Baaghi TV

Category: کشمور

  • تنگوانی : تھانہ شبیرآباد کے حدود میں قبائلی  تصادم 3 افراد قتل، 8 زخمی

    تنگوانی : تھانہ شبیرآباد کے حدود میں قبائلی تصادم 3 افراد قتل، 8 زخمی

    تنگوانی ،باغی ٹی وی (نامہ نگار منصور بلوچ )تنگوانی کے قریب تھانہ شبیر آباد کے حدود میں جعفری اور نندوانی قبائل میں تصادم کے نتیجہ میں3 افراد قتل جبکہ 8 زخمی ہوگئے

    خبر کے مطابق تنگوانی کے قریب تھانہ شبیر آباد کے حدود گاؤں اللہ داد جعفری میں جعفری اور نندوانی قبائل میں پرانے تنازعہ کی وجہ سے تصادم ہوا ہے دونوں اطراف سے جدید اسلحہ سے فائرنگ کی گئی

    دونوں قبائل کے تین افراد قتل آٹھ زخمی ہوئے ہیں، قتل ہونے والے میں محراب عرف کھنڈوانی نندوانی ،حافظ انور جعفری ، تاج محمد جعفری جب کہ زخمیوں میں منصب بشیر اور قربان سمیت اٹھ افراد زخمی ہوئے ہیں

    آخری اطلاعات تک اس علاقے میں فائرنگ کا سلسلہ جاری تھااور پولیس ابھی اس علاقے میں نہیں پہنچی سکی تھی

  • تنگوانی :  ڈاکوؤں کی موٹرسائیکل سواروں پر اندھادھند فائرنگ،ایک شدید زخمی

    تنگوانی : ڈاکوؤں کی موٹرسائیکل سواروں پر اندھادھند فائرنگ،ایک شدید زخمی

    تنگوانی، باغی ٹی وی ( نامہ نگار منصور بلوچ ) ڈاکوؤں کی موٹرسائیکل سواروں پر اندھادھند فائرنگ،ایک شدید زخمی

    تفصیل کے مطابق تھانہ تنگوانی کے حدود معصوم شاہ کے لاڑو انڈس ہائی وے پر دن دہاڑے ڈاکوؤں نے جیکب آباد سے کندھ کوٹ جانے والے مسافروں کو گولیاں مار کر شدید زخمی کر دیا ہے

    مسافروں نے بتایا کہ ہم جیکب آباد سے کندھ کوٹ کیلئے موٹرسائیکل پر جارہے تھے کہ ڈاکوؤں نے موٹر سائیکل چھیننے کی کوشش کی جس پر ہم نے مزاحمت کی تو ڈاکوؤں نے ہم پر گولیاں برسادیں، جس پر اللہ بخش جمالی گولیاں لگنے سے زخمی ہوگیا

    ڈاکوؤں کی فائرنگ شدید زخمی ہونے والے شخص کی انتہائی تشویشناک بتائی گئی ہے ،جسے علاج کیلئے فوری طور پر سول ہسپتال کندھکوٹ منتقل کر دیا گیا ہے

  • کچے میں بدنام زمانہ ،  دہشت کی علامت’بھیو ڈکیت گینگ‘ کا  سرغنہ ہلاک

    کچے میں بدنام زمانہ ، دہشت کی علامت’بھیو ڈکیت گینگ‘ کا سرغنہ ہلاک

    تنگوانی ،باغی ٹی وی (نامہ نگار منصوربلوچ)کچے میں بدنام زمانہ، دہشت کی علامت’بھیو ڈکیت گینگ‘ کا سرغنہ ہلاک

    تفصیل کے مطابق سندھ رینجرز اور پولیس کی جانب سے کندھ کوٹ میں کچے کے علاقے میں ڈکیتوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف مشترکہ آپریشن کے دوران مقابلے کے بعد بدنام زمانہ بھیو گینگ کا سرغنہ امداد بھیو ہلاک ہو گیا۔

