Baaghi TV

Category: کاروبار

  • رواں ماہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

    رواں ماہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

    غزہ جنگ کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان رہا-

    باغی ٹی وی : خام تیل کی قیمتوں میں کمی اور ڈالر کی قدر میں اضافے کے پیش نظر امکان ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی ہو سکتی ہے، تاہم حتمی فیصلہ وزارت خزانہ اوگرا کی سمری کی روشنی میں کرے گی عالمی منڈی میں خام تیل کے سستا ہونے اور پاکستان میں روپے کی قدر میں کمی کے بعد ممکن ہے کہ 15 نومبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 5 سے 7 روپے تک کمی کی جائے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان ہے جبکہ پٹرول کی قیمت میں 2 روپے فی لیٹر تک کمی متوقع ہے،مٹی کے تیل کی قیمت میں ساڑھے 4 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمتوں میں بھی 16 روپے 50 پیسے فی لیٹر تک کمی ہو سکتی ہے،اوگرا قیمتوں سے متعلق سمری 15 نومبر کو وزرات پٹرولیم کو بھجوائے گی، وزیر خزانہ وزیراعظم سے مشاورت کے بعد قیمتوں کی حتمی منظوری دیں گی، نئی قیمتوں کا اطلاق 16 نومبر سے ہوگا-

    پنجاب میں گندم اور آٹے کا سرکاری ریٹ مقرر

    نواز شریف کا جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ٹیلفونک رابطہ

    نواز شریف کا جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ٹیلفونک رابطہ

  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس پہلی بار 56 ہزار کی سطح عبور کرگیا

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس پہلی بار 56 ہزار کی سطح عبور کرگیا

    کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران 100 انڈیکس پہلی بار 56 ہزار کی سطح عبور کرگیا۔

    باغی ٹی وی: کاروباری ہفتے کے آغاز سے ہی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت رجحان دیکھا گیا اور ایک موقع پر 100 انڈیکس 1192 پوائنٹس اضافے سے 56 ہزار 583 کی سطح پر پہنچ گیا،کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 11 ہزار 32 پوائنٹس کے اضافے سے 56 ہزار 523 پر بند ہوا۔

    دوسری جانب صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت 800 روپے کے اضافے کے ساتھ 2 لاکھ 11 ہزار 800 روپے کا ہوگیا کاروباری ہفتے کے پہلے روز ملکی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمت میں بالترتیب 800 روپے اور 686 روپے کا اضافہ ہوگیا، قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، ملتان، لاہور، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونا مہنگا ہوکر 2 لاکھ 11 ہزار 800 روپے کا ہوگیا، جب کہ 10 گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 1 لاکھ 81 ہزار 584 روپے ہوگئی۔

    سموگ کا تدارک،ڈپٹی کمشنر کے تبادلے ،ہفتے میں چھٹی،ورک فرام ہوم کا حکم

    ایئر بالٹک نے 30 ایئر بس A220-300 کا آرڈر دے دیا

    خیبرپختونخوا کی نئی نگران کابینہ نے حلف اٹھا لیا

  • سونے کی قیمت میں کمی

    سونے کی قیمت میں کمی

    ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 2400 روپے کمی ہو گئی۔

    باغی ٹی وی: آل پاکستان جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط سونے کی قیمت میں 2400 روپے کمی کے بعد فی تولہ قیمت 2 لاکھ 11 ہزار 800 روپے ہو گئی، عالمی منڈ ی میں سونے کی قیمت میں 20 ڈالرز کمی ہوئی ہے جس سے سونے کی فی اونس قیمت 1948 ڈالر ہو گئی ہے۔

    دوسری جانب ڈالر کی قیمت دوبارہ بڑھنے سے تعمیراتی میٹریل کی قیمتوں میں بھی مزید اضافہ ہو گیا ہے،عالمی مارکیٹ میں لوہے کی قیمتوں میں 50 ڈالر فی ٹن اضافہ ہوا ہے، جس سے پاکستان میں لوہے کی قیمت میں 30 ہزار روپے فی ٹن اضافہ ہوا ہےاس اضافے کے بعد فی ٹن سریے کی قیمت 2 لاکھ 70 ہزارہو گئی ہے، ملک بھر میں تعمیراتی سامان کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ ہوا ہے۔

