Baaghi TV

Category: کشمور

  • تنگوانی:تھانہ جمال کی حدود میں مبینہ پولیس مقابلہ ،ایک ڈاکو ہلاک

    تنگوانی:تھانہ جمال کی حدود میں مبینہ پولیس مقابلہ ،ایک ڈاکو ہلاک

    تنگوانی، باغی ٹی وی (نامہ نگار منصور بلوچ )تھانہ جمال کی حدود میں مبینہ پولیس مقابلہ ،ایک ڈاکو ہلاک

    تنگوانی کے قریب تھانہ جمال کی حدود میں پولیس اور ڈاکوؤں میں مبینہ مقابلہ ہوا ہے اس مقابلے کے دوران ایک ڈاکو صلادین ولد جتوئی نندوانی کو کو پولیس نے مارنے کا دعوی کیا ہے

    پولیس نے مدد کیلئے سندھ رینجرز کو بھی طلب کر لیا ہے

  • تنگوانی:دو نوجوان مبینہ طورپر اغواء ،گذشتہ دو روز سے لاپتہ

    تنگوانی:دو نوجوان مبینہ طورپر اغواء ،گذشتہ دو روز سے لاپتہ

    تنگوانی، باغی ٹی وی (نامہ نگار منصور بلوچ )دو نوجوان مبینہ طورپر اغواء ،گذشتہ دو روز سے لاپتہ ، ورثا نے پولیس کو اغوا ہونے کی اطلاع دے دی

    تنگوانی کے قریب گاؤں خان محمد گجرانی کے رہائشی حبیب اللہ گجرانی اور حبیب اللہ ڈاہانی اپنی موٹر سائیکل لے کر خریداری کے لیے شہر گئے تھے جو دو روز گذرنے کے باوجود ابھی تک لاپتہ ہیں

    نوجوانوں کے ورثا نے اپنے پیاروں کو اغوا ہونے کی شک ظاہر کر کے تھانہ تنگوانی پولیس کو اطلاع دے دی ہے

    ورثاء کے مطابق ان کے دو نوجوان اپنی موٹر سائیکل لے کر خریدا خریداری کے لیے شہر گئے تھے جو گھر واپس نہیں آئے اور ان دونوں کے موبائل بھی بند جا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ہمارے نوجوانوں کو اغوا کر لیا گیا ہے.

  • تنگوانی:حدود تھانہ جمال ڈاکوؤں کی روڈ پر ناکہ بندی 23 پولیس اہلکاروں کو یرغمال بنا کر لوٹ لیا

    تنگوانی:حدود تھانہ جمال ڈاکوؤں کی روڈ پر ناکہ بندی 23 پولیس اہلکاروں کو یرغمال بنا کر لوٹ لیا

    تنگوانی،باغی ٹی وی (نامہ نگار منصوربلوچ)حدود تھانہ جمال ڈاکوؤں کی روڈ پر ناکہ بندی 23 پولیس اہلکاروں کو یرغمال بنا کر لوٹ لیا

    تفصیل کے مطابق عوام تو دور کی بات محافظ خود بھی غیر محفوظ ہوگئے،تنگوانی کے قریب جمال تھانے کے حدود میں ڈاکوؤں نے لنک روڈ پر ناکہ بندی کر کے 23 پولیس اہلکاروں کو یرغمال بنا کر لوٹ لیا

    غوث پور تنگوانی لنک روڈ پہ ڈاکوؤں نے وین میں سوار 23 پولیس اہلکاروں کو یرغمال بنا کر نقد رقم موبائل فون ،سامان اور وردیاں بھی چھین لیں
    جبکہ یہ 23 پولیس اہلکار ٹریننگ کے لیے کشمور سے سکرنڈ جا رہے تھے تو ان اہلکاروں کے ساتھ یہ واقعہ پیش آیا.

  • تنگوانی:پولیس جوان غلام مصطفیٰ راجپرکی نماز جنازہ پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا

    تنگوانی:پولیس جوان غلام مصطفیٰ راجپرکی نماز جنازہ پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا

    تنگوانی،باغی ٹی وی (نامہ نگارمنصوربلوچ)شہادت کے عظیم رتبے پر فائز ہونے والے پولیس جوان غلام مصطفیٰ راجپرکی نماز جنازہ ایس آر پی آر آر ایف ہیڈکوارٹر سکھر میں پورے سرکاری اعزاز سے اداکردی گئی۔سندھ پولیس کے بہادر سپوت کو سندھ پولیس کے خصوصی دستے نے سلامی پیش کی۔

    نماز جنازہ میں ڈی آئی جی پی سکھر، ایس ایس پی کشمور، ایس ایس پی سکھر، ایس ایس پی خیرپور، ایس ایس پی آر آر ایف اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کے افسران، میڈیا نمائندگان، مختلف مکتبہ فکر کے رہنماؤں، سول سوسائٹی عام شہریوں، شہید کے اہلخانہ سمیت بڑی تعداد میں پولیس افسران، جوانان اور رینجرز کے افسران و جوانان نے شرکت کی۔

