Baaghi TV

Category: سائنس و ٹیکنالوجی

  • کورونا ویکسین سے متعلق گمراہ کن معلومات :فیس بک نے وینزویلا کے صدر کا آفیشل پیج منجمند کردیا

    کورونا ویکسین سے متعلق گمراہ کن معلومات :فیس بک نے وینزویلا کے صدر کا آفیشل پیج منجمند کردیا

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک نے کورونا وائرس سے متعلق گمراہ کن معلومات پھیلانے پر وینزویلا کے صدر نکولس مارودو کے آفیشل صفحے کو منجمند کر دیا-

    باغی ٹی وی : فیس بک کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ گزشتہ روز وینزویلا کے صدر نکولس مادور کے آفیشل پیج کو منجمد کردیا گیا جس سے کورونا ویکسین سے متعلق گمراہ کن معلومات شیئر کی گئی تھیں۔

    فیس بک نے بتایا کہ پیج پر کورونا کے علاج کے لیے ایک دیسی اور جادوئی طریقہ بتایا گیا تھا۔ یہ ایک ہومیو پیتھک دوا سے متعلق ویڈیو تھی جسے فوری طور پر ہٹا دیا گیا تھا۔

    فیس بک نے اپنے بیان میں اقرار کیا کہ کورونا سے متعلق گمراہ کن معلومات کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے اکاؤنٹس بند اور مواد ہٹانے کا سلسلہ گزشتہ برس کے وسط سے جاری ہے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل فیس بک کی جانب سے بتایا گیا تھا کہ 3 ماہ میں ایک ارب تین کروڑ اکاؤنٹس بند کرنے کے علاوہ ماہرین صحت کی نشاندہی پر کورونا ویکیسن کے خلاف غلط معلومات پر مبنی ایک کروڑ 20 لاکھ سے زائد مواد کو بھی ہٹایا گیا ہے-

    فیس بک نے 3 ماہ کے دوران ایک ارب 3 کروڑ جعلی اکاؤنٹس ڈیلیٹ کردیئے

  • لینووو لیگیون ٹو پرو گیمنگ اسمارٹ فون متعارف کرانے کے لئے تیار

    لینووو لیگیون ٹو پرو گیمنگ اسمارٹ فون متعارف کرانے کے لئے تیار

    لینووو نے لیگیون ٹو پرو گیمنگ اسمارٹ فون اگلے ماہ اپریل 2021 میں متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے-

    باغی ٹی وی : جدید دور میں ، اسمارٹ فون گیمنگ زیادہ سے زیادہ مقبول ہورہی ہے جس کی وجہ سے گیمنگ سے متعلق نئے فون متعارف کروانے کی شرح بڑھ رہی ہے۔

    ایسوس آر او جی فون 5، بلیک شارک سمیت مختلف گیمنگ فونز نے اسمارٹ فون گیمنگ مارکیٹ پر بہت زیادہ اثرات مرتب کیے ہیں۔

    اور اب لینووو نے لیگیون ٹو پرو گیمنگ اسمارٹ فون اگلے ماہ اپریل 2021 میں متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

    لینووو کے اس نئے فون سے متعلق اعلان خود کمپنی نے سوشل میڈیا سائٹ ویبو کے پیج پر کیا۔

    فوٹو : گیجٹس ناؤ
    موبائل کمپنی نے ایک ٹیزر میں لکھا کہ "ایک ہیرو ایسے مسائل حل کرنے کے لئے آرہا ہے جسے دوسرے حل نہیں کرسکتے ہیں’۔

    یہ ممکن ہے کہ لیگیون ٹو پرو گیمنگ اسمارٹ فون بھی لینووو لیگیون فون کی طرح ہوگا ، جو اپنے منفرد کیمرا ڈیزائن اور بیک وقت اسٹریمنگ اور گیمنگ کی خصوصیات کے لئے جانا جاتا ہے۔

    کچھ ٹیزرز کے مطابق لینووو کا آنے والا نیا گیمنگ ٹربو کولنگ سسٹم سے لیس ہوگا جس میں ڈیوائس میں 2 فزیکل فینز بھی ڈیوائس میں انسٹال ہوں گے۔

    یہ کہا جارہا ہے کہ ایسا پہلی مرتبہ ہوگا کہ کسی گیمنگ فون میں فزیکل فینز بھی موجود ہوں گے۔

