Baaghi TV

Category: کشمور

  • تنگوانی:زنجیروں میں جکڑا ، 6سالہ بچہ ایاز خان پٹھان بازیاب

    تنگوانی:زنجیروں میں جکڑا ، 6سالہ بچہ ایاز خان پٹھان بازیاب

    تنگوانی،باغی ٹی وی (نامہ نگارمنصور بلوچ)زنجیروں میں جکڑا اغواء ہونے والا6سالہ بچہ ایاز خان پٹھان بازیاب

    تفصیل کے مطابق کندھ کوٹ سے ایک ماہ قبل اغواء ہونے والا چھ سالہ بچہ ایاز خان پٹھان بازیاب ہو کر اپنے والدین کے پاس پہنچ گیا ہے ،بچے کے والدین میں خوشی سے نہال ہوگئے ہیں

    یہ بھی پڑھیں
    تنگوانی:تاوان کیلئے ڈاکوؤں نے 6 سالہ بچے کو زنجیروں سے جکڑ کر ویڈیو وائرل کردی

    اس بچے کی گذشتہ روز ڈاکو ؤں نے زنجیروں میں جکڑ کر ویڈیو وائرل کر دی تھی،

    بچہ تو ڈاکوؤں کے چنگل سے آزاد ہوگیا ہے لیکن یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ بچے کی بازیابی کیلئے کتنا تاوان دیا گیا ہے ،یاکسی وڈیرے کے کہنے پر ڈاکوؤں نے بچے کو چھوڑا ہے

    مغوی بچہ کیسے بازیاب ہوا ہے..؟کئی سوالات ہیں ان کا جواب دینے سے لوگ خوفزدہ اور خاموش ہیں

  • تنگوانی:تاوان کیلئے ڈاکوؤں نے 6 سالہ بچے کو زنجیروں سے جکڑ کر ویڈیو وائرل کردی

    تنگوانی:تاوان کیلئے ڈاکوؤں نے 6 سالہ بچے کو زنجیروں سے جکڑ کر ویڈیو وائرل کردی

    تنگوانی،باغی ٹی وی (نامہ نگار منصوربلوچ کی رپورٹ)تاوان کیلئے ڈاکوؤں نے 6 سالہ بچے کو زنجیروں سے جکڑ کر ویڈیو وائرل کردی

    کندھ کوٹ کے کچے کے علاقے میں تاوان وصولی کیلئے ڈاکوؤں نے 6 سالہ معصوم بچے کو زنجیروں سے جکڑ کر اس کی ویڈیو وائرل کردی ہے۔وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بچہ زارو قطار رو رہا ہے، مغوی بچہ اپنے ورثا سے اپیل کر رہا ہے کہ ڈاکوؤں کو پیسے دے کر میری جان چھڑوائیں۔

    6 سالہ ایاز پٹھان کا خاندان کوئٹہ سے محنت مزدوری کرنے کے لیے کے لیے آیا تھا ڈاکوؤں نے بچے کو رہا کرنے کے لیے پچاس لاکھ روپے تاوان طلب کیا ہے۔

  • تنگوانی:دسویں جماعت کاطالب علم اغواء،تاوان نہ ملنے پرایک نوجوان بے دردی سے قتل

    تنگوانی:دسویں جماعت کاطالب علم اغواء،تاوان نہ ملنے پرایک نوجوان بے دردی سے قتل

    تنگوانی، باغی ٹی وی (نامہ نگار منصوربلوچ )دسویں جماعت کاطالب علم اغواء،تاوان نہ ملنےپر ایک نوجوان بے دردی سے قتل

    تفصیلات کے مطابق تنگوانی تھانہ کی حدود گاؤں حاجی سبھاگوخان ملک کا رہائشی دسویں جماعت کا طالب علم فائق ملک کو ڈاکوؤں ن نے گذشتہ رات شہر کے بھوفی چوک پسے نامعلوم ڈاکوؤں نے بائیک سمیت اغوا کرکرلیا ہے ,

