Baaghi TV

Category: پنجاب

  • معمولی سا جھگڑا، دو بچوں کی جان لے گیا

    معمولی سا جھگڑا، دو بچوں کی جان لے گیا

    شکرگڑھ میں‌ گھر کے سامنے سے ہمسایوں کے جانور کی رسی کھولنے پر ہونے والے جھگڑے نے دو جانیں نگل لی ہیں، مخالفین کی فائرنگ سے پانچویں اور دسویں کے طالب علم دو سگے بھائی قتل کردیئے گئے ہیں، لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، ورثا نے ہسپتال میں احتجاج کیا ہے.

    شکر گڑھ کے نواحی گاؤں سلطان پور میں مقتول 10 سالہ شہیر اور 17 سالہ شہروز کے ماموں فیاض کا ملزمان سے جانور کی رسی کھولنے پر جھگڑا ہو گیا ہے، جس میں فیاض خان زخمی ہوا ہے، تاحال ٹی ایچ کیو ہسپتال میں زیرعلاج ہے، فریقین نے تھانہ نورکوٹ میں درخواست دی ہے، ابھی تک کوئی گر فتاری نہیں ہوئی ہے، ملزمان نے ہسپتال میں داخل مضروب فیاض خان کے بھانجوں پرفائرنگ کردی جس سے وہ موقع پر دم توڑ گئے ۔ پولیس تھانہ نورکوٹ نے دونوں لاشیں پوسٹمارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیں ۔ ہسپتال میں مقتولین کے والد، والدہ اور دیگر ورثا نے احتجاج کرتے ہوئے وزیراعظم سے انصاف کی اپیل کی ہے.

    پولیس تھانہ نورکوٹ کا کہنا ہے کہ پوسٹمارٹم رپورٹ اور درخواست کے بعد مزید کارروائی کریں گے.

    محمد عارف راشد باغی ٹی وی نارووال

  • پنجاب:پارکوں میں ٹک ٹاکرز کے داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی، نوٹیفیکیشن جاری

    پنجاب:پارکوں میں ٹک ٹاکرز کے داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی، نوٹیفیکیشن جاری

    پنجاب کے پارکوں میں ٹک ٹاکرز کے داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی نوٹیفیکیشن بھی جاری-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق پارکس اینڈہارٹیکلچر اتھارٹی پنجاب نے پارکوں میں ٹک ٹاکرز کے داخلے پر پابندی عائد کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق ٹک ٹاکر کو پارکوں میں داخلے سے پہلے اجازت نامہ جمع کرانا ہو گا اور باضابطہ اجازت نامے کے بعد انہیں ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کی اجازت ہو گی۔

    مکہ مکرمہ: غسل کعبہ کی روح پرور تقریب آج ہوگی

    اتھارٹی کی جانب سے 2سے زائد مردوں کے ایک ساتھ پارک میں داخلے پر پابندی پر بھی غور کیا جارہا ہے تاہم فیملیز پر کوئی پابندیاں عائد نہیں کی جارہیں البتہ ایس او پیز پر سختی سے عمل کرنا ہوگا۔

    اتھارٹی نے پابندی کافیصلہ گریٹر اقبال پارک میں خاتون کو ہراساں کرنے کے باعث کیا ہے جبکہ سیکیورٹی مزید سخت اور انتظامی امور کو بہتر بنایا جارہا ہے۔

    واضح رہے کہ لاہور کے گریٹر اقبال پارک میں یومِ آزادی کے موقع پر خاتون ٹک ٹاکر سے دست درازی کا خوفناک واقعہ 3 روز بعد سوشل میڈیا کے ذریعے سامنے آیا-

    ٹک ٹاک ویڈیو بنانے پر اموات میں اضافہ صرف کراچی میں 10 ٹک ٹاکرز ہلاک

    اوباش نوجوانوں نے ٹک ٹاکر عائشہ اکرم اور اس کے ساتھیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور کپڑے پھاڑ دیئے جبکہ پولیس واقعہ سے بے خبر رہی۔سوشل میڈیا پرسامنے آنے والی تصاویرسے پتہ چلتا ہے کہ اس دوران ایک نوجوان نے مشکل سے خاتون سے ہجوم سے نکالا تھا۔