    فوٹو:گیجٹس ناؤ
    لیگیون ٹو پرو فون میں 16 جی بی ریم، اسنیپ ڈریگن 888 آپریٹنگ سسٹم اور 110 واٹ سپر فاسٹ چارجنگ کے فیچرز بھی موجود ہوں گے۔

    لینووو کے اس نئے گیمنگ اسمارٹ فون کے دیگر فیچرز 8 اپریل کو سامنے آئیں گے ۔

  • چینی اسمارٹ موبائل فون کمپنی شیاؤمی کی ذیلی کمپنی بلیک شارک نے گیمنگ فونز متعارف کرادئیے

    چینی اسمارٹ موبائل فون کمپنی شیاؤمی کی ذیلی کمپنی بلیک شارک نے گیمنگ فونز متعارف کرادئیے

    چینی اسمارٹ موبائل فون کمپنی شیاؤمی کی ذیلی کمپنی بلیک شارک نے گیمنگ کے شوقین افراد کے لئے اپنے 4 سیریز کے معروف گیمنگ فونز متعارف کرادئیے-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق بلیک شارک کی 2 اور تین سیریز کی کامیابی کے بعد اب کمپنی نے 4 سیریز کے دو مڈ رینچ کے ایسے فونز متعارف کرائے ہیں، جنہیں نہ صرف گیمنگ کے شوقین افراد کے لئے بہترین قرار دیا جا رہا ہے اور فونز میں کیمرا کوالٹی کو بھی بہتر بنایا ہے بلکہ دونوں فونز نے پیش کرائے جانے کے 5 منٹ کے اندر ہی کمائی کا نیا ریکارڈ بھی اپنے نام کیا۔

    چینی ٹیکنالوجی ویب سائٹ گزمو چائنا کے مطابق بلیک شارک نے 4 سیریز کے دو فونز متعاف کرائے، جنہوں نے محض 5 منٹ میں 3 کروڑ امریکی ڈالر کی کمائی کی تاہم کمپنی نے یہ نہیں بتایا کہ سب سے زیادہ کمائی کس ماڈل نے کی ہے-

    کمپنی کی جانب سے بلیک شارک 4 اور بلیک شارک 4 پرو متعارف کرائے گئے اور دونوں موبائلز کو مختلف رینجز میں متعارف کرایا گیا ہے اور ان موبائل کی قیمت 382 سے لے کر 815 امریکی ڈالر تک رکھی گئی ہے۔

    یعنی بلیک شارک 4 کی 6 جی بی ریم کے حامل موبائل کی قیمت 382 امریکی ڈالر یعنی 60 ہزار روپے کے قریب جب کہ بلیک شارک 4 پرو 12 جی بی ریم کے موبائل کی قیمت 815 ڈالر یعنی پاکستانی ایک لاکھ 26 ہزار روپے سے زائد کی قیمت میں پیش کی گئیں۔

    بلیک شارک موبائلز کو چین اور بھارت سمیت دیگر ممالک میں بیک وقت پیش کیا گیا جب کہ انہیں یورپ کے کچھ ممالک میں بھی متعارف کرایا گیا دونوں کو چار مختلف رنگوں میں پیش کیے جانے سمیت انہیں 6 جی بی سے 12 جی بی کی مختلف میموری رینجز میں متعارف کرایا گیا ہے۔

    اگر بات کریں کیمروں کی تو بلیک شارک کے دونوں موبائلز میں 4 کیمرے دیئے گئے ہیں، جس میں بلیک شارک 4 پرو کا مین کیمرا 64 میگا پکسل جب کہ الٹرا وائڈ کیمرا 48 میگا پکسل ہے جبکہ دونوں میں 5 ہزار ایم اے ایچ بیٹریز دی گئی ہیں-

    بلیک شارک کے موبائل میں سام سنگ کی اسکرین استعمال کی گئی ہے تاکہ گیمنگ کے شوقین افراد نیچرل کلرز سے لطف اندوز ہو سکیں۔

    واضح رہے کہ شیاؤمی کو جہاں سستے اور معیاری فونز پیش کرنے کے حوالے سے پہچانا جاتا ہے، وہیں اس کی ذیلی کمپنی بلیک شارک کو گیمنگ کے لیے بہترین فونز کے حوالے سے شہرت حاصل ہے۔

    بلیک شارک نے 2019 میں ایسے اسمارٹ موبائل فونز بنانا شروع کیے تھے جو گیمنگ کے لیے بہترین ہوتے ہیں اور ان میں کئی گیم ایپلیکیشنز بھی دی جاتی ہیں۔

