Baaghi TV

Category: پنجاب

  • مریم نواز مساوی بنیادوں پر ترقیاتی منصوبوں پر عمل کرا رہی ہیں،مریم اورنگزیب

    مریم نواز مساوی بنیادوں پر ترقیاتی منصوبوں پر عمل کرا رہی ہیں،مریم اورنگزیب

    لاہور: سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کاکہنا ہے کہ چین کی مدد سے گورنس سمیت تمام شعبوں میں ٹیکنالوجی کے استعمال کو بڑھایا جائے گا-

    باغی ٹی وی: سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے سٹینڈنگ کمیٹی پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کے اجلاس میں بریفنگ کے دوران کہا کہ
    مریم نواز شریف کے وژن پرترقیاتی نظام کو خود کار بنا دیا گیا ہے ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی اور پیشرفت کا یومیہ جائزہ جدید ٹیکنالوجی سے کیا جا رہا ہے، چین کی مدد سے گورنس سمیت تمام شعبوں میں ٹیکنالوجی کے استعمال کو بڑھایا جائے گا-

    مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب روزانہ پورٹل کے ذریعے تمام ڈیٹا چیک کرتی ہیں، عوامی منصوبوں کے لیے 844 ارب روپے کا بڑا بجٹ دیا ہے، مریم نواز شریف مساوی بنیادوں پر ترقیاتی منصوبوں پر عمل کرا رہی ہیں، بنیادی مراکز صحت، ڈویژن اور ضلع کی سطح پر ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن جاری ہے-

    گلوکار ارمان ملک اور فیشن بلاگر آشنا شروف نے شادی کر لی

    انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی بہتری کے ساتھ صنعتی اور زرعی ترقی کے ماڈل پر پہلی بار عمل ہو رہا ہے، پہلی بار زرعی مشینری رعایتی قیمت اور اقساط پر دی گئی، ستھرا پنجاب سکیم کے تحت صفائی کا نظام صوبے کے ہر ضلع میں لے جا رہے ہیں، تعلیم، آئی ٹی، نوجوانوں کی ہنرمندی، بچوں اور ماں کی صحت وزیر اعلی پنجاب کی ترجیحات میں نمایاں ہیں-

    مسٹر بیسٹ نے منگنی کر لی

    سینئیر صوبائی وزیر نے کہا کہ پنجاب کے عوام کو اپنی چھت اپنا گھر سکیم کے تحت اپنے گھروں کا مالک بنایا جا رہا ہے، ماحولیاتی بہتری پاک کیلئےگزشتہ 9 ماہ سے پنجاب کے ہر شعبے میں اقدامات جاری ہیں، زگ زیگ ٹیکنالوجی ، پلاسٹک بیگز کا خاتمہ، مونجی جلانے پر پابندی نے اہم کردار ادا کیا-

  • پنجاب:  جیل میں قیدیوں کے  پی سی او  استعمال بارے اصول و ضوابط جاری

    پنجاب: جیل میں قیدیوں کے پی سی او استعمال بارے اصول و ضوابط جاری

    لاہور: محکمہ داخلہ پنجاب نے جیل میں قیدیوں کے پی سی او استعمال بارے اصول و ضوابط جاری کر دیئے –

    باغی ٹی وی:و زیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر محکمہ داخلہ نے جیل قیدیوں کی فلاح کیلئے اہم اقدام اٹھایا ہے جس سے تمام قیدیوں کو مساوی حقوق میسر آئیں گے پنجاب بھر کی جیلوں میں قیدیوں کو عزیز و اقارب اور وکلاء سے رابطے کیلئے آڈیو ویڈیو کال کی سہولت دی گئی ہے۔

    محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری کردہ ایس او پیز کے مطابق قیدی پیر تا ہفتہ صبح 8 بجے سے شام 5 بجے کے دوران دیئے گئے شیڈول کے مطابق پی سی او استعمال کر سکتے ہیں، ہر قیدی رابطے کیلئے زیادہ سے زیادہ 5 فون نمبر سسٹم میں رجسٹر کروا سکتا ہے، ہر قیدی کو صرف خونی رشتہ داروں، اہلیہ اور لیگل کونسل سے رابطے کی اجازت ہے۔

    ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ

    قواعد و ضوابط کے مطابق جیل میں موجود سسٹم آپریٹر قیدی کی درخواست پر اُسی دن سپرٹنڈنٹ جیل سے تصدیق کے بعد پی سی او کی سہولت فراہم کرے گا ، دہشتگردی اور ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث مجرمان کے علاوہ تمام قیدیوں کو پی سی او استعمال کرنے کی اجازت ہے۔

