Baaghi TV

Category: کاروبار

  • خام تیل کے نرخوں میں کمی

    خام تیل کے نرخوں میں کمی

    امریکہ میں کروڈ آئل خام تیل کے نرخوں میں 2 فیصد سے زائد کی کمی آئی جس کی وجہ امریکہ میں کروڈ خام تیل کے ذخیرے میں توقع سے زیادہ اضافہ ہوا ہے اور چین امریکہ تجارتی مذاکرات معاہدے پر دستخط دسمبر تک ملتوی ہو جانے کے خدشات ہیں۔
    امریکہ میں خام تیل کے نرخوں میں 2 فیصد سے زائد کی کمی آئی جس کی وجہ امریکہ میں کروڈ کے ذخیرے میں توقع سے زیادہ اضافہ اور چین امریکہ تجارتی مذاکرات معاہدے پر دستخط دسمبر تک ملتوی ہو جانے کے خدشات ہیں۔نیویارک میں برینٹ نارتھ سی کروڈ کے جنوری کیلئے وقفے کے بعد سودے 1.06ڈالر کمی کیساتھ 61.90 ڈالر فی بیرل طے پائے ۔

    ادھر سعودی عرب کی سرکاری تیل کمپنی آرامکو کے حصص کی عوامی فروخت کا اعلان کر دیا گیا.اعلان سعودی کیپٹل مارکیٹ اتھارٹی کی ویب سائٹ پر کیا گیا،سعودی حکام کو آرمکو کی مجموعی مالیت 2 ٹریلین ڈالرز کے برابر ہونے کی امیدہے. آرامکو کےحصص کی فروخت سے100بلین ڈالرزحاصل کیے جا سکیں گے،

    آرامکو حملوں کے بعد ایران کو جواب دینے کے لیے ملٹری آپشن بھی موجود ہے ، سعودی عرب

    چھوٹے کسانوں بارے کی وزیراعظم نے اہم بات

  • موجودہ حکومت  کے دور میں‌قرضوں‌کی تعداد کتنی ہو گئی، سٹیٹ بینک نے بتادیا

    موجودہ حکومت کے دور میں‌قرضوں‌کی تعداد کتنی ہو گئی، سٹیٹ بینک نے بتادیا

    موجودہ حکومت کے دور میں‌قرضوں‌کی تعداد کتنی ہو گئی، سٹیٹ بینک نے بتادیا

    تفصیل کے مطبق اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق حکومت کے قرضے پہلی بار 33 ہزار ارب روپے سے تجاوز کرگئے۔.ستمبر 2019 کے اختتام تک ملکی قرضے 33 ہزار 247 ارب روپے کی سطح پر آگئے جو کہ گزشتہ سال اسی ماہ 25 ہزار ارب روپے کی سطح پر تھے۔اعداد و شمار کے مطابق ایک سال کے دوران ملکی قرضوں میں آٹھ ہزار ارب روپے سے سے زائد کا اضافہ ہوا۔موجودہ حکومت کے اقتدار میں آنے سے اب تک ملکی قرضوں نو ہزار ارب روپے تک کا اضافہ ہوچکا ہے

    واضح رہے کہ جب سے عمران خان اور ان کی حکومت اقتدار میں آئے ہیں ، پاکستان کی معیشت کی اس حالت کا الزام سابقہ حکومتوں پر لگاتے رہے ہیں.اس رپورٹ کے بعد یہ بات ثابت ہوگئی ہے کہ موجودہ حکومت بھی اسی طرح قرضے لے رہے ہیں.جبکہ حکومت کی جانب سے معیشت کی بہتری کے اشاریے بھی پیش کیے جا رہے ہیں. اسٹاک مارکیٹ کے انڈیکس کی بہتری سے معیشت کی بہتری کا اندازہ لگانا کافی نہیں‌ ہے ، ابھی چند روز پہلے عمران خان کی طرف سے اقتصادی کمیٹی کی صدارت کی گئی جس میں وزراء نے اس بات کی یقین دھانی کرائی کہ ملکی زرمبادلہ میں بہتری آئی ہے

    .ڈالر کی گراوٹ اور روپیہ کے استحکام کا سفر آہستگی سے جاری

    پاک روس انتالیس سالہ تجارتی مسئلہ کیا تھا ؟ باغی سپیشل رپورٹ

     

  • ڈالر کی گراوٹ اور روپیہ کے استحکام کا سفر آہستگی سے جاری

    ڈالر کی گراوٹ اور روپیہ کے استحکام کا سفر آہستگی سے جاری

    ڈالر کی گراوٹ اور روپیہ کے استحکام کا سفر آہستگی سے جاری ہے.کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹر بینک میں ڈالر 4 پیسے سستا ہوگیا۔

    فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 155.04 سے کم ہوکر 155 روپے کا ہو گیا ہے۔

    2019 میں ڈالر کی قیمت میں روپے کے مقابلے میں پیش رفت جاری رہی۔ جنوری میں ڈالر 138 روپے93 پیسے، فروری میں 138 روپے 90 پیسے اور مارچ میں 139 روپے10 پیسے پر ٹریڈ کررہا تھا۔