  • تقریری مقابلوں میں کمپیوٹر بھی انسان سے مقابلہ کرنے کے لئے تیار

    تقریری مقابلوں میں کمپیوٹر بھی انسان سے مقابلہ کرنے کے لئے تیار

    آئی بی ایم میں مصنوعی ذہانت کے ماہرین نے ’پروجیکٹ ڈیبیٹر‘ کے نام سے ایسا خودکار نظام تیار کرلیا ہے جو انسان سے تقریری مقابلہ کرسکتا ہے۔

    باغی ٹی وی : اگرچہ اب تک کے تجربات میں یہ تقریری مقابلوں میں یہ کسی ماہر انسانی مقرر کو شکست تو نہیں دے سکا ہے لیکن اسے بنانے والوں کو امید ہے کہ کچھ عرصے کی مسلسل تربیت کے بعد ایسا بھی ممکن ہوجائے گا اس نظام پر گزشتہ کئی سال سے کام جاری ہے جبکہ اس کا پہلا عوامی مظاہرہ 2019 میں کیا گیا تھا۔

    اس نظام کی مزید تربیت کرکے بہتر بنانے کےلیے ماہرین نے ’نیچرل لینگویج پروسیسنگ‘ میں تحقیق کا ایک ذیلی شعبے’آرگیومنٹ مائننگ‘ سے استفادہ حاصل کیا ہےآرگیومنٹ مائننگ میں مصنوعی ذہانت (AI) والا کوئی نظام اِدھر اُدھر منتشر معلومات کو یکجا کرتا ہے اور ان کے درمیان ’منطقی تعلق‘ کا پتا لگاتا ہے۔

    تحقیقی مجلّے ’’نیچر‘‘ کے رواں ماہ 20 مارچ کے شمارے میں شائع شدہ مقالے کے مطابق، پروجیکٹ ڈیبیٹر کو 40 کروڑ خبروں کے ذریعے تربیت دے کر اس قابل بنایا گیا ہے کہ یہ 100 مختلف موضوعات پر انسان سے بحث یا تقریری مقابلہ کرسکتا ہے۔


    اگرچہ ’’پروجیکٹ ڈیبیٹر‘‘ اب تک اس قابل تو نہیں ہوا ہے کہ کسی ماہر انسانی مقرر کا مقابلہ کرسکے لیکن اس کا مشاہدہ کرنے والے بیشتر افراد (انسانوں) نے مختلف بحثوں کے دوران پروجیکٹ ڈیبیٹر کو اچھے نمبر دیتے ہوئے اس کی کارکردگی کو ’’خاصی مناسب‘‘ قرار دیا ہے۔

    پروجیکٹ ڈیبیٹر
    اس خودکار نظام کو تخلیق کرنے والے ماہرین کا کہنا ہے کہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ پروجیکٹ ڈیبیٹر کی کارکردگی اور بھی بہتر ہوگی۔

    انہیں امید ہے کہ یہ نظام آئندہ چند سال بعد تقریری مقابلوں میں بھی انسان کو شکست دینے کے قابل ہوجائے گا۔

    کمپیوٹر سائنس میں ’’مصنوعی ذہانت‘‘ (آرٹی فیشل انٹیلی جنس) کا شعبہ ویسے تو لگ بھگ پچھلے 70 سال سے وجود رکھتا ہے لیکن حالیہ 30 برسوں کے دوران اس کی ترقی میں غیرمعمولی اضافہ ہوا ہے۔

    آج زندگی کے تقریباً ہر شعبے میں مصنوعی ذہانت نہ صرف انسانوں کی مدد کررہی ہے بلکہ کئی طرح کے مقابلوں میں اپنے مدمقابل انسانوں کو شکست بھی دے چکی ہے-

  • کیا سائنسدانوں کو کائنات میں ’پانچویں قوت‘ کے آثار ملے ہیں؟

    کیا سائنسدانوں کو کائنات میں ’پانچویں قوت‘ کے آثار ملے ہیں؟

    جنیوا: سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ انہیں ’شاید‘ ایک ایسے نئے بنیادی ذرّے کے شواہد ملے ہیں جو ’ممکنہ طور پر‘ کسی ’پانچویں قوت‘ کا نمائندہ بھی ہوسکتا ہے۔

