Baaghi TV

Category: سائنس و ٹیکنالوجی

  • ایمیزون کا آئندہ چند روز میں پاکستان کو سیلر لسٹ میں شامل کرنے کا اعلان

    ایمیزون کا آئندہ چند روز میں پاکستان کو سیلر لسٹ میں شامل کرنے کا اعلان

    آن لائن شاپنگ کی بڑی بین الاقوامی کمپنی ایمیزون کی جانب سے پاکستان کو آئندہ چند روز میں سیلر لسٹ میں شامل کرلیا جائے گا۔

    باغی ٹی وی : یہ بات مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں بتاتے ہوئے کہا کہ ‘آخر کار ہم نے یہ کرلیا، ایمیزون آئندہ چند روز میں پاکستان کو سیلر لسٹ میں شامل کرلے گا۔

    مشیر تجارت نے کہا کہ ہم گزشتہ برس سے ایمیزون کے ساتھ رابطے میں تھے اور اب یہ ہورہا ہے۔


    انہوں نے کہا کہ یہ ہمارے نوجوانوں، چھوٹے اور درمیانے کاروبار کرنے والوں اور خواتین انٹرپرینیور کے لیے بہترین موقع ہوگا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ای کامرس کے اہم سنگ میل کو دنیا بھر میں کئی افراد کے ٹیم ورک کے ذریعے حاصل کیا گیا۔

    دوسری جانب وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے اپنی ٹوئٹ میں دعویٰ کیا کہ ایمیزون نے پاکستان کو سیلر لسٹ میں شامل کرلیا ہے۔


    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تاریخ میں جو کام پچھلے 10 سال سے نہ ہوسکا وہ بالآخر موجودہ حکومت نے کر دکھایا۔

    شہباز گل نے کہا کہ اس طرح پاکستان عالمی منڈی میں شامل ہوگیا ہے، اس اقدام سے اربوں کی سرمایہ کاری اور روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے، ساتھ ہی انہوں نے وزیراعظم عمران خان کا شکریہ بھی ادا کیا۔

    خیال رہے کہ ایمیزون کمپنی 1994 میں جیف بیزوز نے قائم کی تھی، جو اس وقت امریکا سمیت متعدد ممالک میں آن لائن ریٹیل خریداری میں آگے ہے تاہم اسے اصل میں انٹرنیٹ بک اسٹور کے طور پر متعارف کرایا گیا تھاآج یہ کمپنی دنیا بھر میں کتابوں سے لے کر لگ بھگ ہر چیز کو آن لائن فروخت کررہی ہے اور اپنے قیام کے 27 سال بعد اس کے اثاثوں کی مالیت 1.7 ٹریلین ڈالرز تک پہنچ چکی ہے۔

    تاہم پڑوسی ملک بھارت میں موجود ہونے کے باوجود ایمیزون کی فہرست میں پاکستان شامل نہیں تھا چنانچہ اس مارکیٹ پلیس پر اپنی مصنوعات فروخت کرنے کے خواہشمند پاکستانی خوردہ فروش اپنی کمپنیوں کو دیگر ممالک میں رجسٹر کرواتے تھے۔

    تاہم اب پاکستان کی شمولیت سے پاکستانی تاجر بآسانی اس پلیٹ فارم پر اپنی مصنوعات فروخت کرسکیں گے لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ اس سے پاکستانی صارفین کو فائدہ ہوگا بلکہ بیرونِ ملک اپنی اشیا فروخت کرنے کے خواہشمند پاکستانی تاجر مستفید ہوسکیں گے۔

  • سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنا سوشل میڈیا پلیٹ فارم متعارف کرا دیا

    سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنا سوشل میڈیا پلیٹ فارم متعارف کرا دیا

    سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنا سوشل میڈیا پلیٹ فارم متعارف کرا دیا-

    باغی ٹی وی :ڈونلڈ ٹرمپ کے لیے یہ پلیٹ فارم ایک ڈیجیٹل سروس کمپنی کمپین نیوکلیس نے تیار کیا ہے جو ڈونلڈ ٹرمپ کے سابق کمپین منیجر پراڈ پارسکل کی کمپنی ہے۔

    یہ ‘سوشل میڈیا پلیٹ فارم’ بنیادی طور پر ایک بلاگ ہے جس کا انداز ٹوئٹر کی طرح ہے تاہم اس میں طویل بلاگ ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ہوسٹ کیے جائیں گے لوگ اس پلیٹ فارم میں ای میل اور فون نمبر کی مدد سے پوسٹ الرٹس کے لیے سائن اپ ہوسکیں گے اور مبینہ طور پر ان کو لائیک بھی کرسکیں گے۔

