Baaghi TV

Blog

  • درد دل کے واسطے پیدا کیا انسان کو ۔۔۔ اسامہ چوہدری

    درد دل کے واسطے پیدا کیا انسان کو ۔۔۔ اسامہ چوہدری

    آج پیپر دے کر کمرہ سے باہر آیا تو چلچلاتی ہوئی دھوپ محسوس ہوئی۔ سوچا باہر کسی فوڈ کارنر پہ بیٹھتا ہوں جب تک باقی دوست بھی باہر آجائیں گے۔سکول گیٹ سے باہر نکلا تو گیٹ کی ایک طرف معصوم سا بچہ کسی کالج کے فلائرز تقسیم کررہا تھا اسے دیکھتے ہی اچانک دل میں رحم سا آگیا۔ اس کے پاس گیا، اس سے پوچھا کہ آپ یہ کیوں تقسیم کررہے ہو تو اس نے جواب دیا کہ مجھے کسی انکل نے دیے ہیں جب میں یہ سارے تقسیم کرکے گھر جاوں گا تو مجھے سو روپیہ ملے گا ۔مجھے اس شخص پر بہت غصہ آیا کہ پھول جیسے بچے کو سو روپے کے لالچ میں تپتی دھوپ اور آگ جیسی لو میں کھڑا کیا ہوا ہے۔

    خیر باقی دوست پیپر دے کر باہر آئے تو میں نے ان کو اس بچے کے بارے بتایا اور کہا کہ ہم یا تو اس شخص سے ملیں جس نے اس اس کام پر لگایا ہے یا اسکے گھر جا کر اس کے حالات معلوم کریں کیا معلوم کہ اس کے گھر آج کی افطاری کے پیسے بھی نہ ہوں۔

    ہم نے منصوبہ بنایا کہ اس بچے کے سکول کا خرچہ ہم اپنے ذمے لیں گے ۔اس کے گھر پہنچے تو وہاں پر ایک درد ناک کہانی تھی ۔گھر کے مرکزی دروازے کا ایک حصہ ٹوٹا ہوا اور گھر حسرت و یاس کی تصویر نظر آرہا تھا۔

    اس کی امی کو بلایا گیا اور اپنا تعارف کروایا ،اور کہا کہ ہم آپکی ہر ممکن مدد کے لئے تیار ہیں تو اس نے کہا بیٹا ہم تو باقیوں کی نسبت بہتر زندگی گزار رہے ہیں ،یہ بچہ سکول بھی پڑھتا ہے مگر سیکنڈ ٹائم کوئی نہ کوئی کام کرلیتا ہے، میرا اس سے بڑا بیٹا بھی ایک دکان پر کام کرتا ہے جس سے ہمارے گھر کا خرچ تو چل ہی جاتا ہے مگر میری ایک دوست ہے جس کے میاں فوت ہوچکے اور ان کا کمانے والا کوئی نہیں ہے اگر آپ ان کی مدد کرسکتے ہیں تو کیجیے ۔میں آپکا رابطہ ان سے کروا دوں گی ۔

    اور میں یہ سوچ رہا تھا کہ ایسے لوگ بھی دنیا میں ہیں جو خود انتہائی کسمپرسی کی زندگی کے باوجود دوسروں کا خیال رکھنے والے ہیں۔

    اور دوسری طرف وہ بے حس کالج والے جو ایک معصوم بچے کو جس کی ابھی کھیلنے کودنے کی عمر ہے جس کے ہاتھ میں اپنی کتابیں کاپیاں ہونی چاہئے تھی وہ دوسروں کے لئے ایک کالج کے فلائرز تقسیم کررہا تھا۔

  • کراچی کے نجی ہسپتال میں بچی کی ہلاکت کا ایک اور واقعہ

    کراچی کے نجی ہسپتال میں بچی کی ہلاکت کا ایک اور واقعہ

    کراچی کے نجی ہسپتال میں بچی کی ہلاکت کا ایک اور واقعہ سامنے آیا ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے کےڈی اے چورنگی پراسپتال میں مبینہ غلط انجکشن لگنے سے نومولود بچی جاں بحق ہو گئی، ورثاء کا کہنا ہے کہ گزشتہ رات2 بجے بچی کی پیدائش ہوئی ،صبح11بجے انجکشن لگایا گیا،انجکشن لگنے کے5منٹ بعد بچی دم توڑ گئی،انجکشن لگانے والی نرس اور دیگرعملہ اسپتال سےغائب ہیں،ورثاء نے الزام عائد کیا ہے کہ انتظامیہ نے بچی کے ورثا کو اسپتال سے باہر نکال دیا

  • حکومت عالمی دباو کے سامنے جھک گئی، بلاول

    حکومت عالمی دباو کے سامنے جھک گئی، بلاول

    پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے کہا ہے کہ عوام قیادت کی کمزوری کی قیمت بھاری گیس بلوں کی مد میں اداکر رہے ہیں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے بلاول زرداری نے کہا کہ ہم نےایران پر عالمی پابندیوں کےباوجودایران سےگیس پائپ لائن پراجیکٹ شروع کیا وفاقی حکومت پاک ایران گیس پائپ لائن مکمل نہیں کر رہی ،حکومت ایک بار پھر عالمی دباؤ کے آگے جھک گئی ہے ،