    قواعد و ضوابط کے مطابق تمام اسیران کو ایک ہفتے میں 60 سے 80 منٹ تک پی سی او استعمال کی اجازت ہو گی جبکہ متعلقہ بیرک انچارج کی تصدیقی سلپ پر ہی ہر قیدی کو پی سی او استعمال کی اجازت ملے گی، پی سی او استعمال کیلئے قیدی اپنے پریزن مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم پی پی اکاؤنٹ سے رقم منہا کروائیں گے جبکہ 18 سال سے چھوٹے اور نادار اسیران کو پی سی او کی سہولت مفت فراہم کی جائیگی۔

    لاہور ہائیکورٹ : موسم سرما تعطیلات کے پہلے ہفتے کیلئے بینچز تشکیل

    قواعدو ضوابط میں واضح کیا گیا ہے کہ جیل جرائم میں ملوث افراد یا نقص امن کے خطرے کے پیشِ نظر سپرنٹنڈنٹ جیل کسی قیدی کی پی سی او سہولت عارضی طور پر بند کر سکتا ہےایسی صورتحال میں متعلقہ ڈی آئی جی ریجن اطلاع موصول ہونے کے 3 یوم میں منا سب وجوہات کی روشنی میں پی سی او سہولت بحال کرنے کا اختیار رکھتا ہے۔

    ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب نے بتایا کہ جیل جرائم کے مرتکب قیدی کو پنشمنٹ بلاک میں بند کیا جائے گا اور پی سی او سہولت عارضی طور پر بند رہے گی کسی بھی قیدی کو کانفرنس کال کی اجازت نہیں ہو گی، اسی طرح انچارج اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ جیل دورانِ کال کسی بھی نازیبا یا قابل اعتراض گفتگو پر کال منقطع کرنے کا مجاز ہے۔

    9 مئی میں سزا یافتہ لوگوں کے لیے اپیلیں فائل کریں گے،بیرسٹر گوہر

    قواعدو ضوابط کے مطابق نازیبا، ملک دشمن اور قابل اعتراض گفتگو پر متعلقہ قیدی کی پی سی او سہولت عارضی طور پر بند کر دی جائے گی، قواعد میں واضح تحریر ہے کہ جیل سپرنٹنڈنٹ کسی قیدی کی پی سی او سہولت ایک ماہ تک بند کر سکتا ہے اور ایک ماہ سے زائد مدت کی اجازت متعلقہ ڈی آئی جی ریجن دے گا۔

    ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق کوئی بھی قیدی فون بوتھ سے 6 ملا کر آئی جی جیل خانہ جات کمپلینٹ سیل میں مفت شکایت درج کروا سکتا ہے اسی طرح یہ بھی طے پایا کہ خواتین، نوعمر اور سزائے موت کے قیدیوں کا پی سی او بوتھ ان کے اپنے بارک میں ہو گا۔

    سانحہ نو مئی کے مجرمان کو شواہد کی بنیاد پر سزائیں سنائی گئیں،عطاءاللہ تارڑ

    ترجمان نے بتایا کہ تمام کالز کا ریکارڈ کم از کم ایک ماہ تک محفوظ رکھا جائے گا ایک اسیر کا صرف ایک پی سی او اکاؤنٹ بنایا جائےگا اور خلاف ورزی کی صورت میں متعلقہ حکام کیخلاف کارروائی ہوگی سپرنٹنڈنٹ جیل ماہانہ بنیادوں پر پی سی او سسٹم کی کمپیوٹرائزڈ فنانشل رپورٹ پریزن فاؤنڈیشن کو بھجوائے گا۔

    سیکرٹری داخلہ پنجاب نور الامین مینگل نے آئی جی جیل خانہ جات اور تمام ریجنز کے ڈی آئی جیز کو جاری کردہ قواعد و ضوابط پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کی ہے۔

    ہانیہ عامر کی امریکا میں ایونٹ سے نکالنے جانے پر وضاحت

  • سندھ اور پنجاب میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا

    سندھ اور پنجاب میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا

    اسلام آباد: صوبہ سندھ اور پنجاب میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا۔

    باغی ٹی وی: سندھ میں سردیوں کی چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا،21 دسمبر سے 31 دسمبر تک چھٹیاں ہوں گی محکمہ تعلیم سندھ نے سردیوں کی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا،نوٹیفکیشن کے مطابق فیصلے کا اطلاق تمام نجی و سرکاری تعلیمی اداروں پر ہوگا۔

