Baaghi TV

Category: کاروبار

  • اسٹاک ایکسچینج مارکیٹ میں ملا جلا رجحان

    اسٹاک ایکسچینج مارکیٹ میں ملا جلا رجحان

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منگل کے روز ملاجلا رحجان دیکھنے میں آ رہا ہے۔

    کاروبار کے آغاز پر انڈیکس 40,887.62 پر تھا اور مارکیٹ کھلتے کچھ دیر کیلئے تیزی کا رحجان دیکھا گیا جس سے انڈیکس 40,997.50 پر چلا گیا۔مارکیٹ میں تیزی کا یہ رحجان زیادہ دیر برقرار نہیں رہا اور پھر کساد بازاری کا شکار ہوگئی۔ مارکیٹ سے آخری خبریں آنے تک انڈیکس 21 پوائنٹس کی کمی سے 40 ہزار 866 پر آگیا تھا۔
    واضح‌رہے کہ پاکستان کی مسلسل سٹآک مارکیٹ میں بھی بہتر ہو رہی ہے اور پچھلے دنوں اسٹاک مارکیٹ نے چھ سال کا ایک ماہ کا ریکارڈ توڑا ہے.خیال رہے کہ اسٹاک مارکیٹ مسلسل تیز ہو رہی تھی اسی لیے پاکستان کی معاشی صورت حال عالمی جریدے کی رپورٹ نے موجودہ حکومت کی پالیسیوں کو بہت مثبت قراردیا،بین الاقوامی جریدے بلومبرگ نے تیزی کے زبردست رجحان کے باعث پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو نمبرون قراردے دیا، ماہ فروری میں ملک میں غیرملکی سرمایہ آئے گا

  • ہواوے کمپنی نے امریکی پابندیوں‌ کے باوجود ریکارڈ قائم کر لیا

    ہواوے کمپنی نے امریکی پابندیوں‌ کے باوجود ریکارڈ قائم کر لیا

    ہواوے کمپنی نے امریکی پابندیوں‌ کے باوجود ریکارڈ قائم کر لیا

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ہواوے کمپنی نے امریکی پابندیوں کے باوجود خود کو منواتے ہوئے کامیاب بزنس کیا ہے. تمام تر امریکی پابندیوں کے باجود چینی کمپنی ہواوے کی ترقی کا سفر جاری ہے، اس کے غیرمستقل چیئرمین ایرک زو نے نئے سال کے پیغام میں کہا ہے کہ 2019 کے دوران کمپنی کی آمدنی 850 ارب یوان (122 ارب ڈالر) رہی ہے۔

    چیئرمین کا کہنا تھا کہ کمپنی کے لیے یہ نیا ریکارڈ ہے، گزشتہ برس کے مقابلے میں اس کی آمدنی میں 18 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
    انہوں نے بتایا کہ ہواوے 24 کروڑ فونز کی فروخت کے ستھ دنیا میں دوسرے نمبر پر رہی ہے، گزشتہ برس یہ تعداد 20 کروڑ 60 لاکھ تھی۔

    ایرک زو نے کہا کہ یہ اعداد و شمار ہمارے ابتدائی تخمینوں سے کم ہیں تاہم کاروبار مضبوط بنیادوں پر قائم ہے اور مشکلات کے باوجود ہم ڈٹ کر کھڑے ہیں۔واضح رہے کہ وہ ممالک جو امریکی پابندیوں کا شکار ہیں . وہ بھی اس کے باوجود اپنی حیثیت تسلیم کر رہے ہیں، ان میں ایران اور شمالی کوریااہم مثال ہے

  • کیا پاکستان اسٹاک مارکیٹ ساٹھ ہزار کی بلند ترین سطح کو چھو لے گی؟

    کیا پاکستان اسٹاک مارکیٹ ساٹھ ہزار کی بلند ترین سطح کو چھو لے گی؟

    کیا پاکستان اسٹاک مارکیٹ ساٹھ ہزار کی بلند ترین سطح کو چھو لے گی؟

    باغی ٹی وی پاکستان کی معیشت مستحکم ہونے کے ساتھ ہی پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحانات کے حوالے سے بھی خبریں آنا شروع ہوگئی ہیں۔

    سرمایہ کاری کے معروف بینک جے ایس گلوبل کیپیٹل نے اپنی تازہ رپورٹ میں کہا ہے کہ حکومتی پالیسیوں سے پاکستان اسٹاک مارکیٹ پر مثبت اثرات مرتب ہونا شروع ہوگئے ہیں اور سرمایہ داروں کا اعتماد ہونا شروع ہوگیا ہے۔