  • مندر میں ڈکیتی کی واردات، سیکورٹی گارڈ کے ساتھ ڈاکووں نے کیا سلوک کیا؟

    مندر میں ڈکیتی کی واردات، سیکورٹی گارڈ کے ساتھ ڈاکووں نے کیا سلوک کیا؟

    بھارت میں مندر بھی محفوظ نہیں ، مندر میں ڈکیتی کی وارادت کے دوران ڈاکو سیکورٹی گارڈز کو باندھ کر سات لاکھ روپے لوٹ کر فرارہو گئے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت کے علاقے بھیونڈی کے مشہور مندر وجریشوری مندر میں چھ ڈاکو ہفتہ کی‌صبح آئے ،‌ڈاکو مسلح تھے انہوں نے ہاتھوں میں تلواریں اٹھا رکھی تھی، بھارتی پولیس کے مطابق ڈاکوووں نے نقاب بھی پہن رکھا تھا، ڈاکووں نے مندر کے باہر موجود سیکورٹی گارڈ کو باندھا اور مندر میں موجود تمام باکسزکے تالے توڑ کر سات لاکھ روپے سے زائد کی رقم لوٹ کر فرار ہو گئے.

  • اداکارہ صبور علی نے ایساکام کیا کہ ہر پاکستانی کر رہا ہے تنقید

    اداکارہ صبور علی نے ایساکام کیا کہ ہر پاکستانی کر رہا ہے تنقید

    ادارکارہ صبور علی کی جانب سے سوشل میڈیا ویب سائٹ پر کام کرنے والے کی ویڈیو شیئر کرنے پر انہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ کسی بھی مزدوری کرنے والے کے ساتھ یہ سلوک زیب نہیں دیتا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اداکارہ صبور علی نے ڈرامہ سیٹ پر ایک شخص کی ویڈیو بنائی جو کھڑکی کا شیشہ صاف کر رہا ہے ،اداکارہ نے یہ ویڈیو انسٹا گرام پر بھی شیر کر دی، ویڈیو میں اداکارہ شیشہ صاف کرنے والے کا تمسخر اڑا رہی ہے اور کہتی ہے کہ کیا خواب لے کر اس کی ماں نے اس کو گھر سے بھیجا ہو گا، نہ‌صرف اداکارہ نے یہ کہا بلکہ اس نے قہقہے بھی لگائے، ویڈیو میں اداکارہ صبور علی کے ہمراہ اداکارہ صحیفہ بھی موجود ہیں جو خود طنز کرتے ہوئے کہتی ہیں کہ گھر میں صبح اٹھ کر بستر کی چادر یا کمبل بھی ٹھیک نہیں کرتا ہو گا اور اب یہاں یہ کام کر رہا ہے۔جب کہ سیٹ پر اداکار عفان وحید بھی موجود تھے جن سے صبور نے سوال کہ آپ اس کھڑی صارف کرنے والے کے بارے میں کیا خیال ہے جس پر اداکار نے جواب دیا کہ وہ محنت کر رہا اہے اس پر بھی دونوں اداکاروں نے خوب قہقہے لگائے۔ ادارکارہ کی جانب سے بنائی جانے والی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ان پر شدید تنقید کی جا رہی ہے. ایک‌صارف نے لکھا کہ ’نام نہاد آپ جیسی سلیبرٹیز سے ہزاردرجے یہ بہتر ہے ‘۔ایک اور صارف نے ویڈیو پر کمنٹس کرتے ہوئے کہا کہ ’وہ آپ دونوں سے ہزار درجے بہترہے‘

    واضح رہے کہ اداکارہ صبور علی اداکار سجل علی کی بہن ہے.

  • کالعدم تنظیموں سے روابط، گیارہ مزید تنظیموں پر حکومت نے پابندی لگا دی

    کالعدم تنظیموں سے روابط، گیارہ مزید تنظیموں پر حکومت نے پابندی لگا دی

    کالعدم جماعتوں سے تعلق رکھنے والی گیارہ مزید تنظیموں پر حکومت نے پابندی لگا دی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حکومت نے نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد مزید تیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے. کالعدم جماعتوں سے تعلق رکھنے والی 11 تنظیموں پر پابندی کی سفارش سی ٹی ڈی نے کی تھی. جن تنظیموں پر پابندی لگائی گئی ہے ان کا تعلق پنجاب سے ہے، وزارت داخلہ نے سی ٹی ڈی کی سفارش پر گیارہ تنظیموں کو کالعدم تنظیموں کی فہرست میں شامل کیا. وزارت داخلہ نے جن تنظیموں پر پابندی لگائی ہے ان میں جماعت الدعوۃ، فلا ح انسانیت فائونڈیشن اور جیش محمد سےتعلق رکھنے والی الانفال ٹرسٹ لاہور،ادارہ خدمت خلق لاہور،الدعوت الارشاد ،الحمد ٹر سٹ لاہور فیصل آباد ،الفضل فاونڈیشن/ٹرسٹ لاہور،موسک اینڈ ویلفیر ٹرسٹ لاہو ر ،المدینہ فاونڈیشن لاہور،معازبن جبل ایجوکیشن ٹرسٹ لاہور ،الایثار فاونڈیشن لاہور ،الرحمت ٹرسٹ اورگنیازیشن بہاولپور ،الفرقان ٹرسٹ کراچی شامل ہیں.