    باغی ٹی وی :سرن کی شائع کردہ رپورٹ کے مطابق ذرّاتی طبیعیات کے سب سے بڑے بین الاقوامی مرکز ’سرن‘ میں تقریباً 900 سائنسدانوں کی عالمی ٹیم کو یہ شواہد سرن میں نصب ’لارج ہیڈرون کولائیڈر بیوٹی‘ (LHCb) نامی ذرّاتی اسراع گر (پارٹیکل ایکسلریٹر) میں 2011 سے 2018 کے دوران کئی تجربات سے جمع ہونے والے ڈیٹا کا باریک بینی سے تجزیہ کرنے کے بعد حاصل ہوئے۔

    تاہم ان کا کہنا ہے کہ ’لیپٹوکوارک‘ (Leptoquark) نامی اس ذرّے کے حق میں ملنے والی شہادتیں ابھی اتنی مضبوط نہیں کہ انہیں پورے اعتماد سے اس نئے بنیادی ذرّے کی ’دریافت‘ قرار دیا جاسکے۔


    لیپٹوکوارک کی تازہ شہادتیں اگرچہ اتنی مضبوط ہیں کہ ان کے غلط ہونے کا امکان صرف 0.1 فیصد ہے، لیکن فزکس میں نئی شہادتوں/ ثبوتوں کو ’دریافت‘ قرار دینے کےلیے ان کے غلط ہونے کا امکان 35 لاکھ میں صرف ایک، یعنی 0.00002857142 فیصد، یا اس سے بھی کم ہونا چاہیے۔

    مانچسٹر اور سی ای آر این کے ایل ایچ سی بی کے ترجمان پروفیسر کرس پارکس کا کہنا ہے کہ ، اگر لیپٹو کوارک عالمگیریت کی خلاف ورزی کی تصدیق کردی جاتی ہے تو اس کے لئے ایک نئے جسمانی عمل کی ضرورت ہوگی ، جیسے نئے بنیادی ذرات یا تعامل کا وجود ،”-

    یونیورسٹی آف مانچسٹر اور سی ای آر این کے ایل ایچ سی بی کے ترجمان پروفیسر کرس پارکس کا کہنا ہے۔ "موجودہ LHCb ڈیٹا کو استعمال کرنے سے متعلقہ عملوں کے بارے میں مزید مطالعات جاری ہیں۔ ہم یہ دیکھ کر بہت پرجوش ہوں گے کہ کیا وہ موجودہ نتائج میں دلچسپ اشارے کو تقویت دیتے ہیں۔

    خیال رہے کہ اب تک ہم کائنات میں چار بنیادی قوتوں سے واقف ہیں جنہیں ہم نے بالترتیب قوتِ ثقل (گریویٹی)، برقناطیسی قوت (الیکٹرو میگنیٹک فورس)، کمزور نیوکلیائی قوت (وِیک نیوکلیئر فورس) اور مضبوط نیوکلیائی قوت (اسٹرونگ نیوکلیئر فورس) کے نام دے رکھے ہیں۔

    قوتِ ثقل کو چھوڑ کر باقی کی تینوں کائناتی قوتوں آپس میں یکجا کرنے کےلیے ’اسٹینڈرڈ ماڈل‘ کے نام سے ایک تھیوریٹیکل فریم ورک تقریباً 50 سال سے موجود ہے جو ان گنت تجربات و مشاہدات سے تصدیق کے بعد ذرّاتی طبیعیات میں ایک مستند نظریئے کا مقام بھی حاصل کرچکا ہے۔

    البتہ، سائنسدانوں کی اکثریت متفق ہے کہ اسٹینڈرڈ ماڈل صرف ایک ’کام چلاؤ‘ نظریہ ہے جس میں بنیادی نوعیت کی بہت سی خامیاں ہیں جنہیں دور کرکے اس نظریئے کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔

    لیپٹوکوارک کی حالیہ شہادتوں کا تعلق ’بیوٹی کوارک‘ نامی ایک بنیادی ذرّے سے ہے جو نہایت اعلی توانائی کے ماحول میں وجود پذیر ہوتا ہے لیکن ایک سیکنڈ کے تقریباً 700 ارب ویں حصے میں ٹوٹ پھوٹ کر، یعنی انحطاط پذیر ہو کر الیکٹرون، میوآن اور ان کے اینٹی پارٹیکلز میں تبدیل ہوجاتا ہے۔

    اسٹینڈرڈ ماڈل کے مطابق، بیوٹی کوارک کے انحطاط سے تقریباً یکساں تعداد میں الیکٹرون اور میوآن بننے چاہئیں۔ یہی وہ بات ہے جسے ماہرین ’لیپٹون آفاقیت‘ (Lepton Universality) کہتے ہیں۔