    تین خواتین کا گٹھ جوڑ،فرح گوگی ماسٹر مائنڈ،عمران خان نے بھی مال بنایا،عطا تارڑ

    رواں سال تعمیراتی شعبہ تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا ہے،بجری اور سیمنٹ وغیرہ کی قیمتیں بھی آسمان پر جا پہنچی ہیں گزشتہ ماہ ڈالر کی قدر میں کمی سے سریے کی فی ٹن قیمت میں پچاس ہزار کمی واقع ہوئی تھی لیکن دوبارہ قیمتیں بڑھ گئی ہیں۔

    خطے میں تجارتی سرگرمیوں سےہی ترقی ممکن ہے،نگران وزیراعظم

  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج  کاروبار کا مثبت رجحان ،پہلی باربلند ترین سطح پر

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت رجحان ،پہلی باربلند ترین سطح پر

    کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت رجحان رہا کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 525 پوائنٹس اضافہ ہوا اور کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 54 ہزار261 پر بند ہوا جو کہ ایک ریکارڈ ہے۔

    باغی ٹی وی : پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت آغاز ہوا، کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس 130 پوائنٹس اضافے سے 53 ہزار 866 کی سطح پر پہنچ گیا، کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 525 پوائنٹس اضافے سے 54 ہزار 261 پر بند ہوا، 100 انڈیکس پہلی بار 54 ہزار سے اوپر بند ہوا ہے،آج 100 انڈیکس نےتاریخ کی بلند ترین سطح 54 ہزار 419 بھی رقم کی۔

    انٹربینک میں ڈالر مزید مہنگا،سونے کی قیمت میں بھی اضافہ

    کاروباری دن میں 100 انڈیکس 699 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا، بازار میں آج 48 کروڑ 27 لاکھ شیئرز کا کاروبار ہوا، شیئرز بازار کےکاروبار کی مالیت 20 ارب 12کروڑ روپے سے زائد رہی، مارکیٹ کیپٹلائزیشن 72 ارب روپے بڑھ کر 7820 ارب روپے رہی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جاری ریکارڈ سازی پر سرمایہ کاروں کا کہنا ہے مثبت اقتصادی خبروں کے پیش نظر اعتماد بحال ہو ررہا ہے، توقع ہے مسقتبل میں تیزی کا یہ سلسلہ جاری رہے گا،مارکیٹ میں ریکارڈز تو بن رہے ہیں لیکن حجم بھی بڑھنا چاہیئے-

    سعودی ریال اور اماراتی درہم سمیت دیگر کرنسیوں کی قدر میں اضافہ

    واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے لیے ایک شاندار اور تاریخی دن رہا تھا جب کاروبار کے دوران 100 انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ کر پہلی بار 54 ہزار کی حد عبور کرگیا تھا100 انڈیکس نے اپنی بلندی کی نئی تاریخ 54 ہزار 312 ریکارڈ کی تھی لیکن کاروباری دن کا اختتام 124 پوائنٹس کمی سے 53 ہزار 735 پر ہوا تھا۔

    سعودی ریال سمیت دیگر کرنسیوں کی قیمت میں اضافہ

  • انٹربینک  میں ڈالر مزید مہنگا،سونے کی قیمت میں بھی اضافہ

    انٹربینک میں ڈالر مزید مہنگا،سونے کی قیمت میں بھی اضافہ

    کراچی: تیسرے کاروباری روز کے دوران انٹربینک میں ڈالر مزید مہنگاہوگیا۔

    باغی ٹی وی :اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعدادو شمار کے مطابق آج بدھ کے روز کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قیمت میں 51 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا،جس سے امریکی کرنسی ڈالر کی قیمت 286 روپے 39 پیسے سے بڑھ 286 روپے 90 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔

    آج صبح کاروبار کے آغاز پر انٹر بینک میں ڈالر 60 پیسے کا اضافہ ہونے کے بعد 287 روپے کی سطح پر ٹریڈ کر رہا تھا ، گزشتہ دوسرے کاروباری روز کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 1 روپے 10 پیسے کا اضافہ ہونے کے بعد 286 روپے 39 پیسے کی سطح پر بند ہوا تھا۔

