Baaghi TV

Category: پنجاب

  • پنجاب کی چار اینٹی کرپشن کورٹس میں ججز تعینات ، نوٹیفکیشن جاری

    پنجاب کی چار اینٹی کرپشن کورٹس میں ججز تعینات ، نوٹیفکیشن جاری

    لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب کی چار اینٹی کرپشن کورٹس میں ججز تعینات کردیئے۔

    چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مس عالیہ نیلم کی منظوری کے بعد ججز کی تعیناتی کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے نوٹیفکیشن کے مطابق سیشن جج جاوید اقبال وڑائچ کو اینٹی کرپشن عدالت لاہور اور سیشن جج اورنگزیب کو اینٹی کرپشن عدالت ملتان میں تعینات کیا گیا ہے۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق سیشن جج خاور رشید کو اینٹی کرپشن عدالت روالپنڈی تعینات کیا گیا ہے سیشن جج اظہار الحق کو اینٹی کرپشن عدالت سرگودھا تعینات کیا گیا،لاہور ہائیکورٹ نے دیگر چار سپیشل کورٹس میں سیشن ججز کو بھی تعینات کردیا ہے۔

  • تیزرفتاربس نے لوڈر رکشہ کو روند ڈالا،ایک ہی خاندان کے 14 افراد جاں بحق

    تیزرفتاربس نے لوڈر رکشہ کو روند ڈالا،ایک ہی خاندان کے 14 افراد جاں بحق

    جڑانوالہ کے قریب تیزرفتاربس نے لوڈر رکشہ کو روند ڈالا، حادثے میں خواتین اور بچوں سمیت 14افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔

    باغی ٹی وی:جڑانوالہ بے قابو بس لوڈر رکشہ پر چڑھ دوڑی، حادثے میں خواتین اور بچوں سمیت 14 افراد جان سے گئے،حادثے میں زخمی ہونے والے 12 افراد کو فوری طبی امداد دیتے ہوئے ٹی ایچ کیو ہسپتال جڑانوالہ منتقل کردیا گیا ہے، تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے ،جو عید منانے کے بعد قریبی گاؤں سے واپس آرہے تھے۔

    پولیس کے مطابق رکشہ میں 17 افراد سوار تھے، حادثہ تھانہ لونڈیا نوالہ کے علاقے اڈہ چک پانچ میں پیش آیا بدنصیب خاندان سید والا کے چک سید پور کا رہائشی تھا، تمام افراد عید اپنوں کے ساتھ منانے گئے تھے خواتین بچوں سمیت دیگرکی میتیں گاؤں پہنچنے پرکہرام مچ گیا۔

    بیساکھی میلا:پاکستان نے 6500 سے زائد بھارتی یاتریوں کو ویزے جاری کر دیئے

    رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے واقعے کانوٹس لے لیتے ہوئے پٹرولنگ ٹیم کومعطل کردیا ہے، پولیس نے حادثے کے بعد فرارہونے والے بس ڈرائیور کوگرفتارکرلیا دوسری جانب جڑانوالہ خوفناک حادثہ میں جاں بحق افراد کی نمازجنازہ ادا کردی گئی ، نماز جنازہ میں شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

    متنازع ترین "پرموشن بورڈ” تحریر:ملک محمد سلمان

  • 13  سالہ لڑکے کے ساتھ زیادتی کرنیوالا ملزم گرفتار

    13 سالہ لڑکے کے ساتھ زیادتی کرنیوالا ملزم گرفتار

    لاہور:پولیس نے خیابان ظفر کے علاقے میں 13 سالہ لڑکے کے ساتھ زیادتی کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتا کرلیا۔

    باغی ٹی وی : لاہور پولیس کے مطابق چوکی ہلوکی پولیس نے واقعے کے حوالے سے وصول ہونے والی 15 کال پر فوری کارروائی کی اور اس دوران واقعے میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا13 سالہ بچہ خیابان ظفر میں واقع ہوٹل میں ملزم ابرار کے پاس کوکنگ کا کام سیکھ رہا تھا اور ملزم نے ورغلا کر بچے سے زیادتی کی اور موقع سے فرار ہونے کی کوشش کی۔

    ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ نے بتایا کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا اور گرفتاری کے بعد انہیں جینڈر سیل کے حوالے کردیا گیا ہے،ایس پی ماڈل ٹاؤن نے چوکی انچارج اور ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ بچوں کا استحصال کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔

  • پانی کی قلت اور ممکنہ خشک سالی،  پنجاب میں نئےکار واش اسٹیشنز  بنانے  پر  پابندی

