Baaghi TV

Blog

  • دبئی، کویت اور دوحہ میں میزائل اور ڈرون حملے

    دبئی، کویت اور دوحہ میں میزائل اور ڈرون حملے

    ایران نے امریکا اور اسرائیل کے ساتھ جاری جنگ کے دوران خلیجی ممالک پر میزائل اور ڈرون حملوں کا سلسلہ تیز کر دیا ہے-

    رپورٹس کے مطابق قطر، متحدہ عرب امارات، کویت، سعودی عرب اور بحرین نے حالیہ گھنٹوں میں متعدد میزائل اور ڈرون حملوں کو ناکام بنانے کا دعویٰ کیا ہے قطر کی وزارت دفاع کے مطابق ایک میزائل کو فضا میں ہی تباہ کر دیا گیا، جبکہ کویت کی نیشنل گارڈ نے ایک ڈرون مار گرانے کی تصدیق کی ہے۔

    متحدہ عرب امارات میں بھی فضائی دفاعی نظام کو متحرک کیا گیا، جہاں دبئی سمیت مختلف علاقوں میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں حکام کے مطابق یہ دھماکے دفاعی کارروائیوں کے نتیجے میں ہوئےسعودی عرب نے بھی مشرقی علاقے میں ایک ڈرون کو تباہ کرنے کا اعلان کیا ہے، جبکہ بحرین نے جنگ کے آغاز سے اب تک سینکڑوں میزائل اور ڈرونز کو ناکام بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔

    ایران کے اسرائیل پر 100 سے زائد اہداف پر حملے، 200 فوجیوں کی ہلاکت کا دعویٰ

    رپورٹس کے مطابق ایران نے 28 فروری سے شروع ہونے والی جنگ کے بعد سے خلیجی ممالک کی جانب سینکڑوں میزائل اور ڈرون داغے ہیں، جن میں بڑی تعداد متحدہ عرب امارات کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی،ان حملوں کے باعث خطے میں جانی نقصان بھی ہوا ہے، جبکہ معیشت پر گہرے اثرات مرتب ہو رہے ہیں توانائی کی پیداوار متاثر ہوئی ہے اور سیاحت و فضائی سفر بھی شدید متاثر ہوئے ہیں۔

    سعودی سپریم کورٹ کی مسلمانوں سے عید کا چاند دیکھنے کی اپیل

  • ایران کے اسرائیل پر 100 سے زائد اہداف پر حملے، 200 فوجیوں کی ہلاکت کا دعویٰ

    ایران کے اسرائیل پر 100 سے زائد اہداف پر حملے، 200 فوجیوں کی ہلاکت کا دعویٰ

    سیکیورٹی چیف علی لاریجانی کی شہادت کے بعد ایران نے اسرائیل پر شدید حملے کیے آپریشن وعدہ صادق چار کے تحت اسرائیل پر حملوں کی اکسٹھویں لہر میں تل ابیب کو متعدد میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا۔

    ایران کے قومی سلامتی کے مشیر علی لاریجانی کی شہادت کے بعد ایرانی پاسداران انقلاب نے اعلان کیا ہے کہ آپریشن وعدہ صادق چار کے تحت اسرائیل کے خلاف حملوں کی 61 ویں لہر کا آغاز کر دیا گیا ہے بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ کارروائی مسلسل جاری عسکری مہم کا حصہ ہے۔

    پاسداران انقلاب کے مطابق اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب پر خرمشہر چار، قدر، عماد اور خیبر شکن میزائل داغے گئے، نئے حملے 100 سے زائد اہداف پر لگے ہیں اور ان حملوں میں 200 اسرائیلی ہلاک اور زخمی ہوئے۔

    سعودی سپریم کورٹ کی مسلمانوں سے عید کا چاند دیکھنے کی اپیل

    ایرانی سرکاری ٹی وی کے مطابق یہ حملے سیکیورٹی چیف علی لاریجانی کی شہادت کے جواب میں کیے گئے، جس میں کلسٹر وار ہیڈز والے میزائل استعمال کیے گئے تاکہ زیادہ سے زیادہ اہداف کو نشانہ بنایا جا سکے۔

