Baaghi TV

Category: کشمور

  • تنگوانی:پرائمری ٹیچرمہر اللہ ملک ابھی تک بازیاب نہ ہوا، اغوا کاروں نے تشدد کی ویڈیو وائرل کردی

    تنگوانی:پرائمری ٹیچرمہر اللہ ملک ابھی تک بازیاب نہ ہوا، اغوا کاروں نے تشدد کی ویڈیو وائرل کردی

    تنگوانی،باغی ٹی وی (نامہ نگارمنصوربلوچ)پرائمری ٹیچرمہر اللہ ملک ابھی تک بازیاب نہ ہوا، اغوا کاروں نے تشدد کی ویڈیو وائرل کردی
    تفصیل کے مطابق تنگوانی کا رہائشی ایک ماہ پہلے اغوا ہونے والا پرئمری سکول استاد مہراللہ ملک بازياب نہیں ہوا ہے جبکہ ڈاکوؤں نے تشدد والی ویڈیو وائرل کر دی ہے،ٹیچر کو تشدد والی ویڈیو دیکھا جا سکتا ہے جس میں استاد کو زنجیروں سے جکڑ کر تشدد کیا جا رہا ہے اور ورثاسے 50 لاکھ تاوان طلب کیاگیا ہے

    ورثا کا کہنا ہے کہ ہم بہت غریب لوگ ہیں ہم اتنی رقم نہیں دےسکتے اللہ کے واسطے ہمارے بندے کو رہا کیا جائے ورثاء نے مزید اعلی حکام سے اپیل کی ہے کہ ہمارے ٹیچر کو بازیاب کیا جائے .

  • ایران بس حادثہ، کندھ کوٹ میں شہداء کی نماز جنازہ ادا

    ایران بس حادثہ، کندھ کوٹ میں شہداء کی نماز جنازہ ادا

    کندھ کوٹ،باغی ٹی وی (نامہ نگارمختیاراعوان) ایران کے شہر یزد میں ہونے والے بس حادثے میں جاں بحق ہونے والے ضلع کشمور کے رہائشیوں کی لاشیں کندھ کوٹ پہنچ گئیں۔

    شہر کے پرائمری اسکول میں ان شہداء کی نماز جنازہ ادا کی گئی جس میں ڈپٹی کمشنر کشمور، اسسٹنٹ کمشنر تنگوانی، اسسٹنٹ کمشنر کندھ کوٹ اور علاقہ کے سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔

    اس حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں کندھ کوٹ کی سہریانی برادری کے ایک ہی خاندان کے پانچ افراد اور ایک سید خاندان کا فرد شامل تھا۔

    شہداء کی لاشیں طیارے کے ذریعے جیکب آباد پہنچیں اور پھر قافلے کے ذریعے کندھ کوٹ لائی گئیں۔ نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد لاشیں لواحقین کے حوالے کر دی گئیں۔

  • کندھ کوٹ: غلط مقدمے میں پھنسے افراد کی فریاد

    کندھ کوٹ: غلط مقدمے میں پھنسے افراد کی فریاد

    میرپورماتھیلو(باغی ٹی وی ،نامہ نگار مشتاق لغاری)کندھ کوٹ شہزور نامی ایک شخص نے سعودی عرب سے فون کرکے دعویٰ کیا ہے کہ اس کے والد موج علی، بھائی محمد ایوب اور صوبہ ولد موج علی کو جھوٹے مقدمے میں پھنسا دیا گیا ہے۔

    شہزور کا کہنا ہے کہ اس کی ماں امرا بیگم قرآن پاک اٹھا کر ایس پی اور ڈی آئی جی کے پاس گئی ہیں اور ان سے انصاف کی درخواست کی ہے۔

    شہزور نے بتایا کہ اس کی ماں نے قرآن پاک اٹھا کر قسم کھائی ہے کہ اس کے والد اور بھائی بے قصور ہیں۔ اس نے مزید کہا کہ اس کی قوم کے سردار احمد علی خان بنگوار اور دیگر معتبر لوگوں نے بھی قرآن پاک اٹھا کر انصاف کی درخواست کی ہے۔

    شہزور نے الزام لگایا کہ لال محمد غلام نبی اور غلام مصطفیٰ نامی دو افراد نے اس کے والد اور بھائیوں کو 30 لاکھ روپے دینے پر مقدمہ واپس لینے کی پیشکش کی ہے۔

