Baaghi TV

Category: کھیل

  • انگلش پریمیئر لیگ کا ٹائٹل مانچسٹر سٹی نے جیت لیا

    انگلش پریمیئر لیگ کا ٹائٹل مانچسٹر سٹی نے جیت لیا

    مانچسٹر سٹی نے ایسٹن ولا کو 3 لے مقابلے میں 2 گول سے شکست دیکر انگلش پریمیئر لیگ کا ٹائٹل نے اپنے نام کرلیا۔

    اتوار کے روز لیگ کے آخری میچ میں ایسٹن ولا اور مانچسٹر سٹی اتحاد اسٹیڈیم میں آمنے سامنے آئے۔ میچ کے 37ویں منٹ میں ایسٹن ولا کے کیش نے گول کرکے ٹیم کو برتری دلائی جبکہ 69 منٹ میں کوٹینو نے گول کرکے سبقت دگنی کی تو مانچسٹر سٹی کے ٹائٹل جیتنے کی اُمیدیں ماند پڑنے لگیں۔

    تاہم پھر پانچ منٹ میں کھیل کانقشہ بدل گیا، گن ڈوگین نے 76ویں، روڈری نے 78 ویں اور 81 ویں منٹ میں گن ڈوگن نے اپنا دوسرا گول کرکے ٹیم کو سبقت دلادی جو آخری وقت تک قائم رہی۔یوں مانچسٹر سٹی نے پچھلے پانچ سیزن میں چوتھی بار ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

    مانچسٹر سٹی کے پوائنٹس کی مجموعی تعداد 93رہی جبکہ 92 پوائنٹس کے ساتھ لیورپول دوسرے نمبر پر رہی جس نے اپنے آخری میچ میں وولوز کو تین ایک سے ہرایا۔

    ادھراظہر علی نے کاؤنٹی چیمپئن شپ میں ڈبل سنچری اسکور کردی

    ظہرعلی نے جمعے کے روز ورسسٹرشائر کاؤنٹی کی نمائندگی کرتے ہوئے لیسٹر شائر کے خلاف 328 گیندوں پر ڈبل سنچری اسکور کی—فوٹو: ورسسٹرشائر

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے دائیں ہاتھ کے بیٹر اظہر علی نے  انگلینڈ میں ہونے والی کاؤنٹی چیمپئن شپ میں ڈبل سنچری اسکور کردی۔

    اظہرعلی رواں کاؤنٹی چیمپئن شپ میں ڈبل سنچری اسکور کرنے والے دوسرے پاکستانی بن گئے۔اس سے قبل شان مسعودکاؤنٹی چیمپئن شپ میں ڈربی شائر کی نمائندگی کرتے ہوئے دو ڈبل سنچریاں اسکور کر چکے ہیں۔

    اظہرعلی نے جمعے کے روز ورسسٹرشائر کاؤنٹی کی نمائندگی کرتے ہوئے لیسٹر شائر کے خلاف 328 گیندوں پر ڈبل سنچری اسکور کی۔ ان کی اننگز میں 17 چوکے اور ایک چھکا شامل ہیں۔

    واضح رہے کہ اظہرعلی کی یہ کاؤنٹی کیریئر میں پہلی ڈبل سنچری ہے۔دائیں ہاتھ کے بیٹر دن کے اختتام پر 202 رنز بناکر ناٹ آؤٹ ہیں۔

  • ایشیا کپ کی میزبانی کے لیے سری لنکا کی حالت اچھی نہیں،صدر بنگلادیش کرکٹ بورڈ

    ایشیا کپ کی میزبانی کے لیے سری لنکا کی حالت اچھی نہیں،صدر بنگلادیش کرکٹ بورڈ

    ڈھاکہ :ایشیا کپ کی میزبانی کے لیے سری لنکا کی حالت اچھی نہیں،اطلاعات کے مطابق 2022 کا ایشیا کپ اگست میں سری لنکا میں ہونا ہے تاہم ملک میں سیاسی بحران اور عدم استحکام کی وجہ سے سری لنکا کو ہائی پروفائل ٹورنامنٹ کی میزبانی سے انکار کیے جانے کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کے صدر نظم الحسن نے صورتحال پیدا ہونے پر ایشیا کپ کی میزبانی پر آمادگی ظاہر کی ہے۔

