Baaghi TV

Category: سائنس و ٹیکنالوجی

  • موبائل گیم  کی ورلڈچیمپئن شپ کے دوسرے سیزن کا اعلان، فاتح ٹیم کو بیس لاکھ ڈالر دیئے جائیںگے

    موبائل گیم کی ورلڈچیمپئن شپ کے دوسرے سیزن کا اعلان، فاتح ٹیم کو بیس لاکھ ڈالر دیئے جائیںگے

    کمپیوٹر اور اسمارٹ فون پر کھیلے جانے والے گیم ’کال آف ڈیوٹی‘ نے ورلڈچیمپئن شپ کے دوسرے سیزن کا اعلان کردیا-

    باغی ٹی وی : بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق انتظامیہ نے سال 2020 کی عالمی چیمپئن شپ منسوخ ہونے کے بعد اب 2021 کی لیگ کا اعلان کردیا، جس میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں کی کم سے کم عمر 18 سال مقرر کی گئی ہے۔

    رواں سال تین جون سے شروع ہونے والی ’ کال آف ڈیوٹی موبائل ورلڈ چیمپئن شپ ‘ آٖفیشل اسپانسر سونی ہے۔ اس مقابلے میں فاتح قرار پانے والی ٹیموں کو کے لیے اس عالمی مقابلے میں بیس لاکھ ڈالر کے انعامات رکھے گئے ہیں جو پاکستانی کرنسی کے حساب سے 30 کروڑ روپے بنتے ہیں جسے علاقائی امیدواروں اور ورلڈ چیمپئن شپ کے فاتحین میں تقسیم کیا جائے گا۔

    کال آف ڈیوٹی کے آفیشل ٹویٹر اکائونٹ سے شیئر ہونے والی ٹوئٹ میں چیمپئن شپ میں حصہ لینے کے حوالے سے شرائط و ضوابط شیئر کیے گئے ہیں۔
    https://twitter.com/PlayCODMobile/status/1382370776251133955?s=20
    ان شرائط میں بتایا گیا ہے کہ چیمپئن شپ میں حصہ لینے والے کھلاڑی کی عمر کم از کم 18 سال یا اس سے زائد ہونی چاہیے۔ کھلاڑی ’ کال آف ڈیوٹی ‘ کو چلانے والے کسی بھی موبائل فون کے ساتھ مقابلے میں حصہ لے سکتے ہیں۔

    اس ٹورنامنٹ کے ابتدائی مرحلے میں اہل کھلاڑی اکیلے یا کسی ٹیم کا حصہ بن کر پہلے چار ہفتے تک حصہ لے سکتے ہیں۔ ٹورنامنٹ کے دوسرے مرحلے میں داخل ہونے کے لیے کھلاڑی کے پاس 10 رینکڈ میچز میں سے مجموعی طور پر 60 پوائنٹس کا ہونا لازمی ہے۔

    دوسرے مرحلے میں کامیاب ہونے والی 250 سرفہرست ٹیموں کو تیسرے مرحلے میں بھیجا جائے جسے ضلعی کوالیفائرز راؤنڈز کا نام دیا گیا ہے جبکہ اس سےاگلے مرحلے میں جانے کے لیے کھلاڑیوں کو 30 میچز جیتنا لازمی ہیں۔

  • گوگل کا اپنے سرچ انجن کے لیے ایک نئے شارٹ کٹ کا اضافہ

    گوگل کا اپنے سرچ انجن کے لیے ایک نئے شارٹ کٹ کا اضافہ

    کروڑوں افراد روزانہ اس دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل کا استعمال کرتے ہیں مگر اس کے اندر کچھ چھپی چیزوں کو جان نہیں پاتے –

    باغی ٹی وی : جاری اعدادوشمار کے مطابق صرف ہر سیکنڈ میں اوسطاً 63 ہزار، ہر منٹ 28 لاکھ، ہر گھنٹے 22 کروڑ 80 لاکھ، ہر دن 5 ارب 60 کروڑ سے زائد بار اور سال بھر میں 2 ہزار ارب بار گوگل پر کچھ نہ کچھ سرچ کیا جاتا ہے (یہ اوسط تعداد ہے جس میں کمی بیشی کا امکان ہے)، جس میں سے بھی 16 سے 20 فیصد سرچز ایسی ہوتی ہیں، جنہیں پہلے کبھی سرچ نہیں کیا گیا ہوتا۔