    اسی طرح صارفین ڈونلڈ ٹرمپ کی پوسٹس کو فیس بک اور ٹوئٹر پر بھی شیئر کرسکیں گےاس پلیٹ فارم میں ٹوئٹر سے شیئرنگ کا آپشن تو فی الحال کام نہیں کررہا مگر فیس بک کی جانب سے ضرور یہ سہولت فراہم کی گئی ہے۔

    ٹوئٹر کے ترجمان نے اس حوالے سے ایک ٹیکنالوجی ویب سائٹ سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ عموماً ویب سائٹ ریفرنس کے ساتھ مواد کی شیئرنگ کی اجازت اس وقت تک ہوتی ہے جب تک وہ ٹوئٹر قوانین کے خلاف نہ ہو۔

    اس پلیٹ فارم کو باضابطہ طور پر 4 مئی کو لانچ کیا گیا تھا مگر اس میں موجود پوسٹس 24 مارچ کی بھی ہیں ڈونلڈ ٹرمپ کی نئی پوسٹ ان کے نئے پلیٹ فارم کے لیے ویڈیو اشتہار ہے جس میں اسے ایسا مقام قرار دیا گیا ہے جہاں آزادی سے بات کی جاسکتی ہےڈونلڈ ٹرمپ بتدریج اپنے حامیوں سے براہ راست رابطہ بھی کرسکیں گے –

    خیال رہے کہ یہ پلیٹ فارم اس وقت لانچ کیا گیا ہے جب فیس بک کے اوور سائٹ بورڈ کی جانب سے فیس بک اور اس کے زیر ملکیت دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر سابق امریکی صدر کے اکاؤنٹس کی پابندی کو برقرار ہے۔

    کافی عرصے تک ٹوئٹر کے کمیونٹی اصولوں کی خلاف ورزی پر مبنی پوسٹس پر کمپنی نے کوئی کارروائی نہیں کی تھی مگر انتخابات اور کورونا وائرس سے متعلق پوسٹس پر وارننگ دی گئیں تھیں-

    تاہم ٹوئٹر اور فیس بک کی جانب سے سابق امریکی صدر کے اکاؤنٹس کو 8 جنوری کو اس وقت مستقل بین کیا گیا تھا جب واشنگٹن میں کیپیٹل ہل میں ان کے حامیوں نے ہنگامہ آرائی کی، جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار سمیت 5 افراد ہلاک ہوگئےاسنیپ چیٹ نے بھی سابق صدر کا اکاؤنٹ لاک کردیا تھا جبکہ یوٹیوب اکاؤنٹ بھی معطل کردیا گیا تھا –

  • بل گیٹس کی اہلیہ ملینڈا کو طلاق کے بعد کتنی دولت ملے گی؟

    بل گیٹس کی اہلیہ ملینڈا کو طلاق کے بعد کتنی دولت ملے گی؟

    دنیا کے امیر ترین شخص بل گیٹس اور ان کی سابق اہلیہ ملینڈا نے کچھ دن قبل ہی طلاق کا اعلان کیا تھا-

    باغی ٹی وی : جوڑی کے اس اعلان کے بعد دنیا بھر میں یہ چہ مگوئیاں کی جا رہی ہیں کہ چونکہ بل گیٹس دنیا کے چوتھے امیر ترین شخص ہیں تو ان سے علیحدگی کے بعد ملینڈا کو بھی اربوں ڈالر کی رقم ملے گی۔ کہا جا رہا ہے کہ اگر ان کو برابر حصہ ملا تو وہ دنیا کی امیر ترین خاتون بن سکتی ہیں۔

    ملینڈا گیٹس ان دنوں دنیا بھر میں خواتین کی فلاح وبہبود کیلئے کام کر رہی ہیں۔ اندازا لگایا جا رہا ہے کہ مائیکروسافٹ کے بانی سے طلاق کے بعد انھیں تقریباً 73 ارب ڈالر کے لگ بھگ دولت ملے گی۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق بل گیٹس اور ملینڈا کی جانب سے فیملی کورٹ میں طلاق کی درخواست دائر کر دی گئی ہے۔ اس درخواست کے متن میں کہا گیا ہے کہ دونوں کی شادی شدہ زندگی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو چکی ہے اس کے علاوہ اثاثوں کی منصفانہ تقسیم کا بھی کہا گیا ہے جن کی مالیت امریکی کرنسی میں 146 ارب ڈالر بنتی ہے۔

