Baaghi TV

Category: سائنس و ٹیکنالوجی

  • ٹوئٹر نے صارفین کی تصدیق کا سلسلہ دوبارہ شروع کردیا

    ٹوئٹر نے صارفین کی تصدیق کا سلسلہ دوبارہ شروع کردیا

    سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر نے اپنے صارفین کی تصدیق کا سلسلہ دوبارہ شروع کردیا ہے-

    باغی ٹی وی :ٹوئٹر کی جانب سے اپنے صارفین کی تصدیق کا سلسلہ دوبارہ شروع کردیا گیا ہے اس سےقبل نومبر2017 ء میں اسےتنقید کےباعث بند کردیا گیا تھا۔


    ٹوئٹر ایپلیکشن پرتصدیقی عمل کا دائرہ آئندہ چند ہفتوں میں صارفین تک رفتہ رفتہ پھیلایا جائےگا، اس کےلیےصارف کو اکاؤنٹ سیٹنگ کےٹیب میں ہی سروس مہیا کی جائےگی۔

    ٹوئٹر کےمطابق چیک مارک کےساتھ تصدیق شدہ اکاؤنٹ، اکاؤنٹ کےدرست ہونے کو ظاہر کرے گا۔

    درست تصدیق کےلیےاکاؤنٹ ہولڈر کی پروفائل پکچر اورصحیح ای میل ایڈریس یا فون نمبر درکار ہوگا، ساتھ ہی یہ شرط بھی رکھی گئی ہے کہ صارف اکاؤنٹ پر6 ماہ کے دوران، ایکٹو رہا ہو۔

    ایک ٹوئٹ نے ایلون مسک سے دنیا کے دوسرے امیر ترین شخص کا اعزاز چھین لیا

    ٹوئٹر نے 600 سے زائد فالوورز والے اکاؤنٹ پر آڈیو اسپیس کھول دیا

    ٹوئٹر کا کوویڈ 19 ویکسینز فیکٹ باکس کو صارفین کی ٹائم لائن کا حصہ بنانے کا فیصلہ

  • بٹ کوائن کی قیمتوں میں گراوٹ کا سلسلہ بدستور جاری، نئی پابندیوں کےبعد قیمت زمین پر آگئی

    بٹ کوائن کی قیمتوں میں گراوٹ کا سلسلہ بدستور جاری، نئی پابندیوں کےبعد قیمت زمین پر آگئی

    بیجنگ: دنیا کی سب سے مہنگی سمجھی جانی والی کرپٹو کرنسی بٹ کوائن کی قیمتوں میں گراوٹ کا سلسلہ بدستور جاری ہے-

    باغی ٹی وی : برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق کرپٹو کرنسی پر چین کی جانب سے عائد کی گئی، چین میں ہونے والے کریک ڈاؤن کے بعد اس کی قیمت میں تیزی سے کمی کا رجحان جاری ہے نئی پابندیوں کے بعد بٹ کوائن کی قیمت 40 ہزار ڈالر سے بھی نیچے آگئی ہے.

    چین نے کرپٹو کرنسی کی ٹرانزیکشن کی خدمات فراہم کرنے والی مالیاتی کمپنیوں پر پابندی عائد کردی تھی، جب کہ تین ریاستی اداروں ’ نیشنل انٹرنیٹ فنانس ایسوسی ایشن آف چائنا‘ ، ’چائنا بینکنگ ایسوسی ایشن‘ اور’پیمنٹ اینڈ کلیرنگ ایسوسی ایشن ‘ نے گزشتہ روز سوشل میڈیا پر وارننگ جاری کی تھی اورکرپٹو کرنسی کی خرید و فروخت کو سٹہ قرار دیتے ہوئے اس میں سرمایہ کاری کرنے والوں کو تنبیہ بھی کی تھی۔

    چینی حکومت کے اس اقدام کے بعد بٹ کوائن کی قیمت میں 13 فیصد، جبکہ دیگر ڈیجیٹل کوائن ایتھریم، ڈوج کوائین کی قیمت میں 18 فیصد کمی ہوئی۔

    جبکہ گزشتہ ہفتے ٹیسلا کی جانب سے بٹ کوائن کووصول نہ کرنے کے اعلان سے اس کی قیمت میں 10 سے زائد کی کمی ہوگئی تھی۔

    یاد رہے کہ چین نےمنی لانڈرنگ کے خاتمے کے لیے 2019 سے بٹ کوائن کی تجارت کو غیر قانونی قرار دے رکھا ہے، لیکن لوگوں کی جانب سے بٹ کوائن اور دیگر کرپٹو کرنسی کی ٹریڈ نے بیجنگ کی مشکلات میں اضافہ کررکھا ہے-