    جے ایس گلوبل کیپیٹل نے کہا ہے کہ آئندہ دو سالوں میں پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شیئرز کے کاروبار اور سرمایہ کاری کے حوالے سے زبردست تیزی کے امکانات ہیں اور سال 2021 تک مارکیٹ 60،000 پوائنٹس کی بلند ترین سطح کو چھولے گی۔

    واضح‌رہے کہ پاکستان کی مسلسل سٹآک مارکیٹ میں بھی بہتر ہو رہی ہے اور پچھلے دنوں اسٹاک مارکیٹ نے چھ سال کا ایک ماہ کا ریکارڈ توڑا ہے.خیال رہے کہ اسٹاک مارکیٹ مسلسل تیز ہو رہی تھی اسی لیے پاکستان کی معاشی صورت حال عالمی جریدے کی رپورٹ نے موجودہ حکومت کی پالیسیوں کو بہت مثبت قراردیا،بین الاقوامی جریدے بلومبرگ نے تیزی کے زبردست رجحان کے باعث پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو نمبرون قراردے دیا، ماہ فروری میں ملک میں غیرملکی سرمایہ آئے گا

  • 2019 ء  پاکستان کی برآمدات میں اہم مد میں ریکارڈ اضافہ ہوا

    2019 ء پاکستان کی برآمدات میں اہم مد میں ریکارڈ اضافہ ہوا

    2019 ء پاکستان کی برآمدات میں اہم مد میں ریکارڈ اضافہ ہوا

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق پاکستان کو اللہ تعالیٰ نے افرادی قوت سے مالا مال کیا ہے . پوری دنیا میں پاکستان کے لوگ اپنی خدمات پیش کر کے اپنے ملک میں دولت بھیج رہے ہیں جس ملکی معیشت میں‌ بیش بہا اضافہ ہو رہا ہے . سال 2019 میں پاکستان کی افرادی قوت کی برآمدگی میں زبردست اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، رواں سال پانچ لاکھ سے زائد افراد ملازمت کے لیے بیرون ملک چلے گئے۔

    وزارت برائے سمندر پار پاکستانیز اور ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ کی جانب سے افرادی قوت کی برآمدگی پالیسی کے تحت اس سال پانچ لاکھ سے زائد ہنرمند افراد بشمول ٹیکنیشنز اور ڈرائیورز کو بیروں ممالک بھیجا گیا جن میں خلیجی ممالک سر فہرست ہیں۔

    سرکاری اعدادوشمار کے مطابق رواں سال پانچ لاکھ تریسٹھ ہزار اٹھارہ ہنرمند افراد کو کام کے لیے بیرون ممالک بھیجا گیا جن کی تعداد پچھلے سال تین لاکھ بیاسی ہزار چار سو انتالیس تھی۔

    سرکاری ذرائع کے مطابق بیرون ممالک جانے والے ان افراد میں ہنرمند مزدوروں کی تعداد سب سے زیادہ یعنی دو لاکھ چودہ ہزار ہے۔ ہنرمند مزدورں میں ایک لاکھ تیس ہزار ڈرائیورز بھی شامل ہیں۔پاکستانی حکام کے مطابق سب سے زیادہ پاکستانیوں نے متحدہ عرب امارات کا رخ کیا ہے

  • پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں  مثبت رحجان

    پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رحجان

    پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رحجان
    باغی ٹی وی رپورٹ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کے روز مثبت رحجان سے کاروبار کا آغا ہوا ہے۔

    کاروبار کے آغاز پر انڈیکس 40 ہزار 848 پر تھا اور ابتدائی 90 منٹ میں 300 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔مارکیٹ سے آخری خبر آنے تک انڈیکس 41ہزار154پرٹریڈ کر رہا تھا۔ہفتے کے اختتام پر انڈیکس 40 ہزار 848 پوائنٹس پر بند ہوا۔ گزشتہ ہفتے انڈیکس کی بلند ترین سطح 41 ہزار 289 پوائنٹس تھی جبکہ کم ترین سطح 39 ہزار 454 پوائنٹس رہی۔

    گزشتہ کاروباری ہفتے میں 91 کروڑ 97 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے اور 23 سے 27 دسمبر کے دوران مارکیٹ کپیٹلائزیشن 24 ارب روپے کمی کے بعد 7 ہزار 281 ارب روپے رہی۔

