Baaghi TV

Category: کاروبار

  • پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی

    پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کا آغاز مثبت زون میں ہوا ہے۔

    منگل کے روز اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز 38 ہزار 212 پر ہوا اور ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران 100 انڈیکس میں 70 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے۔
    سٹاک مارکیٹ مسلسل تیز ہو رہی تھی اسی لیے پاکستان کی معاشی صورت حال عالمی جریدے کی رپورٹ نے موجودہ حکومت کی پالیسیوں کو بہت مثبت قراردیا،بین الاقوامی جریدے بلومبرگ نے تیزی کے زبردست رجحان کے باعث پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو نمبرون قراردے دیا، ماہ فروری میں ملک میں غیرملکی سرمایہ آئے گا۔

  • ڈالر کی قیمت میں‌کمی

    ڈالر کی قیمت میں‌کمی

    کاروباری ہفتے کے دوسرے روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 10 پیسے کمی ہوئی ہے۔

    ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 155.50 روپے میں فروخت ہورہا ہے جو کہ گزشتہ روز 155.60 روپے میں دستیاب تھا۔

    اسی طرح انٹر بینک میں ڈالر 155.40 روپے میں فروخت ہوا۔رواں سال جون سے لے کر اب تک اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں آٹھ روپے 50 پیسے کمی ہوچکی ہے۔
    واضح رہےگزشتہ چار ماہ کے دوران 155.50 روپے ڈالر کی نچلی ترین سطح ہے۔2019 میں بھی ڈالر کی قیمت میں روپے کے مقابلے میں پیش رفت جاری رہی۔ جنوری میں ڈالر 138 روپے93 پیسے، فروری میں 138 روپے 90 پیسے اور مارچ میں 139 روپے10 پیسے پر ٹریڈ کررہا تھا۔
    اپریل 2019 میں ڈالر چھلانگ لگا کر 141 روپے 50پیسے پر آگیا۔ مئی میں 151 روپے اور جون میں تاریخ کی بلند ترین سطح 164روپے پر پہنچ گیا. اب تسلسل کے ساتھ روپیہ مستحکم ہو رہا ہے

  • سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان

    سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان

    پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز کا آغاز مثبت زون میں ہوا ہے۔

    پیر کے روز مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز 37925.79 پر ہوا اور ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران 100 انڈیکس میں 143 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔
    گزشتہ روز پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی، 100 انڈیکس میں 824.48 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

    حصص مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آخری روز 100 انڈیکس میں تیزی لوٹ آئی، تیزی کے باعث مزید 8 حدیں بحال ہو گئیں جبکہ پورے کاروباری روز کاروبار میں 2.17 فیصد بہتری دیکھی گئی۔

  • ڈالر کی قیمت میں اضافہ

    ڈالر کی قیمت میں اضافہ

    کاروباری ہفتے کے پہلے روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 20 پیسے اضافہ ہوا ہے۔

    ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر آج 155.60 روپے میں فروخت ہورہا ہے جو کہ گزشتہ روز 155.40 روپے میں دستیاب تھا۔

    رواں سال جون سے لے کر اب تک اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں آٹھ روپے 60 پیسے کمی ہوچکی ہے۔

    2019 کے آغاز میں ڈالر کی قیمت میں روپے کے مقابلے میں پیش رفت جاری رہی۔ جنوری میں ڈالر 138 روپے93 پیسے، فروری میں 138 روپے 90 پیسے اور مارچ میں 139 روپے10 پیسے پر ٹریڈ کررہا تھا.

    واضح رہےگزشتہ چار ماہ کے دوران 155.50 روپے ڈالر کی نچلی ترین سطح ہے۔2019 میں بھی ڈالر کی قیمت میں روپے کے مقابلے میں پیش رفت جاری رہی۔ جنوری میں ڈالر 138 روپے93 پیسے، فروری میں 138 روپے 90 پیسے اور مارچ میں 139 روپے10 پیسے پر ٹریڈ کررہا تھا۔
    اپریل 2019 میں ڈالر چھلانگ لگا کر 141 روپے 50پیسے پر آگیا۔ مئی میں 151 روپے اور جون میں تاریخ کی بلند ترین سطح 164روپے پر پہنچ گیا. اب تسلسل کے ساتھ روپیہ مستحکم ہو رہا ہے

  • مہنگے ٹماٹروں کا حل وزیر اطلاعات خیبر پی کے نے بتا دیا

    مہنگے ٹماٹروں کا حل وزیر اطلاعات خیبر پی کے نے بتا دیا

    تفصیلات کے مطابق اتوار بازاروں میں حکومت کے مقرر کردہ نرخوں پر اشیائے خوردونوش کی فروخت جاری ہے جبکہ عام مارکیٹس نے حکومتی نرخ مسترد کر دئیے ہیں۔
    اتوار بازار میں آلو کا ریٹ 52 سے 57 روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ عام دکانوں پر 60 سے 70 روپے فی کلو میں فروخت کیا جا رہا ہے۔
    کراچی میں ٹماٹر460 روپے کلو کےحساب سے فروخت ہونے لگااس کےعلاوہ پیاز کا ریٹ 66 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے جبکہ عام بازاروں میں 90 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔

    لاہور کے اتوار بازاروں میں ٹماٹر کی قیمت 190 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے جو کہ عام مارکیٹ میں 230 سے 300 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔بازاروں میں ادرک 340 سے 400 روپے اور دیسی لہسن 300 روپے فی کلو تک فروخت کیا جا رہا ہے۔

