Baaghi TV

Category: کھیل

  • پشاور زلمی یوکے ٹیلنٹ ہنٹ ٹرائلز کا سلسلہ جاری

    پشاور زلمی یوکے ٹیلنٹ ہنٹ ٹرائلز کا سلسلہ جاری

    پشاور زلمی یوکے ٹیلنٹ ہنٹ ٹرائلز کا سلسلہ جاری ہے ، نیوکاسل، گلاسگو ،برمنگھم اور لٹن کے بعد ویلز میں بھی ٹرائلز کا انعقاد کیا گیا ۔پشاور زلمی کے صدر انضمام الحق اور ڈائریکٹر کرکٹ محمد اکرم نے ٹرائلز لیے ،اگلے مرحلے میں لندن اور بریڈفورڈ میں ٹرائلز ہوں گے ۔

    یوکے کے بعد پشاور زلمی یورپ میں بھی ٹیلنٹ ہنٹ کریگا ،یوکے اور برطانیہ میں ٹرائلز کے بعد پشاور زلمی اوورسیزٹیم بنائی جائے گی ۔ پشاور زلمی اوور سیز ٹیم رواں سال پشاور میں کون بنے گا کے پی کا چیمپن ایونٹ میں ان ایکشن ہوگی.

    پشاور زلمی کے ڈائریکٹر کرکٹ محمد اکرم نے کہا کہ برطانیہ ، یورپ اور دنیا بھر میں گلوبل زلمی کے پلیٹ فارم کے اندر پچیس سے زائد زلمی کلبز موجود ہے ، ان کلبز اور ممالک میں چھپا ٹیلنٹ تلاش کریں گے، محمد اکرم نے کہا کہ برطانیہ کے بعد یورپ میں بھی ٹرائلز لیے جائیں گے، محمد اکرم نے مزید بتایا کہ ٹرائلز کے بعد پشاور زلمی اووسیز ٹیم کا انتخاب کیا جائیگا ، پشاور زلمی اوورسیز ٹیم رواں سال کون بنے گا کے پی کا چیمپین ٹورنامنٹ میں ان ایکشن ہوگی ، ٹاپ پرفارمرز کو آئندہ سال پی ایس ایل آٹھ میں پشاور زلمی اسکواڈ میں شامل کریں گے

  • ایشیا کپ 2023 کی میزبانی پاکستان کو مل گئی۔

    ایشیا کپ 2023 کی میزبانی پاکستان کو مل گئی۔

    ایشیا کپ 2023 کی میزبانی پاکستان کو مل گئی۔

    باغی ٹی وی: پاکستان کیلئے ایک خوشخبری یہ ہے کہ پاکستان کو ساؤتھ ایشین گیمز 2023 کی میزبانی مل گئی۔اس حوالے سے آنے والے سال کے آخری مہینوں اكتوبر اور نومبر میں مختلف شہروں میں ایونٹ کا انعقاد کیا جانے کا فیصلہ کیا گیا۔

    مزید تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوۓ بتایا جاتا ہے کہ ورچوئل اجلاس میں ساؤتھ ایشین گیمز کی میزبانی پاکستان کو دینے کا اصولی فیصلہ ساؤتھ ایشیا اولمپک کمیٹی نے کر لیا ہے۔

    اس حوالے سے ایک اور اہم خبر سے بھی آگاہ کیا جاتا ہے کہ ٹورنامنٹ کے میچز کے لیے کچھ شہروں کو بطور وینیو منظور کر لیا گیا ہے۔ ان شہروں میں اسلام آباد، سیالکوٹ، فیصل آباد، گوجرانوالہ اور لاہور ان تمام شہروں کو ٹورنامنٹ کیلئے بطور وینیو شامل کیا جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اس یونٹ میم صرف ایک ہی کھیل نہیں کھیلا جائے گا۔ بلکے کھیلوں کا باقاعدہ طور پر مقابلہ کیا جائے گا۔ اور 20 سے زیادہ کھیلوں کا انعقاد کیا جانے کا فیصلہ کیا گیا۔