    تاہم گوگل کی جانب سے اپنے صارفین کو آسانی میسر کرنے اور سرچ انجن کو بہتر بنانے پر مسلسل کام کیا جاتا ہے۔

    لہذا گوگل نے اب بھی اپنے صارفین کی سہولت کے لئے اپنے سرچ انجن کے لیے ایک نئے شارٹ کٹ کا اضافہ کیا ہے جو فوری طور پر سرچ رزلٹس کو بہتر بنانے میں مدد فراہم کرتا ہے اور اس کا مقصد صارفین کو ماؤس یا ٹریک پیڈ کو استعمال کیے بغیر اپنی پسند کی سرچز کی سہولت فراہم کرنا ہے۔

    جب آپ اپنی کسی پسندیدہ چیز یا موضوع کو سرچ کر رہے ہوں اور رزلٹ پیج میں کچھ اضافہ کرنا چاہتے ہیں تو ماؤس استعمال کرکے سرچ ٹیب پر جانے کی بجائے کی بورڈ پر اس سلیش ‘/’ کو کلک کریں گے تو آپ براہ راست سرچ فیلڈ پر پہنچ جائیں گے جہاں آپ ٹائپ کرکے اپنے سرچ موضوع کو بہتر بناسکتے ہیں یا کسی اور چیز کو تلاش کرسکتے ہیں۔

    درحقیقت آپ سرچ پیج پر کسی بھی بٹن کو کلک کریں گے تو گوگل کی جانب سے ایک پوپ اپ ونڈو میں بتایا جائے گا کہ / کو کلک کرکے سرچ باکس پر پہنچا جاسکتا ہے جب آپ / کو کلک کریں گے تو اوریجنل سرچ انکوائری کے مزید آپشن آپ کے سامنے آجائیں گے اور سرچ فیلڈ میں عام سرچز سے متعلق تجاویز بھی نظر آئیں گی۔

    گوگل سرچ کا یہ فیچر اب تمام صارفین کو دستیاب ہے-

  • ٹی سی ایل نے دنیا کا پہلا فولڈ اینڈ رول ایبل اسمارٹ فون  پیش کر دیا

    ٹی سی ایل نے دنیا کا پہلا فولڈ اینڈ رول ایبل اسمارٹ فون پیش کر دیا

    چین کی ٹیلیویژن بنانے والی کمپنی ٹی سی ایل نے دنیا کا پہلا فولڈ اینڈ رول ایبل اسمارٹ فون پیش کردیا۔

    باغی ٹی وی : فولڈ این رول نامی یہ اسمارٹ فون ایسی منفرد ڈیزائن ہے جس میں ڈسپلے کے طریقے کو2 مختلف انداز میں پھیلایا گیا ہے۔

    فوٹو بشکریہ ٹی سی ایل
    غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق فی الحال یہ اسمارٹ فون ایک پروٹوٹائپ یا کانسیپٹ ڈیزائن ہے جسے مارکیٹ میں لانے کے لیے کمپنی کو کچھ وقت درکار ہے مگر کمپنی کی جانب سے 2021 میں کسی وقت ایک لچکدار اسکرین والا فون ضرور متعارف کرایا جائے گا۔

    فولڈ این رول میں آؤٹ ورڈ فولڈر اور ایک رول ایبل میکنزم موجود ہے جو فون کی اسکرین کو پھیلاتا ہے۔

    فوٹو بشکریہ ٹی سی ایل
    ہی فون دکھنے میں 6.87 انچ اسکرین کا ہے تاہم فون کی اسکرین فولڈ کرنے پر 8.85 انچ تک ہوسکتی ہے اور اس طرح اب تک سب سے بڑی اسکرین والا فولڈ ایبل فون بھی ہے مگر رول ایبل میکنزم سے یہ اسکرین 10 انچ کی ہوجاتی ہے، یعنی یہ فون اپنی شکل بدل کر 10 انچ کے ٹیبلیٹ کی شکل اختیار کرلیتا ہے۔