    ایشیا کپ کی میزبانی کے ہنگامی منصوبے کے حصے کے طور پر تیاریوں کے بارے میں، نظم الحسن نے کہا کہ بنگلہ دیش میں مارکی ایونٹ کے انعقاد پر بات کرنے کا یہ صحیح وقت نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ سری لنکا مشکل وقت سے گزر رہا ہے، جس کا مطلب ہے کہ ان کے بورڈ کی حالت بھی اچھی نہیں ہے۔

    بی سی بی کے صدر نے کہا کہ وقت سب کچھ بتائے گا، مجھے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی)] کے صدر سے ملاقات کے لیے بھارت جانا تھا مجھے نہیں لگتا کہ اس کے بارے میں بات کرنے کا یہ صحیح وقت ہے لیکن اگر مقام تبدیل ہوتا ہے تو بنگلہ دیش پہلا انتخاب ہوگا۔

    واضح رہے کہ ایشیا کپ 27 اگست سے شروع ہونے والا ہے اور اس میں ٹورنامنٹ کے کوالیفائر کے بعد پانچ ٹیسٹ ٹیمیں شامل ہوں گی، مقام میں تبدیلی کی صورت میں شیڈول میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی۔

    ایشیا کپ کا 2022 ایڈیشن آسٹریلیا میں اکتوبر نومبر میں ہونے والے آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں ہوگا۔

    یاد رہے کہ ایشیا کپ کا آخری ایڈیشن 2018 میں ہوا تھا اور آئی سی سی 2019 ورلڈ کپ کی وجہ سے ون ڈے فارمیٹ میں تھا جو کہ انگلینڈ میں منعقد ہوا تھا۔پچھلے ایشیا کپ میں بھارت نے بنگلہ دیش کو سنسنی خیز مقابلے میں شکست دے کر ایشیا کپ جیتا تھا۔

  • جاوید آفریدی کا پی ایس ایل 8 کے حوالے سے بڑا اعلان

    جاوید آفریدی کا پی ایس ایل 8 کے حوالے سے بڑا اعلان

    لاہور:جاوید آفریدی کا پی ایس ایل 8 کے حوالے سے بڑا اعلان،اطلاعات کے مطابق نوجوان ٹیلنٹ کو تلاش کرنے کی کوشش میں، پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز پشاور زلمی نے سمندر پار پاکستانیوں کے لیے عالمی ٹرائلز کا اعلان کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق فرنچائز کے مالک جاوید آفریدی نے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ زلمی اس موسم گرما میں برطانیہ، یورپ اور امریکہ میں تمام سمندر پار پاکستانیوں کے لیے اوپن کرکٹ ٹرائلز کا انعقاد کرے گا اور وہ پی ایس ایل میں زلمی کا حصہ ہوں گے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ ٹرائلز امریکا، انگلینڈ اور یورپ میں کیے جائیں گے اور شارٹ لسٹ کیے گئے کھلاڑی پی ایس ایل 8 کے لیے زلمی کا حصہ ہوں گے۔

     

    جاوید آفریدی نے کہا کہ زلمی پاکستان کی مقبول فرنچائزز میں سے ایک ہے لیکن بیرونی ممالک میں بھی اس کا بہت بڑا سپورٹ بیس ہے۔

