Baaghi TV

Category: کھیل

  • نیشنل مکسڈ مارشل آرٹس ریفریز اور ججز کے لیے ایک روزہ سیمینار

    نیشنل مکسڈ مارشل آرٹس ریفریز اور ججز کے لیے ایک روزہ سیمینار

    کراچی:نیشنل مکسڈ مارشل آرٹس ریفریز اور ججز کے لیے ایک روزہ سیمینار ،اطلاعات کے مطابق پاکستان مکسڈ مارشل آرٹس فیڈریشن کے زیراہتمام نیشنل مکسڈ مارشل آرٹس ریفریز اور ججز کے لیے ایک روزہ سیمینار ہوا جس میں ملک بھر سے مکسڈ مارشل آرٹس ریفریز اور ججز نے شرکت کی۔

    پی ایس بی میں نیشنل مکسڈ مارشل آرٹس ریفریز اور ججز کے لیے ایک روزہ سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ جمنازیم، کوئٹہ جس کا مقصد ریفریوں اور ججوں کو مکسڈ مارشل آرٹس اور قواعد کے بارے میں معلومات فراہم کرنا ہے۔

    اس موقع پر مہمانان خصوصی میں مرکزی صدر انجمن تاجران بلوچستان عبدالرحیم کاکڑ، صدر پاکستان جو جِتسو فیڈریشن خلیل احمد خان، نائب صدر میر یاسین مینگل، ڈائریکٹر پاکستان سپورٹس بورڈ کوئٹہ سینٹر عمران یوسف، بلوچستان مکسڈ مارشل آرٹس کے صدر شرافت بٹ تھے۔ ، جنرل سیکرٹری آغا محمد مینگل اور پاکستان مکسڈ مارشل آرٹس کے چیئرمین طارق علی اور دیگر موجود تھے۔

    اس موقع پر پاکستان مکسڈ مارشل آرٹس کے چیئرمین طارق علی نے کہا کہ اس سیمینار کا مقصد ایونٹ میں شرکت کرنے والے ریفریز اور ججز کو مکسڈ مارشل آرٹس کے قواعد و ضوابط کے بارے میں معلومات فراہم کرنا تھا۔ ایسے سیمینار سے ہمارے ریفریز اور ججز کو بہت فائدہ ہوتا ہے۔

    ایک روزہ قومی مکسڈ مارشل آرٹس ریفری اور ججز سیمینار میں پاکستان پولیس، واپڈا، ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس اور گلگت سمیت چاروں صوبوں سے منتخب مکسڈ مارشل آرٹس ریفریز اور ججز نے شرکت کی۔ سیمینار کے اختتام پر شریک ریفریز اور ججز کو اسناد اور مہمان خصوصی کی شیلڈز دی گئیں۔

  • لاہورٹیسٹ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو شکست دیکرسیریز جیت لی

    لاہورٹیسٹ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو شکست دیکرسیریز جیت لی

    لاہور:لاہور ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی۔اطلاعات کے مطابق آسٹریلیا نے کھیل کے چوتھےروز اپنی دوسری اننگز 227 رنز 3 کھلاڑی آؤٹ پر ڈیکلیئر کردی تھی جس کے بعد پاکستان کو جیت کیلئے 351 رنز کا ہدف ملا تھا لیکن قومی ٹیم کھیل کے آخری روز 235 پر ہی ڈھیر ہوگئی۔

    کھیل کے آخری روز پاکستان نے بغیر کسی نقصان کے 73 رنز سے اپنی اننگز کا آغاز کیا لیکن پہلے سیشن میں ہی عبد اللہ شفیق 27 رنز پر پویلین لوٹ گئے جس کے بعد آنے والے اظہر علی بھی زیادہ دیر پچ پر نہ ٹھہر سکے۔

    اظہر علی کو لیون نے 105 کے مجموعے پر صرف 17 رنز پر ہی پویلین روانہ کردیا بعد ازاں امام الحق 70 اور فواد عالم 11 رنز بناکر جب کہ محمد رضوان 0 پر آؤٹ ہوگئے۔

