Baaghi TV

Category: کھیل

  • ٹی20 ورلڈ کپ میں پاکستانی ویمن ٹیم کا فاتحانہ انداز میں آغاز

    ٹی20 ورلڈ کپ میں پاکستانی ویمن ٹیم کا فاتحانہ انداز میں آغاز

    ٹی20 ورلڈ کپ میں پاکستانی ویمن ٹیم کا فاتحانہ انداز میں آغاز

    باغی ٹی وی : پاکستان نے ویمن ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ میں فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے اپنے پہلے میچ میں ویسٹ انڈیز کو 8 وکٹوں کو شکست دے دی۔

    ویسٹ انڈیز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 124 رنز بنائے۔جواب میں پاکستان ویمن نے بہترین بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور مطلوبہ ہدف 19 ویں اوور کی دوسری گیند پر صرف 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔پاکستانی اوپنر جویریہ خان نے 28 گیندوں پر 32 جب کہ منیبہ علی نے 26 گیندوں پر 25 رنز بنائے۔کپتان بسمہ معروف نے 38 جب کہ ندا ڈار 18 رنز پر ناٹ آؤٹ رہیں جب کہ ویسٹ انڈیز کی ایفی فلیچر اور اسٹیفنی ٹیلر نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
    پاکستان کی جانب سے ندا ڈار، ڈیانا بیگ اور ایمن انور نے عمدہ باؤلنگ کرتے ہوئے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

    ہدف کے تعاقب میں اپکستانی اوپنرز جویریہ خان اور منیبہ علی نے 58رنز کی شراکت قائم کر کے فتح کی بنیاد رکھی، جویریہ 28 گیندوں پر 6 چوکوں کی مدد سے 35رنز کی اننگز کھیلنے کے بعد پویلین لوٹیں۔

    منیبہ علی 25رنز بنا کر آؤٹ ہوئیں تو پاکستانی ٹیم 77رنز پر دونوں اوپنرز سے محروم ہو چکی تھی لیکن اس کے بعد کپتان بسمہ معروف اور ندا ڈار نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کو بغیر کسی نقصان کے ہدف تک رسائی دلا دی۔پاکستان نے 8وکٹوں کی فتح کے ساتھ ہی ٹی20 ورلڈ کپ کا شاندار انداز میں آغاز کیا۔

    جویریہ خان کو جارحانہ اننگز کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔پاکستانی ٹیم ٹی20 ورلڈ کپ میں اپنا دوسرا میچ 28فروری کو انگلینڈ کے خلاف کھیلے گی۔

  • بپی ایس ایل فائیوکے دلچسپ مقابلوں میں  کون سا کھلاڑی اور ٹیم کتنا آگے

    بپی ایس ایل فائیوکے دلچسپ مقابلوں میں کون سا کھلاڑی اور ٹیم کتنا آگے

    بپی ایس ایل فائیوکے دلچسپ مقابلوں میں کون سا کھلاڑی اور ٹیم کتنا آگے

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق : پاکستان سپر لیگ کے پہلے مرحلے کا اختتام ہو گیا جس میں پوائنٹس ٹیبل پر اسلام آباد یونائیٹڈ سرفہرست ہیں، وفاقی دارالحکومت کی ٹیم نے اب تک تین میچ کھیلے جن میں سے دو جیتے جبکہ ایک میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

    شاندار مقابلوں میں اس وقت کوئٹہ اور اسلام آباد یونایئٹڈ کے برابر ہیں تاہم شاداب الیون بہترین رن ریٹ (0.295) کی وجہ سے سرفہرست ہے۔دوسرے نمبر پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ہے جس نے اپنے تین میچز کے دوران دو میں فتح حاصل کی جبکہ ایک میچ ہارا۔ سرفراز الیون کا رن ریٹ (0.124) ہے.