    یاد رہے کہ اس ہفتے کے شروع میں، آفریدی نے سری لنکا میں حالیہ بحران اور معاشی بحران کے درمیان سری لنکا کرکٹ ( ایس ایل سی ) کو اسپانسر شپ کی پیشکش کی تھی۔انہوں نے کہا تھا کہ سری لنکا کے لوگ کرکٹ کو اتنا ہی پیار کرتے ہیں جتنا کہ ہم پاکستانی کرتے ہیں لیکن موجودہ صورتحال نے سری لنکن کرکٹ کے شائقین کو ضرور نقصان پہنچایا ہوگا۔

  • ویسٹ انڈیزکےخلاف ون ڈے سیریز،قومی اسکواڈ کےاعلان بہت جلد متوقع

    ویسٹ انڈیزکےخلاف ون ڈے سیریز،قومی اسکواڈ کےاعلان بہت جلد متوقع

    لاہور : ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے سیریز کے لئے قومی اسکواڈ کا اعلان کل کیا جائے گا،تفصیلات کے مطابق پی سی بی نے چند روز قبل 23 مئی کو ٹیم کا اعلان اوریکم جون سے کیمپ شروع کرنے کا اعلان کیا تھا تاہم ذرائع کے مطابق قومی سلیکشن کمیٹی نے اس حوالے سے اپنی مشاورت مکمل کرلی ہے۔

    ذرائع کے مطابق چیف سلیکٹر محمد وسیم نے کپتان اور کوچ سے حتمی مشاورت مکمل کرنا ہے جس کے بعد ون ڈے سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کیا جائے گا۔ سینئر کھلاڑیوں کو آرام دینے کی تجویز ہے لیکن حتمی فیصلہ نہیں ہوسکا ہے جبکہ بعض سینئر کھلاڑی آرام کے حق میں نہیں ہے۔

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ قومی ٹیم کے آل فارمیٹ کپتان بابراعظم بھی زیادہ کھلاڑیوں کو آرام دینے کے حق میں نہیں ہے جبکہ وکٹ کیپر و بیٹر محمد حارث اور فاسٹ بولر زمان خان کا نام بھی زیر غور ہے، محمد نواز کی بھی واپسی کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

    واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز اور پاکستان کے درمیان ون ڈے سیریز کے میچز 8, 10 اور 12 جون کو شیڈولڈ ہیں۔

    پاکستانی اسپیشل اولمپکس ٹیم2023 میں جرمنی کے شہر برلن میں ہونے والے اسپیشل اولمپکس ورلڈ گیمز میں حصہ لینے کی تیاریاں کر رہی ہیں۔اسی سلسلے میں اسپیشل اولمپکس ٹیم نے کراچی میں واقع جرمن قونصلیٹ کا دورہ کیا، جہاں جرمن قونصلیٹ کی جانب سے نائٹ مارکیٹ سجائی گئی۔اس مارکیٹ سے حاصل ہونے والی آمدنی کو اسپیشل اولمپکس ٹیم کو عطیہ کیا جائے گا اور عطیہ کی یہ رقم کھلاڑیوں کی ویلفیئر کے لیے استعمال کی جائے گی۔

    مختلف اسٹالز پر آرٹس اینڈ کرافٹس ڈسپلے کیے گئے، ٹرک آرٹ اور سندھی دستکاری بھی توجہ کا مرکز بنی رہی، کھانے پینے کے اسٹالز میں وزیٹرز نے خاص دلچسپی دکھائی۔اس موقع پر اسپیشل کھلاڑی بھی پرجوش اور پر مسرت نظر آئے جن کا کہنا تھا کہ وہ جون2023 میں جرمنی میں ہونے والے مقابلوں کے لیے خوب پریکٹس کررہے ہیں اور ملک کا نام روشن کریں گے۔

  • پی سی بی کا کھلاڑیوں کی پینشن میں فی کس ایک لاکھ روپے اضافے کا اعلان

    پی سی بی کا کھلاڑیوں کی پینشن میں فی کس ایک لاکھ روپے اضافے کا اعلان

    لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ نےپلیئرز ویلفیئر پالیسی کے تحت تمام کٹیگریز میں شامل کھلاڑیوں کی پینشن میں فی کس ایک لاکھ روپے اضافے کا اعلان کردیا ہے۔