    صوبہ پنجاب میں بھی موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیامحکمہ سکولز ایجوکیشن پنجاب نے صوبے میں موسم سرما کی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کیا،نوٹیفکیشن کے مطابق نجی و سرکاری سکولز میں 20 دسمبر سے 10 جنوری 2025 تک چھٹیاں ہوں گی اور موسم سرما کی تعطیلات کے بعد 13 جنوری کو سکولز دوبارہ کھل جائیں گے۔

    علاوہ ازیں حکومت سندھ نے سردیوں میں اسکول کے بچوں کیلئے یونیفارم کوڈ میں نرمی کردی، بچے کسی بھی رنگ کا سویٹر، جوتے اور موزے پہن کر اسکول جاسکیں گے، صوبائی وزیر تعلیم نے کراچی سمیت سندھ بھر میں سردی کی لہر کے پیش نظر اسکولوں میں طلبہ کے لیے یونیفارم کوڈ میں نرمی کی ہدایت جاری کردی ہے اور اس سلسلے میں ڈائریکٹوریٹ آف پرائیوٹ انسٹیٹیوشن کی جانب سے نجی اسکول کو باقاعدہ مراسلہ جاری کردیا گیا ہے۔

    مراسلے میں نجی اسکولوں سے کہا گیا ہے کہ سردیوں کے دوران نجی اسکول طلبہ کے یونیفارم کے سلسلے میں نرمی برتیں، اسکول کے بچوں کی صحت کی خاطر سردی سے بچاؤ کے اقدامات میں ان کے ساتھ تعاون کریں اور سردی کے دنوں میں طلبہ جو گرم کپڑے پہننا چاہیں انہیں اس کی اجازت دی جائے بچے سوئیٹرز ، بلیزرز ،جیکٹس ، کوٹس، ٹوپی ، موزے اور جوتے اپنی ضرورت اور سہولت کے مطابق استعمال کرسکتے ییں، بچوں کو سردی سے بچانے کے لیے یہ پالیسی یا نرمی سردی کے پورے موسم میں قابل اطلاق ہے، اسکول کی کلاسوں میں بھی سردی سے بچاؤ کے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں ۔

  • باپ کی اپنی سگی بیٹی کے ساتھ جنسی زیادتی

    باپ کی اپنی سگی بیٹی کے ساتھ جنسی زیادتی

    وزیر آباد: پنجاب میں خواتین اور بچوں کے ساتھ جنسی واقعات میں کمی نا آ سکی، وزیرآباد میں درندہ صفت باپ نے اپنی سگی بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا-

    باغی ٹی وی : پولیس نے ملزم کی بیوی کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا،متاثرہ لڑکی کی ماں نے بتایا کہ ملزم کی زیادتی کے نتیجے میں بیٹی حاملہ ہو گئی،میرا خاوند کئی ماہ سے بیٹی کو درندگی کا نشانہ بنا رہا تھا، ملزم نشہ آور شربت پلا کر بیٹی کے ساتھ زیادتی کرتا تھاطبیعت خراب ہونے پر بیٹی کو ڈاکٹر کے پاس لے کر گئی تو وہاں اس کے حاملہ ہونے کی تصدیق ہوئی۔

    تھانہ علی پور چٹھہ میں ملزم کی بیوی کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

    دوسری جانب لاہور کے علاقے گرین ٹاؤن میں سوتیلے باپ نے پانچ سالہ بچی پر تیزاب پھینک دیا ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق متاثرہ بچی والدین کی طلاق کے بعد اپنے دادا کے ساتھ رہتی تھی، ماں کے کہنے پر ملزم حمیدو اور امانت بچی کو لینے آئے، بچی نے ساتھ جانے سے انکار کیا تو طیش میں آکر سوتیلے باپ حمیدو نے تیزاب پھینک دیا، تیزاب پھینکنے سے معصوم بچی کا جسم جھلس گیا اور ملزم موقع سے فرار ہو گیامعصوم بچی کو علاج کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے-

  • حکومت کو26 ویں آئینی ترمیم میں وعدہ خلافی مہنگی پڑے گی، جے یو آئی پنجاب

    حکومت کو26 ویں آئینی ترمیم میں وعدہ خلافی مہنگی پڑے گی، جے یو آئی پنجاب

    لاہور :جمعیت علمائے اسلام صوبہ پنجاب نے 26ویں آئینی ترمیم میں حکومت کی جانب سے وعدہ خلافی پر غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپنی قیادت کے حکم پر احتجاج کرنے کے لیے تیار ہیں اور حکومت کو وعدہ خلافی مہنگی پڑے گی۔

