مہنگائی،حکومتی پالیسیوں اور نیب کی کاروائیوں کے خلاف مظفرگڑھ میں پیپلز پارٹی نے احتجاجمظاہرہ کیا اور حکومت کے خلاف شدید نعرہ بازی کی.مہنگائی،حکومتی پالیسیوں اور نیب کی کاروائیوں کے خلاف مظفرگڑھ میں پیپلز پارٹی کی جانب سے کچہری چوک پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا.مظاہرے میں شامل پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے اس موقع پر حکومت کیخلاف شدید نعرہ بازی کی.احتجاجی مظاہرے میں شریک مظاہرین کا کہنا تھا کہ حکومتی پالیسیوں کے باعث مہنگائی میں بے تحاشا اضافہ ہوگیا اور مہنگائی نے غریب عوام کی کمر توڑ دی ہے.مظاہرین کا کہنا تھا کہ حکومت نیب کی ملی بھگت سے اپوزیشن کو دبانا چاہتی ہے جو قابل مذمت امر ہے.
Blog
-

ایف آئی اے کی پنجاب میں بڑی کارروائی
فیصل آباد:
ایف آئی اے کی پنجاب میں بڑی کارروائی.
شادی کے بہانے بیرون ملک لیجانے والا میرج بیورو پکڑا گیا.
بیرون ملک لیجا کر جسم فروشی کا دھندہ،جسمانی اعضاء کی فروخت و انسانی اسمگلنگ کیے جانے کا انکشاف.
غیر ملکی باشندوں سمیت متعدد ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا.
گرفتار ہونے والوں میں چینی خاتون سرغنہ، 4 چینی دولہے، دو پاکستانی ایجنٹ اور پادری شامل ہیں.
انسانی اسمگلنگ میں ملوث ریکٹ کی چینی سرغنہ کا نام شنگ ڈیلسن ہے.
چینی خاتون چینی مردوں سے پاکستانی لڑکیوں سے شادی کے لیے 2 لاکھ روپے لیتی تھی.
شنگ ڈیلسن نامی خاتون نے پاکستان میں کپڑے کا جعلی کاروبار بھی شروع کر رکھا تھا.
چینی خاتون نوبیاہتا جوڑوں کو اپنے گھر پناہ دینے کے لیے 50 ہزار روپے ماہانہ لیتی تھی.
اس گروہ کی جانب سے مجموعی طور پر 1400 پاکستانی لڑکیوں کی شادی کروائی جا چکی ہے. -

موبائل کمپنیوں کے خلاف کس نے آواز اٹھائی خبر آ گئ
بائیس کروڑ عوام اور لاکھوں کی تعداد میں موجود وکیلوں میں ایک لڑکی ھی جی دار نکلی۔
محترمہ کلثوم خالق ایڈوکیٹ نے موبائل کمپیوں کی ٹیکس بحالی کے نام پر لوٹ مار کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا۔
سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کا فیصلہ برقرار رکھنے کی استدعا کی.موبائل کمپنیوں نے نہ صرف ری چارج پر کٹوتی کرنی شروع کر دی ہے بلکہ ہر طرح کے پیکج پر دگنا ٹیکس بھی لگا دیا ہے.اس صوتحال میں خاتون وکیل کا آواز اٹھاناخوش آئند ہے جس سے ثابت ہوتا ہے کہ خواتین بھی ملکی مسائل پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں -

مریم نوازنے نائب صدر بننے کے بعد ایسا بیان دیا کہ حکومت پریشان ہو جائے
مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت مہنگائی سے پریشان عوام سے جینے کا حق چھین رہی ہے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر مریم نواز نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ رمضان میں عوام کو ریلیف دینے کی بجائے پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ سےحکومت مہنگائی سے پریشان عوام سے جینے کا حق چھین رہی ہے ،روزگار رک گئے ہیں، مزدور گھر بیٹھ گئے ہیں،تنخوادار طبقے کی تنخواہیں وہی پرانی حکومت بتائے کہ مجبورعوام انکی نااہلی اور نالائقی کا بوجھ مزید کیسے برداشت کریں؟
رمضان میں عوام کو ریلیف دینے کی بجائے پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ سےحکومت مہنگائی سے پریشان عوام سے جینے کا حق چھین رہی ہے
روزگار رک گئے ہیں، مزدور گھر بیٹھ گئے ہیں،تنخوادار طبقے کی تنخواہیں وہی پرانی
حکومت بتائے کہ مجبورعوام انکی نااہلی اور نالائقی کا بوجھ مزید کیسے برداشت کریں؟— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) May 4, 2019
واضح رہے کہ ای سی سی نے پٹرول کی قیمت میں 9.35 روپے، ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے، ہائی اسپیڈ ڈیزل 4 روپے 89 پیسے، لائٹ ڈیزل 6 روپے 40 پیسے، مٹی کا تیل 7 روپے 46 پیسے فی لٹر مہنگا کرنیکی منظوری دی۔ نئی قیمتوں کا اطلاق 7 مئی منگل کو کابینہ اجلاس میں منظوری کے بعد ہوگا۔ منظوری ملنے کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 108 روپے فی لٹر ہو گی۔
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت اپنی نااہلی کا بوجھ غریب عوام پر ڈال رہی ہے، رمضان المبارک سے قبل پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ غریب عوام پر ظلم اور بے حسی کی انتہا ہے. شہباز شریف نے مزید کہا کہ ریاست مدینہ بنانے والوں نے رمضان المبارک کے مقدس ماہ کا بھی خیال نہیں کیا، اب مہنگائی کا طوفان آئے گا
-

عمران خان اور اسکے وزیر جھوٹے،این آر او دینے اور لینے والے پر لعنت، شاہد خاقان عباسی
سابق وزیر اعظم مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ این آر لینے اور دینے والے لعنت، عمران خان سن لو ہمارا احتساب کر لو ہم بھی تمہارا احتساب کریں، پارٹی میں نواز اور شہباز کا بیانیہ ایک ہے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نارووال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ مسلم لیگ ن کا بیانیہ یہ ہے کہ پاکستان آئین اور قانون کے مطابق چلنا چاہئے. تمام ادارے آئینی حدود میں رہ کر ملکی ترقی کے لئے کام کریں.انہوں نے کہا کہ ن لیگ میں کوئی گروپ بندی نہیں. ہم نے احتجاج نہیں کیا بلکہ مسائل حل کئے ہیں ،آج پاکستان کی عوام تکلیف میں ہیں ، مہنگائی دگنی ہو چکی ہے، وقت ہے عمران خان سنبھل جائے ، سیاست پیچھے رہ جائے گی اور عوام آگے ہوں گے ،ملک میں پھر آمریت کا خطرہ ہو گا.انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کی خواہش تھی کہ پبلک اکاونٹس کمیٹی کسی اور کو دیں، مسلم لیگ ن کے لیڈر نواز شریف ہیں وہی فیصلے کرتے ہیں، شہباز شریف وطن واپس آئیں گے. ایک سوال کے جواب میں شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ عمران خان خود جھوٹ بولتا ہے اس کے وزیر بھی جھوٹ بولتے ہیں این آر او لینے اور دینے والے پر لعنت ،
-

سرگودھا کی مسلم لیگی قیادت میں مرکزی تبدیلیوں کے بعد تشویش کی لہر
پاکستان مسلم لیگ ن ضلع سرگودہا کے ماہانہ اجلاس کا پارٹی سیکٹریٹ میں انعقادہوا
ممبر سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی و صدر ضلع سرگودہا چوہدری شاہ نواز رانجھا نے اجلاس کی صدارت کی اس موقع پر پارٹی کے ضلعی و تحصیل اور سٹی عہدیداران بھی شر یک ہوئے اجلاس کا مقصد حالیہ تبدیلیوں کے پیش نظر مسلم لیگی کارکنان میں پیدا ہونے والی تشویش کا جائزہ لینا تھا مزید ازاں کارکنان نے شاہنواز رانجھا کی مرکزی سطح پر نمائندگی کے حوالے سے بھی اجتجاج کیا -

