Baaghi TV

Blog

  • شدید گرمی، سندھ میں‌پنک گیمز ملتوی

    شدید گرمی، سندھ میں‌پنک گیمز ملتوی

    شدید گرمی کے باعث سندھ حکومت نے اعلان کے صرف ایک روز بعد ہی سندھ پنک گیمز ملتوی کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

    سندھ پنک گیمز 8 سے 10 مئی تک بے نظیر آباد میں منعقد ہونا تھے، جن کی افتتاحی تقریب میں خاتونِ اول آصفہ بھٹو زرداری کی شرکت متوقع تھی۔تاہم سیکرٹری اسپورٹس منور مہیسر کے مطابق صوبے میں گرمی کی شدت میں غیر معمولی اضافے کے باعث مختلف کھیلوں کی ایسوسی ایشنز نے ایونٹ کو مؤخر کرنے کی درخواست کی تھی۔حکام کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں اور شرکاء کی صحت و سلامتی کو مدنظر رکھتے ہوئے سندھ پنک گیمز کو فی الحال ملتوی کردیا گیا ہے، جبکہ نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

  • اوکاڑہ میں معرکۂ حق کے شہدا کو شاندار خراجِ عقیدت، جناح پارک میں خصوصی تقریب

    اوکاڑہ میں معرکۂ حق کے شہدا کو شاندار خراجِ عقیدت، جناح پارک میں خصوصی تقریب

    اوکاڑہ (نامہ نگار ملک ظفر) اوکاڑہ میں معرکۂ حق کے شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کیلئے جناح پارک میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں اسسٹنٹ کمشنر مرزا راحیل بیگ اور سی او ایم سی عمر نسیم نے شرکت کی۔تقریب کے دوران شہدائے وطن کی یاد میں شمعیں روشن کی گئیں جبکہ سول سوسائٹی، شہریوں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد جناح پارک پہنچی۔ شرکاء نے شمعیں روشن کر کے شہداء سے اپنی محبت اور عقیدت کا اظہار کیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر مرزا راحیل بیگ نے کہا کہ شہدا کا خون قوم پر ایک عظیم قرض ہے اور ملک کی خاطر جانیں قربان کرنے والے ہمارے حقیقی ہیرو ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہداء کی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی اور پوری قوم ان کی عظیم خدمات کو سلام پیش کرتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ وطن کی آزاد فضائیں غازیوں اور شہدا کی مرہونِ منت ہیں اور قوم ہمیشہ اپنے شہدا کو یاد رکھے گی۔

  • وزیراعظم شہباز شریف گلگت پہنچ گئے

    وزیراعظم شہباز شریف گلگت پہنچ گئے

    وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف ایک روزہ دورہء گلگت بلتستان کیلئے گلگت پہنچ گئے.

    گلگت پہنچنے پر گورنر سید مہدی شاہ اور نگران وزیرِ اعلی جسٹس (ر) یار محمد نے وزیرِ اعظم کا استقبال کیا.وفاقی وزراء احسن اقبال، سردار اویس احمد خان لغاری، عطاء اللہ تارڑ، انجینئیر امیر مقام، عبدالعلیم خان، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، مشیر وزیرِ اعظم رانا ثناء اور معاون خصوصی طلحہ برکی بھی وزیرِ اعظم کے ہمراہ ہیں. وزیرِ اعظم کی گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ اور نگران وزیرِ اعلی گلگت بلتستان جسٹس (ر) یار محمد سے علیحدہ علیحدہ ملاقات ہوئی. ملاقاتوں میں گلگت بلتستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت، صوبائی امن و امان کی صورتحال اور دیگر صوبائی امور پر گفتگو ہوئی.