    باغی ٹی وی: ترجمان جے یو آئی پنجاب حافظ غضنفر عزیز دیگر صوبائی عہدیداروں کے ہمراہ میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جے یو آئی مفاہمتی پالیسی پر یقین رکھتی ہے لیکن حکمران ہمیں مزاحمتی پالیسی کی طرف دھکیل رہے ہیں، جے یو آئی کارکنان احتجاج کے لیے تیار رہیں۔

    انہوں نے کہا کہ گزشتہ دنوں حکومت نے علمائے کرام کو میدان میں لاکر انہیں باہم لڑانے کی پالیسی اختیار کی اس کی مذمت کرتے ہیں اور علمائے کرام سے کہنا چاہتے ہیں کہ آپ حکمرانوں کی عالمی قوتوں کے سامنے سرنڈر کی پالیسی کا حصہ نہ بنیں،صدر مملکت کے اعتراضات سامنے آمنے کے بعد دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوگیا ہے۔

    اس قبل جے یو آئی نے مدارس بل پر صدر مملکت کی جانب سے دستخط نہ کرنے پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ملک بھر میں احتجاج کا عندیہ دیا تھا اور مرکزی ترجمان نے اس حوالے سے واضح کیا تھا کہ حکومت سے کوئی رابطہ نہیں ہوا ہے۔

    ترجمان جے یوآئی اسلم غوری نے بیان میں کہا کہ مدارس رجسٹریشن بل کے معاملے پر جے یو آئی کی جانب سے سینیٹر کامران مرتضیٰ حکومت سے بات چیت کرتے ہیں، جے یو آئی اپنے مؤقف سے پیچھے نہیں ہٹے گی اور مدارس رجسٹریشن بل کے معاملے پر مولانا فضل الرحمان اپنا مؤقف دے چکے ہیں۔

    دوسری جانب وفاقی وزیر برائے تعلیم خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ مدارس رجسٹریشن سے متعلق بل عجلت اور مخصوص حالات میں منظور ہوا تھامدارس کی تنظیموں کی اکثریت کو بل پر اعتراضات ہیں، پندرہ میں سے دس وفاق ہائے مدارس نے بل پر تحفظات کا اظہار کیاہےجسکے بعد مدارس رجسٹریشن بل کی درستی کیلئے کام جاری ہے مدارس رجسٹریشن سے متعلق بل عجلت اور مخصوص حالا ت میں منظور ہوا تھا۔

    جبکہ چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ مدارس کی رجسٹریشن پر کوئی سمجھوتا ممکن نہیں جو مدارس وزارت تعلیم سے منسلک ہو گئے ان سے متعلق منفی قانون سازی نہ کی جائے، مدارس اپنا آڈٹ بھی کرواتے ہیں حسابات سب کیلئے کھلے ہیں، فیٹف سے متعلق ماضی میں بھی مدارس کی کوئی شکایت نہ تھی اور نہ ہی اب ہے۔

    واضح رہے کہ صدر مملکت کی جانب سے مدارس رجسٹریشن بل پر اعتراضات لگائے گئے ہیں، صدر مملکت نے اعتراض کیا کہ بل کے قانون بننے سے مدارس اگر سوسائٹیز ایکٹ کے تحت رجسٹر ہوں گے تو ایف اے ٹی ایف اور جی ایس پی سمیت دیگر پابندیوں کا خدشہ ہے، مدارس کی رجسٹریشن سوسائٹیز ایکٹ کے ذریعے شروع کی گئی تو قانون کی گرفت کم ہوسکتی ہے پھر قانون کم اور من مانی زیادہ ہو گی۔

    اس حوالے سے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے حکومت کو ڈیڈ لائن دی تھی ان کا کہنا تھاکہ 17 دسمبر کو وفاق اور تنظیمات المدارس کا اجلاس 17 دسمبر کو بلایا ہے جس میں لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گاتاہم حکومت کی جانب سے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 17 دسمبر کو بلائے جانے کا امکان ہے جس میں مدارس رجسٹریشن بل کی منظوری متوقع ہے۔