    ایرانی صدر نے بیان میں کہا کہ امریکی دھمکیوں سے ڈرنے والے نہیں اور حملوں کے خلاف دفاع ایران کا فطری حق ہے، جس میں وہ ماہر ہیں علی لاریجانی کی شہادت کا انتقام لیں گے ایران نے واضح کیا کہ ایسے حالات میں جنگ ختم کرنے کی بات معنی نہیں رکھتی، ایران کے خلاف امریکی اڈوں کا استعمال بند ہونا چاہیے۔

    عید کے دنوں میں بارشوں کی پیشگوئی

    بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق تل ابیب میں ہونے والے ان حملوں کے نتیجے میں متعدد گاڑیاں تباہ ہو گئیں اور کئی مقامات پر آگ بھڑک اٹھی، جب کہ عمارتوں کو بھی شدید نقصان پہنچا، اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ کلسٹر وار ہیڈز ایسے ہتھیار ہوتے ہیں جو فضا میں پھٹ کر کئی چھو ٹے دھماکوں میں تقسیم ہو جاتے ہیں اور وسیع علاقے کو نشانہ بناتے ہیں، جس کی وجہ سے انہیں روکنا مشکل ہوتا ہے –

  • مبشر لقمان،جرات مندانہ صحافت، مضبوط آواز،تجزیہ:شہزاد قریشی

    مبشر لقمان،جرات مندانہ صحافت، مضبوط آواز،تجزیہ:شہزاد قریشی

    پاکستانی میڈیا کے منظرنامے میں مبشر لقمان ایک ایسا نام ہے جس نے اپنے منفرد انداز، جرات مندانہ مؤقف اور براہِ راست گفتگو کے ذریعے اپنی ایک الگ پہچان قائم کی۔ وہ ان چند اینکرز میں شمار ہوتے ہیں جو محض خبروں کی ترسیل تک محدود نہیں رہے بلکہ قومی اور بین الاقوامی معاملات پر واضح رائے دے کر عوام کو سوچنے پر مجبور کرتے ہیں۔

    مبشر لقمان کا صحافتی سفر کئی نشیب و فراز سے گزرا، مگر انہوں نے ہر دور میں خود کو ایک “آواز” کے طور پر منوایا۔ چاہے وہ ٹی وی اسکرین ہو یا ڈیجیٹل پلیٹ فارم، انہوں نے ہمیشہ بروقت معلومات فراہم کرنے کو اپنا فرض سمجھا۔ بطور سی ای او باغی ٹی وی، انہوں نے جدید میڈیا کے تقاضوں کو سمجھتے ہوئے آن لائن صحافت کو مؤثر انداز میں آگے بڑھایا، جہاں لمحہ بہ لمحہ خبریں اور تجزیے عوام تک پہنچائے جاتے ہیں۔

    حالیہ پاک-بھارت کشیدگی کے دوران، مبشر لقمان نے جس طرح مسلسل اپڈیٹس اور تجزیے فراہم کیے، وہ ان کی پیشہ ورانہ ذمہ داری کا واضح ثبوت ہے۔ اسی طرح مشرق وسطیٰ کی بدلتی ہوئی صورتحال پر بھی ان کی نظر گہری رہی ہے، اور انہوں نے اپنے پلیٹ فارمز کے ذریعے عوام کو باخبر رکھنے میں اہم کردار ادا کیا۔

    صحافت محض خبر دینا نہیں، بلکہ ذمہ داری، دیانت اور الفاظ کے درست استعمال کا نام ہے۔ ایسے میں جب کسی بھی شخصیت کے بارے میں غیر مناسب یا توہین آمیز زبان استعمال کی جائے تو یہ نہ صرف اس فرد بلکہ مجموعی صحافتی اقدار کو بھی نقصان پہنچاتا ہے۔ ناصر ادیب جیسے افراد کو بھی اس حساسیت کو مدنظر رکھنا چاہیے کہ الفاظ کا انتخاب معاشرتی فضا پر گہرا اثر ڈالتا ہے۔

    مبشر لقمان کی شخصیت کا ایک اہم پہلو یہ بھی ہے کہ وہ مشکل حالات میں بھی اپنی رائے کے اظہار سے پیچھے نہیں ہٹتے۔ یہی جرات انہیں عام اینکرز سے ممتاز کرتی ہے۔ ان کے مداح صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ یورپ سمیت دنیا بھر میں موجود ہیں، جو ان کی تجزیاتی صلاحیتوں اور بے باک انداز کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔
    آخر میں یہ کہنا بجا ہوگا کہ اختلافِ رائے ہر معاشرے کا حسن ہے، مگر اس اختلاف کو مہذب دائرے میں رکھنا ہی اصل شعور کی علامت ہے۔ مبشر لقمان جیسے صحافیوں کی خدمات کو سراہتے ہوئے ہمیں بطور معاشرہ برداشت، احترام اور مثبت مکالمے کو فروغ دینا ہوگا،کیونکہ یہی ایک صحت مند میڈیا اور مضبوط قوم کی بنیاد ہے۔