    واضح رہےگزشتہ چار ماہ کے دوران 155.50 روپے ڈالر کی نچلی ترین سطح ہے۔2019 میں بھی ڈالر کی قیمت میں روپے کے مقابلے میں پیش رفت جاری رہی۔ جنوری میں ڈالر 138 روپے93 پیسے، فروری میں 138 روپے 90 پیسے اور مارچ میں 139 روپے10 پیسے پر ٹریڈ کررہا تھا۔
    اپریل 2019 میں ڈالر چھلانگ لگا کر 141 روپے 50پیسے پر آگیا۔ مئی میں 151 روپے اور جون میں تاریخ کی بلند ترین سطح 164روپے پر پہنچ گیا. اب تسلسل کے ساتھ روپیہ مستحکم ہو رہا ہے.

  • آئی ایم ایف کے ساتھ مزاکرات کا آج حتمی دن ، ادارے نے کیا کہا اہم خبر

    آئی ایم ایف کے ساتھ مزاکرات کا آج حتمی دن ، ادارے نے کیاا کہا اہم خبر

    آئی ایم ایف اور پاکستانی حکام کے درمیان پالیسی سطح کے مذاکرات کا آج آخری دن ہے۔ عالمی مالیاتی ادارے کے وفد کے پاکستان حکام سے اقتصادی صورتحال پر تفصیلی مذاکرات ہوئے۔

    باوثوق ذرائع کے مطابق پاکستان نے بانڈز جاری کرنے کیلئے ضمانت دینے کی شرط ختم کرنے کی بات کی ہے اوررواں سال کیلئے ٹیکس وصولیوں کے 5500 ارب روپے کے ہدف پر نظر ثانی بھی چاہتا ہے۔

    ذرائع کا کہناہے کہ آئی ایم ایف مشن پاکستانی حکام کے مالیاتی اہداف پر نظر ثانی کے مطالبات پر اپنا ردعمل جلد دے گا۔ پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کو آئی ایم ایف پیکیج سے الگ کرنے کا مطالبہ کر رکھا ہے۔

    آئی ایم ایف کو بتایا گیا پہلی سہ ماہی کے دوران ٹیکس وصولیوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ مقامی ٹیکس وصولیوں میں بہتری آرہی ہے اور ٹیکس فائلرز کی تعداد بھی بڑھ رہی ہے توانائی سیکٹر کا گردشی قرضہ کم ہورہا ہے ۔ پاکستان نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی سفارشات کو آئی ایم ایف پروگرام سے الگ کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ فنڈز جاری کرنے کے لیے پابندی ختم کی جائے۔

  • پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بہتر رجحان

    پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بہتر رجحان

    پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز کا آغاز ایک مرتبہ پھر مثبت زون میں ہوا ہے۔

    جمعرات کو مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز 35 ہزار 653 پر ہوا اور ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران 100 انڈیکس میں 42 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔

    اسٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار مثبت زون میں ہی ٹریڈ کرتا دیکھا گیا تاہم کاروبار کا اختتام 295 پوائنٹس اضافے کے ساتھ ہوا۔ اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل مثبت پیش رفت کے باعث مارکیٹ کی رونقیں بحال ہونا شروع ہو گئی ہیں اور سرمایہ کاروں کی دلچسپی بھی بڑھتی

    پچھلے دنوں سے اسٹاک مارکیٹ مسلسل مثبت رجحان کی طرف گامزن تھی . گزشتہ روز مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز 34 ہزار 432 پر ہوا اور 100 انڈیکس میں 46 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔کے ایس ای 100 انڈیکس کا آغاز 34 ہزار 83 پوائنٹس پر ہوا اور ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران 130 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 100 انڈیکس 34 ہزار 213 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا تھانظر آ رہی ہے۔

  • روپیے کے مقابلے ڈالر مزید نیچے

    روپیے کے مقابلے ڈالر مزید نیچے

    روپیے کے مقابلے ڈالر مزید نیچے آگیا

    کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں دو پیسے کمی ہوئی ہے۔فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 155.59 سے بڑھ کر 155.61 روپے پر فروخت ہورہا ہے۔

    واضح رہےگزشتہ چار ماہ کے دوران 155.50 روپے ڈالر کی نچلی ترین سطح ہے۔2019 میں بھی ڈالر کی قیمت میں روپے کے مقابلے میں پیش رفت جاری رہی۔ جنوری میں ڈالر 138 روپے93 پیسے، فروری میں 138 روپے 90 پیسے اور مارچ میں 139 روپے10 پیسے پر ٹریڈ کررہا تھا۔
    اپریل 2019 میں ڈالر چھلانگ لگا کر 141 روپے 50پیسے پر آگیا۔ مئی میں 151 روپے اور جون میں تاریخ کی بلند ترین سطح 164روپے پر پہنچ گیا. اب تسلسل کے ساتھ روپیہ مستحکم ہو رہا ہے.