    واضح‌رہے کہ پاکستان کی مسلسل سٹآک مارکیٹ میں بھی بہتر ہو رہی ہے اور پچھلے دنوں اسٹاک مارکیٹ نے چھ سال کا ایک ماہ کا ریکارڈ توڑا ہے.خیال رہے کہ اسٹاک مارکیٹ مسلسل تیز ہو رہی تھی اسی لیے پاکستان کی معاشی صورت حال عالمی جریدے کی رپورٹ نے موجودہ حکومت کی پالیسیوں کو بہت مثبت قراردیا،بین الاقوامی جریدے بلومبرگ نے تیزی کے زبردست رجحان کے باعث پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو نمبرون قراردے دیا، ماہ فروری میں ملک میں غیرملکی سرمایہ آئے گا

  • موجودہ حکومت نے کتنے ارب ڈالر واپس کیے ، بتایا مشیر خزانہ نے

    موجودہ حکومت نے کتنے ارب ڈالر واپس کیے ، بتایا مشیر خزانہ نے

    موجودہ حکومت نے کتنے ارب ڈالر واپس کیے ، بتایا مشیر خزانہ نے

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم کے مشیر خزانہ ڈاکٹر حفیظ شیخ کا کہنا ہے کہ ہماری حکومت نے 10 ارب ڈالر کا قرض واپس کیا ہے جو سابقہ حکمرانوں نے حاصل کیا تھا۔

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے ان ک کہنا تھا کہ ہماری پالیسیوں کے مثبت نتائج آنا شروع ہو گئے ہیں، عالمی مالیاتی ادارے پاکستان کی معاشی پالیسیوں کی تعریف کر رہے ہیں۔

    مشیر خزانہ نے کہا کہ ہم نے پہلی بار مرکزی بینک کو مالیاتی پالیسیاں بنانے کی خودمختاری دی ہے، کرنسی کی شرح تبادلہ گزشتہ کئی ماہ سے مستحکم ہے۔
    انہوں نے کہا کہ ہم نے 5 ماہ میں پیٹرولیم مصنوعات میں اضافہ نہیں کیا جو ایک بڑی کامیابی ہے, اسی طرح حکومتی اخراجات میں 40 ارب روپے کی کمی کی گئی جبکہ دفاعی بجٹ کو منجمد کر دیا.
    اس سے پہلے مشیر خزانہ معیشت کی بہتری کا کہہ چکے ہیں.مشیر خزانہ کا کہنا تھا کہ تاجروں کومراعات دینے کےمثبت اثرات ظاہرہورہے ہیں،برآمدکنندگان کو200ارب روپےاضافی دیں گےتاکہ سبسڈائزکیاجاسکے،اس اسکیم کےلیےحکومت اپنی طرف سے30ارب روپےکی سبسڈی دےگی،نیاپاکستان ہاوَسنگ اسکیم کےلیے30ارب روپےاضافی مختص کررہےہیں ،ورلڈبینک کےصدراورآئی ایم ایف نےمعاشی اقدامات کوسراہا،گزشتہ حکومتوں کےلیےگئےقرضوں کے2.1ارب ڈالرواپس کیے،گزشتہ چارماہ میں اسٹیٹ بینک سےکوئی قرضہ نہیں لیاگیا،سیمنٹ کی پیداوار16ملین ٹن سےزیادہ ہوئی ہے،

  • موجودہ حکومت کی کامیابی، 2019  کس لحاظ سے تاریخی سال ثابت ہوا ، اہم خبر

    موجودہ حکومت کی کامیابی، 2019 کس لحاظ سے تاریخی سال ثابت ہوا ، اہم خبر

    موجودہ حکومت کی اہم کامیابی 2019ء کس لحاظ سے تاریخی سال ثابت ہوا ، اہم خبر

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق رواں سال نیشنل گرڈ کو ریکارڈ 34 ارب 67 کروڑ 80 لاکھ یونٹ پن بجلی مہیا کی گئی، جس کی مدد سے گزشتہ سال کے مقابلے میں پن بجلی کی پیداوار میں 6 ارب 32 کروڑ 10 لاکھ یونٹ اضافہ ہوا۔حکومت کا پانی کے ذریعے 18 سے 20 ہزار میگاواٹ بجلی حاصل کرنے کا اعلان کیا ہے
    تربیلا چوتھا توسیعی منصوبہ، نیلم جہلم اور گولن گول پراجیکٹ پن بجلی کی ریکارڈ پیداوار کی بنیادی وجوہات ہیں۔
    واضح رہے کہ موجودہ حکومت کی شروع سے کوشش ہے کہ وہ پن بجلی کو ترجیح دے گی اور اسکے انتخابی منشور میں بھی یہ بات شامل تھی.