    فوٹو بشکریہ ٹی سی ایل
    واضح رہے کہ ٹی سی ایل کی ملکیت رکھنے والی کمپنی سی ایس او ٹی چین میں ڈسپلے تیار کرنے والی بڑی کمپنی ہے، جس نے 2019 کی آخری سہ ماہی میں لچکدار او ایل ای ڈی پینل بنانے شروع کیے تھے۔

    اس نئے کانسیپٹ فون کے حوالے سے کمپنی کا کہنا ہے کہ فولڈ این رول جیسی تھری ان ون ڈیوائسز کو کمرشل بنیادوں پر تیار کرنے کے لیے کچھ وقت درکار ہوگا۔

  • گوگل پلے اسٹور پر جعلی اپیلیکیشن کی نشاندہی،این آئی ٹی بی نے پاکستانی اینڈرائیڈ صارفین کو خبردار کر دیا

    گوگل پلے اسٹور پر جعلی اپیلیکیشن کی نشاندہی،این آئی ٹی بی نے پاکستانی اینڈرائیڈ صارفین کو خبردار کر دیا

    نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی (این آئی ٹی بی) نےگوگل پلے اسٹور پر موجود جعلی اپیلیکیشن کی نشاندہی کرتے ہوئے اینڈرائیڈ صارفین کو خطرے سے آگاہ کردیا۔

    باغی ٹی وی : نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نے سماجی رابطے اور مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر گوگل پلے اسٹور پر موجود جعلی اپیلیکیشن کی نشاندہی کی-


    این آئی ٹی بی نے پاکستان میں اینڈرائیڈ فون استعمال کرنے والوں کو آگاہ کیا کہ گوگل پلے اسٹور پر نیٹ فلکس کی جعلی ایپ ’فکس ان لائن‘ کے نام سے موجود ہے جو صارف کے لیے بڑے خطرے کا باعث بن سکتی ہے۔

    بورڈ نے جعلی ایپ کے ذریعے نقصان دہ سافٹ وئیر کے خطرے سے خبردار کرتے ہوئے صارفین کو ہدایت کی کہ ’اس جعلی ایپ کو ڈاؤن لوڈ کرنے سے گریز کیا جائے کیونکہ اسے انسٹال کرنے کی صورت میں ٹیلی فون میں ایک نقصان دہ (وائرس) کی فائل سسٹم میں شامل ہوجاتی ہے۔

    بورڈ نے کہا کہ وہ کوئی بے اعتماد ایپ یا اے پی کے استعمال گرنے سے نہ صرف گریز کریں بلکہ اس سے ہوشیار بھی رہیں کیونکہ یہ نقصان دہ ہوسکتی ہے۔

    نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی جانب سے ٹوئٹ میں نیشنل بریچ اورسائبر اٹیک کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا گیا ہے۔

    ٹوئٹ میں شئیر کئے گئے پوسٹر میں بورڈ نے بتایا کہ اس ایپ میں شامل سافٹ ویئر خود کار طریقے سے واٹس ایپ پر آنے والے پیغامات کا جواب دیتا ہے اور دیگر لوگوں کو بھی وائرس زدہ فائل سینڈ کرتا ہے۔ صارفین کو ہدایت کی گئی کہ اگر وہ اس ایپ کو استعمال کررہے تھے تو فوری طور پر فون سے ڈیلیٹ کردیں۔

  • اپنے صارفین کو ذہنی دباؤ سے بچانے کے لئے انسٹاگرام کی انوکھے اور حیرت انگیز فیچر کی آزمائش

    اپنے صارفین کو ذہنی دباؤ سے بچانے کے لئے انسٹاگرام کی انوکھے اور حیرت انگیز فیچر کی آزمائش

    فیس بک کی ویڈیو اور فوٹو شئیرنگ ایپ انسٹا گرام نے ’لائیک کاؤنٹ‘ چھپانے والے فیچر کی آزمائش شروع کردی ہے انسٹاگرام لائیک فیچر جلد متعارف کرایا جائے گا-

    باغی ٹی وی : ٹیکنالوجی کی ویب سائٹ ’ری پبلک ورلڈ‘ کے مطابق انسٹاگرام کے سی ای او ایڈم موسری نے صارفین کو ٹویٹر پر ایک نئی خصوصیت کے بارے میں آگاہ کیا جو جلد ہی انسٹاگرام پر منظر عام پر آنے والا ہےاس نئے فیچر میں استعمال کنددہ اس بات کا انتخاب بھی کر سکتے ہیں کہ آیا وہ کسی دوسر کے صارف کی پوسٹ پر موجود لائیک کاؤنٹ کو دیکھنا چاہتے ہیں یا نہیں۔

