Baaghi TV

Category: کاروبار

  • روپے کی قدر میں 0.47 فیصد کی تنزلی ریکارڈ

    روپے کی قدر میں 0.47 فیصد کی تنزلی ریکارڈ

    دن بدن ڈالر بڑھتا چلا جارہا ہے جبکہ روپے کی قدر میں تنزلی دیکھنے میں نظر آرہی ہے، اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے چوتھے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں ایک روپیہ 35 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا۔


    اعداد و شمار کے مطابق انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت 283 روپے 80 پیسے سے بڑھ کر 285 روپے 15 پیسے ہو گئی ہے۔ جبکہ مرکزی بینک کے مطابق امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں 0.47 فیصد کی تنزلی دیکھی گئی۔

    ادھر دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت ایک روپیہ اضافے کے بعد 289 روپے ہو گئی ہے۔ تاہم عالمی مالیاتی ادارے کے ساتھ ہونے والے معاہدے کے بعد ماہرین خدشات کا اظہار کر رہے ہیں کہ روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت 300 روپے کی سطح عبور کر جائے گی۔

    علاوہ ازیں اسٹیٹ بینک کے مطابق یورو کی قیمت 319 روپے، برطانوی پاؤنڈ 368 روپے، کینیڈین ڈالر 217 روپے، سعودی ریال 76 روپے، ملائیشین رنگٹ 62 روپے، بھارتی کرنسی 3.4 روپے، قطری ریال 78 روپے اور کویتی دینار 930 روپے ہو گئی ہے۔ دوسری جانب سونے کی تیزی سے بڑھنے والی قیمت کو بریک لگ گئی، بالآخر قیمتوں میں ہزاروں روپے کی کمی دیکھی گئی۔ جبکہ بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کا بھاؤ 5 امریکی ڈالر اضافے کے بعد 1978 امریکی ڈالر ہو گیا ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    بھارت،خواتین کی برہنہ پریڈ کروانے والا گرفتار،سپریم کورٹ کا نوٹس
    روپے کی قدر میں 0.47 فیصد کی تنزلی ریکارڈ
    عمران خان کی مشکلات میں کمی نہ ہو سکی، ایک اور جے آئی ٹی نے 21 جولائی کو طلب کر لیا۔
    عالمی مارکیٹ میں قیمتیں بڑھنے کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، گوجرانوالا، فیصل آباد، راولپنڈی سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں 5300 روپے کی بڑی کمی دیکھی گئی اور نئی قدر 221100 روپے ہو گئی ہے۔ اُدھر دس گرام سونا 4544 روپے سستا ہونے کے بعد 189558 روپے ہو گیا ہے۔ تاہم چاندی کی فی تولہ اور دس گرام قیمتوں میں استحکام دیکھا گیا اور قیمتیں بالترتیب 2900 روپے اور 2486.28 روپے ہو گئی ہے۔ جبکہ خیال رہے کہ گزشتہ تین کاروباری روز کے دوران فی تولہ سونے کی قیمت میں 13200 روپے کا اضافہ دیکھا گیا تھا۔

    ادھر ایک ہفتے کے دوران غیرملکی زرمبادلہ ذخائر میں 4 ارب 20 کروڑ ڈالر اضافہ دیکھا گیا ہے۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق ملکی زرمبادلہ ذخائر 14 ارب 6 کروڑ ڈالر پر پہنچ گئے ہیں جبکہ اسٹیٹ بینک کے پاس 8 ارب 72 کروڑ مالیت کے ذخائر ہیں۔ کمرشل بینکس کے پاس زرمبادلہ ذخائرکی مالیت 5 ارب 33 کروڑ ڈالرہوگئی ہے۔ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا کہنا ہے کہ پاکستان کا کشیدہ سیاسی ماحول اور پالیسی میں اتار چڑھاؤ پروگرام پر عمل درآمد کو متاثر کر سکتا ہے۔آئی ایم ایف نے کہا کہ کشیدہ سیاسی صورتحال سے سے ملک کا میکرو مالیاتی اور بیرونی استحکام خطرے میں پڑ سکتا ہے۔

