Baaghi TV

Category: باغی ٹی وی الیکشن سیل

باغی ٹی وی کی طرف سے عام انتخابات 2024 کے لیے خصوصی کوریج

  • ایم کیو یم کے مصطفیٰ کمال، فاروق ستار، پی پی کے قادر پٹیل کی کامیابی چیلنج

    ایم کیو یم کے مصطفیٰ کمال، فاروق ستار، پی پی کے قادر پٹیل کی کامیابی چیلنج

    عام انتخابات، ہارنے والے امیدوار دھاندلی کا الزام عائدکر کے عدالت پہنچ گئے،حلقہ این اے 242 سے ایم کیو ایم کے مصطفی کمال کی کامیابی چیلنج کر دی گئی

    مصطفیٰ کمال کی کامیابی کو آزاد امیدوار دوا خان صابر نے چیلنج کیا ہے،سندھ ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں دوا خان صابر کے وکیل جبران ناصر ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ فارم 45 کے تحت دوا خان صابر 53 ہزار ووٹوں سے جیت چکے تھے جبکہ فارم 47 میں نتائج تبدیل کر کے مصطفیٰ کمال کو جتوا دیا گیا، مصطفیٰ کمال کی کامیابی کا فارم 47 کالعدم قرار دیا جائے۔

    دوسری جانب کراچی کے حلقے این اے 244 سے ایم کیو ایم ڈاکٹر فاروق ستار کی کامیابی بھی سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کر دی گئی،فاروق ستار کی کامیابی کو آزاد امیدوار آفتاب جہانگیر نے چیلنج کیا ہے،درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ فارم 45 کے تحت آزاد امیدوار آفتاب جہانگیر الیکشن جیت چکے تھے، رہنما ایم کیو ایم ڈاکٹر فاروق ستار کی کامیابی کا فارم 47 کالعدم قرار دیا جائے۔

    سندھ ہائیکورٹ: این اے 243 پیپلزپارٹی کے قادر پٹیل کی کامیابی بھی سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا،قادر پٹیل کی کامیابی کو آزاد امیدوار شجاعت علی ایڈووکیٹ نے چیلنج کیا، درخواست میں کہا گیا کہ فارم 45 کے مطابق میری کامیابی کو فارم 47 میں تبدیل کردیا گیا،

    علاوہ ازیں جماعت اسلامی نے صوبائی اسمبلی کے چار حلقوں کے نتائج کو سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا ہے پی ایس 104 سے جماعت اسلامی کے جنید مکاتی نے درخواست دائر کی، اس حلقے سے ایم کیوایم پاکستان کے محمد دانیال کامیاب ہوئے ،پی ایس 124 سے جماعت اسلامی نے ایم کیوایم کے عبدالباسط کی کامیابی کو چیلنج کیا ، پی ایس 123 سے جماعت اسلامی کے محمد اکبر نے پی ایس 123 سےایم کیوایم کےعبدالوسیم کی کامیابی کے خلاف درخواست دی،پی ایس 126 سے جماعت اسلامی کے نصرت اللہ نے ایم کیوایم پاکستان کے محمد افتخار عالم کی کامیابی کے خلاف درخواست دی

    دعا اور خواہش ہے حالیہ انتخابات ملک میں معاشی استحکام لائیں،آرمی چیف

    سندھ میں پی پی کا تیر چل گیا،نتائج مکمل،پیپلز پارٹی84 سیٹیں لے اڑی

    آزاد امیدواروں نے بڑےناموں کو شکست دیکر ایوان پہنچنے سے روک دیا

    قومی وصوبائی855 میں سے 831 نتائج،آزاد 335 سیٹیں،ن لیگ 216 لے اڑی

    این اے 130 لاہور ، نواز شریف جیل میں گرفتار یاسمین راشد سے جیت گئے

    تخت لاہور،لطیف کھوسہ، میاں اظہر ،وسیم قادر کی جیت،شہباز،حمزہ،مریم،ایازصادق کی بھی جیت

    پنجاب،عمران نذیر،سلمان رفیق،میاں اسلم اقبال،بلال یاسین جیت گئے، رانا مشہود کو شکست