  • پاکستان آئندہ ہفتے امریکا، ایران مذاکرات کے دوسرے دور کی میزبانی کرے گا

    پاکستان آئندہ ہفتے امریکا، ایران مذاکرات کے دوسرے دور کی میزبانی کرے گا

    پاکستان آئندہ ہفتے امریکا اور ایران کے درمیان تعطل کا شکار امن مذاکرات کے دوسرے دور کی میزبانی کرنے کی تیاری کر رہا ہے، جبکہ ذرائع کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان جاری کشیدگی کم کرنے کے لیے سفارتی رابطے تیز ہو گئے ہیں۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدرڈونلد ٹرمپ کے متوقع دورۂ چین سے قبل امریکا اور ایران کے درمیان ایک ابتدائی معاہدے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں فریقین کے درمیان تنازع سے متعلق تقریباً 85 فیصد معاملات پر پیشرفت ہو چکی ہے، تاہم جوہری پروگرام کا معاملہ اب بھی سب سے بڑی رکاوٹ بنا ہوا ہے۔ترک خبر رساں ادارے کے مطابق جنگ بندی اور کشیدگی کے خاتمے کے لیے مذاکرات کی بحالی متوقع ہے، جبکہ امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ 14 اور 15 مئی کو صدر ٹرمپ کے دورۂ چین سے قبل کسی ابتدائی سمجھوتے تک پہنچا جا سکتا ہے۔

    ذرائع کے مطابق حالیہ سفارتی پیشرفت کے تناظر میں اسلام آباد پر امید ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان مذاکراتی عمل دوبارہ شروع ہوگا اور پاکستان اس سلسلے میں اہم ثالثی کردار ادا کرے گا۔سفارتی حلقوں کا کہنا ہے کہ خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر یہ مذاکرات نہ صرف مشرقِ وسطیٰ بلکہ عالمی امن کے لیے بھی اہم پیشرفت ثابت ہو سکتے ہیں۔

  • سرگودھا،14 سالہ نوجوان کے ساتھ مبینہ بدفعلی کے بعد جان لے لی گئی

    سرگودھا،14 سالہ نوجوان کے ساتھ مبینہ بدفعلی کے بعد جان لے لی گئی

    سرگودھا میں 14 سالہ نوجوان کو مبینہ بدفعلی کے بعد زہریلی شراب پلا کر قتل کیے جانے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔ پولیس نے مقتول کے والد کی مدعیت میں 2 نامزد جبکہ ایک نامعلوم ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

    پولیس حکام کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ نوجوان کو پہلے مبینہ طور پر بدفعلی کا نشانہ بنایا گیا اور بعد ازاں اسے زہریلی شراب پلا کر قتل کیا گیا۔ واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ اہل خانہ غم سے نڈھال ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ حکام کے مطابق بچے کا پوسٹ مارٹم کروایا جائے گا جس کی رپورٹ سامنے آنے کے بعد موت کی اصل وجوہات اور واقعے کی نوعیت کے حوالے سے حتمی طور پر کچھ کہا جا سکے گا۔

  • گھر بیٹھے پاسپورٹ درخواست کی سہولت دینے کا فیصلہ

    گھر بیٹھے پاسپورٹ درخواست کی سہولت دینے کا فیصلہ

    حکومتِ پاکستان نے شہریوں کو گھر بیٹھے پاسپورٹ کے لیے درخواست دینے کی سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، جس کے تحت پاسپورٹ کے نظام کو جدید ڈیجیٹل تقاضوں سے ہم آہنگ بنایا جائے گا۔

    ڈی جی پاسپورٹس محمد علی رندھاوا کی زیرِ صدارت ہونے والے اہم اجلاس میں نادرا کی ٹیکنیکل ٹیم نے شرکت کی، جہاں پاسپورٹ کے موجودہ نظام کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور مختلف اصلاحات کی منظوری دی گئی۔اجلاس کے دوران شہریوں کو آن لائن اور گھر بیٹھے پاسپورٹ اپلائی کرنے کی سہولت دینے کے فیصلے پر اتفاق کیا گیا، جس سے عوام کو دفاتر کے چکر لگانے سے نجات ملنے کی توقع ہے۔حکام کے مطابق وزیرِ داخلہ کے وژن کے تحت پاسپورٹ سسٹم میں نئی ٹیکنالوجی متعارف کروانے اور موجودہ پالیسیوں کو مکمل ڈیجیٹل نظام کے مطابق اپ ڈیٹ کرنے پر بھی بریفنگ دی گئی۔اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ جدید اصلاحات کے ذریعے پاسپورٹ کے اجرا کے عمل کو مزید تیز، شفاف اور آسان بنایا جائے تاکہ شہریوں کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