    اس اضافے کے بعد اب دس یا اس سے کم ٹیسٹ میچز میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے ریٹائرڈ کھلاڑیوں کو ماہوار ایک لاکھ 42 ہزار روپے پینشن ملے گی۔ گیارہ سے بیس ٹیسٹ میچز میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے ریٹائرڈ کھلاڑی اب ماہوار ایک لاکھ 48 ہزار روپے ماہوار پینشن وصول کریں گے۔ اسی طرح 21 یا اس سے زائد ٹیسٹ میچز میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے ٹیسٹ کرکٹرز کی ماہوار پینشن 52 ہزار روپے سے بڑھا کر ایک لاکھ 52 ہزار روپے کردی گئی ہے۔

    پی سی بی ویلفیئر پالیسی میں ترمیم کے بعد اب کسی بھی سابق ٹیسٹ کرکٹر کی وفات کے بعد ان کی پینشن ان کی اہلیہ کو پی سی بی سے وصول کرنے کا اختیار ہوگا۔ اس سے قبل کرکٹر کی وفات کے بعد ان کے قانونی ورثاء کو صرف ایک مرتبہ ہی پینشن وصول کرنے کا حق تھا، جو ان کی کٹیگری کی بریکٹ کے مطابق 12 ماہ کے برابر تھی۔

    پی سی بی کی ویلفیئر پالیسی آخری مرتبہ جنوری 2019 میں اپ ڈیٹ کی گئی تھی۔لہٰذا پی سی بی نے آئندہ مہنگائی کی شرح کے مطابق ریٹائرڈ کھلاڑیوں کی پینشن میں سالانہ اضافےکا اعلان بھی کردیا ہے۔

    رمیز راجہ، چیئرمین پی سی بی:

    چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کی پینشن کی میں اضافے اورپی سی بی ویلفیئر پالیسی میں دیگر ترامیم کا اعلان کرتے ہوئے انہیں بہت خوشی محسوس ہورہی ہے۔ ایک سابق کرکٹر کی حیثیت سے پاکستان کرکٹ کے امور کی سربراہی ملنے پران سے توقع تھی کہ وہ ہمیشہ موجودہ اور سابق کرکٹرز کے مفادات کی حفاظت اور ان کی فلاح کے لیے عملی اقدامات کریں گے ۔ انہیں خوشی ہے کہ وہ اپنا ایک اور وعدہ پورا کرنے میں کامیاب رہے اور ان ترامیم کے بعد اب کھلاڑیوں کی پینشن میں سالانہ اضافہ بھی ہوا کرے گا۔

    رمیز راجہ نے مزید کہا کہ پینشن میں اضافے کے علاوہ پی سی بی نےسابق کھلاڑیوں کے انتقال کے بعد ان کی بیواؤں کی حفاظت کو بھی یقینی بنایا ہے۔ ایک سابق کرکٹر کی حیثیت سےوہ جانتے ہیں کہ کھلاڑیوں کے اہلخانہ کتنی قربانیاں دیتے ہیں ۔ یقین ہے کہ یہ ترامیم کرکٹرز کے ساتھ ساتھ ان کی شریک حیات کے لیے بھی اطمینان کا سبب بنیں گی۔

    انہوں نے کہا کہ پی سی بی ایک ایسا ادارہ ہے جو اپنے کرکٹرز کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ پی سی بی پلیئرز ویلفیئر پالیسی میں یہ ترامیم پی سی بی کےان عزائم کا منہ بولتا ثبوت ہیں ۔ وہ یقین دلانا چاہتے ہیں کہ وہ ان کی حمایت جاری رکھیں گے ۔ اس کے علاوہ سابق کھلاڑیوں کی فلاح و بہبود کے لیے پی سی بی کا بینوولنٹ فنڈ پہلے ہی موجود ہے۔

