Baaghi TV

Category: کاروبار

  • سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ

    سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ

    سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ

    ملک بھر میں ایک مرتبہ پھر فی تولہ سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا بڑا اضافہ دیکھا گیا ہے جبکہ خبروں کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قدر میں 8 امریکی ڈالر کا اضافہ دیکھا گیا اور نئی قیمت 1975 امریکی کرنسی ہو گئی ہے۔ عالمی مارکیٹ میںقیمتیں کم ہونے کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، گوجرانوالا، فیصل آباد، ملتان سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں 4 ہزار روپے کی بڑھوتری دیکھی گئی اور نئی قدر 2 لاکھ 33 ہزار روپے ہو گئی ہے۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز فی تولہ سونے کی قیمت میں 5400 روپے کی بڑی تنزلی دیکھی گئی تھی اور قدر 229000 روپے ہو گئی تھی۔ اُدھر دس گرام سونے کی قدر میں 3429 روپے کی بڑھوتری دیکھی گئی اور نئی قیمت 199760 روپے ہو گئی ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
    100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
    لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
    بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
    انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
    ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
    سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
    مزید برآں فی تولہ اور دس گرام چاندی کی قیمتوں میں استحکام دیکھا گیا اور نئی قیمتیں بالترتیب 2750 روپے اور 2357 روپے ہو گئی ہے۔ng>فی تولہ سونے کی قیمت میں ہزاورں روپے کا بڑا اضافہ کردیا گیا ہے

  • ایران، افغانستان اور روس کے ساتھ  بارٹر ٹریڈ کے لیے ایس او ایس جاری

    ایران، افغانستان اور روس کے ساتھ بارٹر ٹریڈ کے لیے ایس او ایس جاری

    پاک، ایران، روس تجارت کے حوالے سے بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے، حکومت نے پاک ایران، پاک روس بارٹر تجارت کی اجازت دے دی

    وزارت تجارت نے اس حوالے سے بزنس ٹو بزنس بارٹر ٹریڈ رولز جاری کردئیے ،وزارت تجارت پاکستان نے ایران، افغانستان اور روس کے ساتھ بارٹر ٹریڈ کے لیے ایس او ایس جاری کیا ہے پاکستان اب افغانستان ایران روس کو بارٹر ٹریڈ کے ذریعے اشیاء برآمد کرسکے گا پاکستان بارٹر سسٹم کے تحت ایران اور روس سے خام تیل،ایل این جی ،ایل پی جی درآمد کرسکے گا،پاکستان ان ممالک کو گوشت، پھل سبزیاں چاول برآمد کرسکے گا،پاکستان ٹیکسٹائل مصنوعات، پرفیومز، کاسمیٹکس، آلات جراحی کٹلری برآمد کرسکے گا،پاکستان اب ایران افغانستان کو کھیلوں کا سامان بھی برآمد کرسکے گا،افغانستان سے پھل، میوہ جات سبزیاں دالیں آئل سیڈز درآمد کرسکے گا،بارٹر سسٹم کے تحت افغانستان سے منرلز، میٹلز اور کوئلہ درآمد کیا جاسکے گا،پاکستان ایران سے خام تیل، ایل این جی ایل پی جی منگوا سکے گا،ایران سے کیمکلز پراڈکٹس کھادیں پھل سبزیاں مصالحے بھی درآمد کی جاسکیں گی ،پاکستان روس سے بھی خام تیل ایل این جی ایل پی جی درآمد کرسکے گا،روس سے بارٹر سسٹم کے تحت گندم دالیں بھی منگوائی جاسکیں گی،روس سے صنعتی مشینری بھی درآمد کی جاسکے گی،

    حکومت نے چین، روس اور ایران سے بارٹر ٹریڈ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے، یعنی مال ،سروسز کے بدلے مال،سروس. اس کا فائدہ یہ ہو گا کہ امپورٹ کے بدلے ڈالر کے بجائے مال یا سروس دینی ہوگی اور ڈالر کی طلب کم سے کم ہوتی جائے گی. ماہرین کے مطابق یہ بہت بڑا انقلابی فیصلہ ہے.اس سے ہمارے لوکل مال کی ایکسپورٹس اور کھپت کے مواقع بڑھ جائیں گے اور ملکی معیشت مضبوط ہوگی.ہمیں اس وقت ڈالر کی کمی کا جو سامنا ہے، اس کے پریشر میں کافی کمی آ جائے گی ،ہماری لوکل انڈسٹری کا کام بڑھے گا اوراگر ایران، روس اور چائنہ سے یہ تجارت کامیاب رہتی ہے تو یقینی طور پر روزگار کے مواقع پیدا ہونگے اور بیروزگاری میں کمی ہوگی