    تاہم ’ایل ایچ سی بی‘ میں زبردست توانائی پر ’پروٹون بوچھاڑوں‘ میں تصادم سے بننے والے بیوٹی کوارکس کے انحطاط سے الیکٹرونوں کی تعداد، میوآنز سے زیادہ دیکھی گئی۔

    یہ شواہد پہلی بار 2014 میں سامنے آئے تھے لیکن تب اسٹینڈرڈ ماڈل سے مطابقت نہ رکھنے والی ان شہادتوں کے غلط ہونے کا امکان ایک فیصد (1%) تھا۔

    ’ایل ایچ سی بی‘ میں مزید تجربات کی تیاریاں جاری ہیں جو اس سال شروع ہو کر مزید کچھ سال تک وقفے وقفے سے جاری رہیں گے۔ نئے تجربات میں بطورِ خاص ’لیپٹوکوارک‘ کے موجود ہونے یا نہ ہونے کے حتمی امکانات کا جائزہ لیا جائے گا۔

    البتہ، فی الحال ہم موجودہ شہادتوں کو امید افزا ضرور کہہ سکتے ہیں لیکن ’دریافت‘ قرار نہیں دے سکتے۔

    ماہرین کے نزدیک، بیوٹی کوارک کے انحطاط سے نسبتاً زیادہ تعداد میں الیکٹرون بننے کی وجہ ’لیپٹوکوارک‘ نامی ایک بنیادی ذرہ ہے جس کی پیشگوئی تو بہت پہلے سے موجود ہے لیکن اب تک ہم اسے دریافت نہیں کر پائے ہیں۔

  • بنگلہ دیش میں مودی کے دورے کےخلاف احتجاج کے باعث فیس بک نے سروسز بند کر دیں

    بنگلہ دیش میں مودی کے دورے کےخلاف احتجاج کے باعث فیس بک نے سروسز بند کر دیں

    دنیا بھر میں مقبول و معروف سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘فیس بک’ کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش میں اس کی سروسز مودی کے دورے کے خلاف احتجاج کے باعث بند کردی گئی ہیں۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے دورے کے خلاف مذہبی سیاسی جماعتوں سے منسلک ہزاروں افراد کا احتجاج جاری ہے، جس دوران پولیس کی فائرنگ سے متعدد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ایجنسی ‘رائٹرز’ کے مطابق بنگلہ دیشی وزیر اعظم شیخ حسینہ کی حکومت کی طرف سے فیس بک کی بندش سے متعلق کوئی بیان نہیں آیا تاہم ماضی میں اس نے احتجاج اور مظاہروں کو پھیلنے سے روکنے کے لیے انٹرنیٹ کی بندش کو بطور ہتھیار استعمال کیا ہے۔

    گزشتہ روز چٹاگونگ شہر میں مظاہرین کی جانب سے پولیس اسٹیشن پر مبینہ حملے کے بعد پولیس کی فائرنگ سے حفاطت اسلام کے 4 کارکنان ہلاک ہوگئے تھے۔

    دارالحکومت ڈھاکا میں گزشتہ پولیس نے جھڑپوں کے دوران مظاہرین کے خلاف آنسو گیس اور ربر کی گولیاں استعمال کیں جس سے درجنوں افراد زخمی بھی ہوئے۔

    فیس بک نے اپنے بیان میں کہا کہ بنگلہ دیش میں ہماری سروسز کی بندش سے آگاہ ہیں، ہم صورتحال کو مزید سمجھنے کے لیے کام کر رہے ہیں اور ہمیں جلد از جلد سروسز کی مکمل بحالی کی امید ہے۔

    فیس بک نے مزید کہا کہ بنگلہ دیش میں جس طرح اس کی سروسز بند کی گئیں اسے اس پر سنگین خدشات ہیں حالانکہ اس وقت کورونا وائرس کی وبا پر قابو پانے کے لیے مواصلات کا موثرنظام ضروری ہے۔

    گزشتہ روز ہفتہ کو حفاظت اسلام اور دیگر مذہبی گروپوں کے ہزاروں کارکنان نے چٹاگونگ اور ڈھاکا کی سڑکوں پر اپنے حامیوں کی ہلاکت کے خلاف مارچ کیا۔

