Baaghi TV

Blog

  • لودھراں: سستے رمضان بازار کیوں ویران ہیں وجہ معلوم ہو گی ہے

    لودھراں (نمائندہ باغی ٹی وی) رمضان بازار برائے نام سستے بازار ہیں جبکہ حقیقت برعکس ہے رمضان بازاروں میں ناقص اشیاء مہنگے داموں فروخت کی جا رہی ہیں صرف لیموں کی فی کلو قیمت 500 تک ہے جس میں رس بھی نہیں ہے باقی اشیاء بھی اسی طرح مہنگی فروخت کی جا رہی ہیں عوام کو اس طرح دھوکہ دینا بند کیا جانا چاہئیے رمضان بازاروں میں مہنگائی کا ایک طوفان دیکھنے کو مل رہا ہے جس کی وجہ سے وہاں عوام خریداری کے لئے بلکل نہیں جا رہی

  • سینیٹ اجلاس میں مولانا فضل الرحمان کی سیکورٹی واپس لینے پر احتجاج

    سینیٹ اجلاس میں مولانا فضل الرحمان کی سیکورٹی واپس لینے پر احتجاج

    سینیٹ اجلاس میں جمعیت علماء اسلام ف کے رہنما مولانا عبدالغفور حیدری نے مولانا فضل الرحمان کی سیکورٹی واپس لینے پر شدید احتجاج کیا ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینیٹ اجلاس میں مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ تبدیلی سرکار مختلف حربوں سے ہماری قیادت کو ڈرانے دھمکانے کی کوشش کر رہی ہے .جب ہم نہیں ڈرے تو ہماری پولیس سیکیورٹی ہٹانا شروع کردی گئی ہے، مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نےمولانا فضل الرحمان کے گھر سے پہلے پولیس کو ہٹایا پھراسلام آباد میں مولانا کےگھر کےساتھ سیکیورٹی چوکی گرا دی،اب مولانا فضل الرحمان کی ذاتی سیکیورٹی پرمامورپولیس کوواپس بلا لیا گیا ہے .

  • وزیر اعلیٰ پنجاب نے افطار ڈنر پر پابندی لگا دی

    وزیر اعلیٰ پنجاب نے افطار ڈنر پر پابندی لگا دی

    حکومت پنجاب نے صوبہ بھر میں سرکاری افطار ڈنر پر پابندی لگا دی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حکومت پنجاب نے صوبہ بھر میں سرکاری افطارڈنر پرپابندی لگانےکا فیصلہ کیا ہے اس ضمن میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنےسرکاری افطار پرپابندی کا باضابطہ حکم جاری کر دیا ہے. پابندی کا اطلاق، وزرا، مشیران اور سیکرٹریز سمیت تمام حکومتی تقریبات پر ہوگا ،وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ تحریک انصاف قومی وسائل کی امین جماعت ہے، سیاست کی خوداحتسابی ہے ،ڈیلیورنہ کرنے والے فارغ ہو ں گے

  • حکومت کے خلاف بیان دینے پر حکومت نے کیا قدم اٹھایا، سراج الحق بول پڑے

    حکومت کے خلاف بیان دینے پر حکومت نے کیا قدم اٹھایا، سراج الحق بول پڑے

    جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا کہ ہے کہ حکومت مولانا فضل الرحمان کوسیکیورٹی واپس کرے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سراج الحق نے مولانا فضل الرحمان کی سیکورٹی واپس لینے پر حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کےہرشہری کوسیکیورٹی فراہم کرنا حکومت کی ذمے داری ہے ،یہ مناسب نہیں کہ حکومت کےخلاف بیان دینے پرسیکیورٹی واپس لی جائے .

    واضح رہے کہ حکومت نے جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے سیکورٹی واپس لے لی ہے .