     

    ساجد خان اور بابر اعظم نے رنز کے مجموعے کو آگے بڑھایا لیکن یہ پارٹنر شپ بھی کچھ دیر ہی چل سکی اور بابر اعظم 55 رنز جب کہ ساجد 21 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے ۔ساجد خان کے بعد آنے والے حسن علی 13 اور شاہین آفریدی ایک رن پر آؤٹ ہوگئے۔

    آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے نسیم شاہ کی وکٹ اڑا کر ٹیم کو فتح دلوائی اور اس طرح آسٹریلیا نے میچ 115 رنز سے جیت لیا۔واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کراچی اور راولپنڈی ٹیسٹ ڈرا ہوگیا تھا۔

  • پاک آسٹریلیا وائٹ بال سیریز کی ٹکٹوں کی سیل لگ گئی:5 ٹکٹوں پر ایک مفت

    پاک آسٹریلیا وائٹ بال سیریز کی ٹکٹوں کی سیل لگ گئی:5 ٹکٹوں پر ایک مفت

    لاہور:پاک آسٹریلیا وائٹ بال سیریز کی ٹکٹوں کی سیل لگ گئی:5 ٹکٹوں پر ایک مفت،اطلاعات کے مطابق پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین تین ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کے لیے ٹکٹوں کی فروخت آج سے شروع ہوگئی ہے۔

    وائٹ بال سیریز میں شامل یہ چار میچز 29 مارچ سے 5 اپریل تک قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے۔

    ون ڈے انٹرنیشنل میچز کے ٹکٹ کی قیمت 500 سے 3000 روپے تک مقرر کی گئی ہے۔ دونوں ٹیموں کے مابین واحد ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کے ٹکٹ کی قیمت 500 سے 4000 روپے تک مقرر کی گئی ہے۔

    وائٹ بال سیریز میں شامل تمام میچز کی ٹکٹیں https://pcb.bookme.pk/ پر فروخت کے لیے دستیاب ہیں، اس کے علاوہ شائقین کرکٹ چاہیں تو اپنے قریبی ایم اینڈ پی اسٹورز سے بھی ان میچز کی ٹکٹیں خرید سکتے ہیں۔

    اس حوالے سے ایزی پیسہ/ جاز کیش/کریڈٹ کارڈ یا این آئی ایف ٹی کے ذریعے ٹکٹ خریدے جاسکتے ہیں۔ٹکٹوں کی خرید و فروخت کے لیے ہیلپ لائن نمبر 03137786888 پربھی رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

    شائقین کرکٹ ایک شناختی کارڈ پر زیادہ سے زیادہ 6ٹکٹیں خرید سکتے ہیں تاہم ون ڈے سیریز کےکسی میچ کے پانچ ٹکٹ خریدنے پر انہیں ایک ٹکٹ مفت دیا جائے گا۔

    پی سی بی کی جانب سے یہ پیشکش صرف پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین تین ون ڈے میچز کے لیے ہی متعارف کروائی گئی ہے۔

    ہیڈ آف کمرشلز پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) سلمان مسعود کا کہناہے کہ شائقین کرکٹ کی سہولت کے پیشِ نظر پی سی بی نے پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین وائٹ بال سیریز کی ٹکٹوں کی قیمت کو کم رکھا ہے۔ اس کے علاوہ شائقین کرکٹ کو کار پارکنگ سے انکلوژرز تک گولف کارٹس پر مشتمل شٹل سروس کی سہولت بھی فراہم کررہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ پی سی بی نے اسٹینڈز میں فلٹر شدہ ٹھنڈے پانی اور پنکھوں کی فراہمی سمیت اسٹیڈیم کے باہر ایک بڑی اسکرین بھی نصب کررکھی ہے جہاں شائقین کرکٹ براہ راست ایکشن ملاحظہ کرسکتے ہیں۔