    ترجمان رینجرز نے بتایا کہ حکومت سندھ نے ڈکیت گینگ کے سرغنہ امداد بھیو کے سر کی قیمت 30 لاکھ روپے مقرر کر رکھی تھی، وہ تین ہندو تاجروں سمیت پانچ بینک ملازمین کے اغوا میں بھی ملوث تھا۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ دورانِ آپریشن رینجرز، پولیس اور بھیو ڈکیت گینگ کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، ہلاک ڈکیت اغوا برائے تاوان، قتل، اقدامِ قتل، ڈکیتی، رہزنی اور دیگر جرائم میں ملوث تھا۔

    ترجمان رینجرز کے مطابق بھیو ڈکیت گینگ کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے پولیس اور رینجرز کا آپریشن جاری ہے۔

    اس حوالے سے سندھ پولیس کے ایس ایس پی نے بتایا کہ ملزم نے پولیس چیک پوسٹ پر حملے میں دو اہلکاروں کو بھی شہید کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ سرغنہ کے مارے جانے کے بعد بھیو گینگ کا مکمل خاتمہ کردیا گیا ہے۔

    دوسری جانب تین ہندو بیوپاری غوث پور سے تین دن پہلے اغوا ہونے والے بازیاب ہو کر گھر پہنچ گئے ہیں جنہیں کشمور پولیس نے بازیاب کرناے کا دعویٰ کیا ہے.

  • تنگوانی : 10 روز قبل اغوا ء ہونے والے 2 نوجوان بازیاب

    تنگوانی : 10 روز قبل اغوا ء ہونے والے 2 نوجوان بازیاب

    تنگوانی، باغی ٹی وی (نامہ نگار منصور بلوچ ) 10 روز قبل اغوا ء ہونے والے 2 نوجوان بازیاب

    تفصیل کے مطابق تنگوانی کے قریبی گاؤں خان محمد گجرانی تھانہ ڈیرہ سرکی کی حدود سے 10 روز پہلے دو نوجوان حبیب اللہ گجرانی اور حبیب اللہ دہانی اغوا ہوئے تھے،جو آج بازیاب ہو کر اپنے گھر پہنچ گئے ہیں

    پولیس کا کہنا ہے کہ دو نوں نوجوانوں کو مقابلے بعد بازیاب کروایا گیا ہے

    دوسری جانب ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ورثاء نے بھاری تاوان کی رقم دے کر مغویوں کو آزادی ملی ہے

  • تنگوانی:مین بازار میں ڈاکوؤں کی خواتین کیساتھ  ملکر موبائل فون کی دکان میں لوٹ مار

    تنگوانی:مین بازار میں ڈاکوؤں کی خواتین کیساتھ ملکر موبائل فون کی دکان میں لوٹ مار

    تنگوانی، باغی ٹی وی (نامہ نگار منصور بلوچ )شہر کے بیچ بازار میں ڈاکوؤں نے موبائل مارکیٹ کی دکان کو لوٹا اور پولیس نے کچھ بھی نہیں کیا
    تفصیل کے مطابق تنگوانی کے مصروف ترین بازار موبائل مارکیٹ میں ڈاکو ؤں نےعورتوں کے ساتھ مل کر موبائل فون کی دکان کو لوٹ لیا جب کہ پولیس تماشہ دیکھتی رہی

    اور یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ واردات کارو کاری کے تنازع کی وجہ سے ہوئی ہے،یہ واردات موبائل دکان کے مالک کی اپنی ہی لاشاری برادری کے لوگوں نے کی ہے اس واردات میں ڈاکو اور عورتیں بھی شامل تھے

    موبائل مارکیٹ میں موبائل فون دکاندار ارصلاح لاشاری کا کہنا ہے کہ ڈاکو ؤں نےعورتوں سمیت دکان میں گھس کر لوٹ مار کی اورمتعدد موبائل فون بھی لے گئے ہیں