  • فردوس باجی آپ کے باس کاملبہ بڑھتا جا رہا ہے :رانا ثناء اللہ

    فردوس باجی آپ کے باس کاملبہ بڑھتا جا رہا ہے :رانا ثناء اللہ

    رکن قومی اسمبلی مسلم لیگ ن پنجاب کے صدررانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ نوازشریف اور شہباز کے بارے میں بات کرنا فردوس باجی کی مجبوری ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناءاللہ نے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کےبیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ فردوس باجی وزیراعظم نااہل اورحکومت نالائق ہے اس لیے کارکردگی پہ تو آپکا بیان آ نہیں سکتا، انہوں نے کہا کہ فردوس باجی سارے سیاسی بیماراورمہاجرین شریف برادران کی صحت پرسیاست کررہےہیں.نوازشریف اور شہباز کے بارے میں بات کرنا فردوس باجی کی مجبوری ہے.فردوس باجی آپ کےموجودہ سیاسی باس کاوزن اور ملبہ بڑھتا جا رہا ہے ،فردوس باجی سرکاری بسوں اوردوائیوں میں مصنوعی اضافہ کاجواب نہیں آیا ؟

    واضح رہے کہ وزیر اعظم کی مشیر برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ اللہ کرے میاں صاحب جیل میں‌ پھر سے بیمار نہ ہوں، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اللہ کرے میاں صاحب جیل میں پھرسے بیمارنہ ہوں امید ہےجاتی امرا میں6 ہفتے گزارنے سے ان کا ذہنی تناؤ دورہو گیا ہو گا،

  • جعلی اکاونٹس کیس، پانچواں ریفرنس احتساب عدالت میں دائر

    جعلی اکاونٹس کیس، پانچواں ریفرنس احتساب عدالت میں دائر

    جعلی اکاؤنٹس کیس کے حوالہ سے نیب نے پانچواں ریفرنس احتساب عدالت میں دائرکردیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ریفرنس میں اومنی گروپ کے عبدالغنی مجید،سیکریٹری سندھ حکومت اعجاز خان مرکزی ملزم نامزد کئے گئے ہیں، ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ سندھ حکومت کےافسران نے ہارش کمپنی اوراومنی گروپ کوغیرقانونی ٹھیکے دیے ،ڈی ایچ اے میں کرپشن کے پیسوں سے بنایا گیا قیمتی پلاٹ منجمد کر دیا،عبدالغنی مجید نے بیٹی مناہل مجید کے نام بے نامی پراپرٹی بنائی .

  • ریلوے پھاٹک ختم، سگنل کا نیا نظام آئے گا، شیخ رشید احمد

    ریلوے پھاٹک ختم، سگنل کا نیا نظام آئے گا، شیخ رشید احمد

    وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے مال بردار ٹرینوں کی تعداد میں اضافہ کیا ہے، تھر کول تک بی او ٹی کی بنیاد پر ٹریک بچھانے اور ٹرین چلانے کے لئے کام کر رہے ہیں۔ نجی کمپنیوں نے اس سلسلے میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینیٹ اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران شیخ رشید احمد نے کہا کہ 1800 کلو میٹر ایم ایل ون منصوبے پر پیشرفت ہوئی ہے۔ اس منصوبے کی تکمیل سے پشاور سے کراچی تک ریلوے پھاٹک ختم ہو جائیں گے اور سگنل کا بھی نیا نظام آ جائے گا۔ پاکستان ریلوے ملک میں اشیاء کی نقل و حمل میں اہم کردار ادا کر رہی ہے اور ہم نے وزارت صنعت و پیداوار کے لئے درآمد کی گئی کھاد بھی مختلف حصوں میں پہنچائی ہے۔ شیخ رشید احمد نے مزید کہا کہ اس وقت روزانہ اوسطاً 12 فریٹ ٹرینیں کراچی سے مختلف شہروں کے لئے چل رہی ہیں اور ہر وقت 60 فریٹ ٹرینیں ٹریک پر ہوتی ہیں۔ ہم نے فریٹ ٹرینوں کو آٹھ سے 12 کیا ہے، تھرکول کے لئے بھی ٹرین چلانے کے منصوبے پر کام ہو رہا ہے اور بی او ٹی کی بنیاد پر یہ کام کیا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں نجی شعبہ کی کمپنیاں بنائو، چلائو اور منتقل کرو کے نظام کے تحت اس منصوبے میں سرمایہ کاری کرنا چاہتی ہیں۔ انہوں نے کہا ک