    دونوں ٹیموں کے مابین سیریز میں شامل ون ڈے انٹرنیشنل میچز آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ سپر لیگ کا حصہ ہیں۔ تینوں ون ڈے انٹرنیشنل میچز مقامی وقت کے مطابق سہ پہر 3 بجے جبکہ ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ مقامی وقت کے مطابق رات 8:30 بجے شروع ہوگا۔

    ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کے لیے ٹکٹوں کی قیمتیں

    وسیم اکرم اور وقار یونس انکلوژرز : 3 ہزار روپے فضل محموداور عمران خان انکلوژرز : 2 ہزار روپے

    راجاز اور سعید انور انکلوژرز : ڈیڑھ ہزار روپے عبدالقادر، اے ایچ کاردار، جاوید میانداد اور سرفراز نواز انکلوژرز: ایک ہزار روپے

    حنیف محمد، امتیاز احمد، انضمام الحق، ماجد خان، نذر، قائد، سعید احمداور ظہیر عباس انکلوژرز : پانچ سو روپے

    ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کے لیے ٹکٹوں کی قیمتیں

    وسیم اکرم اور وقار یونس انکلوژرز :4 ہزار روپے فضل محموداور عمران خان انکلوژرز : 3 ہزار روپے

    راجاز اور سعید انور انکلوژرز : ڈھائی ہزار روپے عبدالقادر، اے ایچ کاردار، جاوید میانداد اور سرفراز نواز انکلوژرز : ایک ہزار روپے

    حنیف محمد، امتیاز احمد، انضمام الحق، ماجد خان، نذر، قائد، سعید احمداور ظہیر عباس انکلوژرز : پانچ سو روپے

  • یوم پاکستان پوٹھوہار کبڈی کپ ٹورنامنٹ  22 مارچ سے راولپنڈی میں شروع ہو گا۔

    یوم پاکستان پوٹھوہار کبڈی کپ ٹورنامنٹ 22 مارچ سے راولپنڈی میں شروع ہو گا۔

    اسلام آباد ۔ پنجاب کبڈی ایسوسی ایشن کے زیراہتمام اور پاکستان کبڈی فیڈریشن کے تعاون سے یوم پاکستان پوٹھوہار کبڈی کپ ٹورنامنٹ 22 مارچ سے دھمیال سٹیڈیم، راولپنڈی میں شروع ہو گا۔ فائنل میچ کے مہمان خصوصی پنجاب کبڈی ایسوسی ایشن کے صدر و صوبائی وزیر قانون محمد بشارت راجہ ہونگے۔ ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز چیئرمین آرگنائزنگ کمیٹی راجہ شاہد اقبال نے پاکستان کبڈی فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل محمد سرور رانا نے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

    انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں اور ٹورنامنٹ میں چار ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں پوٹھوہار ریجن، سنٹرل پنجاب ریجن، ویسٹ پنجاب ریجن اور سائوتھ پنجاب ریجن کی ٹیمیں شامل ہیں۔ ان ٹیموں میں ملک بھر سے نامور قومی اور انٹرنیشنل کھلاڑی حصہ لیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ ٹورنامنٹ کے لئے سات لاکھ روپے کی انعامی رقم رکھی گئی ہے۔

    اول آنے والی ٹیم کے لئے تین لاکھ روپے، دوسرے نمبر پر آنے والی ٹیم کو دو لاکھ روپے دیئے جائیں گے جبکہ تیسری اور چوتھی پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیموں کو ایک، ایک لاکھ روپے بطور انعام دیا جائے گا۔ ٹورنامنٹ کا فائنل 23 مارچ کو سہ پہر تین بجے کھیلا جائے گا۔ جس کےمہمان خصوصی پنجاب کبڈی ایسوسی ایشن کے صدر و صوبائی وزیر قانون محمد بشارت راجہ ہونگے۔ جو فائنل کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والی ٹیموں میں انعامات تقسیم کریں گے۔