  • ڈالر ہوا پھر مہنگا

    ڈالر ہوا پھر مہنگا

    ڈالر ہوا پھر مہنگا

    باغی ٹی وی: ڈالر آج پھر مہنگا، انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی مالیت میں 10 پیسے کا اضافہ ہوا۔
    کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹر بینک میں ڈٓالر 10 پیسے مہنگا ہو کر 155 روپے 18 پیسے جبکہ اوپن مارکیٹ میں بھی 10 پیسے اضافے سے 155 روپے 30 پیسے میں فروخت ہوا۔

    یاد رہے گزشتہ روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر 30 پیسے اور انٹر بینک میں 18 پیسے مہنگا ہوا تھا، جس کی وجہ آئی ایم ایف کی پیشگوئی بتائی گئی تھی جس کے مطابق رواں مالی سال 20-2019 کے اختتام پر ڈالر اوسط شرح مبادلہ 160.64 روپے تک ہو سکتی ہے۔

    واضح رہے کہ رواں سال کے آغاز میں ڈالر کی قیمت مسلسل بڑھتی رہی، جنوری میں ڈالر 138 روپے93 پیسے، فروری میں 138 روپے 90 پیسے اور مارچ میں 139 روپے10 پیسے تک پہنچ گیا۔

    واضح‌رہے کہ یکم نومبر کو ڈالر کی قیمت 1556.10 تھی اور 30 دسمبر تک 20 پیسے کمی کے ساتھ 155.90 پر آگئی تھی۔واضح رہےگزشتہ چار ماہ کے دوران 155.50 روپے ڈالر کی نچلی ترین سطح ہے۔2019 میں بھی ڈالر کی قیمت میں روپے کے مقابلے میں پیش رفت جاری رہی۔ جنوری میں ڈالر 138 روپے93 پیسے، فروری میں 138 روپے 90 پیسے اور مارچ میں 139 روپے10 پیسے پر ٹریڈ کررہا تھا۔
    اپریل 2019 میں ڈالر چھلانگ لگا کر 141 روپے 50پیسے پر آگیا۔ مئی میں 151 روپے اور جون میں تاریخ کی بلند ترین سطح 164روپے پر پہنچ گیا. اب تسلسل کے ساتھ روپیہ مستحکم ہو رہا ہے

  • سٹاک مارکیٹ میں تیزی

    سٹاک مارکیٹ میں تیزی

    سٹاک مارکیٹ میں تیزی

    باغی ٹی وی پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعے کے روز منفی رحجان سے کاروبار کا آغاز ہوا تاہم کچھ بعد تیزی دیکھی گئی۔

    کاروباری ہفتے کے آخری روز جب مارکیٹ کھلی تو انڈیکس 41 ہزار 197 پوائنٹس پر تھا اور ابتدائی 30 میں منٹ میں 55 پوائنٹس کی کمی ہوئی۔

    اسٹاک مارکیٹ سے آخری خبریں آنے تک کاروبار میں تیزی دیکھی جارہی تھی اور انڈیکس میں مجموعی طور پر 94 پوائنٹ کا اضافہ ہوا تھا۔
    واضح‌رہے کہ پاکستان کی مسلسل سٹآک مارکیٹ میں بھی بہتر ہو رہی ہے اور پچھلے دنوں اسٹاک مارکیٹ نے چھ سال کا ایک ماہ کا ریکارڈ توڑا ہے.خیال رہے کہ اسٹاک مارکیٹ مسلسل تیز ہو رہی تھی اسی لیے پاکستان کی معاشی صورت حال عالمی جریدے کی رپورٹ نے موجودہ حکومت کی پالیسیوں کو بہت مثبت قراردیا،بین الاقوامی جریدے بلومبرگ نے تیزی کے زبردست رجحان کے باعث پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو نمبرون قراردے دیا، ماہ فروری میں ملک میں غیرملکی سرمایہ آئے گا

  • ڈالر کے مقابلے روپے کی قیمت میں استحکام

    ڈالر کے مقابلے روپے کی قیمت میں استحکام

    روپے کی قیمت میں استحکام

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق کاروباری ہفتے کے چوتھے روز اوپن مارکیٹ اور انٹربینک میں روپے کی قیمت میں استحکام دیکھا گیا ہے۔

    فاریکس ڈیلرز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 154.90 پیسے میں فروخت ہو رہا ہے۔

    یاد رہے منگل کے روز روپے کی قدر میں بہتری دیکھی گئی اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر 20 پیسے کمی کے بعد 154.90 روپے کا ہو گیا۔پیر کے روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر 155.10 روپے کا فروخت ہوتا رہا تاہم آج پاکستانی روپیہ پھر سے مضبوط ہوا اور ڈالر کی قدر154.90 روپے ہو گی۔