سرینگر(باغی مانیٹرنگ ڈیسک)بابائے حریت سید علی گیلانی نے رمضان المبارک کی آمد پر مسلمانانِ جموں وکشمیرسمیت تمام عالم اسلام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ روزوں کا یہ مقدس مہینہ جہاں عبادات اور تزکیہ نفس کی ایک اعلیٰ ترین مشق ہے وہیں یہ امت کو اپنے گردونواح میں مستحق افراد کی خبرگیری اور معاونت کی تلقین بھی کرتا ہے۔ یہ بابرکت مہینہ ہمیں نہ صرف حق وباطل کے معرکوں کی یاد تازہ کراتا ہے بلکہ ذہنی طور اس میں شرکت کے لیے آمادہ بھی کرتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ امت مسلمہ کی زبوں حالی اور جموںوکشمیر کی ابتر صورتحال ایک حساس فرد کو خون کے آنسو رُلانے کے لیے کافی ہے۔ یہاں کی بدحالی اور افراتفری ہماری آئندہ نسل کے لیے سوہان روح بنی ہوئی ہے۔سید علی گیلانی نے کہاکہ سیاسی بے یقینی اور غلامی کی بدترین زنجیروں میں جکڑی نہتی کشمیری قوم کو ہرگزاپنے منبع ہدایت سے دور نہیں ہونا چاہےے۔رمضان المبارک کے مہینے میں روزے رکھ کر، تراویح پڑھ کر، تلاوت قرآن،صدقہ و خیرات اور دیگر اضافی عبادات کرنے کے باوجود اگر ہم حق وباطل کے درمیان فرق کرنے اور ان کو پرکھنے کی صلاحیت سے اسی طرح محروم رہے جس طرح رمضان سے پہلے تھے تو اس بابرکت مہینے کے ذریعے ہم اپنی زندگی کی تاریکیوں کو روشن کرنے میں ناکام ہوجائیں گے اور اس ماہ کی ظاہری عبادات کے باوجود ہم بحیثیت ملّت اپنا وجود منوانے میں کامیاب نہیں ہوسکیں گے۔
Blog
-
حادثہ کے نتیجہ میں مشیر صحت پنجاب کی بھابھی جاں بحق
مظفرگڑھ میں تیز رفتار کار اور ٹرک کے درمیان تصادم کے نتیجے میں خاتون جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا. ریسکیو 1122کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والی خاتون مشیر صحت وزیراعلی پنجاب حنیف پتافی کی بھابھی ہیں.مظفرگڑھ کے علاقے نور کبڑا کے قریب تیزرفتاری کے باعث کار بےقابو ہوکر ٹرک سے جاٹکرائی،حادثے میں 50 سالہ خاتون نسیم بی بی موقع پر ہی جاں بحق ہوگئیں جبکہ ایک 30 سالہ شخص عرفان شدید زخمی ہوگیا،ریسکیو 1122 نے زخمی ہونے والے شخص کو تشویشناک حالت میں ترکی ہسپتال مظفرگڑھ منتقل کردیا،ریسکیو کیمطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والی خاتون نسیم بی بی زوجہ رفیق پتافی مشیر صحت وزیراعلی پنجاب حنیف پتافی کی بھابھی ہیں.ریسکیو نے حادثے کا شکار ہونے والی کار سے خاتون کی لاش کو نکال کر ورثاء کے حوالے کر دیا۔