  • محمد رضوان ہرفن مولا:ساتھی بھی خوش پاکستان بھی خوش

    محمد رضوان ہرفن مولا:ساتھی بھی خوش پاکستان بھی خوش

    لاہور:محمد رضوان ہرفن مولا:ساتھی بھی خوش پاکستان بھی خوش ،اطلاعات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ بیٹر محمد رضوان اپنی بیٹنگ کی وجہ سے تو دنیا بھر میں جانے جاتے ہیں، اب وہ ساتھی کرکٹر شاہین شاہ کے لیے حجام بھی بن گئے ہیں۔

    قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ نے محمد رضوان سے بال کٹواتے ہوئے اپنی ویڈیو ٹوئٹر پر شیئر کی اور ساتھ لکھا کہ ایسا کچھ نہیں جو رضوان نہیں کرسکتا۔

    شاہین شاہ کی جانب سے جاری ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ کمال مہارت سے شاہین شاہ کے بالوں پر قینچی چلا رہے ہیں۔

    ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شاہین شاہ آفریدی ایک کرسی پر بیٹھے ہیں اور محمد رضوان ان کے بال کاٹ رہے ہیں

    فاسٹ بولر شاہین شاہ نے لکھا کہ کراچی ٹیسٹ میں شاندار سنچری اسکور کرنے والے اور میچ بچانے والے محمد رضوان کی صلاحیتوں کی کوئی حد نہیں۔

    شاہین شاہ نے کہا کہ نیا ہیئر کٹ دینے کا شکریہ سُپر مین، آپ نے یہ کر دکھایا۔شاہین شاہ کی اس ٹوئٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے فخر زمان نے بھی رضوان سے بکنگ کروالی۔

     

    فخر زمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرلکھا کہ ’یار لڑکے رضوان، میری بھی بُکنگ کرلو۔

    واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کراچی ٹیسٹ انتہائی دلچسپ مرحلے میں داخل ہونے کے بعد گزشتہ روز بغیر کسی نتیجے کے ختم ہو گیا تھا۔

    پہلی اننگز میں بری طرح ناکام ہونے کے بعد پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم، نائب کپتان محمد رضوان اور اوپنر عبداللہ شفیق نے دوسری اننگز میں شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیسٹ کو بچایا۔

  • ٹرائنگولر ٹی 20 بلائنڈ ٹورنامنٹ،پاکستان نے بنگلہ دیش کو 8 وکٹوں سے شکست دیدی

    ٹرائنگولر ٹی 20 بلائنڈ ٹورنامنٹ،پاکستان نے بنگلہ دیش کو 8 وکٹوں سے شکست دیدی

    شارجہ:ٹرائنگولر ٹی 20 بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو8 وکٹوں سےشکست دے دی۔ ٹورنامنٹ کا تیسرا میچ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان سکائی لینڈ یونیورسٹی کرکٹ گراؤنڈشارجہ میں کھیلا گیا۔ اس ایونٹ میں پاکستانی ٹیم کا یہ دوسرا میچ تھا،

    اس سے قبل پاکستان نے بھارت کو شکست دی تھی۔ بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستانی باؤلرز نے بنگلہ دیشی بلے بازوں کو آزادانہ سکور کرنے نہیں دیا اور 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 111 رنز تک محدود کر دیا۔ بنگلہ دیش کے کپتان عاشق الرحمان نے 44 گیندوں پر 48 رنز بنائے۔

    پاکستان کی طرف سے مطیع اللہ نے 2 جبکہ محسن خان اور ساجد نواز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔جواب میں پاکستان نے 112 رنز کا ہدف با آسانی 11.5 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ ریاست خان اور بدر منیر نے بالترتیب 36 اور 34 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے۔