    پانی کی قلت اور ممکنہ خشک سالی، پنجاب میں نئےکار واش اسٹیشنز بنانے پر پابندی

    لاہور: پنجاب میں نئےکار واش اسٹیشنز بنانے پر پابندی لگادی گئی۔

    باغی ٹی وی : محکمہ ماحولیات پنجاب کی جانب سے صوبے میں نئےکار واش اسٹیشنز بنانے پرپابندی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے میں نئےکار واش اسٹیشنز بنانے پرپابندی کے حکم پر عملدرآمد فوری ہوگا پابندی کی خلاف ورزی پرپاکستان پینل کوڈ کےتحت کارروائی ہوگی، پانی کی قلت اور ممکنہ خشک سالی کے پیش نظریہ فیصلہ کیاگیا ہے۔

    واضح رہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات گہرے ہوتے جا رہے ہیں، اور خشک سالی نے زندگی کو مشکلات سے دوچار کر دیا ہے۔ دریائے سندھ، جو کبھی زندگی کی علامت تھا، اب ریگستان میں تبدیل ہوتا جا رہا ہے پانی کی کمی نے نہ صرف انسانوں بلکہ مویشیوں، پرند و ں اور آبی حیات کے لیے بھی شدید خطرات پیدا کر دیے ہیں پانی کی شدید قلت کے باعث فصلیں بری طرح متاثر ہو چکی ہیں، جس سے زرعی پیداوار میں کمی واقع ہوئی ہے۔

    سعودی عرب نے پاکستان سمیت 14 ممالک پر عارضی ویزہ پابندی لگا دی

    ماہی گیروں کے لیے شکار کا ملنا بھی مشکل ہو گیا ہے، اور کئی لوگ فاقہ کشی پر مجبور ہیں اس کے علاوہ، کچے کے مکین بھی اپنے گھرو ں کو چھوڑ کر دیگر علاقوں میں نقل مکانی کرنے لگے ہیں تاکہ زندگی گزارنے کے لیے ضروری وسائل حاصل کر سکیں۔

    دوسری جانب ملک میں بارش نہ ہونے کے باعث گمبٹ کے روہڑی کینال خشک ہونے لگا، جس کے باعث کاشتکار بھی شدید پریشان ہیں دریائے سندھ میں پانی کی قلت کے باعث دریا کے کنارے بسنے والوں کی مشکلات بڑھ گئیں، علاقے میں قحط کی صورتحال پیدا ہونے لگی۔

    یمنی شہری کی اپنے بچے کے سامنے بھوک سے مرنے کی ویڈیو نے دنیا کو ہلا دیا

    دریائے ستلج خشک ہونے سے ماہی گیری سے وابستہ افراد بے روزگار ہونےلگے، موسمیاتی تبدیلی یا ڈیمزکی کمی پنجاب میں بہنے والا دریائے ستلج خشک ہونے لگا دریا خشک ہونے سے ماہی گیروں کو روزی روٹی کے لالے پڑ گئے، ماہی گیر کہتے ہیں کہ جہاں پانی ملتا ہے، وہاں چلے جاتے ہیں، کئی گھنٹے کی مشقت کے بعد ایک ادھ مچھلی ہاتھ آتی ہےحاسل پور میں مچھلی پکڑنے کے لائسنس کی فیس میں اضافے نے ماہی گیروں کی مشکلات مزید بڑھا دیں۔ ماہی گیروں نے حکومت سے روزگارفراہم کرنے کیلئے اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر یہ صورتحال جاری رہی تو مزید تباہی کا سامنا ہو سکتا ہے، اور پورے خطے کی معیشت اور ماحولیاتی توازن پر سنگین اثرات مرتب ہو سکتے ہیں حکومت کو فوری اقدامات کرنے کی ضرورت ہے تاکہ اس بحران سے نمٹنے کے لیے مؤثر حکمت عملی تیار کی جا سکے۔

    متحدہ عرب امارات میں عید الاضحیٰ کی تاریخ کا اعلان ہوگیا

  • عید الفطر کے دوران پنجاب میں عارضی نصب ہونیوالے مکینیکل جھولوں پر پابندی عائد

    عید الفطر کے دوران پنجاب میں عارضی نصب ہونیوالے مکینیکل جھولوں پر پابندی عائد

    لاہور:عید الفطر کے دوران پنجاب میں عارضی نصب ہونے والے مکینیکل جھولوں پر پابندی عائد کر دی گئی۔

    باغی ٹی وی : ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق عارضی نصب ہونے والے مکینیکل جھولوں پر پابندی کا فیصلہ انسانی جانوں کے تحفظ کے لیے لیا گیا،ڈپٹی کمشنرز کے نام مراسلہ جاری کر دیا گیا جس کے مطابق پابندی کا اطلاق پنجاب بھر میں ہوگا۔

    عید کے دوران تفریحی پارکوں میں بچوں سمیت لوگوں کی بڑی تعداد کی آمد متوقع ہے شہری کھیل کے میدانوں، گیمنگ زونز اور مکینیکل جھولوں سے لطف اندوز ہونے کے لیے ان مقامات کا رخ کریں گے تفریحی پارکس، تھیم پارکس اور پلے ایریاز میں مستقل بنیادوں پر لگائے گئے مکینیکل جھولوں کی مشروط اجازت ہوگی۔

    مریم اورنگزیب کا بھیس بدل کر جناح اور چلڈرن اسپتالوں کے دورے

    مستقل بنیادوں پر لگائے گئے جھولوں کے لیے فٹنس سرٹیفکیٹ کا حصول لازمی قرار دیا گیامستقل نصب جھولوں کے حفاظتی معائنے اور تمام ریگولیٹری معیارات پر عمل درآمد بارے متعلقہ ڈپٹی کمشنر سے تصدیقی سرٹیفکیٹ لازم قرار دیا گیا ہے۔

    محکمہ داخلہ پنجاب میں مرکزی کنٹرول روم بھی قائم کر دیا گیا جو 24 گھنٹے پنجاب بھر سے رپورٹس مرتب کرے گا، امن و امان کا قیام اور حکومتی احکامات پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا، سینیئر افسران کی قیادت میں عید کی چھٹیوں میں کام جاری رہے گا۔

    اسپیکر پنجاب اسمبلی کا عوام کے ساتھ براہ راست رابطے کا اعلان

  • ورلڈ بینک  کی پنجاب میں فضائی آلودگی کے خاتمےکےلیے 300 ملین ڈالر قرض کی منظوری

    ورلڈ بینک کی پنجاب میں فضائی آلودگی کے خاتمےکےلیے 300 ملین ڈالر قرض کی منظوری

    اسلام آباد: ورلڈ بینک نے پاکستان کے لیے 300 ملین ڈالر قرض کی منظوری دے دی ہے۔

    باغی ٹی وی :ورلڈ بینک کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق قرض پنجاب کلین ایئر روگرام کےتحت فراہم کیا جائےگا قرض کی رقم پنجاب میں فضائی آلودگی کے خاتمےکےلیےخرچ ہوگی، قرض سےصوبائی حکومت کے اسموگ مٹیگیشن ایکشن پلان کو تقویت ملےگی۔

    کنٹری ڈائریکٹر ورلڈ بینک کا کہنا ہےکہ پنجاب کلین ایئرپروگرام اسموگ کم کرنےکے منصوبے کے لیے معاون ہے، یہ لاکھوں شہریوں کی صحت اور بہبود کو بہتربنانےکی ایک اہم کوشش ہے، پنجاب کلین ایئرپروگرام عالمی بینک کےنئےکنٹری پارٹنرشپ فریم ورک کے مطابق ہے، لاہور ڈویژن کے ایک کروڑ 30لاکھ شہریوں کو فضائی آلودگی سے جڑی بیماریوں سے محفوظ رہنے میں مدد ملےگی۔

  • پنجاب : اقلیتی برادریوں کے مسائل کے حل کیلئے مینارٹی ایڈوائزری کونسل قائم

    پنجاب : اقلیتی برادریوں کے مسائل کے حل کیلئے مینارٹی ایڈوائزری کونسل قائم

    لاہور:پنجاب حکومت نے اقلیتی برادریوں کے مسائل حل کرنے اور بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لیے مینارٹی ایڈوائزری کونسل کے قیام کا اعلان کر دیا۔

    باغی ٹی وی : صوبائی وزیر اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑہ کو کونسل کا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے جبکہ سینئر سیاسی رہنما کامران بھٹی کو نائب چیئر مین اور عاقب عالم کو کنوینر نامزد کیا گیا ہےمینارٹی ایڈوائزری کونسل 38 ارکان پر مشتمل ہوگی جس میں سکھ، مسلم، ہندو اور خواتین ممبران کی نمائندگی موجود ہوگی، کونسل کی مدت تین سال ہوگی تاہم حکومت کو اسے قبل از وقت تحلیل کرنے کا اختیار حاصل ہوگا۔