    ای سی سی نے اشیاء کے بدلے اشیاء امپورٹ کرنے کی منظوری دی تھی، حکومت کی جانب سے یہ پاکستانی عوام کے لیے حقیقی تبدیلی اور حقیقی ریلیف ہے۔ پاکستان کو سستی ایرانی مصنوعات بشمول کوئلہ، خام تیل، ایل این جی، ایل پی جی وغیرہ تک رسائی ملے گی۔

    وزارت تجارت کی جانب سے بارٹر ٹریڈ کے لئے جاری ایس او آ رمیں اشیا کی فہرست بھی دی گئی ہے، اشیا میں دودھ، کریم، گوشت، انڈے، مچھلی،چاول، بیکری آئٹم،نمک،آئل، صابن، ٹیکسٹائل،ریڈی میڈ گارمنٹس، لوہا اور سٹیل،کاپر، الیکٹرک پنکھے و دیگر اشیاء شامل ہیں

    پاکستان اور ایران دونوں 5 ارب ڈالر سالانہ تجارتی حجم حاصل کرنے کے لیے پرعزم ہیں اس سلسلے میں، بارٹر ٹریڈ میکانزم کو فعال کرنا ایک اہم قدم ہے ، وفاقی وزیر تجارت نوید قمر کا کہنا تھا کہ پاکستان قریبی ممالک کے ساتھ بارٹر ٹریڈ کا آغاز کر رہا ہے،کوئی پیسے لے گا نہ دے گا، صرف اشیاء کا کاروبار ہو گا،سید نوید قمرکا کہنا تھا کہ کہ چین ہمارے ملک کی اقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے تاہم بارٹر ٹریڈ ماڈل دو طرفہ تجارت میں نئی توانائی ڈالے گا

    صنعتکار رہنما چیئرمین ٹاؤن شپ انڈسٹریز ایسوسی ایشن لاہو میاں خرم الیاس نے کہا ہے کہ بارٹر ٹریڈ پالیسی سے روس، ایران، افغانستان سے تاجرت و برآمدات اور درآمدات میں اضافہ ہوگا،پاکستان کی روس،ایران اور افغانستان سے مال کے بدلے مال کی تجارت (بارٹر سسٹم) کے ذریعے ایک ارب15 کروڑ 30لاکھ ڈالرز مالیت کی برآمدات اور دو ارب سے زائد درآمدات کی صلاحیت ہے ابتدا ء میں بارٹر کے تحت45 سے50فیصد ایران سے 20 فیصد اور افغانستان سے15 سے 20فیصد بارٹر تجارت ہوگی،باقی تجارت پہلے کی طرح جاری رہے گی۔ وزارت تجارت کے مطابق بارٹر سسٹم میں رقوم کی منتقلی نہیں ہوتی حکومت نے اس حوالہ سے یکم جون کو ایس آر او بھی جاری کردیا ہے جس کے تحت تین ممالک کے ساتھ مال کے بدلے مال کی تجارت ہوگی۔بارٹر تجارت کا مقصد ڈالر پر دباؤ کم کرنا ہے۔پاکستان کے ہمسائیہ ممالک سے بارٹر تجارت میں بتدریج اضافہ کیا جاتا رہے گا روس سے پاکستانی تاجر دالیں، گندم، کوئلہ،پٹرولیم مصنوعات اور قدرتی گیس درآمدکرینگے۔انہوں نے کہا کہ بارٹر تجارت سے ڈالر پر انحصار کم،معیشت مستحکم اور کاروبار ی سرگرمیاں بڑھیں گی۔ا ن خیالات کا اظہار انہوں نے ٹاؤن شپ انڈسٹریز ایسوسی ایشن کے سینئر وائس چیئرمین سہیل اکبر،احسن منیر چاولہ وائس چیئرمین کے ہمراہ صنعتکاروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ میاں خرم الیاس نے کہا کہ روس، افغانستان اور ایران کے ساتھ بارٹر تجارت سے معیشت کو استحکام ملے گا اور کارباری لاگت کم ہوگی روپے کی قدر میں استحکام آئے گا جس سے مہنگائی کی شرح میں کمی ہوگی اور اشیاء سستی ہونے سے صارفین کو ریلیف ملے گا،