  • کندھ کوٹ :  جشن آزادی کی تقریب،قومی پرچم لہرایا گیا

    کندھ کوٹ : جشن آزادی کی تقریب،قومی پرچم لہرایا گیا

    کندھ کوٹ،باغی ٹی وی (نامہ نگارمختیاراعوان ) پورے ملک کی طرح کندھ کوٹ میں بھی یوم آزادی کا جشن جوش و جذبے سے منایا گیا۔ اس موقع پر منی اسٹیڈیم کندھ کوٹ میں ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کا آغاز ڈپٹی کمشنر امیر فضل اویسی اور دیگر معززین کے ہاتھوں پاکستانی پرچم کشائی سے ہوا۔

    سندھ پولیس نے گارڈ آف آنر پیش کرکے تقریب کی رونق بڑھائی۔ اس کے بعد ایک پروقار تقریب کا آغاز ہوا جس میں ضلعی انتظامیہ، مختلف سیاسی و سماجی تنظیمیں، شہری، اساتذہ، طلباء اور صحافیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ شرکاء نے پاکستان زندہ باد اور پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگاتے ہوئے اپنے وطن سے محبت کا اظہار کیا۔

    تقریب میں طلباء نے حب الوطنی کے حوالے سے مختلف تقریریں کیں۔ ڈپٹی کمشنر نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان ہمارے بڑوں کی قربانیوں کا نتیجہ ہے اور ہمیں اس کی قدر کرنی چاہیے۔ انہوں نے سندھ کے لوگوں کے پاکستان کی آزادی میں اہم کردار کو بھی یاد کیا۔

    تقریب کے اختتام پر طلباء کو انعامات دیے گئے اور تمام مہمانوں کو مٹھائی پیش کی گئی۔ رات کو کیک کاٹا گیا اور آتش بازی کا بھی اہتمام کیا گیا۔

  • کندھ کوٹ: سنسنی خیز واقعہ، ڈکیتی کی کوشش میں ایک ڈاکو ٹریلر کے نیچے آکرہلاک

    کندھ کوٹ: سنسنی خیز واقعہ، ڈکیتی کی کوشش میں ایک ڈاکو ٹریلر کے نیچے آکرہلاک

    کندھ کوٹ،باغی ٹی وی (نامہ نگارمختیاراعوان ) سنسنی خیز واقعہ، ڈکیتی کی کوشش میں ایک ڈاکو ٹریلر کے نیچے آکرہلاک

    تفصیلات کے مطابق کندھ کوٹ میں علی شاہ لاڑو کے قریب واقع انڈس ہائی وے پر ڈاکوؤں کے ایک گینگ نے موٹر سائیکل چھیننے کی کوشش کی، اس دوران تیز رفتار ٹریلر نے ایک ڈاکو کو کچل دیا جس کے نتیجے میں اس کی موت واقع ہوگئی۔

    پولیس کے مطابق، ڈاکوؤں نے ایک موٹر سائیکل سوار کو روکنے کی کوشش کی لیکن موٹر سائیکل سوار نے مزاحمت کی، اس دوران ایک تیز رفتار ٹریلر موقع پر پہنچ گیا اور ایک ڈاکو کو کچل دیا۔ اس حادثے میں دیگر دو ڈاکو موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

    واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ پولیس نے لاش کو قبضے میں لے کر ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔ ابھی تک ہلاک ہونے والے ڈاکو کی شناخت نہیں ہو سکی۔ پولیس نے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

  • کشمور : یوم استحصال کشمیر منایا گیا

    کشمور : یوم استحصال کشمیر منایا گیا

    کشمور،باغی ٹی وی (نامہ نگارمختیار احمد اعوان) پورے ملک کی طرح کشمور میں بھی 5 اگست کو بھارتی زیر قبضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے خلاف یوم استحصال کشمیر منایا گیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کشمور کے دفتر سے ایک بڑی ریلی نکالی گئی۔

    ریلی میں سیاسی و سماجی رہنماؤں، اساتذہ، وفاقی اور صوبائی اداروں کے سربراہان اور شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا کر کشمیر کی آزادی اور بھارت کے مظالم کے خلاف نعرے لگائے۔ پاکستان اور کشمیر کے پرچم بھی لہرائے گئے۔

    اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کشمور امیر فضل اویسی اور اسسٹنٹ کمشنر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے۔ پاکستانی قوم کشمیریوں کی سیاسی، اخلاقی اور خودارادیت کی حمایت جاری رکھے گی۔ ہم پوری دنیا کو بتانا چاہتے ہیں کہ کشمیر پاکستان کا اٹوٹ انگ ہے۔

    پولیس نے ریلی کو سیکیورٹی فراہم کی اور صحافیوں نے اس واقعے کو کوریج دے کر اپنا اہم کردار ادا کیا۔

  • جموں کشمیر،آئی ایس آئی کیلئے کام کرنے کا الزام لگاکر5 سرکاری اہلکار برطرف

    جموں کشمیر،آئی ایس آئی کیلئے کام کرنے کا الزام لگاکر5 سرکاری اہلکار برطرف

    جموں کشمیر میں کشمیر ی عسکریت پسندوں کے بڑھتے حملوں کے بعد بھارتی فوج کا مورال ڈاؤن ہو چکا ہے،ڈی جی بی ایس ایف کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے تو وہیں جموں کشمیر میں پانچ پولیس اہلکاروں اور ایک استاد کو یہ الزام لگا کر برطرف کر دیا گیا ہے کہ وہ پاکستان کی آئی ایس آئی کے ساتھ رابطے میں تھے

    جموں کشمیر میں بھارتی فوج پر پے درپے حملوں کے بعد بھارتی فوج کو سمجھ نہیں آ رہی کہ وہ کیا کرے، کبھی پاکستان پر الزام لگایا جاتا ہے تو کبھی مقامی کشمیریوں کو پاکستان کا ساتھ دینے کا کہہ کر گرفتار کر لیاجاتا ہے ، اب حالیہ واقعہ میں بھارت نے پانچ پولیس اہلکاروں اور ایک استاد کو اس الزام میں برطرف کیا کہ وہ پاکستان کے لئے کام کرتے ہیں اور مقامی عسکریت پسندوں کی مدد کرتے ہیں، الزام یہ لگایا گیا کہ برطرف ہونے والے اہلکار منشیات کا نیٹ ورک چلاتے ہیں اور اس سے حاصل ہونے والی رقم عسکریت پسندوں کو دی جاتی ہے،

    بھارتی میڈیا کے مطابق تحقیقات کے بعد 5 اہلکاروں کو برطرف کیا گیا ہے، دوسری جانب برطرف اہلکاروں کے قریبی افراد کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج اور جموں کشمیر میں سرکاری ادارے عسکریت پسندوں‌کے حملوں کی وجہ سے بوکھلا چکے ہیں، آئے روز کشمیریوں کے گھروں کا محاصرہ کر کے چادر چاردیواری کا تقدس پامال کیا جاتا ہے.نوجوانوں کو گرفتار کیا جاتا ہے اور انہیں ٹارچر سیل لے جا کر تشدد کے ذریعے اعتراف کروایا جاتا ہے کہ وہ مانیں کہ پاکستان ان کی مدد کر رہا ہے،

    جموں و کشمیر پولیس کی تحقیقات کے بعد، انہوں نے برطرف اہلکاروں کے خلاف مجرمانہ شواہد اکٹھے کئے۔ حکام کی جانب سے جمع کیے گئے شواہد سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ پولیس اہلکار اور ایک استاد بھارت کا ساتھ دینے کی بجائے پاکستان کی آئی ایس آئی کے لئے کام کر رہے تھے،

    جموں حملے،بھارت نے نااہلی تسلیم کر لی،دو افسران کو عہدے سے ہٹا دیا

    رواں برس جموں کے علاقوں راجوری، پونچھ، ریاسی، اودھم پور، کٹھوا اور ڈوڈہ میں بھارتی فوج کے 11 اہلکاروں سمیت 22 افراد جان سے جا چکے ہیں، سرحد پر تعینات بی ایس ایف نے کسی طرح کی دراندازی سے صاف انکار کیا ہے اس کے باوجود حملے ہو رہے ہیں،

    پاک فوج کیخلاف پروپیگنڈہ،من گھڑت کہانی،ریان گرم اور مرتضیٰ کیخلاف ہو گی قانونی کاروائی

