Baaghi TV

Category: باغی ٹی وی الیکشن سیل

باغی ٹی وی کی طرف سے عام انتخابات 2024 کے لیے خصوصی کوریج

  • لوئر دیر : دوبارہ گنتی جماعت اسلامی  کو شکست

    لوئر دیر : دوبارہ گنتی جماعت اسلامی کو شکست

    لوئر دیر کی کے 17 پر آزاد امیدوار عبیداللہ کی جانب سے دوبارہ گنتی کی درخواست دی گئی تھی. تاہم پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ عبید الرحمن 23 ہزار 229 ووٹ لیکر کامیاب جبکہ جماعت اسلامی کے امیدوار 19 ہزار 990 ووٹ حاصل کرسکے۔اس سے قبل اسی حلقے پر عبید الرحمن نے 22 ہزار 981 اور اعزازالملک نے 25 ہزار 124 ووٹ لئے تھے، جسکے خلاف عبیداللہ نے دوبارہ گنتی کا مطالبہ کیا تھا، واضح رہے کہ خیبر پختونخواہ صوبائی اسمبلی میں پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدواران کو واضح برتری حاصل ہے .

  • الیکشن کمیشن نے سب کے لئے لیول پلینگ فیلڈ مہیا نہیں کی،سراج الحق

    الیکشن کمیشن نے سب کے لئے لیول پلینگ فیلڈ مہیا نہیں کی،سراج الحق

    الیکشن کمیشن نے ن لیگ، پی پی اور ایم کیو ایم کو سپورٹ کیا، سب کے لیے لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں تھی، یہ ووٹرز کے ساتھ زیادتی تھی جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے منصورہ میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہااُنہوں نے کہا کہ جعلی الیکشن کے نتیجےمیں جو حکومت بنے گی وہ بھی جعلی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن شفاف انتخابات کروانےکی آئینی ذمہ داری پوری کرنےمیں ناکام ہوا، الیکشن نتائج جعلی اور دھاندلی زدہ ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ تحقیقات کے لیے آزاد اور غیر جانبدار کمیشن قائم کیا جائے، کراچی میں جماعت اسلامی کا مینڈیٹ چرایا گیا، تمام آزاد سرویز کے مطابق کراچی میں جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدواروں کے درمیان مقابلہ تھا، ایم کیو ایم کہیں موجود نہیں تھی۔


    سراج الحق نے کہا کہ عالمی اداروں اور میڈیا نے بھی الیکشن پر سوالات اٹھا دیے، پولرائزیشن بڑھا دی گئی، انتخابات سے مزید عدم استحکام ہوگا۔اُنہوں نے کہا کہ عوام کے حق پر ڈاکہ ڈالتے ہوئے ایم کیو ایم کو جتوایا گیا، کراچی کے عوام اس جعل سازی کو قبول نہیں کریں گے، جماعت اسلامی اس کے خلاف بھرپور احتجاج کر رہی ہے، الیکشن کمیشن نے نتائج کو درست نہ کیا تو احتجاج اس کے ہیڈ آفس اسلام آباد تک بڑھا سکتے ہیں۔امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ آزاد امیدوار بھی ہمارے ساتھ مظاہرے میں شریک ہونا چاہیں تو خوش آمدید کہیں گے۔