    انتخابی نتائج،آزاد امیدوار وں کا پلڑا تاحال بھاری، ن لیگ دوسرے نمبرپر

    تحریک انصاف کیلیے اچھی خبر، مخصوص نشستوں کا حصول آسان ہو گیا

    آزاد امیدوار ابھی تک آگے،مگر نواز شریف کو حکومت بنانے کی جلدی

    مانسہرہ سے نواز شریف جیت چکے ہیں،اسحاق ڈار کا دعویٰ

  • انتخابی نتائج ,قومی اسمبلی میں آزاد امیدوارپہلے اور ن لیگ دوسرے نمبرپررہی

    انتخابی نتائج ,قومی اسمبلی میں آزاد امیدوارپہلے اور ن لیگ دوسرے نمبرپررہی

    انتخابی نتائج قومی اسمبلی میں آزاد امیدوارپہلے اور ن لیگ دوسرے نمبرپررہی،ملک میں 8 فروری ہونے والےعام انتخابات پولنگ کے بعد نتائج کاسلسلہ مکمل اور تمام قومی و صوبائی اسمبلیوں کے نتائج سامنے آ گئے ہیں۔

    عام انتخابات 2024 کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق قومی اسمبلی میں تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار 93 نشستیں لے کر سب سے آگے ہیں جب کہ مسلم لیگ ن 75 اور پیپلز پارٹی نے اب تک 54 نشستیں حاصل کی ہیں۔

    اس کے علاوہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان 17، دیگر آزاد امیدوار 8، مسلم لیگ (ق) 3، جمعیت علمائے اسلام 4، استحکام پاکستان پارٹی اور بلوچستان نیشنل پارٹی نے 2، 2 نشستیں حاصل کیں۔ اس کے علاوہ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی، مسلم لیگ ضیا، نیشنل پارٹی، پشتونخوا نیشل عوامی پارٹی پاکستان، بلوچستان عوامی پارٹی اور مجلس وحدت المسلمین کے حصے میں ایک ایک نشست آئی۔

    8 فروری کو ہونے والے انتخابات میں جہاں بڑے بڑے اپ سیٹ ہوئے وہیں مختلف سیاسی جماعتوں کے سربراہان نے کامیابی بھی حاصل کی۔

    صوبائی اسمبلیوں کی نشستوں کی صورتحال

    پنجاب اسمبلی میں پارٹی پوزیشن

    الیکشن کمیشن کی جانب سے پنجاب کی صوبائی اسمبلی کی تمام 296 نشتوں کے نتائج بھی جاری کیے گئے جبکہ 1 نشست پر الیکشن نہیں ہوا۔
    الیکشن کمیشن کے مطابق پنجاب کی صوبائی اسمبلی میں 138 آزاد امیدوار کامیاب ہوئے جن میں پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ 116، مسلم لیگ ن 137، پیپلز پارٹی 10، پاکستان مسلم لیگ ق 8 جبکہ استحکام پاکستان پارٹی، پاکستان مسلم لیگ ضیا اور تحریک لبیک کی 1 ایک نشست پر کامیاب قرار پائی۔
    سندھ اسمبلی میں پارٹی پوزیشن
    سندھ اسمبلی کی تمام 130 نشستوں کے نتائج سامنے آ چکے ہیں جس کے مطابق پیپلز پارٹی 84 نشستوں کے ساتھ حکومت بنانے کی پوزیشن میں آ گئی
    آزاد امیدواروں کی تعداد 13 ہے جن میں پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ 11، ایم کیو ایم پاکستان 28، جی ڈی اے اور جماعت اسلامی 2-2 نشستوں پر کامیاب ہوئی۔
    خیبرپختونخوا اسمبلی میں پارٹی پوزیشن
    الیکشن کمیشن کی جانب سے خیبرپختونخوا اسمبلی کی 112 نشتوں کے نتائج جاری کیے گئے ہیں جبکہ 1 روک دیا گیا ہے اور 2 پر الیکشن ملتوی ہوئے۔
    جاری نتائج کے مطابق خیبرپختونخوا اسمبلی کی نشستوں کیلئے 90 آزاد امیدوار کامیاب ہوئے جن میں پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ 83، جمیعت علمائےاسلام پاکستان 7، پاکستان مسلم لیگ ن 5 اور پاکستان پیپلزپارٹی 4 نشتوں پر کامیاب ہوئی۔
    بلوچستان اسمبلی میں پارٹی پوزیشن
    الیکشن کمیشن کی جانب سے بلوچستان اسمبلی کی تمام 51 نشستوں پر نتائج جاری کر دیے گئے ہیں۔
    جاری نتائج کے مطابق بلوچستان کی صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر عوامی نیشنل پارٹی 2، بلوچستان عوامی پارٹی 4، بلوچستان نیشنل پارٹی 1، بی این پی عوامی 1، آزاد امیدوار 6 جبکہ حق دو تحریک اور جماعت اسلامی ایک ایک نشست حاصل کر سکے،بلوچستان اسمبلی میں جمیعت علمائے اسلام پاکستان 11، نیشنل پارٹی 3 نشتوں پر کامیاب ہوئی، بلوچستان اسمبلی میں پاکستان مسلم لیگ ن 10 اور پیپلز پارٹی 11 نشستوں پر کامیاب ہوئی۔

  • میہڑ:مونو ٹیکنیکل کالج میں پاک فوج کے جوانوں پر فائرنگ,  پیپلز پارٹی کےکامیاب امیدوار گرفتار

    میہڑ:مونو ٹیکنیکل کالج میں پاک فوج کے جوانوں پر فائرنگ, پیپلز پارٹی کےکامیاب امیدوار گرفتار

    میہڑ،باغی ٹی وی (نامہ نگارمنظورعلی جوئیہ) سکیورٹی اہلکاروں پر فائرنگ کے الزام میں قومی اسمبلی کی نشست پر پیپلز پارٹی کےکامیاب امیدوار عرفان ظفر لغاری کو حراست میں لے لیا گیا،فائرنگ کا واقعہ ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب ٹیکنیکل کالج میہڑ کے باہر پیش آیا

    پولیس تھانہ میہڑکے مطابق سکیورٹی اہل کاروں پر فائرنگ کے الزام میں قومی اسمبلی کی نشست پرپیپلزپارٹی کے کامیاب امیدوار این اے 227 امیدوار عرفان ظفر، عمران لغاری، قمبر لغاری پر میہڑ تھانہ پر دہشتگردی ایکٹ تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے

    پولیس کے مطابق گرفتار افرادکے خلاف سرکار کی مدعیت میں دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ہے، دہشت گردی ایکٹ کی ایف آئی آر میں عمران ظفرلغاری سمیت 200 نامعلوم افراد بھی شامل ہیں

    ایف آئی آر کے مطابق ملزم نے پاک آرمی کی ڈگری کالج والے کیمپ پر فائرنگ کر کے دہشتگردی کی، مونو ٹیکنیکل کالج میں پولنگ کے بیلٹ بکس موجود تھے جب کہ پیپلزپارٹی ذرائع کا کہنا ہےکہ بیلٹ باکس چوری ہونےکے شبہ میں عرفان لغاری کارکنوں کے ہمراہ پہنچےتھے۔

    واضح رہے کے گذشتہ رات پیپلزپارٹی رہنماؤں اور کارکنوں نے سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل کی تھی

  • ایک دن آئےگا کہ پورا سندھ ایم کیو ایم کے جھنڈے تلے آئےگا،مصطفیٰ کمال

    ایک دن آئےگا کہ پورا سندھ ایم کیو ایم کے جھنڈے تلے آئےگا،مصطفیٰ کمال

    کراچی: متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیوایم) پاکستان کے سینیئر ڈپٹی کنوینئر مصطفیٰ کمال نے کہا ہےکہ کراچی والوں نے بتا دیا کہ کراچی کل بھی ایم کیو ایم پاکستان کا تھا اور آج بھی ایم کیو ایم پاکستان کا ہے۔

    باغی ٹی وی: کراچی میں ایم کیو ایم پاکستان کے تحت یوم تشکر کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مصطفٰی کمال کا کہنا تھا کہ 8 سال پہلے میری قوم کے نام پر جو کچھ کیا جاتا تھا اس پر قوم کو جواب دینا پڑتا تھا، آج یہ وہی جناح گراؤنڈ ہے جہاں سے پاکستان اور پاکستانیوں کی بات ہو رہی ہے، یہاں سے جانے کے بعد انسان انسان کا دوست بنےگا، کسی کو مارنے کی بات نہیں ہوگی۔

    مصطفٰی کمال نے کہا کہ پورا پاکستان طعنے دیتا تھا کہ یہ شہر اور مینڈیٹ ایم کیو ایم پاکستان کا نہیں، ایک ہیلو کی آواز آئے گی اور سب چھن جائےگا، کراچی والوں نے بتا دیا کہ کراچی کل بھی ایم کیو ایم پاکستان کا تھا اور آج بھی ایم کیو ایم پاکستان کا ہے آج میں دل سے بانی ایم کیو ایم کو معاف کرتا ہوں، آج رب نے مجھے اور میری پارٹی کو فتح دے دی ہے ایک دن آئےگا کہ پورا سندھ ایم کیو ایم کے جھنڈے تلے آئےگا-

    الیکشن کمیشن پانچوں اسمبلیوں میں سیاسی جماعتوں کی ابتدائی پارٹی پوزیشن جاری کر دی

    شعیب شاہین کی درخواست پر الیکشن کمیشن کی آراو سے 3 دن میں رپورٹ …

    کراچی کے نتائج کو کالعدم قرار دیا جائے، حافظ نعیم کا …

  • الیکشن کمیشن پانچوں اسمبلیوں میں سیاسی جماعتوں کی ابتدائی پارٹی پوزیشن جاری کر دی

    الیکشن کمیشن پانچوں اسمبلیوں میں سیاسی جماعتوں کی ابتدائی پارٹی پوزیشن جاری کر دی

    اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کے بعد قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں سیاسی جماعتوں کی ابتدائی پارٹی پوزیشن جاری کر دی-

    باغی ٹی وی: الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری ابتدائی اعداد وشمار کے مطابق قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے 854 حلقوں میں سے 348 پر آزاد امیدوار کامیاب ہوئے اور سب سے زیادہ نشستیں حاصل کر لیں، پاکستان مسلم لیگ (ن) مجموعی طور پر 227 نشستیں جیت کر سب سے بڑی جماعت بن گئی، پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) 160 نشستوں کے ساتھ دوسرے اور متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان 45 نشستیں حاصل کر کے تیسرے نمبر پر رہی-

    دیگر جماعتوں میں مسلم لیگ (ق) اور جمعیت علمائے اسلام(جے یو آئی) 15،15 اور جماعت اسلامی کے 5 امیدوار کامیاب ہوئے، مجلس وحدت المسلمین (ایم ڈبلیو ایم)، عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی)،گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے)، بلوچستان نیشنل عوامی پارٹی (بی این پی)، مسلم لیگ ضیا سمیت چھوٹی پارٹیوں نے دیگر نشستیں حاصل کیں-

    8 فروری کوالیکشن کم اورسودا گری کا بازار زیادہ تھا، ایمل ولی خان

    قومی اسمبلی میں آزاد امیدواروں نے مجموعی طور پر 101،مسلم لیگ ن نے 75، پی پی پی نے 54 نشستیں حاصل کیں اور سرفہر ست جماعتیں رہیں، جمعیت علمائے اسلام نے 4 ، مسلم لیگ (ق) 3، استحکام پاکستان پارٹی اور بلوچستان نیشنل پارٹی نے 2،2، مجلس وحدت المسلمین، مسلم لیگ ضیا، بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی)، نیشنل پارٹی، پشتونخوا ملی عوامی پارٹی اور پختونخوا نیشنل ملی عوامی پارٹی ایک،ایک نشست جیتنے میں کامیاب رہی۔

    پنجاب میں مسلم لیگ (ن)، سندھ میں پیپلزپارٹی، خیبر پختونخوا میں آزاد اور بلوچستان میں جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) اور پی پی پی کو11،11نشستیں حاصل ہوئیں جبکہ خیبربختونخوا میں صوبائی اسمبلی کی 90 نشستوں پر آزاد امیدوار ، جمعیت علمائے اسلام کے7، مسلم لیگ (ن) کے 5، پی پی پی کے 4، جماعت اسلامی کے 3، پی ٹی آئی پارلیمنٹرین (پی ٹی آئی پی) 2، اور ایک نشست عوامی نیشنل پارٹی(اے این پی) کو حاصل ہوئی۔