  • بابراعظم نے ویرات کوہلی کا ایک اور ریکارڈ توڑ دیا۔

    بابراعظم نے ویرات کوہلی کا ایک اور ریکارڈ توڑ دیا۔

    بابر اعظم نے ویرات کوہلی کا ایک اور ریکارڈ توڑ دیا۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی کا ایک اور ریکارڈ توڑ دیا۔

    مزید تفصیلات سے آگاہ کیا جاتا ہے کہ بابر اعظم انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی ٹی ٹونٹی رینکنگ میں پہلے نمبر پر سب سے زیادہ دن رہنے والے کھلاڑی بن گئے۔ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان پچھلے 1025 دنوں سے ٹی 20 رینکنگ میں پہلے نمبر پر ہیں۔ اس سے قبل یہ اعزاز صرف بھارت کے کپتان ویرات کوہلی کے پاس ہی تھا۔ویرت کوہلی آئی سی سی ٹی 20 رینکنگ میں 1013 دن تک پہلے نمبر پر رہے تھے۔

    مزید برآں یہ کہ انگلینڈ کے سابق کپتان اور بلے باز کیون پیٹرسن اس فہرست میں تیسرے نمبر پر ہیں، انہوں نے 729 دن تک آئی سی سی کی ٹی 20 رینکنگ کی پہلی پوزیشن پر قبضہ کر رکھا تھا۔ اور جنوبی افریقہ کے سابق اوپننگ بلے باز گریم سمتھ 690 دن اور سابق کیوی کپتان برینڈن میکولم 546 دن ٹی ٹونٹی رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر براجمان رہے تھے۔

  • عادل رشید سے سیکھنے کو بہت کچھ ملا:شاداب خان عادل رشید کے فین ہوگئے

    عادل رشید سے سیکھنے کو بہت کچھ ملا:شاداب خان عادل رشید کے فین ہوگئے

    لاہور:عادل رشید سے سیکھنے کو بہت کچھ ملا:شاداب خان عادل رشید کے فین ہوگئے،اطلاعات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے لیگ اسپنر شاداب خان نے کہا ہے کہ یارکشائر سی سی سی کےلئےکھیلتے ہوئےاپنےساتھی لیگ اسپنر عادل رشید سے سیکھنے کو بہت کچھ ملا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق شاداب خان نے انگلینڈ میں ویٹالٹی ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ کھیلنے کا اپنا تجربہ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ انگلینڈ میں کھیلنے کا یہ ایک بہت اچھا تجربہ تھا، وہاں حالات قدرے سخت ہیں لیکن آپ بہت کچھ سیکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں نے اپنی کمزوریوں پر قابو پانے کے لیے عادل رشید کے ساتھ کام کیا ہے، امید ہے کہ میں اپنی ٹیم کے لیے اپنا بہترین پیش کرنے میں کامیاب ہو جاؤں گا۔

    شاداب خان نے کہا کہ چوٹ لگنا مجھے مایوس کرتا ہےلیکن ایک پروفیشنل کرکٹر کے طور پر آپ کو اس پر کام کرنا ہوگا اور واپسی کرنا ہوگی جو بالکل آسان نہیں ہے۔

    شاداب خان نے ٹیم کے ساتھی زاہد محمود کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ زاہد ایک بہت اچھا باؤلر ہے اور اپنی شناخت بنانے کے لیے واقعی سخت محنت کرتا ہے۔واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین ون ڈے میچز کی سیریز 8 جون سے شروع ہوگی۔

    ادھر پاکستان کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم کی نمائندگی کرنے کا پریشر ہوتا ہے۔تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ امید ہے ویسٹ انڈیز کے خلاف اچھی سیریز ہو گی۔انہوں نے کہا کہ کاؤنٹی میں مشکل کنڈیشنز تھیں جس سے کافی کچھ سیکھنے کو ملا ہے۔

    نائب کپتان کا کہنا تھا کہ زاہد محمود بھی زبردست پرفارم کر رہے ہیں، ٹیم میں مقابلے سے فائدہ پاکستان کو ہوتا ہے۔شاداب خان نے کہا کہ چھوٹی عمر میں زیادہ انجریز کا سامنا کیا، انجری کے بعد واپس پرفارمنس دینا مشکل ہوتا ہے۔ کوشش کر رہا ہوں فٹنس بہتر رکھوں تاکہ انجریز کم ہوں۔