    بھارتی میڈیا کا پاک فوج کے خلاف مذموم پروپیگنڈہ بے نقاب

    میں نے خلیل الرحمان قمر کو ہنی ٹریپ نہیں کیا،آمنہ کی درخواست ضمانت دائر

    خلیل الرحما ن قمر کیس،آمنہ عروج کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد، جیل بھجوا دیا گیا

    نازیبا ویڈیو”لیک” ہونے سے میری ساکھ کو نقصان پہنچا،خلیل الرحمان قمر کا دعویٰ

    خلیل الرحمان قمر کو زنا کے جرم میں کیوں نہیں پکڑا جارہا؟صارفین برہم

    خلیل الرحمان قمر کی ایک اور "ویڈیو "آنے والی ہے

    تھانے میں آمنہ کو کرنٹ لگایا گیا،خلیل سے معافی مانگو

    خلیل قمر اور آمنہ کی انتہائی شرمناک ویڈیو،اس رات ہوا کیا تھا؟

    میری ویڈیو وائرل ہو گئی،دل کرتا ہے عدالت کے باہر خود کشی کر لوں،آمنہ عروج

  • تنگوانی: ڈاکوؤں کے بعد اب شہرچوروں کے نشانے پرآگیا،ایک ہی رات میں 6 دکانوں کاصفایا

    تنگوانی: ڈاکوؤں کے بعد اب شہرچوروں کے نشانے پرآگیا،ایک ہی رات میں 6 دکانوں کاصفایا

    تنگوانی، باغی ٹی وی ( نامہ نگار منصور بلوچ )تنگوانی شہرمیں ڈاکوؤں کے بعد اب چور سرگرم ہوگئے ہیں،ایک ہی رات میں مین بازار سے نامعلوم چور 6 سے زائد دکانوں کے تالے توڑ کر صفایا کر گئے

    تفصیل کے مطابق تنگوانی شہر کے مین بازار کی موبائل مارکیٹ سے نامعلوم چوروں نے ظفر ملک، ریاض لاشاری، رب نواز ڈاہانی ،حیدر بکھرانی صوفی ماڑوائی اور دیگر دکانوں کے تالے توڑ کر لاکھوں روپے کی نقدی ،قیمتی سامان اور موبائل فون لے اڑے ،اطلاع کے باوجود بھی پولیس جائے وقوعہ پر نہ پہنچ سکی ہے

    دکانداروں کا کہنا ہے کہ پولیس کا گشت اور تھانے کے قریب ہونےکےباوجودچور با آسانی ہماری دکانوں کے تالے توڑ کرلاکھوں روپے مالیت کا سامان چوری کر کے فرار ہوگئے ہیں، اطلاع کے باوجود پولیس کاجائے وقوع پر نہ پہنچنے سے کئی سوالات نے جنم لیا ہے،ان کاکہناتھاکہ پولیس کا گشت اور تھانے کے قریب ہونے کے باوجود یہ واقعہ کیسے رونما ہواجوکہ ایک سوالیہ نشان ہے

    شہریوں نے ڈی آئی جی لاڑکانہ اور آئی جی سندھ سےفوری نوٹس لیکر چوری شدہ سامان واپس دلانے اورتحفظ فراہم کرنے کامطالبہ کیا ہے

  • کندھ کوٹ:  تاوان کیلئے ڈاکوؤں نے  13سالہ مغوی بچے کو زنجیروں میں جکڑ کر تشدد کی ویڈیو وائرل کردی

    کندھ کوٹ: تاوان کیلئے ڈاکوؤں نے 13سالہ مغوی بچے کو زنجیروں میں جکڑ کر تشدد کی ویڈیو وائرل کردی

    کندھ کوٹ(باغی ٹی وی رپورٹ) تاوان کیلئے ڈاکوؤں نے 13سالہ مغوی بچے کو زنجیروں میں جکڑ کر تشدد کی ویڈیو وائرل کردی

    تفصیل کے مطابق ٹھل کے تھانہ بی سیکشن کی حدود سےعید قربان کے دن 13سالہ نادر بنگلانی اور 14سالہ قدیر بنگلانی کو اغوا کیا گیا تھا،ان میںے ایک مغوی13سالہ نادر بنگلانی کی ڈاکوؤں نے زنجیروں میں جکڑ کی ظالمانہ تشدد کی ویڈیو وائرل کردی ہے