    تمام ارکان بشمول چیئرمین، نائب چیئرمین اور کنوینر بلا معاوضہ کام کریں گے وزیر اعلیٰ پنجاب کسی بھی رکن، بشمول چیئرمین، نائب چیئر مین یا کنوینر کو معطل یا برطرف کرنے کا اختیار رکھیں گےکونسل حکومت کو اقلیتی برادریوں کے مسائل حل کرنے اور ان کے حقوق کے تحفظ کے حوالے سے مشورے دے گی اور ترقیاتی منصوبوں کی تجاویز بھی پیش کرے گی۔

    وزیراعظم کا امیرِ قطر سے ٹیلیفونک رابطہ، دورہ پاکستان کی دعوت

    رمیش سنگھ اروڑہ نے کہا کہ حکومت کی خواہش ہے کہ اقلیتی برادریوں کے معیار زندگی کو بہتر بنایا جائے۔

    بھارت عالمی سطح پر منشیات فروشی میں ملوث ہے،امریکی انٹیلیجنس رپورٹ

  • پنجاب خیبرپختونخوا بارڈر پر خوارجی دہشتگردوں کا ایک اور حملہ ناکام

    پنجاب خیبرپختونخوا بارڈر پر خوارجی دہشتگردوں کا ایک اور حملہ ناکام

    پنجاب پولیس نے خیبرپختونخوا سرحد پر خوارجی دہشت گردوں کا ایک اور حملہ ناکام بنا دیا،جبکہ رواں ماہ میں خوارجی دہشت گردوں کا ساتواں حملہ تھا-

    باغی ٹی وی : ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق سرحدی علاقوں میں پولیس، سی ٹی ڈی اور ایلیٹ فورس کی ٹیمیں سرچ آپریشن پر مامور تھیں جب کوٹ مبارک کے قریب دہشت گردوں نے آئی ای ڈی سے حملہ کیا حملے میں پولیس کی بکتر بند گاڑی کو معمولی نقصان پہنچا ، تاہم تمام اہلکار محفوظ رہے پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے بعد دہشت گرد پسپا ہو گئے۔

    سندھ حکومت نے پانی کے بحران سے نمٹنے کیلئے مؤثر حکمت عملی تیار کر لی ہے،مراد علی شاہ

    آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے بہادری سے مقابلہ کرنے والے جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ ملک و قوم کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا،پنجاب پولیس کا ہر جوان سینہ تان کر دہشت گردوں کا مقابلہ کر رہا ہے اور ہم دشمن کو ان کے مذموم عزائم میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ خیبر پختونخوا سرحد پر ہماری فورس ہر لمحہ چوکس ہے اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر ممکن قدم اٹھایا جائے گا۔

    علی امین گنڈاپور اور عاطف خان کے اختلافات: ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل سے استعفیٰ طلب

  • کچے میں  45 ڈاکو ہلاک اور67 کو گرفتار کیا گیا ، مجتبیٰ شجاع الرحمان

    کچے میں 45 ڈاکو ہلاک اور67 کو گرفتار کیا گیا ، مجتبیٰ شجاع الرحمان

    لاہور:پنجاب میں صوبائی پارلیمانی وزیر مجتبیٰ شجاع الرحمان نے کہا کہ دہشت گردی کا کریڈٹ بھی پی ٹی آئی کو جاتا ہے،دہشت گردی کا جن بوتل میں بند کیا اب وہ دوبارہ ابھر کر سامنے آ گیا ہے، پی ٹی آئی نے کے پی میں کیا کارکردگی دکھائی ہے۔

    باغی ٹی وی: پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کے دوران وزیرپارلیمانی امور مجتبیٰ شجاع الرحمان نے کہا کہ کچے میں 90 فیصد علاقہ خالی کروا لیا گیا ہے، 45 ڈاکو ہلاک اور67 کو گرفتار کرلیا گیا ہے51 مقدمات بھی درج کرلیے گئے ہیں اور 61 ہزار 500 سو ایکڑ علاقہ واگزار کروایا گیا ہے۔

    صوبائی وزیر نے کہا کہ دہشت گردی کا کریڈٹ بھی پی ٹی آئی کو جاتا ہے کیونکہ نوازشریف نے جنرل راحیل اور جنرل باجوہ سے مل کر آپریشن کیا تھا، پاک فوج دن رات دہشت گردی کی جنگ لڑ رہی ہے، 428 دہشت گرد گرفتار ہوئے، 34 دہشت گرد ہلاک اور 349 دہشت گردی پر مبنی مقدمات اور 9 حملہ پسپا کیے جدید اقدامات عوامی تحفظ پر حکومت نے سیف سٹی منصوبے سے ہر چیز کو مانیٹر کیا، ایک سال میں قصور، راولپنڈی اور ننکانہ صاحب میں سیف سٹی کے کیمرے لگا دیئے ہیں اور 20 اضلاع میں اس سال کے آخر میں کیمرہ لگا دیں گے۔