    بٹ کوئن کی قیمت میں کمی کے بعد سے مایئکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر کرپٹو کریش اور بٹ کوئن کریش ٹوئٹر ٹرینڈ فہرست پر نمبر ون پر ہیں-بٹ کوئن انویسٹرز پر مزاحیہ میمز شئیر کی جارہی ہیں-


    https://twitter.com/Zackrhea/status/1394997346044317699?s=20


    https://twitter.com/ParasharSpeaks/status/1395021102926032896?s=20


    https://twitter.com/Zackrhea/status/1395002362649923590?s=20
    https://twitter.com/NavitaB3/status/1395069916378771456?s=20
    https://twitter.com/readythefool/status/1395179161673637891?s=20

    ایک ٹوئٹ نے ایلون مسک سے دنیا کے دوسرے امیر ترین شخص کا اعزاز چھین لیا

    ٹیسلا نے ماحولیاتی تحفظات کے تناظرمیں بٹ کوائن لینے سے انکار کر دیا

    وقار ذکاء خیبرپختونخواہ حکومت کیجانب سے کرپٹو کرنسی کے ایکسپرٹ مقرر

  • ایک ٹوئٹ نے ایلون مسک سے دنیا کے دوسرے امیر ترین شخص کا اعزاز چھین لیا

    ایک ٹوئٹ نے ایلون مسک سے دنیا کے دوسرے امیر ترین شخص کا اعزاز چھین لیا

    ایک ٹوئٹ نے کمرشل خلائی پروازیں شروع کرنے والی کمپنی اسپیس ایکس اور ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک سے دنیا کے دوسرے امیر ترین شخص کا اعزاز چھین لیا-

    باغی ٹی وی : رواں سال مارچ میں دنیا کے دوسرے امیر ترین فرد بننے والے ایلون مسک اپنی ٹوئٹس کی وجہ سے اس اعزاز سے محروم ہوگئے۔

    بلوم برگ کے مطابق ایلون مسک کی حال ہی میں بٹ کوائن وصول نہ کرنے کی ٹوئٹس سے جہاں ایک طرف بٹ کوائن کی قیمتوں میں تنزلی جاری ہے اسی رفتار سے ان کی دولت میں بھی کمی ہورہی ہے۔

    رواں سال مارچ میں ہی ایلون مسک کا اندراج ’ بلومبرگ بلینیئر انڈیکس‘ میں دنیا کے دوسرے امیر ترین فرد کے طور پرکیا گیا تھا۔ مارچ میں ان کی دولت کا تخمینہ 160 اعشاریہ 60 ارب ڈالر لگایا گیا تھا تاہم اب ان کی جگہ برقی کار بنانے والی کمپنی LVMH کے چیئرمین برنارڈ آرنلٹ نے لے لی ہے۔

    ارب پتی امریکیوں کی ٹریکنگ کرنے والے بلوم برگ ویلتھ انڈیکس کے مطابق اب تک ایلون مسک کی دولت میں 9 اعشاریہ 1 ارب ڈالر تک کی کمی ہوچکی ہے۔ جب کہ آرنالٹ کی دولت 47 ارب ڈالر اضافے کے بعد 161 اعشاریہ 2 ارب ڈالر تک پہنچ چکی ہے۔

    واضح رہے کہ 13 مئی کو ہی ٹیسلا کی جانب ٹویٹر پر ایک بیان جاری کیا گیا تھا جس کے مطابق ٹیسلا نے ڈیجیٹل کرنسی کو ادائیگیوں کے لیے وصول نہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔

    ایلون مسک نے ٹوئٹر اکاؤنٹ پراس بات کا اعلان کیا تھا کہ ماحولیاتی تحفظات کے تناظرمیں ہم نے ادائیگیوں کے لیے بٹ کوائن کو وصول کرنا بند کردیا ہے اور اب صارفین بٹ کوائن کی مدد سے ٹیسلا نہیں خرید سکتے۔


    ایلون مسک نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ بٹ کوائن کی مائننگ اورٹرانزیکشن میں روایتی ایندھن ( فاسلز فیول) خصوصا کوئلے کے بڑھتے ہوئے استعمال پر ہمیں تحفظات ہیں۔ ’ کرپٹو کرنسی ایک اچھا آئیڈیا ہے، لیکن اسے ماحولیاتی نقصان کے ساتھ نہیں لایا جاسکتا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ٹیسلا اپنے بٹ کوائن فروخت نہیں کرے گی، اور ہمارا ارادہ انہیں اس وقت استعمال کرنے کا ہے، جب تک اس کی مائننگ زیادہ سسٹین ایبل انرجی پر منتقل نہیں ہوجاتی۔