    پنجاب سے ڈی سیٹ پی ٹی آئی کے منحرف ارکان کا سپریم کورٹ میں اپیل کا فیصلہ

    خواتین پر تشدد کروانے پر عوام میں شدید غصہ پایا جاتا ہے:عمران خان

    عمران خان کی سی پی این ای کے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد

    مریم نواز کی ایک اور آڈیو لیک

  • حالات دیکھ کر ٹیم میں تبدیلی کا فیصلہ کیا جائے گا، بابر اعظم

    حالات دیکھ کر ٹیم میں تبدیلی کا فیصلہ کیا جائے گا، بابر اعظم

    حالات دیکھ کر ٹیم میں تبدیلی کا فیصلہ کیا جائے گا، بابر اعظم

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ویسٹ انڈیز کی سیریز بہت اہم ہے۔یہ ون ڈے چیمپئن شپ کے میچز ہیں۔ہماری پوری کوشش ہو گی کہ ہم یہ میچز جیت جایئں اور پائنٹ اسکور کریں۔
    پریس کانفرنس کے دوران جب بابر اعظم سے رضوان کی ٹیسٹ پرفارمنس اور حارث کی ٹیسٹ میچ میں شمولیت سے متعلق سوال کیا گیا تو جواب میں انہوں نے کہا کہ حارث کو ٹیسٹ ٹیم میں شامل کرنا جلد بازی ہو گی۔

    ان کا کہنا تھا کہ مجھے پتا ہے کہ محمد رضوان کی ٹیسٹ پرفارمنس بہت اچھی نہیں ہے۔ لیکن مجموعی کارکردگی کے لحاظ سے یہ بہتر ہیں۔بابر اعظم نے کہا کہ محمد رضوان ہمیشہ مجھ سے اور ٹیم سے تعاون کرتے ہیں۔ اس حوالے سے مزید کہا کہ کارکردگی تو کم اور زیادہ ہوتی رہتی ہے۔لیکن بطور ٹیم آپ کا اتحاد اہم کردار ادا کرتا ہے۔
    بابر اعظم نے مزید کہا کہ ا اگر ایک اچھی ٹیم کھڑی کرنا چاھتے ہیں تو اس کے لیے کھلاڑیوں کو مسلسل کھلانا پڑتا ہے۔ اور اگر ٹیم میں تبدیلی بھی کرنی ہو تو ایسا حالات دیکھ کر ہی کیا جاۓگا۔
    جب بابر اعظم سے شان مسعود سے متعلقہ سوالات پوچھے گئے تو ان کا کہنا تھا کہ ان کے لیے نیچے نمبروں پر کھیلنا نا انصافی کی بات ہو گی کیونکہ وہ اوپنگ نمبرز پر کھلیتے ہیں۔اگر بہتر لگے گا تو ان کو ضرور ٹیم میں شامل کیا جاۓ گا۔
    ٹیم کے کچھ اراکین کو آرام دینے کے سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ پورے 2 ماہ ہم نے آرام کیا ہے۔اب دوبارہ سے ہماری بین ال قوامی کرکٹ شروع ہو رہی ہے۔
    جب بابر اعظم سے ان کے اپنے متعلق سوال کیا گیا تو اس حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ میری پرفارمنس وائٹ بال میں اچھی چل رہی ہے ۔ٹیسٹ میچ میں مزید اچھی کرنے کی کوشش کروں گا۔

  • ایشیا کپ میں قومی ہاکی ٹیم کی ناقص کارکردگی،ذمہ داران کے خلاف ایکشن لینے کا مطالبہ

    ایشیا کپ میں قومی ہاکی ٹیم کی ناقص کارکردگی،ذمہ داران کے خلاف ایکشن لینے کا مطالبہ