  • پاکستان میں کن ممالک کی این جی اوز کام کر رہی ہیں؟ اہم خبر آ گئی

    پاکستان میں کن ممالک کی این جی اوز کام کر رہی ہیں؟ اہم خبر آ گئی

    پاکستان میں 76 غیر ملکی این جی اوز کام کر رہی ہیں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینیٹ میں غیر ملکی این جی اوزکے حوالہ سے ایک سوال پر جواب میں تفصیلات پیش کی گئی ہیں جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں رجسٹرڈ 76 آئی این جی اوزکے ساتھ مفاہمتی یادداشتوں پردستخط کیے ہیں،امریکا کی 19 این جی اوز پاکستان میں کام کررہی ہیں ،برطانیہ کی 13،جرمنی کی 10 این جی اوزفرانس کی 5، جاپان کی 4 ،کینیڈا،سعودی عرب،سوئٹزرلینڈ،اٹلی کی 3 ،افغانستان، آسٹریلیا، آسٹریا، بیلجیم، ہالینڈ، آئرلینڈ کی ایک ایک ،کویت، ہالینڈ ،قطرکی 1 اورترکی کی 2 این جی اوز پاکستان میں کام کررہی ہیں.

  • موجودہ حکومت نے عوام کو رمضان المبارک میں ریلیف دینے کی بجائے مہنگائی کی دلدل میں دھکیل دیا ہے امیر جماعت اسلامی سیالکوٹ محمد اویس

    سیالکوٹ (نمائندہ باغی ٹی وی ) موجودہ حکومت نے عوام کو رمضان المبارک میں ریلیف دینے کی بجائے مہنگائی کی دلدل میں دھکیل دیا ہے مہنگائی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے اشیائے خوردونوش کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث ضروریات کی اشیاء شہریو ں کی پہنچ سے دور ہوگئی ہے پاکستانی غریب عوام فاقہ کشی اورخودکشیاں کرنے پر مجبور ہوچکی ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے دفترجماعت اسلامی سمبڑیال میں یوتھ ونگ کے ماہانہ اجلاس کے موقع پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا نیز ان کا مزید کہنا تھا کہ تبدیلی کانعرہ لگانے والے حکمرانوں نے سابقہ تما م حکومتوں کے ریکارڈ توڑ دیئے ہیں جماعت اسلامی ملک پاکستان کی واحد سیاسی جماعت ہے جو ملک پاکستان کو تمام بحرانوں سے نکالنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے اس موقع پر عاصم طالب گجر ، ثمران ظفر،عدنان مہر، عنصر چٹھہ ،عمران بھٹہ ،عثمان علی ، محمد عمر، رانا شاہدسمیت سٹی سمبڑیال کے تمام ذمہ داران بھی موجود تھے۔

  • پاکستان نے کتنے بھارتی ماہی گیر گرفتار کر لیے؟ بڑی خبر آ گئی

    پاکستان نے کتنے بھارتی ماہی گیر گرفتار کر لیے؟ بڑی خبر آ گئی

    پاکستان میری ٹائم سیکورٹی نے 34 بھارتی ماہی گیروں کو گرفتار کر لیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی نے کھلے سمندر میں کاروائی کرتے ہوئے 34 بھارتی ماہی گیروں کو پاکستانی حدود سے گرفتار کر لیا ،پاکستان میری ٹائم سیکورٹی فورس نے گرفتار بھارتی ماہی گیروں کی کشتیوں کو بھی قبضے میں لے لیا، پاکستان میری ٹائم سیکورٹی نے ماہی گیروں کو قانونی کاروائی کے لئے ڈاکس پولیس کے حوالے کر دیا .