  • خواجہ آصف نے ہمیشہ بدزبانی کے جوہر دکھائے، فردوس عاشق اعوان

    خواجہ آصف نے ہمیشہ بدزبانی کے جوہر دکھائے، فردوس عاشق اعوان

    وزیر اعظم کی مشیر برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ خواجہ آصف نے ہمیشہ بدزبانی کے جوہر دکھا کر نواز شریف سے تھپکی وصول کی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فردوس عاشق اعوان نے خواجہ آصف کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ خواجہ آصف کی جماعت کی پالیسی ہے کہ اتنا جھوٹ بولو کہ سچ لگنے لگے، آپ ہمیشہ جھوٹ بول کر ہی عوام کو گمراہ کرتے آئے ہیں، فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ ن لیگ کے تیس سالہ سیاسی کچرے کی بدبو جلد ہی ختم ہو جائے گی ،صرف یوٹیلیٹی اسٹورز نہیں ملک کا خزانہ خالی کر کے ن لیگیوں نے جیبیں بھریں، انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے بابرکت مہینے میں 2 ارب روپے کا رمضان پیکج دیا ہے.

    واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ خودکشی سے آگےکوئی چیزہے تو عمران خان کو وہ کرنی چاہیے.مہنگائی آسمانوں سے باتیں کر رہی ہے، یوٹیلیٹی اسٹورزخالی ہیں،رمضان بازارکےنام پرعوام سے دھوکا کیا جارہا ہے، خواجہ آصف نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت کے ہمیں آئی ایم ایف کے پاس جانے پر اعتراض نہیں،ماضی میں بی حکومتیں جاتی رہی ہیں. لیکن موجودہ حکومت نےآئی ایم ایف کے آگے پاکستان کا وقار، معاشی آزادی سب کچھ بیچ دیا ،انہوں نے کہا کہ بطوراپوزیشن عمران خان خودآئی ایم ایف کےمخالف رہےہیں،آئی ایم ایف کوحکومت پراعتبار نہیں، اس لیے اپنے لوگ تعینات کیے

  • وزیر اعظم کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ، سماعت ملتوی

    وزیر اعظم کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ، سماعت ملتوی

    وزیر اعظم عمران خان کیخلاف ہرجانہ کیس کی سماعت پشاور کی عدالت میں ہوئی،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم کے وکیل نےجواب جمع کرنے کیلیے عدالت سےمزید مہلت مانگ لی جس پر عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے کیس کی سماعت 18 تک ملتوی کردی .

    واضح رہے کہ سابق اراکین اسمبلی فوزیہ بی بی اور عارف یوسف نے عمران خان پر ہتک عزت کا دعویٰ کررکھا ہے ،فوزیہ بی بی اور عارف یوسف پر سینیٹ میں ووٹ بیچنے کا الزام لگایا گیا تھا

  • مقبوضہ کشمیر، بھارتی فوج کے مظالم کے خلاف کشمیریوں کی ہڑتال

    مقبوضہ کشمیر، بھارتی فوج کے مظالم کے خلاف کشمیریوں کی ہڑتال

    مقبوضہ کشمیر کے علاقے سوپور میں کشمیری کی بھارتی فوج کے ہاتھوں شہادت کے خلاف آج ہفتہ کو مکمل ہڑتال ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی فوج نے گزشتہ روز سوپور میں سرچ آپریشن کے دوران ایک کشمیری کو شہید کر دیا تھا جس کی وجہ سے آج ہفتہ کو بھی مقامی کشمیریوں نے بھارت سرکار کے خلاف احتجاج کیا ہے. ہڑتال کی وجہ سے تمام دکانیں بند اور سڑکیں ویران ہیں. تعلیمی ادارے بھی بند ہیں.

  • ریلوے کرایوں میں اضافہ ، بڑی خبر آ گئی

    ریلوے کرایوں میں اضافہ ، بڑی خبر آ گئی

    پٹرولیم مصنوعات میں اضافے کے بعد ریلوے کے کرایوں میں اضافے کا فیصلہ کر لیا گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان ریلوے نے اے سی کوچز کے کرائے بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے. ے سی کوچز کے کرایوں میں اضافہ 4 سے 10 فیصد تک کیا جارہا ہے ،کرایوں میں اضافے کا جلد نوٹفکیشن جاری ہو جائے گا.

    واضح رہے کہ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ریلوے کرایوں میں اضافہ ہوا تو اکانومی کلا س کا پچاس فیصد اضافہ ہو گا.