    خاتون کی درخواست پر 400 نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور گرفتاریوں کا عمل جاری ہے-

    ملک بھر میں کورونا کے باعث مزید 80 اموات

  • اسلام آبا د سے کابل جانے والے خصوصی پروازسے مشتبہ شخص گرفتار

    اسلام آبا د سے کابل جانے والے خصوصی پروازسے مشتبہ شخص گرفتار

    اسلام آبا دایئرپورٹ پر کابل جانے والے خصوصی پرواز میں مشتبہ شخص داخل ہو گیا-

    باغی ٹی وی : فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی ( ایف آئی اے )نے اسلام آباد سے کابل جانے والی خصوصی پرواز پر بغیر پاسپورٹ و سفری دستاویزات سفر کرنے کی کوشش کرنے والے شخص کو طیارے کے اندر سے گرفتار کرلیا۔

    اسلام آباد ایئرپورٹ کی تعمیر،ایک اور بےضابطگی سامنے آ گئی ، قومی خزانے کوکروڑوں کا…

    باخبر ذرائع کے مطابق کابل میں پھنسے پاکستانیوں اور غیرملکیوں کو نکالنے کے لیے جانے والے خصوصی طیارے کی روانگی سے قبل ایف آئی اے امیگریشن حکام نے طیارے میں فائنل چیکنگ کی، اس دوران پرواز میں سوار ایک ایسے شخص کو حراست میں لیا گیا جو بغیر پاسپورٹ اور دیگر سفری دستاویزات کابل جارہا تھا-

    ذرائع کے مطابق گرفتار کئے گئے شخص کی شناخت نعمت اللہ کے نام سے ہوئی ہے جو نیو اسلام آباد ایئرپورٹ میں سول ایوی ایشن کے سینی ٹیشن ڈیپارٹمنٹ میں ملازم ہے۔

    دوسری جانب سیکیورٹی اداروں کی جانب سے اس بات کی بھی تحقیقات کی جارہی ہیں کہ سفری دستاویزات اور اجازت نامے کے بغیر کوئی شخص سیکورٹی زون کے اندر کھڑے طیارے میں کیسے پہنچ گیا۔

    پی آئی اے کی آج کوئی پرواز کابل نہیں جائے گی ترجمان پی آئی اے

  • یوم آزادی پر رکشہ سوار خواتین کو ہراساں کرنے والے ملزمان گرفتار

    یوم آزادی پر رکشہ سوار خواتین کو ہراساں کرنے والے ملزمان گرفتار

    یوم آزادی پر رکشہ سوار خواتین کو ہراساں کرنے والے دو ملزموں کو سی آئی اے پولیس نے گرفتار کرلیا-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی اے آر وائی نے دعویٰ کیا ہے کہا راوی روڈ کے علاقے میں خواتین سے بد سلوکی کرنے والے دو ملزم سی آئی اے نے گرفتار کرلئے ہیں ، جنہیں نامعلوم مقام پر منتقل کیا گیا ہے جہاں ان کی لوکیشن اور فیس میچنگ کی جا رہی ہے ۔

    رپورٹس کے مطابق تینوں ملزمان سے رات گئے سی آئی اے کے اعلیٰ افسران نے تفتیش بھی کی ، اب فارنزک اور سائنسی بنیادوں پر تصدیق ہوگی۔

    واضح رہے کہ یوم آزادی پر اوباشوں کی جانب سے رکشے میں سوار خواتین کو ہراساں کیا گیا تھا جس کی ویڈیو منظر عام پر آئی تھی ، ایک اوباش موٹرسائیکل سے اتر کر رکشہ میں سوار ہو گیا اور خاتون کو بوسہ دیکر فرار ہوتا ہے اور لڑکی ہکا بکا رہ جاتی ہے۔

    لاہور:رکشہ میں خاتون سے مبینہ بدسلوکی کے واقعے کا مقدمہ درج

    اسی دوران اور نوجوان بھی چنگچی رکشہ کی جانب بڑھتے ہیں لیکن لڑکی کے ساتھ بیٹھی دوسری لڑکی چپل اتار کر اپنی طرف آنے والے نوجوانوں کو روکتی ہے-