  • سعودی سپریم کورٹ کی مسلمانوں سے عید کا چاند دیکھنے کی اپیل

    سعودی سپریم کورٹ کی مسلمانوں سے عید کا چاند دیکھنے کی اپیل

    سعودی عرب کی سپریم کورٹ نے باضابطہ طور پر مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ 29 رمضان، بروز بدھ شام، یعنی 18 مارچ 2026 کو شوال کا چاند تلاش کریں۔

    سپریم کورٹ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ جو بھی شخص چاند دیکھے، چاہے آنکھ سے ہو یا دوربین کے ذریعے، وہ اپنی مشاہدے کی رپورٹ قریبی عدالت میں جمع کرائے یا مدد کے لیے نزدیکی مرکز سے رابطہ کرے تاکہ عدالت تک پہنچ سکے،چاند دیکھنے والے افراد ان سرکاری کمیٹیوں میں حصہ لیں جو سعودی عر ب بھر میں عدالت کی جانب سے تشکیل دی گئی ہیں، سپریم کورٹ نے زور دیا کہ اس میں حصہ لینے سے نیکی میں تعاون بڑھتا ہے اور تمام مسلمانوں کے لیے فائدہ مند ہے۔

    عید کے دنوں میں بارشوں کی پیشگوئی

    مضان 2026 کے اختتام کے قریب، دنیا بھر کے مسلمان شوال کے چاند کے منتظر ہیں، سعودی عرب میں ایک ہفتے پر محیط عیدالفطر کی تقریبات کا آغاز ہوتا ہے،چاند دیکھنے کی صدیوں پرانی اسلامی روایت ہجری کیلنڈر کے تعین میں نہایت اہم کردار ادا کرتی ہے، جو قمری چکروں کی پیروی کرتا ہے اور اسلامی روایات کے مطابق مذہبی تہواروں کے شیڈول کو درست رکھتی ہے۔

    امریکی صدر کا چین کا دورہ ملتوی،چین کا بیان جاری

  • عید کے دنوں میں بارشوں کی پیشگوئی

    عید کے دنوں میں بارشوں کی پیشگوئی

    محکمہ موسمیات نے عید کے دنوں میں بارشوں کی پیشگوئی کی ہے-

    پنجاب اور خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں بھی وقفے وقفے سے بارش جاری ہے، جبکہ سندھ اور بلوچستان میں مطلع ابر آلود رہنے اور بعض مقامات پر بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے،وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت راولپنڈی اور گردونواح میں سحری کے وقت سے جاری بارش نے موسم کو مزید خوشگوار بنا دیا ہے، جبکہ ٹھنڈی ہواؤں کے باعث سردی کی ہلکی لہر بھی واپس آ گئی ہے، سیاحتی مقامات مری اور گلیات میں بارش اور ٹھنڈی ہواؤں نے موسم کو سرد بنا دیا ہے، جبکہ بالائی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ بھی جاری ہے،استور، ہنزہ، خنجراب پاس اور وادی نیلم میں برفباری نے سردی کی شدت میں اضافہ کر دیا ہے محکمہ موسمیات کے مطابق موجودہ بارشوں کا سلسلہ وقفے وقفے سے عید تک جاری رہ سکتا ہے، جس سے عید کے دنوں میں موسم خوشگوار رہنے کی توقع ہے-

    ٹک ٹاکرز رجب بٹ اور ندیم نانی والا کی عبوری ضمانت میں مزید توسیع

    نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے 25 مارچ تک ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی پیشگوئی کی ہے،این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ 25 مارچ تک اسلام آباد، پنجاب ،خیبر پختونخوا ،گلگت بلتستان اور آزاد کشمیرکے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ہے، بلو چستان میں 23 مارچ تک آندھی، تیز ہوائیں اور بارش متوقع ہیں جبکہ کراچی، حیدرآباد ، سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد اور دادو میں بھی کہیں کہیں بارش کا امکان ہے۔

