حکومت کی جانب سے پٹرول کی قیمتیں بڑھانے کے باعث عام شہری پہلے ہی پریشان تھا،رہی سہی کسر پٹرول پمپ مالکان نے پوری کردی،شہر کے اکثر پٹرول پمپس پر پٹرول 110 روپے فی لیٹر فروخت ہونے لگا.تفصیلات کیمطابق حکومت کی جانب سے پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے بعد پٹرول کی فی لیٹر قیمت 108 روپے مقرر کی گئی تھی مگر شہر کے بیشتر پٹرول پمپ مالکان دھڑلے سے فی لیٹر پٹرول کے 110 روپے وصول کررہے ہیں اور شہریوں سے روزانہ لاکھوں روپے غیرقانونی طور پر وصول کیے جارہے ہیں،دوسری جانب شہر کے گنجان آباد علاقوں میں موجود پٹرول پمپوں کی جانب سے زائد رقم وصول کرنے کے باوجود بھی ضلعی انتظامیہ نے کوئی کاروائی کرنا گوارا نہ کیا،فی لیٹر پٹرول کی زائد قیمت وصول کرنے پر نہ تو کسی پٹرول پمپ کو سیل کیاگیا اور نہ ہی کوئی نوٹس دیاگیا،،شہریوں نے ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ ڈاکٹر احتشام انور سے مطالبہ کیا ہے کہ من مانے ریٹ پر پٹرول کی فروخت کا سلسلہ بند کرایا جائے اور زائد رقم وصول کرنے والے پٹرول پمپوں کو سیل کیاجائے.
Category: کاروبار
-

گجرات کے مہنگے رمضان بازار، عوام پریشان
گجرات(نمائندہ باغی ٹی)گجرات شہر میں ضلعی انتظامیہ کی طرف سے لگائے گئے چار رمضان بازار جن میں شاجہانگیر روڈ ،ریلوے روڈ، ماڈل بازار، ظہور الٰہی سٹیڈیم شامل ہیں ان رمضان بازاروں میں اشیاء خوردونوش کی چیزیں باہر سے اندر مہنگی فروخت کی جارہی ہیں لوگوں کو رمضان بازار میں ریلیف ملنے کی بجائے مہنگے داموں چیزیں فروخت کی جارہی ہیں ہر دکاندار کا اپنا اپنا ریٹ ہے رمضان بازار کے اندر اشیاء خوردونوش کی سستے داموں فروخت ہو تی نظر تو نہیں آ رہی مگر خریداروں کا کہنا ہے اگر رمضان بازار میں ہی چیزیں مہنگی ملیں تو اس بہتر ہے ہم باہر سے ہی خرید لیں ان کو چاہے کہ رمضان بازار لگانے کی بجائے عام لوگوں کو ریلیف بھی ملنا چاہیے کیونکہ شہر گجرات میں دکاندار وں نے اپنے اپنے من پسند ریٹ لگائے ہوئے ہیں
-
ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ کے گندم خریداری مرکز کے دورہ کے دوران محکمہ خوراک کا عملہ غائب
ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ ڈاکٹر احتشام انور نےآج گندم خریداری مہم کی نگرانی کے سلسلے میں گندم خریداری مرکز ریلوے سٹیشن مظفرگڑھ ون کا معائنہ کیا. اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر مظفرگڑھ ظہور حسین بھٹہ بھی ان کے ساتھ تھے.ڈپٹی کمشنر کے دورے کے دوران فوڈ سنٹر پر محکمہ فوڈ کا عملہ غائب .ڈپٹی کمشنر نے سخت برہمی کا اظہار کیا . غیر حاضری پر فوڈ انسپکٹر مہر جاوید کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کا حکم دیا.اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس سال حکومت پنجاب نے ضلع مظفرگڑھ میں محکمہ خوراک کو 1لاکھ 41ہزار 285میٹرک ٹن گندم خریداری کا ہدف دیا ہے . گندم خریداری کی عمل کو نہایت شفاف بنایا جارہا ہے. اس سلسلے میں غفلت برتنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی. انہوں نے کہا کہ ہر مرکز پر کاشتکارں کے بیٹھنے کیلئے سایہ دار جگہ، کرسیاں، پینے کے پانی اور بجلی پنکھوں کی سہولت فراہم کی گئی ہے .انہوں نے محکمہ خوراک کے عملے کو ہدایت کی کہ وہ تمام متعلقہ مراکز پر اپنی حاضری کو یقینی بنائیں.