    رپورٹ کے مطابق گزشتہ برس مارچ کے7 شروع میں صارفین کی ایک مختصر تعداد پر اس فیچر کی آزمائش کی گئی جو کہ کامیاب رہی تاہم اب کمپنی اسے اپنے تمام صارفین کے لئے متعارف کرائے گی ویب سائٹ رپورٹ کے مطابق فیس بک بھی اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اسی نوعیت کے فیچر کی آزمائش کر رہا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق انسٹاگرام کے سی ای او ایڈم موسری نے ٹویٹ میں لکھا ، ‘گذشتہ سال ہم لوگوں کے ایک چھوٹے سے گروہ کے لئے ہائیڈ کاؤنٹ کا تجربہ کیا تھا تاکہ یہ دیکھنے کے لئے انسٹاگرام پر پوسٹ کرتے وقت اس میں کچھ دباؤ کم ہوتا ہے یا نہیں۔ کچھ کو یہ مددگار ثابت ہوا اور کچھ نے خاص طور پر ، یہ معلوم کرنا چاہا کہ کیا مقبول ہے لہذا ہم ایک نیا آپشن آزما رہے ہیں جس سے آپ اپنے تجربے کا فیصلہ کرسکتے ہو ‘چاہے وہ کسی اور کی پوسٹوں کو نہ دیکھنا چاہتا ہو اور نہ ہی کسی کو اپنی پوسٹس پر لائیک کی تعداد دکھانا چاہتاہو، یا اصل تجربہ کو برقرار رکھنا ہو۔’

    علاوہ ازیں انسٹا گرام کے مطابق اس فیچر کا مقصد استعمال کنندہ کی تشویش اور شرمندگی کو کم کرنا ہے کیونکہ اکثر اور بیشتر استعمال کنندہ اپنی پوسٹ پر لائیک کی تعداد دیکھ کر ذہنی دباؤو کا شکار ہوجاتے ہیں۔ اور اس طرح کے مسائل زیادہ تر نوجوان صارفین میں پائے جاتے ہیں۔

    یاد رہے کہ 2019 میں بھی انسٹا گرام نے اپنے اس فیچر کی آزمائش شروع کی تھی، تاہم یہ تجربہ محدود صارفین اور منتخب خطوں میں کیا گیا تھا ، لیکن کورونا کے بعد کی بدلتی ہوئی صورتحال کی وجہ سے کمپنی نے اپنی توجہ دیگر اہم فیچرز پر مرکوز کر دی تھی۔

    ابتدا میں ہائیڈ لائیک صارف کو صرف اتنی اجازت دیتا تھا کہ وہ دوسرے صارف کے لائیک کاؤنٹ کو دیکھنا چاہتا ہے یا نہیں۔ لیکن اب کمپنی استعمال کنندہ کو یہ آپشن دے رہی ہے کہ وہ اپنے لائیک کاؤنٹ کو دیکھنا اور ظاہر کرنا چاہتا ہے یا نہیں ۔

  • اوپو نے اپنی اے سیریز کا نیا اسمارٹ فون متعارف کرادیا

    اوپو نے اپنی اے سیریز کا نیا اسمارٹ فون متعارف کرادیا

    سمارٹ فون کمپنی اوپو نے اپنی اے سیریز کا نیا اسمارٹ فون اوپو اے 35 متعارف کرادیا ہے۔

    باغی ٹی وی : اوپو اے 35 نامی یہ اسمارٹ فون پہلے چین میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا اور یہ 3 رنگوں میں دستیاب ہوگا۔

    اوپو اے 35 فون میں میڈیا ٹیک کا ہیلیو پی 35 پراسیسر دیا جارہا ہے جبکہ اینڈرائیڈ 10 آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج کلر او ایس 7.2 سے کیا گیا ہے۔

    فون کے اندر 4 جی بی ریم ریم اور 128 جی بی اسٹوریج موجود ہے جس میں ایس ڈی کارڈ سے 256 جی بی تک اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