  • ’بیجنگ پنجاب کلین ائیر‘ مشترکہ ورکنگ گروپ بنانے کا بڑا فیصلہ

    ’بیجنگ پنجاب کلین ائیر‘ مشترکہ ورکنگ گروپ بنانے کا بڑا فیصلہ

    بیجنگ: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے دورہ چین کے موقع پر بیجنگ پنجاب کلین ایئر مشترکہ ورکنگ گروپ بنانے کا بڑا فیصلہ کر لیا گیا۔

    باغی ٹی وی : ماحولیاتی تحفظ اور نظام پر وزیراعلی پنجاب کو بریفنگ دی گئی جس میں چین اور صوبہ پنجاب نے ماحولیاتی بہتری، بائیو ڈائیورسٹی، اسموگ کے خاتمے، جنگلی حیات اور شجر کاری کے تحفظ و فروغ کے لیے مل کر کام کرنے کا فیصلہ کیا گیا،سینیئر وزیر مریم اورنگزیب پنجاب کی نمائندگی کریں گی۔

    وزیراعلیٰ پنجاب اور چین کے ماحولیاتی وزیر ہوانگ رانچیو نے ملاقات میں اتفاق کیا کہ چین کے تعاون سے پنجاب میں ایڈوانس ایئر کوالٹی مینجمنٹ سسٹم بنایا جائے گا،فیصلے کے تحت چین اور صوبہ پنجاب میں ماحولیاتی علوم کا تبادلہ، پالیسی کوآرڈینیشن، استعداد میں اضافے، ڈیٹا مانیٹرنگ اور شئیرنگ، گرین اربن پلاننگ، ٹیکنالوجی کا ٹرانسفر ممکن ہوسکے گا، چین ماحول دوست توانائی اور ٹرانسپورٹ کے اجرا کے حوالے سے صوبہ پنجاب کی مدد کرے گا۔

    پنجاب میں ای ٹرانسپورٹ سسٹم کے لیے چین کے تجربات اور مہارت سے استفادہ کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا چین زرعی شعبے کی ترقی، ماحول دوست مشینری اور زرعی طریقے سکھانے میں بھی پنجاب کی مدد کرے گا ہائیڈرو پاور اور پانی کے باکفایت استعمال کے حوالے سے بھی چین صوبہ پنجاب کی مدد کرے گا۔

    پنجاب کو ماحولیاتی خطرات سے بچاؤ میں چین مہارتوں اور ٹیکنالوجی کے ذریعے معاونت فراہم کرے گا چین کے ماحولیات کے وزیر نے پنجاب میں اسموگ سے بچاؤ اور ماحولیاتی بہتری کے لیے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کےاقدامات کو سراہا، وزیر ایکالوجی اینڈ انوئر منٹ ہوانگ رانچیو کی جانب سے ماحولیاتی تحفظ اور ماحولیاتی نظام کی حفاظت کے حوالے سے وزیراعلی پنجاب کو بریفنگ دی گئی، پنجا ب میں حیاتیاتی تنوع اور جنگلی حیات کے تحفظ اور شجرکاری منصوبوں کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال بھی کیا گیا-

    وزیر ہوانگ رانچیو سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ماحولیات کی بہتری کے لیے آپ کا وژن، ذاتی کردار، تجربہ اور مہارت متاثر کن ہیں، چینی وزارت انوائرمنٹ اینڈ ایکالوجی حکام نے شہری ماحولیاتی تحفظ اور پائیدار ترقی کے منصوبوں میں تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

    مریم نواز نے کہا کہ پنجاب میں ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے چین کے جدید انوائرمنٹ ماڈلز اپنانا چاہتے ہیں، مارچ 2024 میں وزیراعلیٰ کی ذمہ داری سنبھالتے ہی اسموگ سے بچاؤ اور ماحول کی بہتری کا اپنی نوعیت کا پہلا جامع پلان دیا، پنجاب میں بڑے پیمانے پر شجر کاری اور جنگلات کی بحالی کے منصوبے شروع کیے گئے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ چین کے شہری منصوبہ بندی اور اسمارٹ شہروں کے تجربات سے مستفید ہونا چاہتے ہیں، پاکستان اور چین آئرن برادرز ہیں، سی پیک پاکستان کی ترقی کے حوالے سے نہایت اہم ہے، سی پیک کا دوسرا مرحلہ ماحول دوست توانائی کے منصوبوں کے حوالے سے نہایت اہم ہے، چین نے ماحولیات کی وزارت کے لیے ہوانگ رانچیو کا درست طور پر انتخاب کیا ہے، مریم اور نگزیب کو ماحولیات کی ذمہ داری سونپی گئی ہے جو بہت محنتی اور ماحولیات کے شعبے کی ماہر ہیں، دن رات اسموگ کے خاتمے اور ماحو لیاتی بہتری کے لیے کام کر رہی ہیں۔

