توشہ خانہ کے تازہ ریکارڈ کے مطابق صدر مملکت، وزیراعظم اور دیگر اہم شخصیات نے موصولہ تحائف توشہ خانہ میں جمع کرادیے ہیں۔ کابینہ ڈویژن نے اکتوبر تا دسمبر 2025ء کے توشہ خانہ ریکارڈ جاری کیا، جس میں تحائف کی تفصیلات بھی شامل ہیں۔
رپورٹ کے مطابق صدر آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف، بلاول بھٹو زرداری، اسحاق ڈار، محسن نقوی، عطاء تارڑ، شزا فاطمہ، اویس لغاری، احد چیمہ، اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق اور معاون خصوصی طارق فاطمی سمیت دیگر شخصیات نے تحائف وصول کیے۔
موصولہ تحائف میں روزہ رسول، خانہ کعبہ اور مکہ مکرمہ کے ماڈلز، پینٹنگز، پرفیومز، شیلڈز، کارپٹ، ٹی سیٹ، تلوار، خنجر، گلدان، گھڑیاں، ڈیکوریشن پیسز، سعودی کافی، کتابیں، رائل کیپ، یادگار، ٹیبل واچ، میٹرو بس کا ماڈل، قہوہ پاٹ، شرٹس، میوزیکل انسٹرومنٹس، کمبل، اسکارف اور ٹائی سمیت دیگر تحائف شامل ہیں۔
توشہ خانہ کے ریکارڈ سامنے، اہم شخصیات نے کیا کیا تحائف وصول کیے