    ایلون مسک کی اس ٹوئٹ کے بعد سے اب تک بٹ کوئن کی قیمت میں 15 فیصد تک کمی ہوچکی ہے جب کہ ان کے حصص کی قیمتیں بھی تنزلی کا شکار ہیں۔

    ٹیسلا نے ماحولیاتی تحفظات کے تناظرمیں بٹ کوائن لینے سے انکار کر دیا

  • واٹس ایپ پرائیویسی پالیسی کو قبول نہ کرنیوالے صارفین کے اکاؤنٹس کیساتھ کیا ہوگا؟

    واٹس ایپ پرائیویسی پالیسی کو قبول نہ کرنیوالے صارفین کے اکاؤنٹس کیساتھ کیا ہوگا؟

    واٹس ایپ نے اپنی متنازعہ پرائیویسی پالیسی کو 15 مئی سےلاگو کردیا ہے-

    باغی ٹی وی :رواں سال 4 جنوری کو واٹس ایپ نے صارفین کے لیے نئی پرائیویسی پالیسی متعارف کرائی جس میں کچھ شرائط متنازع تھی، ان شرائط کے سامنے آنے کے بعد دنیا بھر میں واٹس ایپ کے لاکھوں صارفین اس کے حریف میسجنگ پلیٹ فارمز ٹیلی گرام، سنگل وغیرہ کو استعمال کرنے لگے۔

    بعد ازاں واٹس ایپ نے ایک وضاحتی بیان جاری کیا جس میں اس نئی پالیسی کے متعلق پھیلنے والی افواہوں کی تردید کی گئی تاہم صارفین کی تمام تر مخالفت اور تنقید کے باوجود بالآخرواٹس ایپ نے تین دن قبل اس پالیسی کودنیا بھرمیں موجود صارفین پرلاگو کردیا ہے۔

    واٹس ایپ کا صارفین کو نئی پرائیویسی پالیسی پر نظر ثانی کا موقع

    جن صارفین نے اب تک اس پالیسی کو قبول نہیں کیا ہے ان کے واٹس ایپ اکاؤنٹس کے ساتھ کیا ہوگا یہ بات ابھی تک غیر یقینی تھی تاہم واٹس ایپ نے اپنے حالیہ بیان میں نئی شرائط کو قبول نہ کرنے والے اکاؤنٹس کے بارے میں تفصیلی بیان جاری کردیا ہے۔ جس کے مطابق صارفین کا اکاؤنٹ ڈیلیٹ نہیں ہوگا-

    واٹس ایپ پرائیویسی پالیسی:صارفین کے رد عمل نے واٹس ایپ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر…

    کمپنی کا کہنا ہے کہ 15 مئی کے بعد بھی پالیسی قبول نہ کرنے والے صارفین کے اکاؤنٹس نہ ہی ختم کیے جائیں اورنہ ہی واٹس ایپ کی کارکردگی میں فرق پڑے گا۔

    اگر چہ کمپنی شرائط قبول نہ کرنے والے اکاؤنٹس کو ختم نہیں کر رہی لیکن، صارفین کو ایک مخصوص مدت کے بعد یاد دہانی کا نوٹیفیکیشن اس وقت تک ملتا رہے گا جب تک صارف نئی شرائط کو قبول نہیں کرلیتا۔

    پرائیویسی پالیسی میں تبدیلی:واٹس ایپ کی دو بہترین متبادل ایپس دستیاب

    جب تک آپ نئی اپ ڈیٹس کو قبول نہیں کر لیتے اس وقت تک آپ کو واٹس ایپ کے افعال محدود ہونے کا سامنا کرنا پڑے گا استعمال کنندگان اپنی چیٹ لسٹ تک رسائی کے اہل نہیں ہوں گے، تاہم وہ وائس اورویڈیو کالز کا جواب دے سکتے ہیں۔

    تاہم ایسے صارفین جنہوں نے نوٹیفیکیشن کےفیچر کو موثر رکھا ہوا ہےوہ نوٹیفیکیشن میں آنے والے پیغامات کو پڑھنے، جواب دینے کے ساتھ مِسڈ کالز کا جواب بھی دے سکتے ہیں۔