    اس واقعے کا مقدمہ گزشتہ روز تھانہ لاری اڈہ میں درج کیا گیا تھا مقدمہ ایس ایچ او تھانہ لاری اڈہ غلام عباس کی مدعیت میں درج کیا گیا مقدمے کے متن کے مطابق 2 خواتین اور ایک بچی رکشے میں بیٹھی تھیں جب اوباش لڑکوں نے پیچھا کیا اس دوران 10 سے 12 لڑکے خواتین پر آوازیں کستے رہے۔

    مقدمے کے متن کے مطابق سفید رنگ کی شرٹ میں ملبوس لڑکا رکشے میں سوار ہوا لڑکے نے خاتون کو ہراساں کیا اور دست درازی کی اور فرار ہو گیا۔

    پنجاب حکومت نےاس واقعے میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کا ٹاسک سی آئی اے کو سونپا تھا ۔

  • بااثر مسلح افراد کی بھرے بازار میں دو سگی بہنوں کے ساتھ فحش حرکات، مقدمہ درج،متاثرہ خاندان سیاسی دباؤ کا شکار

    بااثر مسلح افراد کی بھرے بازار میں دو سگی بہنوں کے ساتھ فحش حرکات، مقدمہ درج،متاثرہ خاندان سیاسی دباؤ کا شکار

    بااثر مسلح افراد کی بھرے بازار میں دو سگی بہنوں کے ساتھ فحش حرکات، بوس و کنار کے علاوہ ایک کی انگلی نوچ ڈالی-

    باغی ٹی وی : نجی خبررساں ادارے کے مطابق نواحی گاؤں بڑیلہ شریف کی رہائشی (ش) اپنی ہمشیرہ کے ہمراہ سودا سلف لینے ٹانڈہ بازار گئی، تو راستہ میں جمشید چوہان اور غلام جیلانی وغیرہ سات افراد نے ان پر بے ہودہ جملے کسے،-

    دونوں بہنیں واپس گھر جانے کے لیے چنگ چی میں سوار ہوئیں تو ملزمان کار اور دو موٹرسائیکلوں پر ان کا پیچھا کرتے آگئے اور اسلحے کی نوک پر چنگ چی رکشے کو زبردستی روک لیا دونوں بہنوں کو گھسیٹ کر کار میں ڈالنے کی کوشش کی اور بوس و کنار کرنے لگے، ایک کی انگلی نوچ ڈالی-

    مینار پاکستان، عائشہ اکرم کا معاملہ : اداکارہ میرا کا مردوں کو انوکھا مشورہ ،سب…

    لیکن اسی دوران سڑک پر آرمی کی گاڑی آتی دیکھ کر ملزمان دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہو گئے جب کہ پولیس نے لڑکیوں کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے تین ملزمان کوگرفتار کرلیا۔

    رپورٹ کے مطابق مرکزی ملزم غلام جیلانی ابھی تک گرفتار نہیں ہوسکا جب کہ متاثرہ خاندان سیاسی دباؤ اورملزمان کے بااثر ہونے کی وجہ سے دباؤ کا شکار ہیں۔

    دوسری جانب گوجرانوالہ میں تھانہ گرجاکھ کے علاقے میں 16 سالہ اوباش لڑکا 7 سالہ بچی کو مدرسے کے باتھ روم میں لے گیا جہاں اس نے مبینہ طور پر بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا اور فرار ہو گیا۔

    بچی کو میڈیکل کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں سے رپورٹ آنا باقی ہے ، پولیس نے بچی کے باپ کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے جبکہ فرار ملزم کو گرفتار کرنے کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں –

    لاہورن لڑکی پر تشدد کی ویڈیو آزاد کشمیر کی نکلی

  • اسلام آباد ایئرپورٹ کی تعمیر،ایک اور بےضابطگی سامنے آ گئی ، قومی خزانے کوکروڑوں کا نقصان

    اسلام آباد ایئرپورٹ کی تعمیر،ایک اور بےضابطگی سامنے آ گئی ، قومی خزانے کوکروڑوں کا نقصان

    آڈیٹر جنرل کی جاری رپورٹ میں اسلام آباد ایئرپورٹ کی تعمیر میں ایک اور بےضابطگی کا انکشاف ہوا ہے۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق آڈیٹر جنرل کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ کے اے ٹی سی ٹاور کے لیے غلط سائٹ کا انتخاب کیا گیا اور غلط سائٹ کے انتخاب پر قومی خزانے کو 2 کروڑ 10 لاکھ روپے کا نقصان ہوا۔

    رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ کنسلٹنس کی ڈیزائن کردہ ائئر ٹریفک کنٹرول ٹاور کی عمارت تعمیر کے مقصد کو پورا نہیں کرتی تھی۔ اے ٹی سی ٹاور کی عمارت سے مرکزی ٹرمینل کے شمال مغرب کی جانب موجود جہاز نظر نہیں آتے جس کی وجہ سے اے ٹی سی کے لیے علیحدہ کنٹریکٹ کے ذریعے ایک اور عمارت تعمیر کی گئی۔

    پی آئی اے کی آج کوئی پرواز کابل نہیں جائے گی ترجمان پی آئی اے

    آڈیٹر جنرل کی رپورٹ میں کہا گیا کہ نئی عمارت کی تعمیر، سامان کی ترسیل اور اضافی تنصیب کے باعث 2 کروڑ 10 لاکھ روپے اضافی خرچ ہوئے جبکہ بد انتظامی اور کمزور اندرونی کنٹرول کے باعث نقصان بھی ہوا۔

    رپورٹ میں کہا گیا کہ اگست اور ستمبر 2020 میں معاملے کی نشاندہی کی گئی تھی لیکن پراجیکٹ منیجمنٹ نے جواب نہیں دیا لہذا ذمہ داروں کا تعین کر کے نقصان کو پورا کیا جائے۔

    واضح رہے کہ 2018 میں شروع کیا گیا اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ اپنی گنجائش کے اعتبار سے ملک کے بڑے ہوائی اڈوں میں ایک شمار کیا جاتا ہے۔ ابتدائی اندازوں کے مطابق یہ فضائی مرکز ایک سال میں 90 لاکھ مسافروں کو سفری سہولیات فراہم کر سکتا ہے۔

    مینار پاکستان، عائشہ اکرم کا معاملہ : اداکارہ میرا کا مردوں کو انوکھا مشورہ ،سب…

  • مینار پاکستان واقعہ کی متاثرہ خاتون آج جیل میں 40 افراد کو شناخت کریں گی

    مینار پاکستان واقعہ کی متاثرہ خاتون آج جیل میں 40 افراد کو شناخت کریں گی

    یوم آزادی پر مینارِ پاکستان پر خاتون سے دست درازی کرنے والوں میں سے 40 افراد کو متاثرہ خاتون آج جیل میں شناخت کریں گی۔

    باغی ٹی وی : واقعے کو ایک ہفتہ گزر گیا ہے، تاہم ابھی تک 400 میں سے صرف 66 افراد کو ہی گرفتار کیا جاسکا ہے پنجاب حکومت نے 100 افراد کی گرفتاری کا دعویٰ کیا ہے، گریٹر اقبال پارک میں تعینات پی ایچ اے کے 3 افسران کو بھی فارغ کردیا گیا ہے۔

    ڈی آئی جی انویسٹی گیشن شارق جمال کا کہنا ہے کہ ٹک ٹاکر اسٹار عائشہ اکرم کیس کے دیگر ملزموں کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

    پولیس نے عائشہ کے ساتھی ریمبو کا بھی میڈیکل کروا لیا ہے۔ عائشہ اور ریمبو کے سامنے کل زیرِ حراست ملزموں کی شناخت پریڈ کروائی جائے گی جبکہ عائشہ اکرم کے گھر کے باہر پولیس لگا دی گئی۔

    لاہور:رکشہ میں خاتون سے مبینہ بدسلوکی کے واقعے کا مقدمہ درج

    پولیس نے کہا ہے کہ عائشہ کی اجازت کے بغیر کسی کو بھی عائشہ سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جائے گی۔عائشہ کا کہنا ہے کہ اس کے والد اور والدہ شدید ذہنی اذیت کی وجہ سے بیمار پڑ گئے ہیں عائشہ سے پولیس سمیت مختلف اداروں کی پوچھ گچھ بھی جاری ہے۔