    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پانچویں ایونٹ کے دوران بلے بازوں میں لیگ کی پہلی سنچری داغنے والے کامران اکمل انفرادی ٹوٹل کے ساتھ ٹاپ پر ہیں، ان کے دو میچز میں 144 رنز ہیں۔ہائی سکور کیٹیگری میں بھی پشاور زلمی کے وکٹ کیپر بیٹسمین 101 رنز کی انفرادی بڑی اننگز کے ساتھ نمبر ون ہیں۔
    دوسرے نمبر پر لاہور قلندرز کے سینئر بیٹسمین محمد حفیظ ہیں جنہوں نے گزشتہ رات اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف 98 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی تھی۔
    بولنگ کی بات کریں تو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے نوجوان بولر محمد حسنین نے 7 شکار کیے اور وہ سب پر چھائے ہوئے ہیں، ان کی بہترین باؤلنگ 25 رنز کے عوض چار وکٹیں ہیں۔

    ٹیموں کے بڑے ٹوٹل میں کراچی کنگز سب سے آگے ہے، کنگز نے لیگ کے دوسرے میچ میں پشاور زلمی کے خلاف 4 وکٹ کے نقصان پر 201 رنز کا پہاڑ کھڑا کیا تھا

  • عمر اکمل کو معطل کیے جانے کی  وجوہات سامنے آ گئیں

    عمر اکمل کو معطل کیے جانے کی وجوہات سامنے آ گئیں

    عمر اکمل کو معطل کیے جانے کی وجوہات سامنے آ گئیں

    باغی ٹی وی::کرکٹر عمراکمل کو پی ایس ایل سے معطل کیے جانے کی وجوہات سامنے آ گئیں، انہوں نے بکی سے ملنے کا اعتراف کر لیا۔ انٹی کرپشن یونٹ نے عمر اکمل کو موبائل ریکارڈنگ کے ذریعے پکڑا، پی سی بی کو اطلاع نہ دینے پر معطل کر دیا گیا۔

    کرکٹر عمر اکمل نے بکی سے ملاقات اور آفر کا اقرار کر لیا، انٹی کرپشن ٹیم کے سامنے سب کچھ اگل دیا۔ عمر اکمل نے ٹیم کو بتایا کہ میچ فکسنگ کی آفر ایک نجی محفل میں دی گئی۔ ٹیم نے عمر اکمل سے سوال کیا کہ آفر سے متعلق پی سی بی یا انٹی کرپشن یونٹ کو کیوں نہیں بتایا، عمر اکمل اس سوال پر ٹیم کو مطمئن نہ کر سکے۔

    خیال رہے کہ عمراکمل کو پاکستان کرکٹ بورڈ نے اینٹی کرپشن کوڈ کے تحت فوری طور پر معطل کردیا ہے اور تحقیقات مکمل ہونے تک عمر اکمل کسی کرکٹ سرگرمی میں حصہ نہیں لے سکتے۔

    ذرائع کے مطابق عمر اکمل کو مبینہ طور پر اسپاٹ فکسنگ کی پیشکش کی گئی تھی جس سے متعلق انہوں نے بروقت پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ کو آگاہ نہیں کیا تھا۔واضح رہے کہ چند روز قبل عمراکمل کوڈ آف کنڈکٹ کے ایک کیس میں بری ہوئے جب بورڈ نے معاملے کو ایک غلط فہمی قرار دے کر ختم کر دیا تھا۔

  • سنگا کارا کو وزیراعظم عمران خان کے دستخط شدہ بیٹ کا تحفہ

    سنگا کارا کو وزیراعظم عمران خان کے دستخط شدہ بیٹ کا تحفہ

    سنگا کارا کو وزیراعظم عمران خان کا دستخط شدہ بیٹ

    باغی ٹی وی :میری لیبون کرکٹ کلب (ایم سی سی) کے کپتان کمار سنگاکارا سے سینیٹر فیصل جاوید نے ملاقات کی اور انہیں وزیراعظم عمران خان کا دستخط شدہ بیٹ دیا۔فیصل جاوید نے ایم ایم سی سی کے صدر کمار سنگا کارا کا پاکستان آمد پر شکریہ بھی ادا کیا۔

    پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ آہستہ آہستہ بحال ہورہی ہے، ایم سی سی کی ٹیم نے پاکستان کا ایک ہفتے کا دورہ کیا اور روانگی سے قبل کمارا سنگارا کی قیادت میں ٹیم نے سینیٹر فیصل جاوید سے ملاقات کی۔ اس موقع پر چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ احسان مانی بھی موجود تھے