    اسرائیلی حملوں میں 2 لاکھ سے زائد عمارتوں کو نشانہ بنایا گیا

    دوسری جانب ملک بھر میں آج سونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 200 روپے کا اضافہ ہوا ہے،اضافے کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ 2 لاکھ 14 ہزار 200 روپے ہوگیا ہے. انٹرنیشنل مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 1968 ڈالر برقرار ہے، گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 200 روپے کی کمی ہوئی تھی۔

    فلسطینی صدر محمود عباس کے قافلے پر حملہ،ویڈیو

  • سعودی ریال سمیت دیگر کرنسیوں کی قیمت میں اضافہ

    سعودی ریال سمیت دیگر کرنسیوں کی قیمت میں اضافہ

    امارات:کاروباری ہفتے کے دوسرے روزسعودی ریال سمیت دیگر کرنسیوں کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے-

    باغی ٹی وی: کاروباری ہفتے کے دوسرے روزسعودی ریال 76.34 روپے، اماراتی درہم 77.97 روپے، قطری ریال 78.65 روپے، کویتی دینار 927.43 روپے اور بحرینی دینار 759.48 روپے کا رہا، انٹربینک میں آسٹریلین ڈالر 184 روپے 03 پیسے، کینیڈین ڈالر 208 روپے 34 پیسے اور برطانوی پاؤنڈ کی قدر 352 روپے 64 پیسے ریکارڈ کی گئی۔

    دوسری جانب ڈالر کی قیمت میں اضافے کا تسلسل آج بھی جاری رہا، انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں ایک روپے 11 پیسے اضافہ ہوا، جس کے بعد ڈالر کا لین دین 286 روپے 39 پیسے پر بند ہوا۔

    ڈالر مزید مہنگا،سٹاک مارکیٹ بھی پہلی بار ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر

    گزشتہ روز اوپن مارکیٹ میں برطانوی پاؤنڈ کی قیمت میں 8 روپے 50 پیسے کا بڑا اضافہ ہونے سے نئی قیمت 355 روپے ہوپر پہنچ گئی ہےجبکہ یورو 4 روپے مہنگا ہونے کے بعد 306 روپے کا ہوگیا ہےاس کے علاوہ سعودی ریال 40 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 76 روپے 90 پیسے کی سطح پر پہنچ گیا جبکہ اماراتی درہم کی قیمت میں 1 روپے کااضافہ ہوا ہے جس کے بعد نئی قیمت 80 روپے 20 پیسے ہو گئی ہے ۔

    برطانوی پاؤنڈ، یورو، سعودی ریال اور اماراتی درہم بھی مہنگے

  • سونے کی قیمت میں معمولی کمی

    سونے کی قیمت میں معمولی کمی

    لاہور: ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 200 روپے کم ہوئی ہے۔

    باغی ٹی وی : آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 200 روپے کمی کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 14 ہزار روپے ہے،10 گرام سونے کی قیمت 172 روپے کم ہو کر ایک لاکھ 83 ہزار 477 روپے ہے، عالمی صرافہ میں سونے کی قیمت 15 ڈالر کم ہوکر ایک ہزار 968 ڈالر فی اونس ہے،پاکستان میں سونے کی عالمی قیمت 20 ڈالر پریمیم شامل کر کے ایک ہزار 988 ڈالر فی اونس ہے۔

    دوسری جانب انٹربینک میں دوسرے کاروباری روز کے اختتام پر ڈالر کی قیمت میں مزید اضافہ ریکارڈ کیا گیا، اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعدادو شمار کے مطابق آج منگل کے روز کاروبارکےاختتام پرڈالر کی قیمت میں مزید 1 روپے 10 پیسے کا اضافہ ہوا ہےجس کے بعد ڈالر کی قیمت 285 روپے 29 پیسے سے بڑھ کر 286 روپے 39 پیسے کی سطح پر بند ہوئی،آج صبح کاروبار کے آغازپرانٹر بینک میں ڈالر 66 پیسے مہنگا ہو کر 285 روپے 95 پیسے کی سطح پر ٹریڈ کر رہا تھا۔