  • کندھ کوٹ:ڈاکوؤں کا  پولیس چوکی پر حملہ، 2 اہلکار شہید،2زخمی

    کندھ کوٹ:ڈاکوؤں کا پولیس چوکی پر حملہ، 2 اہلکار شہید،2زخمی

    کندھ کوٹ،باغی ٹی وی(نامہ نگاروقاراحمد اعوان کی رپورٹ)ضلع کشمور کی تحصیل کندھ کوٹ میں ڈاکوؤں نے پولیس چیک پوسٹ پر حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے۔کندکوٹ کے قریب ڈاکوں کے حملے میں شہید ہونے والے اہلکاروں کی جنازہ نماز ہیڈ کوارٹر ایس ایس پی افس کشمور میں ادا کیا گیا

    پولیس کے مطابق کندھ کوٹ کے کچے میں قائم ددڑ پولیس چیک پوسٹ پر ڈاکوؤں نے حملہ کیا۔20 سے زائد ڈاکوؤں نے فائرنگ کر کے 2 اہلکاروں کو شہید اور 2 کو زخمی کو کر دیا،واقعے کے بعد ڈاکو کچے کی طرف فرار ہو گئے، پولیس اہلکاروں کی لاشوں اور زخمیوں کوہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔شہید اہلکاروں میں نثار احمد اور اللہ ڈنو سبزوئی جبکہ زخمیوں میں زاہد حسین نصیرانی اور محمد انور شامل ہیں، اس کے علاوہ زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہونے پر لاڑکانہ ریفر کیا گیا۔

    دوسری جانب پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن کرنے کچے کے علاقے میں پہنچ گئی جہاں پر جوابی کارروائی میں بدنام زمانہ ڈاکو مہیندرو بھیو مارا گیا۔پولیس کا کہنا تھا کہ ڈاکواغوا اور قتل کے واقعات میں مطلوب اور انعام یافتہ تھا، کچے میں پولیس اور رینجرز کا ڈاکوؤں سے مقابلہ جاری ہے۔پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری کچے میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن تیز کردیا، جہاں فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔

    وزیرِاعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے پولیس چیک پوسٹ پر حملے کی مذمت کی ہے۔انہوں نے آئی جی سندھ کو واقعے کی تفصیلی انکوائری کر کے رپورٹ دینے کی ہدایت کی ہے۔

    وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی کندھ کوٹ کے کچے کے علاقے میں پولیس چیک پوسٹ پر حملے کی مذمت
    وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کندھ کوٹ کچے کے علاقے میں پولیس چیک پوسٹ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے شہید ہونے والے 2 پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کی ہے۔ وزیرداخلہ محسن نقوی نے شہید پولیس اہلکاروں کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کی ہے۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ پولیس نے جرات کے ساتھ ڈاکوؤں کا مقابلہ کیا اور ایک حملہ آور کو جہنم واصل کیا۔ شہید پولیس اہلکاروں کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ وفاقی وزیر داخلہ نے زخمی پولیس اہلکاروں کی جلد صحتیابی اور سوگوار خاندانوں کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

    دوسری تنگوانی سے باغی ٹی وی کے نامہ نگار منصوربلوچ کی رپورٹ کے مطابق کندکوٹ کے قریب ڈاکوؤں کے حملے میں شہید ہونے والے اہلکاروں کی جنازہ نماز پولیس ہیڈ کوارٹر ایس ایس پی آفس کشمور میں ادا کردی گئی ہے.