    سینیٹر فیصل جاوید نے سنگاکارا کو عمران خان کا دستخط شدہ بیٹ پیش کیا۔ اس موقع پر سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ ایم سی سی نے 47 برس بعد پاکستان کا دورہ کیا جو اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان میں اب انٹرنیشنل کرکٹ بحالی کی طرف گامزن ہے.ان کا کہنا تھا کہ پوری پاکستان سپر لیگ پاکستان میں ہونا بہت ہی خوش آئند بات ہے، وزیراعظم نے وعدہ کیا تھا کہ پورا پی ایس ایل پاکستان میں ہوگا اب ایسا ہی ہونے جا رہا ہے، وہ پاکستان کا دورہ کرنے پر ایم سی سی الیون کا شکریہ ادا کرتے ہیں
    واضح‌رہے کہ پاکستان میں پی ایس ایل فائیو کا آغاز ہو چکا ہے جس میں تمام اہم میچ پاکستان میں‌ ہوں گے.پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کا غاز بھی ایک خوش آئند بات ہے.

  • کوئٹہ گلیڈی ایٹر میں عمر اکمل کے بعد شامل ہوئے نئے  کھلاڑی

    کوئٹہ گلیڈی ایٹر میں عمر اکمل کے بعد شامل ہوئے نئے کھلاڑی

    کوئٹہ گلیڈی ایٹر میں عمر اکمل کے بعد شامل ہوئے نئے کھلاڑی

    باغی ٹی وی کوئتہ گلیڈی ایٹر کو عمر اکمل کے بعد ملا ایک اور کھلاڑی .عمر اکمل کی معطلی کے بعد آل راؤنڈر انور علی کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا۔پی ایس ایل کی ٹیکنیکل کمیٹی نے بطور متبادل کھلاڑی انور علی کے نام کی منظوری دے دی ہے۔

    بطور متبادل کرکٹر پی ایس ایل فائیو میں انور علی کا انتخاب سلور کٹیگری میں کیا گیا ہے۔اس سے قبل انور علی پی ایس ایل کے تمام ایڈیشنزمیں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرچکے ہیں۔انور علی اب تک 32 پی ایس ایل میچوں میں 191 رنز بنانے کے ساتھ ساتھ 23 وکٹیں بھی حاصل کرچکے ہیں۔

    خیال رہے کہ عمراکمل کو پاکستان کرکٹ بورڈ نے اینٹی کرپشن کوڈ کے تحت فوری طور پر معطل کردیا ہے اور تحقیقات مکمل ہونے تک عمر اکمل کسی کرکٹ سرگرمی میں حصہ نہیں لے سکتے۔

    ذرائع کے مطابق عمر اکمل کو مبینہ طور پر اسپاٹ فکسنگ کی پیشکش کی گئی تھی جس سے متعلق انہوں نے بروقت پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ کو آگاہ نہیں کیا تھا۔واضح رہے کہ چند روز قبل عمراکمل کوڈ آف کنڈکٹ کے ایک کیس میں بری ہوئے جب بورڈ نے معاملے کو ایک غلط فہمی قرار دے کر ختم کر دیا تھا۔

  • پی سی بی کی کرکٹ کمیٹی کا اجلاس، کیا ہوئےاہم فیصلے

    پی سی بی کی کرکٹ کمیٹی کا اجلاس، کیا ہوئےاہم فیصلے

    پی سی بی کی کرکٹ کمیٹی کا اجلاس اہم فیصلے کیاہوئے

    باغی ٹی وی :پاکستان کرکٹ بورڈ کی کرکٹ کمیٹی کا سال 2020 میں پہلا اجلاس بدھ کے روز کراچی میں ہوا۔ سابق ٹیسٹ اسپنر اقبال قاسم کی سربراہی میں منعقدہ اجلاس میں وسیم اکرم، عمر گل، عروج ممتاز اور علی نقوی نے شرکت کی۔ وسیم خان اور ذاکر خان بطور غیر فعال رکن اجلاس میں شریک تھے۔

    قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر اور ہیڈکوچ مصباح الحق کے علاوہ ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ پی سی بی ہارون رشید نے اجلاس میں خصوصی شرکت کی۔

    کرکٹ کمیٹی نے پی سی بی کو ڈومیسٹک سیزن 21-2020 کے دوران ڈیپارٹمنٹل ٹیموں پر مشتمل ڈومیسٹک ٹورنامنٹ منعقد کروانے کی تجویز دی ہے۔ اس سلسلے میں ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ آئندہ سیزن میں ممکنہ ونڈو کا جائزہ لینے کے بعد کمیٹی کو آگاہ کریں۔ کرکٹ کمیٹی کا آئندہ اجلاس اپریل میں متوقع ہے۔

    اس موقع پر ہارون رشید نے کمیٹی کو بتایا کہ رواں سیزن کے دوران پی سی بی اب تک 12 ٹورنامنٹس کا انعقاد کرچکا ہے جس میں 190 میچز شامل تھے۔ اجلاس کے دوران ہارون رشید نے کمیٹی کو کھلاڑیوں کے لیے کھانے، پریکٹس کی سہولیات اورپچز کے معیار میں بہتری لانے سے متعلق بھی بریفنگ دی ۔ کمیٹی نے آئندہ اجلاس میں ہارون رشید کو دیگر معاملات پر بھی بریفنگ تیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

    کرکٹ کمیٹی نے رواں سیزن میں کرکٹ کے معیار میں بہتری کو سراہاہے،اس حوالے سے کھلاڑیوں کی آراء بھی مثبت رہی ہیں۔اجلاس کے دوران 6 کرکٹ ایسوسی ایشنز کے کوچز کی تعیناتی اور ان کی کارکردگی کا جائزہ لینے سے متعلق عمل پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔اجلاس میں اتفاق کیا گیا ہے کہ اعلیٰ کوچز کی صلاحیتوں میں مزید نکھار لانے کے لیےہر ممکن ضروری اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

    چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان نے واضح کیا ہے کہ کھلاڑیوں کے لیےایک بہترین اور مؤثر این او سی پالیسی تیار کی گئی ہے۔کرکٹ کمیٹی نے نئی این او سی پالیسی کی حمایت کرتے ہوئے درخواست کی ہے کہ پی سی بی تمام کھلاڑیوں کو ڈومیسٹک کرکٹ کو ترجیح دینے سے متعلق پالیسی پرسختی سے عمل کروائے۔

    اس موقع پر کرکٹ کمیٹی ا ورمصباح الحق کے درمیان مفید تبادلہ خیال ہوا۔ مصباح الحق نے کمیٹی کو سلیکشن پالیسی، کارکردگی اور مستقبل کے حوالے سے اپنے لائحہ عمل کے بارے میں آگاہ کیا۔اس موقع پر کرکٹ کمیٹی نے انہیں سلیکشن پالیسی میں مزید وضاحت لانے کی ہدایت کی ہے۔

    مصباح الحق نے کمیٹی کو آگاہ کیا ہے کہ انہوں نے خصوصاََ ٹی ٹونٹی کرکٹ کے لیے بہترین کھلاڑیوں کی نشاندہی کرلی ہے۔ ہیڈ کوچ نے کہاکہ ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 کا انعقاد رواں سال ایشیا کپ اور آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے لیے قومی ٹیم کے انتخاب میں اہم ثابت ہوگا۔

    عروج ممتاز نے کمیٹی کو گذشتہ 12 ماہ کے دوران خواتین کرکٹ میں بہتری اور ترقی سے متعلق آگاہ کیا۔ انہوں نے کمیٹی کو 21 فروری سے شروع ہونے والے آئی سی سی ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے لیے قومی خواتین کرکٹ ٹیم کی تیاریوں سے متعلق بھی بتایا۔ ایونٹ میں قومی خواتین کرکٹ ٹیم اپنا پہلا میچ 26 فروری کو ویسٹ انڈیز کےخلاف کھیلے گی۔