    فیصل محمود اور مطیع اللہ 25 اور 4 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔مطیع اللہ کو شاندار کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا.ٹورنامنٹ ڈبل راؤنڈ راونڈ لیگ کی بنیاد پر کھیلا جائے گا اور ہر ٹیم کو ایک دوسرے کے ساتھ دو بار کھیلناہے۔پاکستانی ٹیم آج بدھ کو روایتی حریف بھارت سے پنجہ آزما ہو گی۔

  • سہیل خان پرمیچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ عائد:جرمانے کی وجہ بھی سامنے آگئی

    سہیل خان پرمیچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ عائد:جرمانے کی وجہ بھی سامنے آگئی

    لاہور:پی سی بی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر سندھ کےفاسٹ باؤلر سہیل خان پر میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ عائد کردیا گیا ہے۔خیبرپختونخوا کی اننگز کے دوسرے اوور میں سہیل خان کی جانب سے ایل بی ڈبلیو کی اپیل پرامپائر نے ناٹ آؤٹ دیا ، جس پرغیرمناسب رویے کا اظہار کرنے پر فاسٹ باؤلر پی سی بی کوڈ آف کنڈکٹ کی شق 2.8 کی خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے ہیں۔

    یہ واقعہ پاکستان کپ میں سندھ اور خیبرپختونخوا کے مابین ایل سی سی اے گراؤنڈ لاہور میں کھیلے گئے میچ کے دوران پیش آیا۔ سہیل خان نے اپنی غلطی کو تسلیم کیا اور میچ ریفری ندیم ارشد کی طرف سے تجویز کردہ سزا کو قبول کیا ہے۔ فاسٹ باؤلر پر چارجز آن فیلڈ امپائرز قیصر وحید اور ناصر حسین نے عائد کیے تھے۔

    دوسری جانب مقررہ وقت سے ایک اوور کم کروانے پر ناردرن کی ٹیم پر بھی جرمانہ عائد کردیا گیا ہے۔ پی سی بی کوڈ آف کنڈکٹ کی شق 2.22کی خلاف ورزی کرنے پر پلیئنگ الیون میں شامل ناردرن کےکھلاڑیوں کو 10ہزار روپے جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔ کپتان حیدر علی نےغلطی تسلیم کرتے ہوئے میچ ریفری محمد انیس کی تجویز کردہ سزاکو قبول کیا ہے۔ اس میچ میں ثاقب خان اور عمران جاوید آن فیلڈ امپائرز کی ذمہ داریاں نبھا رہے تھے۔ ناردرن اور سدرن پنجاب کے مابین میچ ہاؤس آف ناردرن اسلام آباد میں کھیلا گیا تھا.

  • کراچی ٹیسٹ جیتنے کیلیے پاکستان کو 314 اور آسٹریلیا کو 8 وکٹیں درکار

    کراچی ٹیسٹ جیتنے کیلیے پاکستان کو 314 اور آسٹریلیا کو 8 وکٹیں درکار

    کراچی :کراچی ٹیسٹ جیتنے کیلیے پاکستان کو 314 اور آسٹریلیا کو 8 وکٹیں درکار،اطلاعات کے مطابق کراچی ٹیسٹ میں آسٹریلیا کو جیت کے لیے وکٹوں کی ضرورت ، بابر اور شفیق کریز پر جم گئےپاکستان کو آسٹریلیا کے خلاف کراچی ٹیسٹ جیتنے کے لیے آخری روز 314 رنز درکار ہیں جب کہ آسٹریلیا کو یہ میچ جیتنے کے لیے 8 وکٹیں حاصل کرنا ہوں گی۔

    کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ جاری ہے جہاں چوتھے دن کے کھیل کا اختتام ہوگیا اور دن کے اختتام پر پاکستان نے 2 وکٹ کے نقصان پر 192 رنز بنالیے ہیں۔

    قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم اور عبداللہ شفیق کے درمیان 171 رنز کی اہم شراکت قائم ہوئی۔ اس دوران بابراعظم نے کریئر کی چھٹی سنچری اسکور کی جب کہ عبداللہ شفیق نے پہلی ففٹی اسکور کی۔ کپتان بابراعظم 102 رنز اور عبداللہ شفیق 71 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔

    اس سے قبل چوتھے دن کے کھیل میں آسٹریلیا نے اپنی دوسری اننگ صرف 97 رنز پر ڈکلیئر کردی تھی اور پاکستان کو جیت کے لیے 506 رنز کا ہدف دیا۔

    قومی ٹیم نے اپنی اننگ کا آغاز کیا تو اوپنر امام الحق صرف ایک بناکر پویلین لوٹ گئے جس کے پیچھے اظہر علی بھی 6 رنز بناکر کیمرون کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔

    اوپنر عبداللہ شفیق کا ساتھ دینے کپتان بابر اعظم گراؤنڈ میں اترے تو دونوں کھلاڑیوں نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اوردونوں کھلاڑیوں نے اب تک 143 رنز کی شراکت قائم کرلی ہے۔پاکستان ٹیم نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 165 رنز اسکور کرلیے ہیں جبکہ انہیں اب بھی جیت کے لیے 341 رنز درکار ہیں۔

    آسٹریلیا کی دوسری اننگ زیادہ لمبی نہ رہی اور انہوں نے صرف 97 رنز پر اننگ ڈکلیئر کردی تھی جبکہ آسٹریلیا کے صرف 2 کھلاڑی آؤٹ ہوئے تھے۔مارنس لبوشنگ 44 اور ڈیوڈ وارنر 7 بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ عثمان خواجہ 44 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے تھے۔

    پاکستان کی جانب سے اوپنر امام الحق اور عبداللہ شفیق نے اننگ کا آغاز کیا لیکن دونوں کھلاڑی ہی بڑی اننگ کھیلنے میں ناکام رہے اور عبداللہ شفیق 13 رنز جبکہ امام الحق 20 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔اظہر علی 20 رنز بناکر کیچ دے بیٹھے تو اگلی ہی گیند پر فواد عالم بھی ایل بی ڈبلیو ہوگئے جس کے بعد وکٹ کیپر محمد رضوان 6 بناکر چلتے بنے۔

    قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم 36 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ نعمان علی 20 اور شاہین شاہ آفریدی 19 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔آسٹریلیا کی جانب سے مچل اسٹارک نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور مچل سوئپسن نے دو وکٹیں حاصل کی۔

    آسٹریلوی بولر پیٹ کمنز، نتھن لیون اور کیمرون گرین نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا جبکہ پاکستان کے دو کھلاڑی رن آؤٹ ہوئے۔آسٹریلیا نے اپنی پہلی اننگ 9 کھلاڑیوں کے نقصان پر 556 رنز پر ڈکلیئر کردی تھی جبکہ ان کی جانب سے عثمان خواجہ 160 رنز بناکر نمایاں رہے۔

    آسٹریلیا کی جانب سے ایلکس کیری نے 93 اور اسٹیو اسمتھ نے 72 رنز کی بڑی اننگ کھیلی تھی جبکہ پاکستان کی جانب سے فہیم اشرف اورساجد خان نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا۔

    علاوہ ازیں پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی، حسن علی، نعمان علی اور کپتان بابر اعظم نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا تھا۔

  • انٹرنیشنل کبڈی کھلاڑی میچ کے دوران فائرنگ سے ہلاک

    انٹرنیشنل کبڈی کھلاڑی میچ کے دوران فائرنگ سے ہلاک

    نئی دہلی :انٹرنیشنل کبڈی کھلاڑی میچ کے دوران فائرنگ سے ہلاک ،اطلاعات کے مطابق نامعلوم حملہ آوروں نے انٹرنیشنل کبڈی کھلاڑی سندیپ ننگل کو میچ کے دوران فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق عالمی سطح کے کبڈی کھلاڑی پر فائرنگ کا واقعہ جالندھر کے ملیاں گاوں میں چل رہے ایک کبڈی کپ کے دوران پیش آیا۔حملہ آوروں کی بندوق سے نکلی بیس گولیاں سندیپ کے سر اور سینے میں لگیں۔

