Baaghi TV

Blog

  • اللہ کرے میاں صاحب جیل میں‌ پھر سے بیمار نہ ہوں: فردوس عاشق اعوان

    اللہ کرے میاں صاحب جیل میں‌ پھر سے بیمار نہ ہوں: فردوس عاشق اعوان

    وزیر اعظم کی مشیر برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ اللہ کرے میاں صاحب جیل میں‌ پھر سے بیمار نہ ہوں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اللہ کرے میاں صاحب جیل میں پھرسے بیمارنہ ہوں امید ہےجاتی امرا میں6 ہفتے گزارنے سے ان کا ذہنی تناؤ دورہو گیا ہو گا،

    واضح رہے کہ نواز شریف کو سپریم کورٹ نے چھ ہفتوں کے لئے طبی بنیادوں پر ضمانت پر رہا کیا تھا، چھ ہفتے آج مکمل ہو چکے ہیں، نواز شریف آج شام دوبارہ کوٹ لکھپت جیل جائیں گے،

  • ن لیگی رہنما عدالت میں معافی مانگتے رہے لیکن معافی نہ ملی

    ن لیگی رہنما عدالت میں معافی مانگتے رہے لیکن معافی نہ ملی

    عدالت کے خلاف نعرے لگانے والے ن لیگ کے سابق رکن قومی اسمبلی کے خلاف توہین عدالت سزا کی درخواست سپریم کورٹ نے خارج کر دی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عدلیہ کے خلاف نعرے لگانے سے متعلق توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی .سپریم کورٹ نے مسلم لیگ ن کے سابق رکن قومی اسمبلی شیخ وسیم اخترکی توہین عدالت سزا کیخلاف اپیل خارج کردی ،قصور کے مقامی ن لیگی رہنما احمد لطیف کی اپیل بھی خارج کر دی. دونوں لیگی رہنما عدالت سے معافی مانگتے رہے ،عدالت نے دونوں رہنماؤں کی غیر مشروط معافی مسترد کردی ،اوردونوں رہنماؤں کی توہین عدالت کی سزا اور نااہلی برقرار رکھی. سپریم کورٹ کے چیف جسٹس نے کہا کہ ہائیکورٹ نے غیرمشروط معافی پر سزا 6 ماہ سے ایک ماہ کردی تھی ،ججز اور عدلیہ کے خلاف نعرے لگائے گئے، دونوں رہنما ان پڑھ نہیں، بڑی ذمہ دار شخصیات تھیں، چیف جسٹس نے کہا کہ یہ وطیرہ بن گیا ہے، پہلے گالیاں دو پھرمعافی مانگ لو، دونوں کی سزائیں بڑھا کیوں نہ دیں، ملزمان کے وکیل نے کہا کہ ہم نے پہلے بھی معافی مانگی اب بھی غیرمشروط معافی مانگتے ہیں، عدالت نے غیر مشروط معافی قبول کرنے کی استدعا مسترد کردی

    واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے قصور میں عدلیہ مخالف ریلی نکالنے کے خلاف دائر درخواست میں سابق ن لیگی ایم این اے اور قصور سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار شیخ وسیم سمیت چار افراد کو ایک ماہ قید اور ایک لاکھ روپے فی کس جرمانہ کی سزا کا حکم سنا یا تھا

  • پنجاب حکومت کام کرے ورنہ کاروائی کریں گے، سپریم کورٹ

    پنجاب حکومت کام کرے ورنہ کاروائی کریں گے، سپریم کورٹ

    سپریم کورٹ میں بنی گالہ تجاوزات کیس کی سماعت جسٹس عمرعطا بندیال کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے کی .

