Baaghi TV

Category: کھیل

  • میرا پہلا کرکٹ بیٹ اماں نے بچت کے پیسوں سے خرید کر دیا تھا، عظیم بلے باز کا ماں کو خراج تحسین

    میرا پہلا کرکٹ بیٹ اماں نے بچت کے پیسوں سے خرید کر دیا تھا، عظیم بلے باز کا ماں کو خراج تحسین

    پہلا بیٹ جو میں نے خریدا تھا وہ 1500 پاکستانی روپے کا تھا : پاکستانی معروف بلے باز بابر اعظم

    باغی ٹی وی : نامور قومی کرکٹر بابر اعظم کا مدر ڈے کے حوالے سے اپنی والدہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہنا ہے کہ کہ آج جو کچھ ہوں والدہ کی وجہ سے ہوں میرا پہلا کرکٹ بیٹ اماں نے بچت کے پیسوں سے خرید کر دیا تھا بابر اعظم نے سوشل میڈیا پر اپنی ایک تصویر شئیر کی اور اوپر مدر ڈے کے موقع پر اپنی والدہ کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے لکھا کہ جو پہلا بیٹ میں نے خریدا تھا وہ 1500 پاکستانی روپے کا تھا

    انہوں نے اپنی والدہ کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ یہ آپ کی وہ تمام بچت تھی جو آپ نے مجھے دے دی تھی آپ نے مجھ پر یقین کیا جب دوسروں نے نہیں کیا میرا پور پور آپکا قرض دار ہے

    واضح رہے کہ آج 10 مئی 2020 کو پاکستان میں مدر ڈے منایا جا رہا ہے جس میں تمام لوگوں سمیت معروف شخصیات بھی اپنی عظیم تریم ہستی ماؤں کے نام خوبصورت پیغام اور دعائیں شئیر کر کے انہیں خراج تحسین پیش کر رہے ہیں

  • عمر اکمل کب تک کرکٹ سے باہر، تفصیلی فیصلہ جاری

    عمر اکمل کب تک کرکٹ سے باہر، تفصیلی فیصلہ جاری

    عمر اکمل کب تک کرکٹ سے باہر، تفصیلی فیصلہ جاری

    باغی ٹی وی : عمر اکمل کی سزا کے متعلق تفصیلی فیصلہ سنادیا گیا .چیئرمین انڈپینڈنٹ ڈسپلنری پینل جسٹس ریٹائرڈ فضلِ میراں چوہان نے عمراکمل کےمتعلق تفصیلی فیصلہ پاکستان کرکٹ بورڈ کو جمع کروا دیا ہے جس کے مطابق وہ 19 فروری 2023 کو دوبارہ کرکٹ کی سرگرمیوں میں شرکت کے اہل ہوں گے۔

    فیصلے مطابق پی سی بی اینٹی کرپشن کوڈ میں شامل دونوں چارجز کی خلاف ورزی کرنے پر عمر اکمل پر 3 سال کی پابندی عائد کی گئی ہے اور یہ پابندی 20 فروری 2020 یعنی عمراکمل کی معطلی کے روز سے نافذ العمل ہوگی۔

    عمر اکمل کو 2 مختلف واقعات میں پی سی بی اینٹی کرپشن کوڈ کے آرٹیکل 2.4.4 کی خلاف ورزی پر 17 مارچ کو نوٹس آف چارج جاری کیا گیا تھا اورسزا کی دونوں مدتوں پر ایک ساتھ عمل ہوگا۔فیصلے کے مطابق پی سی بی نے عمر اکمل کا معاملہ 9 اپریل کو چیئرمین ڈسپلنری پینل کو بھجوایا تھا۔ چیئرمین انڈپینڈنٹ ڈسپلنری پینل جسٹس ریٹائرڈ فضلِ میراں چوہان نے تفصیلی فیصلے میں اپنے ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ بظاہرعمر اکمل نہ تو ندامت کے خواہاں اور نہ ہی اپنی غلطی پر معافی مانگنے کو تیار ہیں۔