  • سعودی عرب اور ایران کا  اقتصادی تعلقات مضبوط بنانے کاعزم

    سعودی عرب اور ایران کا اقتصادی تعلقات مضبوط بنانے کاعزم

    ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور ایران نے بعض امور پر سیاسی اختلافات کے باوجود اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنانے پر اتفاق کیا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق ایران کے سرکاری ٹی وی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں حسین امیرعبداللہیان نے بتایا:’’میراسعودی ہم منصب شہزادہ فیصل بن فرحان کے ساتھ یہ سمجھوتا ہوا ہے کہ اس مرحلے پر ہمیں بعض امور پرمختلف سیاسی نظریات کے باوجود دونوں ممالک کے درمیان تجارتی، اقتصادی اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون کو مضبوط بنانا چاہیے‘‘۔

    انھوں نے کہا کہ تہران ایک مستحکم اقتصادی تعاون کا خواہاں ہے جو دونوں اطراف میں اقتصادی خوش حالی کا باعث بنے گا۔اس طرح کی مشترکہ کوششوں سے الریاض کے ساتھ مفاہمت کے عمل مستحکم بنانے میں مدد ملے گی۔ سعودی عرب اور ایران نے مارچ میں چین کی ثالثی میں سات سال کے بعد سفارتی تعلقات بحال کرنے کے معاہدے کا اعلان کیا تھا۔اس معاہدے کے تحت الریاض اور تہران نے ایک دوسرے کے شہروں میں سفارت خانے اور قونصل خانے دوبارہ کھولنے اور 20 سال قبل ہونے والے سکیورٹی اور اقتصادی تعاون کے معاہدوں پر عمل درآمد سے اتفاق کیا تھا۔

    حسین امیر عبداللہیان نے بتایا کہ سعودی عرب میں حال ہی میں مقرر کیے گئے ایرانی سفیر آیندہ دنوں میں الریاض میں اپنی ذمے داریاں سنبھال لیں گے۔ایران نے گذشتہ ماہ الریاض میں اپنا سفارت خانہ دوبارہ کھولاتھا۔ تہران میں سعودی سفارت خانے کو دوبارہ کھولنے کا نظام الاوقات ابھی تک نہیں دیا گیا ہے۔ ایرانی وزیرخارجہ نے اس سال حج کے بہ طریق احسن انعقاد پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہزادہ فیصل کے ساتھ براہ راست بات چیت کے ذریعے کسی بھی ’’معمولی مسئلہ‘‘کو فوری طور پر حل کیا گیا ہے۔تاہم انھوں نے ان مسائل کی نوعیت کے بارے میں تفصیل سے نہیں بتایا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    اعظم خان نےعمران خان پرقیامت برپا کردی ،سارے راز اگل دیئے،خان کا بچنا مشکل
    سیما جسم فروش خواتین کی طرح بھارت آئی،تحقیقاتی اداروں کا دعویٰ
    چیف سیکرٹری کا جعلی زرعی ادویات کیخلاف کریک ڈاؤن تیز کرنے کا حکم
    گذشتہ ماہ سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل نے تہران کا تاریخی دورہ کیا تھا جہاں انھوں نے ایرانی ہم منصب حسین امیرعبداللہیان اور صدر ابراہیم رئیسی سے ملاقات کی تھی۔ واضح رہے کہ سعودی عرب نے 2016 میں تہران میں اپنے سفارت خانے اور مشہد میں قونصل خانے پر ایرانی حکومت کے حامی مظاہرین کے حملے کے بعد ایران کے ساتھ تعلقات منقطع کر دیے تھے اور سفارتی عملہ کو واپس بلا لیا تھا۔

  • زرعی ترقیاتی بینک نے  اربوں روپے کے قرضے معاف کردیئے

    زرعی ترقیاتی بینک نے اربوں روپے کے قرضے معاف کردیئے

    زرعی ترقیاتی بینک نے پچھلے بارہ سال میں اربوں روپے کے قرضے معاف کردیے ہیں جبکہ صرف دو ہزارانيس ميں بینک نے چوبيس ارب روپے کے قرضے معاف کردیئے ہیں۔ جبکہ بینک 2018 ميں66 کروڑ، 2019 ميں ساڑھے17ارب روپے قرض کی وصولی میں ناکام رہا ہے۔ دستاویزات کے مطابق زرعی ترقیاتی بینک 2 سال ميں18ارب سےزائد نقصان کاسامنا کرچکا، نقصان کھاتے داروں کے مرنے، دیوالیہ ہونے یا پھر عدالت میں کیسز چلنے سے ہوا ہے۔