    یہ بھی پڑھیں

    کندھ کوٹ: ڈاکوؤں نے مغوی بچے کی ویڈیو جاری کردی

    تنگوانی:تاوان کیلئے ڈاکوؤں نے 6 سالہ بچے کو زنجیروں سے جکڑ کر ویڈیو وائرل کردی

    ویڈیو میں دیکھاجاسکتا ہے زنجیروں میں جکڑے بچے پر لاٹھیوں سے بہیمانہ تشدد کیا جاررہاہے بچہ پولیس افسران اپنی رہائی کی اپیل کر رہا ہےجبکہ اس ساتھ اغوا ہونے والے دوسرے بچے قدیر بنگلانی کے بارے میں کچھ معلومات نہیں ہیں

    دوسری طرف ٹھلتھانہ بی سیکشن پولیس اغوا کا مقدمہ درج کرنے کے باوجود دونوں بچوں کو بازیاب کرانے سے قاصر ہے

  • تنگوانی:دوران ڈیلیوری نوجوان خاتون جاں بحق،ایمبولینس نہ ملی،ورثاء میت پھٹا رکشہ پر گھر لے گئے

    تنگوانی:دوران ڈیلیوری نوجوان خاتون جاں بحق،ایمبولینس نہ ملی،ورثاء میت پھٹا رکشہ پر گھر لے گئے

    تنگوانی،باغی ٹی وی (نامہ نگار منصور بلوچ )دوران ڈلیوری نوجوان خاتون جاں بحق،ایمبولینس نہ ملی،ورثاء میت پھٹا رکشہ پر گھر لے گئے، تنگوانی میں ایک ہفتے میں زچگی کے دوران جاں بحق ہونے والی خواتین کی تعداد 7 ہوگئی

    تفصیل کے مطابق تنگوانی کے قریب گاؤں محمد اسماعیل قمبرانی میں ڈیلیوری کے دوران ایک غریب نوجون لڑکی جوکہ محراب قمبرانی کی بھتیجی تھی زچگی کے دوران فوت ہو گئی ، جس کی لاش کو پھٹے رکشہ پر گھر لایا گیا ب،بے حس انتظامیہ نے کوئی مدد نہیں کی اور نہ ہی ایمبولنس دی گئی

    نوجون لڑکی کی فوتگی کی وجہ سے گاؤں میں صف ماتم بچھی ہوئی ہے ،

    باغی ٹی وی کے سروے کے مطابق رواں ہفتے میں زچگی کے دوران جاں بحق ہونے والی خواتین کی تعداد 7 ہوگئی،اس جاں بحق ہونے والی خاتون سے قبل گاؤں کریم بخش بھلکانی میں زینب نام کی عورت زچکی کے دوران فوت ہوئی، تیسری واقعہ گاؤں کامران خان باجکانی میں ق نامی عورت فوت ہوئی چوتھا واقعہ گاؤں زائد حسین باجکانی میں جعفر باجکانی کا زوجہ دوران ڈیلیوری فوت ہو گئی، گاؤں محمد امین باجگانی میں( ذ )نامی عورت بھی دوران زچگی جاں بحق ہوئی تھی

    ضلع کشمور میں کئی سرکاری ہسپتال اور نیم ہسپتال موجود ہیں جس میں اربوں روپے کا بجٹ عوام کے علاج کے نام پرخرچ کیا جاتا ہے اور کروڑوں روپے کی ہر ماہ عملے کو تنخواہیں دی جاتی ہیں اس کے باوجود کسی بھی سرکاری اور نیم سرکاری ہسپتالوں میں ڈلیوری اور آپریشن کی سہولت موجود نہیں ہے

    کندھ کوٹ میں پرائیویٹ ہسپتال موجود ہیں لیکن وہاں کا خرچہ لاکھوں میں ہوتا ہے،غریب دیہاتی بھاری رقم نہ ہونے کے باعث دیہاتی عورتوں کو ڈلیوری کے لیے دائیوں کے پاس لے جاتے ہیں اور دوائی اور آپریشن کی سہولت نہ ہونے کی وجہ سے بیشترعورتیں دوران زچگی تڑپ تڑپ کر مر جاتی ہیں.