    چٹاگونگ میں ریلی میں شریک گروپ کے سیکریٹری عزیزالحق نے بتایا کہ ‘پولیس نے ہمارے پرامن حامیوں پر فائرنگ کی اور ہم اپنے بھائیوں کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے دوسری جانب انسانی حقوق کی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بھی چٹاگانگ میں پولیس کی فائرنگ پر تنقید کی-

    حفاظت اسلام نے ہلاکتوں کے خلاف احتجاج کے لیے آج مورخہ 28 مارچ یعنی اتوار کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔

    واضح رہے کہ نریندر مودی گزشتہ عالمگیر کورونا وبا کے بعد اپنے پہلے غیر ملکی دورے پر جمعہ کے روز ڈھاکا پہنچے تھے وہ بنگلہ دیش کی آزادی کے 50 سالہ جشن میں شرکت کے لیے دو روزہ دور کر رہے ہیں۔

  • انسٹاگرام اسٹوریز  پر ردعمل کے اظہار کے لیے اسٹیکرز کی آزمائش

    انسٹاگرام اسٹوریز پر ردعمل کے اظہار کے لیے اسٹیکرز کی آزمائش

    فسین بک کی مقبول فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام نے اسٹوریز پر ردعمل کے اظہار کے لیے اسٹیکرز کی آزمائش کا سلسلہ شروع کیا ہے ۔

    باغی ٹی وی : یہ سب جانتے ہیں کہ انسٹاگرام فی الحال اسٹوری پر ردعمل دینے کے لیے صارف کو 8 ایموجیز پیش کرتا ہے تاہم جلد ہی صارفین کے لیے انسٹاگرام اسٹوریز پر رد عمل کے اظہار کے لیے مزید اسٹیکرز متعارف کروا دیئے جائیں گے۔


    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انسٹالیک ٹوئٹر ہینڈلر کی جانب سے ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اعلان کیا گیا ہے کہ انسٹاگرام اسٹوریز پر رد عمل کے اظہار کے مختلف اسٹیکرز کی آزمائش کر رہا ہے۔

    انسٹاگرام انتظامیہ کا کہنا ہے کہ انسٹاگرام اسٹوری پر رد عمل کے اظہار کے لیے مختلف فیچرز متعارف کروائے جائیں گے جن میں کسی ایک کا انتخاب کرتے ہوئے صارف کسی بھی صارف کی انسٹاگرام اسٹوری پر رد عمل کا اظہار کرپائے گا۔

    ویڈیو میں انسٹاگرام اسٹوریز کے لیے 4 مختلف کیٹگریز کے اسٹیکرز (ہیپی، لوو ، فنی اور سیڈ) دیکھے جا سکتے ہیں، اور ہر کیٹگری میں مزید 5 اسٹیکرز شامل ہیں۔

    تاہم یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ انسٹاگرام اسٹوریز کے لیے یہ اسٹیکرز کب متعارف کروائے جائیں گے۔

  • آن لائن گیم پب جی ایک ارب ڈاؤن لوڈز کیساتھ  دنیا بھر کے کامیاب ترین گیمز کی دوڑ میں شامل

    آن لائن گیم پب جی ایک ارب ڈاؤن لوڈز کیساتھ دنیا بھر کے کامیاب ترین گیمز کی دوڑ میں شامل

    ریونیو کے لحاظ سے دنیا کی سب سے بڑی ویڈیو گیمزچینی کمپنی ٹیک جائنٹ ٹینسنٹ کے مطابق ان کے موبائل فون گیم پب جی موبائل نے چین کے باہر مجموعی طور پر ایک ارب ڈاؤن لوڈز کے سنگِ میل عبور کرلیا جس کے بعد آن لائن گیم پب جی دنیا بھر کے کامیاب ترین گیمز میں شامل ہوگیا ہے۔

    باغی ٹی وی : برطانوی خبررساں ادارے ‘رائٹرز’ کی رپورٹ کے مطابق پب جی موبائل، پلیئر ان نون کے بیٹل گراؤنڈز کا موبائل ورژن ہے، جس میں پلیئرز کا ایک گروہ، ایک دوسرے سے اس وقت تک لڑتا رہتا ہے جب تک صرف ایک کھلاڑی باقی نہیں رہ جاتا ہے یہ آن لائن گیم اس وقت سے مقبول ہے جب اسے 3 برس قبل 2018 میں لانچ کیا گیا تھا۔