    جبکہ ريکارڈ کے مطابق قرض ہڑپ کرنيوالوں ميں بيشتر کا تعلق لاہور، اوکاڑہ، جھنگ، ملتان، کوئٹہ اور سکھرسے ہے، بینک انتظامیہ کا اپنے موقف میں کہنا ہے کہ زیرو ریکوری ایک باقاعدہ پراسیس ہے، تمام کیسزکوقانون کے مطابق دیکھ رہے ہیں، غبن یا دیگر کارروائیوں میں ملوث ملازمین کیخلاف بھی قانونی کاروائی کی جارہی ہے۔

    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    اعظم خان نےعمران خان پرقیامت برپا کردی ،سارے راز اگل دیئے،خان کا بچنا مشکل
    سیما جسم فروش خواتین کی طرح بھارت آئی،تحقیقاتی اداروں کا دعویٰ
    چیف سیکرٹری کا جعلی زرعی ادویات کیخلاف کریک ڈاؤن تیز کرنے کا حکم

    دوسری جانب ایشیائی ترقیاتی بینک نے ایشین ڈیویلپمنٹ آؤٹ لک رپورٹ جاری کر دی ہے جبکہ رپورٹ کے مطابق جنوبی ایشیا کے دیگر ملکوں کے مقابلے پاکستان کو کم ترقی، زیادہ مہنگائی کا سامنا رہا ہے۔ پاکستان کو نئے آئی ایم ایف پروگرام کے تحت اصلاحات جاری رکھنا ہوں گی۔ رپورٹ میں مالی سال 2023 کی طرح 2024 میں بھی معاشی شرح نمو سست رہنے کی پیشگوئی کردی۔ سست معاشی گروتھ کی بڑی وجہ سیلاب، سخت مانیٹری مالیاتی پالیسیاں قرار دی گئی ہے۔

    اے ڈی بی کے مطابق پاکستان میں گزشتہ سال مہنگائی تخمینے سے زیادہ رہی، اشیاء کی طلب بڑھنے کی وجہ سے بھی مہنگائی میں اضافہ ہوا۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ بھارت میں شرح نمو 6.7 فیصد اور سری لنکا میں 1.3 فیصد رہنے کا امکان ہے جبکہ سال 2023-24 میں بنگلہ دیش 6.5 فیصد کی شرح سے ترقی کرے گا۔

  • روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں مزید اضافہ

    روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں مزید اضافہ

    ملک بھر میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر میں اضافہ تاحال جاری ہے جبکہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے تیسرے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 76 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا۔


    اعداد و شمار کے مطابق انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت 283 روپے 4 پیسے سے بڑھ کر 283 روپے 80 پیسے ہو گئی ہے جبکہ مرکزی بینک کے مطابق امریکی ڈالر کے مقابلے میں ایک مرتبہ پھر روپے کی قدر میں 0.27 فیصد کی تنزلی دیکھی گئی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    اعظم خان نےعمران خان پرقیامت برپا کردی ،سارے راز اگل دیئے،خان کا بچنا مشکل
    سیما جسم فروش خواتین کی طرح بھارت آئی،تحقیقاتی اداروں کا دعویٰ
    چیف سیکرٹری کا جعلی زرعی ادویات کیخلاف کریک ڈاؤن تیز کرنے کا حکم
    تاہم دوسروی جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت 287 روپے کی قریب پہنچ گئی ہے، اسٹیٹ بینک کے مطابق کینیڈین ڈالر کی قیمت 215 روپے، سعودی ریال 75 روپے، ملائیشین رنگٹ 62 روپے، کویتی دینار 925 روپے، بھارتی روپیہ 3.45 روپے، قطری ریال 77 روپے کی سطح عبور کر گیا ہے۔

  • چینی کی قیمتوں میں اضافہ

    چینی کی قیمتوں میں اضافہ

    ملک کے مختلف شہروں میں چینی کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا-

