Baaghi TV

Category: کاروبار

  • پاکستانی زرمبادلہ کے ذخائر نو ماہ کی بلند ترین سطح پر

    پاکستانی زرمبادلہ کے ذخائر نو ماہ کی بلند ترین سطح پر

    پاکستانی زرمبادلہ کے ذخائر نو ماہ کی بلند ترین سطح پر

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک(اے ڈی بی) سے 1 ارب 30 کروڑ ڈالر ملنے سے پاکستان میں زرمبادلہ کے ذخائر 9 ماہ کی بلند ترین سطح 17ارب 29 کروڑ ڈالر پر پہنچ گئے ہیں۔

    اسٹیٹ بینک کے پاس 10 ارب 41 کروڑ ڈالر اور دیگر بینکوں کے پاس 6 ارب 88 کروڑ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔ رواں مالی سال زرمبادلہ ذخائر میں 3 ارب 10 کروڑ ڈالر اضافہ ہوا۔

    اے ڈی بی نے 6 دسمبرکو فنڈز کی منظوری دی تھی جو پاکستان کو بجٹ سپورٹ اور دیگر ترقیاتی پیکیج کی مد میں دیے جا رہے ہیں۔ مذکورہ رقم پاکستان کو ایمرجنسی مالی ضروریات پوری کرنے اور معیشت کومنفی اثرات سے بچانےمیں مدد گار ثابت ہوگی۔

    واضح‌رہے کہ ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے پاکستان کیلئے تین کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دی تھی، یہ رقم معاشی استحکام اور توانائی کے شعبے میں بہتری کیلئے استعمال کی جائے گی۔

    اے ڈی بی ایک پروگرام کے تحت پاکستان کو مجموعی طور پر ایک ارب ڈالر دے گا جس سے توانائی کے شعبے میں اصلاحات اور معاشی استحکام میں مدد ملے گی۔

    پروگرام کے تحت توانائی کے شعبے میں اصلاحات کی جائیں گی جن کا مقصد گردشی قرض کی بنیادی وجوہات کی نشاندہی کرنا، سبسڈی کے ناکافی نظام کو بہتر بنانا اور پیداواری لاگت کم کرنے پر توجہ دینا ہو گا۔

  • اسٹاک مارکیٹ کا اختتام منفی رجحان پر ہوا

    اسٹاک مارکیٹ کا اختتام منفی رجحان پر ہوا

    اسٹاک مارکیٹ کا اختتام منفی رجحان پر ہوا

    باغی ٹی وی رپورٹ پاکستان اسٹاک مارکیٹ آج منفی رجحان کے بعد 289 پوائنٹس کی کمی پر بند ہوئی۔ کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر کو اسٹاک مارکیٹ میں ملا جلا رجحان رہا۔ کاروبار کا آغاز 40 ہزار 732 پوائنٹس پر ہوا اور ابتدا میں کاروبار مثبت زون میں ٹریڈ کرتا نظر آیا۔ ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس 183 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 40 ہزار 915 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتی نظر آئی۔

    اسٹاک مارکیٹ میں سہہ پہر ایک بجے تک ملا جلا رجحان رہا تاہم ایک بجے کے بعد مارکیٹ مستقل منفی زون میں چلی گئی اور کاروبار کے دوران 415 پوائنٹس تک کی کمی بھی دیکھی گئی اور انڈیکس 40 ہزار 317 پوائنٹس پر بھی ٹریڈ کرتا دیکھا گیا۔

    کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کے 217,616,790 شیئرز کی لین دین ہوئی جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 8,990,348,225 بنتی ہے
    واضح‌رہے کہ پاکستان کی مسلسل سٹآک مارکیٹ میں بھی بہتر ہو رہی ہے اور آج ہی اسٹاک مارکیٹ نے چھ سال کا ایک ماہ کا ریکارڈ توڑا ہے.خیال رہے کہ اسٹاک مارکیٹ مسلسل تیز ہو رہی تھی اسی لیے پاکستان کی معاشی صورت حال عالمی جریدے کی رپورٹ نے موجودہ حکومت کی پالیسیوں کو بہت مثبت قراردیا،بین الاقوامی جریدے بلومبرگ نے تیزی کے زبردست رجحان کے باعث پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو نمبرون قراردے دیا، ماہ فروری میں ملک میں غیرملکی سرمایہ آئے گا

  • اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان

    اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان

    باغی ٹی وی: پیر کے روز اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز 40 ہزار 721 کی سطح پر ہوا اور ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران 100 انڈیکس میں 46 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا۔

    یاد رہے پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ جمعے کے روز کاروبار کے مثبت آغاز سے 100 انڈیکس 9 ماہ میں پہلی بار 40 ہزار سات سو پوائنٹس کی سطح عبور کر گیا تھا۔جمعے کے روز جب مارکیٹ کھلی تو انڈیکس 40,714.23 اور پہلے ایک گھنٹے میں 48 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

    اسٹاک مارکیٹ سے آخری خبریں آنے تک 49,526,650 شیئرز کا لین دین ہوا جن کی مالیت 2,057,358,970 پاکستانی روپے رہی۔
    واضح‌رہے کہ پاکستان کی مسلسل سٹآک مارکیٹ میں بھی بہتر ہو رہی ہے اور آج ہی اسٹاک مارکیٹ نے چھ سال کا ایک ماہ کا ریکارڈ توڑا ہے.خیال رہے کہ اسٹاک مارکیٹ مسلسل تیز ہو رہی تھی اسی لیے پاکستان کی معاشی صورت حال عالمی جریدے کی رپورٹ نے موجودہ حکومت کی پالیسیوں کو بہت مثبت قراردیا،بین الاقوامی جریدے بلومبرگ نے تیزی کے زبردست رجحان کے باعث پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو نمبرون قراردے دیا، ماہ فروری میں ملک میں غیرملکی سرمایہ آئے گا۔گزشتہ روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان رہا اور انڈیکس 481 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 40 ہزار 270 پوائنٹس پر بند ہوا۔
    اسٹاک مارکیٹ 9 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

  • ڈالر کے مقابلے روپیہ مزید مستحکم

    ڈالر کے مقابلے روپیہ مزید مستحکم

    ڈالر کے مقابلے روپیہ مزید مستحکم

    باغی ٹی وی : کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 15 پیسے کی کمی دیکھی گئی ہے۔فاریکس ڈریلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 154 روپے 90 پیسے پرفروخت ہو رہا ہے۔

    یکم نومبر کو ڈالر کی قیمت 1556.10 تھی اور 30 دسمبر تک 20 پیسے کمی کے ساتھ 155.90 پر آگئی تھی۔واضح رہےگزشتہ چار ماہ کے دوران 155.50 روپے ڈالر کی نچلی ترین سطح ہے۔2019 میں بھی ڈالر کی قیمت میں روپے کے مقابلے میں پیش رفت جاری رہی۔ جنوری میں ڈالر 138 روپے93 پیسے، فروری میں 138 روپے 90 پیسے اور مارچ میں 139 روپے10 پیسے پر ٹریڈ کررہا تھا۔
    اپریل 2019 میں ڈالر چھلانگ لگا کر 141 روپے 50پیسے پر آگیا۔ مئی میں 151 روپے اور جون میں تاریخ کی بلند ترین سطح 164روپے پر پہنچ گیا. اب تسلسل کے ساتھ روپیہ مستحکم ہو رہا ہے.

  • سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی

    سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی

    سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی

    باغی ٹی وی کاروباری ہفتے کے آخری روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 100 روپے کی کمی ہوئی ہے۔آل سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت اب 85250 روپے ہوگئی ہے.اسی طرح دس گرام سونا 86 روپے کم ہوکر 73088 روپے کا ہوگیا ہے۔ عالمی بازار میں سونا 1475 ڈالر فی اونس ہر برقرار رہا۔ادھر انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت مزید پانچ پیسے کمی کے ساتھ 155.10 پر آگئی۔

    دوسری جانب پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کے مثبت آغاز سے 100 انڈیکس 9 ماہ میں پہلی بار 40 ہزار سات سو پوائنٹس کی سطح عبور کر گیا۔