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق دوران سماعت جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ راولپنڈی کے رہائشی راول جھیل کا پانی پی رہے ہیں، کیا اس حوالے سے کوئی منصوبہ بندی کی گئی ہے؟ لوگوں کو تعلیم دیں اور اداروں کو آگاہی سےمتعلق بھی کام کیا جائے، انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کوئی حل بتائے ورنہ سخت کارروائی کریں گے ، جسٹس عمر عطا بندیال نے مزید کہا کہ گندگی والی جگہ سے جرمن سفیر کی تصاویر اخبار میں آئی تھیں،سی ڈی اے اورمیونسپل کارپوریشن آیندہ سماعت پرفضلے کی تلفی سے متعلق ڈرافٹ پیش کریں،عدالت نے وزارت منصوبہ بندی کو مالی سال ختم ہونےسےقبل فنڈز جاری کرنےکا حکم دے دیا

  • فواد چودھری نے بالآخر کمیٹی بنا دی، پانچ برسوں کی عید کی تاریخیں طے

    فواد چودھری نے بالآخر کمیٹی بنا دی، پانچ برسوں کی عید کی تاریخیں طے

    وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد احمد چودھری نے قمری کیلنڈر کے لئے باضابطہ کمیٹی بنا دی جو اگلے پانچ برسوں کے چاند کا فیصلہ کرے گی،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فواد چودھری نے کمیٹی بنائی ہے جس میں طارق مسعود،وقار احمد اور سپارکو سے غلام مرتضیٰ، محکمہ موسمیات کے ڈپٹی ڈائریکٹرز ندیم فیصل، ابو نسان شامل ہیں . کمیٹی اگلے پانچ برسوں کے لئے رمضان المبارک، عیدین، محرم کے حوالہ س درست تاریخ طے کرے گی.

    واضح رہے کہ وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا تھا کہ کمیٹی کے قیام سے چاند کی رویت پر ہر سال پیدا ہونے والا تنازع ختم کرنے میں‌ مدد ملے گی.

  • نواز شریف جائیں گے جیل ،مریم کریں گی جلوس کی قیادت

    نواز شریف جائیں گے جیل ،مریم کریں گی جلوس کی قیادت

    سابق وزیراعظم نواز شریف کی ضمانت پر رہائی کے 6 ہفتے مکمل ہونے کے بعد آج کوٹ لکھپت جیل جائیں گے

    باغٰ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نواز شریف افطاری کے بعد جلوس کی شکل میں کوٹ لکھپت جیل جا کر گرفتاری دیں گے ،جیل جانے والے جلوس کی قیادت مریم نواز کرے گی۔

    مسلم لیگ ن کے رہنما رانا مشہور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کل افطاری کےبعد نواز شریف جیل جانے کے لیے نکلیں گے، افطاری کے بعد لاہور کی سڑکوں‌ پر لیگی کارکنوں کا ایک سمندر ہو گا، جگہ جگہ استقبالیہ کیمپ لگائے جائیں گے جہاں کارکنان اپنے قائدکا استقبال کریں گے. انہوں نے کہا کہ جاتی امراسے کوٹ لکھپت جیل تک جگہ جگہ کیمپ لگائےجائیں گے،کارکن اپنی محبت سےنکل رہا ہےپارٹی ان کی کال پرلبیک کہہ رہی ہے .نواز شریف کا چھبیس مارچ کو سپریم کورٹ نے طبی بنیادوں پر علاج کے لئے ضمانت دی تھی. رہائی کے دوران نواز شریف نے اپنی سیاسی سرگرمیاں جاری رکھیں لیکن علاج پر کوئی توجہ نہیں دی. نواز شریف نے دوران رہائی مولانا فضل الرحمان سے بھی ملاقات کی جبکہ پارٹی رہنمائوں اور اراکین اسمبلی سے بھی ملتے رہے. نواز شریف دوران رہائی نو بار ہسپتال تو گئے لیکن ٹیسٹ کروا کر واپس آتے رہے ان کی ایک ہی ضد تھی کہ پاکستان میں میرا علاج نہیں ہو سکتا.نواز شریف طبی معائنے کیلئے شریف میڈیکل سٹی میں آٹھ بار اور الرازی ہسپتال میں ایک بار گئے،نواز شریف کا نیفرولوجسٹ، کارڈیالوجسٹ اورنیورولوجسٹ نےطبی معائنہ کیا .پنجاب کے ہسپتالوں اور ڈاکٹروں‌ پر عدم اعتماد کے بعد آغا خان ہسپتال کراچی کے ڈاکٹرز کی خصوصی ٹیم نے بھی نواز شریف کا طبی معائنہ کیا اور انکو ذہنی دباؤ نہ لینے کا مشورہ دیا ،ضمانت پر رہائی کی معیاد ختم اور سپریم کورٹ کی جانب سے توسیع نہ ملنے پرسابق وزیر اعظم نواز شریف کو کل دوبارہ کوٹ لکھپت جیل میں قید کردیا جائے گا۔