    واٹس ایپ کے سربراہ کا نئی پرائیویسی پا لیسی پر وضاحتی بیان

    کمپنی کی نئی شرائط کے حوالے سے وضح کردہ FAQ(زیادہ پوچھے جانے والے سوالات) میں واضح لکھا ہوا ہے کہ کمپنی کچھ ہفتوں بعد ایسے صارفین کو کال اور پیغامات بھیجنے کا سلسلہ بھی بند کردے گی۔

    ایسے صارفین جو نئی پرائیویسی اپ ڈیٹ کو قبول نہیں کرنا چاہتے تو وہ اینڈرائیڈ یا آئی فون پر موجود اپنی چیٹ ہسٹری کو ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔

    یاد رہے کہ اگر آپ نے واٹس ایپ اکاؤنٹ ڈیلیٹ کردیا تو پھرآپ اپنی چیٹ ہسٹری اور بیک اپ کو دوبارہ حاصل نہیں کر سکتے۔

    واٹس ایپ نے اپنی نئی پرائیویسی پالیسی کے نوٹیفیکشنز بھیجنے کا سلسلہ شروع کر دیا

    واٹس ایپ چیٹ کو محفوظ بنانے کے چار طریقے

  • چین مریخ پر کامیابی سے خلائی جہاز لینڈ کرنے والا امریکہ کے بعد دوسرا ملک بن گیا

    چین مریخ پر کامیابی سے خلائی جہاز لینڈ کرنے والا امریکہ کے بعد دوسرا ملک بن گیا

    بیجنگ: چینی خلائی ادارے کے مطابق فروری سے مریخ کے مدار میں رہنے والے چینی جہاز ’تیانون ون‘ نے کامیابی سے سرخ سیارے کی سطح پر اتر کر ’مریخ پر پہلی بار چینی قدموں کے نشان چھوڑے ہیں-

    باغی ٹی وی: غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق چین مریخ پر کامیابی سے خلائی جہاز لینڈ کرنے والا امریکہ کے بعد دوسرا ملک بن گیا ہے۔

    خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ’شنہوا‘ کا کہنا تھا کہ چین کا بغیر عملے کا ایک خلائی جہاز ہفتے کو کامیابی سے سرخ سیارے کی سطح پر اتر گیا ہے-

    رائٹرز کے مطابق تیانون ون خلائی جہاز مریخ پر یوٹوپیا پلینٹیا نامی ایک وسیع میدان پر اترا اور ’مریخ پر پہلی بار چینی قدموں کے نشان چھوڑے۔

    چینی صدر شی جن پینگ نے اس مشن میں شامل تمام لوگوں کو مبارک باد کا پیغام دیا۔

    شی جن پینگ کا کہنا تھا کہ آپ اس چیلنج کے لیے بہادر تھے، اچھے کام کا پیچھا کیا اور ہمارے ملک کو سیاروں کی کھوج کی اگلی صفوں میں شامل کیا۔ آپ کا کارنامہ ہمیشہ وطن اور لوگوں دل میں نقش رہے گا۔

    چائنا سپیس نیوز کے مطابق ’تیانون ون‘ بیجنگ کے مقامی وقت ہفتے کی صبح ایک بجے مریخ کے گرد مدار سے نکلا۔تین گھنٹے بعد لینڈنگ موڈیول آربیٹر سے علیحدہ ہوا اور مریخ کی فضا میں داخل ہوا۔

    بیجنگ میں نیشنل میوزیم آف چائنا میں زورونگ روور کا ایک ماڈل، اے ایف پی فائل
    رپورٹ میں بتایا گیا کہ لینڈنگ کے عمل میں ’دہشت کے نو منٹ‘ شامل تھے جب موڈیول کی رفتار کم ہوتی ہے اور آہستہ آہستہ نیچے اترتا ہےجہاز کی لینڈنگ کا وقت بیجنگ کے مقامی وقت صبح سات بج کر 18 منٹ تھا۔

    رپورٹ کے مطابق روور کو اپنے سولر پینل اور انٹینا کھولنے اور 32 کروڑ میل دور گراؤنڈ کنٹرول کو سگنل بھجنے میں 17 سے زائد منٹ لگے۔

    خیال رہے کہ زورونگ نامی روور اب اپنی لینڈنگ کی جگہ کا سروے کرے گا اور پھر اور کھوج کے لیے نکلے گا اس پر چھ سائنسی آلات نصب ہیں جس میں ایک ہائی ریزولوشن ٹوپوگرافی کیمرا بھی شامل۔

    زورونگ سیارے کی سطح کی مٹی اور ماحول کی جانچ کرے گا اور زیر زمین دیکھنے والے ریڈار کی مدد سے قدم زندگی اور پانی اور برف کی موجودگی کے آثار کی تلاش کرے گا۔