    باغی ٹی وی : لاہور میں چینی کی قیمت میں 10 روپے مزید اضافہ کر دیا گیا، چینی کی پرچون قیمت 150 روپے کلو تک پہنچ گئی، مارکیٹ ڈیلرز کے مطابق چینی کی ایکس مل قیمت بڑھنے سے منڈی تیز ہو گئی ہے چینی کے 100 کلو کے بیگ کی ایکس مل قیمت 14 ہزار روپے ہو گئی ہے جس کی وجہ سے ہول سیل میں نرخ 142 روپے فی کلو ہو گئے ہیں۔

    ہارون ملک کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش

    کراچی میں دکانوں پر ایک کلو چینی 150 سے 155 روپے کی ہوگئی ہے جب کہ شہر میں جمعہ کو چینی کی ہول سیل قیمت 134 روپے تھی جو اب بڑھ کر 140 روپے کلو ہوگئی ہے،حیدرآباد ،کوئٹہ ، ملتان اور فیصل آباد میں ایک کلو چینی 150روپے میں فروخت کی جارہی ہے، حیدرآباد میں چند دن قبل تک چینی 118 سے 120 روپے کلو فروخت کی جارہی تھی جب کہ سوات میں ایک کلو چینی 144 روپے کی ہوگئی ہے۔

    سعودی ولی عہد اور ترک صدر کے درمیان باضابطہ بات چیت،کئی دو طرفہ معاہدوں پر …

    گزشتہ دو ہفتوں میں چینی کی قیمت میں 25 سے 30 روپے کلو اضافہ ہوا ہے مارکیٹ ذرائع کے مطابق آنے والے دنوں میں چینی کی قیمت میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔

    قبل ازیں لاہور، کراچی، کوئٹہ اور پشاور سمیت کئی شہروں میں آٹے کی قیمتوں میں اضافہ ہو اتھا کراچی میں گندم کا فی کلو بھاؤ چار سے پانچ روپے کم ہوکر 129 روپے پر آگیا ، لیکن اس کے باوجود شہر میں آٹا مہنگا ہوا ہے، جب کہ لاہور میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 50 روپے اضافے کے بعد 2 ہزار 850 روپے ہوگئی۔

    مکیش امبانی کا اداکارہ عالیہ بھٹ کا برانڈ خریدنے کا فیصلہ،دوگنا قیمت کی پیشکش

  • مکیش امبانی کا اداکارہ عالیہ بھٹ کا برانڈ خریدنے کا فیصلہ،دوگنا قیمت کی پیشکش

    مکیش امبانی کا اداکارہ عالیہ بھٹ کا برانڈ خریدنے کا فیصلہ،دوگنا قیمت کی پیشکش

    ممبئی: بھارت کے ارب پتی تاجر مکیش امبانی اور ان کی بیٹی ایشا امبانی نے اداکارہ عالیہ بھٹ کی برانڈ ایڈ ۔ اے – ماما کو خریدنے کا فیصلہ کرلیا۔

    باغی ٹی وی: بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق عالیہ بھٹ نے 2020 میں بچوں کے کپڑوں کیلئے اپنی برانڈ ایڈ ۔ اے – ماما کے نام سے لانچ کی تھی جو کہ اب بھارت کی مارکیٹ کا ایک بڑا نام ہےعالیہ کی برانڈ 4 سے 12 سال کی عمر کے بچوں کیلئے معیاری کوالٹی کے کپڑے مناسب داموں میں فروخت کررہی ہے، عالیہ بھٹ اپنے کلیگز کے بچوں کو بھی اپنے برانڈ کے کپڑے بھیجتی رہتی ہیں-

    برطانیہ نے آئندہ مالی سال 2024-25 کیلئے پاکستان کی مالی امداد تین گنا بڑھا دی

    بھارتی میڈیا کے مطابق مکیش امبانی بچوں کے کپڑوں میں انویسمنٹ کے خواہشمند ہیں جس کے لیے انہوں نے عالیہ سے ان کی برانڈ خریدنے کا فیصلہ کیا ہے تاہم مکیش امبانی اور انکی صاحبزادی ایشا امبانی یہ برانڈ خرید کر بچوں کے کپڑوں کے برانڈ میں بھی سرمایہ کاری کریں گے،یہ ڈیل اپنے آخری مراحل میں ہے اور توقع ہے کہ یہ ڈیل اگلے چند دن میں مکمل ہوجائے گی-