    جیل منتقلی کے موقع پر ن لیگ نے نواز شریف سے اظہار یکجہتی کیلئے 10 کیمپ لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالہ سے مسلم لیگ ن کا ایک اجلاس ماڈل ٹاون میں آج ہو گا. جس کی‌صدارت حمزہ شہباز کریں گے. نواز شريف سے اظہار یکحيہتی کے لئے مختلف مقامات پر 10 کيمپ لگائے جائیں گے، مسلم لیگ ن نے پٹرول کی قيمتوں ميں اضافے کے خلاف صوبائی دارالحکومت لاہور ميں بينرز آويزاں کرنيکا بھی فيصلہ کیا ہے۔ ترجمان مسلم لیگ نون مریم اورنگ زیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم ایک گھنٹہ تقریر کرنے کے بجائے پارلیمنٹ میں صرف ایک منٹ کے لئے آکر یہ وضاحت دیں کہ رمضان سے قبل عوام پر پٹرول بم کیوں گرایا گیا ؟ مریم اورنگ زیب نے سوال اٹھایا کہ ملک کو کس دام میں آئی ایم ایف میں گروی رکھوایا ؟ آئی ایم ایف کے ملازم کو کیوں راتوں و رات سٹیٹ بنک کا گورنر لگایا ؟

  • کوئٹہ پولیس کی بڑھی کاروائی۔

    کوئٹہ پولیس کی کاروائی گاڑیاں چوری کرنے والے بین الصوبائی گروہ کے تین ارکان کو گرفتار کرلیا گیا کوئٹہ شہر کے مختلف تھانوں کی حدود سے چوری شدہ تین گاڑیاں برآمد ہوئی ہیں تفصیلات کے مطابق ایس پی سریاب ڈویژن محمد بلوچ کی خصوصی ہدایات اور ایس ڈی پی او شالکوٹ سرکل زین عاصم کی زیر نگرانی میں ایس ایچ او شالکوٹ تھانہ خلیل احمد بگٹی اور ایس ایچ او نیو سریاب تھانہ مختیار احمد موسیٰ خیل نے دیگر پولیس پارٹی کے ہمراہ کلی زیرین خان سبی روڈ کوئٹہ میں کامیاب کاروائی کرتے ھوئے گاڑیاں چوری کرنے والے گروہ کے تین ارکان کو گرفتار کرلیا جن میں عبدالروف ولد سورہ خان بھٹو سکنہ بروری روڈ کوئٹہ ارشد ولد عبدالمالک شاہوانی سکنہ مستونگ ظفرعلی ولد محمدبخش قوم بلیدی سکنہ حب شامل ہیں ملزمان سے برآمد ھونے والی گاڑیاں جن میں ٹیوٹا ڈبل ڈور پک اپ سرکاری سیٹلائٹ ٹاؤن تھانہ کی حدود سے چوری شدہ ھے جس کی دوسری گاڑی وٹز کار سفید رنگ سول لائن تھانے کی حدود سے چوری شدہ ھے تیسری گاڑی ایکس کرولا انڈسٹریل تھانے کی حدود سے چوری شدہ ھے گرفتارملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیاگیاہے۔

  • وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے ہدایت کر دی۔

    کوئٹہ:- وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے رمضان المبارک میں کوئٹہ سمیت صوبہ بھر میں سیکیورٹی کے موثر انتظامات کے ساتھ ساتھ ٹریفک کے نظام کی بہتری اور عوام الناس کو ارزاں نرخوں پر اشیائے خوردونوش کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے، رمضان المبارک میں سیکیورٹی اقدامات، ٹریفک کے انتظامات اور رمضان بازاروں سے متعلق امور کے جائزہ اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ نے کوئٹہ میں پانچ مقامات پر لگائے گئے رمضان بازاروں میں ضلعی انتظامیہ کے زیرانتظام فیئر پرائس شاپس کے انعقاد کی منظوری دیتے ہوئے ہدایت کی کہ عوام کو پھل، سبزیاں، آٹا اور دیگر اشیائے خوردونوش کی ارزاں نرخوں پرفراہمی ک لئے ضلعی انتظامیہ اور پرائس کنٹرول کمیٹیاں فعال اور متحرک رہیں، عبادت گاہوں، بازاروں اور عوامی مقامات کی فول پرول سیکیورٹی کے لئے سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کے ساتھ ساتھ دیگر اقدامات کئے جائیں اور تمام سیکیورٹی ادارے الرٹ رہتے ہوئے عوام کی جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنائیں اور مربوط اینٹیلیجنس سسٹم قائم کرتے ہوئے معلومات کا تبادلہ بھی کریں، وزیراعلیٰ نے رمضان المبارک کے دوران عمومی جرائم کی روک تھام کی ہدایت بھی کی، وزیراعلیٰ نے ٹریفک کے نظام کی بہتری کا پلان بنانے اور اس پر فوری طور پر عملدرآمد کے آغاز کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ نے قیمتوں میں استحکام برقرار رکھنے کے لئے انتظامی افسران اور مجسٹریٹس کو باقاعدگی کے ساتھ اشیاء خورونوش کے نرخوں پر نظر رکھنے اور اس کی خلاف ورزی کرنے والے دکانداروں، ملاوٹ اور ذخیرہ اندوزی کے مرتکب عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت بھی کی، انہوں نے کہا کہ حکومت کی رٹ نظر آئے گی تو عوام کو ریلیف ملے گا لہٰذا میٹروپولیٹن کارپوریشن اور ضلعی انتظامیہ ہر مقام پر اپنی موجودگی یقینی بنائیں، خاص طور پر میٹروپولیٹن کارپوریشن اپنا دائرہ کار کو سریاب اور گردونواح کے دیگر علاقوں تک وسعت دے کر صفائی کے نظام سمیت دیگر شہری سہولتیں فراہم کرے اور مزید سستے بازاروں کا انعقاد کیا جائے جن سے زیادہ سے زیادہ عوام مستفید ہوسکیں۔ وزیراعلیٰ نے کوئٹہ شہر میں مستقل بنیادوں پر ماڈل بازاروں کے قیام کا جائزہ لینے کی ہدایت بھی کی۔ اس موقع پر ڈی آئی جی کوئٹہ کی جانب سے اجلاس کو سیکیوریٹی انتظامات اور ٹریفک پلان کے بارے میں بریفنگ دی گئی جبکہ کمشنر کوئٹہ ڈویژن اور ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن نے سستے بازاروں کے انعقاد کے حوالے سے تفصیلات سے آگاہ کر دیا ہے اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکریٹری منصوبہ بندی وترقیات، سیکریٹری خزانہ، ایس ایس پی ٹریفک، ڈپٹی کمشنر کوئٹہ اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

  • لڑکیوں کو تنگ کرنے والے اوباش انجام تک کیسے پہنچے؟

    لڑکیوں کو تنگ کرنے والے اوباش انجام تک کیسے پہنچے؟

    گجرات(نمائیندہ باغی ٹی وی) تھانہ شاہین کے علاقہ میں کالج جاتی ہوئی لڑکیوں کو تنگ کرنے،حراساں کرنے اور دھمکیا ں دینے والے تین اوباش ملزمان گرفتار۔
    نازیبا سر گرمیوں میں ملوث آوارہ ملزمان کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے،ڈی پی او گجرات سید علی محسن نے تمام SDPO,sکو ہدایت جاری کر دیں تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات سید علی محسن نے عوامی شکایت پر تمام ڈی ایس پیز کو خصوصی ہدایات جاری کی کہ کالج اور یونیورسٹی آنے جانے والی لڑکیوں کو تنگ اور حراساں کرنے والے اوباش اور آواہ لڑکوں کو فوری گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمات درج کئے جائیں تاکہ آ ئندہ کوئی آوارہ ملزم اس طرح کی نازیبا حرکت کی جرات نہ کر سکے۔ ان احکامات پر عمل کرتے ہوئے ڈی ایس پی سٹی رضا حسین اعوان کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ شاہین رائے فیاض احمد نے ایکشن لیتے ہوئے پولیس ٹیم کے ہمراہ لڑکیوں کو حراساں کرنے والے تین رکنی اوباش اور آوارہ لڑکوں کا گروہ جن میں 1۔ فلک شیر سکنہ ملہو کھوکھر 2۔ امیر حمزہ سکنہ ملہو کھوکھر 3۔ عمر فاروق سکنہ لدھا سدھا شامل ہیں کو گرفتار کرلیااور ان کے خلاف دفعہ 506/25D،ٹیلی گراف کے تحت مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی۔ڈی پی او گجرات سید علی محسن نے کہا ہے کہ لوگوں کی جان و مال اور عزت آبرو کی حفاظت میری اولین ترجیح ہے اور ایسے شر پسند عناصر کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا.