-
مظفرگڑھ کے 8رمضان بازار 6مئی سے فنگشنل ہوجائیں گے
ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر احتشام انور نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر اس سال بھی رمضان المبارک میں ضلع مظفرگڑھ میں مختلف مقامات پر 8رمضان بازار لگائے جارہے ہیں. جہاں سبزی، پھل، گوشت، مرغی اورانڈے سمیت دیگر ضروریات زندگی کی دیگر اشیاءسستے داموں وافر مقدار میں دسیتاب ہونگی. انہوں نے کہا کہ ان بازاروں میں آنے والوں کے لئے پینے کے پانی , سایہ دار شیڈ اور پنکھوں کا بھی انتظام ہوگا. اس کے ساتھ ساتھ امن وامان کے لیے سکیورٹی انتظامات بھی ہونگے. انہوں نے ہدایت کی کہ ضلع بھر کے بازاروں میں صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھا جائے انہوں نے کہا کہ ہم نے عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہے اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی.
یہ بات انہوں نے آج مظفرگڑھ شہر میں فیاض پارک سے متصل قائم رمضان بازار اور خان گڑھ رمضان بازار کے دورے کے موقع پر کہی. اسسٹنٹ کمشنر مظفرگڑھ ظہور حسین بھٹہ سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے اعلیٰ حکام بھی موقع پر موجود تھے .انہوں نے انتظامات کا جائزہ لیا اور ہدایات جاری کیں.انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں رمضان بازار 6 مئی بروز پیر سے باقاعدہ طور پر فنکشنل کردئیے جائیں گے جہاں صبح سے شام تک عوام اپنی ضرورت کی اشیا خرید سکیں گے. انہوں نے بتایا کہ رمضان بازاروں میں نرخ نامہ آویزاں کیا جائے گاجس پر روزانہ کی بنیاد پر نرخ درج کئے جائیں گے، تمام رمضان بازاروں میں معیاری اشیاء خوردو نوش، سبزی، پھل، گوشت، مرغی کے علیحدہ علیحدہ سٹال لگائے جائیں گے. انہوں نے مزید کہا کہ اشیاء خوردو نوش کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا.انہوں نے کہا کہ رمضان پیکج کے تحت ضلع بھر میں آٹا، چینی، دالیں، بیسن، کجھور اور دیگر اشیا وغیرہ سبسڈائزڈ ریٹ پر عام مارکیٹ کی نسبت سستے داموں دستیاب ہونگے انہوں نے مزید بتایا کہ ضلع کے مخیر حضرات اور سماجی و فلاحی تنظیموں کے تعاون سے ضلع بھر میں مختلف مقامات پر مدنی دسترخوانوں کا بھی اہتمام کیا گیا ہے جہاں مسافر, غریب اور مستحق روزہ دار افطاری کر سکیں گے.ڈپٹی کمشنر نے تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر رمضان بازاروں کا معائنہ کریں اور اشیاء خوردونوش کی سستے داموں فراہمی کو یقینی بنائیں . -

حکومت کاروبار میں آسانیاں پیدا کر رہی ہے:ڈاکٹر عارف علوی
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ حکومت کاروبار میں آسانیاں پیدا کر رہی ہے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ان خیالات کا اظہارایل این جی مارکیٹ ڈویلپمنٹ، میسرز ایگزون موبل کے چیئرمین الیکس وولکوف کی قیادت میں ایوان صدر میں ملاقات کرنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ صدر مملکت نے ایل این جی شعبہ میں پاکستانی مارکیٹ میں دوبارہ داخل ہونے پر ایگزون موبل کی کاوشوں کو سراہا اور پاکستان کے اپ سٹریم پیٹرولیم شعبہ میں مزید سرمایہ کاری کے لئے ایگزون موبل کی حوصلہ افزائی کی۔ ڈاکٹر عارف علوی نے ایگزون موبل اور دیگر غیر ملکی سرمایہ کاروں پر زور دیا کہ وہ حکومت کی آزادانہ سرمایہ کاری پالیسیوں سے استفادہ کریں۔