  • پٹرولیم مصنوعات کے بعد آٹے اور ایل پی جی کی قیمت میں بھی بڑی کمی

    پٹرولیم مصنوعات کے بعد آٹے اور ایل پی جی کی قیمت میں بھی بڑی کمی

    اسلام آباد،لاہور: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد اوگرا نے بھی ایل پی جی کی قیمت میں 37 روپے کی بڑی کمی کردی۔

    باغی ٹی وی : اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں 37 روپے فی کلو کمی کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کر دیانوٹیفکیشن کے مطابق ملک بھر میں امپورٹ اور لوکل ایل پی جی کی قیمت 197 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔ گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 438 روپے اور کمرشل سلنڈر کی قیمت میں 1686 روپے کمی کی گئی ہے۔

    اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں بڑی کمی

    ایل پی جی انڈسٹریز ایسوسی ایشن پاکستان کے چیئرمین عرفان کھوکھر نے کہا ہے کہ گھریلو سلنڈر 2322 روپے اور کمرشل سلنڈر 8933 روپے میں فروخت ہوگا، ہمارے فارمولے پر عمل کیا جائے تو قیمت میں مزید کمی کی جاسکتی ہے۔

    دوسری جانب پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد لاہور میں چکی آٹا کی فی کلو قیمت میں 20روپے تک کمی کر دی گئی چکی آٹے کی فی کلو قیمت 150 روپے مقررکی گئی ہے، اوپن مارکیٹ میں گندم کی فی من قیمت میں بھی کمی واقع ہوئی ہے۔

    اوپن مارکیٹ میں گندم کی فی من قیمت 4300 روپے مقررکی گئی ہے، چکی اونرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ گندم کی قیمت کم ہوگی تو آٹے کا ریٹ بھی کم ہوگا۔

    پاکستان کرکٹ ٹیم ایشیاکپ 2023 میں شرکت نہیں کرے گی،بھارتی میڈیا

    واضح رہے کہ گزشتہ روز حکومت نے آئندہ پندرہ روز کے لیے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 8 روپے کمی کا اعلان کیا وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ عالمی سطح پر پیٹرول کی قیمت میں کوئی ردوبدل نہیں ہوا اور نہ ہی روپے کی قدر میں بہتری آئی مگر کوشش کر کے عوام کو ریلیف دینے کی کوشش کی ہے۔

    انہوں نے کہا تھا کہ ڈیزل کی قیمت میں پانچ روپے، پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 8 روپے جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر کمی کی جارہی ہے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں کوئی ردو بدل نہیں کیا گیا حالیہ کمی کے بعد ڈیزل پانچ روپے کمی سے 253 روپے، فی لیٹر پیٹرول کی قیمت 262 روپے جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت 147 روپے 68 پیسے اور مٹی کے تیل کی قیمت 164.07 روپے پر برقرار رہے گی نئی قیمتوں کا اطلاق آج یعنی یکم جون کی رات 12 بجے سے 15 جون کی رات 12 بجے تک کیا گیا ہے-

    عشق عمرانی میں جلنے والے پروانوں،دیوانوں کی اب تسلی ہوگئی ہوگی،مریم اورنگزیب

    قبل ازیں گزشتہ روز حکومت نے یوٹیلیٹی اسٹورزپرمختلف برانڈکےبناسپتی گھی اورکوکنگ آئل کی قیمتوں میں کمی کی جاری نوٹیفکیشن کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورزپرمختلف برانڈ کےبناسپتی گھی کی قیمت585روپے سےکم ہوکر517روپےفی کلوہوگئی،بناسپتی گھی کی فی کلوقیمت میں بھی68روپے تک کمی کی گئی ہے۔

    اسی طرح ایک لیٹرکوکنگ آئل کی قیمت610روپےسےکم ہوکر517روپےہوگئی،یوٹیلٹی اسٹورزپرکوکنگ آئل93روپےفی لیٹرتک سستا ہوگیا ہے کوکنگ آئل اوربناسپتی گھی کی قیمتوں میں کمی کااطلاق فوری کیا گیا-