  • مدارس کی رجسٹریشن، وزارت تعلیم میں اہم اجلاس، بڑا فیصلہ کر لیا گیا

    مدارس کی رجسٹریشن، وزارت تعلیم میں اہم اجلاس، بڑا فیصلہ کر لیا گیا

    وفاقی وزارت تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت نے اتحاد تنظیمات مدارس پاکستان کے ساتھ طے شدہ رجسٹریشن فارم کے مطابق آئندہ تمام دینی مدارس و جامعات کی وزارت سے رجسٹریشن لازمی قرار دیدی، وفاقی حکومت غیر رجسٹرڈ اور قواعد کی خلاف ورزی کرنے والے مدارس کی رجسٹریشن منسوخ اور بند کرنے کی مجاز ہو گی۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت دینی مدارس کے حوالے سے اہم اجلاس وزارت کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا جس میں اتحاد تنظیمات مدارس پاکستان کے سربراہان اور دیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔ اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ آئندہ تمام دینی مدارس و جامعات اتحاد تنظیمات مدارس پاکستان کے ساتھ طے شدہ رجسٹریشن فارم کے مطابق وفاقی وزارت تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت کے ساتھ رجسٹریشن کرانے کے پابند ہوں گے۔ اس مقصد کے لئے وفاقی وزارت تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت ملک بھر میں 10 ریجنل دفاتر رجسٹریشن کے لئے قائم کرے گی۔ اجلاس میں وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے نائب صدر مفتی اعظم پاکستان مفتی رفیع عثمانی، تنظیم المدارس اہلسنت پاکستان کے صدر مفتی منیب الرحمن، وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے ناظم اعلیٰ مولانا قاری محمد حنیف جالندھری، وفاقی المدارس السلفیہ پاکستان کے جنرل سیکرٹری مولانا محمد یسین ظفر، وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے نائب صدر علامہ سید قاضی نیاز حسن نقوی اور رابطة المدارس الاسلامیہ پاکستان کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر عطاءالرحمن اور وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے جنرل سیکرٹری مولانا محمد افضل حیدری اور وزارت تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ وفاقی وزارت تعلیم و پیشہ ورانہ ت تربیت مدارس و جامعات کے اعداد و شمار اکٹھے کرنے کی واحد مجاز اتھارٹی ہو گی اور وہ مدارس و جامعات و وزارت کے ساتھ رجسٹرڈ نہ ہوں گے، وفاقی حکومت انہیں بند کرنے کی مجاز ہو گی۔ جو مدارس و جامعات رجسٹریشن کے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کریں گے ان کی رجسٹریشن منسوخ کر دی جائے گی۔

  • کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر مودی کا مقابلہ کرنے پہنچا تیج بہادر سپریم کورٹ

    کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر مودی کا مقابلہ کرنے پہنچا تیج بہادر سپریم کورٹ

    بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے مقابلے میں بھارتی فوج کے معطل فوجی تیج بہادر نے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر بھارتی سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تیج بہادر نے مودی کے مقابلے میں بھارتی ریاست اترپردیش کے علاقے وارانسی سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے جو الیکشن کمیشن نے مسترد کر دئیے .اج تیج بہادر نے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا. انہوں نے بھارت کے معروف وکیل پرشانت بھوشن کے ذریعے سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے.