Baaghi TV

Category: سیاست

  • 
پی ٹی آئی میں کوئی فارورڈ بلاک نہیں، عمران خان چیئرمین تھے، ہیں اور رہیں گے: بیرسٹر گوہر

    
پی ٹی آئی میں کوئی فارورڈ بلاک نہیں، عمران خان چیئرمین تھے، ہیں اور رہیں گے: بیرسٹر گوہر

    
چیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف بیرسٹر گوہر نے واضح کیا ہے کہ پارٹی کے اندر کسی قسم کا کوئی فارورڈ بلاک موجود نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان چیئرمین تھے، چیئرمین ہیں اور آئندہ بھی چیئرمین ہی رہیں گے، اور ان کے فیصلوں کو کوئی سیاسی یا ایپکس کمیٹی تبدیل نہیں کر سکتی۔
    بیرسٹر گوہر کی قیادت میں پی ٹی آئی کے وفد نے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے اسپیکر آفس میں ملاقات کی۔ ملاقات کے بعد گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پارٹی میں مکمل اتحاد ہے اور قیادت کے معاملے پر کوئی ابہام نہیں۔
    ‎انہوں نے بتایا کہ جمعرات تک اپوزیشن لیڈر کے تقرر کا عمل مکمل ہو جائے گا، اس حوالے سے کاغذات جمع کرائے جا چکے ہیں اور کل تک ان کی تصدیق متوقع ہے۔
    ‎اس موقع پر پی ٹی آئی رہنما عامر ڈوگر نے کہا کہ قومی اسمبلی کے قواعد و ضوابط کے مطابق تمام تقاضے پورے کر کے اپ ڈیٹڈ فہرست اسپیکر کو جمع کرا دی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پارٹی کے اندر کوئی گروپنگ نہیں، اور محمود خان اچکزئی کے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرائے جا چکے ہیں، وہی پی ٹی آئی کے نامزد اپوزیشن لیڈر ہیں۔

  • 
صدر کے دستخط کے بغیر اسپیشل اکنامک زونز آرڈیننس جاری، پی پی کا قومی اسمبلی سے واک آؤٹ

    
صدر کے دستخط کے بغیر اسپیشل اکنامک زونز آرڈیننس جاری، پی پی کا قومی اسمبلی سے واک آؤٹ

    
پاکستان پیپلزپارٹی نے صدر مملکت آصف زرداری کے دستخط کے بغیر اسپیشل اکنامک زونز آرڈیننس جاری کیے جانے پر قومی اسمبلی کا اجلاس چھوڑ دیا۔ پی پی کے ارکان نے واک آؤٹ کرتے ہوئے احتجاج کیا اور رہنما نوید قمر نے کہا کہ یہ پہلی بار ہوا ہے کہ حکومت نے ایک ایسا آرڈیننس نافذ کیا جس کی صدر نے منظوری نہیں دی، اس قانون کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے۔
    ‎وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ حکومت اس معاملے پر واضح کرتی ہے کہ صدر کی توثیق کے بغیر آرڈیننس کو نوٹیفائی نہیں کیا جائے گا۔
    ‎دوسری جانب پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے صدر کے دستخط کے بغیر آرڈیننس جاری کیے جانے کے بعد پارلیمانی پارٹی اجلاس بلایا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں پارٹی آئینی عمل کے تحفظات پر ارکان سے مشاورت کرے گی تاکہ آئندہ کے لائحہ عمل کا فیصلہ کیا جا سکے۔

  • 
توشہ خانہ کے ریکارڈ سامنے، اہم شخصیات نے کیا کیا تحائف وصول کیے

    
توشہ خانہ کے ریکارڈ سامنے، اہم شخصیات نے کیا کیا تحائف وصول کیے

    
توشہ خانہ کے تازہ ریکارڈ کے مطابق صدر مملکت، وزیراعظم اور دیگر اہم شخصیات نے موصولہ تحائف توشہ خانہ میں جمع کرادیے ہیں۔ کابینہ ڈویژن نے اکتوبر تا دسمبر 2025ء کے توشہ خانہ ریکارڈ جاری کیا، جس میں تحائف کی تفصیلات بھی شامل ہیں۔
    ‎رپورٹ کے مطابق صدر آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف، بلاول بھٹو زرداری، اسحاق ڈار، محسن نقوی، عطاء تارڑ، شزا فاطمہ، اویس لغاری، احد چیمہ، اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق اور معاون خصوصی طارق فاطمی سمیت دیگر شخصیات نے تحائف وصول کیے۔
    ‎موصولہ تحائف میں روزہ رسول، خانہ کعبہ اور مکہ مکرمہ کے ماڈلز، پینٹنگز، پرفیومز، شیلڈز، کارپٹ، ٹی سیٹ، تلوار، خنجر، گلدان، گھڑیاں، ڈیکوریشن پیسز، سعودی کافی، کتابیں، رائل کیپ، یادگار، ٹیبل واچ، میٹرو بس کا ماڈل، قہوہ پاٹ، شرٹس، میوزیکل انسٹرومنٹس، کمبل، اسکارف اور ٹائی سمیت دیگر تحائف شامل ہیں۔

  • 
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار مکہ مکرمہ پہنچ گئے، عمرہ ادا اور سعودی رہنماؤں سے ملاقاتیں

    
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار مکہ مکرمہ پہنچ گئے، عمرہ ادا اور سعودی رہنماؤں سے ملاقاتیں

    
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار دورۂ سعودی عرب کے دوران عمرہ کی ادائیگی کے لیے مکہ مکرمہ پہنچ گئے۔ وزیر خارجہ نے خانہ کعبہ میں عمرہ ادا کیا اور پاکستان و امت مسلمہ کی بھلائی، ترقی اور اتحاد کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔ اس موقع پر انہوں نے ملک میں استحکام، خوشحالی اور امن کے لیے بھی دعا کی۔
    ‎اسحاق ڈار نے جدہ میں مالدیپ کے وزیر خارجہ سے ملاقات کی، جو او آئی سی وزرائے خارجہ کے غیرمعمولی اجلاس کے موقع پر ہوئی۔ علاوہ ازیں، نائب وزیراعظم نے او آئی سی سیکرٹری جنرل حسین ابراہیم طہٰ اور سعودی نائب وزیر خارجہ ولید بن عبد الکریم سے بھی الگ الگ ملاقاتیں کیں۔
    ‎ملاقاتوں کے دوران اسحاق ڈار نے اسرائیل کی جانب سے صومالی لینڈ کو تسلیم کرنے کی شدید مذمت کی اور صومالیہ کی خودمختاری، اتحاد اور علاقائی سالمیت کے لیے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا۔ انہوں نے فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کے خلاف بھی کسی بھی تجویز کو واضح طور پر مسترد کرنے کا اعلان کیا۔
    ‎نائب وزیراعظم نے کشمیری عوام کے حق خود ارادیت کے حصول کے لیے کوششوں میں مزید تیزی لانے پر زور دیا۔ سعودی نائب وزیر خارجہ کے ساتھ ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری کے فروغ اور خطے میں امن و استحکام کے لیے او آئی سی فریم ورک کے تحت تعاون کے عزم کا اعادہ بھی کیا گیا۔

  • ہمارے مدرسوں میں ادب کی تعلیم دنیا کی کسی دانش گاہ میں نہیں ملتی: مولانا فضل الرحمان

    ہمارے مدرسوں میں ادب کی تعلیم دنیا کی کسی دانش گاہ میں نہیں ملتی: مولانا فضل الرحمان

    
جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے جامعہ مدینہ جدید، رائے ونڈ روڈ لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے مدرسوں میں ادب کی جو تعلیم دی جاتی ہے وہ دنیا کی کسی دانش گاہ میں نہیں ملتی۔
    مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہمارا کام اور مقصد یہ ہونا چاہیے کہ بڑوں کے نصب العین کو ہمیشہ زندہ رکھیں، کیونکہ دنیا میں آنے والے ہمیشہ کے لیے نہیں آتے، بلکہ ایک وقت کے لیے آتے ہیں۔
    ‎انہوں نے اسلام کو اعتدال کا مذہب قرار دیتے ہوئے کہا کہ آج کے نوجوانوں کو اسلاف سے رشتہ توڑنے کا درس دیا جا رہا ہے، جبکہ مدرسوں میں ادب اور اخلاق کی تعلیم اس کی اصل بنیاد ہے۔
    ‎مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ جب حکمرانوں کی قوت باطلہ حرکت میں آتی ہے تو نئی شکل پیدا ہوتی ہے، لیکن حق کی آواز وہی ہوگی جو اس کے مقابل کھڑی ہوگی۔ اسلام کی بقا آسائشوں میں نہیں بلکہ آزمائشوں سے گزرنے میں ہے۔

  • 
کراچی میں پی ٹی آئی کارکنان اور پولیس میں جھڑپ، پتھراؤ اور شیلنگ، متعدد کارکن حراست میں

    
کراچی میں پی ٹی آئی کارکنان اور پولیس میں جھڑپ، پتھراؤ اور شیلنگ، متعدد کارکن حراست میں

    
کراچی کے علاقے باغِ جناح اور نمائش چورنگی پر پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان اور پولیس کے درمیان کشیدگی دیکھنے میں آئی، جہاں مظاہرین نے پولیس پر پتھراؤ کیا جبکہ پولیس نے صورتحال قابو میں لانے کے لیے شیلنگ کی۔ واقعے کے دوران کئی کارکنوں کو حراست میں لے لیا گیا۔
    ‎نمائش چورنگی کے قریب باغِ جناح میں مظاہرین کی جانب سے پولیس موبائل پر پتھراؤ کی فوٹیج بھی سامنے آئی ہے، جس میں مشتعل افراد کو گاڑی روک کر پتھراؤ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے شیلنگ کی گئی۔
    ‎پولیس کے مطابق اب تک 30 پی ٹی آئی کارکنان کو حراست میں لیا جا چکا ہے جبکہ مظاہرین کے تشدد سے ایک پولیس اہلکار زخمی بھی ہوا ہے۔
    ‎دوسری جانب پی ٹی آئی کراچی کے ترجمان نے بتایا ہے کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کچھ دیر بعد مزارِ قائد پہنچیں گے۔ پی ٹی آئی کے جلسے کے پیشِ نظر مزارِ قائد اور اطراف کے علاقوں میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے۔
    ‎ٹریفک صورتحال کے حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ پیپلز چورنگی سے مزارِ قائد آنے والی سڑک کا ایک ٹریک جبکہ خداداد کالونی سے آنے والی سڑک کے دونوں ٹریک بند کر دیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ گرومندر سے نمائش سگنل تک جانے والی سڑک بھی بند ہے، جس کے باعث شہریوں کو متبادل راستے اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

  • ‎ریڈیو پاکستان جلاؤ گھیراؤ کیس: ویڈیوز میں سہیل آفریدی کی موجودگی کی فرانزک تصدیق

    ‎ریڈیو پاکستان جلاؤ گھیراؤ کیس: ویڈیوز میں سہیل آفریدی کی موجودگی کی فرانزک تصدیق

    
پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی نے اپنی رپورٹ میں تصدیق کی ہے کہ 10 مئی 2023 کو پشاور میں ریڈیو پاکستان کی عمارت کے اندر ہونے والے جلاؤ گھیراؤ کی ویڈیوز میں صوبہ خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی اور پاکستان تحریک انصاف کے دیگر رہنما موجود تھے۔
    ریڈیو پاکستان کے وکیل شبیر حسین گگیانی کے مطابق، پشاور شرقی تھانے کی پولیس نے عدالتی احکامات پر جلاؤ گھیراؤ سے متعلق متعدد ویڈیوز فرانزک جانچ کے لیے پنجاب فرانزک لیبارٹری کو ارسال کی تھیں۔ لیبارٹری کی رپورٹ پولیس کو موصول ہو چکی ہے اور 10 جنوری کو عدالت میں بھی پیش کر دی گئی ہے۔
    ‎شبیر گگیانی نے بتایا کہ فرانزک رپورٹ کے علاوہ نادرا کی شناخت سے متعلق رپورٹ تاحال موصول ہونا باقی ہے، جسے کیس کا اہم حصہ قرار دیا جا رہا ہے۔
    ‎فرانزک رپورٹ، جس کی ایک کاپی انڈپینڈنٹ اردو کے پاس موجود ہے، کے مطابق مختلف یو ایس بیز کے ذریعے 16 ویڈیو فائلز لیبارٹری کو بھجوائی گئیں تاکہ یہ جانچا جا سکے کہ ویڈیوز جعلی، ایڈیٹ شدہ یا کسی قسم کی تکنیکی تبدیلی کا شکار تو نہیں۔ رپورٹ میں ویڈیوز کے مستند ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔

  • فواد چوہدری کی صحافیوں پر ٹویٹ سے سیاسی مقاصد، آزادی صحافت پر سوالیہ نشان

    فواد چوہدری کی صحافیوں پر ٹویٹ سے سیاسی مقاصد، آزادی صحافت پر سوالیہ نشان

    
سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی حالیہ ٹویٹس نے صحافتی آزادی اور سیاسی اخلاقیات پر بحث کو جنم دے دیا ہے۔ انہوں نے معروف صحافی اعزاز سید پر کرپشن کے بے بنیاد الزامات کو مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے ان کی ساکھ کی تائید کی، اور ساتھ ہی دیگر صحافیوں سے اپنے سیاسی موقف کی صفائی دلوانے کی کوشش کی۔
    سوشل میڈیا پر فواد چوہدری کے بیانات کو سیاسی مقاصد کے لیے صحافیوں کی حمایت یا مخالفت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، خاص طور پر ایسے وقت میں جب وہ اپنی ووٹ کی حمایت حاصل کرنے کے لیے میڈیا پر اثرانداز ہونے کی کوشش کر رہے ہیں۔
    ‎تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ سیاسی شخصیات کا صحافیوں پر یہ دباؤ آزادی صحافت کے بنیادی اصولوں کے لیے خطرہ ہے، اور عوام میں یہ پیغام جاتا ہے کہ صحافیوں کے کام اور رائے پر سیاسی اثرات بڑھ رہے ہیں۔ اس سے صحافتی میدان میں شفافیت اور آزادانہ رپورٹنگ کے رویے پر سوال اٹھتے ہیں، جبکہ سیاسی ہدف کے لیے کسی صحافی کی حمایت یا تنقید کی بھرتی کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔
    ‎یہ واقعہ ظاہر کرتا ہے کہ سیاستدان اور میڈیا کے تعلقات کس حد تک ذاتی اور سیاسی مقاصد کے لیے استعمال ہو سکتے ہیں، اور صحافت کی آزادی کو برقرار رکھنے کے لیے واضح اور مضبوط ضوابط کی ضرورت ہے۔

  • معاملات طے کرنے والے بانی پی ٹی آئی سے ہی معاملات طے کریں گے، خواجہ آصف

    
وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف سے معاملات طے کرنے کے لیے صرف بانی پی ٹی آئی سے مذاکرات کیے جائیں گے۔ انہوں نے زور دیا کہ پی ٹی آئی کے ساتھ بات چیت ضروری ہے اور مذاکرات کے بغیر کوئی حل ممکن نہیں۔
    خواجہ آصف نے بتایا کہ پی ٹی آئی نے محمود اچکزئی اور ناصر عباس کے ذریعے مذاکرات کی پیشکش کی ہے، تاہم پارٹی کے دیگر اراکین خود مذاکرات میں حصہ لینے سے گریز کر رہے ہیں، جسے انہوں نے بدنیتی قرار دیا۔
    ‎وزیردفاع نے مزید کہا کہ آئین میں گورنرراج کی گنجائش موجود ہے اور اس کے استعمال کا امکان بھی زیر غور ہے۔

  • ‎اسحاق ڈار اور انڈونیشیا کے وزیر خارجہ کا رابطہ، دوطرفہ تعلقات اور عالمی امور پر تبادلۂ خیال

    ‎اسحاق ڈار اور انڈونیشیا کے وزیر خارجہ کا رابطہ، دوطرفہ تعلقات اور عالمی امور پر تبادلۂ خیال

    
نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے اسلام آباد پہنچنے کے بعد انڈونیشیا کے وزیر خارجہ سوگیونو سے ٹیلی فون پر گفتگو کی۔
    دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور انڈونیشیا کے دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا اور اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) سمیت مختلف عالمی فورمز پر تعاون پر خیالات کا تبادلہ کیا۔
    ‎گفتگو کے دوران عالمی صورتحال پر بھی بات چیت ہوئی، جس میں صومالیہ کی تازہ پیش رفت اور غزہ میں دیرپا امن کے لیے کی جانے والی کوششیں شامل تھیں۔ دونوں وزرائے خارجہ نے ان امور پر قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