    عروج ممتاز نے کمیٹی کو آئی سی سی ویمنز انڈر 19 کرکٹ ورلڈکپ کے لیے پاکستان کی تیاریوں کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔ کمیٹی نے مؤثر اقدامات پر عروج ممتاز کی کارکردگی کو سراہا۔کمیٹی نے خواتین کرکٹ کے فروغ اور اس میں بہتری لانے کے لیے مزید اقدامات اٹھانے پر زور دیا ہے۔

  • عمر اکمل کی ایک غلطی نے کیسے  دیا تنقید کا موقع

    عمر اکمل کی ایک غلطی نے کیسے دیا تنقید کا موقع

    عمر اکمل کی ایک غلطی نے کیسے دیا تنقید کا موقع

    باغی ٹی وی :یہ سوشل میڈیا کا نشہ بھی کیا کچھ کرواتا ہے.پاکستانی کرکٹر عمر اکمل اپنی ایک غلط ٹوئٹ کے سبب پاکستان سمیت بھارت میں مذاق کا نشانہ بن گئے ہیں۔

    عمر اکمل نے گزشتہ دنوں مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک سیلفی شیئر کی تھی جس میں وہ پاکستانی سابق کرکٹر عبدالرزاق کے ہمراہ ہیں ، عمر اکمل نے اس تصویر کو عنوان د ینے کی غرض سے غلط انگریزی میں کیپشن دے دیا۔

    انہوں نے ’’mother from another brother‘‘ لکھ دیا جبکہ وہ ’’brother from another mother‘‘ لکھنا چاہتے تھے ۔

    اس سیلفی کے شیئر ہوتے ہی پاکستان سمیت بھارت کے سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے طرح طرح کے مزاحیہ کمنٹس آنا شروع ہو گئے۔اس سے قبل کہ عمر اکمل کی جانب سے یہ ٹوئٹ ڈیلیٹ کیا جاتا ان کے مداح اس کا اسکرین شاٹ لے چکے تھے جو اب تک وائرل ہے۔ واضح‌رہے کہ سوشل میڈیا کا بے جا استعمال اور اس پر ہر وقت ان رہنے کے شوق س ا کثر ایسی غلطیاں ہوتی ہیں جو بعد میں شرمندگی کا باعث بنتی ہے.

  • کھلاڑیوں کے ورک لوڈ کا پڑا اثر ، جنوبی افریقہ کے دورہ پاکستان پر

    کھلاڑیوں کے ورک لوڈ کا پڑا اثر ، جنوبی افریقہ کے دورہ پاکستان پر

    کھلاڑیوں کے ورک لوڈ کا پڑا اثر ، جنوبی افریقہ کے دورہ پاکستان پر

    باغی ٹی وی : دونوں بورڈز سیریز کی نئی تاریخوں کو حتمی شکل دینے کے لیے ایف ٹی پی میں خالی ونڈو تلاش کررہے ہیں، وسیم خان

    کرکٹ ساؤتھ افریقہ نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو آگاہ کیا ہے کہ وہ آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ نہیں کرسکیں گے تاہم انہوں نے یقین دہانی کرائی ہےکہ وہ ٹیم جلد از جلد پاکستان بھیجنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

    دونوں ٹیموں کے درمیان مجوزہ تین ٹی ٹونٹی میچز، آئندہ سال جنوری میں شیڈول 2 ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا حصہ نہیں تھے۔کرکٹ ساؤتھ افریقہ نے کھلاڑیوں کے ورک لوڈ کا جائزہ لینے کے بعد جمعہ کی دوپہر کو پاکستان کرکٹ بورڈ کو اپنے فیصلہ سے آگاہ کیا۔

    وسیم خان، چیف ایگزیکٹو پی سی بی:

    چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان کا کہنا ہےکہ ہم آئندہ ماہ جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کی میزبانی کے خواہاں تھے مگر ہم اس ضمن میں کرکٹ ساؤتھ افریقہ کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کے ورک لوڈ کو پیش نظر رکھنا کسی بھی کرکٹ بورڈ کی اولین ترجیح ہوتی ہے اور اس حوالے سے یہ فیصلہ قابل فہم ہے۔