    این اے 121 سے کامیاب پی ٹی آئی حمایت یافتہ امیدوار ن لیگ میں …

    پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ اور دیگر سمیت مجموعی طور پر 138 آزاد امیدوار کامیاب ہوئے، مسلم لیگ (ن) کو 137، پی پی پی کو10، مسلم لیگ (ق) کو 8، استحکام پاکستان پارٹی، مسلم لیگ ضیا اور تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو ایک،ایک نشست ملی، جبکہ سندھ اسمبلی کی 84 نشستوں پی پی پی کامیاب ہوئی، ایم کیو ایم پاکستان کو 28، آزاد امیدوار13، جی ڈی اے اور جماعت اسلامی کو بالترتیب 2،2 نشستیں حاصل ہوئیں۔

    بلوچستان اسمبلی میں پی پی پی اور جمعیت علمائے اسلام کو 11،11 نشستیں حاصل ہوئیں، مسلم لیگ (ن) کو 10 نشستیں ملیں، بلوچستان عوامی پارٹی کو 4، نیشنل پارٹی کو 3، عوامی نیشنل پارٹی کو 2، بلوچستان نیشنل پارٹی، بی این پی عوامی، حق دو تحریک بلوچستان اور جماعت اسلامی کو ایک،ایک نشست حاصل ہوئی۔

    حماس سربراہ اسماعیل ہانیہ کے بیٹے کی اسرائیلی حملے میں شہادت کی اطلاعات

  • شعیب شاہین کی درخواست پر الیکشن کمیشن کی  آراو سے 3 دن میں رپورٹ طلب

    شعیب شاہین کی درخواست پر الیکشن کمیشن کی آراو سے 3 دن میں رپورٹ طلب

    اسلام آباد: پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار شعیب شاہین کی درخواست پر الیکشن کمیشن نے تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔

    باغی ٹی وی :اسلام آباد کے حلقے این اے 47 پر الیکشن لڑنے والے شعیب شاہین کی درخواست پر الیکشن کمیشن نے تحریری حکم نامہ میں لکھا کہ درخواست گزارکا الزام ہے کہ ریٹرننگ افسر نے فارم 45 کے مطابق فارم 47 مرتب نہیں کیا، الیکشن کمیشن نے ریٹرننگ افسر اور کامیاب ہونے والے امیدوار کو نوٹس جاری کرنے کا حکم دیا –

    الیکشن کمیشن نے فارم 49 پر حتمی نتیجہ جاری کرنے سے روکتے ہوئے آراو سے 3 دن میں رپورٹ طلب کرلی،آر او کی رپورٹ موصول ہونے کے بعد درخواست پر سماعت دوبارہ مقرر کی جائے گی-

    نواز شریف کی درخواست پر الیکشن کمیشن نے این اے 15 کا نتیجہ روک …

    اسلام آباد میں این اے 47 سے آزاد امیدوار شعیب شاہین نے آر او آفس کے باہر دھرنا بھی دیاپی ٹی آئی رہنما کی جانب سے کارکنان اور وکلاء پر لاٹھی چارج کرنے کے خلاف دھرنا دیا گیا شرکاء کی جانب سے نعرے بازی بھی کی گئی، جبکہ سیکیورٹی اہلکار امن امان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے موجود رہے کچھ دیر بعد کارکنان آر او آفس کے سامنے سے واپس چلے گئے۔

    حماس سربراہ اسماعیل ہانیہ کے بیٹے کی اسرائیلی حملے میں شہادت کی اطلاعات

    8 فروری کوالیکشن کم اورسودا گری کا بازار زیادہ تھا، ایمل ولی خان

  • ‏مسلم لیگ ن کا وفد بلاول ہاؤس لاہور پہنچ گیا

    ‏مسلم لیگ ن کا وفد بلاول ہاؤس لاہور پہنچ گیا

    لاہور: ‏بلاول بھٹو زرداری سے سابق وزیراعظم محمد شہباز شریف کی بلاول ہاؤس میں ملاقات کامشترکہ اعلامیہ جاری –

    باغی ٹی وی : ‏ پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی میں سیاس تعاون پر اصولی اتفاق رائے، ملاقات میں ملک کی مجموعی صورتحال اور مستقبل میں سیاسی تعاون پر تفصیلی بات چیت ہوئی ،قائدین نے ملک کو سیاسی استحکام سے ہم کنار کرنے کے لئے سیاسی تعاون کرنے پر اتفاق کیا-