    اس واقعہ کی اطلاع ملتے ہی طالب علم کے ورثاء اور پولیس نےتعاقب کیا لیکن وہ فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے،

    دوسری طرف کندھ کوٹ سے ڈیڑھ ماہ قبل اغوا ہونے والے نوجوان مغوی لیاقت شیخ کو تاوان نہ دینے پر ڈاکوؤں نے اسے بیدردی سے قتل کر دیا ہے ، ڈاکوؤں کی جانب سے ویڈیو وائرل ہونے کے بعد گھر میں کہرام مچ گیا ، جبکہ کندھ کوٹ پولیس خاموش تماشی بنی ہوئی

  • کندھ کوٹ: پولیس کا انڈس ہائی وے پر ڈاکوؤں سے مبینہ مقابلہ،سرغنہ 5 ساتھیوں سمیت گرفتار

    کندھ کوٹ: پولیس کا انڈس ہائی وے پر ڈاکوؤں سے مبینہ مقابلہ،سرغنہ 5 ساتھیوں سمیت گرفتار

    کندھ کوٹ،باغی ٹی وی (مختیاراحمداعوان کی رپورٹ) پولیس کا انڈس ہائی وے پر ڈاکوؤں سے مبینہ مقابلہ،سرغنہ 5 ساتھیوں سمیت گرفتار

    پولیس ترجمان کے مطابق شہر سے ڈکیتی کرنے والا ملزم ڈاکو ؤں کا سرغنہ زخمی حالت میں گرفتار اور ساتھی پانچ ملزمان بھی گرفتار کرلئے گئے ہیں

    ، ڈاکو ڈکیتی کے ارادے سےانڈس ہائی وے پٹھان پکٹ کے قریب کھڑے تھے جہاں پولیس کا ڈاکوؤں سے مقابلہ ہوا، فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار اور پانچ ساتھی بھی گرفتار جبکہ چار ڈاکو فرار ہو نے میں کامیاب ہوگئے.

    زخمی حالت میں گرفتار ملزم کی شناخت شاہد علی ڈومکی کے نام سے ہوئی ہے،اس کے گرفتار ساتھی ڈاکوؤں میں شعیب احمد اعوان، کامران علی شیخ، غلام محمد سبزوئی، نظر علی سبزوئی، منیر احمد اوگاہی میں شامل ہیں

    گرفتار ملزمان نے کچھ دن قبل شہر کے اندر بازار سے پانچ لاکھ روپے رقم چھیننے ڈکیتی کی واردات میں ملوث تھے، گرفتار ملزمان کے قبضے سے چار پسٹل برآمد کی ہیں،

    زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کو علاج کیلئے ہسپتال روانہ کیا گیا، زخمی حالت میں گرفتار ملزم سنگین نوعیت کے جرائم کی متعدد وارداتوں، ڈکیتی،سہولتکاری اور کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ مہیا کرنا جیسی وارداتوں میں ملوث ہے

  • تنگوانی: تھانے کے قریب مصروف بازار میں سرعام فائرنگ , ایک شخص ہلاک

    تنگوانی: تھانے کے قریب مصروف بازار میں سرعام فائرنگ , ایک شخص ہلاک

    تنگوانی ،باغی ٹی وی (نامہ نکار منصور بلوچ )تنگوانی تھانے کے قریب مصروف بازار میں سرعام فائرنگ , ایک شخص ہلاک

    تنگوانی تھانے کے قریب مصروف بازار میں نامعلوم مصلح افراد نے سرعام فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل کر دیا

    مصروف ترین بازار میں سر عام نامعلوم افراد کی فائرنگ سے عطا محمد جعفری ہلاک ہوگیا جبکہ تھانہ قریب ہونے کے باوجود پولیس حسب سابق پولیس جائے وقوعہ پر آدھا گھنٹہ لیٹ پہنچی ہے