    چیئرمین نے لکھا کہ عمراکمل اپنی ذمہ داریاں نبھانے میں ناکام رہے اور اسی پر اکتفا کرنے کی کوششیں کرتے رہے کہ ماضی میں اس طرح کے رابطوں کے بارے میں وہ خود ہی مطلع کرتے رہے ہیں۔

    رابطوں سے متعلق پی سی بی کے ویجلنس اینڈ سیکورٹی ڈیپارٹمنٹ کو بلا تاخیر آگاہی میں ناکامی کا اعتراف کرنے پر عمر اکمل پر عائد الزامات ثابت ہوتے ہیں۔
    جسٹس ریٹائرڈ فضلِ میراں چوہان نے لکھا کہ عمر اکمل آرٹیکل 2.4.4 کی خلاف ورزی پر خود کو سزاوار کی حیثیت سے پیش کرتے ہیں۔پی سی بی نے عمر اکمل کو اینٹی کرپشن کوڈ کے آرٹیکل کے تحت خلاف ورزی کرنے پر چارج کیا تھا اور انہیں 31 مارچ 2020 تک جواب جمع کرانے کی مہلت دی تھی

    خیال رہے کہ عمراکمل کو پاکستان کرکٹ بورڈ نے اینٹی کرپشن کوڈ کے تحت فوری طور پر معطل کردیا تھا اور تحقیقات مکمل ہونے تک عمر اکمل کسی کرکٹ سرگرمی میں حصہ نہیں لے سکتے۔

    ذرائع کے مطابق عمر اکمل کو مبینہ طور پر اسپاٹ فکسنگ کی پیشکش کی گئی تھی جس سے متعلق انہوں نے بروقت پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ کو آگاہ نہیں کیا تھا۔سپلنری کمیٹی کے چئرمین جسٹس ریٹائرڈ فضل میران چوہان نے عمر اکمل پر تین سال کی پابندی عائد کر دی۔

    تین برس تک عمر اکمل کرکٹ نہیں کھیل سکیں گے، قبل ازیں عمر اکمل ڈسپلنری پینل کے سامنے پیش ہونے کے لئے نیشنل کرکٹ اکیڈمی پہنچے ، کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے کرکٹ اکیڈمی میں ٹمپریچر چیک کرنے کا انتظام کیا گیا ہے لیکن عمر اکمل بغیر ٹمپریچر چیک کرائے اکیڈمی کے اندر چلے گئ

