نسلیں برباد کرنے پر تلے ہو ئے ہیں ۔
    یہ سب کچھ اتنا حیران کن اور ناقابل یقین ہے کہ دل تسلیم ہی نہیں کرتا کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان میں یہ سب کچھ کوئی کیسے کرسکتا ہے زیادہ سے زیادہ نفع کمانے اور راتوں رات امیر بننے کے چکر میں ہم سب مرنا بھول چکے ہیں ۔

    اپنی رائے دینے کے لیے ای میل کریں
    naveedsheikh123@hotmail.com

    ٹویٹر پر فالو کریں

  • نواز شریف سے جیل میں نیب نے کتنے گھنٹے تحقیقات کی؟

    نواز شریف سے جیل میں نیب نے کتنے گھنٹے تحقیقات کی؟

    سابق وزیراعظم نواز شریف سے جیل میں تحقیقات کے بعد نیب ٹیم واپس روانہ ہو گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیب اسلام آباد کی ٹیم نے کوٹ لکھپت جیل میں نواز شریف سے اڑھائی گھنٹے تحقیقات کیں، نیب کی چار رکنی تحقیقاتی ٹیم میں ایڈیشنل ڈائریکٹرحمادحسن نیازی،ڈپٹی ڈائریکٹرانویسٹی گیشن عبدالماجد شامل تھے ،نیب اسلام آباد کی ٹیم عدالت سےاجازت کےبعد جیل پہنچی تھی، نواز شریف سے تحقیقات کے بعد نیب ٹیم واپس روانہ ہو گئی .

    واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف پر33قیمتی سرکاری گاڑیاں سال16-2015 میں خریدنےکا الزام ہے،سابق وزیراعظم نواز شریف سےدستیاب رکارڈکی روشنی میں پوچھ گچھ کی گئی ، بلٹ پروف گاڑیاں نواز شریف اور مریم نواز نے بھی استعمال کیں، جرمنی سے 34 بلٹ پروف گاڑیاں ڈیوٹی ادائیگی کے بغیر خریدی گئیں، بلٹ پروف گاڑیاں سارک کانفرنس 2016 کے مہمانوں کے لیے منگوائی گئیں، نواز شریف نے 34 میں سے 20 بلٹ پروف گاڑیاں اپنے قافلے میں شامل کرلی تھیں. سرکاری بلٹ پروف گاڑیاں نواز شریف کے اہلخانہ نے استعمال کیں۔

  • ن لیگ نے یوم تکبیر کے موقع پر ایسا فیصلہ کیا کہ سن کر شیخ رشید چپ نہ رہ سکیں گے

    ن لیگ نے یوم تکبیر کے موقع پر ایسا فیصلہ کیا کہ سن کر شیخ رشید چپ نہ رہ سکیں گے

    مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کا پارلیمنٹ ہاوس میں اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ یوم تکبیر کے حوالہ سے مرکزی تقریب ماڈل ٹاون لاہور میں ہو گی ،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پارلیمنٹ ہائوس میں ہونے والے مسلم لیگ ن کے مشاورتی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ مسلم لیگ ن یوم تکبیرکی مناسبت سے قومی اسمبلی میں قراردادلائے گی جس میں سابق وزیراعظم نوازشریف کوخراج تحسین پیش کیا جائے گا، مسلم لیگ ن کے پارٹی رہنماکل ایوان میں یوم تکبیرکےحوالےسے اظہارخیال کریں گے، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ قومی اسمبلی اجلاس کےبعدرہنما لاہوراورپشاورروانہ ہوجائیں گے جہاں یوم تکبیر کے حوالہ سے منعقدہ تقریبات میں شرکت کریں گے. یوم تکبیر کی مرکزی تقریب ماڈل ٹاؤن لاہورمیں منعقد ہوگی .یوم تکبیر کے حوالہ سے ہونے والی تکبیر میں مریم نواز،حمزہ شہباز،صدرمسلم لیگ ن پنجاب راناثناءاللہ خان شرکت کریں گے جبکہ شاہدخاقان عباسی،راناتنویر،خواجہ آصف پشاورمیں منعقد ہونیوالی تقریب میں شرکت کرینگے

  • نارووال کے علاقہ سے 12 کلو وزنی بھارتی ساختہ بم برآمد

    پنجاب کے ضلع نارووال کے شہر شکر گڑھ سے بھارتی بم بر آمد ہوا ہے جس کو بم ڈسپوزل سکواڈ نے فوری پہنچ کر ناکارہ بنا دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شکر گڑھ کے علاقہ لکھنور میں کھیتوں سے بھارتی ساختہ بم بر آمد ہونے پر سیکورٹی اداروں کو اطلاع دی گئی. بھارتی ساختہ بارہ کلو وزنی بم بھٹہ مزدوروں کو کام کے دوران ملا ،پولیس کا کہنا ہے کہ بھارت نے 1971 کی جنگ میں بم گرایا تھا جو پھٹنے کی بجائے زمین میں دھنس گیا تھا، اطلاع ملنے پر بم ڈسپوزل اسکواد نے فوری پہنچ کر بم کو ناکارہ بنا دیا.