    عائشہ اکرم نے یہ بھی وضاحت کی کہ 14 اگست کو نہ تو انہوں نے لوگوں کو فلائنگ کس کی اور نہ ہی بھارت کا جھنڈا لے کر آئیںعائشہ اکرم نے اپیل کی کہ ان کے بارے میں غلط باتیں پھیلانے سے گریز کیا جائے انہوں نے پولیس کی تفتیش پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ تو جینے کی امید کھو چکی تھیں لیکن یہ پولیس ہی تھی جس نے انہیں بچایا ہے، بالخصوص ڈولفن فورس کا کردار بہت اہم ہے۔

    لاہور مینار پاکستان واقعہ کی متاثرہ لڑکی نے پولیس کو بیان قلمبند کروا دیا

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اس واقعے کے تناظر میں انتظامیہ اور پولیس کو الٹی میٹم دے دیا ہےانہوں نے کہا کہ یا تو کام کریں ورنہ اپنا بندوبست کرلیں۔

    ترجمان حکومتِ پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ گریٹراقبال پارک کے واقعے میں دفعہ 354 لگائی گئی ہے جس کی سزا موت ہے واقعہ میں ملوث 350 افراد کو ٹریس کرلیا گیا ہے جب کہ 100 کے قریب افراد کو گرفتارکر لیا گیا-

    مینار پاکستان خاتون سے دست درازی: پولیس نے مزید 36 ملزمان کو گرفتار کر لیا، 1 ملزم…

  • عظمیٰ بخاری کا خواتین کے ساتھ بدسلوکی کے بڑھتے واقعات پر تشویش کا اظہار، حکومت پر شدید تنقید

    عظمیٰ بخاری کا خواتین کے ساتھ بدسلوکی کے بڑھتے واقعات پر تشویش کا اظہار، حکومت پر شدید تنقید

    مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کی لاہور میں خواتین کے ساتھ بدسلوکی کے بڑھتے واقعات پر تشویش کا اظہار کیا ہے-

    باغی ٹی وی : مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پنجاب میں لاءاینڈ آڈر کی بگڑتی صورتحال کے ذمہ دار وزیراعلی اور وزیرقانون پنجاب ہیں عثمان بزدار اور راجہ بشارت کو فوری طور پر اپنے عہدوں سے مستعفی ہونا چاہیے-

    عظمیٰ بخاری نے کہا کہ لاہور میں خواتین کے ساتھ بدسلوکی کے بڑھتے واقعات سے خواتین خود کو غیر محفوظ محسوس کررہی ہیں ایسے واقعات کا مقصد ورکنگ ویمن کو گھروں تک محدود کرنے کی گھناﺅنی سازش ہے-

    انہوں نے کہا کہ ایک ہفتے میں درجن بھر خواتین کے ساتھ تضحیک آمیز سلوک کی فوٹیجز نے پولیس کی کارکردگی پر بھی سوالات اٹھادیے ہیں مینار پاکستان اور رکشے میں خواتین کے ساتھ بیہودہ حرکت سے گھروں سے باہر نکلنے والی خواتین کو تشویش میں مبتلا کردیا ہے

    عظمیٰ بخاری نے کہا کہ جس ملک کا وزیراعظم خواتین کے لباس کو ریپ کا ذمہ ٹھہرائے ایسے ملک میں پھر ایسے ہی واقعات ہوں گےشرانگیز اوراشتعال انگیز حکومتی رویے نے آوارہ گرد نوجوانوں کو شہہ دی ہےدونوں واقعات میں پولیس کو دوران تفتیش معلوم ہوا سیف سٹی کے متعدد کیمرے عرصہ دراز سے خراب پڑے ہیں

    ترجمان مسلم لیگ ن نے کہا کہ مینار پاکستان ،لاری اڈا سمیت لاہور شہر کے متعدد اہم مقامات کے کیمرے کئی ماہ سے خراب پڑے ہیں بزدار حکومت نے پولیس افسران کو ہٹاکر سارا ملبہ ان پر ڈالنے کی کوشش کی ہےعثمان بزدار نے تین سال اپنی انتظامی نااہلیوں کا بوجھ بھی اداروں پر ڈالنے میں گزار دیے ہیں-