    وسیم خان نے کہاکہ خوشی ہے کہ کرکٹ ساؤتھ افریقہ محدود فارمیٹ کی اس سیریز کا اہتمام جلد از جلد کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب دونوں بورڈز سیریز کی نئی تاریخوں کو حتمی شکل دینے کے لئیےایف ٹی پی میں خالی ونڈو تلاش کررہے ہیں۔

  • شعیب ملک کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ پر بڑا یوٹرن

    شعیب ملک کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ پر بڑا یوٹرن

    باغی ٹی وی قومی ٹیم کے سینئر آل راؤنڈر شعیب ملک نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ پر بڑا یوٹرن لے لیا۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ چند ماہ کے دوران قومی ٹیم کے سینئر آل راؤنڈر شعیب ملک نے اعلان کیا تھا کہ ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کھیلنے کے بعد ریٹائر ہو جاؤں گا۔ تاہم اس حوالے سے شعیب ملک نے بڑا یوٹرن لیتے ہوئے کہا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میرا آخری ایونٹ نہیں ہوگا۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ پہلے بیان دیا تھا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ آخری ایونٹ ہوگا لیکن اب فیصلہ بدل لیا ہے ورلڈکپ پر اپنی پرفارمنس دیکھ کر مستقبل کا فیصلہ کروں گا۔آل راؤنڈر کا مزید کہنا تھا کہ کوشش یہ ہی کہ بطور سینئر کھلاڑی ہوں اچھا کھیلوں اور تسلسل کے ساتھ کارکردگی دکھاؤں۔ میری توجہ کپتانی پر نہیں ہے جو رول ملے گا اچھا کھیلنے کی کوشش کرونگا۔پاکستان سپر لیگ کے حوالے سے شعیب ملک کا کہنا تھا کہ ایونٹ کے دوران دو سال کراچی میں کھیلا جبکہ دو سال ملتان میں کھیلا اب میں پشاور سے کھیلوں گا.
    ادھر جنوبی افریقہ کی ٹیم نے پاکستان میں تی 20 میچ کھیلنے سے ابھی معذرت کر لی ہے . ان حالات میں جب کہ انٹرنیشنل کھلاری پاکستان میں آرہے ہیں. افریقن بورڈ نے عجیب و غریب فیصلہ کیا ہے.

  • جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم دورہ پاکستان کرے گی یا نہیں ، سی ایس اے بورڈ نے بتا دیا

    جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم دورہ پاکستان کرے گی یا نہیں ، سی ایس اے بورڈ نے بتا دیا

    جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم دورہ پاکستان کرے گی یا نہیں ، سی ایس اے بورڈ نے بتا دیا

    باغی ٹی وی :کرکٹ شائقین کے لیے مایوسی کی خبر کہ جنوبی افریقی کرکٹ بورڈ (سی ایس اے) نے وقتی طور پر پاکستان کا دورہ کرنے سے معذرت کر لی ہے۔

    ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سی ایس اے نے کھلاڑیوں کے ورک لوڈ کے پیش نظر دورہ ملتوی کیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پی سی بی اور سی ایس اے دورہ کے لیے نئی ایف ٹی پی میں جگہ تلاش کریں گے، کوشش ہوگی کہ سیریز رواں سال میں شیڈول کی جائے۔واضح رہے پاکستان نے جنوبی افریقہ کو مارچ میں تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے کی دعوت دی تھی۔

    خیال رہے کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کے دروازے کھل رہے ہیں ایسے میں جنوبی افریقہ نہ آنا قابل تشویش امر ہے . بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم نے حال ہی دورہ پاکستان کے دوران تین ٹی ٹوئنٹی اور ٹیسٹ میچ کھیلا ہے جبکہ دونوں ٹیموں کے مابین ایک روزہ میچ اور دوسرا ٹیسٹ مارچ اور اپریل کے مہینوں میں کھیلا جائے گا۔

    اس سے قبل سری لنکا کی ٹیم نے پاکستان میں دو ٹیسٹ، تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل سیریز کھیلی تھی۔