    کبڈی میچ کے دوران فائرنگ شروع ہوئی تو تماشیوں نے اپنی جان بچانے کےلیے دوڑ لگادی جب کہ سندیپ ننگل شدید زخمی حالت میں وہیں گرگئے۔لوگوں نے سندیپ کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ گئے۔

    میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ سندیپ نے ایک دہائی تک کبڈی کی دنیا پر راج کیا ہے، وہ پنجاب کے علاوہ وہ کنیڈا، امریکا اور برطانیہ میں بھی کھیل چکے تھے، مداح انہیں گلیڈیئیٹر کے نام جانتے تھے۔

    ادھر چند دن پہلے پاکستان میں فیصل آباد میں پاکستان کبڈی ٹیم کے کھلاڑی ملک بنیامین کی دعوت ولیمہ میں شرکت کرنے والا مہمان فائرنگ کے دوران گولی لگنے سے جاں بحق ہوگیا۔

    یہ واقعہ فیصل آباد کے نواحی گاؤں چک نمبر 102 رب بڈھے چک میں پیش آیا جہاں ملک بنیامین کے ولیمے کی تقریب ہورہی تھی جس میں جشن مناتے ہوئے شدید فائرنگ کی گئی جس کی زد میں ایک نوجوان علی شدید زخمی ہوگیا۔

    علی کے ساتھی اسے زخمی حالت میں لاہور لے گئے لیکن وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا۔ ایس ایچ او کھڑیانوالہ محسن منیر نے کہا ہے کہ کھڑیانوالہ پولیس لاش لینے لاہور جا رہی ہے، لاش کا پوسٹ مارٹم کرو ا کر مزید قانونی کارروائی کی جائے گی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کئی گھنٹے بعد ہمیں واقعہ کا علم ہوا اور ہمیں بتایا گیا ہے کہ علی اپنی ہی گولی لگنے سے ہلاک ہوا ہے۔

  • دنیا میں سب سے زیادہ گول کرنے والے فٹبالر کا نام سامنے آگیا

    دنیا میں سب سے زیادہ گول کرنے والے فٹبالر کا نام سامنے آگیا

    پرتگال : دنیا میں سب سے زیادہ گول کرنے والے فٹبالر کا نام سامنے آگیاپرتگال سے تعلق رکھنے والے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو دنیا میں سب سے زیادہ گول کرنے والے فٹبالر بن گئے۔

    رونالڈو نے یہ کارنامہ انگلش پریمیئر لیگ میں مانچسٹر یونائیٹڈ کی جانب سے ٹوٹنھم کے خلاف شاندار ہیٹ ٹرک کر کے سرانجام دیا اور ان کی ٹیم نے میچ دو کے مقابلے میں تین گول سے جیت لیا۔

    رونالڈو نے ٹوٹنھم کے خلاف کھیلتے ہوئے اپنے کیرئیر کی 59 ویں ہیٹ ٹرک مکمل کی جبکہ وہ گزشتہ 13 برسوں میں ہر سال ہیٹ ٹرک کرنے والے کھلاڑی بھی بن گئے ہیں۔

    37 سالہ فٹبالر فٹبالر دنیا میں سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی بھی بن گئے ہیں اور ان کے گولز کی تعداد 807 ہو گئی ہے۔

    فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا کے مطابق رونالڈ سے قبل سب سے زیادہ گول کرنے کا اعزاز آسٹرین چیک فاروڈر جوزف بیکن کو حاصل تھا جن کے گولز کی تعداد 805 تھی تاہم ان کے گولز کی تعداد کے حوالے سے اختلافات بھی پائے جاتے ہیں اور کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ بیکن کے گولز کی تعداد 805 سے کہیں زیادہ ہے۔