Baaghi TV

Category: کاروبار

  • سونے اور چاندی کی قیمت میں کمی

    سونے اور چاندی کی قیمت میں کمی

    کاروباری ہفتے کے پہلے روز ملک میں سونے اور چاندی کی قیمت میں کمی ہوگئی ۔

    بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں آج پیر کے روز سونے کی فی اونس قیمت میں 38 ڈالر کی کمی واقع ہوئی، جس کے نتیجے میں نئی عالمی قیمت 4308 ڈالر فی اونس ہو گئی،جس کے بعد مقامی صرافہ بازاروں میں بھی کاروباری ہفتے کے پہلے روز فی تولہ سونے کی قیمت میں 3800 روپے کمی ہونے سے فی تولہ سونا 4 لاکھ 53 ہزار 336 روپے اور فی 10 گرام سونا 3258 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 88 ہزار 662 روپے کی سطح پر آ گیا۔

    اسی طرح عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی کی قیمت کم ہوکر 63.23 ڈالر کی سطح پر گئی، جس کے ساتھ ہی مقامی مارکیٹ میں بھی فی تولہ چاندی کی قیمت 122روپے کی کمی سے 6802 روپے اور فی 10گرام چاندی کی قیمت 105روپے کی کمی سے 5831روپے ہوگئی۔

  • مٹی کا تیل اورلائٹ ڈیزل آئل بھی مہنگا

    مٹی کا تیل اورلائٹ ڈیزل آئل بھی مہنگا

    پیٹرولیم ڈویژن نے مٹی کا تیل اورلائٹ ڈیزل آئل بھی مہنگا کردیا جبکہ طیاروں کے ایندھن جیٹ فیول کی قیمت برقرار رکھی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مٹی کا تیل 17 روپے 35 پیسے جبکہ لائٹ ڈیزل آئل 12 روپے 49 پیسے فی لیٹر مہنگا کردیا گیا ہے قیمتوں میں اضافے کے بعد مٹی کا تیل 324 روپے 35 پیسے،لائٹ ڈیزل آئل 279 روپے 55 پیسے فی لیٹر ہو گیا ، دوسری جانب طیاروں کے ایندھن جیٹ فیول کی قیمت 309 روپے 35 پیسے فی لیٹر برقرار رکھی گئی ،اطلاق کل 14 ستمبر تک ہوگا۔

    یاد رہے اس سے قبل پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 2 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا تھا جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 375 روپے 82 پیسے فی لیٹر ہوگئی اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 28 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا تھا جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 403 روپے 32 پیسے فی لیٹر ہوگئی،پیٹرولیم ڈویژن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق 12 ستمبر سے ہوگا اور یہ قیمتیں 14 ستمبر تک نافذ العمل رہیں گی۔

    رائٹرز کے مطابق 11 ستمبر کو برینٹ خام تیل کی قیمت 3.02 ڈالر کمی کے بعد 104.61 ڈالر فی بیرل پر بند ہوئی، جبکہ امریکی خام تیل WTI تقریباً 99.18 ڈالر فی بیرل تک آگیا تاہم ہفتہ وار بنیاد پر تیل کی قیمتوں میں 8 فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا۔

  • سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ

    سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ

    ہفتے کے روز پاکستان میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

    عالمی مارکیٹوں میں فی اونس سونے کی قیمت 4 ڈالر کے اضافے کے بعد 4,346 ڈالر پر پہنچ گئی،جس کے زیر اثر ملک میں سونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 400 روپے اضافے سے 4 لاکھ 57 ہزار 136 روپے ہوگئی دوسری جانب 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 343 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 91 ہزار 920 روپے مقرر ہوگئی،اسی طرح چاندی کی قیمت میں بھی 53 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد نئی قیمت 6,924 روپے فی تولہ ہو گئی۔

    جیولرزایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمتوں میں ردوبدل کی بڑی وجوہات میں عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ، امریکی ڈالرکی قدرمیں تبدیلی، عالمی معاشی صورتحال میں غیریقینی اورجغرافیائی کشیدگی شامل ہیں۔

  • پیٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل مزید مہنگا، نوٹیفکیشن جاری

    پیٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل مزید مہنگا، نوٹیفکیشن جاری

    اوگرا نے پیٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا ہے۔

    جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 2 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 375 روپے 82 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی ہے۔

    اسی طرح ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 28 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 403 روپے 32 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔

    حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق 12 سے 14 ستمبر تک 3 روز کے لیے ہوگا۔

  • سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی

    سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی

    عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی کا رحجان جاری ہے-

    بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 56 ڈالر کی بڑی نوعیت کی کمی سے 4ہزار 342ڈالر کی سطح پر آگئی جس کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعہ کو فی تولہ سونے کی قیمت 5ہزار 600روپے کی کمی سے 4لاکھ 56ہزار 736روپے کی سطح پر آگئی،اسی طرح مقامی سطح پر فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 4ہزار 801روپے کی کمی سے 3لاکھ 91ہزار 577روپے کی سطح پر آگئی۔

    دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی کی قیمت 2ڈالر 53سینٹس کی کمی سے 63ڈالر 92سینٹس کی سطح پر آنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ چاندی کی قیمت 253روپے کی کمی سے 6ہزار 871روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 217روپے کی کمی سے 5ہزار 890روپے کی سطح پر آگئی۔

  • جام کمال خان کی ہانگ کانگ کے چیف ایگزیکٹو سے ملاقات،دورہ پاکستان کی دعوت

    جام کمال خان کی ہانگ کانگ کے چیف ایگزیکٹو سے ملاقات،دورہ پاکستان کی دعوت

    وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے ہانگ کانگ کے چیف ایگزیکٹو جان لی کا چیو سے ملاقات کی، جس میں پاکستان اور ہانگ کانگ کے درمیان باہمی تجارت، سرمایہ کاری اور عوامی روابط کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

    ملاقات کے دوران دونوں جانب سے خدمات، مالیات، ہوا بازی اور بزنس ٹو بزنس روابط سمیت مختلف شعبوں میں تعاون مزید بڑھانے پر زور دیا گیا۔ہانگ کانگ کے چیف ایگزیکٹو جان لی کا چیو نے علاقائی امن و استحکام کے فروغ میں پاکستان کے کردار کو سراہا۔ اس موقع پر کیتھے پیسیفک کی پاکستان کے لیے پروازیں بحال کرنے کی تجویز بھی پیش کی گئی۔ملاقات میں کہا گیا کہ پاکستان اور ہانگ کانگ کے درمیان بہتر فضائی روابط سے تجارت، سیاحت اور کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے ہانگ کانگ کے چیف ایگزیکٹو کو دورۂ پاکستان کی دعوت بھی دی۔

  • پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ

    پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ

    اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، جس کے تحت پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے۔

    پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 3 روپے 5 پیسے فی لٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 37 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے۔

    قیمتوں میں اضافے کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 370 روپے 80 پیسے فی لٹر مقرر کردی گئی ہے، جبکہ ڈیزل کی نئی قیمت 398 روپے 4 پیسے فی لٹر ہوگئی ہے۔

    پٹرولیم ڈویژن کے نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اطلاق 11 ستمبر 2026 سے ہوگا اور یہ قیمتیں ایک دن کے لیے نافذ رہیں گی۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا تھا۔ گزشتہ روز پٹرول کی قیمت میں 3 روپے 40 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 72 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا تھا۔

  • مشرق وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی، سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی

    مشرق وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی، سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی

    کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان برقرار ہے، کاروباری ہفتے کے چوتھے روز بھی شدید دباؤ کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 69 ہزار کی حد بھی کھو بیٹھا۔

    کاروبار کے دوران پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی شدت اختیار کرگئی اور ہنڈرڈ انڈیکس میں ایک ہزار سے زائد پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد انڈیکس ایک لاکھ 70 ہزار 762 پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔

    ٹریڈنگ کے دوران مندی کا سلسلہ جاری رہا اور کاروباری روز کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 3 ہزار 78 پوائنٹس کی نمایاں کمی کے بعد ایک لاکھ 68 ہزار 865 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر بھی پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مندی رہی تھی اور ہنڈرڈ انڈیکس 698 پوائنٹس کی کمی کے بعد ایک لاکھ 71 ہزار 943 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