عمران خان جواب جمع کروائیں، عدالت نے وزیر اعظم کو بڑا حکم دے دیا
وزیر اعظم عمران خان کے خلاف ہتک عزت کے دعوے کی لاہور میں سماعت ہوئی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عدالت نےعمران خان کی عدالتی دائرہ اختیارکےخلاف درخواست مسترد کردی ،عمران خان نے موقف اختیار کیا تھا کہ معاملہ اسلام آباد کا ہے،کیس اسلام آباد کی عدالت میں بنتا ہے ، لاہور کی عدالت ہتک عزت کے دعوے کی سماعت نہیں کر سکتی جس پر عدالت نے کہا کہ لاہور کی عدالت ہتک عزت کی درخواست پر سماعت کر سکتی ہے .عدالت نے آئندہ سماعت پر عمران خان کو جواب جمع کروانے کا حکم جاری کرتے ہوئے سماعت 16 مئی تک ملتوی کر دی
واضح رہے کہ عمران خان نے شہبازشریف کے ہتک عزت کے دعوے کی درخواست کوچیلنج کیا تھا ،شہباز شریف نے عمران خان کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کیا تھا جس میں انہوننے کہا کہ عمران خان نےپاناما لیکس کےمعاملے پررشوت کے بے بنیاد الزامات لگائے.
-

بہاولپور 4 روز سے گم بچہ ڈھونڈ کر ورثاء کے حوالے
بہاولپور تھانہ بغداد کی حدود میں 4 روز سے گمشدہ بچہ ایس ایچ او بغدادالجدید اور انکی ٹیم کی محنت سے مل گیا
بچے کے والد اور معززین نے ڈی ایس پی سٹی صاحب کے آفس آ کر ڈی ایس پی صاحب ، ایس ایچ او اور انکی ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔۔۔ -