    ساڑھے 4 ہزار سال پہلے ابو الہول کی تعمیر کیسے ممکن ہوئی،محققین نے راز جان …

    ملک بھر میں ڈالر کی قدر میں اضافے کے بعد مارکیٹ میں لوہا بھی مہنگا ہو گیا ہےصدر آل سٹی تاجر اتحاد حماد پونا والا کا کہنا ہے کہ ڈالر کی قیمتوں نے چند دنوں کی کمی کے بعد دوبارہ اڑان بھرنا شروع کر دی جس کے بعد مارکیٹ میں لوہا مہنگا ہو گیا ہےعالمی مارکیٹ میں لوہے کی قیمتوں میں بھی 50 ڈالرز فی ٹن اضافہ ہو گیا ہےڈالر کی بڑھتی قیمتوں اور عالمی منڈی میں لوہے کی قیمتوں میں اضافے سے لوکل مارکیٹوں میں بھی اضافہ ہو رہا ہے لوکل مارکیٹوں میں لوہے کی قیمتوں میں 1 ہفتے میں تقریباً 30 ہزار روپے فی ٹن کا اضافہ ہو چکا ہے۔

    ڈالر مزید مہنگا،سٹاک مارکیٹ بھی پہلی بار ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح …

  • ڈالر مزید مہنگا،سٹاک مارکیٹ بھی  پہلی بار ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح  پر

    ڈالر مزید مہنگا،سٹاک مارکیٹ بھی پہلی بار ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر

    اسلام آباد:انٹر بینک میں ڈالر کے مقابلے روپے کی بے قدری کا تسلسل برقرار ہے۔

    باغی ٹی وی: ڈالر کی قیمت میں اضافے کا تسلسل آج بھی جاری رہا، انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں ایک روپے 11 پیسے اضافہ ہوا، جس کے بعد ڈالر کا لین دین 286 روپے 39 پیسے پر بند ہوا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر کا بھاؤ 98 پیسے اضافے کے بعد 285 روپے 29 پیسے ریکارڈ کیا گیا تھاگزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 98 پیسے اضافے کے بعد 285 روپے 29 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت فروخت 50 پیسے اضافے سے 287 روپے 50 پیسے ہے۔

    برطانوی پاؤنڈ، یورو، سعودی ریال اور اماراتی درہم بھی مہنگے

    دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) 100 انڈیکس پہلی بار ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر جا پہنچا ہے، پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں ملا جلا رجحان دیکھا گیا، کاروبار کے آغاز پر مارکیٹ میں تیزی کی لہر کے باعث ہنڈریڈ انڈیکس 54 ہزار 300 کی بلند ترین سطح پر جا پہنچا تاہم پرافٹ ٹیکنگ کے باعث مارکیٹ منفی زون میں آگئی،کاروبار کے اختتام پر ہنڈریڈ انڈیکس 154 پوائنٹس کمی سے 53 ہزار 735 پوائنٹس پر بند ہوا۔

    سعودی عرب کاتیل کی پیداوار میں 10 لاکھ بیرل یومیہ کمی جاری رکھنے کا …

    چیئرمین فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان ملک بوستان نے ڈالر کی حقیقی قدر بتا دی ملک بوستان نے کہا کہ ڈالر کی بڑھتی قیمت پر لوگ پریشان ہیں، انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر آج 287 روپے کا ہوگیا ہے ڈالر کی قیمت بڑھنے سے گھبرانے کی کوئی بات نہیں، امریکی کرنسی کا بھاؤ بڑھنے کی وجہ حقیقی طلب ہے کیونکہ ایل سیز کھل رہی ہیں جس سے ڈیمانڈ بڑھ رہی ہے،ملکی زرمبادلہ کے ذخائر بڑھے ہیں،کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس آئے گا، البتہ ملک میں ڈالر کی حقیقی قیمت 250 روپے ہے۔

    ڈالرکی قیمت میں اضافے کاسلسلہ جاری

    واضح رہے کہ منگل کے روز کاروبار دن کے درمیان ملکی تبادلہ منڈیوں میں ایک روپے 71 پیسے مہنگا ہو کر ڈالر کی خرید و فروخت 287 روپے میں جاری ہے-