    ٹائی ٹینک سے 5 گنا زیادہ بڑا بحری جہاز "دی آئیکون”

    رپورٹس کے مطابق اداکارہ کے برانڈ کی مالیت تقریبا 150 کروڑ روپے ہے جبکہ ایشا اور مکیش کی جانب سے ان کو 300 سے 350 کروڑ روپے کی پیشکش کی گئی ہے،برانڈ کی خریداری سے متعلق دونوں شخصیات کے درمیان ڈیل اگلے 7 سے 10 دن میں طے ہونے کا امکان ہے۔

    دنیا کے پانچ سو امیر ترین افراد کی دولت میں اضافہ

  • سمٹ بینک لمیٹڈ نے اپنا نام بدل کر بینک مکرمہ لمیٹڈ رکھ دیا

    سمٹ بینک لمیٹڈ نے اپنا نام بدل کر بینک مکرمہ لمیٹڈ رکھ دیا

    سمٹ بینک لمیٹڈ نے اپنا نام بدل کر بینک مکرمہ لمیٹڈ رکھ دیا

    ترجمان سمٹ بینک کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اسلامی بینکاری کے فروغ کیلئے سمٹ بینک لمیٹڈ کا نام بینک مکرمہ لمیٹڈ رکھنے کی منظوری دے دی۔گزشتہ دنوں متحدہ عرب امارات کے ممتاز سرمایہ کار ناصر عبداللہ حسین لوتاہ نے سمٹ بینک لمیٹڈ کے اکثریتی شیئرز حاصل کیے تھے ۔ اکثریتی شیئرزکے حصول کے بعد نام کی تبدیلی عمل میں آئی ۔ تبدیلی نام کا اطلاق دیگر ریگولیٹری اور کارپوریٹ منظوریوں کے بعد ہو گا ۔ناصرعبداللہ حسین لوتاہ بینک مکرمہ لمیٹڈ کو ایک سرکردہ اسلامی بینک بنانے کے لیے پرعزم ہیں ۔

    ترجمان سمٹ بینک کے مطابق بینک مکرمہ لمیٹڈ اسلامی اصولوں کے عین مطابق مالیاتی خدمات اورجدید مصنوعات فراہم کرے گا۔ بینک مکرمہ لمیٹڈ مکمل اسلامی بینکاری کے لیے جامع منصوبہ کی تیاری پر عمل پیراہے۔ تبدیلی کے عمل میں بینک کے آپریشنز کا مکمل جائزہ، شرعی تقاضوں پر مبنی مالیاتی حل کاتعارف اور اسلامی بینکاری کے طریقے شامل ہوں گے ۔ بینک مکرمہ لمیٹڈ تبدیلی کے مرحلے میں اپنے صارفین کی خدمت اور بلا رکاوٹ منتقلی یقینی بنانے کے لیے پرعزم  ہے

    سابق منیجنگ ڈائریکٹر پی آئی اے سمیت دیگر کیخلاف نیب انکوائریز کی منظوری

    5 لاکھ سے زائد کی رقم کی خرد برد کرکے پولیس کو ڈکیتی کی جھوٹی اطلاع دینے والا ملزم گرفتار

  • ڈالر کی قیمت میں مزید اضافہ

    ڈالر کی قیمت میں مزید اضافہ

    ملک بھر میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر بڑا اضافہ دیکھا گیا ہے جبکہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالرکی قدر میں ایک روپے سڑسٹھ پیسے کااضافہ ہوا ہے۔


    اعداد و شمار کے مطابق روپے کی قدر تنزلی کے بعد ڈالر 277 روپے 59 پیسے سے بڑھ کر 279 روپے 26 پیسے کا ہو گیا ہے جبکہ مرکزی بینک کے مطابق امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں 0.60 فیصد کی تنزلی دیکھی گئی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    پرویز خٹک کی جانب سے نئی پارٹی بنائے جانے پر عمران خان کا ردعمل بھی سامنے آ گیا
    ایشیا کپ سے متعلق معاملات طے پا گئے، میگا ٹورنامنٹ کا آغازکہاں سے ہوگا؟
    3 ماہ تک سمندر میں کچی مچھلی کھا کر اور بارش کا پانی پی کر زندہ رہنے والا شخص
    تحریک انصاف کے 44 اور ہمارے 14ماہ کا جائزہ لیا جائے،مریم اورنگزیب
    توشہ خانہ فوجداری کارروائی سے متعلق کیس کی سماعت 18 جولائی تک ملتوی