مقبوضہ کشمیر، شہداء کے جنازوں کو عسکریت پسندوں کی سلامی، بھارتی فوج دیکھتی رہ گئی
مقبوضہ کشمیر کے علاقے شوپیاں میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے شہید ہونے والے 3 کشمیریوں کی نماز جنازہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی. اس موقع پر عسکریت پسندوں نے شہیدوں کو سلامی دے کر بھارت سرکار کو پیغام دیا کہ کشمیری آزادی لے کر رہیں گے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت نے گزشتہ روز شوپیاں میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے تین کشمیریوں کو شہید کیا .جن کی شناخت لطیف احمدڈارعرف لطیف ٹائیگرساکن ڈوگری پورہ پلوامہ ،طارق احمد شیخ ولد علی محمد عرف طارق مولوی ساکن مولوچتراگام شوپیان اورشارق احمدننگرویوسف ساکن چھوٹی گام شوپیان کے طور پر ہوئی تھی. شہید ہونے والے تینوں کشمیری حزب المجاہدین کے ساتھ وابستہ تھے، لطیف احمد ڈار برہان مظفر وانی کا دست راست تھا جو 2014 سے اس گروپ میں شامل ہوا.شہید ہونے والے طارق مولوی حافظ قرآن اور عالم دین بھی تھے ، تینوں کے نماز جنازہ ان کے آبائی علاقوں میں ادا کئے گئے. لطیف ٹائیگر کی نماز جنازہ میں ہزاروں لوگ شریک ہوئے اور ان کی نمازجنازہ متعدد بار ادا کی گئی. نماز جنازہ میں کاکہ پورہ، بانڈر پورہ، کانلی باغ، بارسو اور ڈوگری پورہ کے لوگوں نے بھی شرکت کی۔ طارق مولوی اور شارق کی نماز جنازہ میں ہزاروں لوگون نے شرکت کی اس موقع پر عسکریت پسندوں نے شہداء کے جنازوں کو سلامی بھی دی.
بھارت سرکار نےد عویٰ کیا ہے کہ لطیف احمد ڈار عرف لطیف ٹائیگر ساکنہ ڈوگری پورہ پلوامہ کا رہائشی ہے جو سال 2014سے کشمیر میں سرگرم تھا اور برہان گروپ کا آخری زندہ رکن تھا۔ برہان مظفروانی حزب المجاہدین کا کمانڈر تھا جسے بھارتی فوج نے جولائی 2016 میں شہید کیا تھا جس کے بعد کشمیر کی تحریک میں تیزی آئی تھی.
بھارتی فوج نے شوپیاں کے علاقے امام صاحب میں سرچ آپریشن کے د وران تین کشمیریوں کو شہید کیا تو کشمیری بڑی تعداد میں گھروں سے باہر نکل آئے اور بھارتی فوج کے خلاف احتجاج کیا، اھتجاج کے دوران بھارتی فورسز نے کشمیری مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے پہلے آنسو گیس کے شیل پھینکے کشمیری پھر بھی احتجاج کرتے رہے جس کے بعد بھارتی فوج نے کشمیریوں پر پیلٹ گن سے فائر کئے ،دوران احتجاج پیلٹ گن سے 17 کشمیری زخمی ہو گئے. جنہیں طبی امداد کے لئے سرینگر کے ہسپتال منتقل کر دیا گیا .ایک زخمی کی شناخت مدثر احمد نامی ایک نوجوان کے طور ہوئی ہے جس کی ٹانگ میں گولی لگی ہے
-

دہشت گردی پاکستان کے لیے بہت بڑا چیلنج : خورشید شاہ
پیپلز پارٹی کے رہنما سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ دہشت گردی پاکستان کے لیے بہت بڑا چیلنج ہے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نارووال میں پیغام پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ آج سوال اٹھتا ہے کہ یہ دہشت گردی کیوں شروع ہوئی،افغانستان سے روس کو باہر نکالنے کے بہانے پاکستان سے جمہوریت ختم کرنا سازش تھی،انہوں نے کہا کہ پاکستان سے سیاست کےخاتمے کیلیے ایسی آگ میں دھکیل دیا گیا جس سے آج تک نہیں نکل سکے، کوئی بھی سیاسی پارٹی نہیں چاہتی کہ انتہا پسندی یا دہشت گردی کو فروغ ملے ،
نارووال میں پیغام پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ وطن عزیز پاکستان میں تمام مذاہب کو آزادی حاصل ہے جو لوگ ہمارے وطن کے امن کو تباہ کرنا چاہتے ہیں ان کی سازشیں کامیاب نہیں ہونے دینگے، افواج پاکستان کے ہوتے ہوئے اس ملک پرآنچ نہیں آئے گی .آج پاک فوج کے باعث ہم امن اور چین سے زندگی گزار رہے ہیں .
واضح رہے کہ مسلم لیگ کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہا کہ آج انٹرنیشنل اسلامک انسٹیٹیوٹ فار پیس کی بنیاد رکھ رہے ہیں،انٹرنیشنل اسلامک انسٹیٹیوٹ فارپیس بین الاقوامی سطح کا ادارہ ہوگاجس میں تین شعبے ہونگے ،پہلا شعبہ بین المسالک اور بین المذاہب ہم آہنگی کیلیے کام کرے گا ،دوسرا شعبہ دنیا میں عالمی سطح پر بین التہذیب مکالمے کو آگے بڑھائے گا،تیسرا شعبہ پاکستان کوانتہا پسندی، دہشتگردی کیخلاف جنگ میں ہونیوالے نقصان کو ڈاکومنٹ کریگ