  • خاتون پر سابق شوہرکا تشدد،پولیس کی کاروائی،ملزم گرفتار

    خاتون پر سابق شوہرکا تشدد،پولیس کی کاروائی،ملزم گرفتار

    لاہور کے علاقے بادامی باغ میں ایک خاتون پر سابق شوہر نے سرعام بازار میں تشدد کیا، جس کی اطلاع خاتون نے فوری طور پر ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن کو دی۔ سیف سٹی کے ترجمان کے مطابق، خاتون نے 15 پر کال کر کے ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن کو اپنی شکایت کی اور پولیس نے فوری کارروائی شروع کر دی۔

    متاثرہ خاتون نے بتایا کہ اس کے سابق شوہر نے پرانی رنجش کی بنا پر بازار میں اس پر تشدد کیا۔ خاتون کے مطابق، اس کی 2 سال قبل طلاق ہو چکی تھی، لیکن اس کے سابق شوہر کی جانب سے اسے مسلسل ہراساں اور دھمکیاں دی جا رہی تھیں۔سیف سٹی کے ترجمان نے کہا کہ ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن کو اطلاع ملتے ہی قریبی تھانے کی پولیس فوراً موقع پر پہنچی اور خاتون کی نشاندہی پر ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ یہ واقعہ سیف سٹی کی نگرانی کے تحت ریکارڈ کیا گیا، جس کی مدد سے پولیس نے فوری طور پر ملزم کو ٹریک کر کے گرفتار کیا۔

    ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن ایک جدید نظام ہے جس کا مقصد خواتین کے خلاف تشدد اور ہراسانی کے واقعات پر فوری ردعمل دینا ہے۔ اس اسٹیشن کے ذریعے خواتین کسی بھی قسم کے تشدد یا ہراسانی کی شکایت سیف سٹی کے ذریعے فوری طور پر پولیس تک پہنچا سکتی ہیں، جس سے انہیں فوری انصاف کی فراہمی ممکن ہوتی ہے۔اس واقعہ کے بعد شہریوں نے اس نظام کی اہمیت پر زور دیا ہے اور کہا ہے کہ اس سے خواتین کو اپنے حقوق کے تحفظ میں مدد ملے گی۔

  • اسموگ تدارک کیلئے پنجاب حکومت کے اقدامات تسلی بخش قرار

    اسموگ تدارک کیلئے پنجاب حکومت کے اقدامات تسلی بخش قرار

    لاہور: لاہور کے عوام نے اسموگ کے تدارک کے لیے پنجاب حکومت کے اقدامات کو تسلی بخش قرار دے دیا۔

    باغی ٹی وی :پنجاب میں اسموگ کے حوالے سے نجی ادارے نے سروے رپورٹ شائع کردی، سروے انوائرنمنٹل ریسرچ کے نجی ادارے ارتھ پیپل گلوبل کی جانب سے لاہور میں بڑھتی ہوئی اسموگ پر عوامی رائے جاننے کیلئے کیا گیا، جس میں لاہور میں رہائش پذیر 1500 نوجوان لڑکے لڑکیوں کی رائے ریکارڈ کی گئی۔
    lahore
    lahore
    سروے کے مطابق اسموگ کا پھیلاؤ 3 چیزوں حکومتی اقدامات، عوامی اقدامات اور ہوا کا رخ پر منحصر ہے،63 فیصد لاہوریوں کی رائے ہے کہ بطور وزیر اعلٰی مریم نواز نے گزشتہ حکومتوں کے مقابلے میں بہتر انداز میں ماحول دوست اور مؤثر اقدامات کئے ہیں، حکومتی اقدا ما ت سے لاہور کے نوجوان بخوبی آگاہ ہیں، 69 فیصد لوگ اسموگ کے خلاف حکومت اقدامات کی آگاہی رکھتے ہیں، جو حکومت کی جا نب سے مؤثر آگاہی مہم کا نتیجہ ہے۔
    lahore
    lahore
    lahore
    90 فیصد نوجوان اسموگ سے ہونے والی بیماریوں سے واقف ہیں سروے میں 88 فیصد شہریوں نے صنعتوں کی رہائشی علاقوں سے منتقلی کے اقدام کو سپورٹ کیانوجوانوں کی سب سے زیادہ تعداد یعنی 44 فیصد کا ماننا ہے کہ گاڑیوں کا دھواں اسموگ کی سب سے بڑی وجہ ہے۔
    lahore
    lahore
    40 فیصد نوجوانوں نے آج تک اپنی گاڑی یا موٹر بائیک کا سائلنسر یا انجن ٹھیک/ چیک نہیں کروایا 44 فیصد نوجوانوں کا کہنا تھا کہ اسموگ کم کرنے کیلئے یا درخت لگانے کیلئے انہوں نے کوئی اقدامات نہیں کیے 82 فیصد شہریوں نے اسموگ میں کمی کے لیے گاڑیوں اور صنعتوں کی سخت نگرانی کی حمایت کردی۔
    lahore
    سروے میں ہوا کے رخ کو فضائی آلودگی کے پھیلاؤ کا اہم سبب قرار دیا گیا بھارتی پنجاب میں دھان کی باقیات کو جلانے سے آلودگی ہوائی رُخ کے باعث پاکستان میں داخل ہوتی ہے بارڈر کے ایک طرف حکومتی اور عوامی اقدامات کا فائدہ تب تک نہیں ہوگا جب تک دوسری جانب بھی حکومت اور عوام اسموگ کے تدارک پر عملدرآمد نہ کرے۔