    خیال رہے کہ کہ دونوں شخصیات نے 1994ء میں شادی کی تھی اور اس موقع پر باہمی رضامندی سے کسی قسم کا معاہدہ بھی نہیں کیا تھا۔ امریکی قانون کہتا ہے کہ اگر ایسا کوئی معاہدہ نہ کیا جائے تو طلاق کے بعد دولت کی تقسیم مساوی طور پر ہوتی ہے۔

    ان کی ملاقات 1980ء میں ہوئی تھی جب میلنڈا نے مائیکروسافٹ کمپنی کو جوائن کیا تھا بل گیٹس اور میلنڈا کا شمار دنیا کی سب سے کامیاب اور امیر ترین جوڑوں میں ہوتا تھا دونوں مل کر عوامی فلاح وبہبود کیلئے ایک تنظیم چلا رہے ہیں جس کا نام بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن ہے دونوں کے تین بچے بھی ہیں۔

    اس فلاحی تنظیم نے موذی بیماریوں اور بچوں کی ویکسینیشن کیلئے اب تک اربوں ڈالرز خرچ کئے ہیں بل گیٹس دنیا کے چوتھے امیر ترین شخص ہیں ایک اندازے کے مطابق ان کے پاس 124 بلین ڈالرز کے لگ بھگ اثاثے موجود ہیں انہوں نے اس تمام دولت کا بڑا حصہ اپنی ٹیکنالوجی کمپنی مائیکروسافٹ سے کمایا جو انہوں نے 1970ء کی دہائی میں اپنے دوستوں کیساتھ مل کر قائم کی تھی۔

    بل گیٹس اور میلنڈا گیٹس کی طلاق سے متعلق سوشل میڈٰیا پر میمزکا طوفان

    دنیا کے امیر ترین جوڑے میں 27 سال بعد علحیدگی ہوگئی

  • پلے اسٹیشن پر مفت گیمز کی فہرست جاری

    پلے اسٹیشن پر مفت گیمز کی فہرست جاری

    سونی نے پلے اسٹیشن 4 اور 5 کے لیے مئی میں مفت گیمز کی فہرست جاری کردی ہے۔

    باغی ٹی وی : سونی انٹرٹینمنٹ کے مطابق رواں ماہ یہ گیمز بنا کسی اضافی چارجز کے بالکل فری کھیلے جاسکتے ہیں سونی پلے اسٹیشن کے مفت گیمز کی فہرست میں ریک فیسٹ: ڈرائیو ہارڈ ، ڈائی لاسٹ، بیٹل فیلڈ 5 اور اسٹرینڈڈ ڈیپ شامل ہیں۔ ریک فیسٹ: ڈرائیو ہارڈ، ڈائی لاسٹ خصوصی طور پر ہی ایس 5 کے استعمال کنندگان کے لیے ہیں۔

    ریک فیسٹ: ڈرائیو ہارڈ، ڈائی لاسٹ:

    ریک فیسٹ: ڈرائیوہارڈ، ڈائی لاسٹ کار ریسنگ گیم ہے، جسے تھرل اور ایکشن سے بھرپور کار ریسنگ گیم فلیٹ آؤٹ کے ڈیویلپر کی جانب سے بنایا گیا ہے۔ فلیٹ آؤٹ کی طرح اس گیم میں بھی غضب ناک ڈرائیونگ اورگاڑیوں کا آپس میں تصادم ہے کاروں کے بے تحاشا ماڈلز کے ساتھ یہ ملٹی پلیئر گیمزہے،جسے بیک وقت 24 کھلاڑی ایک ساتھ کھیل سکتے ہیں۔

    بیٹل فیلڈ 5:

    بیٹل فیلڈ5 گیم سے پی ایس 4 اور پی ایس 5 دونوں کے استعمال کنددہ لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔ یہ2018 میں لانچ ہونے والے بیٹل فیلڈ گیم سیریز کا 14واں گیم ہے۔ یہ ایف پی ایس ( فرسٹ پرسن شوٹر) ایکشن شوٹنگ گیم ہےجسے ایک یا مختلف کھلاڑی ایک ساتھ کھیل سکتے ہیں۔