    جمعے کے روز جب مارکیٹ کھلی تو انڈیکس 40,714.23 اور پہلے ایک گھنٹے میں 48 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔اسٹاک مارکیٹ سے آخری خبریں آنے تک 49,526,650 شیئرز کا لین دین ہوا جن کی مالیت 2,057,358,970 پاکستانی روپے رہی۔

  • اسٹاک مارکیٹ 9 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

    اسٹاک مارکیٹ 9 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

    باغی ٹی وی کے مطابق : پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کے مثبت آغاز سے 100 انڈیکس 9 ماہ میں پہلی بار 40 ہزار سات سو پوائنٹس کی سطح عبور کر گیا۔

    جمعے کے روز جب مارکیٹ کھلی تو انڈیکس 40,714.23 اور پہلے ایک گھنٹے میں 48 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔اسٹاک مارکیٹ سے آخری خبریں آنے تک 49,526,650 شیئرز کا لین دین ہوا جن کی مالیت 2,057,358,970 پاکستانی روپے رہی۔
    اروبار کا آخری روز ہونے کی وجہ سے تادم تحریر مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کی صورتحال موجود رہی اور سرمایہ کار کافی محتاط دکھائی دیے۔
    گزشتہ روز بھی کاروبار کا آغاز مثبت روجحان سے ہوا تھا اور ابتدائی ایک گھنٹے میں 500 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

    واضح رہے کہ اسٹاک مارکیٹ مسلسل تیز ہو رہی تھی اسی لیے پاکستان کی معاشی صورت حال عالمی جریدے کی رپورٹ نے موجودہ حکومت کی پالیسیوں کو بہت مثبت قراردیا،بین الاقوامی جریدے بلومبرگ نے تیزی کے زبردست رجحان کے باعث پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو نمبرون قراردے دیا، ماہ فروری میں ملک میں غیرملکی سرمایہ آئے گا۔

  • ڈالر کی قیمت میں کمی

    ڈالر کی قیمت میں کمی

    ڈالر کی قیمت میں کمی
    باغی ٹی وی :کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت مزید 5 پیسے کمی کے ساتھ 155.04 پر آگئی۔

    فاریکس ڈیلرز کے مطابق جمعے کے روز جب مارکیٹ کھلی تو ڈالر کی قیمت 155.09 تھی تاہم کرنسی کا لین دین کرنے والوں کا رحجان ڈالر کی جانب کم رہا جس کے سبب قیمت میں پانچ پیسے کمی ہوئی

    مارکیٹ سے آخری خبریں آنے تک ڈالر کی قیمت خرید 154.8 اور فروخت 155.55 تھی۔ گزشتہ ایک ماہ کے دوران(6 نومبر سے 6 دسمبر) ڈالر کی قیمت میں مسلسل اتار چڑھاؤ رہا لیکن مجموعی طور پر 20 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

    یکم نومبر کو ڈالر کی قیمت 1556.10 تھی اور 30 دسمبر تک 20 پیسے کمی کے ساتھ 155.90 پر آگئی تھی۔واضح رہےگزشتہ چار ماہ کے دوران 155.50 روپے ڈالر کی نچلی ترین سطح ہے۔2019 میں بھی ڈالر کی قیمت میں روپے کے مقابلے میں پیش رفت جاری رہی۔ جنوری میں ڈالر 138 روپے93 پیسے، فروری میں 138 روپے 90 پیسے اور مارچ میں 139 روپے10 پیسے پر ٹریڈ کررہا تھا۔
    اپریل 2019 میں ڈالر چھلانگ لگا کر 141 روپے 50پیسے پر آگیا۔ مئی میں 151 روپے اور جون میں تاریخ کی بلند ترین سطح 164روپے پر پہنچ گیا. اب تسلسل کے ساتھ روپیہ مستحکم ہو رہا ہے.