    فوٹو بشکریہ اے ایف پی فائل

    ’تیانون ون‘ مریخ پر چین کا پہلا آزاد مشن ہے اسے گذشتہ سال 23جولائی میں لانچ کیا گیا تھا اور چھ ماہ سفر میں رہنے کے بعد یہ فروری میں مریخ تک پہنچا تھا جہاں سے تب سے مدار میں تھا۔

    اگر زورونگ کامیابی سے سطح پر گھوم سکا تو چین دینا کا پہلا ملک بن جائے گا جو مریخ کے پہلے مشن میں مدار میں داخل ہونے، سطح پر لینڈ کرنے اور روور چلانے میں کامیاب ہوا۔

    چینی خلائی اسٹیشن ’تیانگونگ 3‘ کا کورموڈیول کامیابی سے مدار میں پہنچا دیا گیا

  • ”وائٹ ہاﺅس“پر پراسرارطاقتوں کے حملوں کا انکشاف

    ”وائٹ ہاﺅس“پر پراسرارطاقتوں کے حملوں کا انکشاف

    ٹرمپ کی صدارت کے آخری سال میں امریکی صدارتی محل ”وائٹ ہاﺅس“پر پراسرارطاقتوں کے حملوں کا انکشاف سامنے آیا ہے-

    باغی ٹی وی : امریکی ادارے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پچھلے سال، یعنی نومبر 2020 میں وائٹ ہاؤس پر نہ دکھائی دینے والی پراسرار توانائی کے کم از کم دو حملے ہوچکے ہیں جن کی تفتیش میں اہم امریکی ادارے اب تک تحقیقات کر رہے ہیں لیکن انہیں کوئی کامیابی نہیں مل سکی ہے –

    ان عجیب و غریب اور پراسرار حملوں میں کسی نامعلوم طریقے سے مختلف افراد کو الگ الگ نشانہ بنایا جاتا ہے جبکہ انہیں معلوم ہی نہیں ہو پاتا کہ وہ کسی حملے کا شکار ہوگئے ہیں-

    حملے کا شکار ہونے والے فرد کو اچانک کسی خاص سمت سے تالیاں بجنے کی آوازیں سنائی دینے لگتی ہیں جن کا دورانیہ 30 سیکنڈ سے 30 منٹ تک ہوسکتا ہے آواز کچھ ایسی ہوتی ہے جیسے کسی کو انعام ملنے پر تالیاں بجائی جا رہی ہوں.

    دیگر علامات میں دھڑکتے والے انداز سے سر میں درد ہونا اور متلی جیسی کیفیت بھی شامل ہیں اگر اس پراسرار حملے کا شکار ہونے والے فرد کے قریب دوسرے لوگ بھی موجود ہوں تو انہیں ایسی آوازیں بالکل بھی نہیں سنائی دیتیں-

    ان ظاہری علامات کو ”ہوانا سنڈروم“ کہا جاتا ہے جن کی بنیاد پر بعد میں ایسے کسی ممکنہ حملے کا اندازہ لگایا جاتا ہے لیکن تب تک بہت دیر ہوچکی ہوتی ہے ہوانا سنڈروم کے اولین واقعات 2016 کے دوران کیوبا میں تعینات امریکا اور کینیڈا کے سفارتی عملے کے ساتھ پیش آئے-

    2018 میں ایسے ہی واقعات چین میں خفیہ مشن پر جانے والے امریکی سی آئی اے کے اہل کاروں کے ساتھ پیش آئے یہ حملے کس طرح کیے جاتے ہیں؟ ان حملوں کے پیچھے کون ہے؟ اس بارے میں فی الحال ہم کچھ نہیں جانتے-

    البتہ اس بارے میں کئی مفروضے ضرور موجود ہیں جن میں ”براہِ راست توانائی“ کو اصل ذمہ دار قرار دیا جاتا ہے براہِ راست توانائی سے مراد وہ توانائی ہے جو خاص اسی مقام تک پہنچے جہاں تک اسے پہنچانا ہو –

    اب تک لگائے گئے اندازوں کے مطابق، اس کام کے لیے مائیکروویوز ہی موزوں ترین ہیں کیونکہ عام روشنی کی طرح انہیں کسی نقطے پر آسانی سے مرکوز کیا جاسکتا ہے، جبکہ یہ اپنے راستے میں آنے والی بیشتر رکاوٹوں سے آرپار گزر جاتی ہیں-