  • تنگوانی:ڈاکوؤں کی بجائے پولیس کے ہاتھوں 2 عام شہری قتل،ورثاء کااحتجاج

    تنگوانی:ڈاکوؤں کی بجائے پولیس کے ہاتھوں 2 عام شہری قتل،ورثاء کااحتجاج

    تنگوانی ،باغی ٹی وی( نامہ نگار منصور بلوچ ) تنگوانی کے قریب کرم پر انڈس ہائی پر بجارانی قبیلے کے دو نوجوان کا پولیس ہاتھوں قتل ہونے کے انکشافات

    تفصیل کے مطابق دو دن قبل کرم پور انڈس ہائی وے پرقتل ہونے والے دو نوجوان بجارانی قبیلے کے تھے جن کو تیغانی اور بیچارانی بتایا گیا تھا جن کا آج پولیس ہاتھوں میں قتل ہونے کا انکشاف ہوا ہے

    مقتولین کے ورثاء اپنے پیاروں کی لاشیں شکارپور کندھ کوٹ انڈس ہائی وے پر رکھ کر احتجاج کیا اور وارثاء کے مطابق ہمارے دو نوجوانوں عبدالرشید اور غلام حیدر بجارانی کو ناپرکوٹ تھانے کے پولیس اہلکاروں نے ناجائز قتل کیا ہے

    مزید ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ناپر کوٹ تھانے کی پولیس نے دو نوجوانوں کو ڈاکو سمجھ کر قتل کیا تھا جب نوجوانون کے قتل ہونے کے بعد پولیس کو یہ پتہ چلا کہ یہ دونوں بجارانی قبیلے کے نوجوان ہیں تو پولیس نے دونوں نوجوانوں کی لاشیں روڈ پر پھینک کر یہ تاثر دیا کہ تیغانی اور بچارانی کی تکرار میں دو نوجوان قتل ہو چکے ہیں

  • تنگوانی :خسرہ وبا ءکی شکل اختیار کر گیا ایک بچہ جاں بحق ،کئی بچے خسرہ کے مرض میں مبتلا

    تنگوانی :خسرہ وبا ءکی شکل اختیار کر گیا ایک بچہ جاں بحق ،کئی بچے خسرہ کے مرض میں مبتلا

    تنگوانی، باغی ٹی وی( نامہ نگار منصور بلوچ)خسرہ وبا ءکی شکل اختیار کر گیا ایک بچہ جاں بحق ،کئی بچے خسرہ کے مرض میں مبتلا

    تفصیل کے مطابق تنگوانی کے قریب گاؤں گھنو کھوسے میں علی حسن بھلکانی کا تین سالہ بچہ راشدان خسرہ کے باعث جاں بحق ہوگیا،
    تنگوانی کے متعدد نواحی گاؤں سمیت ضلع کشمور کے سینکڑوں بچے اس خطرناک وبا میں مبتلا ہو گئے

    جبکہ محکمہ صحت کی لاپرواہی و غفلت کی وجہ سے سینکڑوں بچے موت کے منہ میں جاسکتے ہیں ، شہریوں نے وزیر صحت سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

    یادرہے کہ خسرہ ایک وائرل بیماری ہے جو پھیلنے کے سبب بچوں کی بہت بڑی تعداد متاثر کر سکتی ہے، ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ وائرس اُن بچوں کو متاثر کرتا ہے جنہیں پیدائشی ٹیکوں کے دوران خسرے کا ٹیکا نہیں لگا ہوتا۔

    یہ بیماری بخار سے شروع ہوتی ہے، اس وائرس کے شکار ہونے کے بعد ابتدائی علامات میں آنکھوں سے پانی بہنا، آنکھوں کا سرخ ہو جانا، ناک میں خارش، سر درد، کمر درد، کھانسی اور گلے میں درد ہونا شامل ہے۔

  • کندھ کوٹ : ڈاکو راج کے خاتمے اور امن و امان کی بحالی کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے

    کندھ کوٹ : ڈاکو راج کے خاتمے اور امن و امان کی بحالی کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے

    تنگوانی، باغی ٹی وی (نامہ نگار منصور بلوچ)کندھ کوٹ ضلع بھر میں ڈاکو راج کے خاتمے اور امن و امان کی بحالی کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے

    تفصیل کے مطابق کندھ کوٹ شہر کی مختلف سیاسی سماجی کاروباری مذہبی تنظیموں اور ہر مکتبہ فکر پر مشتمل امن کھپے تحریک کی کال پر امن مارچ ریلی نکالی گئی، امن مارچ ریلی ڈپٹی کمشنر آفس سے لیکر پریس کلب تک نکالی گئی

    امن مارچ ریلی کی قیادت امن کھپے مارچ تحریک کے سربراہ سماجی رہنما غلام مصطفیٰ میرانی اور دیگر نے کی ، امن مارچ میں شہر کی مختلف سیاسی، سماجی ،کاروباری ،مذہبی ،تاجر وکلا ،صحافی ،ڈاکٹرز اور ہر مکتبہ فکر کے افراد مغویوں کے ورثاء اور نجی اسکولوں کے طلبہ سینکڑوں کی تعداد میں شریک تھے

    امن مارچ ریلی کے شرکاء نے امن کے سفید جھنڈے اٹھا کر ضلع بھرمیں امن و امان کی بحالی اور ڈاکو راج کے خاتمے کے لیے زوردار نعرے بازی کی

    امن مارچ رہنماؤں نے کہا کہ کشمور، کندھ کوٹ ضلع ڈاکوؤں کے رحم و کرم پر چھوڑا گیا ہے، عوام غیر محفوظ ہو کر خوف میں مبتلا ہو کر زندگی بسر کر رہے ہیں ، ضلع بھر سے 30 سے زائد مغوی ڈاکوؤں کے قید میں ہیں اور آئے روز جرائم کی وارداتوں میں اضافہ ہو رہا ہے ۔

    امن مارچ رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کے کچے میں ڈرامائی انداز میں آپریشن سوشل میڈیا اور فوٹو سیشن پر محدود ہو کر سرکاری خزانے کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہے ۔

    وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار اور آئی جی سندھ غلام نبی میمن کے دوروں سے بھی کوئی فوائد حاصل نہیں ہوئے، امن و امان بہتر ہونے کے بجائے مزید خراب ہو چکا ہے۔ ضلع بھر میں ایسی ابتر صورتحال کا وفاق اور سندھ حکومت کو عوام کا نوحہ سنائی نہیں دے رہا ہے ۔ ضلع بھر کا کوئی ایسا علاقہ اور کوئی ایسی سڑک نہیں جہاں شہریوں کی جان و مال محفوظ ہو ۔

    امن مارچ کے رہنماؤں نے ریلی سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلع بھر میں وفاقی اداروں کی مدد سے پکا آپریشن کر کے جرائم پیشہ افراد کا خاتمہ کیا جائے اور تمام مغویوں کو بازیاب کروا کر عوام کو جینے کا حق دیا جائے ۔

    امن مارچ کے رہنما غلام مصطفیٰ میرانی ،حافظ نصر اللہ چنہ ،منظور احمد کھوسہ ،ظریت بجارانی ،دلمراد ڈاہانی ،اکرم باجکانی،سجاد بروہی،لالا عبد الفتاح پٹھان،میر فائق علی جکھرانی ،بشیر احمد میرانی ،ڈاکٹر سریش آنند،دیوان لال،ہریش کمار ،عبدالعزیز سومرو ،طارق باجکانی،ابراہیم خاکی،اشوک کمار ،اظہر سہریانی ،ڈاکٹر وقار خواجہ ،نظیر احمد سومرو ،عبدالکریم شیخ ،ریاض احمد ڈاہانی اور دیگر شامل تھے.