    گھر میں دھماکہ،تین خواتین سمیت پانچ افراد کی موت، وزیراعلیٰ کا نوٹس

  • اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں بڑی کمی

    اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں بڑی کمی

    اوپن مارکیٹ اور انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں تاریخی کمی ریکارڈ کی گئی-

    باغی ٹی وی : کاروباری ہفتے کے چوتھے روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر 25.75 روپے سستا ہو گیا اوپن مارکیٹ میں ڈالر 19 روپے کمی کے بعد 300 روپے سےنیچے آنے کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر 285.25 روپے میں فروخت ہونے لگا –

    پاک ایران سرحد ، دہشتگردوں کی فائرنگ ، 2 جوان شہید

    قبل ازیں کاروباری دن کا آغاز ہوا تو کچھ ہی دیر میں اوپن مارکیٹ میں روپے کی قدر مستحکم ہونا شروع ہوگئی اور ڈالر 11 روپے سستا ہوکر 300 روپے تک پہنچ گیا اس سے قبل اوپن مارکیٹ میں ڈالر 316 روپے پر تاریخ کی بلند ترین سطح پر فروخت ہورہا تھا۔

    دوسری طرف انٹربینک میں بھی ڈالر کی قیمت میں 17 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے بعد امریکی ڈالر 285 روپے 30 پیسے تک آپہنچا گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 285 روپے 47 پیسے پر بند ہوا تھا۔

    پاکستان کرکٹ ٹیم ایشیاکپ 2023 میں شرکت نہیں کرے گی،بھارتی میڈیا

    پاکستان فاریکس ایکسچینج ایسوسی ایشن کے چیئرمین ملک بوستان نے بتایا کہ کمر شل بینک کافی عرصے سے اوپن مارکیٹ سے کریڈٹ کارڈ کیلئے ڈالر ہائی ریٹ پر خرید رہے تھے ،اوپن مارکیٹ میں ڈالر 315 کا ہوا تواسحاق ڈار نے پوچھا انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کافرق اتنا کیوں ہو گیا –

    نجری کا شکار راشد خان سری لنکا کے خلاف ابتدائی دو ون ڈے میچز سے …

    ملک بوستان کے مطابق کمرشل بینک کریڈٹ کارڈ کیلئے ڈالر خرید رہے ہیں ،کمرشل بینکوں کے ڈالر خریدنے سے اوپن مارکیٹ پر اثر پڑ ا ہے ،پاکستان کی تاریخ میں آج پہلی بار ڈالر کی قیمت میں 27 روپے کمی ہوئی ہے ،بر وقت فیصلوں پر اسحاق ڈار اور گورنر سٹیٹ بینک کو مبارک باد دیتاہوں اسحاق ڈار نے بروقت فیصلہ کیا اور کل سرکلر جاری کیا۔

    عدالت کا گرفتار پی ٹی آئی کارکنوں کو فوری رہاکرنے کا حکم

  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی رجحان ریکارڈ

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی رجحان ریکارڈ

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی رجحان ریکارڈ جبکہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا منفی دن رہا، 100 انڈیکس 341 پوائنٹس کم ہو کر 41330 پر بند ہوا۔ تاہم کاروباری دن میں 100 انڈیکس 587 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا، بازار میں 15 کروڑ 81 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے، شیئرز بازار کے کاروبار کی مالیت 6 ارب 16 کروڑ روپے رہی، مارکیٹ کیپٹلائزیشن 46 ارب روپے کم ہوکر 6277 ارب روپے رہی۔

    مئی کے مہینے میں 100 انڈیکس 250 پوائنٹس کم ہوا ہے۔ مئی میں 100 انڈیکس 1607 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا، 100 انڈیکس کی مئی میں بلند ترین سطح 42390 رہی۔ مئی میں 100 انڈیکس کی کم ترین سطح 40783 رہی، بازار میں مئی میں 3 ارب 55 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے مئی کاروبار کی مالیت 108 ارب روپے رہی، مئی میں مارکیٹ کیپٹلائزیشن 12 ارب روپے کم ہوئی ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
    100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
    لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
    بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
    انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
    ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
    سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
    تاہم دوسری جانب انٹربینک میں امریکی ڈالر پاکستانی کرنسی کے مقابلے میں مزید مہنگا ہو گیا۔ انٹربینک میں ڈالر 12 پیسے بڑھ کر 285 روپے 47 پیسے پر بند ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک روپیہ کم ہو کر 311 روپے ہے۔ انٹربینک میں گزشتہ روز امریکی ڈالر 285 روپے 35 پیسے پر بند ہوا تھا۔ ڈالر کا بھاؤ مئی کے مہینے میں 1.63 روپے مہنگا ہوا ہے، مئی میں انٹربینک میں ڈالر 15.34روپے کے بینڈ میں رہا۔ انٹربینک میں 11 مئی کو ڈالر کی قیمت 298.93 بلند ترین رہی اور 5 مئی کو ڈالر کی قیمت 283.59 روپے کم ترین رہی۔