    مجتبیٰ شجاع الرحمان نے کہا کہ ورچوئل پولیس اسٹیشن سے خواتین کو بہت مدد ملی، اپریل 2014 سے اب تک دو لاکھ 62 مقدمات پر کارروائی ہوئی، عثمان بزدار نے تو سیف سٹی کیمرہ ٹھیک ہی نہیں کروائے تھے لیکن ہم اگلے سال تمام شہروں تک سیف سٹی پروجیکٹ لے کر جائیں گے، ڈولفن فورس تمام ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز اور اضلاع میں لے کر جائیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ پولیس بجٹ میں اضافہ کر رہے ہیں، جدید اسلحہ بلٹ پروف گاڑیاں جیکٹس دے رہے ہیں، اچھے برے لوگ ہر جگہ ہوتے ہیں اور پولیس میں فرق پڑا ہے پی ٹی آئی کی گزشتہ صوبائی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کے وسیم اکرم پلس فرح گوگی پنکی پیرنی جب پیسے لے کر ڈی پی او، ایس پی اور ڈی ایس پی لگائیں گے اور بھتہ وصول کریں گے تو جو لوگ کرپٹ نہیں تھے وہ بھی کرپٹ ہو گئے۔

  • دہشت گردی کےخلاف تمام لیڈران کو ایک پیج پر ہونا چاہیے،گورنر پنجاب

    دہشت گردی کےخلاف تمام لیڈران کو ایک پیج پر ہونا چاہیے،گورنر پنجاب

    لاہور:گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ ہمیں سیاسی مفادات کو پس پشت ڈال کر ملک کی بہتری اور استحکام کے لیے آگے بڑھنا ہے۔

    باغی ٹی وی : گورنر ہاؤس میں وکلا برادری کے اعزاز میں دی گئی افطار پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ ملکی سلامتی سےبڑا کوئی ایجنڈا نہیں ، دہشت گردی کےخلاف تمام لیڈران کو ایک پیج پر ہونا چاہیے، ہمیں سیاسی مفادات کو پس پشت ڈال کر ملک کی بہتری اور استحکام کے لیے آگے بڑھنا ہے۔

    گورنر پنجاب نے کہا کہ گورنر ہاؤس لاہور میں دی جانے والی افطار پارٹی ذاتی کاوشوں کا نتیجہ ہے،اس میں سرکاری ایک روپیہ بھی نہیں لگا، گورنر ہاؤس میں وکلا برادری سمیت تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے افراد کی مدعو کیا جارہا ہے، گورنر ہاؤس میں افطارکا اہتمام وزیروں، مشیروں کے لیے نہیں بلکہ عام آدمی کے لیے کیا جارہا ہے، بلاول بھٹو بھی پنجاب کےعوام کے ساتھ جلد گورنر ہاؤس میں افطاری پر موجود ہوں گے۔

    دہشت گرد عناصر کو ہر قیمت پر شکست دیں گے، صدر مملکت

    گورنر پنجاب نے وکلا سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ملک میں جمہوریت کے فروغ اور استخکام کے لیے وکلا برادری نے ہمیشہ بھر پور کردار ادا کیا ہے، وکلا برادری بلاول بھٹو کو وزیر اعظم بنوانے میں بھی ہراول دستے کا کردار ادا کرے گی پیپلز پارٹی عوامی جماعت ہے اور عوام میں رہنا پسند کرتی ہے، جب تک گورنر ہاؤس میں موجود ہوں گورنر ہاؤس کے دروازے لوگوں کے کھلے ہیں۔

    طورخم تجارتی گزرگاہ 25 روز بعد کھول دی گئی

    گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ ظلم پر تو معاشرہ قائم رہ سکتا ہے لیکن نا انصافی پر نہیں، عوام کو انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے پیپلز پارٹی پر عزم ہے، گورنر پنجاب کی جانب سے دی گئی افطار پارٹی میں صوبے بھر سے وکلا برادری نے بھرپور شرکت کی، گورنر پنجاب فرداً فرداً وکلا سے ملے اور ان کے ساتھ سیلفیاں بنوائیں۔

    نیتن یاہو کا غزہ پر وحشیانہ بمباری جاری رکھنے کے عزم کا اظہار