    مشرقِ وسطیٰ کی بدلتی صورتحال اور علی لاریجانی کا قتل،تحریر:فائز رحمان

    دوسری جانب محکمہ موسمیات نے بتایا کہ مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک میں داخل گیا ہے 18 سے 20 مارچ کے دوران پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش جبکہ چند مقامات پر ثرالہ باری متوقع سکتی ہے۔

  • ٹک ٹاکرز رجب بٹ اور ندیم نانی والا کی عبوری ضمانت میں مزید توسیع

    ٹک ٹاکرز رجب بٹ اور ندیم نانی والا کی عبوری ضمانت میں مزید توسیع

    سیشن کورٹ نے آن لائن جوئے کی ایپس کی تشہیر کے مقدمے میں نامزد ٹک ٹاکرز رجب بٹ اور ندیم مبارک عرف نانی والا کی عبوری ضمانت میں 26 مارچ تک توسیع کر دی۔

    ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج منصور احمد قریشی نے درخواستوں پر سماعت کی، دونوں ملزمان ضمانت کی معیاد ختم ہونے پر عدالت میں پیش ہوئےعدالت نے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کو آئندہ سماعت پر مقدمے کا مکمل تفتیشی ریکارڈ پیش کرنے کا حکم بھی دیا۔

    واضح رہے کہ این سی سی آئی اے نے ستمبر 2025 میں مذکورہ ٹک ٹاکرز کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا جس میں ان پر آن لائن جوئے کی ایپس کی تشہیر کے الزامات پر مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

    امریکی صدر کا چین کا دورہ ملتوی،چین کا بیان جاری

    علی لاریجانی کی شہادت کے بعد ایران کی اسرائیل پر میزائلوں کی بارش

    علی لاریجانی کی قربانی انقلابِ اسلامی کو مزید طاقتور بنائے گی،جعفریہ الائنس

  • امریکی صدر  کا  چین کا دورہ ملتوی،چین کا بیان جاری

    امریکی صدر کا چین کا دورہ ملتوی،چین کا بیان جاری

    چین نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مجوزہ دورۂ چین میں ممکنہ تاخیر پر امریکی وضاحت کو نوٹ کرلیا ہے-

    ٹرمپ نے کہا کہ مشرقِ وسطیٰ میں جاری جنگ کی وجہ سے انہوں نے چینی صدر کے ساتھ ملاقات کو قریباً ایک ماہ کے لیے مؤخر کرنے کی درخواست کی ہے،چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے واضح کیا کہ اس دورے کا آبنائے ہرمز کے معاملے سے کوئی تعلق نہیں، جبکہ دونوں ممالک کے درمیان رابطے جاری ہیں۔

    دوسری جانب امریکا اور چین کے درمیان پیرس میں ہونے والے حالیہ تجارتی مذاکرات کو مثبت قرار دیا گیا ہے، جو دونوں بڑی معیشتوں کے تعلقات میں بہتری کی امید پیدا کرتے ہیں۔

    مشرقِ وسطیٰ کی بدلتی صورتحال اور علی لاریجانی کا قتل،تحریر:فائز رحمان

    علی لاریجانی کی قربانی انقلابِ اسلامی کو مزید طاقتور بنائے گی،جعفریہ الائنس

    دشمن کے 5 طیارے تباہ کرنیوالے پائلٹ ایم ایم عالم کی آج 13 ویں برسی

  • مشرقِ وسطیٰ کی بدلتی صورتحال اور علی لاریجانی کا قتل،تحریر:فیض رحمان

    مشرقِ وسطیٰ کی بدلتی صورتحال اور علی لاریجانی کا قتل،تحریر:فیض رحمان

    حالیہ دنوں میں ایران کے سینئر اور نسبتاً اعتدال پسند رہنما علی لاریجانی کا قتل مشرقِ وسطیٰ کی سیاست میں ایک انتہائی اہم اور تشویشناک موڑ ہے۔ علی لاریجانی کا شمار ان عالمی اور علاقائی رہنماؤں میں ہوتا تھا جو تنازعات کو سفارتکاری اور پرامن بات چیت کے ذریعے حل کرنے کے حق میں تھے۔ ان کی شہادت نہ صرف ایرانی قوم بلکہ عالمی امن کے لیے ایک بڑا دھچکا ہے۔ اس واقعے نے خطے میں جنگ کے بادلوں کو مزید گہرا کر دیا ہے اور کئی اہم سوالات کو جنم دیا ہے۔