  • محبت پر ظلم کا پہرہ !!! از قلم نعمان علی ہاشم

    محبت پر ظلم کا پہرہ !!! از قلم نعمان علی ہاشم

    کوئی ایک ہفتہ پہلے دنیا کرکٹ کے تیز ترین باؤلر نے ایک ویڈیو میں پاکستان اور بھارت کی عوام کو مشورہ دیا کہ لاک ڈاؤن کے دنوں میں پاکستان انڈیا کی کرکٹ سیریز رکھ لیں. ان کا کہنا تھا کہ پوری دنیا گھروں میں بور ہو رہی ہے. ٹی وی اور انٹرنیٹ کے علاوہ لوگوں کو کوئی کام نہیں ہے. لہٰذا براڈکاسٹنگ سے اچھا خاصا فنڈ اکٹھا کیا جا سکتا ہے. فنڈ پاکستان اور انڈیا آدھا آدھا کر لیں اور وہ پیسے کورونا کے مریضوں کی فلاح و بہبود پر خرچ کر دیے جائیں. شعیب نے مزید کہا کہ پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں اپنے آفیشلز کے ساتھ سکینگ کے بعد کسی ایک وینیو پر جمع کی جائیں. اور براڈکاسٹنگ کے لیے جس چینل کو ٹھیکہ دیا جائے اس کی انتظامیہ کے 40 افراد سکینگ کے بعد جمع کر لیے جائیں. اسی طرح آئی سی سی اپنے نمائندگان کو سکینگ کے بعد سیریز کنڈکٹ کرنے بھیج دے. بغیر کراؤڈ کے انڈیا پاکستان کے تین میچیز کروا دیے جائیں.
    اس وباء کے موسم میں اس سے بہتر تجویز شاید ہی کوئی تھی. ایک تو جو لوگ گھروں میں قید ہیں ان کی تفریح کا سامان ہو جاتا. دوسرا سپانسرز اور براڈکاسٹنگ کے ذریعے تین ارب ڈالر کما لیے جاتے. جو کورونا کے خلاف لڑنے میں دونوں ممالک کے انسانوں کے کام آتے.
    میں نے یوٹیوب پر ویڈیو دیکھی تو نیچے ہندوستانیوں نے طوفان بدتمیزی برپا کیا ہوا تھا. سینکڑوں میں سے چند کمنٹ ایسے تھے جنہوں نے شعیب کے مشورے کو سراہا تھا.
    اولاً تو میں نے سوچا کہ عام اور جاہل ہندوستانی کا رویہ ہے. کسی زمہ دار بھارتی کا موقف جانتے ہیں.
    اس کے لیے سرچ کیا تو پورا ہندوستانی میڈیا شعیب اختر اور پاکستان کا مذاق اڑا رہا تھا. میڈیا تو چلو فاشٹ حکومت کا پیڈ ہوا. دکھ ہوا جب کچھ بھارتی سابق کرکٹرز نے بھی شعیب کا مذاق بنایا.
    سب سے شرمناک بات سنیل گواسکر نے کی کہ
    "پاکستان کے لاہور میں برفباری تو ہو سکتی ہے مگر شعیب اختر کے مشورے پر عمل نہیں.”
    ایک طرف تو یہ بھارتی رویہ ہے اور دوسری طرف ہمارا بھائی شعیب ہے جو ہر وقت امن کی بات کرتا ہے. شعیب نے کش میر پر ٹویٹ کی تو بھارتی عوام نے خوب سنائیں. شعیب نے کسی معاملے میں عمران خان کی تعریف کی تو شعیب اختر کو بھارتی میڈیا نے منافق کہہ دیا.
    ہماری ہوش کی آنکھوں نے پاکستان کی طرف سےامن کی آشاء سے لے کر آج تک بھارت کے تعصبانہ رویے کا ہمیشہ مثبت انداز میں جواب دیا. پاکستان کے ایمبیسڈرز نے ہر موقع پر پاک بھارت کشیدگی کو کم کرنے کی بات کی. پاکستانی عوام کی اکثریت بھی پاک بھارت تعلقات کی برابری کی سطح پر چاہتی ہے. مگر بھارت کی اکثریت پاکستان کے ساتھ کھلی دشمنی کا اعلان کرتی رہتی ہے.
    اس وقت بھارتی حکومت، ایمبیسڈرز اور میڈیا دن رات پاکستان کی نفرت سیکھانے کے علاوہ کچھ نہیں کر رہا.
    بھارت نے ہر چیز کو دشمنی پر تولہ ہے. تجارت، ثقافت، کھیل، ادب اور سیاست سب جگہ بھارت کا یہی تعصبانہ رویہ اس بات کا کھلا ثبوت ہے کہ بھارت اس خطے میں امن کو لے کر سنجیدہ نہیں. اور خدانخواستہ بھارت کا یہ رویہ کسی بڑی تباہی کا پیش خیمہ ثابت ہو سکتا ہے.
    والسلام
    نعمان علی ہاشم