  • پاکستان میں سیاسی محاذ آرائی جاری رہی تو پاکستانی روپیہ مزید گرے گا،بلوم برگ

    پاکستان میں سیاسی محاذ آرائی جاری رہی تو پاکستانی روپیہ مزید گرے گا،بلوم برگ

    امریکی جریدے بلوم برگ نے خبردار کیا ہے کہ پاکستان میں موجودہ سیاسی کشمکش جاری رہی تو پاکستانی روپیہ مزید گر جائے گا-

    باغی ٹی وی: قتصادی امور پر نظر رکھنے والے امریکی جریدے بلومبرگ نے کہا ہے کہ پاکستان سے سرمایہ بیرون ملک منتقل ہو رہا ہے۔معاملہ عمران خان کی گرفتاری کے بعد مزید بگڑ گیا ہے اگر حکومت اور عمران خان کے درمیان سیاسی محاذ آرائی اسی طرح جاری رہی تو پاکستانی روپیہ مزید گرے گا جس سے ملک میں مزید مہنگائی ہو گی۔

    جلاؤ گھیراؤ کے ماسٹرمائنڈ عمران خان کیخلاف ملٹری کورٹ میں مقدمہ چلے گا،رانا ثنااللہ

    جبکہ آئی ایم ایف کے ساتھ قرض ڈیل نہ ہونے کے خدشات بھی بڑھ رہے ہیں۔سیاسی خلفشار قرض معاہدے پر پیشرفت میں رکاوٹ کی وجہ ہو سکتا ہے جون کے بعد ڈیفالٹ ہو نے کا خطرہ مزید بڑھ جائے گا، اور آئی ایم ایف سے مزید کوئی ادائیگی موصول نہیں ہوگی۔

    رپورٹ کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک اور ورلڈ بینک کے ساتھ لین دین بھی تعطل کا شکار ہے اور یہ سب آئی ایم ایف کی منظوری سے متعلق ہے۔ جون اور جولائی سے ستمبر تک 5 سے 6 ارب ڈالر کی ادائیگیاں کرنی ہیں لیکن پاکستان کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر 4 ارب ڈالر ہیں، اس سے خطرات بڑھیں گے اور پاکستانی کرنسی پر دباؤ بڑھے گا۔

    جس طرح مجھے گرفتار کیا گیا ،ردِعمل فوجی نشان والی عمارتوں کےسامنےنہ آتا تو اور …

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا ریٹ 300 روپے سے زائد پر ٹریڈ کر رہا ہے اس لیے ایسا لگتا ہے کہ نئے مالی سال میں ملک کی معاشی صورتحال مزید پیچیدہ ہو جائے گی۔

  • ڈالر مزید مہنگا ہونے لگا

    ڈالر مزید مہنگا ہونے لگا

    ملک بھر میں ایک مرتبہ پھر روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہونے لگا ہے جبکہ سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 27 روپے کا اضافہ دیکھا گیا۔ اعداد و شمار کے مطابق انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت 285 روپے 15 پیسے سے بڑھ کر 285 روپے 42 پیسے ہو گئی ہے۔

    سٹیٹ بینک کے مطابق امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں 0.09 فیصد کی تنزلی ریکارڈ کی گئی۔ دوسری طرف اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی 311 روپے کی ریکارڈ سطح پر فروخت ہورہا ہے۔ تاہم ادھر پاکستان سٹاک مارکٹ میں اُتار چڑھاؤ کے باوجود زبردست تیزی کے باعث سرمایہ کاروں کو 50 ارب روپے سے زائد کا فائدہ ہوا ہے۔ حصص مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز مثبت انداز میں ہوا، صبح دس بجے کے قریب 100 انڈیکس میں 280 پوائنٹس کی بڑھوتری ریکارڈ کی گئی جو دوپہر 12 بجے تک بڑھتے بڑھتے 558 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوئی۔