    پی سی بی پلیئرز ویلفیئر پالیسی میں تازہ ترین تبدیلیاں یکم جولائی 2022 سے نافذ العمل ہوں گی ۔ 60 سال یا اس سے زائد عمر کے کرکٹرز اس پالیسی سے مستفید ہو سکیں گے۔

     

  • سری لنکا معاشی بحران، ایشیاء کپ 2022 کی میزبانی بنگلا دیش کو ملنے کا امکان

    سری لنکا معاشی بحران، ایشیاء کپ 2022 کی میزبانی بنگلا دیش کو ملنے کا امکان

    کولمبو:سری لنکا معاشی بحران، ایشیاء کپ 2022 کی میزبانی بنگلا دیش کو ملنے کا امکان ،اطلاعات ہیں کہ سری لنکا میں معاشی بحران کے باعث ایشیاء کپ 2022 کی میزبانی بنگلا دیش کو ملنے کا امکان ہے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق معاشی بحران کی وجہ سے سری لنکا کے ایشیاء کپ کی میزبانی کے امکانات کم ہوگئے ہیں، بنگلا دیش کے ایشیاء کپ 2022 کی میزبانی کے قوی امکانات ہیں۔

    میڈیا رپورٹس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ سری لنکا میں موجودہ معاشی بحران کے باعث ایشیاء کپ ملتوی ہونے کے بھی امکانات موجود ہیں۔ایشیاء کپ 2022 رواں برس 27 اگست سے 11 ستمبر تک کھیلا جانا ہے۔

    پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کے باعث ایشیاء کپ دونوں ممالک میں فی الحال نہیں ہوسکتا جبکہ عرب امارات اور عمان میں اگست ستمبر میں شدید گرمی کے باعث ایونٹ کا انعقاد ممکن نہیں ہے۔اس حوالے سے ایشین کرکٹ کونسل نے تاحال کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا ہے لیکن سری لنکا میں موجودہ صورتحال کے پیش نظر بنگلا دیش کا نام میزبانی کےلیے زیرغور ہے۔

    یاد رہے کہ آخری بار ایشیاء کپ 2018 میں کھیلا گیا تھا۔ایشیاء کپ 2020 کا ایڈیشن کورونا کی وجہ سے منسوخ ہوگیا تھا۔

  • رمیز راجہ کی چارملکی سیریز کی تجویز کوآئی سی سی نےمسترد نہیں کیا:پی سی بی

    رمیز راجہ کی چارملکی سیریز کی تجویز کوآئی سی سی نےمسترد نہیں کیا:پی سی بی

    لاہور:رمیز راجہ کی چارملکی سیریز کی تجویز کوآئی سی سی نےمسترد نہیں کیا،اطلاعات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کا کہنا ہے کہ بھارت، پاکستان، آسٹریلیا اور انگلینڈ پر مشتمل چار ملکی ٹورنامنٹ کے لیے چیئرمین رمیز راجہ کی تجویز ابھی بھی زیر غور ہے۔

    بورڈ کے مطابق اس تجویز پر برمنگھم میں ہونے والے آئی سی سی کے سالانہ اجلاس میں بحث کی جائے گی ،انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے اس تجویز کو مسترد نہیں کیا ہے۔

    بیان میں کہا گیا کہ بین الاقوامی کرکٹ گورننگ باڈی برمنگھم میں اپنے سالانہ اجلاس میں چار ممالک کی تجویز پر تبادلہ خیال کرے گی۔

    یاد رہے کہ یہ تجویز 10 اپریل کو آئی سی سی کے اجلاس میں پیش کی گئی تھی، جسے مسترد کر دیا گیا تھا کیونکہ ان دنوں ٹیموں کو ایک بھرے شیڈول کا سامنا تھا۔