    اسرائیلی انٹیلی جنس کی رسائی اور عزائم
    اس واقعے کا سب سے تشویشناک پہلو اسرائیل کی ایرانی سیکیورٹی نظام میں گہری رسائی ہے۔ یہ سوال انتہائی اہمیت کا حامل ہے کہ اسرائیل کو ایرانی قیادت تک اتنی درست اور بروقت رسائی کیسے حاصل ہے؟ یہ دراصل اسرائیل کی جدید ‘ٹیکنالوجیکل انٹیلی جنس’ اور زمینی سطح پر موجود ‘ہیومن انٹیلی جنس’ (جاسوسی نیٹ ورک) کی کامیابی کا ثبوت ہے۔ اس دراندازی نے ایرانی سیکیورٹی کی خامیوں کو بے نقاب کرتے ہوئے اس کی اعلیٰ قیادت کو شدید خطرات سے دوچار کر دیا ہے۔

    دوسری جانب، اس حملے سے اسرائیل کے جنگی عزائم بھی کھل کر سامنے آ گئے ہیں۔ یہ کارروائی واضح کرتی ہے کہ اسرائیل خطے میں کشیدگی کو کم کرنے کے بجائے اسے مزید بھڑکانے اور ایک وسیع تر جنگ کی طرف دھکیلنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ تاہم، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ بیانات سے یہ اشارہ ملتا ہے کہ عالمی طاقتیں اس تنازعے کو طویل کرنے کے حق میں نہیں ہیں اور اسے جلد از جلد سمیٹنے کی خواہش مند ہیں۔

    ایران کا غیر مرکزی (Decentralized) دفاعی نظام
    ان تمام تر نقصانات اور ہائی پروفائل ٹارگٹ کلنگز کے باوجود، یہ سمجھنا غلط ہوگا کہ ایران کی جنگی صلاحیت مفلوج ہو چکی ہے۔ ایران کے پاس متبادل قیادت کا ایک انتہائی مؤثر اور خودکار نظام موجود ہے۔ ان کے سیکیورٹی اور عسکری ڈھانچے میں قیادت کی کئی تہیں (Layers) بنائی گئی ہیں، جو کسی بھی اہم رہنما کی شہادت کی صورت میں فوری طور پر ان کی ذمہ داریاں سنبھال لیتی ہیں۔

    مزید برآں، ایرانی جنگی مشینری کسی ایک مرکز کی محتاج نہیں ہے۔
    ملک بھر میں تقریباً 33 آزاد یونٹس (Independent Units) موجود ہیں جو ایک طے شدہ حکمت عملی (Playbook) کے تحت ‘آٹو پائلٹ’ موڈ پر کام کر رہے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ قیادت کے خلا کے باوجود ان کی جوابی کارروائی کی صلاحیت برقرار ہے۔ یہ جنگ روایتی طرز کی نہیں بلکہ ایک ‘غیر متناسب جنگ’ (Asymmetric Warfare) کی شکل اختیار کر چکی ہے، جہاں ایک علاقائی طاقت بڑی عالمی طاقتوں کے لیے دردِ سر بنی ہوئی ہے۔ اس کا واضح ثبوت یہ ہے کہ آبنائے ہرمز کے خطرات کے پیشِ نظر امریکی صدر کو نیٹو، یورپ اور حتیٰ کہ چین سے بھی مدد کی اپیل کرنی پڑ رہی ہے۔
    اندرونی محاذ: ایران کا اتحاد بمقابلہ امریکی تقسیم

    جنگ کے اندرونی اثرات کا جائزہ لیا جائے تو ایک حیران کن صورتحال سامنے آتی ہے۔ جنگ شروع ہونے سے قبل، ایران میں مذہبی حکومت کے خلاف شدید عوامی مظاہرے جاری تھے۔ تاہم، اس بیرونی حملے نے پوری ایرانی قوم کو بیرونی خطرے کے پیشِ نظر متحد کر دیا ہے۔ اندرونِ ملک اب حکومت کی مخالفت نہ ہونے کے برابر ہے، اور محض بیرونِ ملک مقیم تارکینِ وطن (Diaspora) کی جانب سے ہی تنقید کی آوازیں سنائی دے رہی ہیں۔