    ایک موقع پر انڈیکس 600 پوائنٹس سے بھی زائد بڑھ گیا تھا تاہم کاروبار کے اختتام پر یہ سطح برقرار نہ رہ سکی ، اس دوران مندی نے ڈیرے ڈالے۔ کاروبار کے اختتام پر پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 375.52 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی اور انڈیکس 41340.06 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا جبکہ کاروبار میں 0.92 فیصد کی بہتری دیکھی گئی۔ کاروبار کے دوران 9 کروڑ 54 لاکھ 14 ہزار 355 شیئرز کا لین دین ہوا جس کے باعث سرمایہ کاروں کو 50 ارب روپے سے زائد کا فائدہ ہوا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
    100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
    لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
    بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
    انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
    ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
    سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
    معاشی ماہرین کے مطابق حصص مارکیٹ بڑھنے کی متعدد وجوہات ہیں، سیاسی عدم استحکام میں کمی، نئے بجٹ آنے والا ہے اور قیاس آرائیاں جاری ہیں کہ ہر وہ کمپنی جس کے پاس اچھی نقد رقم ہے، اس پر ٹیکس لگایا جائے گا یا پھر وہ ڈیوڈنڈ دے، بجٹ کے حوالے سے مراعات دینے کے حوالے سے باتیں سامنے آرہی ہیں، سٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھی گئی ہے، عالمی منڈی میں کوئلے کی قیمتیں کافی نیچے آگئی ہیں، سیمنٹ کی برآمدات میں اضافہ ہو گیا ہے، اس لیے سیمنٹ سیکٹر میں تیزی دیکھ رہے ہیں۔

  • اسلامی فنانسنگ سے غربت پر قابو پانے میں مدد مل سکتی ہے ،اسحاق ڈار

    اسلامی فنانسنگ سے غربت پر قابو پانے میں مدد مل سکتی ہے ،اسحاق ڈار

    وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی فنانس دنیا میں سب سے زیادہ گروتھ والا شعبہ ہے، اسلامی فنانس کے پیچھے کوئی ٹھوس جائیداد ہوتی ہے ،اس سے رسک کافی کم ہو جاتا ہے ،

    وزیر خزانہ اسحاق ڈارکا کہنا تھا کہ عالمی سطح پر اسلامی فنانس انڈسٹری میں گروتھ کے وسیع امکانات ہیں ،ملائیشیا اور انڈونیشیا میں اسلامی فنانس کی تعلیم کیلئے اہم کام ہوا ہے ، پاکستان میں اسلامی فنانس کیلئے کافی کام کیا گیا ہے ،پاکستان کا 21 فیصد بینکنک سیکڑ اسلامی بینکاری پر چلتا ہے ، اسٹیٹ بینک اور ایس ای سی پی نے اسلامی فنانس کے فروغ کیلئے اہم کردار ادا کیا ، پاکستان میں 6 اسلامی بینک جبکہ 16 اسلامی برانچوں والے بینک کام کر رہے ہیں ، پاکستان میں 2022 میں اسلامی بینکوں کی شرح نمو 29 فیصد رہی،پاکستان میں اسلامی بینکوں کے اثاثہ جات 7.2 کھرب روپے کے ہیں، اسلامی بینکوں میں ڈیپازٹ 5.2 کھرب روپے کے ہیں ،

    وزیر خزانہ اسحاق ڈارکا کہنا تھا کہ میں نے وفاقی شریعت کورٹ کے فیصلے کیخلاف حکومت کی درخواست واپس لینے کا کہا، وفاقی شریعت کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کیلئے اسٹیئرنگ کمیٹی قائم کی ہے ، حکومت نے مرکز قومی بچت کو بھی شریعہ کے مطابق مصنوعات جاری کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں مرکز قومی بچت مختلف اسلامی مصنوعات اور بچت اکاؤنٹس جاری کرے گا،اگر کوئی سفارشات ایسی ہوئی جن کو بجٹ میں لایا جاسکے تو ضرور لاؤں گا،اسلامک پروڈاکس کو ترجیح دینی ہوگی لیکن اسلامک پروڈاکس کی قیمتیں بھی مارکیٹ سے زیادہ نہیں ہونی چاہیے،میں یقین دلاتا ہوں،سپلائی کی دستیابی پر حکومت اسلامک پروڈاکس کی طرف جائے گی،اسلامک فنانس انڈسٹری کو مضبوط کرنے کیلئے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا،