    پولیس کے افسران و جوانوں کی امن و امان کے قیام کے لیے قربانیاں بے مثال ہیں،بلاول
    پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ضلع کشمور ، کندھ کوٹ میں چیک پوسٹ پر حملے میں دو پولیس اہلکاروں کی شہادت کی سخت مذمت کی ہے، بلاول زرداری نے وزیراعلیٰ سندھ اور وزیرِ داخلہ سے تفصیلات طلب کرلیں، اور ملزمان کے خلاف فوری ایکشن کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ شہید اہلکاروں کے لواحقین کے غم میں برابر کا شریک ہوں،سندھ پولیس کے افسران و جوانوں کی امن و امان کے قیام کے لیے قربانیاں بے مثال ہیں،سندھ بھر میں امن و امان کے حوالے سے زیرو ٹالرنس ہی ہماری پالیسی ہے،چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے واقعے میں زخمی ہونے والے اہلکاروں کی جلد صحتیابی کی دعا کی ہے

  • تنگوانی:غوث پور کے قریب پولیس موبائل کو حادثہ، 4 اہلکار جاں بحق، 3 زخمی

    تنگوانی:غوث پور کے قریب پولیس موبائل کو حادثہ، 4 اہلکار جاں بحق، 3 زخمی

    تنگوانی باغی ٹی وی (نامہ نگار منصور بلوچ )غوث پور کے قریب پولیس موبائل کو حادثہ، 4 اہلکار جاں بحق، 3 زخمی

    پولیس ذرائع کے مطابق پولیس کی گاڑی انڈس ہائی وے مچھی بنڈو کے مقام پر پیٹرولنگ کےدوران ٹائی راڈ ٹوٹنے سے حادثے کا شکار ہوئی۔

    ایس ایس پی کندھ کوٹ کا بتانا ہے کہ حادثے میں 4 پولیس اہلکار جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے، زخمیوں کو علاج معالجے کے لیے سولہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

    شہید اہلکاروں میں محمد اسماعیل گبول، غلام یاسین اوٹھو، طالب حسین سومرو اور وقار لاشاری شامل ہیں. پولیس کے خصوصی دستے نے شہید اہلکاروں کے جسد خاکوسلامی پیش کی

    نماز جنازہ میں ایس ایس پی کندھ کوٹ، ایس ایس پی قمبر شہدادکوٹ، ڈپٹی کمشنر کندھ کوٹ، رینجر کرنل سمیت پولیس اور رینجرز کے افسراناور جوانوں نے شرکت کی، نماز جنازہ کے بعد شہید اہلکاروں کی میتوں کو ان کے آبائی گاؤں کی طرف روانہ کر دیا گیا ہے

    وزیر داخلہ سینیٹر محسن نقوی نے کندھ کوٹ کے قریب ٹریفک حادثے میں 4 پولیس اہلکاروں کی موت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے پولیس اہلکاروں کے لواحقین سے اظہار تعزیت کی اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا بھی کی۔

  • تنگوانی : فیس بک پر پوسٹ کا تنازعہ  پر دو گروپوں میں مسلح تصادم ،پولیس منظرسے غائب

    تنگوانی : فیس بک پر پوسٹ کا تنازعہ پر دو گروپوں میں مسلح تصادم ،پولیس منظرسے غائب

    تنگوا نی، باغی ٹی وی ( نامہ نگار منصور بلوچ ) فیس بک پر پوسٹ کا تنازعہ پر دو گروپوںمیں مسلح تصادم ،پولیس منظرسے غائب

    تفصیل کے مطابق تنگوانی کے قریبی گاؤں کھنڈو نے نندوانی میں نندوانی قبائل کے ایک بندے نے فیس بک پر ایک پوسٹ کی ،اس پوسٹ کے نتیجے میں قبائل کے دو گروپوں میں گرما گرمی ہوئی،

    اس پوسٹ پر گرما گرمی اتنا بڑھ گئی جو کہ دونوں گروپوں نے جدید ہتھیار اٹھا کرایک دوسرے کے سامنے مورچہ بند ہوگئے اور دونوں اطراف فائرنگ شروع ہوگئی، فائرنگ کی آوازسنتے ہی مقامی لوگوں بڑے بزرگوں اور چھوٹے بچوں نےقرآن پاک درمیان میں لا کر مسلح تصادم ختم کروایا

    جبکہ پولیس اس سارے واقعہ سے لاعلم رہی اور عوام کوتحفظ کا احساس دلانے کیلئے کوئی عملی قدم نہ اٹھایا

    اس طرح ان علاقوں میں چھوٹی چھوٹی باتوں پر قبائلی جھگڑے شروع ہوجاتے ہیں جس پر کئی لاشیں گرتی ہیں جبکہ پولیس اس طرف کوئی توجہ ہی نہیں دیتی ،

    شہریوں نے اعلیٰ حکام سے پولیس کی کارکردگی پر نوٹس لینے کامطالبہ کیا ہے.