  • عمر اکمل کے لیے کرکٹ کے دروازے بند ہونے جارہے

    عمر اکمل کے لیے کرکٹ کے دروازے بند ہونے جارہے

    عمر اکمل کے لیے کرکٹ کے دروازے بند ہونے جارہے

    باغی ٹی وی :قومی کرکٹر عمر اکمل نے پاکستان کرکٹ بورڈ کوجمع کرائے گئے جواب میں کرپشن کی پیشکش کا اعتراف کرلیا جس سے ان کی پاکستان سپر لیگ کے بعد انٹرنیشنل اور ڈومیسٹک کرکٹ سے معطلی کا امکان پیدا ہوگیا، انہیں ڈیڑھ سے 3 سال تک کی سزامل سکتی ہے۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق عمراکمل کو انٹی کرپشن کوڈ کے تحت معطل کیا گیا تھا اور انکوائری مکمل ہونے تک وہ کسی طرح کی کرکٹ میں حصہ نہیں لے سکتے۔ عمر اکمل پاکستان سپر لیگ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم کا حصہ تھے تاہم معطلی کے بعد انہیں ڈراپ کر دیا گیا تھا اور ان کی جگہ انور علی کو بطور متبادل کھلاڑی شامل کیا گیا۔

    پی سی بی کی جانب سے عمر اکمل کو نوٹس آف چارج 17 مارچ کو جاری کیا گیا اور 14 روز تک نوٹس کا تحریری جواب جمع کرانے کا وقت دیا گیا،31 مارچ کو عمر اکمل نے اپنا جواب بذریعہ ای میل جمع کرایا۔

    رپورٹ کے مطابق عمر اکمل نے اپنے جواب میں دو مرتبہ کرپشن کی آفر ہونے کا اعتراف کیا ہے اور اس حوالے سے پی سی بی کوبروقت آگاہ نہیں کیا جس پر آرٹیکل 6.2 کے مطابق 6 ماہ سے تاحیات پابندی کی سزا مقرر ہے۔ ذرائع کے مطابق عمر اکمل کو اعتراف جرم پر 18 ماہ سے تین سال تک سزا ہوسکتی ہے اور اس دوران عمر اکمل کھیل کی کسی بھی سرگرمی میں حصہ نہیں لے سکیں گے،

    واضح‌ رہے کہ پی سی بی نے عمر اکمل کو انٹی کرپشن کوڈ کے تحت چارج کردیا،باغی ٹی وی کےمطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے عمر اکمل کو پی سی بی کے انٹی کرپشن کوڈ کے آرٹیکل 2.4.4 کی 2 مرتبہ خلاف ورزی کرنے پر چارج کیاتھا.

    عمر اکمل کو نوٹس آف چارج 17 مارچ بروز منگل کو جاری کیا گیا۔ 14 روز تک نوٹس کا تحریری جواب جمع کرانے کے لیے عمر اکمل کے پاس 31 مارچ 2020 تک کا وقت دیا تھا۔

  • آسٹریلیا کے سابق کپتان مائیکل کلارک نے  آئی پی ایل کا پول کھول دیا

    آسٹریلیا کے سابق کپتان مائیکل کلارک نے آئی پی ایل کا پول کھول دیا

    آسٹریلیا کے سابق کپتان مائیکل کلارک نے آئی پی ایل کا پول کھول دیا

    باغی ٹی وی : بھارتی لیگ کی اجارہ داری کا پول کھولتے ہوئے ہوئے آسٹریلیا کے سابق کپتان مائیکل کلارک نے بھارتی کرکٹ اور آئی پی ایل کیخلاف ایک اور پینڈورا باکس کھول دیا ہے۔

    انہوں نے دعویٰ کیا کہ آسٹریلوی کھلاڑی آئی پی ایل کی وجہ سے ویرات کوہلی کو میدان میں کچھ کہنے سے ڈرتے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ آسٹریلوی کھلاڑیوں کو ڈر ہوتا ہے کہ ان سے آئی پی ایل کے مہنگے کنٹریکٹ واپس لے لیے جائیں گے۔ سب جانتے ہیں کہ بھارتی کرکٹ بورڈ کے پاس کتنا پیسہ ہے اور اس وہ کتنا طاقت ور ہے۔