-
انتظامیہ کا کارنامہ،رمضان بازار کے لئے شاہرائے عام بند کردی
مظفرگڑھ کی انتظامیہ نے شہرکی اہم شاہراہ کو رمضان بازارلگاکرٹریفک کے لئے مکمل طوربند کردیا جبکہ متبادلہ راستہ پربھی ریڑھی بازارقائم ہونےسے موٹر سائیکل اور موٹر کار سوارشہریوں کوآمدورفت میں مشکلات کاسامناہے۔تفصیل کےمطابق مظفرگڑھ میں انتظامیہ نے فیاض پارک چوک کےقریب اہم شاہراہ جو کہ شہر کے مین بازار سے آمدورفت کا مرکزی راستہ تھی اس پرٹینٹ لگارمضان بازار کے بنادیا اور یہاں سے ہر قسم کی ٹریفک کا داخلہ بند کردیا۔واضح رہے کہ اس شاہراہ سے مین بازار اور ضلع کچہری و کوڑے خان سکول کے لئے شہریوں کی کثیرتعداد کا گزر ہوتا تھا اس اہم سڑک کے بند ہونے سے شہریوں کی مشکلات بڑھ گئیں ہیں۔ شہریوں کو آمدورفت کے لئے اب مرکزی شاہراہ کی بجائے ہائی ایس اسٹینڈ سےمنسلک ایک چھوٹے راستے سے ہوکر گزرنا پڑتا ہے جو کہ دن میں کئی کئی گھنٹے بلاک رہتا ہے ۔چند سال قبل جب رمضان بازار کے نام پر شہر کی مرکزی شاہراہ کی بندش کا فیصلہ کیاگیا تھا تو متبادل روٹ کے طور پر گرجا کے ساتھ موجود شاہراہ کو متبادل راستہ قرار دے دیا گیا تھا تاہم تین سال قبل انتظامی افسران اور سیاستدانوں نے ملکر گرجا گھر کے ساتھ موجود سڑک کو غیرقانونی طور پر ریڑھی بازار میں تبدیل کردیا ۔
ذرائع کے مطابق اس ریڑھی بازار سے بھی بااثر سیاستدانوں اور انتظامی افسران کے نام پر بھتہ وصول کیا جاتاہے یہی وجہ ہےکہ آج تک اس روڈ پر قابض ریڑھی مافیا پر ہاتھ نہیں ڈالا گیا ۔یہ ریڑھی بازار ناصرف شہریوں کے لئے وبال جان ہے بلکہ شہر کے مرکزی گرجا گھر کی دیوار سے منسلک ہونے کی وجہ سے سکیورٹی رسک بھی ہے۔شہریوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ عوام کی سہولت کے نام پر عوام کو ہی رسوا نہ کیا جائے اور رمضان بازار کو شاہراہ عام سے چند قدم کے فاصلہ پر واقع فیاض پارک منتقل کردیا جائے ۔
-
گندم کے بحران کی حقیقت
لودھراں(نمائندہ باغی ٹی وی) گندم کی فصل آنے سے دو مہینے پہلے گندم 1500 روپے فی من کے حساب سے فروخت ہوتی رہی ہے جبکہ گندم کے موقع پر حکومت کی طرف سے واضح پالیسی جاری نہیں کی گئی باردانہ تقسیم ہونے کے دوران ہی گندم کی خرید و فروخت اوپن کر دی گئی گندم کا پرائیویٹ ریٹ 1300 روپے فی من ہے جبکہ مزید اضافے کا خدشہ ہے سرکاری سطح پر بھی گندم کا ریٹ 1300 روپے فی من کے حساب ہے جس کی وجہ سے پاسکو کے گودام خالی نظر آ رہے ہیں گندم کی خریداری میں بڑے بڑے گروہ سر گرم ہیں جو گندم خرید کر لینے کے بعد اس کی ذخیرہ اندوزی کریں گے پھر اپنے من پسند ریٹ وصول کریں گے حکومت کی طرف سے گندم کے اعداد و شمار بھی جاری نہیں ہو سکے
-