  • معرکہ حق میں قوم کا اتحاد ہماری سب سے بڑی طاقت ثابت ہوا،اسحاق ڈار

    معرکہ حق میں قوم کا اتحاد ہماری سب سے بڑی طاقت ثابت ہوا،اسحاق ڈار

    نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے جب قوم یکجا ہو جاتی ہے تو دنیا کی کوئی طاقت اس کی بنیادوں کو متزلزل نہیں کرسکتی، معرکہ حق میں قوم کا اتحاد ہماری سب سے بڑی طاقت ثابت ہوا۔

    معرکہ حق کی پہلی سالگرہ کے موقع پر اپنے ویڈیو بیان میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا کہنا تھا آج ہماری قومی تاریخ کا ایک فیصلہ کن باب ہے، یہ محض کیلنڈرکی ایک تاریخ نہیں بلکہ جرات، اتحاد و غیرمتزلزل عزم کی داستان ہے، پاکستانی قوم کو متحد ہونے پر شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتاہوں،اسحاق ڈار کا کہنا تھا عوام، مسلح افواج کے بہادر افسروں اور جوانوں کو سلام پیش کرتا ہوں، جب قوم یکجا ہو جاتی ہے تو دنیا کی کوئی طاقت اس کی بنیادوں کو متزلزل نہیں کرسکتی، معرکہ حق میں قوم کا اتحاد ہماری سب سے بڑی طاقت ثابت ہوا، فیلڈ مارشل کی قیادت میں دشمن کو فیصلہ کن جواب دیا،انہوں نے کہا کہ پاکستان نے اپنا حق دفاع استعمال کرتے ہوئے جارحیت کا متوازن اور فیصلہ کن جواب دیا، بھارتی جنگی طیاروں سمیت مختلف عسکری اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا، پاکستان نے دنیا کو واضح پیغام دیا کہ وہ اپنی خودمختاری پرکبھی سمجھوتا نہیں کرےگا۔

    وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا فعال سفارتکاری کے ذریعے عالمی سطح پر پاکستان کا مؤقف بھر پور انداز میں پیش کیا، گزشتہ سال بھارت نے جارحیت مسلط کی، پاکستان نے ضبط وتحمل کا مظاہرہ کیا، کشمیر سمیت بنیادی تنازعات کے حل کے بغیر جنوبی ایشیا میں پائیدار امن ممکن نہیں، مسئلہ کشمیرکاحل اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق ہونا چاہیے،اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن کے فروغ کے لیے پُرعزم ہے، قومی سلامتی کو لاحق ہرخطرےکا جواب پوری قوت سے دیا جائےگا، پاکستان معیشت، تعلیم سمیت دیگر شعبوں میں بھی مضبوط ہوگا۔

  • 93 اساتذہ کی ترقی ے آرڈرز ،ےتعلیمی حلقوں میں خوی کی لہر

    93 اساتذہ کی ترقی ے آرڈرز ،ےتعلیمی حلقوں میں خوی کی لہر

    قصور
    93 خواتین اساتذہ کی ترقی کے آرڈرز جاری، تعلیمی حلقوں میں خوشی کی لہر

    ضلع قصور میں عرصہ دراز سے زیرِ التوا خواتین اساتذہ کی ترقیوں کا عمل مکمل ہونے پر تعلیمی حلقوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ ایلیمنٹری ونگ کے زیرِ اہتمام منعقدہ ایک پروقار تقریب میں 93 خواتین اساتذہ کو پی ایس ٹی (PST) سے ای ایس ٹی (EST) کے عہدوں پر ترقی کے آرڈرز تقسیم کیے گئے۔

    تقریب میں سی ای او ایجوکیشن قصور شوکت علی خاں اور ڈی ای او ایلیمنٹری محترمہ ناصرہ بشیر نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی، جبکہ ڈپٹی ڈی ای او پتوکی محترمہ صباء خالد اور ڈپٹی ڈی ای او کوٹ رادھا کشن محترمہ طلعت رانا بھی موجود تھیں۔