    پاکستانی اسپورٹس تجزیہ کار مرزا اقبال بیگ نے ہم نیوز سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ پیسے میں بہت طاقت ہے اور کھلاڑی لاکھوں ڈالر لینے کیلئے آئی پی ایل کھیلتے ہیں۔اقبال بیگ کا کہنا تھا پی ایس ایل کے پانچوں سیزن پاکستان میں نہیں ہوئے لیکن پھر بھی اس کو کافی کامیابی ملی ہے۔

    سابق کرکٹرعاقب جاوید نے کہا یہ حقیقت ہے کہ وقت تبدیل ہوتا رہتا ہے۔ آئی پی ایل کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ بہت طاقت ور ہو گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کرکٹرز کیلئے لیگز میں زیادہ پیسہ ہے۔ اگر پی ایس ایل کے پانچ ایڈیشن پاکستان میں ہوتے اور یہاں کے حالات بہتر ہوتے تو یہ بھی دوسری بڑی لیگ بن سکتی تھی

    واضح‌رہےکہ کورونا وائرس نے جہاں دنیا کے معاشی اور سماجی ایونٹ متاثر کیے وہاں بھارتی آئی پی ایل بھی متاثڑ ہوئی . آئی پی ایل سے زیر معاہدہ کرکٹرز معاوضوں سے محروم ہیں اور انڈین کرکٹرز ایسوسی ایشن کے سربراہ اشوک ملہوترا کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن کے باعث نقصانات ہوئے تو ڈومیسٹک کرکٹرز بھی متاثر ہوں گے۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق آئی پی ایل کو 15 اپریل تک ملتوی کردیا گیا ہے تاہم بی سی سی آئی حکام رواں برس کوئی متبادل ونڈو تلاش نہیں کر سکے تو امکان ہے کہ ایونٹ کو منسوخ کر دیا جائیگا۔ قوانین کے مطابق آئی پی ایل کے آغاز سے ایک ہفتے قبل زیر معاہدہ کرکٹرز کو پندرہ فیصد معاوضوں کی ادائیگی کی جاتی ہے جبکہ ٹورنامنٹ کے دوران 65 فیصد رقم دی جاتی ہے جبکہ باقی رہ جانیوالا بیس فیصد معاوضہ پہلے سے طے شدہ وقت کے مطابق ایونٹ کے اختتام کے بعد ادا کیا جاتا ہے۔

  • مصباح الحق کی سیلف آئسولیشن میں‌ کیا مصروفیات، بتایا ویڈیو لنک پر

    مصباح الحق کی سیلف آئسولیشن میں‌ کیا مصروفیات، بتایا ویڈیو لنک پر

    مصباح الحق کی سیلف آئسو لیشن میں‌ کیا مصروفیات، بتایا ویڈیو لنک پر

    باغی ٹی وی :قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر و ہیڈ کوچ مصباح الحق کی ویڈیو لنک پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت پوری دنیا مشکل صورت حال کا شکارہے۔موجودہ صورت حال میں خود کو محفوظ رکھنا پوری انسانیت کو محفوظ رکھنے کے مترادف ہے ۔.اللہ کے حضور دعاگو ہیں کہ حالات جلد معمول پر آئیں.مشکل صورت حال ہے کھلاڑیوں کو پلان دے دیا ہے.موجودہ صورت حال میں ہماری ذمہ داریاں بہت زیادہ ہیں.اکستان کرکٹ اس وقت درست سمت میں گامزن ہے ۔

    انہوں نے کہا کہ نسیم شاہ ، شاہ آفریدی، عابد علی، بابر اعظم اور شان مسعود سب اچھی فارم میں ہیں۔ میں خوش ہوں کہ ہمارے پلان کام کررہے ہیں ۔روٹین شیڈول میں بھی ہماری سیریز جولائی میں شیڈول ہے۔موجودہ صورت حال میں کھلاڑیوں کو پلان دے رکھا ہے ۔تمام کھلاڑی اور کوچنگ سٹاف رابطے میں ہے ۔صورت حال کوئی بھی ہوہم نے آگے بڑھنا ہے ۔حالات دیکھ کر فیصلے کرنا ہیں.