    وزیر خزانہ اسحاق ڈارکا کہنا تھا کہ معیشت مستحکم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ،اسلامک بینکنگ کا نظام بہتر بنا رہے ہیں ،اسلامی فنانسنگ سے غربت پر قابو پانے میں مدد مل سکتی ہے ،اسلامی بینکنگ کیلئے موثر اقدامات کر رہے ہیں ،اسلامی بینکنگ کا نظام ہمارے مستقبل کو بہتر بنانے میں مدد دے گا ،تمام اسلامی ممالک کے اشتراک سے معاشی چیلنجز سے نکل سکتے ہیں ،یہ کانفرنس اسلامک فنانسنگ میں ہمارے مستقبل کیلئے مشعل راہ ہے پاکستان کا 21 فیصد بینکنگ سسٹم اسلامک فنانسنگ میں تبدیل ہوچکا ہے ،پاکستان میں زکوٰۃ و تقسیم کیلئے جامع نظام موجود ہے ،

    ریاست مدینہ کے دعویدار نے مزید سود والا قرضہ لے لیا ،بہرہ مند تنگی

    نعرہ ریاست مدینہ کا اور ملک چلا رہے ہیں سود پر، مذمتی قرارداد اسمبلی میں جمع

    ای ایف پی کا گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر سے شرح سود میں نمایاں کمی کا مطالبہ

     ملکی موجودہ ابتر معاشی صورتحال تباہ کن مغربی سودی نظام ہے،علامہ زاہدالراشدی

    سود کا خاتمہ حکم الہٰی کے ساتھ آئین پاکستان کا اہم تقاضا بھی، ڈاکٹر قبلہ ایاز

    وزیر خزانہ اسحاق ڈارصحافیوں کے سوالات پر طیش میں آگئے، صحافی نے وزیر خزانہ سے سوال کیا کہ کیا آئی ایم ایف سے معاہدہ نہ ہونا آپ کی ناکامی ہے، جس پر وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے جواب دیا کہ کیا پاکستان ڈیفالٹ ہو گیا ہے؟ ہم نے ہر انٹرنیشنل پیمنٹ کی ہے ،صحافی نے سوال کیا کہ آپ کو پہلی بار مشکل معاشی حالات ملے اور آپ معیشت سنبھال نہیں پا رہے ،اسحاق ڈار نے جواب دیا کہ آپ نے جو فیصلہ دینا ہے دے دیں میں بعد میں دیکھ لوں گا ،اسحاق ڈار نے نئے بجٹ اور آئی ایم ایف کے حوالے سے سوالوں کا جواب دینے سے گریزکیا.

  • ٹیلی کام کمپنیوں نے 2013 سے 2022 تک صارفین سے کتنا پیسہ اکٹھا کیا؟

    ٹیلی کام کمپنیوں نے 2013 سے 2022 تک صارفین سے کتنا پیسہ اکٹھا کیا؟

    ٹیلی کام کمپنیوں نے 2013 سے 2022 تک صارفین سے کتنا پیسہ اکٹھا کیا، تفصیلات سامنے آگئیں

    چار سیلولر کمپنیز نے کل تین ہزار سات سو چونتیس ارب کا ریونیو اکٹھا کیا ،دستاویزات کے مطابق سیلولر کمپنی جاز نے اپنے صارفین سے سب سے زیادہ ریوینیو اکٹھا کیا، جاز نے دس سال میں 14 سو 71 ارب روپے صارفین سے اکٹھے کیے،یوفون نے 553 ارب روپے سے زائد رقم صارفین سے اکٹھی کیزونگ نے گزشتہ دس سالوں میں 750 ارب روپے سے زائد اکٹھا کیا،ٹیلی نار نے 960 ارب روپے سے زائد رقم صارفین سے اکٹھی کی،پی ٹی سی ایل نے 754 ارب روپے اکٹھے کیے،

    قیام پاکستان سے اب تک توشہ خانہ کے تحائف کی تفصیلات کا ریکارڈ عدالت میں پیش

    نیب ٹیم توشہ خانہ کی گھڑی کی تحقیقات کے لئے یو اے ای پہنچ گئی، 

    وفاقی دارالحکومت میں ملزم عثمان مرزا کا نوجوان جوڑے پر بہیمانہ تشدد،لڑکی کے کپڑے بھی اتروا دیئے