    فون کی ایچ ڈی پلس ایل سی ڈی ڈسپلے 6.5 انچ ہو گی جس میں واٹر ڈراپ نوچ میں 8 میگا پکسل سیلفی کیمرا چھپا ہوا ہے۔

    فون کے بیک پر 3 کیمروں کا سیٹ اپ موجود ہے فون کا مین کیمرا 13 میگا پکسل کا ہے جس کے ساتھ 2 میگا پکسل میکرو اور 2 میگا پکسل ڈیپتھ کیمرے موجود ہیں۔

    فون میں 4230 ایم اے ایچ بیٹری دی گئی ہے جس کے ساتھ 10 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ دی گئی ہے۔

    کمپنی کی جانب سے فی الحال ڈیوائس کی دستیابی کی تاریخ اور قیمت کا اعلان نہیں کیا گیا-

  • شیخ ہمدان بن محمد کا دبئی میں 2023 سے روبوٹ ٹیکسیاں متعارف کرانے کا اعلان

    شیخ ہمدان بن محمد کا دبئی میں 2023 سے روبوٹ ٹیکسیاں متعارف کرانے کا اعلان

    دبئی کے ولی عہد شیخ ہمدان بن محمد نے باضابطہ اعلان کیا ہے کہ 2023 سے دبئی میں روبوٹ ٹیکسیاں چلائی جائیں گی۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق پیر کے روزشیخ ہمدان بن محمد نے اعلان کیا ہے کہ 2023 سے دبئی میں روبوٹ ٹیکسیاں چلائی جائیں گی یہ خودکار ٹیکسیاں کروز نامی کمپنی تیار کرے گی جس کی پشت پر ہونڈا اور جنرل موٹر جیسے ادارے شامل ہیں۔


    شیخ ہمدان نے کہا کہ 2030 تک ، دبئی کا مقصد سالانہ 900 ملین درہم نقل و حمل کے اخراجات کو کم کرنا اور ماحولیاتی آلودگی کو سالانہ 12 فیصد کم کرنے میں 1.5 بلین درہم کی بچت کرنا ہے ، جبکہ ٹرانسپورٹ کے شعبے کو زیادہ موثر بناتے ہوئے سالانہ 18 ارب درہم معاشی محصولات میں اضافہ کرنا ہے۔


    توقع ہے کہ دوسال کے دوران دبئی کی سڑکوں پر اولین خودکار ٹیکسیاں دوڑیں گی۔ اگرچہ اس کے لیے حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے لیکن واضح طور 2023 میں اس کا آغاز ہوگا۔

    یاد رہے کہ کروز کمپنی نے پہلی مرتبہ 2019 میں روبوٹ ٹیکسیاں پیش کی تھیں جو فی الوقت سان فرانسسکو میں آزمائش سے گزررہی ہیں یہ ایک طرح کی ٹیکسی سروس ہوگی جس میں سواریاں کسی شٹل گاڑی کی طرح بیٹھ سکیں گے ہر کار میں اسٹیئرنگ نہ ہوگا اور نہ ہی کوئی پیڈل ملے گا۔ تاہم کروز کمپنی نے کہا ہے کہ 2030 تک ایسی 4000 ٹیکسیاں پورے دبئی میں دوڑ رہی ہوں گی۔

    2022 میں جی ایم کمپنی کے ڈیٹرائٹ کارخانے میں دبئی کے لیے کاروں کی تیاری شروع ہوگی کوویڈ 19 کے تناظر میں روبوٹ ٹیکسیاں میں حفاظتی اقدامات متعارف کرائے گئے ہیں اور ہر چکر کے بعد گاڑی کو سینی ٹائز کیا جائے گا۔

    تاہم اب دبئی حکومت نے 2030 تک 20 فیصد سواریوں کو خودکار بنانے کا منصوبہ تیار کیا ہے۔ ان میں ڈرون سواریاں اور وولوکاپٹر بھی شامل ہیں۔

    لیکن اب تک یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ خودکار ٹیکسیاں پیٹرول سے چلیں گی یا بجلی کے ذریعے دوڑیں گی تاہم اس کا فیصلہ بھی جلد ہی ہوجائے گا۔