  • پنجاب میں دھاندلی کا تماشہ سلمان اکرم راجہ نے شروع کیا ،عظمیٰ بخاری

    پنجاب میں دھاندلی کا تماشہ سلمان اکرم راجہ نے شروع کیا ،عظمیٰ بخاری

    پنجاب کے تما م 100 فیصد رزلٹ دیکھ کر پی ٹی آئی نے شور مچا نا شروع کیا اور دھا ندلی کے تماشے کی ابتدا سلمان اکرم راجہ نے کی، عظمیٰ بخاری نے کہا کہ الیکشن ٹربیونلز کے اندر ہر امیدوار کو ثبوت دینے ہوتے ہیں، جسے اعتراض ہے الیکشن ٹربیونل جا کر بات کرسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن ذمےدار پارٹی ہے، ہم جھوٹ اور فساد پر یقین نہیں رکھتے، پنجاب میں مسلم لیگ ن واحد اکثریتی پارٹی ہے، مسلم لیگ ن بغیر سپورٹ تنہا حکومت بنانے کی پوزیشن میں ہے۔ن لیگی رہنما نے کہا کہ ایک شخص اور ایک فتنے کے لیے پاکستان کا امن تباہ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، قانون ہاتھ میں لینا اور دوبارہ سے فتنہ فساد کی کوشش قبول نہیں کی جائے گی۔عظمیٰ بخاری نے کہا کہ قومی اسمبلی میں بھی مسلم لیگ ن اکثریتی پارٹی ہے، نواز شریف نے شہباز شریف کے ذمے لگایا ہے وہ پارٹیز سے بات کر رہے ہیں۔عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پاکستان کو مستحکم کرنے اور آگے بڑھانے کی ضرورت ہے، تمام سیاسی جماعتوں کو اپنا اپنا کردار ادا کرنا پڑے گا، شہباز شریف کی سربراہی میں ن لیگ کی کمیٹی کام کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتیں اس وقت بیٹھی ہیں اور بات کر رہی ہیں۔مسلم لیگ ن کی رہنما عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ آزاد امیدواروں کو پارٹی نہیں کہا جاسکتا۔

  • الیکشن کمیشن نے تمام  صوبائی اسمبلیوں کے  نشستوں کے نتائج جاری کر دئے

    الیکشن کمیشن نے تمام صوبائی اسمبلیوں کے نشستوں کے نتائج جاری کر دئے

    غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق بلوچستان اسمبلی میں پیپلز پارٹی اور جمیعت علمائے اسلام پاکستان 11، 11 اور پاکستان مسلم لیگ ن 10 نشستوں پر کامیاب ہوئی ہے۔بلوچستان اسمبلی میں آزاد امیدوار 6، بلوچستان عوامی پارٹی 4، نیشنل پارٹی 3 اور عوامی نیشنل پارٹی 2 نشستوں پر کامیاب ہوئی۔ بلوچستان نیشنل پارٹی، جماعت اسلامی، بی این پی عوامی اور حق دو تحریک نے 1، 1 نشست حاصل کی۔بلوچستان اسمبلی کی 51 تمام نشستوں کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج سامنے آ گئے۔ اسی طرح الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی کی تمام 296 نشستوں کے نتائج کا اعلان کردیا۔8 فروری کو ہونے والے انتخابات میں پنجاب اسمبلی کی 138 نشستوں پر آزاد امیدوار کامیاب ہوئے ہیں جبکہ مسلم لیگ ن 137 نشستوں پر کامیاب ہوئی ہے۔پیپلز پارٹی 10 اور پاکستان مسلم لیگ پنجاب اسمبلی کی 8 نشستوں پر کامیاب ہوئی ہے۔استحکام پاکستان پارٹی، مسلم لیگ ضیاء اور تحریک لبیک پنجاب اسمبلی کی ایک ایک نشست پر کامیاب ہوئی ہیں۔ اسی طرح الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا اسمبلی کی 115 میں سے 112 نشستوں کے غیرحتمی نتائج جاری کردیے ہیں، پی ایس 22 اور پی ایس 91 پر انتخابات ملتوی کردیے گئے ہیں جبکہ پی ایس 90 کے نتائج کو روکا گیا ہے۔غیر حتمی نتائج کے مطابق خیبرپختونخوا میں آزاد امیدواروں نے 90 نشستیں جیت لی ہیں، جمعیت علمائے اسلام (پاکستان) کے امیدوار 7 نشستوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔ مسلم لیگ (ن) 5 نشستوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے، پیپلزپارٹی 4 نشستوں پر کامیاب ہوئی،جماعت اسلامی 3، تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز 2 اور عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) ایک نشست پر کامیابی حاصل کرسکی۔سندھ اسمبلی کی 130 نشستوں میں سے 129 نشستوں کے غیرحتمی نتائج جاری کردیے ہیں جبکہ حلقہ پی ایس 18 گھوٹکی کا نتیجہ روک لیا گیا ہے جس پر 15 فروری کو دوبارہ انتخابات ہوں گے۔غیر حتمی نتائج کے مطابق سندھ اسمبلی میں پیپلزپارٹی (پی پی پی) 84 نشستوں کے ساتھ صوبے کی سب سے بڑی جماعت بن کر سامنے آئی ہے۔ایم کیو ایم پاکستان 28 نشستوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے، آزاد امیدواروں نے 13 نشستیں حاصل کیں، گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) اور جماعت اسلامی 2، 2 نشستوں پر کامیاب قرار پائیں۔