    دوسری جنگ عظیم کے پس منظر پر بننے والے اس گیم میں بہت سارے فیچرز دیئے گئے ہیں جن میں ہتھیاروں کی موڈیفیکیشن اور گاڑیوں کی کسٹومائزیشن وغیرہ سر فہرست ہیں۔

    اسٹرینڈڈ ڈیپ

    اسٹرینڈڈ ڈیپ بھی پی ایس 4 اور پی ایس 5 دونوں صارفین کے لیے دستیاب ہے۔ یہ ایک اوپن ورلڈ ایڈوینچر گیم ہے جس میں کھلاڑی کو زندہ رہنے کے لیے اپنی مہارت کا تجربہ کرنا ہوتا ہے۔

    اس کھیل میں کھلاڑی کا جہازبحرالکاہل میں پھنس جاتا ہے اور کھلاڑی بے یارومددگار اور تنہا رہ جاتا ہے۔ زندہ رہنے کے کھلاڑی کو زیر آب یا زمین پر شکار کرنا پڑتا ہے، جبکہ اوزار اور ہتھیار بنانے کے ساتھ ساتھ زندہ رہنے کے لیے جائے پناہ بھی بنانی ہے۔

  • ’6 جی‘ کمیونیکیشن کےلیے ملٹی پلیکسر چپ تیار

    ’6 جی‘ کمیونیکیشن کےلیے ملٹی پلیکسر چپ تیار

    دنیا کے چند ایک ملکوں میں ہی ’5 جی‘ موبائل سروس شروع کی گئی ہے تاہم ماہرین نے کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کو ’6 جی‘ اور اس سے بھی آگے تک پہنچانے کےلیے تحقیقات کرنا شروع کر دی ہیں-

    باغی ٹی وی : جاپان اور آسٹریلیا کے سائنسدانوں نے مشترکہ تحقیق کرتے ہوئے ’6 جی‘ کمیونی کیشن کےلیے ملٹی پلیکسر چپ بنا لی ہے جسے بالکل خالص سلیکان سے تیار کیا گیا ہے ’5 جی‘ کے ذریعے 20 گیگابٹس فی سیکنڈ کی رفتار سے ڈیٹا کمیونی کیشن ممکن ہے تو ’6 جی‘ کنکشن کی متوقع رفتار اس سے بھی 50 گنا زیادہ یعنی 1,000 گیگابٹس (ایک ٹیرابِٹس) فی سیکنڈ ہوگی۔

    ڈیٹا کمیونی کیشن میں ’’ملٹی پلیکسر‘‘ خصوصی اہمیت رکھتا ہے کیونکہ یہ سگنلز کو بہت تیزی سے تقسیم کرنے اور منظم طور پر ایک ساتھ جوڑنے کا کام کرتے ہوئے تیز رفتار ڈیٹا ٹرانسفر میں سہولت پیدا کرتا ہے۔

    یونیورسٹی آف ایڈیلیڈز اسکول آف الیکٹریکل انجینئرنگ، آسٹریلیا اور اوساکا یونیورسٹی گریجویٹ اسکول آف انجینئرنگ سائنس کے ماہرین کی یہ مشترکہ تحقیق ریسرچ جرنل ’آپٹیکا‘ کے شمارے میں آن لائن شائع ہوئی ہے۔

    ریسرچ پیپر کے مطابق، اگلی نسل کے ملٹی پلیکسر کا یہ پروٹوٹائپ ٹیراہرٹز رینج میں 300 گیگاہرٹز بینڈ پر ڈیٹا کمیونی کیشن کا کام کرتا ہےاپنی اسی خوبی کی بنا پر یہ ملٹی پلیکسر بہت مختصر بھی ہے جو ’6 جی‘ اور اس سے بھی اگلی نسلوں کی ڈیٹا کمیونی کیشن کو حقیقت کا رُوپ دینے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

    غیرمعمولی طور پر تیز رفتار ڈیٹا کمیونی کیشن/ ڈیٹا ٹرانسفر کو یقینی بنانے کےلیے یہ چپ ’آپٹیکل ٹنلنگ‘ کے عمل سے استفادہ کرتی ہے-

    اپنے سادہ ڈیزائن کے ساتھ، چار چینلوں والا یہ ملٹی پلیکسر 48 گیگابٹس فی سیکنڈ کی رفتار سے ڈیٹا ٹرانسفر کرسکتا ہے جو ’’8 کے‘‘ کوالٹی والی بھاری بھرکم ویڈیو کی اسٹریمنگ کےلیے بہت کافی ہے۔