  • رمضان المبارک کے آغاز پر پاکستان میں سام سنگ اسمارٹ فونز کی قیمتوں میں کمی

    رمضان المبارک کے آغاز پر پاکستان میں سام سنگ اسمارٹ فونز کی قیمتوں میں کمی

    سمارٹ فون کمپنی سام سنگ نے رمضان المبارک کے آغاز پر پاکستان میں اپنے صارفین کو خوشخبری سنائی ہے-

    باغی ٹی وی : سمارٹ فون کمپنی سام سنگ نے رمضان المبارک کے آغاز پر پاکستان میں اپنے مختلف اسمارٹ فونز کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا ہےجبکہ کچھ کے ساتھ خصوصی انعامات بھی دیئے جائیں گے۔

    سام سنگ دنیا میں سب سے زیادہ اسمارٹ فونز فروخت کرنے والی کمپنی ہے اور پاکستان میں بھی اس کی ڈیوائسز کو بہت زیادہ پسند کیا جاتا ہے سام سنگ کی جانب سے رمضان المبارک کے دوران جن فونز کی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے وہ صرف کمپنی کے ای اسٹور سے ہی خریدیں جاسکیں گے-

    کمپنی نے ایس 21 پلس کی قیمت ایک لاکھ 94 ہزار 999 روپے سے کم کرکے ایک لاکھ 84 ہزار 999روپے (مفت بڈز پلس و اڈاپٹر)-

    جبکہ گلیکسی ایس 21 الٹرا 2 لاکھ 29 ہزار 999 روپے کی بجائے 10 ہزار روپے کمی کے ساتھ 2 لاکھ 19 ہزار 999 روپے (مفت بڈز پلس و اڈاپٹر) میں دستیاب ہوگا۔

    کمپنی نے نئے فلیگ شپ گلیکسی ایس 21 کی قیمت کی 7 ہزار روپے کمی کی ہے اور یہ اب ایک لاکھ 69 ہزار 999 روپے کی بجائے ایک لاکھ 62 ہزار 999 روپے دستیاب ہوگا جس کے ساتھ مفت بڈز پلس اور اڈاپٹر بھی دیا جائے گا۔

    گلیکسی ایس 20 ایف ای، گلیکسی 52 اور اے 72 کی قیمت میں تو کمی نہیں کی گئی مگر ان کے ساتھ مفت گلیکسی فٹ 2 دیا جائے گا جبکہ گلیکسی اے 32 کے ساتھ ہینڈز فری دی جائے گی۔

    گلیکسی اے 71 کی قیمت ڈیڑھ ہزار روپے کمی سے 67 ہزار 999 روپے سے 65 ہزار 499 روپے کردی گئی ہے۔

    گلیکسی اے 51 کا 6 جی بی ریم والا ماڈل 2 ہزار روپے سستا کیا گیا جو 49 ہزار 999 روپے کی بجائے 47 ہزار 999 روپے میں دستیاب ہوگا جبکہ 8 جی بی ریم والے ماڈل کی قیمت ساڑھے 3 ہزار روپے کمی سے 54 ہزار 999 روپے کی جگہ 51 ہزار 499 روپے ہوگئی ہے۔

    گلیکسی اے 31 کو 36 ہزار 999 روپے کی بجائے 35 ہزار 499 روپے میں خریدا جاسکے گا جبکہ گلیکسی اے 12 (64 جی بی اسٹوریج ماڈل) 32 ہزار 999 روپے کی بجائے 30 ہزار 999 روپے اور اے 12 (128 جی بی اسٹوریج ماڈل) 32 ہزار 999 روپے کی بجائے 30 ہزار 999 روپے میں دستیاب ہوگا۔

    گلیکسی اے 02 ایس کا جی بی ریم اور 32 جی بی اسٹوریج والا ماڈل 19 ہزار 999 روپے کی بجائے 19 ہزار 299 روپے میں دستیاب ہوگا جبکہ 4 جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج والا ماڈل 23 ہزار 999 روپے کی بجائے 21 ہزار 999 روپے میں دستیاب ہوگا۔