  • قومی اسمبلی کے تمام حلقوں کے نتائج موصول

    قومی اسمبلی کے تمام حلقوں کے نتائج موصول

    الیکشن کمیشن کو قومی اسمبلی کے تمام 266 حلقوں کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج موصول ہوگئے ۔ آزار امید وار 101 نشستوں کے ساتھ سر فہرست ہیں جبکہ مسلم لیگ ن 75دوسرے اور پیپلز پارٹی 54 نشستوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے جبکہ ایم کیو ایم 17 ,جے یو آئی 4,پاکستان مسلم لیگ ق 3 نشستوں پر کامیاب ہوئے ہیں۔ استحکامِ پاکستان اور بلوچستان نیشنل پارٹی 2 دو نشستوں پر کامیاب ہوئی جبکہ نیشنل پارٹی، بلوچستان عوامی پارٹی، پختونخوا ملی عوامی پارٹی، پختونخوا نیشنل عوامی پارٹی،مسلم لیگ ضیا، ایم ڈبلیو ایم ایک ایک نشست جیت سکے۔ این اے 88 خوشاب کا نتیجہ روک دیا گیا، این اے باجوڑ کی8 پولنگ ملتوی کی گئی۔
    https://www.elections.gov.pk/national-assembly

  • پی ٹی آئی رہنما بابر اعوان نے 9 فروری  کے انتخابی نتائج ماننے سے انکار کر دیا

    پی ٹی آئی رہنما بابر اعوان نے 9 فروری کے انتخابی نتائج ماننے سے انکار کر دیا

    پاکستان کی تاریخ کے سب سے متنازع الیکشن ہوئے، الیکشن کمیشن کے باہر بابر اعوان کی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دو سال تک پری پول دھاندلی ہوتی رہی پھر یحیی خان ماڈل آیا، انہوں نے کہا کہ میں سرگودھا اور فیصل آباد سے امیدواروں کے نتائج چیلنج کرتا ہوں، ہمارے امیدوار ان تمام حلقوں میں جیتے ہیں، بابر اعوان
    نے مزید کہا کہ نواز شریف نو فروری سے اب تک بلٹ کے زور پر جیتنے کی کوشش کر رہے ہیں، جبکہ بانی پی ٹی آئی الیکشن میں بھاری اکثریت سے جیتے ہیں، بابر اعوان
    نے کہا کہ الیکشن میں ہم 179 نشستوں پر اکثریت پر ہیں، بابر اعوان ہم 9 فروری کے فیصلے کو نہیں مانتے، بابر اعوان نے کہا کہ آسٹریلیا ، امریکہ اور برطانیہ نے 9 فروری کو مسترد کیا ہے، انہوں نے کہا کہ بینگن جیت گیا لندن سے آیا شیر ہار گیا،