    ادھررمیز راجہ نے گزشتہ سال پی سی بی میں عہدہ سنبھالنے کے بعد سے، صرف آئی سی سی ایونٹس میں کھیلنے کے علاوہ روایتی حریف بھارت اور پاکستان کو ایک دوسرے کے ساتھ آمنے سامنے رکھنے پر بھ آواز اٹھائی ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ ٹیسٹ اور محدود اوورز کے کرکٹرز کے لیے مختلف معاہدے کی پالیسیوں پر غور کر رہا ہے اور ان پر عمل درآمد کر رہا ہے۔

    پی سی بی کے میڈیا ڈائریکٹر سمیع الحسن برنی نے 13 مئی کو صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سنٹرل کنٹریکٹ پر کافی بات چیت ہوئی ہے جس کا اعلان مناسب وقت پر کیا جائے گا۔

    بورڈ ایک نئی پالیسی پر غور کر رہا ہے جس میں کھلاڑیوں کو ان کے معاوضے کھیل کے فارمیٹ کے مطابق ادا کیے جائیں گے اور ادائیگی کے مختلف درجے ہوں گے۔

    پی سی بی قومی کرکٹرز کی تنخواہوں میں اضافے اور دیگر ٹیموں کے ایلیٹ کرکٹرز سے موازنہ کرنے پر غور کر رہا ہے۔

  • کپتان سابق راشد لطیف کشمیر پریمئر لیگ کے ڈائریکٹر آپریشنز مقرر

    کپتان سابق راشد لطیف کشمیر پریمئر لیگ کے ڈائریکٹر آپریشنز مقرر

    کراچی :پاکستان میں کرکٹ کی دنیا کے ایک نامورکھلاڑی پاکستانی سٹار پاکستان ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف کو کشمیر پریمئر لیگ کا ڈائریکٹر آپریشنز مقرر کردیا گیا ہے۔

    خبررساں ادارے کے مطابق کشمیر پریمئر لیگ کے صدرعارف ملک نے سابق کپتان راشد لطیف کو کشمیر پریمئر لیگ کا ڈائریکٹر آپریشنز مقرر کیا ہے۔

     

    اس حوالے سے راشد لطیف کا کہنا ہے کہ آزاد کشمیر میں کرکٹ کو مزید بہتر بنانے کے لیے بروقت تیار ہیں جبکہ پچھلے سال بھی کشمیر پریمئر لیگ کامیاب رہی تھی۔ان کا کہنا تھا کہ نوجوان ٹیلنٹ کو کشمیر پریمئر لیگ میں شامل کیا جائے گا جبکہ پاکستان اورکشمیر میں بہت سے باصلاحیت کھلاڑی بھی موجود ہیں۔

    واضح رہے کہ قومی ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف 37 ٹیسٹ اور166 ون ڈے میچز میں قومی ٹیم کی نمائندگی کرچکے ہیں جبکہ وہ افغانستان کی قومی ٹیم کے بھی کوچ رہ چکے ہیں۔

    علاوہ ازیں راشد لطیف کو کئی نامورکھلاڑی متعارف کروانے کا بھی اعزاز حاصل ہے جبکہ پاکستان ٹیم کے سابق کپتان یونس خان کو بھی انہوں نے ہی متعارف کروایا تھا۔

    ادھر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے سابق پاکستانی کرکٹر منصور اختر کو فکسنگ الزامات سے کلیئر کردیا۔اکتوبر دوہزار انیس میں گلوبل ٹی ٹونٹی لیگ میں پاکستانی کرکٹر عمر اکمل کی جانب سے منصور اختر پر فکسنگ کے لیے اپروچ کرنے کا الزام لگایا گیا تھا۔