    البتہ مائیکروویوز والی بات بھی اب تک صرف ایک مفروضہ ہے امریکی میڈیا کے مطابق، وائٹ ہاﺅس پر ”براہِ راست توانائی“ کا تازہ ترین حملہ ڈونلڈ ٹرمپ کے آخری دنوں میں امریکی صدارتی دفتر کے قریب ایک لان پر کیا گیا جہاں نیشنل سیکورٹی کونسل کا ایک اہلکار اس سے متاثر ہوا-

    امریکا کی نیشنل اکیڈمی آف سائنسز کے تازہ ترین قیاسات کے مطابق ”ہوانا سنڈروم“ کی ممکنہ وجہ بننے والی مائیکروویو ٹیکنالوجی پر آج سے 50 سال پہلے سابق سوویت یونین میں اچھا خاصا کام کیا گیا تھا اور اس سے کچھ خفیہ ہتھیار بھی بنائے گئے تھے –

    ہوسکتا ہے کہ ماضی میں کسی ملک، تنظیم یا فرد نے یہ ٹیکنالوجی حاصل کرلی ہو اور اسے مزید بہتر بنا لیا ہو لیکن ایک بار پھریہ بات بھی فی الحال صرف مفروضہ ہے.

  • ٹیسلا نے ماحولیاتی تحفظات کے تناظرمیں بٹ کوائن لینے سے انکار کر دیا

    ٹیسلا نے ماحولیاتی تحفظات کے تناظرمیں بٹ کوائن لینے سے انکار کر دیا

    برقی کار بنانے والی کمپنی ٹیسلا نے کرپٹو کرنسی بٹ کوائن کو وصول کرنے سے انکار کردیا ہے۔

    باغی ٹی وی : کمرشل خلائی پروازیں شروع کرنے والی کمپنی اسپیس ایکس اور ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک نے ٹوئٹر اکاؤنٹ پراس بات کا اعلان کیا ٹوئٹ میں ان کا کہنا ہے کہ ماحولیاتی تحفظات کے تناظرمیں ہم نے ادائیگیوں کے لیے بٹ کوائن کو وصول کرنا بند کردیا ہے اور اب صارفین بٹ کوائن کی مدد سے ٹیسلا نہیں خرید سکتے۔


    ایلون مسک کی اس ٹوئٹ کے بعد بٹ کوائن کی قیمت میں 10 فیصد سے زائد کی کمی ہوگئی، جب کہ ٹیسلا کےحصص کی قیمتیں بھی گر گئیں۔

    ایلون مسک نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ بٹ کوائن کی مائننگ اورٹرانزیکشن میں روایتی ایندھن ( فاسلز فیول) خصوصا کوئلے کے بڑھتے ہوئے استعمال پر ہمیں تحفظات ہیں۔ ’ کرپٹو کرنسی ایک اچھا آئیڈیا ہے، لیکن اسے ماحولیاتی نقصان کے ساتھ نہیں لایا جاسکتا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ٹیسلا اپنے بٹ کوائن فروخت نہیں کرے گی، اور ہمارا ارادہ انہیں اس وقت استعمال کرنے کا ہے، جب تک اس کی مائننگ زیادہ سسٹین ایبل انرجی پر منتقل نہیں ہوجاتی۔


    خیال رہے کہ ٹیسلا نے رواں سال مارچ میں ہی کچھ ماہرین ماحولیات اورسرمایہ کاروں کی مخالفت کے با وجوداعلان کیا تھا کہ اب ٹیسلا کی گاڑیوں کو بٹ کوائن کی مدد سے خریدا جاسکتا ہے۔

    جبکہ اس سے ایک ماہ قبل ہی ٹیسلا نے ڈیڑھ ارب ڈالر کے بٹ کوائن خریدنے کا انکشاف کیا تھا تاہم ایلون مسک کی ٹوئٹ کے بعد ٹیسلا پھر اپنی ڈگرپرواپس آگئی ہے۔

  • آئرش محکمہ صحت کے آئی ٹی سسٹم پر حملہ کرنے والے ہیکرز نے تاوان مانگ لیا

    آئرش محکمہ صحت کے آئی ٹی سسٹم پر حملہ کرنے والے ہیکرز نے تاوان مانگ لیا

    آئرش محکمہ صحت کے آئی ٹی سسٹم پر سائبر ہیکرز نے حملہ کر دیا-

    باغی ٹی وی : میڈیا رپورٹس کے مطابق آئرش محکمہ صحت کے‌آئی ٹی سسٹم پر سائبر حملہ کرنے والے ہیکرز نے ویب سائٹ پر قبضہ کر کے تاوان مانگ لیا تاہم آئرش وزیراعظم نے ہیکرز کو تاوان دینے سے انکار کردیا۔