    دونوں جماعتوں کے قائدین نے ملاقات میں اتفاق کیا کہ سیاسی عدم استحکام سے ملک کو بچائیں گے، ملاقات میں دونوں جماعتوں نے صورتحال پر مشاورت کی اور تجاویز پر تبادلہ خیال کیا، پی پی پی قیادت نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی تجاویز کو سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں سامنے رکھیں گے عوام کی اکثریت نے ہمیں مینڈیٹ دیا ہے، ہم عوام کو مایوس نہیں کریں گے-

    قبل ازیں مسلم لیگ ن کا وفد بلاول ہاؤس لاہور پہنچا ،مسلم لیگ ن کے وفد میں شہباز شریف ، احسن اقبال، سعد رفیق شامل ہیں ،مسلم لیگی وفد میں رانا تنویر، اعظم نذیر تارڑ، ایاز صادق اور ملک احمد خان بھی شامل ہیں،ن لیگ کا وفد سابق صدر آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو سے حکومت سازی کے معاملات پر بات چیت کرے گا- پی پی پی قیادت نے ن لیگ وفد کو جواب دیا کہ حکومت سازی میں تعاون کے حوالے سے آپ کی پیش کش پر کل سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں تبادلہ خیال ہوگا-

    https://x.com/MediaCellPPP/status/1756700658240012753?s=20
    واضح رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان حکومت سازی کیلئے ملاقاتوں اور مذاکرات کے دور جاری ہیں، جن میں اس بات پر متفق ہونے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ وزیراعظم کون ہوگا اور صدر مملکت کس کو بنایا جائے گا اس حوالے سے مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کی قیادت کے درمیان ملاقات کا ایک راؤنڈ ہوچکا ہے، جبکہ دیگر ملاقاتیں بھی متوقع ہیں، ن لیگ ایم کیو ایم سمیت دیگر اتحادیوں سے بھی رابطے کر رہی ہے۔

    نوازشریف اورآصف زرداری کی آج جاتی امرا میں ملاقات کا امکان

    حکومت کا حصہ بننے کیلئے آزاد امیدواروں کی جانب سے سیاسی جماعتوں میں شمولیت کا سلسلہ بھی جاری ہے،ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی میں ہونے والی بات چیت میں بلاول بھٹو زرداری کو وزیراعظم بنانے پر مذاکرات جاری ہیں، جبکہ نواز شریف کو صدرِ مملکت بنائے جانے پر بھی غور ہو رہا ہے، یوسف گیلانی کو اسپیکر قومی اسمبلی بنایا جاسکتا ہے،حکومت سازی کے اس فارمولے پر مذاکرات تاحال جاری ہیں-

    نواز شریف کی درخواست پر الیکشن کمیشن نے این اے 15 کا نتیجہ روک …

    8 فروری کوالیکشن کم اورسودا گری کا بازار زیادہ تھا، ایمل ولی خان

  • کراچی کے نتائج  کو  کالعدم قرار  دیا جائے، حافظ نعیم  کا الیکشن  کمیشن سے مطالبہ

    کراچی کے نتائج کو کالعدم قرار دیا جائے، حافظ نعیم کا الیکشن کمیشن سے مطالبہ

    کراچی: امیر جماعت اسلامی کراچی انجینئر حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ ہم کل سندھ ہائیکورٹ میں فارم 45 کو سامنے رکھ کر کراچی کے انتخابی نتائج کو چیلنج کریں گے۔

    باغی ٹی وی: اسٹار گیٹ پر احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ الیکشن کمیشن سے مطالبہ کرتا ہوں کراچی کے نتائج کو کالعدم قرار دیا جائے ہم قانونی جنگ لڑیں گے، جسٹس فائز عیسیٰ کو بھی خط لکھا ہے کہ وہ ایسے وقت میں انصاف نہیں کریں گے تو کب کریں گے؟ میں کراچی کے عوام کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں نے بلدیاتی الیکشن سے زیادہ عام الیکشن میں جماعت اسلامی کو ووٹ دیا، الیکشن کمیشن لکھے ہوئے اور دیئے گئے فیصلے پڑھ کر سنا رہا ہے،مظاہرے میں امیر جماعت اسلامی کراچی انجینئر حافظ نعیم الرحمان، پی ایس91 سے نو منتخب ممبر سندھ اسمبلی محمد فاروق بھی شریک ہوئے۔