    مصباح الحق نے کہا کہ پی ایس ایل میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی کوچنگ کا تجربہ اچھا رہا ۔ پی ایس ایل میں سخت مقابلے ہو ئے ۔آخری میچ تک پانچ ٹیمیں لیگ کے اگلے مرحلے میں کوالیفائی کرنے کی پوزیشن میں تھیں ۔ آئسولیشن میں خود کو فٹ رکھنے کے لئے ٹریننگ کررہا ہوں ۔ مختلف میچز کی ریکارڈنگ دیکھ کر مستقبل کی حکمت عملی بنارہے ہیں ۔فیملی کے ساتھ ٹائم گزارنے کا موقع ملا ہے.

  • کورونا وائرس کے باعث جونیئر ایشیا کپ ہاکی ٹور نامنٹ ملتوی

    کورونا وائرس کے باعث جونیئر ایشیا کپ ہاکی ٹور نامنٹ ملتوی

    کورونا وائرس کے باعث جونیئر ایشیا کپ ہاکی ٹور نامنٹ ملتوی

    باغی ٹی وی :کرونا کی وجہ سے ایک اور کھل کا ایونٹ متاثر ہوگیا .بنگلہ دیش نے کورونا وائرس کے باعث رواں سال4 سے14جون تک ڈھاکا میں ہونے والا جونیئر ایشیا کپ ہاکی ٹور نامنٹ ملتوی کر دیا ہے۔

    بنگلہ دیش ہاکی حکام کا کہنا ہے کہ ا س وقت جو صورت حال ہے اس میں اس ایونٹ کا انعقاد ممکن نہیں۔ غیر ملکی کھلاڑیوں کی صحت کو مدنظر رکھتے ہیں اس ٹورنامنٹ کو ملتوی کر رہے ہیں۔

    بنگلہ دیش ہاکی فیڈریشن کے سکریٹری مومن الحق کے مطابق ہماری تیاری مکمل ہےمگر موجودہ حالات میں فیڈریشن کی تمام سر گرمیاں معطل ہیں۔انہوں نے بتایا کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کی صورتحال بہتر ہونے کے بعد مہمان کھلاڑیوں کے ایکری ڈیشن اور ویزے کا عمل ہوگا۔ ایشین ہاکی فیڈریشن کا کہنا ہے کہ صورت حال کو دیکھتے ہوئے ایونٹ کا نیا شیڈول جاری کیا جائے گا۔
    ادھر کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر کے میگا ایونٹ بھی متاثر ہو رہے ہیںِ. آئی سی سی حکام کا کہنا ہے کہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے انعقاد کا حتمی فیصلہ 29 مارچ کو کیا جائیگا تاہم کرکٹ آسٹریلیا کے چیف کیون رابرٹس کو بھرپور یقین ہے کہ تمام کھیل چند ہفتوں یا مہینوں میں معمول کیمطابق دوبارہ شروع ہو جائیں گے۔
    واضح‌رہےکہ کورونا وائرس کے باعث جاپان میں ہونے والے ٹوکیو اولمپکس 2020 ایک سال کے لیے ملتوی کردیے گئے۔

    بین الاقوامی اولمپک کمیٹی ( آئی او سی) اور ٹوکیو اولمپک آرگنائزنگ کمیٹی کی جانب سے مشترکہ بیان میں اولمپکس 2020 ملتوی کرنے کا اعلان کیا گیا۔بیان کے مطابق آئی او سی کے سربراہ تھامس باخ اور جاپانی وزیراعظم شنزو ایبے نے کانفرنس کال پر گفتگو کی جس میں دیگر جاپانی حکام اور اولمپک کمیٹی کے عہدیدار بھی شریک ہوئے۔