    نماز جنازہ کے بعد ایس ایس پی کشمور بشیر احمد بروہی ے گفتگو کرتے ہوئے کہا کے سندھ پولیس کے تمام افسر و جوان سماج دشمن عناصروں کے خلاف سیسہ پلائی دیوار کی مانند کھڑے ہیں،ہمیں اپنے شہداء پر ناز ہے،قیام امن کے لیے ہم کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔ ایس ایس پی کشمور سمیت تمام افسران و شرکاء نے شہید کی خدمات کو سراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا۔

    واضع رہے کہ بڈانی کے قریب ڈاکوؤں نے پولیس چوکی پرحملہ کیا تھا جس میں 3 پولیس اہلکار شدید زخمی ہوگئے تھے ڈاکوؤں پولیس اہلکاروں کےہتھیار بھی لے گئے تھے

    شہید پولیس جوان غلام مصطفیٰ راجپر بھی تھانہ میانی ایٹ بڈانی کی حدود گنڈیر پکٹ میں مردانہ وار مقابلے کے دوران زخمی ہوئے تھے اور انہیں علاج معالجہ کے لیئے حرا ہسپتال سکھر منتقل کیا گیا تھا جہاں زخموں کا تاب نہ لاتے ہوئے جام شہادت نوش فرمائی ہے۔

  • تنگوانی:پولیس نےکچےکی طرف جانے والے 4 افراد کو بچالیا گیا

    تنگوانی:پولیس نےکچےکی طرف جانے والے 4 افراد کو بچالیا گیا

    تنگوانی،باغی ٹی وی (نامہ نگار منصوربلوچ)پولیس نےکچےکی طرف جانے والے 4 افراد کو بچالیا گیا،ان افراد کو رشتے داری اور کیمرے لگانے کا جھانسہ دیکر بلایا گیا تھا

    کندھ کوٹ پولیس کے مطابق ڈاکوؤں کے چنگل میں پھنسنے سے بچنے والوں میں جیکب آباد کی 3 افراد پر مشتمل فیملی اور کراچی کا انجینیئرشامل ہیں۔

    پولیس نے بتایاکہ فیملی کچے کی طرف رشتے داری کے جھانسے میں جارہی تھی جبکہ انجینئرسی سی ٹی وی کیمرے لگانے کے جھانسے میں کچے کی طرف جا رہا تھا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ تمام افراد کوتھانہ غوث پور کی حدود میں ناکہ بندی کے دوران روکا گیا اور ان سے پوچھ گچھ کی گئی تو معلوم ہونے پر انہیں کچے کی جانے سے روک دیا گیا اس طرح یہ 4افراد ڈاکوؤں کے چنگل میں پھنسنے سے بچ گئے.

  • تنگوانی:تھانہ جمال کی حدود میں کاروکاری کا الزام ،شوہرکے ہاتھوں بیوی قتل

    تنگوانی:تھانہ جمال کی حدود میں کاروکاری کا الزام ،شوہرکے ہاتھوں بیوی قتل

    تنگوانی ،باغی ٹی وی ( نامہ نگار منصور بلوچ )تھانہ جمال کی حدود میں کاروکاری کا الزام ،شوہرکے ہاتھوں بیوی قتل

    تفصیل کے مطابق تنگوانی کے قریب تھانہ جمال کی حدود گاؤں عبدالصمد بجارانی میں کار و کاری کے الزام پر شوہر کریاض شیخ نےاپنی بیوی سیانی مائی کو پسٹل سے فائرمارکرقتل کردیا ہے اور موقع سے فرار ہوگیا ہے

    لاش کو پولیس نے اپنی تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے،پوسٹ ماٹم کے بعدضروری قانونی کارروائی کے بعدلاش ورثاء کے حوالے کردی جائے گی.

  • تنگوانی: ڈاکو ؤں نے مزاحمت پر ایک شخص کو قتل اوردوسرے کو شدید زخمی کر دیا

    تنگوانی: ڈاکو ؤں نے مزاحمت پر ایک شخص کو قتل اوردوسرے کو شدید زخمی کر دیا

    تنگوانی ،باغی ٹی وی ( نامہ نگار منصوربلوچ) ڈاکو ؤں نے مزاحمت پر ایک شخص کو قتل اوردوسرے کو شدید زخمی کر دیا

    تفصیل کے مطابق تنگوانی کے قریب باہو کوسا کے نزدیک سرفراز لاڑو کے پاس مسلح ڈاکوؤں نے دو موٹر سائیکل سوار نوجوانوں کو ڈکیتی کے دوران مزاحمت کرنے پر نوجوان عاشق کھوسہ کو گولیاں مارکرقتل کر دیا جبکہ مہراب کھوسہ کوشدید زخمی کر دیا گیا ہے