    گلیکسی اے 02 کا 3 جی بی ریم اور 32 جی بی اسٹوریج والا ماڈل 18 سو روپے کمی کے ساتھ 17 ہزار 999 روپے کی بجائے 16 ہزار روپے میں دستیاب ہوگا جبکہ 64 جی بی اسٹوریج والا ورژن 19 ہزار 799 روپے کی بجائے 17 ہزار 500 روپے میں خریدا جاسکتا ہے۔

    یہ پیشکش 14 اپریل سے 15 مئی 2021 تک برقرار رہے گی۔

  • فیس بک نے رمضان المبارک سے متعلق نیا فیچر متعارف کرا دیا

    فیس بک نے رمضان المبارک سے متعلق نیا فیچر متعارف کرا دیا

    رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی سوشل میڈیا ایپ فیس بک نے ہیش ٹیگ MonthOfGood# کے نام سے ایک مہم شروع کی ہے –

    باغی ٹی وی : اس حوالے سے فیس بک نیوز روم نے ایک بلاگ پوسٹ میں بتایا کہ گزشتہ برس ہماری کمیونٹی نے ‘Happy Ramadan ‘ کی مہم کے تحت 2 کروڑ سے زائد فیس بک پر پوسٹس اور کمنٹس کا تبادلہ کیا’۔

    مزید کہا گیا کہ گزشتہ برس عید کے پہلے روز واٹس ایپ ویڈیو کالز کی تعداد میں بھی ریکارڈ اضافہ ہوا تھا۔

    فیس بک نے کہا کہ کورونا کے باعث رکاوٹوں کے باوجود رمضان اچھے کام کرنے اور دوسروں کی مدد کرنے کا اہم موقع ہے۔

    فیس بک کے مطابق پورے مہینے میں ، ہم تخلیق کاروں ، کمیونٹیز ، پبلشرز اور این جی اوز کے ساتھ مل کر ان لوگوں کو نمایاں کریں گے جو اچھے کام کر رہے ہیں اور دوسروں کو بھی ایسا کرنے کی ترغیب دیں گے۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ مزید برآں ، جو لوگ مہینے کے دوران خیراتی عطیات دینے یا اپنی زکوٰ ۃ کو پورا کرنے کے خواہاں ہیں وہ غیر منافع بخش افراد کو تلاش کرنے کے لئے فیس بک اور انسٹاگرام کا رخ کرسکتے ہیں۔جس میں چند غیر ملکی فاؤنڈیشن ہزاروں خیراتی اداروں میں سے صرف چند ایک فلاحی کارکن ہیں جو رمضان میں فنڈ جمع کرنے والے افراد کو کھانے کی ٹوکریاں ، سامان اور ہنگامی امداد فراہم کرتے ہیں جنھیں دنیا بھر میں سب سے زیادہ ضرورت ہے۔

    فوٹو بشکریہ فیس بُک
    رپورٹ کے مطابق رمضان میں لوگ انسٹاگرام اور واٹس ایپ کے نئے اسٹیکرز MonthOfGood کے ساتھ اپنے دوستوں اور گھر والوں کے ساتھ اچھے کام شیئر کرسکیں گے۔

    جیسا کہ اپنے دوستوں اور گھر والوں کا سحر یا افطار کے موقع پر شکریہ ادا کرنا، کوئی اچھا کام کرکے سوشل میڈیا پر شیئر کرنا تاکہ دیگر کے اندر بھی اس طرح کے کاموں کی حوصلہ افزائی ہوسکے۔

    فیس بک ایپ میں نئے اوتار اسٹیکرز بھی موجود ہوں گے اس کے ساتھ ساتھ میسنجر اور میسنجر کڈز ہپر نئے کیمرا ایفیکٹس اور اسٹیکرز بھی موجود ہوں گے۔

    فوٹو بشکریہ فیس بُک
    خیال رہے کہ گزشتہ برس فیس بک اور انسٹاگرام پر سال 2019 کے مقابلے میں ماہ رمضان میں فنڈریزنگ میں دگنا اضافہ ہوا تھااسی لیے فیس بک نے اس مرتبہ ماہ مقدس میں دنیا بھر میں موجود اپنے 2 ارب سے زائد صارفین کو MonthOfGood# مہم کا حصہ بننے کی دعوت دی ہے۔