  • ٹی 20 ورلڈ کپ ہو گا یا نہیں‌ حتمی فیصلے کی تاریخ آگئی

    ٹی 20 ورلڈ کپ ہو گا یا نہیں‌ حتمی فیصلے کی تاریخ آگئی

    ٹی 20 ورلڈ کپ ہو گا یا نہیں‌ حتمی فیصلے کی تاریخ آگئی

    باغی ٹی وی :کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر کے میگا ایونٹ بھی متاثر ہو رہے ہیںِ. آئی سی سی حکام کا کہنا ہے کہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے انعقاد کا حتمی فیصلہ 29 مارچ کو کیا جائیگا تاہم کرکٹ آسٹریلیا کے چیف کیون رابرٹس کو بھرپور یقین ہے کہ تمام کھیل چند ہفتوں یا مہینوں میں معمول کیمطابق دوبارہ شروع ہو جائیں گے۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق آئی سی سی نے رکن ممالک کے کرکٹ بورڈز کیساتھ ہونے والی ٹیلی کانفرنس کے بعد واضح کردیا ہے کہ آسٹریلیا میں 18 اکتوبر سے 15 نومبر تک شیڈول ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا انعقاد کرونا وائرس کے باعث غیر یقینی صورتحال سے دوچار ہے کیونکہ آسٹریلین حکومت نے اپنی سرحدیں بند کر کے صرف اپنے شہریوں کو وطن واپسی کی اجازت دے رکھی ہے تاہم چونکہ میگا ایونٹ کے آغاز میں سات ماہ کا عرصہ باقی ہے لہٰذا خیال ہے کہ ٹورنامنٹ اپنے وقت پر کھیلا جا سکے گا۔

    کرکٹ آسٹریلیا کے چیف کیون رابرٹس بھی پرامید ہیں کہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا شیڈول کے مطابق انعقاد کیا جا سکے گا کیونکہ انہیں پورا یقین ہے کہ آئندہ کچھ ہفتوں یا چند ماہ میں کھیلوں کی تمام سرگرمیاں ایک بار پھر شروع ہو جائیں گی۔ان کا کہنا تھا کہ وہ موجودہ حالات میں خود کو ماہر نہیں سمجھتے لیکن انہیں توقع ہے کہ رواں برس اکتوبر اور نومبر تک حالات نارمل ہو جائیں گے
    واضح‌رہےکہ کورونا وائرس کے باعث جاپان میں ہونے والے ٹوکیو اولمپکس 2020 ایک سال کے لیے ملتوی کردیے گئے۔

    بین الاقوامی اولمپک کمیٹی ( آئی او سی) اور ٹوکیو اولمپک آرگنائزنگ کمیٹی کی جانب سے مشترکہ بیان میں اولمپکس 2020 ملتوی کرنے کا اعلان کیا گیا۔بیان کے مطابق آئی او سی کے سربراہ تھامس باخ اور جاپانی وزیراعظم شنزو ایبے نے کانفرنس کال پر گفتگو کی جس میں دیگر جاپانی حکام اور اولمپک کمیٹی کے عہدیدار بھی شریک ہوئے۔

  • قومی کرکٹ ٹیم کا دورہ انگلینڈ، آئرلینڈ اور نیدر لینڈ خدشات کا شکار ہوگیا

    قومی کرکٹ ٹیم کا دورہ انگلینڈ، آئرلینڈ اور نیدر لینڈ خدشات کا شکار ہوگیا

    قومی کرکٹ ٹیم کا دورہ انگلینڈ، آئرلینڈ اور نیدر لینڈ خدشات کا شکار ہوگیا

    باغی ٹی وی :دنیا بھر پر کرونا وائرس کے سائے گہرے ہونے لگے. دنیا بھر میں کرونا وائرس سے کھیلوں کی سرگرمیاں متاثر ہونے لگیں.