    دوسری جانب پنجاب پولیس اسموگ کی روک تھام اور ماحولیاتی تحفظ کے لیے مصروف عمل ہے، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے شاہراہوں، انڈسٹریل ایریاز، زرعی سمیت دیگر مقامات پر انسداد اسموگ کریک ڈاؤن میں تیزی لانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ اسموگ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ذمہ داران کے خلاف زیرو ٹالرنس اپنائیں۔

    ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق اسموگ کی روک تھام اور ماحولیاتی تحفظ کے لیے کریک ڈاؤن جا ری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں صوبے بھر میں کریک ڈاؤن کے دوران 06 مقدمات درج اور ملزمان گرفتار کرلیے گئے، 479 افراد کو 09 لاکھ 62 ہزار روپے جرمانے عائد جبکہ 40 کو وارننگ جاری کی گئی ہے، فصلوں کی باقیات جلانے کی 15، زیادہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کی 387 کی خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئیں، صنعتی سرگرمی کی 04، اینٹوں کے بھٹوں کی 05، دیگر مقامات کی 13 خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئیں۔

    رواں برس انسداد اسموگ کریک ڈاؤن میں مجموعی طور پر 3735 ملزمان گرفتار اور 3176 مقدمات درج کیے گئے جبکہ 7380 افراد کو وارننگ جاری، 37975 افراد کو 09 کروڑ اور 56 لاکھ روپے سے زائد جرمانے کیے گئے فصلوں کی باقیات جلانے کی 2049، زیادہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کی 33001 خلاف ورزیاں ہوئیں، صنعتی سرگرمی کی 364، اینٹوں کے بھٹوں کی 1395 اور دیگر مقامات کی 360 خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئیں۔

    گزشتہ 24 گھنٹوں میں زیادہ دھواں چھوڑنے والی 5232 گاڑیوں کے چالان، 405 کو تھانوں میں بند، 05 کے فٹنس سرٹیفکیٹ معطل کئے گئے،رواں برس شاہرات پر زیادہ دھواں چھوڑنے والی 08 لاکھ ، 59 ہزار 528 گاڑیوں کے چالان کئے گئے، 01 لاکھ 69 ہزار 881 گاڑیوں کو بند اور 10 ہزار 94 گاڑیوں کے فٹنس سرٹیفکیٹ معطل کیے گئے۔