    لاہور:ایشیا کپ میں قومی ہاکی ٹیم کی ناقص کارکردگی، تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل،اطلاعات کے مطابق ایشیا کپ میں پاکستان ہاکی کی ناقص کارکردگی کی تحقیقات کے مطالبےمیں شدت آگئی ہے اور یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ان مطالبات کے ساتھ ہی پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر بریگیڈیئر (ر) خالد سجاد کھوکھر نے ایشیا ہاکی کپ میں ورلڈ کپ کوالیفائی نہ کرنے کی وجوہات جانچنے کیلئے اولمپیئن کلیم اللہ کی سربراہی میں اولمپیئن ناصر علی،کے پی کے ہاکی ایسوسی ایشن کے صدر ظاہر شاہ پر مبنی تین رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر بریگیڈیئر (ر) خالد سجاد کھوکھر نے ایشیاء ہاکی کپ جکارتہ میں قومی ہاکی ٹیم کی پرفارمنس اور ورلڈ کپ کوالیفائی نہ کرنے کی وجوہات جانچنے کے حوالے سے اولمپیئن کلیم اللہ کی سربراہی میں تین رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی، کمیٹی میں اولمپیئن کلیم اللہ کے علاوہ اولمپیئن ناصر علی اور کے پی کے ہاکی ایسوسی ایشن کے صدر ظاہر شاہ بھی شامل ہونگے،انکوائری کمیٹی قومی ہاکی ٹیم کی وطن واپسی کے بعد 20 جون تک اپنی رپورٹ پی ایچ ایف صدر کو جمع کرائے گی، رپورٹ کی روشنی میں ذمہ داروں کا تعین کرکے ان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔

    یاد رہےکہ اس سے پہلے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر بریگیڈیئر (ر) خالد سجاد کھوکھر نےایک مطالبہ کیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ وزیراعظم ہاکی کی تباہی کی وجوہات جاننے کے لیے ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی بھی تشکیل دیں اور ذمہ دار افراد کی نشاندہی کریں اور ان تمام لوگوں کو برطرف کریں جو ہمارے قومی کھیل کو بدنام کرنے کے ذمہ دار ہیں۔

    یہ بھی یاد رہے کہ پاکستانی ہاکی کی تباہی کے خلاف آواز کو ہر فورم پربلند کیا جارہا ہے ،ان مطالبات میں ہاکی فیڈریشن کے صدر بریگیڈیئر (ر) خالد سجاد کھوکھر سمیت دیگر ذمہ داران سے مطالبات کیے جارہےہیں کہ پاکستان کے قومی کھیل کو بچالیں ورنہ اس سےبُری تباہی ہوگی

    ادھران مطالبات میں شدت آگئی ہے اور کہا جارہا ہےکہ پاکستان ہاکی کی تباہی کے ذمہ داران بریگیڈیئر ریٹائرڈ خالد سجاد کھوکھرصدر پی ایچ ایف پاک ہاکی کی موجودہ قابل رحم اور ناقابل قبول صورتحال کی ذمہ داری قبول کریں۔

    اس مطالبے میں افسوس کا اظہار کیا گیا ہے کہ ایشین ہاکی کپ میں 12 مردوں کی غلطی اور شرمندگی اور وہ بھی ہندوستان میں کتنی بڑی شرم کی بات ہے ، اس مطالبے میں کہا گیا ہے کہ وہ فوری طور پر استعفیٰ دے دیں۔آصف باجوہ سیکرٹری جنرل پی ایچ ایف اور پوری پاکستان نیشنل ٹیم مینجمنٹ کو بھی اب ایسا ہی کرنا چاہیے۔
    انہوں نے ناقابل معافی غلطی اور غلطی کی ہے۔

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ پاکستان ہاکی سے محبت کرنے والے محبت وطنوں کا کہنا ہے کہ وہ ہاکی کو بچانے کے لیے سپریم کورٹ جارہے ہیں‌ تاکہ ان تمام لوگوں کے خلاف سوموٹو ایکشن لیا جائے جنہوں نے ہماری قوم کو شرمندہ کیا ہے۔