    پب جی موبائل کے ڈاؤن لوڈز کے حالیہ اعداد و شمار کے بعد یہ اب کلو گیمز کے سب وے سرفر اور کنگ ڈیجیٹل انٹرٹینمنٹ کے کینڈی کرش ساگا سے پیچےرہ گیا ہے۔

    ڈیٹا اینالیٹکس فرم سینسر ٹاور کے مطابق مذکورہ دونوں گیمز کھیلنے میں آسان ہیں اور لوگوں کی بہت بڑی تعداد انہیں پسند کرتی ہے۔

    نیکو پارٹنرز کے تجزیہ کار نے کہا کہ پب جی موبائل کے ایک ارب ڈاؤن لوڈز کا مطلب ہے کہ اس جیسے دیگر گیمز بھی اسی جگہ پہنچ سکتے ہیں۔

    ٹینسینٹ جو ریونیو کے لحاظ سے دنیا کی سب سے بڑی ویڈیو گیمز کمپنی ہے جس کا چین میں اسی طرح ایک اور گیم ہے جو پیس کیپر ایلیٹ کہلاتا ہے۔

    یہ اعلان ایک ایسے وقت میں آگیا ہے جب ٹینسینٹ کمپنی نے اعلان کیا تھا کہ چوتھی سہ ماہی میں ان کے آن لائن گیمز ریونیو میں 29 فیصد اضافہ ہوا جس کی وجہ سے چین اور بین الاقوامی مارکیٹس میں ویڈیو گیمز کھیلنے والے صارفین کی تعداد میں اضافہ ہے۔

    کمپنی کے مطابق ان کے 2 ہٹ گیمز اونر آف کنگز اور پب جی موبائل، اسی سہ ماہی میں چین اور بین الاقوامی مارکیٹس میں بالترتیب ٹاپ رینکنگز میں رہے۔

  • موٹرولا نے جی سیریز کے 2 مِڈ رینج موبائل فون لانچ کر دیئے

    موٹرولا نے جی سیریز کے 2 مِڈ رینج موبائل فون لانچ کر دیئے

    موٹرولا نے گزشتہ ماہ ای اسیریز کے انٹری لیول فون کے بعد اب جی سیریز کے 2 مِڈ رینج موبائل فون بھی متعارف کرا دیئے۔

    باغی ٹی وی :غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق موٹو جی-50 بظاہر موٹو جی-10 جیسا ہے جبکہ موٹرولا ایج ایس کو ری برانڈ کرکے موٹو جی-100 کا نام دیا گیا ہے جو رواں برس کے آغاز میں چین میں لانچ ہوا تھا۔


    موٹو جی-50 کا ریکٹینگولر کیمرا ایزل ہے جس میں ٹرپل سینسر کیمرا سیٹ اپ موجود ہے۔

    موٹو جی-50

    اس کا آئی پی ایس ایل سی ڈی پینل ساڑھے 6 انچ کا ہے، جس کا ریفریش ریٹ 90 ہرٹز اور ریزولوشن 720پکسلز ہے۔

    موٹو جی- 100

    موٹو جی -100 کا ڈیزائن موٹرولا ایج ایس جیسا ہے اس کا فنگر پرنٹ اسیکینر موجود ہے جبکہ بیک پر کواڈ-کیمرا سینسر سیٹ اپ موجود ہے۔

    ڈسپلے میں جی-100 کی آئی پی ایس ایل سی ڈی 6.7 انچ کی ہے اور اس کا پکسل ریزولوشن 2520×1080 ہے موٹو جی -100 ، ایچ ڈی آر 10 سپورٹ سے لیس ہے اور برائٹنس 560 نٹس ہے۔

    موٹرولا کے یہ دونوں موبائل واٹر ریزیسٹنٹ لیکن ان میں آئی پی ریٹنگ موجود نہیں ہے۔

    موٹو جی-50 میں اسینپ ڈریگن 480 فائیو جی چپ سیٹ موجود ہے، اس کے ساتھ ہی اس کی جی پی یو بھی جی-10 سے بہتر ہے۔

    جی-50 ، 4 جی بی ریم اور 64 جی یا 128 جی بی آن بورڈ اسٹوریج سے لیس ہے۔

    موٹو جی 100 میں کوال کوم اسنیپ ڈریگن 870 موجود ہے اور اس میں 8 جی بی ریم اور 128 جی بی یو ایف ایس 3.1 اسٹوریج موجود ہے۔

    دونوں ہینڈ سیٹس اینڈرائیڈ 11 آپریٹنگ سسٹم سے لیس ہیں اور ان میں ایک نیا یوزر انٹر فیس بھی موجود ہے جو MY UI کہلاتا ہے۔