  • پنجاب حکومت کا پنجاب ایئر لائن شروع کرنے کا فیصلہ

    پنجاب حکومت کا پنجاب ایئر لائن شروع کرنے کا فیصلہ

    لاہور: پنجاب حکومت نے صوبے میں ایک نئی ایئر لائن شروع کرنے کا منصوبہ بنایا ہے جسے پنجاب ایئر کے نام سے لانچ کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق، اس ایئر لائن کی فزیبیلٹی اسٹڈی پر کام کا آغاز ہوچکا ہے، اور اسے پرائیویٹ سرمایہ کاروں کے اشتراک سے قائم کیا جائے گا۔ پنجاب حکومت اس ایئر لائن میں شراکت دار ہوگی، جبکہ ایئر لائن کی مالی سرمایہ کاری کا زیادہ تر حصہ نجی شعبے سے آئے گا۔پنجاب حکومت کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے اس حوالے سے میڈیا کو بتایا کہ حکومت پنجاب پی آئی اے خریدنے کا ارادہ نہیں رکھتی۔ انہوں نے اس خبر کو غلط قرار دیا اور کہا کہ یہ افواہ پھیلائی جارہی ہے۔ مریم اورنگزیب نے وضاحت کی کہ پنجاب حکومت کا منصوبہ ایک نئی ایئر لائن قائم کرنا ہے نہ کہ پی آئی اے کو خریدنا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے امریکہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز نے ان سے پی آئی اے کو خریدنے کے حوالے سے مشورہ کیا تھا۔ ان کے بقول، مریم نواز نے تجویز دی کہ پاکستان کو ایک برانڈ نیو ایئر لائن کی ضرورت ہے جس کا نام ایئر پنجاب رکھا جائے۔
    نواز شریف کا کہنا تھا کہ انہوں نے مریم نواز کو مشورہ دیا کہ وہ اس منصوبے پر مزید غور کریں اور اس کے فوائد و نقصانات کا تجزیہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ **نئی ایئر لائن** قائم کرکے اسے پاکستان کے بڑے شہروں جیسے کراچی، لاہور، پشاور اور کوئٹہ سے براہ راست نیویارک کی پروازیں فراہم کی جا سکتی ہیں۔ مزید برآں، انہوں نے کہا کہ ایئر پنجاب دنیا کے دیگر بڑے شہروں جیسے لندن، ٹوکیو، اور ہانگ کانگ تک پروازیں فراہم کرسکتی ہے۔اگر یہ منصوبہ پایہ تکمیل تک پہنچتا ہے تو پنجاب ایئر ملک کی ائیر لائن انڈسٹری میں ایک اہم اضافہ ثابت ہوگی۔ یہ ایئر لائن ملک کے بڑے شہروں کو بین الاقوامی مقامات سے جوڑنے کے علاوہ، قومی معیشت میں بہتری اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے کا سبب بن سکتی ہے۔ پنجاب حکومت کے اس منصوبے کے حوالے سے حتمی اعلان کا انتظار کیا جارہا ہے، جس سے متعلق عوام میں بھی کافی دلچسپی پائی جاتی ہے۔

  • لاہور میں  اسموگ:ایک ہفتے کیلئے پرائمری تک اسکول بند کرنے کا اعلان

    لاہور میں اسموگ:ایک ہفتے کیلئے پرائمری تک اسکول بند کرنے کا اعلان

    لاہور :صوبائی دارالحکومت لاہور میں اسموگ کے باعث ایک ہفتے کے لیے پرائمری تک اسکول بند کرنے کا اعلان کردیا گیا۔

    باغی ٹی وی : انوائرمنٹ پروٹیکشن اتھارٹی کی جانب سے لاہور میں اسموگ کے باعث ایک ہفتے کے لیے پرائمری تک اسکول بندکرنےکانوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے، جاری نوٹیفکیشن کے تحت چھٹی کا اطلاق پبلک اور پرائیویٹ اسکولوں پر ہوگا اور پرائمری سیکشن تک اسکول 4 سے 9 نومبر تک بند رہیں گے۔

    اس حوالے سے پنجاب کی سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے میڈیا سے گفتگو کے دوران اعلان کیا کہ پرائمری کلاسز سے اوپر بچوں کی صحت پر خصوصی نظر رکھی جائے، سرکاری اور نجی اسکولوں میں ماسک کی پابندی لازمی ہونی چاہیے اسموگ بھارت سے آئی اور ایک دم پھیل گئی، بھارت سے بات کیے بغیر یہ مسئلہ حل نہیں ہوسکتا, بھارتی ہوا کو نہ روک سکتےہیں نہ اس کا رخ موڑ سکتے ہیں, بھارت کےساتھ ڈائیلاگ سے ہی اسموگ کے معاملات بہتر کرسکتے ہیں، بھارت کے ساتھ بات چیت کے لیے4 نومبرکو وزارت خارجہ کو خط لکھیں گے.

    ان کا کہنا تھا کہ اسموگ کے تدراک کے لیے شارٹ اور میڈیم ٹرم اقدامات کیے گئے ہیں، مقامی سطح پر انفورس اور سرویلینس ہورہی ہے، اسموگ مقامی فیکٹریز سے مل کر اور زیادہ خطرناک ہوجاتا ہے شہری اس وقت میتھین کوسانس کےذریعےجسم میں اتار رہے ہیں، اسموگ ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں پر مقدمے ہوں گے اور انہیں گرفتار بھی کیا جائے گا۔