    اس کے بالکل برعکس، اس جنگ کے سب سے بڑے حامی، یعنی امریکہ میں شدید اندرونی تقسیم پائی جاتی ہے۔ امریکی عوام کی ایک بڑی اکثریت اس جنگ کے خلاف ہے، اور یہ تقسیم اب وائٹ ہاؤس کے اعلیٰ ترین ایوانوں تک پہنچ چکی ہے۔ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس (JD Vance) بھی اس جنگ پر اپنے تحفظات کا اظہار کر چکے ہیں۔ اس سے بھی بڑھ کر، وائٹ ہاؤس کے کاؤنٹر ٹیررزم انٹیلی جنس یونٹ کے ڈائریکٹر کا احتجاجاً استعفیٰ اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ امریکی اسٹیبلشمنٹ کے اندر ایک بااثر طبقہ اس جنگ کو "امریکہ کی جنگ نہیں، بلکہ اسرائیل کی جنگ” سمجھتا ہے۔

    مختصراً یہ کہ علی لاریجانی جیسے اہم رہنماؤں کے نقصان کے باوجود، ایران کا بنیادی دفاعی اور عسکری ڈھانچہ بظاہر تباہ نہیں ہوا۔ بیرونی خطرے نے ایران کو اندرونی طور پر مستحکم کر دیا ہے، جبکہ دوسری جانب امریکہ اور اسرائیل کو شدید اندرونی اختلافات اور بڑھتے ہوئے عالمی دباؤ کا سامنا ہے۔

  • علی لاریجانی کی شہادت کے بعد ایران کی اسرائیل پر میزائلوں کی بارش

    علی لاریجانی کی شہادت کے بعد ایران کی اسرائیل پر میزائلوں کی بارش

    ایران نے آپریشن وعدہ صادق4 کے تحت اسرائیل پر حملوں کی 61ویں لہر شروع کر دی حملوں میں جانی و مالی نقصان ہوا جبکہ کئی مقامات پر آگ بھڑک اٹھی۔

    ایران کے قومی سلامتی کے مشیر علی لاریجانی کی شہادت کے بعد ایرانی پاسداران انقلاب نے اعلان کیا ہے کہ آپریشن وعدہ صادق 4 کے تحت اسرائیل کے خلاف حملوں کی 61 ویں لہر کا آغاز کر دیا گیا ہے، یہ کارروائی مسلسل جاری عسکری مہم کا حصہ ہے اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب پر خرمشہر چار، قدر، عماد اور خیبر شکن سمیت سو سے زائد میزائل داغے گئے، جن کے ذریعے دو سو سے زائد فوجی اور سیکیورٹی اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔

    ایرانی سرکاری ٹی وی کے مطابق یہ حملے سیکیورٹی چیف علی لاریجانی کی شہادت کے جواب میں کیے گئے، جس میں کلسٹر وار ہیڈز والے میزائل استعمال کیے گئے تاکہ زیادہ سے زیادہ اہداف کو نشانہ بنایا جا سکے۔

    علی لاریجانی کی قربانی انقلابِ اسلامی کو مزید طاقتور بنائے گی،جعفریہ الائنس

    ایرانی صدر نے بیان میں کہا کہ امریکی دھمکیوں سے ڈرنے والے نہیں اور حملوں کے خلاف دفاع ایران کا فطری حق ہے، جس میں وہ ماہر ہیں علی لاریجانی کی شہادت کا انتقام لیں گے، ایران نے واضح کیا کہ ایسے حالات میں جنگ ختم کرنے کی بات معنی نہیں رکھتی، ایران کے خلاف امریکی اڈوں کا استعمال بند ہونا چاہیے۔

    بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق تل ابیب میں ہونے والے ان حملوں کے نتیجے میں متعدد گاڑیاں تباہ ہو گئیں اور کئی مقامات پر آگ بھڑک اٹھی، جب کہ عمارتوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ایران نے رات گئے مزید میزائل داغے جس کے بعد تل ابیب میں خطرے کے سائرن بج اٹھے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں آگ لگنے کے واقعات رپورٹ ہوئے۔