  • تنگوانی:غوثپور سے 3 ہندوبیوپاریوں سمیت 5 افراد اغواء،کندھ کوٹ میں شٹرڈاؤن ہڑتال اور احتجاج

    تنگوانی:غوثپور سے 3 ہندوبیوپاریوں سمیت 5 افراد اغواء،کندھ کوٹ میں شٹرڈاؤن ہڑتال اور احتجاج

    تنگوانی،باغی ٹی وی (نامہ نگارمنصوربلوچ)غوثپور سے 3 ہندوبیوپاریوں سمیت 5 افراد اغواء،کندھ کوٹ میں شٹرڈاؤن ہڑتال اور احتجاج

    غوثپور سے آنے والی ایک کار میں سوار تین ہندوبیوپاری سمیت 5 افراد کو اغوا کر لیا گیا۔میں 3 ہندو بیوپاری شامل ہیں جن کی شناخت نتیش کمار، ستیش کمار اور سنجے کمار کے نام سے ہوئی ہے۔

    ضلع بھر میں ڈاکوؤں کا راج چلنے لگا ، پولیس امن وامان قائم کرنے میں ناکام ہوگئی ہے،کچے کے ڈاکو دن دیہاڑے شہریوں کو انڈس ہائی وے سے اغوا کرنے لگے ،کچے کے ڈاکوؤں نے گذشتہ روز تین ہندو بیوپاریوں کو کندھ کوٹ آتے اغوا کرلیا تھا

    اس واقعہ کی خبر ملتے ہی ہندو کمیونٹی ،شہریوں، سماجی وسیاسی رہنماؤں نے بڑے پیمانے پر کند کوٹ شہر میں شٹر بند کر کے جلوس نکالا اور احتجاجی دھرنا دیا گیا.

  • تنگوانی:پولیس پکٹ کے ساتھ واقع  کریانہ دکان کے مالک کو ڈاکوؤں نے یرغمال بنا کر لوٹ لیا

    تنگوانی:پولیس پکٹ کے ساتھ واقع کریانہ دکان کے مالک کو ڈاکوؤں نے یرغمال بنا کر لوٹ لیا

    تنگوانی ،باغی ٹی وی (نامہ نگار منصور بلوچ)تنگوانی کے قریب محمد حیات کوسو پولیس پکٹ پکٹ کے ساتھ واقع کریانہ دکان کے مالک کو ڈاکوؤں نے یرغمال بنا کر لوٹ لیا

    ڈاکوؤں نے کریانہ دکان کے مالک نادر بکرانی اور میرو بکرانی کو یرغمال بنا کر ایک لائسنسی بندوق ،موبائل فون اور نقد ی اوردیگر سامان لوٹ کر فرارہوگئے

    اطلاع ملنے پرتھانہ تنگوانی پولیس کی فرضی کارروائی ،عملی طورپر کوئی پیشرفت سامنے نہ آسکی، تنگوانی گردونواح میں بدامنی میں اضافہ برقرارہے

    آئے روز شہریوں سے ڈاکو موٹرسائیکل ،موبائل فون ، نقدرقم لوٹ کرفرار ہوجاتے ہیں ۔ بدامنی اور ڈکیتی کے خلاف متاثرین کا سوئی بلوچستان کندھ کوٹ روڈ پر دھرناجاری ہے

    دھرنے کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرناپڑرہاہے ،متاثرین کا آئی جی سندھ سے نوٹس لینے کا مطالبہ