    ادھر وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا شوکت یوسف زئی نے عوام کو مہنگے ٹماٹروں کےبدلےدہی استعمال کرنے کا مشورہ دے دیا .انہوں نے کہا کہ عرصہ ہوادہی استعمال کرتاہوں ٹماٹر کی قیمت کا پتہ نہیں .عوام ٹماٹر سے جان چھڑالیں ، قیمتیں معمول پر آجائیں گی،مالاکنڈ کے ٹماٹر مارکیٹ میں آنے پر قیمتیں گر جائیں گی

  • سونے کی قیمت گر گئی

    سونے کی قیمت گر گئی

    سونے کی قیمت گر گئی

    تفصیلات کے مطابق سندھ صرافہ بازار کے مطابق ملک میں ایک تولہ سونےکی قدر350 روپے کمی کے بعد 85 ہزار 850 روپے ہو گئی جب کہ دس گرام سونےکی قیمت 300 روپے کمی سے 73 ہزار 603روپے ہے۔سونے کی قیمت میں کی ایک وجہ عالمی مارکیٹ میں اس کی قیمت میں گراوٹ ہے۔

    صرافہ بازار کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونےکی قدر 7 ڈالر کم ہوکر 1469 ڈالر فی اونس ہے۔

  • مہنگائی سے بے حال عوام پر بجلی بم گرادیا گیا

    مہنگائی سے بے حال عوام پر بجلی بم گرادیا گیا

    مہنگائی سے بے حال عوام پر بجلی بم گرادیا گیا

    نیپرا کی جانب سے بجلی کی قیمت میں اضافے کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق بجلی کی قیمت میں اضافہ ستمبرکی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔

    نوٹی فکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں دسمبرکے بجلی بلوں میں اضافہ صارفین سے وصول کریں جب کہ لائف لائن صارفین اور کے الیکٹرک کے صارفین پر اضافے کا اطلاق نہیں ہو گا۔

    اس سے پہلے بجلی مہنگی پر قصور کی تحصیل چونیاں میں پاکستان کسان اتحاد کی ضلعی قیادت نے پرانی کچہری میں اسسٹنٹ کمشنر چونیاں آفس کے باہر احتجاج کیا جس میں سینکڑوں کسانوں نے بجلی کے بلوں کو آگ لگا کر جلا دیا کسانوں نے کہا کہ اگر حکومت نے بجلی کے بلوں سے اضافی ٹیکس نا ختم کیا تو ہم اسلام آباد جا کر احتجاجی دھرنا دیں گے جس کی قیادت پاکستان کسان اتحاد ضلعی صدر اورنگزیب بیگو کرینگے

  • ڈالر کی قیمت میں کمی

    ڈالر کی قیمت میں کمی

    کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں پانچ پیسے کمی ہوئی ہے۔

    ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر آج 155.40 روپے میں فروخت ہورہا ہے جو کہ گزشتہ روز 155.45 روپے میں دستیاب تھا۔

    اسی طرح اوپن مارکیٹ میں آج 155.40 روپے کی سطح پر برقرار ہے۔گزشتہ روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 10 پیسے کمی ہوئی تھی اور یہ 155.40 روپے میں فروخت ہوا تھا۔
    رواں سال جون سے لے کر اب تک اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں آٹھ روپے 60 پیسے کمی ہوچکی ہے۔

    واضح رہےگزشتہ چار ماہ کے دوران 155.50 روپے ڈالر کی نچلی ترین سطح ہے۔2019 میں بھی ڈالر کی قیمت میں روپے کے مقابلے میں پیش رفت جاری رہی۔ جنوری میں ڈالر 138 روپے93 پیسے، فروری میں 138 روپے 90 پیسے اور مارچ میں 139 روپے10 پیسے پر ٹریڈ کررہا تھا۔
    اپریل 2019 میں ڈالر چھلانگ لگا کر 141 روپے 50پیسے پر آگیا۔ مئی میں 151 روپے اور جون میں تاریخ کی بلند ترین سطح 164روپے پر پہنچ گیا. اب تسلسل کے ساتھ روپیہ مستحکم ہو رہا ہے

  • اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان

    اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان

    پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز کا آغاز مندی کے رجحان سے ہوا ہے۔

    جمعرات کے روز مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز 38 ہزار 36 سے ہوا اور ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران 100 انڈیکس میں 32 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل اضافے کے بعد گزشتہ روز شدید مندی رہی۔ کاروبار کا اختتام 526 پوائنٹس کی کمی پر ہوا۔

    سٹاک مارکیٹ مسلسل تیز ہو رہی تھی اسی لیے پاکستان کی معاشی صورت حال عالمی جریدے کی رپورٹ نے موجودہ حکومت کی پالیسیوں کو بہت مثبت قراردیا،بین الاقوامی جریدے بلومبرگ نے تیزی کے زبردست رجحان کے باعث پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو نمبرون قراردے دیا، ماہ فروری میں ملک میں غیرملکی سرمایہ آئے گا۔

  • پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان

    پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان

    پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز کا آغاز ایک مرتبہ پھر مثبت زون میں ہوا ہے۔

    بدھ کے روز اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز 38 پزار 564 پر ہوا اور ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران 100 انڈیکس میں 92 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔
    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج بھی تیزی کا رجحان رہا اور انڈیکس میں 152 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔
    پچھلے دنوں سے اسٹاک مارکیٹ مسلسل مثبت رجحان کی طرف گامزن ہے . یوں تجارتی اشاریے بہتر کی طرف جارہے ہیں ، جس سے معیشت کے مستحکم ہونے کی طرف اشارہ ہے.