    اس چپ کو بنانے والے ماہرین کا خیال ہے کہ آنے والے زمانے میں ’اشیاء کا انٹرنیٹ‘ (اِنٹرنیٹ آف تھنگس/ آئی او ٹی) ساری دنیا پر چھا چکا ہوگا جس کی وجہ سے آج کی نسبت ہزاروں گنا زیادہ ڈیٹا اِدھر سے اُدھر منتقل ہورہا ہوگا۔

    یہی وہ وقت ہوگا جب فائیو جی ٹیکنالوجی ناکافی پڑنا شروع ہوجائے گی اور ہمیں اس سے بھی تیز رفتار ڈیٹا کمیونی کیشن کی ضرورت ہوگی یہ ملٹی پلیکسر چپ اور اس نوعیت کے دیگر آلات، جو فی الحال تجرباتی مرحلے پر ہیں، اس وقت کی ضرورت پوری کرنے میں ہمارے کام آئیں گے۔

  • ٹوئٹر نے 600 سے زائد فالوورز والے اکاؤنٹ پر آڈیو اسپیس کھول دیا

    ٹوئٹر نے 600 سے زائد فالوورز والے اکاؤنٹ پر آڈیو اسپیس کھول دیا

    مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر نے آڈیو اسپیس فیچر متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے-

    باغی ٹی وی : آڈیو سوشل میڈیا بالخصوص ’کلب ہاؤس‘ کے اعلان اور مقبولیت کے بعد اب ٹویٹر نے بھی آڈیو اسپیس کا اعلان کیا ہے جس کے تحت دنیا بھر میں 600 سے زائد فالوورز والے صارفین اس سہولت سے فائدہ اٹھاسکتے ہیں۔
    https://twitter.com/Twitter/status/1389270356876161024?s=20
    یہ سہولت ایپل اور اینڈروئڈ دونوں طرح کے فون کے لیے دستیاب ہے اگرچہ اس کے تجربات مارچ سے جاری تھے لیکن اب اسے دنیا بھر کے صارفین کے لیے کھول دیا گیا ہے۔

    ٹویٹر نے اس ضمن میں باضابطہ طور پر ایک اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح لوگ اپنے فالوورز اور مداحوں سے براہِ راست آواز کے ذریعے رابطہ اور گفتگو بھی کرسکیں گے۔ اس ضمن میں حاصل شدہ تجربے سے ہم آڈیو اسپیس کو مزید بہتر اور استعمال میں آسان بنائیں گے۔
    https://twitter.com/Twitter/status/1389269554711261187?s=20
    دلچسپ بات یہ ہے کہ کلب ہاؤس میں کئی طرح کی حدود رکھی جاتی ہیں لیکن ٹویٹر کا کہنا ہے کہ اس ضمن میں کوئی حدود اور شرائط نہیں رکھی جارہیں-

  • فیس بک منفرد رپورٹنگ کرنے والے صحافیوں اور لکھاریوں کو 50 لاکھ ڈالر دے گا

    فیس بک منفرد رپورٹنگ کرنے والے صحافیوں اور لکھاریوں کو 50 لاکھ ڈالر دے گا

    دنیا بھر میں مقبول سماجی رابطے کی سب سے بڑی ویب سائٹ فیس بک نے اعلان کیا ہے کہ وہ منفرد رپوٹنگ کرنے والے صحافیوں کو 50 لاکھ ڈالر دے گی-

    باغی ٹی وی : غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق فیس بک اپنے نئے اشاعتی پلیٹ فارم کے لیے سوشل میڈیا کے ذریعے پیسے کمانے کے خواہش مند صحافیوں اور لکھاریوں کے ساتھ معاہدے کرے گا۔

    اس حوالے سے کمپنی کا کہنا ہے کہ ایسے صحافیوں سے معاہدے کیے جائیں گے جو کسی معتوب کمیونٹی کے لیے آواز اُٹھانے والے واحد شخص ہوتے ہیں یا ایسی خبریں کسی بھی وجہ سے اسٹریم میڈیا کا حصہ نہیں بن پاتی ہیں۔