رمضان کا تقاضہ ہے کہ معاشرے کے پسے ہوئے غریب اورسفیدپوش طبقات کی جانب توجہ دی جائے،راجہ جواد
راولپنڈی:امیرجماعت اسلامی ضلع راولپنڈی راجہ محمدجوادنے کہاہے کہ رمضان المبارک جہاں اللہ اورقرآن عظیم الشان سے تعلق کومضبوط کرنے کا مہینہ ہے وہیں اس ماہ مقدس کا تقاضا ہے کہ معاشرے کے پسے ہوئے غریب اورسفیدپوش طبقات کی جانب توجہ دی جائے،اپنے پڑوس اورمحلے میں دووقت کے کھانے سے محروم فاقہ زدہ خاندانوں کوتلاش کرکے ان کی مدد کی جائے،رمضان درحقیقت پورے سال کیلئے ایک تربیتی مشق کی حیثیت رکھتا ہے تاکہ مسلمان خود بھوکارہ کران غریبوں کی تکلیف کومحسوس کرسکے۔ ان خیالات کااظہارانھوں نے جماعت اسلامی گلریزٹوکے زیر اہتمام افطارپروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر امیرزون پی پی 13ملک محمدالیاس سمیت دیگرذمہ داران اوراہل علاقہ کی بڑی تعدادشریک تھی۔راجہ محمدجوادنے کہاکہ جماعت اسلامی کے رضاکارحکومتی وسائل نہ ہونے کے باوجود لاکھو ں خاندانوں تک راشن اوراشیائے ضروریہ پہنچاتے ہیں،عوام کوچاہیے کہ وہ اپنے ووٹ کے رویے کوتبدیل کرتے ہوئے ایسے دیانتداراورباصلاحیت افراد کومسنداقتدارسونپے جوعوامی مسائل کا ادراک رکھتے ہوں،72برسوں سے ملک پرقابض کرپٹ اشرافیہ عوام کا خون چوس رہی ہے ہرانتخابات میں وہ نئے جھنڈے اورنئی پارٹی کے پلیٹ فارم سے سامنے آتے ہیں اورپھرعوام کھلی آنکھوں سے اپنا مستقبل ان چوروں اورلٹیروں کے حوالے کردیتے ہیں،ن لیگ،پیپلزپارٹی اور تحریک انصا ف میں کوئی فرق نہیں ان پارٹیوں کا واحدمقصد عالمی استعمارکی غلامی اورعوام کااستحصال ہے
-

راولپنڈی پولیس نے اشتہاری ملزمان گرفتار کرلیے
راولپنڈی :پولیس نے گزشتہ 24 گھنٹوں میں کاروائی کرتے ہوئے 8 اشتہاری ملزمان کو گرفتار کرلیا.باغی ٹی وی کو دستیاب تفصیلات کے مطابق تھانہ جاتلی نے ثمر اقبال اور آصف،تھانہ سول لائن پولیس نے طارق اورواہ کینٹ پولیس نے ہاجرہ بی بی ،قمر زمان ،طور گل ،محمد طلحہ اور آدم کو گرفتار کیا
-

گوجر خان دو بھائیوں پر فائرنگ مقدمہ درج
راولپنڈی:راولپنڈی کے علاقہ گوجر خان میں پولیس کو سرفراز نامی شخص نے درخواست دی کہ وہ اور اس کا چھوٹا بھائی اصرار اپنے گاوں ڈھوک چوہدریاں کی طرف آرہے تھے کہ سامنے سے نوید وغیرہ نے ہم پر فائرنگ کردی جس سے میرے بھائی شدید مضروب ہوگئے.پولیس نے مدعی کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی
-

ایس ڈی پی او کا رمضان سستا بازار کا دورہ
راولپنڈی: ایس ڈی پی او وارث خان سرکل اے ایس پی آمنہ بیگ کا سستا بازار کمیٹی چوک اور ایس ڈی پی او مری سرکل اے ایس پی فریال فرید کا سستہ بازار مری کا دورہ۔ سستا بازار ڈیوٹی پر موجود افسران اور جوانوں کو حالات کے مطابق الرٹ ہو کر ڈیوٹی سرانجام دینے کی ہدایات دی گئیں۔ کسی بھی مشکوک اشیاء، اشخاص پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایات جاری کی گئی۔ سستا بازار میں آنے والے افراد کو واک تھرو گیٹ سے گزارنے کی بھی ہدایات دی گئی۔
-

شہید کانسٹیبل گلزار علی کون ہے جانیے اس خبر میں
سرگودھا(نمائندہ باغی ٹی وی) آج داتا دربار لاہور میں ہونے والے خود کش حملے کے نتیجے میں شہید ہونے والے پولیس کانسٹیبل گلزار علی کا تعلق سیال موڑ سرگودہا سے ہے جس کی تاریخ پیدائش 24 نومبر 1984 ہے اور پولیس میں گلزار علی نے یکم اکتوبر 2003 ملازمت اختیار کی شہادت کے وقت اس کی عمر 34 سال ہے اللہ شہید کے درجات بلند کرے اور لواحقین کو صبر جمیل عطاء کرے