  • مریخ کی ’مارس روور‘ بھی انسانوں کی طرح ’سیلفی بخار‘ میں مبتلا

    مریخ کی ’مارس روور‘ بھی انسانوں کی طرح ’سیلفی بخار‘ میں مبتلا

    رواں برس فروری میں مریخ کی سطح پر اترنے والی خودکار گاڑی ’پرسیویرینس‘ بھی انسانوں کی طرح ’’سیلفی بخار‘‘ میں مبتلا ہوگئی ہے جس نے گزشتہ روز اپنے ’سر‘ کی سیلفی لے کر زمین پر بھیجی ہے۔

    باغی ٹی وی :ناسا کی رپورٹ کے مطابق ناسا کے پرسیویرینس مارس روور نے انجیونٹی ہیلی کاپٹر کے ساتھ سیلفی لی ، جسے 6 اپریل2021 ، مریخ پر مشن کے 46 ویں دن ، یا اس تصویر میں تقریبا 13 فٹ (4 میٹر) دور اس تصویر میں دیکھا گیا۔ جبر نے روٹر کے روبوٹ بازو کے سرے واقع ، واٹسن (وائڈ اینگل ٹوپوگرافک سینسر برائے آپریشنز اینڈ اینجیرنگ) کے نام سے کیمرا کا استعمال کرتے ہوئے اس تصویر پرکو حاصل کیا، جو رمن (Luminescence for Organics and Chemicals) کے ساتھ رہائش پزیر ماحول سکین کرنا ہے۔


    جب روور ہیلی کاپٹر کی طرف دیکھ رہا تھا ، اس وقت انفرادیت کے ساتھ استقامت کے ساتھ سیلفی لی گئی62 انفرادی تصاویر لی گئیں جب وہ واٹسن کیمرے کے سامنے تھا ان ’مریخی سیلفیوں‘ کے ذریعے زمین پر موجود سائنسدان اس روور کی عمومی کارکردگی یا کسی خرابی پر نظر رکھتے ہیں-

    واضح رہے کہ مریخ پر بھیجی گئی یہ خودکار گاڑی یا ’مارس روور‘ کئی طرح کے کیمروں اور مشاہداتی آلات سے لیس ہے جن میں سے ایک کا نام ’واٹسن‘ ہے جو پرسیویرینس کے روبوٹ بازو (روبوٹک آرم) کے سرے پر نصب ہے۔

    رپورٹ کے مطابق واٹسن بذاتِ خود ’’شرلاک‘‘ (SHERLOC) نامی ایک نظام کا حصہ ہے جو پرسیویرینس پر نصب ہے؛ اور جس کا مقصد مریخ کے ماحول میں زندگی سے تعلق رکھنے والے سالمات (مالیکیولز) کی تلاش اور شناخت کرنا ہے۔

    ’’شرلاک‘‘ اپنے لیزر اسپیکٹرو اسکوپ کے ذریعے مریخی مٹی، چٹانوں اور پتھروں کا تجزیہ کرتا ہے جبکہ اس کام کو مزید بہتر اور مؤثر بنانے کےلیے وہ خاص طرح کے دو کیمروں سے مدد لیتا ہے۔

    مریخی روور کی سیلفی لینے والا کیمرا ’واٹسن‘ بھی انہی میں سے ایک کیمرا ہے جسے پرسیویرینس کے لمبے ’’بازو‘‘ کے بالکل سرے پر نصب کیا گیا ہے۔

    ایسی ہی ’مریخی سیلفیوں‘ کے ذریعے زمین پر موجود سائنسدان، کروڑوں کلومیٹر دور اس گاڑی پر نظر رکھتے ہیں تاکہ اس کی عمومی کارکردگی یا کسی خرابی سے باخبر رہ سکیں۔

    رواں ماہ 7 اپریل کو جب ناسا نے پرسیویرینس کی سیلفی اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کرائی تو کمنٹس میں بعض لوگوں نے پرسیویرینس اور ’جونی فائیو‘ نامی سائنس فکشن فلم روبوٹ کے ’چہروں‘ میں مماثلت تک تلاش کرلی۔ یہ روبوٹ 1986 میں ریلیز ہونے والی فلم’شارٹ سرکٹ‘ کا مرکزی کردار بھی تھا۔

    مارس 2020/ پرسیویرینس کی  خام تصویریں دیکھنے کے لئے یہاں کلک کریں-