    واضح رہے کہ چند دن قبل بھی پنجاب کے ضلع نارووال کے علاقہ ظفر وال میں نالہ ڈیک کنگرہ بریج کے قریب سے بارودی سرنگ بر آمد ہوئی جو بھارتی ساختہ تھی، بارودی سرنگ کی اطلاع ملنے پر بم ڈسپوزل اسکواڈ کو نارووال سے طلب کیا گیا جنہوں نے فوری موقع پر پہنچ کر بارودی سرنگ کو ناکارہ بنایا، بارودی سرنگ 18 کلو وزنی اینٹی ٹینک مائنزتھی .

    واضح رہے کہ بھارت بارڈر پر فائرنگ کرتا رہتا ہے جس کی وجہ سے سیالکوٹ اور گردو نواح کے مکینوں‌ کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے.

  • ٹیوب ویل پر نہانے پر ظالم زمیندار نے معصوم بچوں پر کتے چھوڑ دئیے

    ٹیوب ویل پر نہانے پر ظالم زمیندار نے معصوم بچوں پر کتے چھوڑ دئیے

    چنیوٹ
    ٹیوب ویل پر نہانے پر ظالم زمیندار نے معصوم بچوں پر کتے چھوڑ دئیے ایک بچہ شدید زخمی اسپتال منتقل پولیس زمیندار کے خلاف کارروائی نہ کرسکی
    Vo
    چنیوٹ کے علاقہ چک نمبر 137 مچھیاں والا میں ٹیوب ویل میں نہانے پر علاقہ کے زمیندار نے بچوں پر کتے چھوڑ دئیے کتوں کے کاٹنے سے متعدد بچے زخمی ہوگئے جبکہ دس سالہ عثمان کی ٹانگ شدید متاثر ہونے سے حالت تشویشناک ہوگئی والدین نے دس سالہ عثمان کو تشویشناک حالت کے پیش نظر ڈی ایچ کیو چنیوٹ منتقل کردیا گیا ہے تاہم متاثرہ خاندان کے مطابق پولیس ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی نہیں کررہی ہے

  • یاسین ملک کے ریمانڈ میں 7  جولائی تک توسیع

    یاسین ملک کے ریمانڈ میں 7 جولائی تک توسیع

    حریت رہنما لبریشن فرنٹ کے چیئر مین محمد یاسین ملک کی جوڈیشل ریمانڈ میں 7جولائی تک توسیع کر دی گئی

    یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے بڑا قدم اٹھا لیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یاسین ملک کو بھارتی تحقیقاتی ادارے این آئی اے نے عدالت میں پیش کیاعدالت نے 7 جولائی تک جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کر دی ہے.

    یاسین ملک کی زندگی خطرے میں ،بھارت نے ملک کو پنجرہ نما سیل میں بند کر دیا .واضح رہے کہ حریت رہنما یاسین ملک کو22فروری کو گرفتار کیا گیا تھا جبکہ 7 مارچ کو انہیں پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت جموں کوٹ بلوال جیل منتقل کر لیا گیا تھا۔ بعد ازاں انہیں تہاڑ جیل منتقل کیا گیا جہاں سے این آئی اے کی تحویل میں دے دیا گیا .حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کی پاکستانی حکومت و قوم سے اپیل .

  • چین کے نائب صدرکے دورے کے دوران ہی ازبکستان کے ڈپٹی وزیراعظم پاکستان پہنچ گئے

    چین کے نائب صدرکے دورے کے دوران ہی ازبکستان کے ڈپٹی وزیراعظم پاکستان پہنچ گئے

    چین کے نائب صدر اس وقت پاکستان کے دورے پر ہیں انہوں نے آج لاہو رکا بھی دورہ کرنا ہے، چینی نائب صدر کے دورے کے دوران ہی ازبکستان کے نائب وزیر اعظم پاکستان پہنچ گئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ازبکستان کے نائب وزیر اعظم دو روزہ دورے پر پاکستان کے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد پہنچے ہیں،نور خان بیس پر اعلیٰ حکام نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔ ازبکستان کے نائب وزیراعظم علیورغنی ایو کے ہمراہ اعلیٰ سطح وفد بھی پاکستان پہنچا ہے ، ازبک نائب وزیراعظم اعلیٰ حکومتی شخصیات کیساتھ ملاقات کریں گے اور پاک ازبک دو طرفہ تعاون اور باہمی روابط کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، ازبکستان کے ڈپٹی وزیر اعظم وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے ساتھ ملاقات کریں گے، اور محکمہ ریلویز، منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات، نیشنل فوڈ سیکورٹی اینڈ ریسرچ، صحت اور تجارت کے وفاقی وزرا اور مشیروں سے ملیں گے۔