    ادھر دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر تین روپے مہنگا ہو گیا اور قیمت 283 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔ کرنسی ڈیلرز کے مطابق درآمدی اوربیرونی ادائیگیوں کیلئے ڈالرکی طلب بڑھنے سےڈالرمہنگا ہوا، علاوہ ازیں یورو کی قیمت 313 روپے، جاپانی ین 2 روپے، برطانوی پاؤنڈ 365 روپے، سعودی ریال 74 روپے، ملائیشین رنگٹ 61 روپے، بھارتی روپے 3.4 روپے، قطری ریال 76 روپے کا ہو گیا ہے۔

    علاوہ ازیں ادھر ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا ہے ، بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت دو امریکی ڈالر کے بعد 1957 امریکی کرنسی ہو گئی ہے۔ عالمی مارکیٹ میں قیمتیں بڑھنے کے بعد لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، گوجرانوالا، فیصل آباد، ملتان سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت 1600 روپے بڑھ کر 214800 روپے ہو گئی ہے۔

    اُدھر دس گرام سونے کا بھاؤ 1371 روپے سے بڑھ کر 184156 روپے ہو گیا ہے۔ تاہم فی تولہ اور دس گرام چاندی کی قیمتوں میں استحکام ریکارڈ کیا گیا اور قدریں بالترتیب 2650 روپے اور 2271.94 روپے ہو گئی ہے۔

  • روپیہ کی قدر میں اضافے کو بریک، ڈالر ایک بار پھر مہنگا

    روپیہ کی قدر میں اضافے کو بریک، ڈالر ایک بار پھر مہنگا

    اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اپنی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار میں بتایا ہے کہ رواں ہفتے کے آخری کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 1 روپیہ 13 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا ہے جبکہ اعداد و شمار کے مطابق انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت 276 روپے 46 پیسے سے بڑھ کر 276 روپے 59 پیسے ہو گئی ہے۔

    مرکزی بینک کے مطابق امریکی ڈالر کے مقابلے میں ملکی روپے کی قدر میں 0.41 فیصد کی گراوٹ دیکھی گئی ہے دوسری جانب اُدھر اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر دو روپے مہنگا ہونے کے بعد 281 روپے کا ہو گیا ہے، اسٹیٹ بینک کے مطابق دیگر کرنسیوں کا تقابلی جائزہ لیا جائے تو یورو کی قدر 311 روپے، جاپانی ین 2 روپے، برطانوی پاؤنڈز 364 روپے، آسٹریلوی ڈالر 190 روپے، کینیڈین ڈالر 211 روپے، سعودی ریال 73.9 روپے ، ملائیشین رنگٹ 61 روپے، بھارتی روپیہ 3.3 روپے، قطری ریال 76 روپے نوٹ کی گئی ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    بشریٰ بی بی پھنس گئی،بلاوا آ گیا، معافی مشکل
    پشاور ہائی کورٹ، سونے کے قیمتوں کے تعین پر سماعت
    اسمبلیاں تحلیل کرنے کی بجائے مدت پوری کرنے دینی چاہئے،نیئر بخاری
    واشنگٹن پاکستانی سفارتخانے کی پرانی عمارت کس نے خریدی؟
    جبکہ معاشی ماہرین کے مطابق ملک بھر میں امریکی ڈالر کی قیمت میں اضافہ عارضی ہے اور ادائیگیوں کی وجہ سے روپیہ پر معمولی دباؤ آیا ہے، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، آئی ایم ایف سے ملنے والے اربوں ڈالرز کے بعد آئندہ ہفتے کے دوران ملکی کرنسی کی قدر میں مزید بحالی دیکھنے کو ملے گی، ممکنہ طور پر روپے کی خالصتاً قدر 250 روپے کے قریب بنتی ہے۔