  • پی ایم ایل این اور ایم کیوایم کی ملاقات میں کیا طے پایا؟

    پی ایم ایل این اور ایم کیوایم کی ملاقات میں کیا طے پایا؟

    سیاسی بیٹھک میں نئی حکومت سازی ، آئندہ سیاسی حکمت عملی سمیت دیگر اہم امور پر مشاورت ہوئی۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) اور ایم کیوایم قائدین میں سیاسی تعاون پر اتفاق کیا گیا .ترجمان مسلم لیگ ن کے ترجمان مریم اورنگزیب کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نوازشریف اور ایم کیوایم قیادت کے درمیان مل کر چلنے پر اصولی اتفاق ہوگیا ،اور ملک اور قوم کے مفاد کے لئے مل کر چلا جائے گا، مسلم لیگ (ن) اور ایم کیوایم میں بنیادی نکات طے پاگئے ،مریم اورعنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی طرف سے محمد نوازشریف اور ایم کیوایم کی طرف سے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے وفد کی قیادت کی مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف، مریم نواز ، اسحاق ڈار ، احسن اقبال، رانا ثناءاللہ، ایاز صادق ، خواجہ سعد رفیق، مریم اورنگزیب، رانا مشہود بھی ملاقات میں شریک تھے ایم کیوایم وفد میں گورنر سندھ کامران ٹسوری، ڈاکٹر فاروق ستار، مصطفی کمال شامل تھے دونوں جماعتوں کے قائدین میں مشاورت کا سلسلہ تقریبا ایک گھنٹہ تک جاری رہا ملاقات میں صورتحال پر تفصیلی مشاورت ہوئی اور تجاویز کا تبادلہ ہوا اور راہنماﺅں نے مجموعی سیاسی صورتحال اور اب تک ہونے والے رابطوں کے حوالے سے بھی ایک دوسرے کو اعتماد میں لیا .قبل ازیں رائیونڈ آمد پر مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف، صدر شہباز شریف نے پارٹی رہنماوں کے ہمراہ ایم کیو ایم قائدین کا استقبال کیا ،

  • اس وقت ملک کو مضبوط حکومت کی ضرورت ہے،حسن روؤف

    اس وقت ملک کو مضبوط حکومت کی ضرورت ہے،حسن روؤف

    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حسن روؤف نے کہا ہے کہ اس وقت ملک کو مضبوط حکومت کی ضرورت ہے اور مضبوط حکومت ہی ملک میں استحکام لا سکتی ہے-

    باغی ٹی وی: نجی خبررساں ادارے کے ساتھ گفتگو کے دوران روؤف حسن نے کہا کہ 40کے قریب نشستیں ایسی ہیں جہاں جیت کو ہار میں تبدیل کیا گیا ہے ، جہاں ، جہاں پر ہمیں تحفظات ہیں ، ہم اعلیٰ عدالتوں تک جائیں گے،100میں 93آزادامیدوار ہماری سپورٹ سے منتخب ہوئے ہیں جبکہ 7سے 8آزاد امیدواروں سے متعلق ہمارا خیال ہے کہ وہ ہمارے ساتھ بھی مل سکتے ہیں اور یہ آپشن بھی ہے کہ کسی پارٹی میں شامل ہو کر ریزرو سیٹیں حاصل کریں۔

    روؤف حسن نے کہا کہ جماعت اسلامی یا کوئی اور پارٹی ہو اس کیلئے جلد فیصلہ کریں گے، الیکشن کمیشن سے ہمیں بھلے کی کوئی توقع نہیں تھی اور نہ ہے ، ہم کس پارٹی کے ساتھ جائیں گے اس کے بارے میں فی الحال ابھی نہیں بتا سکتےایم ڈبلیو ایم کے ساتھ ہمارا پورا اتحاد رہا ہے ، ایسی جماعت کے ساتھ جائیں گے جو ریزرو سیٹیوں کا کوٹا کلیم کر سکے۔

    مجلس وحدت المسلمین کی عمران خان کی غیر مشروط حمایت کا اعلان

    انہوں نے کہا کہ ہماری پالیسی ہے کہ کسی ریاستی ادارے سے ٹکراو نہیں کریں گے ، ہماری ریاست پر بہت زخم ہیں اس پر مرہم رکھنے کی ضرورت ہے ، اس وقت ملک کو مضبوط حکومت کی ضرورت ہے اور مضبوط حکومت ہی ملک میں استحکام لا سکتی ہےہم سے نیشنل اسمبلی کی 40کے قریب سیٹیں چھینی گئی ہیں ، جس کیلئے پرامید ہیں وہ واپس ملیں گی، ہمارا بیانیہ ہے کہ چوروں اور ڈاکوں کی حکومت نہ بنے،ہم ریاست کے ہر ادارے کےساتھ کھلے دماغ سے بات کرنے کو تیار ہیں ، ہم چاہتے ہیں کہ ایک مضبوط اور مینڈیٹ والی حکومت بنے جو ملک کو آگے لے کر جائے-