    موٹو جی 50 میں بیک پر ٹرپل سینسر کیمرا موجود ہے، ساتھ میں 48 میگا پکسل مین سینسر، 5 میگا پکسل میکرو کیمرا اور 2 میگا پکسل ڈیپتھ سینسر موجود ہے۔

    سیلفیز کے لیے موٹو جی50 میں 13 میگا پکسل کا سنگل سینسر کیمرا بھی موجود ہے۔

    دوسری جانب جی100 میں کواڈ سینسر کیمرا سیٹ اپ موجود ہے، 16 میگا پکسل کا وائیڈ سینسر موجود ہئ جو فیز-ڈیٹیکٹ آٹوفوکس کی صلاحیت رکھتا ہے ساتھ ہی 2 میگا پکسل کا فکسڈ-فوکس ڈیپتھ سینسر اور ایک ٹی او ف سینسر موجود ہے۔

    سیلفی کیمرا میں 16 میگا پکسل سینسر اور ایک 8 میگا پکسل 100 ڈگری الٹرا وائیڈ اینگل کیمرا موجود ہے۔

    موٹرولا کے دونوں نئے موبائل فونز میں 5000 ایم اے ایچ بیٹری، فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ موجود ہے۔

    موٹرولا کی بلاگ پوسٹکے مطابق موٹو جی 50 آئندہ چند ہفتوں میں یورپی مارکیٹس میں فروخت کے لیے دستیاب ہوگا اور اس کی قیمت 250 یورو (45 ہزار 473 روپے ہوگی)۔

    جی 100 کی قیمت چین میں 305 ڈالر ہے لیکن بین الاقوامی مارکیٹس میں ممکنہ طور پر 499 ڈالر (77 ہزار روپے) ہوگی۔

  • ایپل کے آپریٹنگ سسٹم میں سنگین خامی سامنے آنے کے بعد کمپنی نے ایمرجنسی اپ ڈیٹ ریلیز کر دی

    ایپل کے آپریٹنگ سسٹم میں سنگین خامی سامنے آنے کے بعد کمپنی نے ایمرجنسی اپ ڈیٹ ریلیز کر دی

    معروف امریکی کمپنی ایپل نے اپنے آپریٹنگ سسٹم میں سنگین خامی سامنے آنے کے بعدآئی فون، آئی پیڈ اور اسمارٹ گھڑیوں کے لیے ایک ایمرجنسی اپ ڈیٹ ریلیز کی ہے۔

    باغی ٹی وی : میڈیا رپورٹس کے مطابق ایپل نے آئی فونز اور آئی پیڈز کے لیے آئی او ایس 14.4.2 اور اسمارٹ گھڑیوں کے لیے واچ او ایس 7.3.3 کی ایمرجنسی اپ ڈیٹ دی ہےایپل کے آپریٹنگ سسٹم میں خامی گوگل کے تھریٹ اینالیسز گروپ نے تلاش کی ہےاور یہ براہ راست ایپل کے ویب کٹ براؤزر انجن میں موجود ہے۔

    اس حوالے سے اپنے دیئے گئے بیان میں ایپل کا کہنا ہے کہ اس خامی کا بہت تیزی سے ناجائز فائدہ اٹھایا جا رہا ہے اس لیے ایمرجنسی اپ ڈیٹ ریلیز کی گئی ہے تاہم ابھی ایپل کی جانب سے اس خامی کی زیادہ تفصیلات فراہم نہیں کی گئی ہیں مگر ایسی خامیاں اکثر صارفین کو ایسی سائٹس پر منتقل کرتی ہیں جہاں ان کی معلومات اور ڈیٹا چوری ہو سکتا ہے۔

    اس خامی کی سنگینی کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جا سکتا ہے کہ ایپل نے پرانی ڈیوائسز یعنی آئی فون5s، آئی فون 6، آئی فون 6پلس، آئی پیڈ ائیر، آئی پیڈ منی2، آئی پیڈ منی 3 اور آئی پوڈ ٹچ (چھٹی جنریشن) کے لیے بھی آئی او ایس 12.5.2 ریلیز کیا ہے۔

    اس لیے اگر آپ کسی بھی سنگین سیکیورٹی مسئلے سے بچنا چاہتے ہیں تو اپنا آپریٹنگ سسٹم فوراً اپ ڈیٹ کر لیں۔