    پیٹرول کے بعد گیس کی قیمت میں بھی بڑے اضافے کا امکان

    عمران خان کو گرفتار کرنے کا خواب دیکھنے والے اپنی حکومت کی فکر کریں: پرویز الہیٰ

    خواتین پر تشدد کروانے پر عوام میں شدید غصہ پایا جاتا ہے:عمران خان

    نیب کوجو آزادی حاصل تھی اب وہ ختم ہوگئی:شاہ محمود قریشی

    سانحہ ماڈل ٹاؤن مشتاق سکھیرا،رانا عبدالجبارنے بریت کی درخواست دائر کر دی

  • فرانس :ریال میڈرڈ اور لیورپول آج فائنل میں ٹکرائیں گے

    فرانس :ریال میڈرڈ اور لیورپول آج فائنل میں ٹکرائیں گے

    پیرس: ریال میڈرڈ اور لیورپول آج فائنل میں ٹکرائیں گےدنیا بھر میں موجود فٹ بال کے مداحوں کی نظریں آج فرانس کے اسٹیڈ ڈی فرانس اسٹیڈیم پر لگی ہوگی، جہاں دو تگڑے کلبز آج فتح اپنے نام کرنے کیلئے میدان میں اتریں گے۔

    فرانسیسی شہر پیرس میں ہونے والا فائنل ہسپانوی کلب ریال میڈرڈ اور انگلش کلب لیور پول کے درمیان ہوگا۔یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ گزشتہ 5 سالوں کے درمیان لیور پول اور ریال میڈرڈ کی ٹیمیں دوسری بار فائنل میں مدمقابل آئیں گی۔

    فائنل میچ کے موقع پر 80 ہزار تماشائی اسٹیڈیم میں موجود ہونگے، جس میں 20 ، 20 ہزار سپورٹر اپنی اپنی ٹیموں کو سپورٹ کریں گے۔ میچ پیرس کے مقامی وقت کے مطابق رات 9 بجے شروع ہوگا۔

    ریال میڈرڈ اور لیور پول کے درمیان چیمپئنز فٹبال لیگ کے فائنل میں دونوں ٹیموں نے جیت کیلئے محمد صلاح اور کریم بینزما کی مہارت پر نظریں جما لی ہیں۔ چیمپئنز لیگ کی بات کی جائے تو ریال میڈرڈ اب تک 13 بار یہ ٹائٹل اپنے نام کرچکی ہے، جب کہ لیور پول کو 6 بار یہ اعزاز حاصل ہوا۔

    دونوں ٹیموں کے مابین ہونے والے میچز میں ریال میڈرڈ نے 10 جب کہ لیور پول نے 8 گولز ایک دوسرے کے خلاف اسکور کیے۔ دونوں ٹیمیں سال 1981 میں پہلی بار مد مقابل آئی تھیں۔

    ہسپانوی کلب میں کریم بینزما ، جب کہ انگلش کلب میں محمد صالح اس وقت لوگوں کی توجہ کا مرکز ہیں اور مداحوں کو بے صبری سے ان کی شاندار پرفارمنس کا انتظار ہے۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ فائنل میچ میں فٹ بال کے شائقین کو کانٹے دار مقابلہ دیکھنے کو ملے گا۔

    دونوں ٹیموں کے درمیان سب سے سنسنی خیز مقابلہ 2017-18 میں ہوا، جس میں ریال میڈرڈ نے 3 ایک سے کامیابی اپنے نام کی۔ آخری مرتبہ ریال میڈرڈ نے بالترتیب 2016، 2017 اور 2018 میں ٹائٹل جیتا تھا جب کہ 19-2018 میں لیور پول نے ٹرافی اپنے نام کی تھی۔

    اس وقت ریال میڈرڈ کی ٹیم کے پاس ان فارم کھلاڑی کریم بنزیما ہیں جو اس سیزن کے ٹاپ اسکورر ہیں۔

    انہوں نے گزشتہ 12 ماہ کے دوران 10 میچز کھیل کر 15 سے زائد گول اسکور کیے ہیں جن میں کوارٹر فائنل میں کیے گئے چار گول بھی شامل ہیں۔ لیور پول کی کارکردگی کا دارومدار اسٹرائیکر محمد صلاح کی فارم پر ہوگا جن کے آٹھ سے زائد گولز کی بدولت ان کی ٹیم کی کارکردگی شاندار رہی ہے۔

    لیورپول ہی کے رابرٹو فرمینو نے بھی ایونٹ میں اب تک پانچ گول اسکور کیے ہیں جس کی وجہ سے ان کی ٹیم کے مداح ساتویں ٹائٹل کی امید لگائے بیٹھے ہیں۔

  • ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ،سری لنکا نےپاکستان کو پیچھےچھوڑدیا

    ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ،سری لنکا نےپاکستان کو پیچھےچھوڑدیا

    کولمبو:سری لنکا نے بنگلہ دیش کے خلاف حالیہ سیریز میں فتح حاصل کرنے کے بعد ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ کے پوائنٹس ٹیبل پر پاکستان کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بنگلادیش کے خلاف سیریز میں کامیابی کے بعد سری لنکا پوائنٹس ٹیبل پر چوتھے نمبر پر آگیا جبکہ پاکستان پانچویں نمبر پر چلا گیا ہے۔سری لنکا نے بنگلہ دیش کو دوسرے ٹیسٹ میں 29 رنز کے ہدف کے تعاقب میں شکست دے کر سیریز 1-0 سے اپنے نام کر لی۔

    سری لنکا کے اسیتھا فرنینڈو کو 10 وکٹیں لینے پر پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔تجربہ کار اینجلو میتھیوز کو سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا کیونکہ انہوں نے دو میچوں میں دو سنچریوں سمیت 344 رنز بنا ئے۔

    پوائنٹس ٹیبل پر40 پوائنٹس کے ساتھ سری لنکا چوتھے نمبر پر ہے اور پاکستان 44نمبر کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے ،تاہم سری لنکا کی بہتر وننگ اوسط نے پاکستان کو پانچویں نمبر پر پہنچا دیا۔پاکستان کا وننگ اوسط 52 اعشاریہ 38 ہے جبکہ سری لنکا کا 55.56 ہے۔ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ کے پوائنٹس ٹیبل پر آسٹریلیا 75.00 وننگ اوسط کے ساتھ سر فہرست ہے۔

    واضح رہے کہ پاکستان سری لنکا کے خلاف جولائی میں دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز کھیلے گا۔

    اس سے پہلے سری لنکا نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں بنگلادیش کو 10 وکٹوں سے شکست دے دی۔تفصیلات کے مطابق سری لنکا کو جیت کے لیے 29 رنز کا ہدف ملا جو اس نے بغیر کسی نقصان کے 3 اوورز میں ہی حاصل کرلیا۔اوشادا فرنانڈو 21 اور کپتان دیموتھ کرونا رتنے 7 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔

    بنگلادیشی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں صرف 169 رزن پر ڈھیر ہوگئی تھی۔شکیب الحسن 58 اور لٹن داس 52 رنز بناکر نمایاں رہے تھےجبکہ مشفق الرحیم 23 اور محمود الحسن جوئے 15 رنز بناسکے۔ان کے علاوہ کوئی دیگر کھلاڑی ڈبل فیگرز میں داخل نہ ہوسکا ۔

    سری لنکا کی جانب سے اسیتھا فرنانڈو نے نے شاندار بالنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 6 وکٹیں حاصل کیں اور سری لنکا کی جانب سے چمندا واس کے بعد ٹیسٹ میچ میں 10 وکٹیں لینے والے دوسرے فاسٹ بولر بن گئے۔کسوتھ راجیتھا نے 2 اور رمیش مینڈس نے ایک وکٹ حاصل کی۔

    اس سے قبل بنگلا دیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 365 رنز بنائے تھے۔ مشفق الرحیم نے ناقابل شکست 175 رنز کی اننگز کھیلی تھی جبکہ لٹن داس نے 141 رنز بنائے تھے۔سری لنکا کی جانب سے کسون راجیتھا نے 5 اور اسیتھا فرنانڈو نے 4 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

    سری لنکن نے ٹیم نے پہلی اننگز میں 506 رنز بنائے تھے۔اینجلو میتھیوز 145 رنز بناکر ناقابل شکست رہے تھے جبکہ دنیش چندیمل نے 124 ، کپتان دیموتھ کرونا رتنے نے 80 اور اوشادا فرنانڈو نے 57 رنز بنائے تھے۔