  • ایشیائی ترقیاتی بینک  اہم مقصد کے لیے کتنی رقم دینے جارہا

    ایشیائی ترقیاتی بینک اہم مقصد کے لیے کتنی رقم دینے جارہا

    ایشیائی ترقیاتی بینک اہم مقصد کے لیے کتنی رقم دینے جارہا

    باغی ٹی وی ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے پاکستان کیلئے تین کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دی ہے، یہ رقم معاشی استحکام اور توانائی کے شعبے میں بہتری کیلئے استعمال کی جائے گی۔

    اے ڈی بی ایک پروگرام کے تحت پاکستان کو مجموعی طور پر ایک ارب ڈالر دے گا جس سے توانائی کے شعبے میں اصلاحات اور معاشی استحکام میں مدد ملے گی۔

    پروگرام کے تحت توانائی کے شعبے میں اصلاحات کی جائیں گی جن کا مقصد گردشی قرض کی بنیادی وجوہات کی نشاندہی کرنا، سبسڈی کے ناکافی نظام کو بہتر بنانا اور پیداواری لاگت کم کرنے پر توجہ دینا ہو گا۔

    اس منصوبے کا مقصد بڑھتے ہوئے گردشی قرضوں میں تیزی سے کمی لانا اور پہلے سے جمع شدہ قرض ختم کرنے کے لیے پالیسی تیار کرنا ہے۔
    ایک تخمینے کے مطابق پاکستان میں توانائی کے شعبے میں گردشی قرضے کا حجم 10 ارب ڈالر سے تجاوز کر کے سنگین مسئلے کی شکل اختیار کر چکا ہے۔
    ایشیائی ترقیاتی بینک کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پاکستان کیلئےایک ارب ڈالر کی منظوری دیدی گئی ہے جس سے پاکستان کی معیشیت مستحکم ہو گی۔

    مزید برآں ایک ارب ڈالر سے پاکستان کا بیرونی ادائیگیوں کا توازن بہتر ہوگا اور پاکستان میں غریب افراد کے لیے فنڈز بھی بڑھا دیئے گئے ہیں، رقم خصوصی پالیسی قرض کے تحت دی جا رہی ہے۔

    اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان نے آئی ایم ایف پروگرام کے تحت اصلاحات کیں جس پر رقم معاشی استحکام کیلئے فراہم کی گئی ہے۔

  • روپے کی قدر میں ڈالر کے مقابلے بہتری جاری

    روپے کی قدر میں ڈالر کے مقابلے بہتری جاری

    کاروباری ہفتے کے تیسرے روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 20 پیسے کی نمایاں کمی ہوگئی جس کے بعد یہ گزشتہ کئی ماہ نچلی ترین سطح پر آگئی۔

    باغی ٹی وی : ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں آج ڈالر 155.15 روپے میں فروخت ہوا جو کہ گزشتہ روز 155.35 روپے میں دستیاب تھا۔اسی طرح انٹر بینک میں آج ڈالر 155.25 میں فروخت ہوا۔ رواں سال جون سے لیکر اب تک ڈالر کی قیمت میں آٹھ روپے 85 پیسے کی کمی ہوچکی ہے۔

    واضح رہےگزشتہ چار ماہ کے دوران 155.50 روپے ڈالر کی نچلی ترین سطح ہے۔2019 میں بھی ڈالر کی قیمت میں روپے کے مقابلے میں پیش رفت جاری رہی۔ جنوری میں ڈالر 138 روپے93 پیسے، فروری میں 138 روپے 90 پیسے اور مارچ میں 139 روپے10 پیسے پر ٹریڈ کررہا تھا۔
    اپریل 2019 میں ڈالر چھلانگ لگا کر 141 روپے 50پیسے پر آگیا۔ مئی میں 151 روپے اور جون میں تاریخ کی بلند ترین سطح 164روپے پر پہنچ گیا. اب تسلسل کے ساتھ روپیہ مستحکم ہو رہا ہے.

  • اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان

    پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز کا آغاز مثبت رجحان سے ہوا ہے۔

    پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کے روز کاروبارکا آغاز 40 ہزار 270 پر ہوا اور ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران 100 انڈیکس میں 500 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا۔

    وزارت خزانہ کے مطابق موڈیز نے پاکستان کا معاشی آؤٹ لک ’منفی‘ سے بدل کر ’مستحکم‘ کر دیا۔ پاکستان کی ساورن کریڈٹ ریٹنگ کی ’بی تھری‘ کے طور پر نئے سرے سے تصدیق کی ہے۔