    دوسری جانب پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ایک مرتبہ پھر 198.98 پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی۔ حصص مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز مثبت انداز میں ہوا، تاہم صبح دس بجے تک انڈیکس میں 200 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی اس دوران مندی نے ڈیرے ڈال لیے۔ مندی کا تسلسل کاروبار کے اختتام تک جاری رہا، جس کے بعد 100 انڈیکس 198.98 پوائنٹس کی مندی کے بعد 45067.98 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔ پورے کاروباری روز کے دوران کاروبار میں 0.44 فیصد کی گراوٹ دیکھی گئی جبکہ 11 کروڑ 28 لاکھ 84 ہزار 945 شیئرز کا لین دین ہوا۔ جس کے باعث سرمایہ کاروں کو 8 ارب روپے زائد کا نقصان برداشت کرنا پڑا گیا۔

  • ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں بہتری

    ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں بہتری

    اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے آفیشل ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار میں بتایا کہ رواں ہفتے کے چوتھے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں ایک مرتبہ پھر روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 1 روپیہ 9 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ اعداد و شمار کے مطابق انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت 278 روپے 57 پیسے سے کم ہو کر 277 روپے 48 پیسے ہو گئی ہے۔


    مرکزی بینک کے مطابق امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں 0.39 فیصد کی بحالی ریکارڈ کی گئی۔ دوسری طرف اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں دو روپے کی کمی دیکھی گئی اور بھاؤ 280 روپے کا ہو گیا ہے۔ روپے کی قدر بحال ہونے سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی توقع، معاشی ماہرین کے مطابق سعودی عرب سے 2 ارب ڈالر کے ڈیپازٹ سٹیٹ بینک کو موصول ہونے، پاکستان کی ریٹنگ میں بہتری اور آئی ایم ایف کی پاکستان کے ایکسٹرنل فنانسگ گیپ ختم کرنے کی دستاویزی حکمت عملی منظور کیے جانے سے زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی جاری رہنے والی پیشقدمی رک گئی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    سیاسی جماعت پر پابندی،ایاز صادق نے اعلان کر دیا
    یوکرینی وزیر خارجہ رواں ماہ پاکستان کا دورہ کریں گے
    کوئی بتا دے ریاست پر حملہ کرنا جرم ہے یا نہیں؟ جاوید لطیف
    جنسی ہراسانی کے الزامات کے بعد رکن پارلیمنٹ کی ایک اور ویڈیو سامنے آ گئی
    پاکستان اور سری لنکن بورڈ الیون کا دو روزہ میچ ڈرا

    ماہرین کے مطابق آئی ایم ایف ایگزیکٹیو بورڈ سے قرضوں کی مطلوبہ قسط کے اجراء کی منظوری کے بعد دیگر دوست ممالک اور عالمی مالیاتی اداروں سے بھی پاکستان کے لیے وہ قرضے جاری ہوسکیں گے جنہیں آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی سے مشروط کیا گیا تھا۔ ماہرین کے مطابق ملک میں انفلوز کی آمد سے ڈالر کے مقابلے میں روپیہ کے مزید تگڑا ہونے کے امکانات ہیں۔ اگر روپیہ کی قدر بحالی ہوتی رہتی ہے تو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی دیکھنے کو ملے گی۔ جبکہ واضح رہے کہ کرنسی ایکسچینج ایسوسی ایشن کے سربراہ ملک بوستان نے دعویٰ کیا تھا کہ چند روز میں ڈالر 250 روپے پر آجائے گا۔

    عالمی مارکیٹ میں ایک مرتبہ پھر قیمت کم ہونے کے باوجود ملک بھر میں سونے کے بھاؤ میں 500 روپے کی گراوٹ دیکھی گئی، بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 14 امریکی ڈالر اضافے کے بعد 1946 امریکی کرنسی ہو گئی ہے۔ عالمی مارکیٹ میں قیمتیں بڑھنے کے باوجود ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، گوجرانوالا، فیصل آباد سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قدر میں 500 روپے کی گراوٹ دیکھی گئی اور نئی قیمت 20400 روپے ہو گئی ہے۔

    اُدھر دس گرام سونے کی قیمت 429 روپے کی تنزلی کے بعد 174897 روپے ہو گئی ہے۔ تاہم فی تولہ اور دس گرام چاندی کی قیمتوں میں 70 روپے اور 60 روپے کا اضافہ دیکھا گیااور قدریں بالترتیب 2550 روپے اور 2186.21 روپے ہو گئی ہے۔