  • 52 مرتبہ قوانین کی خلاف ورزی کرنے والا شخص پکڑا گیا، پولیس نے کیا سلوک کیا؟

    52 مرتبہ قوانین کی خلاف ورزی کرنے والا شخص پکڑا گیا، پولیس نے کیا سلوک کیا؟

    صوبائی دارارلحکومت میں ٹریفک پولیس نے کارروائی کے دوران 52 مرتبہ قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر گاڑی کو بالآخر پکڑ کر اپنی تحویل میں لے لیا-

    باغی ٹی وی :تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس آفیسر لاہور منتظر مہدی کا کہنا ہے کہ کار ڈرائیور کو 24 ہزار 600 روپے جرمانہ عائد کیا گیا کار ڈرائیور نے 43 مرتبہ ٹریفک سگنل کیخلاف ورزی کی تھی۔

    ٹریفک پولیس کے مطابق کار ڈرائیور تیز رفتاری، بار بار لین کی اور رانگ یوٹرن کی خلاف ورزی کی تھی۔ گاڑی کو تھانہ میں بند کردیا گیاہے جو کہ واجبات جمع کروانے پر حوالے کی جائے گی۔

    انہوں نے بتایا کہ اب تک لاہور میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر 20 ہزارسے زائد ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے کاغذات تحویل میں لیے گئے ہیں۔

  • مینار پاکستان خاتون سے دست درازی: پولیس نے مزید 36 ملزمان کو گرفتار کر لیا، 1 ملزم کی گرفتاری 3 ستمبر تک ملتوی

    مینار پاکستان خاتون سے دست درازی: پولیس نے مزید 36 ملزمان کو گرفتار کر لیا، 1 ملزم کی گرفتاری 3 ستمبر تک ملتوی

    لاہور جشن آزادی کے موقع پر مینار پاکستان میں خاتون سے بدسلوکی اور دست درازی کے کیس میں مزید36 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے-

    باغی ٹی وی : آئی جی پنجاب انعام غنی کے مطابق، اب تک66 افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ ملزمان کو ویڈیو اور تصاویر میں شناخت ہونے پر گرفتار کیا گیا۔
    گرفتار تمام ملزمان کی پہلے نادرا سے شناخت کروائی گئی ہے۔

    لاہور:رکشہ میں خاتون سے مبینہ بدسلوکی کے واقعے کا مقدمہ درج

     

    پولیس کے مطابق کیس میں 100 سے زائد مشکوک افراد کو حراست میں لیا گیا تھاگریٹر اقبال پارک میں خاتون کو ہراساں کرنے کے واقعہ میں دو دفعات کا اضافہ کر دیا گیا۔ مجموعی طور پر ایف آئی آر میں چھ دفعات شامل ہیں۔

    دوسعی جانب سیشن کورٹ نے پولیس کو مینار پاکستان پر خاتون سے بد سلوکی کے کیس میں ملوث شہروز سعید نامی ملزم کی گرفتار ی سے 3 ستمبر تک روک دیا۔

    خاتون کو ہراساں کرنے والوں کی گرفتاریاں شروع

    میڈیا رپورٹس کے مطابق سیشن کورٹ لاہو ر کے ایڈیشنل سیشن جج نے مینار پاکستان کیس کے مقدمے میں ملوث ملزم شہروزسعیدکی عبوری ضمانت پرسماعت کی۔سماعت کے دوران ملزم کے وکیل عدا لت میں پیش ہوا اور استدعا کی کہ ملزم شامل تفتیش ہو نا چاہتا ہے اس لئے عدالت ملزم کی گرفتاری سے روکنے کا حکم جار ی کرے۔

    واہ جی واہ : ٹک ٹاکر عائشہ اکرم توبڑی شئے نکلی ؟ حقیقت کھل کرسامنے آگئی

    تاہم عدالت نے پولیس سے کیس کا ریکارڈ طلب کرتے ہوئے ملزم کی گرفتار ی سے 3 ستمبر تک روک دیا۔

    یاد رہے کہ 14 اگست کو مینار پاکستان کے گراونڈ میں ہجوم کی طرف سے خاتون کے ساتھ دست درازی اور بدسلوکی کا واقعہ پیش آیا تھا جس پر خاتون نے پولیس ٹیم کو بیان قلمبند کروا دیا ہے –

    لاہور مینار پاکستان واقعہ کی متاثرہ لڑکی نے پولیس کو بیان قلمبند کروا دیا