  • چین سعودی ‘آرامکو’ کمپنی میں‌کتنی سرمایا کاری کرنے جارہا

    چین سعودی ‘آرامکو’ کمپنی میں‌کتنی سرمایا کاری کرنے جارہا

    سعودی عرب کی سب سے بڑی پٹرولیم کمپنی آرامکو کے درمیان آرامکو کی ابتدائی عوامی پیش کش میں 5 ارب سے 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے پر بات چیت جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق چین آرامکو کے آئی پی اوز میں پانچ سے 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری پرغور کر رہا ہے۔

    بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق آرامکو کے حصص کی بولی لگانے میں شامل فریقین میں بیجنگ میں واقع سلک روڈ فنڈ، سرکاری پٹرولیم کمپنی سینو پیک اور چین انویسٹمنٹ کارپوریشن کی خودمختار دولت فنڈ شامل ہیں۔

    سعودی عرب کی سرکاری تیل کمپنی آرامکو کے حصص کی عوامی فروخت کا اعلان کر دیا گیا.اعلان سعودی کیپٹل مارکیٹ اتھارٹی کی ویب سائٹ پر کیا گیا،سعودی حکام کو آرمکو کی مجموعی مالیت 2 ٹریلین ڈالرز کے برابر ہونے کی امیدہے. آرامکو کےحصص کی فروخت سے100بلین ڈالرزحاصل کیے جا سکیں گے،

  • عوامی بھٹہ مزدور یونین کی ڈپٹی ڈاٸریکٹر لیبر ویلفیٸر سے ملاقات

    سرگودھا (ادریس نواز سے) عوامی بھٹہ مزدور یونین پنجاب کی اپنے مطالبات کے حصول کیلیے ڈپٹی ڈاٸریکٹر لیبر ویلفیٸر ثاقب علی سے ملاقات۔ ملاقات ایک گھنٹہ تک جاری رھی۔ ملاقات میں عوامی بھٹہ مزدور یونین پنجاب کے صدر محمد حسین وٹو چوھدری فاروق ایڈواٸزر محمد اکبر چیٸرمین گوجرانوالہ ڈیویژن نزر عباس محمد امجد اور ممبر محمد بوٹا شامل تھے۔ملاقات کا ایجنڈا نذر حسین کا بایاں بازو کام کے دوران ٹوکے میں آ کے کٹ گیا اور گورنمنٹ پنجاب کا مقرر کردہ ریٹ 1295 روپے فی ھزار کچی اینٹ, سپیشل ہیٹ 1530 روپے, نقاسی والا 327 روپے, گدھے والا 421 روپے, ماہانہ مزدور 17500 پر عمل درآمد کروانہ تھا۔ ڈپٹی ڈاٸریکٹر لیبر ویلفیٸر ثاقب علی نے یقین دھانی کرواٸی اور کہا کی انشاأللہ میں آپکے مطالبات پر عمل درآمد کرواٶں گا۔

  • آج پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کیسا  رجحان رہا

    آج پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کیسا رجحان رہا

    کاروباری ہفتے کے دوسرے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کیسا رجحان رہا .سٹاک ایکسچینچ ترقی کی راہ پرچل پڑی

    تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوسرے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 502 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ کاروبار کا مثبت آغاز ہوا۔
    کاروباری ہفتے کے تیسرے روز مارکیٹ مثبت زون میں ٹریڈ کر رہی ہے، کے ایس ای 100 انڈیکس کا آغاز 35 ہزار 358 پوائنٹس پر ہوا اور آغاز سے ہی انڈیکس مثبت زون میں ٹریڈ کرنے لگا۔

    پچھلے دنوں سے اسٹاک مارکیٹ مسلسل مثبت رجحان کی طرف گامزن تھی . گزشتہ روز مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز 34 ہزار 432 پر ہوا اور 100 انڈیکس میں 46 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔کے ایس ای 100 انڈیکس کا آغاز 34 ہزار 83 پوائنٹس پر ہوا اور ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران 130 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 100 انڈیکس 34 ہزار 213 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا تھا

    پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی

  • ڈالر کی قدر میں 10 پیسے اضافہ

    ڈالر کی قدر میں 10 پیسے اضافہ

    کاروباری ہفتے کے تیسرے روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 10 پیسے اضافہ ہوگیا۔

    ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق ڈالر آج 155.60 روپے میں فروخت ہورہا ہے جو کہ گزشتہ روز 155.50 روپے میں دستیاب تھا۔
    اسی طرح انٹر بینک میں ڈالر 155.70 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔
    2019 میں بھی ڈالر کی قیمت میں روپے کے مقابلے میں پیش رفت جاری رہی۔ جنوری میں ڈالر 138 روپے93 پیسے، فروری میں 138 روپے 90 پیسے اور مارچ میں 139 روپے10 پیسے پر ٹریڈ کررہا تھا۔
    اپریل 2019 میں ڈالر چھلانگ لگا کر 141 روپے 50پیسے پر آگیا۔ مئی میں 151 روپے اور جون میں تاریخ کی بلند ترین سطح 164روپے پر پہنچ گیا

    مشکلات سے دو چار تاجروں کو "کنٹینر بحران ” کا سامنا