    جبکہ مقامی میڈیا نے روس، چین یا شمالی کوریا پر ملوث ہونے کا الزام کردیا ہے۔

    ڈبلن سے سرکاری میڈیا کے مطابق محکمہ صحت نے آئی ٹی سسٹم بند کرکے ڈبلن روٹنڈا اسپتال کی تمام او پی ڈیز منسوخ کردی زچگی کے تمام کلینک بند ہیں اور صرف 36 ماہ کی حاملہ ماؤں کواسپتال آنے کی اجازت دی گئی ہے۔

    محکمہ صحت کےمطابق اس اقدام سے کورونا ویکسین کا عمل متاثر نہیں ہوگا۔

  • 3 سالہ بچے کی 78 ہزار سال پرانی باقاعدہ قبر دریافت

    3 سالہ بچے کی 78 ہزار سال پرانی باقاعدہ قبر دریافت

    لندن: ماہرینِ آثارِ قدیمہ کی ایک بین الاقوامی ٹیم نے کینیا کے ایک دور افتادہ غار میں 78 ہزار سال پرانی 3 سالہ بچے کی قبر دریافت کی ہے-

    باغی ٹی وی : یہ قبر کینیا میں آثارِ قدیمہ کے حوالے سے مشہور مقام ’پنجہ یا سعیدی‘ میں ایک غار کے دہانے پر ملی ہے ماہرین نے ریڈیو کاربن تاریخ نگاری اور دیگر تکنیکوں کے استعمال سے اس قبر کے زمانے اور بچے کی عمر کے بارے میں تو اندازہ لگا لیا گیا ہے لیکن بچے کی ہڈیاں اس قدر بوسیدہ ہوچکی ہیں کہ ان سے یہ پتا نہیں چل رہا کہ وہ لڑکا تھا یا لڑکی۔


    معروف تحقیقی مجلے ’نیچر‘ کی رپورٹ کے مطابق قبر کی ترتیب سے ظاہر ہوتا ہے کہ پہلے قبر بنائی گئی، اس کے بعد قبر کے فرش پر پودوں کی پتیاں اور نرم شاخیں بچھائی گئیں، پھر بچے کو ان پر لٹایا گیا اور اس پر غالباً کسی درخت کی نرم چھال رکھ کر قبر کو بند کردیا گیا۔

    واضح رہے کہ جنس ’ہومو‘ (Homo) سے تعلق رکھنے والی مختلف انواع کی آٹھ لاکھ سال تک پرانی باقاعدہ قبریں دنیا بھر میں دریافت ہوچکی ہیں البتہ جدید انسان یعنی ’ہومو سیپیئنز‘ (Homo sapiens) کی قدیم ترین اور باقاعدہ قبر یہی ہے جو 78 ہزار سال پرانی ہے۔

    قبر سے ملنے والی لاش کو ماہرین نے ’مٹوٹو‘ (Mtoto) کا نام دیا ہے جو سواحلی زبان کا لفظ ہے اور جس کا مطلب ’بچہ‘ ہے۔


    یہ قبر 2013ء میں ’پنجہ یا سعیدی‘ غار کے تقریباً دہانے پر دریافت ہوئی تھی جو 3 فٹ گہری ہے اور اس میں سے کسی بچے کی نہایت بوسیدہ ہڈیاں بھی برآمد ہوئیں تاہم یہ ہڈیاں اس قدر بوسیدہ تھیں کہ انہیں فوری طور پر وہاں سے نکالا نہ جاسکا۔ یہ کام پوری احتیاط سے 2017ء میں انجام دیا گیا۔

    فوٹو بشکریہ نیچر
    یہ ہڈیاں مزید تجزیئے کےلیے اسپین میں واقع انسانی ارتقاء کے تحقیقی مرکز بھجوا دی گئیں جہاں ماہرینِ آثارِ قدیمہ کی ایک بین الاقوامی ٹیم نے مزید تین سال تک تحقیق کرنے کے بعد نہ صرف ان ہڈیوں، بلکہ آس پاس سے ملنے والے دیگر آثارِ قدیمہ کے بارے میں بھی اپنی معلومات کو حتمی شکل دی۔

    کیمیائی اور خردبینی تجزیئے سے معلوم ہوا کہ اس بچے ’مٹوٹو‘ کی موت قدرتی طور پر ہوئی تھی جبکہ اسے مرنے کے فوراً بعد ہی پورے اہتمام سے دفنا دیا گیا تھا۔