    آئی سی سی کے اینٹی کرپشن یونٹ کے سینئر منیجر سٹیو رچرڈسن کی جانب سے منصور اختر کو لکھے گئے خط میں واضح کیاگیاکہ ان پر فکسنگ کا کوئی چارج نہیں لگایا جارہا۔ الزامات کے حوالے سے جاری تفتیش کو ختم کردیاگیاتاہم اگر مستقبل میں اس حوالے سے کوئی نئے شواہد سامنے آئے تو دوبارہ اس کیس کو کھولا جاسکتاہے۔

    امریکہ میں مقیم منصور اختر اس ٹیم کے ساتھ منسلک تھے جس کی طرف سے عمر اکمل نے حصہ لیا تھا، عمر اکمل نے پی سی بی اور آئی سی سی کو آگاہ کیا تھا کہ منصور اختر کی جانب سے انہیں میچز کے دوران فکسنگ پر اکسایا گیا تھا۔

  • نسلی تعصب پر انگلینڈ کرکٹ بورڈ کا ایسیکس کاؤنٹی پر بھاری جرمانہ

    نسلی تعصب پر انگلینڈ کرکٹ بورڈ کا ایسیکس کاؤنٹی پر بھاری جرمانہ

    بورڈ میٹنگ کے دوران نسل پرستانہ تبصروں پر ای سی بی نے ایسیکس کاؤبٹی پر بھاری جرمانہ عائد کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کرکٹ بورڈ(ای سی بی) نے ایسیکس کاؤنٹی پر 2017 میں بورڈ میٹنگ کے دوران کیے گئے نسل پرستانہ تبصروں پر 50,000 پاؤنڈز جرمانہ عائد کیا ہے۔

    ایسیکس کاؤنٹی کے سابق چیئرمین جان فراغر کو ریمارکس کا ذمہ دار ٹھہرایا گیا ہے تاہم انہوں نے اس حوالے اعتراف جرم کرنے سے انکار کردیا۔

    ایسیکس کاؤنٹی کو دو الزامات کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔ایک سابق چیئرمین فراغر کے نسل پرستانہ ریمارکس کا استعمال کرنے پر اور دوسرے کلب کی جانب سے اس معاملے کی تحقیقات نہ کیے جانے پر۔

    واضح رہے کہ فراغر نے 2021 میں الزامات لگنے کے بعد عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

    انگلینڈ کرکٹ میں نسل پرستی ایک سنگین مسئلہ رہا ہے۔ اس سے قبل عظیم رفیق کا کیس کافی عرصے تک خبروں میں رہا کیونکہ انہوں نے ڈریسنگ رومز کے اندر ہونے والی نسل پرستانہ کارروائیوں کو بے نقاب کیا تھا۔

  • اولمپک کونسل آف ایشیا نے ایشین گیمز ملتوی ہونے کی تصدیق کردی

    اولمپک کونسل آف ایشیا نے ایشین گیمز ملتوی ہونے کی تصدیق کردی

    بیجنگ :اولمپک کونسل آف ایشیا نے ایشین گیمز ملتوی ہونے کی تصدیق کردی،اطلاعات کے مطابق او سی اے کاکہنا ہےکہ اس حوالے سے ایگزیکٹو بورڈ، ایشین گیمز کمیٹی اور چینی حکام نے باہمی مشاورت سے فیصلہ کیا، گیمز میں شرکا کی تعداد اور وبا کی صورتحال کی بنیاد پر یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔

    اولمپک کونسل آف ایشیا کا کہنا ہےکہ ایشین گیمز کی نئی ناریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

     

    [wp-embedder-pack width=”100%” height=”400px” download=”all” download-text=”” attachment_id=”490945″ /]

    او سی اے کے مطابق دسمبر میں چین میں ہونیوالے ایشین یوتھ گیمز کو مکمل طور پر منسوخ کردیا گیا جب کہ ایشین یوتھ گیمز 2021 کو پہلے ہی ایک سال کیلئے ملتوی کیا جاچکا تھا، اب ایشین یوتھ گیمز 2025 میں تاشقند میں ہوں گے۔