    اس موقع پر عربی، جنرل اور سائنس میتھ کے بی ایس آنرز حامل وہ اساتذہ جو کئی برسوں سے ترقی کے منتظر تھے، آرڈرز وصول کرتے ہوئے جذباتی دکھائی دیں۔ ترقی پانے والی اساتذہ نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے وزیرِ تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات خان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ان کی ذاتی دلچسپی اور اساتذہ دوست پالیسیوں کے باعث برسوں سے رکا ہوا ترقیوں کا عمل شفاف انداز میں مکمل ہوا۔

    تقریب کے اختتام پر خوشی کے اظہار کے طور پر کیک بھی کاٹا گیا اور اس یادگار موقع کو اساتذہ نے اپنے لیے ایک تاریخی دن قرار دیا

  • معرکہ حق،ہر جارحیت کا جواب پہلے سے زیادہ طاقت اور عزم سے دیا جائے گا،افواج کا عزم

    معرکہ حق،ہر جارحیت کا جواب پہلے سے زیادہ طاقت اور عزم سے دیا جائے گا،افواج کا عزم

    معرکۂ حق کا پہلا سال مکمل ہونے پر پاک افواج کا اہم پیغام سامنے آیا ہے

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق معرکہ حق کی پہلی سالگرہ پر پاک افواج، خصوصاً پاک فضائیہ، قومی دفاع کی ایک فیصلہ کن اور تاریخی کامیابی کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہیں،معرکہ حق نے قومی اعتماد کو نئی جدت دی، ادارہ جاتی عزم کو مزید مستحکم کیا اور پاک فضائیہ کی جدید جنگی تیاریوں کو دنیا پر ثابت کیا،پاک فضائیہ جدید ٹیکنالوجی، اسمارٹ سسٹمز اور niche و disruptive صلاحیتوں کے ذریعے مستقبل کی فضائی قوت کے طور پر ابھر رہی ہے،ملٹی ڈومین آپریشنز میں مہارت نے پاک فضائیہ کو جدید فضائی جنگ کے تقاضوں سے ہم آہنگ ایک موثر اور فیصلہ کن فورس بنا دیا ہے،معرکہ حق کے دوران انجام دیے گئے آپریشنز فضائی جنگ کی تاریخ میں منفرد، غیر معمولی اور اعلیٰ پیشہ ورانہ مہارت کا مظہر تھے،پاک فضائیہ کی کامیابیوں نے پاکستانی قوم کے اعتماد، حوصلے اور جذبۂ حب الوطنی کو مزید مضبوط کیا

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان ایک امن پسند ملک ہے، جبکہ اس کی مسلح افواج ذمہ دارانہ اور پختہ اسٹریٹجک سوچ کی حامل ہیں،پاکستانی مسلح افواج کی ہر تیاری، ہر کوشش اور ہر صلاحیت کا محور خطے میں امن، استحکام اور سلامتی کا فروغ ہے،پاکستان کے لیے امن ہمیشہ عزت، وقار اور خودمختار برابری کے اصولوں سے جڑا رہا ہے،پاک افواج خطے کی بدلتی جیوپولیٹیکل صورتحال اور دشمن کی جارحانہ عسکری تیاریوں سے مکمل طور پر باخبر ہیں،پاکستانی مسلح افواج مستقبل کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے جدید صلاحیتوں، ٹیکنالوجی اور پیشہ ورانہ مہارت میں مسلسل سرمایہ کاری کر رہی ہیں،پاک افواج مستقبل کے جنگی ماحول کے لیے پہلے سے زیادہ تیار، مرکوز اور مکمل طور پر مستعد ہیں،پاکستان کے خلاف کسی بھی جارحیت یا دشمنانہ عزائم کا جواب پہلے سے زیادہ طاقت، درستگی اور عزم کے ساتھ دیا جائے گا،معرکہ حق میں دشمن نے پاکستان کی قوت، تیاری اور فیصلہ کن صلاحیت کا مشاہدہ کیا، آئندہ ہر مہم جوئی کا جواب اس سے بھی زیادہ سخت ہوگا، اِن شاء اللہ،آج رات پوری قوم پاک فضائیہ کے ہر جوان، افسر اور اہلکار کو ان کی پیشہ ورانہ مہارت، قربانی، انتھک محنت اور غیر معمولی آپریشنل توجہ پر خراجِ تحسین پیش کرتی ہے، جنہوں نے پاکستان کی فضائی حدود کے تاریخی دفاع میں کلیدی کردار ادا کیا