    ’مٹوٹو‘ کی باقیات سے یہ بھی اندازہ ہوتا ہے کہ اسے نرم چھال کے کفن میں لپیٹ کر قبر میں اتارنے کے بعد، اس کے ننھے سر کو کسی نرم تکیے جیسی کسی چیز پر رکھا گیا اور اسے سیدھی (دائیں) کروٹ سے لٹا کر دفن کیا گیا۔

    اگر یہ محض اتفاق نہیں تو یہ بات یقیناً توجہ طلب ہے کیونکہ میت کو سیدھی کروٹ دے کر دفنانا بہت سے مذاہب میں قدرِ مشترک ہے۔ ان مذاہب میں اسلام بھی شامل ہے۔

    غار میں ’مٹوٹو‘ کی قبر کے ارد گرد سے ملنے والی باقیات سے ماہرین نے اندازہ لگایا ہے کہ شاید اس بچے کی آخری رسومات بھی اسی غار میں، قبر کے آس پاس ادا کی گئی تھیں۔

  • 15 مئی کو کوئی اکاؤنٹ ڈیلیٹ نہیں ہو گا نہ کسی کی فعالیت ختم ہو گی    واٹس ایپ

    15 مئی کو کوئی اکاؤنٹ ڈیلیٹ نہیں ہو گا نہ کسی کی فعالیت ختم ہو گی واٹس ایپ

    فیس بُک کی مقبول ترین میسجنگ ایپ واٹس ایپ صارفین کی نئی پرائیویٹ پالیسی کی شرائط لاگو کرنے کے بارے میں نیا اعلان کیا ہے-

    باغی ٹی وی : واٹس ایپ کواپنی نئی ڈیٹا شیئرنگ پالیسی 15 مئی سے لاگو کرنا تھی تاہم اب واٹس ایپ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ نئی شرائط نہ ماننے والےصارفین کو فوری معطل نہیں کیا جائے گا۔

    واٹس ایپ نے اپنے بیان میں کہا کہ 15 مئی کوکوئی اکاؤنٹ ڈیلیٹ ہوگا نہ کسی کی فعالت ختم ہوگی، صارفین کومتواتریاد دہانی کرائی جائےگی۔

    واٹس ایپ کے بیان کے مطابق نئی شرائط ماننے میں ناکام صارفین کچھ فعالیت کھو سکتے ہیں۔

    واضح رہے کہ پرائیویسی پالیسی کے حوالے سے فروری میں ایک رپورٹ میں تفصیلات سامنے آئی تھیں معروف میسجنگ ایپ واٹس ایپ نے صارفین کو نئی پرائیویسی پالیسی پر نظر ثانی کا موقع دیتے ہوئے کہا تھا کہ صارفین کو اپنی مرضی اور اپنے ٹائم فریم کے تحت پالیسی کا جائزہ لینے کی سہولت فراہم کریں گے اور یاد دہانی کے لیے ایک بینر بھی ایپ پر نظر آتا رہے گا۔

    واٹس ایپ نے پرائیویسی سے متعلق یہ وضاحت ایک ای میل کے جواب میں دی جس میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ یہ سہولت 15 مئی تک دستیاب رہے گی اور اس کے بعد شرائط تسلیم نہ کرنے والوں کو راضی کرنے کے لیے بتدریج مطالبہ کیا جائے گا۔

    ای میل میں مزید کہا گیا تھا کہ 15 مئی کے بعد شرائط تسلیم نہ کرنے والے ایپ پر آنے والے میسیجز نہیں پڑھ سکیں گے تاہم انہیں مختصر وقت کے لئے نوٹیفکیشن اور کالز موصول کرنے کی سہولت میسر رہے گی۔

    ای میل کے مطابق یہ ‘مختصر وقت’ کئی ہفتوں کا ہوگا جبکہ ایف اے کیو کا نیا پیج کا لنک بھی دیا گیا جس میں ایسے صارفین کے حوالے سے اقدامات کی تفصیلات دی گئی ہے۔

    کمپنی کی جانب سے غیرمتحرک کیے جانے والے صارفین کو 15 مئی کے بعد بھی نئی پالیسی یا اپ ڈیٹس کو قبول کرنے کی سہولت دی جائے گی اور ان کے میسجز بحال کردیئے جائیں گے۔

    ایسے غیرمتحرک صارفین کے حوالے سے واٹس ایپ کی پالیسی میں واضح کیا گیا کہ اکاؤنٹس عام طور پر غیرمتحرک ہونے کے 120 دن بعد ڈیلیٹ کیے جاتے ہیں۔

    واٹس ایپ کا صارفین کو نئی پرائیویسی پالیسی پر نظر ثانی کا موقع

    واٹس ایپ چیٹ کو محفوظ بنانے کے چار طریقے