    این اے 48 سے جیتنے کے بعد راجہ خرم شہزادنواز ن لیگ میں …

  • حکومت کا ہدف عوام کو مہنگائی اور مسائل سے نجات دلانا ہوگا،شہباز شریف

    حکومت کا ہدف عوام کو مہنگائی اور مسائل سے نجات دلانا ہوگا،شہباز شریف

    لاہور: پاکستان مسلم لیگ ( ن ) کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ تمام سیاسی قوتوں کو پاکستان کے لیے ایک ہونا ہوگا۔

    باغی ٹی وی :میاں محمد شہباز شریف نے حکومت سازی کے حوالے سے بلائے گئے اہم پارٹی اجلاس میں قائد محمد نواز شریف کی ہدایت پر مختلف جماعتوں سے ہونے والے رابطوں کے بارے میں اجلاس کو آگاہ کیا، اجلاس میں حکومت سازی کے لیے مختلف آپشنز پر مشاورت کی گئی۔

    دوران اجلاس پارٹی رہنماؤں نے 8 فروری کے انتخابات میں کامیابی پر پارٹی صدر کو مبارک باد دی شہباز شریف نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے کرم اور عوام کی حمایت سے مسلم لیگ (ن) عام انتخابات میں سب سے بڑی جماعت بن کر ابھری ہے، عوام کی توقعات پر پورا اتریں گے حکومت کا ہدف عوام کو مہنگائی اور مسائل سے نجات دلانا ہوگا، لیگی رہنما نے مزید کہا کہ تمام سیاسی قوتوں کو پاکستان کے لیے ایک ہونا ہوگا۔

    مجلس وحدت المسلمین کی عمران خان کی غیر مشروط حمایت کا اعلان

    اجلاس میں اسحاق ڈار، خواجہ سعد رفیق، سردار ایاز صادق، مریم اورنگزیب، ملک محمد احمد خان، سینیٹر اعظم نذیر تارڑ، عطاء اللہ تارڑ اور خواجہ عمران نزیر شریک تھے۔

    این اے 48 سے جیتنے کے بعد راجہ خرم شہزادنواز ن لیگ میں …

    انتخابات 2024: ایسے لوگوں کو جتوا یا گیا جن کا حلقے میں نام تک نہیں …

  • مجلس وحدت المسلمین کی عمران خان کی غیر مشروط  حمایت کا اعلان

    مجلس وحدت المسلمین کی عمران خان کی غیر مشروط حمایت کا اعلان

    مجلس وحدت المسلمین (ایم ڈبلیو ایم) کے سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس نقوی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی حمایت کا اعلان کیا ہے-

    باغی ٹی وی : پریس کانفرنس میں ناصر عباس نقوی نے کہا کہ ان کی پارٹی کی عمران خان کے لئے حمایت غیر متزلزل ہے اور کسی احسان پر منحصر نہیں ہے، ہم عمران خان کے ساتھ مضبوطی سے کھڑے ہیں، ہم اپنے کسی مطالبے کے بغیر غیر مشروط طور پر ان کی حمایت کا اعلان کرتے ہیں، ہماری پارٹی عمران خان کی پارٹی ہےجو ان کا دل کرے وہ کریں ، ہماری تحریک انصاف سےکوئی ڈیمانڈ نہیں۔
    https://x.com/ikramraja_92/status/1756016816680267916?s=20
    واضح رہے کہ این اے 37 سے مجلس وحدت المسلمین پاکستان کے امیدوار حمید حسین 58 ہزار 650 ووٹ لے کرکامیاب فاتح رہے جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنیٹرینز کے امیدوار ساجد حسین طوری 54 ہزار 384 ووٹ لے کر دوسرے نمبر رہے۔

    قومی اسمبلی کی نشستوں پرکامیاب سات آزاد امیدواروں کا پیپلز پارٹی سے رابطہ

    انتخابات جیتنے والاپہلا آزاد امیدوار مسلم لیگ ن میں شامل

    انتخابات 2024: ایسے لوگوں کو جتوا یا گیا جن کا حلقے میں نام تک نہیں …