    بزدار کے حلقے میں فی میل نرسنگ سٹاف کو افسران کی جانب سے بستر گرم کی فرمائشیں،تہلکہ خیز انکشافات

  • روس پر پابندیوں نے چینی کرنسی کی پیش قدمی بڑھا دی

    روس پر پابندیوں نے چینی کرنسی کی پیش قدمی بڑھا دی

    روس پر پابندیوں نے چینی کرنسی کی پیش قدمی بڑھا دی

    جنوبی امریکا ممالک میں امریکی کرنسی ڈالر کے مقابلے میں چینی کرنسی یوآن کا رجحان بڑھتا جارہا ہے جبکہ روس نے یوکرین پر حملہ کیا جس کے بعد اسے بین الاقوامی پابندیوں کا سامنا کرنا پڑا۔ جس سے چین کو یہ فائدہ پہنچا کہ اس کی کرنسی یوآن نے پیش قدمی بڑھا دی۔ خاص طور پر لاطینی امریکا کے ممالک میں معاشی تجزیہ کاروں کو ایسا محسوس ہورہا ہے کہ یوآن آہستہ آہستہ ڈالر کے مقابلے میں اپنی جگہ بناتا جارہا ہے۔

    چین کی کرنسی یوآن غیر محسوس طریقے سے عالمی منڈیوں میں اپنی جگہ بناتی محسوس ہو رہی ہے اور چین اسے ڈالر کے متبادل کے طور پر متعارف کرانے کی بھرپور کوشش کر رہا ہے۔ ان ہی کوششوں کی بدولت لاطینی امریکہ کے کئی ملکوں میں یوآن تیزی سے اپنی جگہ بنا رہا ہے۔ چین نے دوسرے خطوں میں یوآن معاوضے کے معاہدے حاصل کیے ہیں اور فروری میں برازیل میں ایک اعلان کیا جو لاطینی امریکہ میں اس کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے، جس کی باہمی تجارت 2022 میں ریکارڈ 150 بلین ڈالر تک پہنچ گئی۔

    چین نے برازیل میں معاوضے کے طریقے کے تحت اپریل میں ایشیائی کرنسی میں اپنا پہلا سرحد پار سودا طے کیا۔ برازیل میں یوآن ، یورو کی جگہ دوسری سب سے بڑی زرمبادلہ ریزرو کرنسی بن گئی ہے۔ ارجنٹائن میں حکومت نے گزشتہ ماہ اعلان کیا تھا کہ چین سے اس کی برآمدات ڈالر کے بجائے یوآن میں کی جائیں گی تاکہ اس کے گرتے ہوئے زرمبادلہ کے ذخائر کو برقرار رکھا جا سکے۔ تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ چین نے اپنی کرنسی کو نہ صرف اپنی غیر ملکی تجارت کے ایک محرک کے طور پر بین الاقوامی بنانے کی خواہش کو دوگنا کر دیا ہے بلکہ دہائیوں سے امریکی ڈالر کی طاقت کو بھی ختم کرتا دکھائی دے رہا ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
    100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
    لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
    بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
    انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
    ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
    سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
    چین نے اپنے بین الاقوامی لین دین کی ادائیگی کے لئے مارچ میں پہلی بار ڈالر سے زیادہ یوآن کا استعمال کیا۔ یوآن نے اس سال روس میں سب سے زیادہ تجارت کرنے والی کرنسی کے طور پر ڈالر کو پیچھے چھوڑ دیا ، 2022 میں روسی درآمدی ادائیگیوں میں اس کا حصہ 23 فیصد تھا۔ چین نے پاکستان سے لے کر فرانس کی کمپنیوں تک دیگر تجارتی شراکت داروں کے ساتھ حالیہ معاہدے کیے ہیں تاکہ یوآن ایکسچینج کو سہولت فراہم کی جاسکے۔ تاہم دوسری جانب واشنگٹن میں قائم ایک علاقائی تجزیاتی مرکز انٹر امریکن ڈائیلاگ کے ایشیا اور لاطینی امریکہ پروگرام کی ڈائریکٹر مارگریٹ مائرز نے برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کو بتایا کہ یہ ایک علاقائی رجحان ہے، برازیل اور ارجنٹائن کے لیے کوئی خاص چیز نہیں ہے۔