    بنگلا دیش کی جانب سے شکیب الحسن نے 5 اور عبادت حسین نے 4 وکٹیں حاصل کی تھیں۔اس فتح کے ساتھ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں شامل دو ٹیسٹ میچز کی سیریز 0-1 سے سری لنکا کے نام ہوگئی۔یاد رہے کہ دونوں ٹیموں کے مابین پہلا ٹیسٹ میچ ڈرا ہوگیا تھا۔

  • پاکستان ایشیا ہاکی کپ سے باہر، ورلڈ کپ کیلئے بھی کوالیفائی نہ کرسکا

    پاکستان ایشیا ہاکی کپ سے باہر، ورلڈ کپ کیلئے بھی کوالیفائی نہ کرسکا

    لاہور:پاکستان ایشیا ہاکی کپ سے باہر، ورلڈ کپ کیلئے بھی کوالیفائی نہ کرسکا،اطلاعات کے مطابق پاکستان ایشیا ہاکی کپ سے باہر، ورلڈ کپ کیلئے بھی کوالیفائی نہ کرسکا،پاکستان ایشیا ہاکی کپ سے باہر ہونے کے ساتھ ساتھ ہاکی ورلڈ کپ 2023 کے لیے بھی کوالیفائی نہ کرسکا۔

    تفصیلات کے مطابق جاپان سے شکست کے بعد پاکستان ہاکی ورلڈ کپ 2023 میں کوالیفائی کرنے کے لیے بھارت کے رحم و کرم پر تھا۔

    بھارت کو ایشیا ہاکی کپ کے سیمی فائنل میں رسائی کے لیے انڈونیشیا کے خلاف 15 گول کرنے تھے اور پاکستان کو ایونٹ اور ورلڈ کپ سے باہر کرنے کے لیے 16 گولز درکار تھے۔بھارت نے انڈونیشیا کو با آسانی 0-16 سے شکست دے کر دونوں سنگ میل عبور کرلیے۔

    یہ دوسرا موقع ہے کہ جب پاکستان ہاکی ورلڈ کپ میں شرکت نہیں کرسکے گا۔اس سے قبل پاکستان ٹیم 2014 کے ہاکی ورلڈ کپ میں بھی کوالیفائی کرنے میں ناکام رہی تھی۔

    اس سے قبل پاکستان کا میچ جاپان کے ساتھ ہوا تھا جس میں پاکستان کو 2-3 سے شکست ہوئی تھی۔پاکستان کا ایک گول گراؤنڈ میں 12 کھلاڑیوں کی موجودگی کی وجہ سے منسوخ کردیا گیا تھا جبکہ ایک گول فاؤل کی وجہ سے مسترد ہوا۔

  • ویمنز ٹی ٹوئنٹی: پاکستان نے پہلے میچ میں سری لنکا کو شکست دے دی

    ویمنز ٹی ٹوئنٹی: پاکستان نے پہلے میچ میں سری لنکا کو شکست دے دی

    کراچی :پاکستان نے پہلے میچ میں سری لنکا کو شکست دے دی ،اطلاعات کے مطابق پاکستان ویمنز ٹیم نے سری لنکن ویمنز ٹیم کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 106 رنز بنائے۔

    ہرشیتھا مداوی اور نیلاکشی ڈی سلوا 25،25 ، انوشکا سنجیوانی 16 اور اما کنچانا 12 رنز بناکر نمایاں رہیں۔ دیگر کوئی کھلاڑی ڈبل فیگرز میں داخل نہ ہوسکی۔

    پاکستان کی جانب سے ڈیبیوٹنٹ طوبیٰ حسن نے صرف 8 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کیں۔انعم امین نے 21 رنز کے عوض 3 اور ایمن انور نے 32 رنز کے عوض 2 وکٹیں حاصل کیں۔جواب میں پاکستان ٹیم نے مقررہ ہدف باآسانی 18.4 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

    ندا ڈار 36 رنز بناکر ناقابل شکست رہیں جبکہ عائشہ نسیم ایک رن بناکر ناٹ آؤٹ رہیں۔کپتان بسمہ معروف نے 28 ، منیبہ علی اور ارم جاوید نے 18،18 رنز بنائے۔

    تاہم ڈیبیوٹنٹ گل فیروزہ بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوگئیں۔ڈیبیوٹنٹ طوبیٰ حسن کو شاندار بالنگ کرنے پر میچ کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