  • تنگوانی : ٹریکٹر ٹرالی نے  13 سال بچے کو کچل دیا،موقع پرجاں بحق

    تنگوانی : ٹریکٹر ٹرالی نے 13 سال بچے کو کچل دیا،موقع پرجاں بحق

    تنگوانی، باغی ٹی وی( نامہ نگار منصور بلوچ ) ٹریکٹر ٹرالی نے 13 سال بچے کو کچل دیا،موقع پرجاں بحق

    تفصیل کے مطابق تنگوانی کے قریب ٹریکٹر ٹرالی نے 13 سال بچے کو کچل دیا،بچے کاتعلق قریبی گاؤں نور اللہ خان باجکانی تھا ،ٹریکٹرٹرالی کے نیچے آکر جاں بحق ہونے والے 13 سالہ لڑکے کی شناخت بلاول ولد سونو پھیار کے نام سے ہوئی ہے

    لڑکے کے اچانک حادثاتی موت پر گھر میں کہرام مچ گیا.

  • تنگوانی:رات  کے وقت نامعلوم چور گھر میں داخل ،مزاحمت پرنوجوان شدید زخمی

    تنگوانی:رات کے وقت نامعلوم چور گھر میں داخل ،مزاحمت پرنوجوان شدید زخمی

    تنگوانی ،باغی ٹی وی ( نامہ نگار منصور بلوچ ) رات کے وقت نامعلوم چور گھر میں داخل ،مزاحمت پرنوجوان شدید زخمی

    تفصیل کے مطابق تنگوانی کے قریب گاؤں حضور بخش بجارانی میں چوری کی واردات کی نیت سےچور گھر میں داخل ہوئے تو گھر میں سوئے افراد جاگ گئے، مزاحمت پر نوجوان ممتاز بھلکانی کو چوروں نے گولیاں مار دیں جس سےوہ شدید زخمی ہوگیا،

    زخمی نوجوان کو فوری طور پر مزید علاج کے لیے لاڑکانہ منتقل کر دیا گیا ہے

    یاد رہے کہ اس نوجوان کو ڈاکو ؤں نے اس سے قبل بھی پولیس چوکی کے سامنے یرغمال بناکر سامان اور نقدی چھین لیے تھے.

    دوسری طرف کشمور پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دوران گشت دو ملزمان کو گرفتار کرلیا اور ان سے ایک عدد پسٹل اور ایک عدد بندوق برآمد کی۔

    تھانہ تنگوانی کی حدود میں دو ملزمان جو کہ چوری کی واردات میں ملوث تھے۔ آج کشمور پولیس نے دوران گشت دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

    گرفتار ملزمان میں قربان علی ولد وزیر احمد اور لطف اللہ ولد واحد بخش جعفری شامل ہیں ،ملزمان کا مزید کریمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے۔

  • تنگوانی: خسرہ کی وباء ایک بچہ جاں بحق،متعدد مبتلا، محکمہ صحت منظرسے غائب

    تنگوانی: خسرہ کی وباء ایک بچہ جاں بحق،متعدد مبتلا، محکمہ صحت منظرسے غائب

    تنگوانی،باغی ٹی وی (نامہ نگارمنصوربلوچ)خسرہ کی وباء ایک بچہ جاں بحق،متعدد مبتلا، محکمہ صحت منظرسے غائب

    تنگوانی اور گرد و نواح میں خسرہ وبائی بیماری نے تباہی مچا دی ہے کئی بچے اس وبائی بیماری میں مبتلا ہیں جبکہ کئی بچے اس وبائی بیماری کی وجہ موت کا شکار ہوچکے ہیں ،گذشتہ روز تنگوانی کے قریب گاؤں کھنڈو خان نندوانی میں چھ سالہ بچہ اسد اللہ ولد سہنو نندوانی خسرہ میں مبتلا ہوکر جاں بحق ہوگیا ہے

    یہ خطرناک وبائی بیماری پورے علاقہ میں پھیل چکی ہے ،شہریوں نے انتظامیہ سے درخواست ہے کہ متاثرین کو فوری طور پر طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔

    واضح رہے کہ خسرہ انتہائی متعدی اور ممکنہ طور پر شدید بیماری ہے جو بخار، سرخ دانوں، کھانسی اور آنکھوں کی سرخی اور آنکھوں سے پانی بہنے کا باعث بنتی ہے۔ یہ بنیادی طور پر خسرے سے متاثرہ شخص کے کھانسنے یا چھینکنے کے بعد ہوا کے ذریعے پھیلتی ہے۔

    طبی ماہرین کے مطابق خسرے کی علامات متاثرہ ماحول میں رہنے کے سات سے 21 دن بعد نمودار ہوتی ہیں۔ خسرہ دانے نکلنے کے اندازاً چار دن پہلے سے لے کر دانے نکلنے کے چار دن بعد تک متعدی ہوتا ہے۔