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کی فضائی حدود کے دفاع میں پاک فضائیہ کی جرات، تیاری اور بروقت کارروائی قوم کی عسکری تاریخ کا روشن باب بن چکی ہے،پاک فضائیہ نے اپنے عزم، مہارت اور جذبۂ قربانی سے دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا اور قومی سلامتی کو ناقابلِ تسخیر بنایا،پاک فضائیہ اپنی پیشہ ورانہ برتری، جدید جنگی صلاحیت اور غیر متزلزل عزم کے باعث آج بھی دنیا کی بہترین فضائی افواج میں نمایاں مقام رکھتی ہے،پاک فضائیہ اِن شاء اللہ ہمیشہ “Second to None” رہے گی اور اس عظیم قوم کے لیے فخر، طاقت اور اعتماد کی علامت بنی رہے گی،پاکستان ہمیشہ زندہ باد

  • ایران کی کسی بھی قسم کی دھمکیاں اور مداخلت کو قابل قبول نہیں، یو اے ای

    ایران کی کسی بھی قسم کی دھمکیاں اور مداخلت کو قابل قبول نہیں، یو اے ای

    متحدہ عرب امارات نے کہا ہے کہ اس کی خودمختاری اور سلامتی کے خلاف کسی بھی قسم کی دھمکی قابلِ قبول نہیں۔

    متحدہ عرب امارات کی وزارتِ خارجہ نے ایک بیان میں ایران کی وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری بیان کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے مسترد کر دیا ہے اماراتی وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ وہ اپنی خودمختاری، قومی سلامتی اور آزاد فیصلہ سازی کے خلاف کسی بھی الزام یا دھمکی کو قطعی طور پر رد کرتی ہے۔

    بیان میں کہا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے بین الاقوامی تعلقات اور دفاعی شراکت داریاں مکمل طور پر اس کی خودمختار پالیسی کا حصہ ہیں اور کسی بھی فریق کو ان تعلقات کو دھمکی، مداخلت یا اشتعال انگیزی کے لیے استعمال کرنے کا حق حاصل نہیں، ملک کی سلامتی، شہری بنیادی ڈھانچے اور عوام کے تحفظ کو براہِ راست یا بالواسطہ نشانہ بنانے والی کوئی بھی زبان غیر ذمہ دارانہ طرزِ عمل ہے، جو بین الاقوامی قوانین، اچھے ہمسائیگی کے اصولوں اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی کے مترادف ہے متحدہ عرب امارات اپنی خودمختاری اور قومی مفادات کے تحفظ کے لیے ہر قانونی، سفارتی اور ضروری اقدامات کا حق محفوظ رکھتا ہے۔ ساتھ ہی اس بات پر زور دیا گیا کہ دباؤ یا الزامات کی کوئی بھی کوشش امارات کے مؤقف کو تبدیل نہیں کر سکتی۔

    گذشتہ روز ایران کی مسلح افواج نے متحدہ عرب امارات کے خلاف کسی بھی میزائل یا ڈرون حملے کی سختی سے تردید کرتے ہوئے اماراتی وزارتِ دفاع کے دعوؤں کو بے بنیاد قرار دیا تھا ایران کے خاتم الانبیاء مرکزی ہیڈکوارٹر کے ترجمان نے کہا کہ ایرانی افواج نے حالیہ دنوں میں متحدہ عرب امارات پر کوئی حملہ نہیں کیا اور اگر ایسا کوئی اقدام ہوتا تو اس کا باقاعدہ اعلان کیا جاتا، ایران اب تک تحمل کا مظاہرہ کر رہا ہے، تاہم اگر امارات کی سرزمین سے ایران کے خلاف کوئی کارروائی کی گئی تو اس کا سخت اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔ انہوں نے امارات پر الزام عائد کیا کہ اس کی سرزمین خطے میں بیرونی فوجی موجودگی کے لیے استعمال ہو رہی ہے، جو علاقائی امن کے لیے خطرناک ہے۔