    قومی کرکٹ ٹیم کا دورہ انگلینڈ، آئرلینڈ اور ندر لینڈ خدشات کا شکار ہوگیا .انگلش کرکٹ بورڈ پاکستان کے ساتھ سیریز اور اپنے کرکٹ سیزن کے حوالے سے مختلف آپشنز پر غور کررہا ہے ۔پاک انگلینڈ سیریز کسی دوسرے ملک میں کروانے کی کوئی آپشن زیر غور نہیں ہے ۔ انگلش کرکٹ بورڈ نے اپنا ڈومیسٹک کرکٹ سیزن 28 مئی تک ملتوی کررکھا ہے

    پی سی بی نے سیریز کا فیصلہ انگلش کرکٹ بورڈ پر چھوڑ دیا ہے ۔آئرلینڈاور ندر لینڈ کرکٹ بورڈ بھی پاکستان کے سیریز کے معاملات کا جائزہ لے رہے ہیں۔آئرش اور نیدر لینڈ کرکٹ بورڈ بھی سیریز کے حوالے سے خاموش ہیں ۔

    جون کے آخر میں قومی کرکٹ ٹیم کا دورہ انگلینڈ ، ندر لینڈ اور آئر لینڈ شیڈول ہے .موجودہ صورت حال میں کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے ۔انگلینڈ، آئرلینڈ اور ندر لینڈ سے سیریز کے معاملات پرنظر رکھے ہوئے ہیں وقت آنے پر فیصلہ کریں گے ۔

  • بنگلادیش کرکٹ ٹیم دورہ پاکستان کرے گی  یا نہیں، اعلان ہو گیا

    بنگلادیش کرکٹ ٹیم دورہ پاکستان کرے گی یا نہیں، اعلان ہو گیا

    بنگلادیش کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان ہوگا یا نہیں، اعلان ہو گیا

    باغی ٹی وی : بنگلادیش میڈیا کے مطابق بنگلا دیش کرکٹ بورڈ نے کورونا وائرس کے پیش نظر ٹیم کو پاکستان نہ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے باعث تیسرے مرحلے کے تمام میچز منسوخ ہوگئے ہیں۔

    اس کے بعد 2 تا 4 اپریل کو پھر ٹیم پریکٹس سیشن تھا اور 5 تا 9 اپریل آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں شامل دوسرا میچ نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جانا تھا

    کرونا وائرس کے پیش نظر سپر لیگ کیلئے آنے والے غیرملکی کھلاڑیوں کو فری ہینڈ ملنے کے بعد انہوں نے واپسی کیلئے سیٹیں کنفرم کروا لیں، پشاور زلمی مینجمنٹ نے پی ایس ایل چھوڑنے کا فیصلہ غیر ملکی کھلاڑیوں پرچھوڑ دیا،پشاور زلمی منیجمنٹ کا کہنا ہے کہ غیر ملکی کھلاڑی اپنے وطن واپس جانا چاہیں تو جا سکتے ہیں،انگلش کھلاڑی ٹام بینٹن،لیام ڈاسن اور لیوس گریگری اور لیام لیونگسٹن پشاور زلمی کا حصہ ہیں.
    کرونا وائرس، پی ایس ایل،غیر ملکی کھلاڑیوں نے واپس جانے کیلئے ٹکٹ بک کروا لیں
    واضح‌ رہے کہ حکومت نے کورونا وائرس کے باعث پاکستان سپر لیگ کے کراچی میں ہونے والے بقیہ تین میچز اور ایک پلے آف بھی بغیر شائقین کرانے کا اعلان کیا ہے۔

    کراچی سے دو فلائٹس میں غیرملکی کھلاڑیوں کی سیٹ بک کی گئی ہیں،ای کے 603اور ای کے609سے غیرملکی کھلاڑی پاکستان سے اپنے ملک واپس جائیں گے،واپس جانے والوں میں لیونگ اسٹن ، لیام ڈاؤسن ، بریتھ وائٹ ، الیکس ہیلز شامل ہیں.

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کسی کھلاڑی نے گھر واپسی کی خواہش ظاہر نہیں کی،فی الحال گلیڈی ایٹرز کے کیمپ میں ساری صورتحال نارمل ہے، جبکہ ملتان سلطان کے وینس ریلی روسو بھی وطن واپس چلے جائیں گے