    انہوں نے کہا کہ ہم نے پہلے کہا تھا کہ میئر کے انتخابات کی دھاندلی ایک ٹریلر تھا، جنرل الیکشن میں دھاندلی نہیں دھاندلہ کیا گیا عام الیکشن میں نتائج میں تبدیلی کرکے ایسا شرمناک کھیل کھیلا گیا ہے کہ بڑے سے بڑا آمر بھی شرماجائے، فارم 45 کے مطابق ہمارے امیدواروں نے کامیابی حاصل کی، شہر میں کسی ایک حلقے یا پولنگ اسٹیشن سے ایم کیو ایم نہیں جیتی، ہم ہر پلیٹ فارم پر ان کے خلاف احتجاج کریں گے، ہم عوام کی رائے کو روندنے نہیں دیں گے۔

    8 فروری کوالیکشن کم اورسودا گری کا بازار زیادہ تھا، ایمل ولی خان

    حافظ نعیم کا کہنا تھا کہ ایک بار پھر ایم کیو ایم کو جس نے شہر میں دہشت گردی کی آگ بھڑکائی اسے کراچی دے کر تباہی کا سامان کیا جارہا ہے ہمارے بھائیوں ماؤں اور بہنوں نے جعلی ووٹوں کو بھگتانے والوں کو پکڑا تھا، ہمارے امیدواروں کو بڑی تعداد میں ووٹ ڈالے گئے ایک خاتون افسر نے کسی دباؤ کے بغیر ایک نتیجہ جاری کیا جس میں ہمارا امیدوار کامیاب قرار دیا گیا، ہم دعوی کرتے ہیں کہ فارم 45 کے مطابق ہمارے امیدواروں نے کامیابی حاصل کی۔

    انھوں نے کہا کہ میں بڑی ذمہ داری سے کہتا ہوں کسی ایک حلقے یا پولنگ اسٹیشن سے ایم کیو ایم نہیں جیتی، ہم ہر پلیٹ فارم پر ان کے خلاف احتجاج اور دھرنے دیں گے امیر جماعت اسلامی کراچی نے مزید کہا کہ میں الیکشن کمیشن سے مطالبہ کرتا ہوں کہ کراچی کے نتائج کو کالعدم قرار دیا جائے، ہم عوام کی رائے کو روندنے نہیں دیں گے۔

    این اے 121 سے کامیاب پی ٹی آئی حمایت یافتہ امیدوار ن لیگ میں …

    حافظ نعیم نے بتایا کہ ہم نے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس سے سو موٹو لینے کے لئے خط لکھا ہے، چیف جسٹس سے مطالبہ کرتے ہیں وہ موجودہ نتائج کو کالعدقرار دیں، جسٹس فائز عیسی ایسے وقت میں انصاف نہیں کریں گے تو کب کریں گےعمران خان جیل میں ہے تو اس کا ردعمل بھی ملک میں حقیقت تھا جس پر عوام نے آزاد امیدواروں کو ووٹ دیئے۔ ہم اپنے امیدواروں کے ساتھ پی ٹی آئی کے ممبران کا بھی مقدمہ لڑیں گے۔

    حماس سربراہ اسماعیل ہانیہ کے بیٹے کی اسرائیلی حملے میں شہادت کی اطلاعات

  • این اے 121 سے کامیاب  پی ٹی آئی حمایت یافتہ امیدوار ن لیگ میں شامل

    این اے 121 سے کامیاب پی ٹی آئی حمایت یافتہ امیدوار ن لیگ میں شامل

    لاہور: قومی اسمبلی حلقہ NA-121 سے کامیاب پی ٹی آئی حمایت یافتہ امیدوار وسیم قادر نے باضابطہ طور پر پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کر دیا ہے-