  • تنگوانی:بھتہ نہ دینے پر ڈاکوؤں کاپرائیویٹ سکول پردھاوا،تشدد،اساتذہ اور طلباء کواغواء کی کوشش

    تنگوانی:بھتہ نہ دینے پر ڈاکوؤں کاپرائیویٹ سکول پردھاوا،تشدد،اساتذہ اور طلباء کواغواء کی کوشش

    تنگوانی،باغی ٹی وی (نامہ نگار)بھتہ نہ دینے پر ڈاکوؤں کاپرائیویٹ سکول پردھاوا،اساتذہ پرتشدد،اساتذہ اور طلباء کواغواء کی کوشش

    تنگوانی کے حرا پبلک اسکول میں مسلح افراد کا حملہ ، اسکول کے مالک منصور بلوچ پر تشدد، سکول کے طلباء کو اغوا کرنے کی کوشش کی گئی ،سکول میں موجود اساتذہ کی مزاحمت اور تنگوانی تھانے کواطلاع دینے پر مسلح افراد نےفرار ہو نے کی کوشش پولیس نے دو افراد کو گرفتار کرلیا ۔

    حراپبلک سکول کے مالک منصور بلوچ نے کہا کہ مسلح افراد مجھ سے بھتہ مانگتے ہیں، نہ دینے پر انہوں نے اسکول پر حملہ کر دیا ہے ہرا پبلک سکول کا اونر ہوں اور بچوں کو تعلیم دینے کے لیے کوشاں ہوں ۔

    منصور بلوچ کا کہنا تھاکہ سکول پر ہونے والے حملے کی وجہ سے طلباء خوف زدہ ہوگئے ہیں،میں ضلعی انتظامیہ سے اپیل کرتا ہوں کہ سکول کیلئےسیکیورٹی دے کرتحفظ فراہم کیا جائے ، مسلح افراد کے خلاف بھرپورقانونی کارروائی عمل میں لائی جائے

    دوسری طرف تنگوانی پولیس نے گرفتار ملزم چھوڑ دئے،مسلح افراد کی طرف سے سنگین نتائج کی دھمکیاں،ایس ایس پی کشمور نوٹس لیں

  • تنگوانی:نوجوان رکشہ ڈرائیور لاپتہ،دوباہ قبل اٹک سے اغوا ہونے والے دو بھائیوں کا تشدد والی ویڈیو وائرل

    تنگوانی:نوجوان رکشہ ڈرائیور لاپتہ،دوباہ قبل اٹک سے اغوا ہونے والے دو بھائیوں کا تشدد والی ویڈیو وائرل

    تنگوانی، باغی ٹی وی (نامہ نگار منصور بلوچ )تنگوانی کا رہائشی نوجوان رکشہ ڈرائیور صبح سے لاپتہ موبائل فون بند ،ورثاء کو اغوا کا خدشہ

    تفصیل کے مطابق تنگوانی کارہاائشی نوجوان رکشہ ڈرائیور صدام حسین ولد بابن ملک آج صبح سے سواری تنگوانی سے لے کر گیا اور ابتک واپس نہیں آیا ہے ، اس کا موبائل فون بھی بند جارہا ہے

    ورثاء نے اس کے اغواءہونے کا شک ظاہر کیا ہے ، اس واقعہ کی اطلاع ورثاء نے پولیس اسٹیشن تنگوانی کو اطلاع دے دی ہے

    ایک اور رپورٹ کے مطابق کچے کے ڈاکوؤں نے دوباہ قبل اٹک سے اغواء ہونے والے دو بھائیوں کی تشدد والی ویڈیو وائرل کر دی ہے

    کچے کے ڈاکو نے دو ماہ قبل اٹک سے سستی گاڑی خریدنے کاجھانسا دیکر دو بھائیوں کواغوا کر لیاتھا آج کچے کے ڈاکوؤں نے ان پر تشدد والی ویڈیو بنا کر وائرل کردی ہے، ڈاکوؤں نے مغویوں کی بازیابی کے لئے 30 لاکھ تاوان طلب کرلیا ہے ،

    دوسری جانب پولیس کی جانب سے بھی مسلسل اعلانات کیے جا رہے ہیں کے ایسے جھانسوں میں نہ آئیں اس کے باوجود بھی لوگ باز نہیں آ رہے،