  • ریئل اسٹیٹ انویسٹمنٹ ٹرسٹس کے فروغ کیلئے اہم اصلاحات تجویز

    ریئل اسٹیٹ انویسٹمنٹ ٹرسٹس کے فروغ کیلئے اہم اصلاحات تجویز

    سیکیورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے ملک میں ریئل اسٹیٹ انویسٹمنٹ ٹرسٹس (REITs) کے فروغ اور شعبے میں سرمایہ کاری کو بڑھانے کے لیے اہم اصلاحات پر مبنی ڈرافٹ تیار کرلیا ہے۔ ایس ای سی پی نے مجوزہ ترامیم پر اسٹیک ہولڈرز سے تجاویز بھی طلب کرلی ہیں تاکہ ریگولیٹری فریم ورک کو مزید مؤثر اور سرمایہ کار دوست بنایا جاسکے۔

    مجوزہ اصلاحات کے تحت ریئل اسٹیٹ سے حاصل ہونے والی آمدن اور متعلقہ اثاثوں کی کم از کم حد 75 فیصد سے کم کرکے 65 فیصد کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ اس اقدام کا مقصد REITs کے لیے ریئل اسٹیٹ سے متعلق سرمایہ کاری اور کاروباری سرگرمیوں میں مزید گنجائش پیدا کرنا ہے۔

    ڈرافٹ میں اسپانسرز، ڈائریکٹرز اور متعلقہ اداروں سے حاصل کیے جانے والے قرض کی مدت بھی 24 ماہ سے بڑھا کر 36 ماہ کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ ریئل اسٹیٹ اسکیموں کی لسٹنگ کے لیے ایک سال کی اضافی مہلت دینے پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔

    مجوزہ اصلاحات میں ریئل اسٹیٹ اسکیموں کو ایک سال تک خالی زمین اور پلاٹ رکھنے کی اجازت دینے کی تجویز بھی شامل ہے۔ اسی طرح مخصوص گروپ ٹرسٹس اور ملازمین کے فنڈز کو غیر فہرست شدہ ریئل اسٹیٹ اسکیموں میں سرمایہ کاری کی اجازت دینے کی تجویز زیر غور ہے۔

    چیئرمین ایس ای سی پی کے مطابق سرکاری اور ترقیاتی اداروں سے جائیداد کے حصول کے عمل کو مزید آسان بنایا جائے گا۔ ان کا کہنا ہے کہ مجوزہ اصلاحات کے ذریعے ریئل اسٹیٹ کے شعبے میں طویل مدتی سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ مارکیٹ میں شفافیت اور سرمایہ کاروں کا اعتماد بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

    واضح رہے کہ ملک میں سست روی کا شکار ریئل اسٹیٹ سیکٹر اور محدود گہرائی رکھنے والی کیپٹل مارکیٹ کو متحرک کرنے کے لیے حکومت نے ریئل اسٹیٹ انویسٹمنٹ ٹرسٹس (REITs) کو ایک اہم ذریعہ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ مجوزہ ریگولیٹری اصلاحات کو اسی پالیسی کا حصہ قرار دیا جا رہا ہے، جن کا مقصد سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا کرنا اور ریئل اسٹیٹ مارکیٹ کو زیادہ منظم اور شفاف بنانا ہے۔

  • عالمی و مقامی مارکیٹوں میں  سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی

    عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی

    آج بھی عالمی ومقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کے بھاؤ میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے-

    بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 6 ڈالر کی کمی سے 4ہزار 398 ڈالر کی سطح پر آگئی ،جس کے بعد مقامی صرافہ بازاروں میں 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت بھی 600روپے کی کمی سے 4لاکھ 62ہزار 336روپے اور فی 10 گرام سونے کی قیمت 515روپے کی کمی سے 3لاکھ 96ہزار 378روپے کی سطح پر آگئی ۔

    اسی طرح مقامی سطح پر فی تولہ چاندی کی قیمت 17روپے کی کمی سے 7ہزار 124روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 15روپے کی کمی سے 6ہزار 107روپے کی سطح پر آگئی۔