    باغی ٹی وی:وسیم قادر نے پاکستان مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز کے ہمراہ ویڈیو پیغام میں کہا کہ میں وسیم قادر جنرل سیکرٹری پاکستان تحریک انصاف لاہور اپنے گھر واپس آگیا ہوں میں اپنے علاقے کی ترقی کیلئے اور اپنے علاقے کے لوگوں کے لئے پاکستان مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کرتا ہوں-

    https://x.com/pmln_org/status/1756679499616223245?s=20

    پاکستان کوسٹ گارڈز نے پسنی میں اونٹوں پر لدی چرس سے بھری 75 بوریاں …

    پاکستان مسلم لیگ (ن) کے راہنما ملک سیف الملوک کھوکھر بھی اس موقع پر موجود تھے وسیم قادر نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا کہا کہ حلقہ کے عوام اور دوستوں کی مشاورت سے مسلم لیگ (ن) میں شامل ہو رہا ہوں، اس موقع پر مریم نواز شریف نے وسیم قادر کے فیصلے کا خیر مقدم کیا اور مبارکباد دی-

    نواز شریف کی درخواست پر الیکشن کمیشن نے این اے 15 کا نتیجہ روک …

    علاوہ ازیں پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 97 چنیوٹ سے نومنتخب آزاد امیدوار ثاقب خان چدھڑ مسلم لیگ ن میں شامل ہوگئے،لاہور میں ثاقب خان چدھڑ نے مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف سے ملاقات کی اور ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا،شہباز شریف نے ثاقب خان چدھڑ کے فیصلے کا خیر مقدم کیا اور انہیں مبارک باد دی۔

    کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں ہونے والا دھماکہ خود کش حملہ قرار

  • غیر حتمی انتخابی نتائج کے اعلان کے بعد پوسٹل بیلٹ پیپرز کو بھی مجموعی ووٹوں میں شمار کرنے کے لئے قومی و صوبائی اسمبلی کے امیدوار مدعو

    غیر حتمی انتخابی نتائج کے اعلان کے بعد پوسٹل بیلٹ پیپرز کو بھی مجموعی ووٹوں میں شمار کرنے کے لئے قومی و صوبائی اسمبلی کے امیدوار مدعو

    پوسٹل بیلٹ پیپرز کے ذریعے حاصل کردہ ووٹوں کی گنتی کیلئے ریٹرننگ افسران نے قومی و صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کو مدعو کر لیا۔الیکشن ایکٹ کے مطابق پوسٹل بیلٹ پیپر کے ذریعے حاصل کردہ ووٹوں کی گنتی کیلئے ہر حلقے کا ریٹرننگ افسر پوسٹل بیلٹ کے حوالے سے امیدواروں کو تحریری طور پر تاریخ اور وقت سے آگاہ کرتا ہے، غیر حتمی انتخابی نتائج کے اعلان کے بعد پوسٹل بیلٹ پیپرز کو بھی مجموعی ووٹوں میں شمار کیا جاتا ہے۔ایکٹ کے مطابق پوسٹل بیلٹ پیپرز کے سربمہر لفافے حلقے کے امیدوار یا ان کے نمائندوں کی موجودگی میں کھولے جاتے ہیں، پوسٹل بیلٹ سے حاصل کردہ ووٹوں کو امیدواروں کے ووٹوں میں شامل کیا جائے گا۔

    ریٹرننگ افسران پوسٹل بیلٹ کی گنتی کے بعد فارم 48 کے ذریعے الیکشن کمیشن کو آگاہ کرنے کے پابند ہیں، کم مارجن والے حلقوں میں پوسٹل بیلٹ فیصلہ کن ہوسکتا ہے۔الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ملک بھر سے قومی و صوبائی اسمبلیوں کیلئے 4 لاکھ 49 ہزار 287 پوسٹل بیلٹ پیپرز کی درخواستیں موصول ہوئیں، قومی اسمبلی کیلئے 2 لاکھ 6 ہزار 533 جبکہ صوبائی اسمبلیوں کیلئے 2 لاکھ 42 ہزار 754 درخواستیں دی گئیں۔ای سی پی کا کہنا ہے کہ پنجاب اسمبلی کیلئے 74 ہزار 274 اور سندھ اسمبلی کیلئے 26 ہزار 649 درخواستیں ملیں، خیبرپختونخوا سے سب سے زیادہ 81 ہزار 282 درخواستیں دی گئیں جبکہ بلوچستان سے 60 ہزار 550 درخواستیں موصول ہوئیں۔ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق متعلقہ ریٹرننگ افسران نے پوسٹل بیلٹ پیپرز درخواست گزار ووٹرز کو بھجوائے، ووٹ بذریعہ ڈاک حق رائے دہی استعمال کرنے والوں میں جیلوں کے قیدی بھی شامل ہیں۔