  • برطانوی پاؤنڈ، یورو،  سعودی ریال اور اماراتی درہم بھی مہنگے

    برطانوی پاؤنڈ، یورو، سعودی ریال اور اماراتی درہم بھی مہنگے

    کراچی: برطانوی پاؤنڈ، یورو، سعودی ریال اور اماراتی درہم بھی مہنگے ہوگئے ۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق اوپن مارکیٹ میں برطانوی پاؤنڈ کی قیمت میں 8 روپے 50 پیسے کا بڑا اضافہ ہونے سے نئی قیمت 355 روپے ہوپر پہنچ گئی ہےجبکہ یورو 4 روپے مہنگا ہونے کے بعد 306 روپے کا ہوگیا ہےاس کے علاوہ سعودی ریال 40 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 76 روپے 90 پیسے کی سطح پر پہنچ گیا جبکہ اماراتی درہم کی قیمت میں 1 روپے کااضافہ ہوا ہے جس کے بعد نئی قیمت 80 روپے 20 پیسے ہو گئی ہے ۔

    دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر 98 پیسےکے اضافے کے بعد285 روپے 29 پیسے کی سطح پر بند ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں قیمت میں ایک روپے کا اضافہ ہونے سے 286 روپے پر پہنچ گیاہے ،گزشتہ ہفتے کے آخری کاروباری روز کے اختتام پرانٹربینک میں ڈالر کی قیمت 2 روپے30پیسےکا اضافہ ہونے کے بعد 285 روپے 30 پیسے کی سطح پر بند ہوا۔

    ڈالرکی قیمت میں اضافے کاسلسلہ جاری

    سعودی عرب کاتیل کی پیداوار میں 10 لاکھ بیرل یومیہ کمی جاری رکھنے کا …

    پارٹی منشور میں مشکلات اور انکے حل کا فارمولا پیش کیا جائیگا،عرفان صدیقی

  • سعودی عرب کاتیل  کی پیداوار میں 10 لاکھ بیرل یومیہ کمی جاری رکھنے کا اعلان

    سعودی عرب کاتیل کی پیداوار میں 10 لاکھ بیرل یومیہ کمی جاری رکھنے کا اعلان

    ریاض: سعودی وزارت توانائی کے ایک سرکاری ذریعے نے اعلان کیا ہے کہ ’سعودی عرب تیل کی پیداوار میں 10 لاکھ بیرل یومیہ کی رضاکارانہ کمی کو جاری رکھے گا‘۔

    باغی ٹی وی:برطانوی خبررساں ادارے "روئٹرز”کے مطابق تیل برآمد کرنے والے سرفہرست ممالک سعودی عرب اور روس نے اتوار کے روز تصدیق کی کہ وہ سال کے آخر تک اپنی اضافی رضاکارانہ تیل کی پیداوار میں کمی کو جاری رکھیں گے کیونکہ طلب اور معاشی نمو کے خدشات خام مارکیٹوں پر بدستور دباؤ ڈال رہے ہیں۔

    وزارت توانائی کے ایک ذریعہ نے ایک بیان میں کہا کہ سعودی عرب نے تصدیق کی ہے کہ وہ 10 لاکھ بیرل یومیہ (بی پی ڈی) کی اضافی رضاکارانہ کٹوتی کو جاری رکھے گا اور دسمبر کے لیے تقریباً 9 ملین بیرل پیداوار کرے گا۔

    ڈالرکی قیمت میں اضافے کاسلسلہ جاری

    ایس پی اے کے مطابق تیل کی پیداوار میں کمی کی پالیسی کا اطلاق جولائی 2023 میں ہوا تھا اور اس میں دسمبر 2023 کے آخر تک توسیع کی گئی تھی سعودی عرب کی پیداوار دسمبر 2030 میں تقریباً 9 ملین بیرل یومیہ ہوگی،ذرائع کے مطابق اس کمی کے فیصلے پر اگلے ماہ نظر ثانی کی جائے گی جس میں رضاکارانہ کمی کو جاری رکھنے، کمی کو بڑھانے یا پیداوار میں اضافے پر غور کیا جائے گا۔

    ایک ہفتے میں 12اشیا کی قیمتوں میں اضافہ اور 14 سستی ہوئیں،ادارہ شماریات

    ذرائع نے وضاحت کی یہ فیصلہ اس رضاکارانہ کمی کے علاوہ ہے جس کا اعلان اپریل 2023 میں کیا گیا تھا اور جو دسمبر 2024 کے آخر تک جاری رہے گی، یہ اضافی رضاکارانہ کمی اوپیک پلس ممالک کی جانب سے تیل کی منڈیوں کے استحکام اور توازن کو سپورٹ کرنے کے مقصد سے کی جانے والی احتیاطی کوششوں کو تقویت دینے کے لیے ہے۔

    ملک میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