ایک دانا بندے نے بطور تجربہ ایک بولنے والا طوطا پالا اور روز اسے یہ الفاظ یاد کرواتا ،پنجرے سے باہر نہیں جانا درخت پر نہیں بیٹھنا، صبح و شام جب بھی اس کا ٹائم لگتا یہی الفاظ طوطے کو یاد کرواتا چند دن کی محنت سے وہ طوطا رٹے رٹائے الفاظ خوب یاد کر چکا اب وہ بندہ جب بھی طوطے کے پنجرے کے پاس آتا طوطا شروع ہو جاتا ،پنجرے سے باہر نہیں جانا درخت پر نہیں بیٹھنا سارا دن طوطا انھی الفاظ کو دہراتا رہتا اور خوب شور و غل کرتا ایک دن طوطے کے مالک نے طوطے کا امتحان لینے کا ارادہ کیا طوطے کو دانہ ڈال کر اس کے پنجرے کا دروازہ کھلا چھوڑ دیا اور خود ایک طرف ہٹ کے بیٹھ گیا طوطے صاحب نے وہی الفاظ دہرانے شروع کر دیے اور جب دیکھا کہ پنجرے کا دروازہ کھلا ہے فوری اڑان بھری اور گھر کے صحن میں لگے درخت پر بیٹھ کر وہی الفاظ دہرانے شروع کر دیے ، پنجرے سے باہر نہیں جانا درخت پر نہیں بیٹھنا، وہ شخص اب درخت کے پاس آکر طوطے سے مخاطب ہوا کہ چلو پنجرے میں واپس اور اترو درخت سے نیچے جواباً طوطے نے وہی رٹے رٹائے الفاظ دہرانا شروع کر دیے ،پنجرے سے باہر نہیں جانا درخت پر نہیں بیٹھنا،
قارئین ایسے ہی کچھ حالات ہمارے ساتھ ہیں اللہ رب العزت نے ہمیں اپنے قرآن اور نبی محمد ذیشان صلی اللہ علیہ وسلم سے نوازا جو ہمیں پیدائش سے لے کر موت تک زندگی گزارنے کے ہر اصول سے روشناس کرواتے ہیں اور بطور مسلمان ہمارا اللہ کے فضل سے ایمان قرآن اور محمد ذیشان صلی اللہ علیہ وسلم پر ہے مگر ہم اس معاشرے میں رہتے ہوئے رسم و رواج کو برا جانتے تو ہیں مگر کرتے وہی طوطے والی بات ہیں۔
ہم چوری چکاری کو برا تو سمجھتے ہیں مگر بات وہی طوطے والی الغرض کہ پیدا ہونے سے مرنے تک دنیا کے ہر برے کام کو برا جانتے ہیں مگر عملاً وہ رٹی رٹائی طوطے جیسی باتیں کہ جو پنجرے سے بھاگ کر بیٹھا درخت پر ہے مگر بول رہا ہے ،پنجرے سے باہر نہیں جانا درخت پر نہیں بیٹھنا۔ تو جس طرح اس طوطے کا مالک اس سے ناخوش ہو گا کہیں ہمارا مالک بھی ہم سے ناراض نہ ہو جائے۔ یقیناً یہ بڑے خسارے والی بات ہو گی۔
Category: تعلیم
-

رٹو طوطا اور ہم ۔۔۔ غنی محمود قصوری
-
نارنگ منڈی کے اساتذہ کا چاندباغ کالج کا دورہ
شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) گورنمنٹ ہائی سکول نارنگ منڈی تحصیل مریدکے کے اساتذہ کرام کا راھنما تنظیم اساتذہ صوبہ پنجاب شیخ شہباز احمد کی قیادت میں چاند باغ کالج کا وزٹ۔
چاند باغ کالج کی انتظامیہ وسیم بٹ صاحب ،علی خضر صاحب اور محمد صدیق صاحب نے وفد کا گرم جوشی سے استقبال کیا ۔اساتذہ کرام کو چاند باغ کالج کی کیمسٹری، فزکس، بیالوجی اور کمپیوٹر لیب، ریکارڈ این پراگریس ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ کے مختلف ڈیپارٹمنٹس کا وزٹ کروایا ۔ انتظامیہ نے وفد کو بتایا کہ چاند باغ کالج پانچ جون سے انگلش لینگویج کا سیمیسٹر شروع کرنے جا رہا ہے جس کی کوئی فیس نہیں ھو گی۔ وفد نے چاند باغ کالج کے انتظام و انصرام کو بہت عمدہ پایا۔ اور تمام تر انتظامات کی تعریف کی اور انتظامیہ کو مبارکباد پیش کی
-

سرگودہا یونیورسٹی کے کس شعبہ کی طالبہ نے گولڈ میڈل حاصل کیا
سرگودہا یونیورسٹی سوشل سائنسز کے شعبہ کی طابعلم تحریم فاطمہ نے ایم بی اے میں پہلی پوزیشن حاصل کر کے گولڈ میڈل حاصل کر لیا اس موقعہ پر طالبہ کا کہنا تھا کہ یہ سب ان کے والدین کی دعاؤں کا نتیجہ ہے مخنت اور کوشش سے تمام کامیابیاں حاصل کی جا سکتی ہیں
-

سرگودھاوائس چانسلر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی آج سرگودھا آئے ، فیصل آباد روڑ پر نئے ریجن آفس کی عمارت بنانے کی جگہ کا دورہ کیا ،تفصیلات کے مطابق وائس چانسلر علامہ اقبال یونیورسٹی ڈاکٹر ضیاء القیوم آج یکم مئی صبح دس بجے ایلمینٹری ٹچینگ ٹرینیگ کالج
پہنچے اور فیصل آباد روڈ پر اس جگہ کا معائنہ کیا جہاں پر جدید سہولیت سے آراستہ 3 منزل عمارت جس میں دفتر ، ورکشاپ روم ،امتحانی سنڑ کے علاوہ ملازمین کی ریائش گاہ بنائی جائے گی جبکہ وائس چانسلر علامہ اقبال یونیورسٹی جامعہ بوائز سکول کا بھی دورہ کریں گے