    دشمن کے 5 طیارے تباہ کرنیوالے پائلٹ ایم ایم عالم کی آج 13 ویں برسی

    اسرائیلی میڈیا کے مطابق تازہ حملوں میں دو اسرائیلی ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے، جب کہ کئی گاڑیوں کو نقصان پہنچا حملوں کے بعد تل ابیب کے ایک ٹرین اسٹیشن میں بھی آگ لگنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ کلسٹر وار ہیڈز ایسے ہتھیار ہوتے ہیں جو فضا میں پھٹ کر کئی چھو ٹے دھماکوں میں تقسیم ہو جاتے ہیں اور وسیع علاقے کو نشانہ بناتے ہیں، جس کی وجہ سے انہیں روکنا مشکل ہوتا ہے تل ابیب پر ہونے والے حملے کے بعد مجموعی ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر چودہ ہو گئی ہے۔

  • علی لاریجانی کی قربانی انقلابِ اسلامی کو مزید طاقتور بنائے گی،جعفریہ الائنس

    علی لاریجانی کی قربانی انقلابِ اسلامی کو مزید طاقتور بنائے گی،جعفریہ الائنس

    جعفریہ الائنس کے ترجمان نے ایران کی اہم سیاسی و سکیورٹی شخصیت علی لاریجانی کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے امت مسلمہ سے تعزیت کی ہے۔

    ترجمان جعفریہ الائنس کے مطابق علی لاریجانی صہیونی طاقتوں کے خلاف ڈٹ کر لڑتے ہوئے شہادت کے عظیم رتبے پر فائز ہوئے، علی لاریجانی کی شہادت نہ صرف ایران بلکہ پوری امتِ مسلمہ کے لیے ایک بڑا نقصان ہے تاہم یہ قربانی انقلابِ اسلامی کو مزید طاقتور بنائے گی اور مزاحمت کے جذبے کو نئی قوت دے گی۔

    انہوں نے مزید کہا کہ علی لاریجانی نے اپنی زندگی کے آخری لمحات میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (ٹوئٹر) پر امام حسین کے شہادت سے متعلق قول کو دہرایا جو ان کے عزم اور نظریاتی وابستگی کا واضح ثبوت ہے۔

    دشمن کے 5 طیارے تباہ کرنیوالے پائلٹ ایم ایم عالم کی آج 13 ویں برسی

    جعفریہ الائنس کے سیکریٹری اطلاعات احسن مہدی کے مطابق، علی لاریجانی کی شہادت ایک عظیم مثال ہے جو آنے والی نسلوں کو ظلم کے خلاف کھڑ ے ہونے کا حوصلہ دے گی، ایسی قربانیاں تاریخ میں ہمیشہ زندہ رہتی ہیں اور حق و باطل کی جنگ میں سچائی کی فتح کا پیش خیمہ بنتی ہیں۔

    دشمن کے 5 طیارے تباہ کرنیوالے پائلٹ ایم ایم عالم کی آج 13 ویں برسی

    واضح رہے کہ ایران کی طاقتور سیاسی و سکیورٹی شخصیت علی لاریجانی اسرائیل کے ہونے والے فضائی حملے میں شہید ہو گئے ہیں۔ جبکہ ملک کی اندرونی سیکیورٹی کے اہم کمانڈر اور بسیج فورس کے سربراہ غلام رضا سلیمانی بھی اسرائیل کے حملے میں شہید ہو گئے ہیں۔

    ایرانی میڈیا نے بھی ان کی شہادت کی تصدیق کر دی ہے جبکہ ایرانی قومی سلامتی کونسل کے سیکرٹری علی ریجانی کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے بھی ایک پوسٹ کی گئی ہے جس میں ان کی شہادت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ، خدا کا بندہ خدا سے جا ملا۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق تہران میں ایک خفیہ ٹھکانے پر اسرائیلی فضائیہ کے جنگی طیاروں نے علی لاریجانی کو نشانہ بنایا،علی لاریجانی تہران کے مشرقی علاقے میں اپنی بیٹی سے ملنے گئے تھے جہاں ان پر حملہ ہوا، حملے میں ان کا بیٹا مرتضٰی بھی شہید ہو گیا۔

    ایرانی صدر مسعو دپزشکیان نے شہید علی لاریجانی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا وہ ایک نمایاں اور قیمتی شخصیت تھے، انہوں نے مختلف عہدوں پر خدمات انجام دیں انہیں وسیع تجربہ تھا،شہید علی لاریجانی نے خطے میں امن اور سلامتی کو فروغ دینے کی کوششیں کیں۔