    فی الحال اس پیشکش کے لیے فیس بک نے صرف امریکا کے فری لانس صحافیوں سے درخواست طلب کی ہیں درخواستوں کا جائزہ مشترکہ طور انٹرنیشنل سینٹر فار جرنلسٹس اور نیشنل ایسوسی ایشن آف ہسپانک لیں گے جس کے بعد منتخب صحافیوں کو بزنس شروع کرنے کا موقع دیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ فیس بک کے اس اشاعتی پلیٹ فارم کا اعلان پچھلے ماہ کیا گیا تھا جو فیس بک پیجز کے ساتھ جڑا ہوگا جس میں صحافیوں کے لیے فری سیلف پبلشنگ ٹول بھی ہو گا جس کے ذریعے صحافی نیوز لیٹرز بھی بھیج سکیں گے یا پھر اسے اپنی ویب سائٹ بنانے کے لیے بھی استعمال کر سکیں گے۔

  • واٹس ایپ کا وائس میسج کا جدید فیچر متعارف کرانے کا اعلان

    واٹس ایپ کا وائس میسج کا جدید فیچر متعارف کرانے کا اعلان

    دنیا بھر میں مقبول فیس بک کی میسجنگ ایپ واٹس ایپ نے صارفین کے لئے نیا فیچر متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے-

    باغی ٹی وی : واٹس ایپ کا استعمال کرنے والے متعدد صارفین میسج ٹائپ کرنے کے بجائے وائس میسج کرنے کو ترجیح دیتے ہیں جس کا ایک بڑا فائدہ یہ ہے کہ وقت کم لگتا ہے اور پیغام جسے بھیجا جا رہا ہوتا ہے اسے سمجھنے میں آسانی ہوتی ہے۔


    واٹس ایپ پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ ویب بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ نے وائس میسج کے جدید فیچر پر کام کرنا شروع کر دیا ہے جس کے تحت صارف اب کسی بھی شخص کو وائس نوٹ بھیجنے سے قبل سن سکے گا۔

    اِس سے قبل واٹس ایپ میں ایسا کوئی آپشن موجود نہیں تھا اور صارف کو آڈیو میسج بھیجنے کے بعد اگر تبدیلی درکار ہوتی تو بھیجے گئے میسج کو ڈیلیٹ کرنا پڑتا تھا۔

    ویب بیٹا انفو کی جانب سے فراہم کردہ اسکرین شاٹ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ واٹس ایپ میں میسج بھیجنے کے آئکن کے بعد ریویو کا آپشن موجود ہوگا جس کو استعمال کرتے ہوئے صارف اپنے میسج کا دوبارہ جائزہ لے سکتا ہے اور اگر وہ آڈیو مناسب نہیں یا اس میں کچھ تبدیلی کرنی ہو تو باآسانی اسے کینسل کرکے دوسرا میسج ریکارڈ کر سکے گا۔

    رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ اِس فیچر پر کام شروع کردیا گیا ہے جب کہ ابتدائی طور پر یہ واٹس ایپ کے بیٹا ورژن پر موجود نہیں ہوگا تاہم اینڈرائیڈ اور آئی او ایس کے صارفین اس سے بھرپور فائدہ اٹھا سکیں گے۔

    لیکن یہ فیچر کمپنی کب متعارف کرائے گی اس حوالے سے کسی حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا-

  • اہرام مصر سے بھی پرانی سعودی عرب میں دریافت ہونی والی پتھر کی تعمیرات

    اہرام مصر سے بھی پرانی سعودی عرب میں دریافت ہونی والی پتھر کی تعمیرات

    شمال مغربی سعودی عرب میں دریافت ہونی والی پتھر کی تعمیرات جنہیں ’مستطیل‘ کہا جاتا ہے تعمیرات پر تحقیق کرنے والی ٹیم کا کہنا ہے کہ یہ مصر کے اہرام سے بھی پہلے کی ہیں-

    باغی ٹی وی : اس حوالے سے سعودی عرب کے وزیر ثقافت شہزادہ بدر بن عبداللہ بن فرحان نے اپنی ایک ٹویٹ میں کہا کہ پتھر کے زمانے کے آخری دور میں ہوئی یہ دیوقامت تعمیرات 7000 سال سے زیادہ پرانی ہیں۔


    عرب نیوز کے مطابق آثار قدیمہ کی اس دریافت سے انکشاف ہوا ہے کہ یہ مستطیلیں دنیاکی قدیم ترین یادگاروں میں شامل ہیں۔


    رائل کمیشن فار العلا (آر سی یو) نے اس دریافت کو ‘مستطیل’ کا نام دیا ہے اگرچہ ان مستطیلوں کے وجود کے بارے میں سب کو پہلے سے علم ہے تاہم نئی تحقیق کے دوران ان کی پہلے سے دگنی تعداد میں دریافت ہوئی ہے یہ تقریباً ایک ہزار کے قریب ہیں۔


    ہر مستطیل کے آخر میں ایک دیوار ہے جو دیگر طویل دیواروں سے جڑی ہوئی ہے اس سے ان دیوقامت مستطیلوں کے صحنوں کے سلسلے وجود میں آ جاتے ہیں جن کی لمبائی20 میٹر سے لے چھ سو میٹر تک ہے۔


    ہر مستطیل کے مرکزی داخلی راستے کے باہراس کی بنیاد میں گول یا نیم گول سیل بنائے گئے ہیں تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ ان مستطیلوں نے تقریباً دو لاکھ مربع کلومیٹر کا علاقہ گھیر رکھا ہے یہ مستطیلیں ایک جیسی دکھائی دیتی ہیں جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ان کا تعلق ایک ہی زمانے سے ہے۔


    اس دریافت پر ہونے والی تحقیق یونیورسٹی آف ویسٹرن آسٹریلیا کے اس پراجیکٹ کا حصہ ہے جو وہ العلا اور خیبر کے صوبوں میں کر رہی ہے یہ منصوبہ آر سی یو کے آثار قدیم پروگرام میں شامل ہے۔


    پرتھ میں یونیورسٹی آف ویسٹرن آسٹریلیا میں ماہر آثار قدیمہ اور تحقیق کی شریک مصنفہ میلیسا کینیڈی نے این بی سی ٹیلی ویژن کو بتایا ہے کہ’ہم انہیں یاد گاری لینڈ سکیپ خیال کرتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ یہ تقریباً دو لاکھ مربع کلو میٹر سے زیادہ بڑے علاقے میں پائی گئی ہیں اور یہ شکل میں بالکل ایک جیسی ہیں۔ اس لیے شاید ان کے حوالے سے عقیدہ یا فہم بھی ایک جیسے ہیں۔

  • ہواوے کے نئے فلیگ شپ  پی 50 سیریز کی تصاویر لیک

    ہواوے کے نئے فلیگ شپ پی 50 سیریز کی تصاویر لیک

    ہواوے کے نئے فلیگ شپ پی 50 سیریز کے حوالے سے کافی لیکس اور خاکے سامنے آچکے ہیں مگر اب پی 50 کی اولین حقیقی تصاویر لیک ہوئی ہیں۔

    باغی ٹی وی : لیکس تصاویر سے عندیہ ملتا ہے کہ یہ فون 6.3 انچ ڈسپلے سے لیس ہوگا جس کے اوپر سینٹر میں پنچ ہول ڈیزائن میں سیلفی کیمرا موجود ہے۔

    مگر زیادہ اہم بات اس کے بیک پر موجود بڑا کیمرا کٹ آؤٹ ہے جس میں 2 بڑے سرکلز میں مجموعی طور پر 4 کیمرے موجود ہیں۔

    مختلف میڈیا رپورٹس کے مطابق پی 50 سیریز میں سونی کا ایک انچ کا آئی ایم ایکس 800 سنسر موجود ہوگا جو کہ اس وقت دستیاب کسی بھی فون میں سب سے بڑا کیرما ہوگا۔

    باقی کیمروں میں الٹرا وائیڈ، ٹیلی فوٹو اور تھری ڈی ٹی او ایف کیمرے ہوں گے۔

    لیک میں ہارمونی او ایس لوگو کے بارے میں بھی بتایا گیا ہے جس سے عندیہ ملتا ہے کہ یہ ہواوے کا پہلا فون ہوگا جس میں اینڈرائیڈ کی جگہ کمپنی کا اپنا تیار کردہ آپریٹنگ سسٹم ہوسکتا ہے اس کا مقصد گوگل کے تیار کردہ اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم پر انحصار کم کرنا ہے-

    لیکس کے مطابق فون میں فنگرپرنٹ سنسر اور ڈوئل اسٹیریو لاؤڈ اسپیکرز فون کے اندر نصب ہوں گے۔

    ہواوے پی 50 سیریز پی 50، پی 50 پرو اور پی 50 پرو پر مشتمل ہوگی جو مئی یا جون میں متعارف کرائے جاسکتے ہیں۔